Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارت: سمندری طوفان تاؤتے سے کرناٹکا، کیرالہ، گوا اور مہاراشٹرا میں تباہی مچ گئی   12 افراد ہلاک

    بھارت: سمندری طوفان تاؤتے سے کرناٹکا، کیرالہ، گوا اور مہاراشٹرا میں تباہی مچ گئی 12 افراد ہلاک

    سمندری طوفان تاؤتے انڈیا کے شہر گجرات کی جانب بڑھنے لگا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق تاؤتے سے بھارتی ریاست کرناٹکا، کیرالہ، گوا اور مہاراشٹرا میں تباہی مچ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان تاؤتے بھارتی ریاست گجرات کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے، اور اس کے کل تک گجرات سے ٹکرائے جانے کا امکان ہے۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق گجرات کے ساحل پر سمندری لہروں میں تیزی آچکی ہے علاوہ ازیں ریاست گجرات میں 4اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب سمندری طوفان تاؤتےکے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا ہے، مگر محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ کی ساحلی پٹی پر منگل تا جمعرات (18سے 20مئی) آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے –

    محمکہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کراچی سے دور نکلتا جارہا ہے اس لیے شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ تھرپارکر، میرپور خاص، بدین، ٹھٹھہ اور عمر کوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جہاں تھرپارکر میں تیز بارش متوقع ہے جب کہ اس دوران 40 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

  • لندن: وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے  فلسطین کے حق میں مظاہرہ

    لندن: وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے فلسطین کے حق میں مظاہرہ

    لندن :اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی: لندن میں وزیراعظم بورس جانسن کی رہائش گاہ کے سامنے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

    مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم سے اسرائیل پر پابندیاں لگانے اور ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

    علاوہ ازیں امریکی شہر ہیوسٹن میں بھیغزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔

    مظاہرے کے شرکاء نے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد209 ہو گئی جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہیں۔ ان حملوں میں فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات اور دیگر املاک تباہ ہوچکے ہیں۔

  • غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری

    غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری

    غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں نے شدید بمباری –

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے کم از کم 70 حملے کئےخبرایجنسی کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی میزائل انتہائی گنجان آباد ساحلی علاقے میں گرے۔

    اسرائیل کے اس تازہ حملے سے قبل غزہ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ جنگ علاقے کو انسانی بحران سے دوچار کرسکتی ہے۔

    علاوہ ازیں او آئی سی نے بھی اسرائیلی بمباری اور وحشیانہ حملوں کو روایتی قرارداد منظور کرکے نمٹادیا قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیل کی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے، جاں بحق افراد میں 41 بچے اور 23خواتین بھی شامل ہیں۔

  • امریکی صدر جوبائیڈن ایک بار پھر مظلوموں کی بجائے ظالموں کے ساتھ کھڑے ہو گئے

    امریکی صدر جوبائیڈن ایک بار پھر مظلوموں کی بجائے ظالموں کے ساتھ کھڑے ہو گئے

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن ایک بار پھر مظلوموں کی بجائے ظالموں کے ساتھ کھڑے ہو گئے-

    باغی ٹی وی : امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کے فلسطین میں بربریت پر مذمت کرنے کی بجائے الٹا اسرائیل سے حماس کے حملوں کی مذمت کر ڈالی ۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائٹ ہاؤس سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ امریکی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے رابطہ ہوا، جس میں جوبائیڈن نے اسرائیل کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی مذمت کی اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

    امریکی صدر نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ بھی ٹیلیفونک گفتگو کی مگر یہاں اسرائیلی بربریت کے خلاف ایک لفظ نہیں کہا ، نہ شہادتوں پر غم و رنج کا اظہار کیا نہ ہی مساجد ، پناہ گزین کیمپوں ، نیوز ایجنسی کے دفتر پر بمباری پر افسوس کا اظہار کیا۔

  • گجرات کے ڈان سے بچنے کے لئے برطانوی شہری سے شادی کی   راکھی ساونت

    گجرات کے ڈان سے بچنے کے لئے برطانوی شہری سے شادی کی راکھی ساونت

    بھارتی ڈانسر، اداکارہ اور بگ باس 14 کی کنٹسٹینٹ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ انھوں نے گجرات کے ایک جرائم پیشہ شخص سے بچنے کے لئے برطانیہ میں رہنے والے رتیش نامی بزنس مین سے شادی کی ہے-

    باغی ٹی وی : مختلف تنازعات کے حوالے سے مشہور راکھی کے شوہر دنیا کے لیے ایک پراسرار شخص ہیں اور ان کے بارے میں نہ تو کسی نے سنا اور نہ ہی انہیں دیکھا ہے۔

    ایک انٹرویو میں بگ باس 14 کی کنٹسٹینٹ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے برطانوی بزنس مین رتیش سے شادی کا فیصلہ اس دباؤ سے بچنے کے لیے کیا جو کہ گجرات کے ایک ڈان نے بندوق کی نوک پر ان سے شادی کے لیے ڈالا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ رتیش کا ان کی زندگی میں آنا ایک نئے چیپٹر کا آغاز ہے، راکھی نے کہا کہ گجرات کا بدمعاش ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے انہیں اپنے گوا میں واقع فارم لے گیا جہاں راکھی نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں گجراتی ڈان کسی کی پٹائی کر رہا ہے۔

    راکھی ساونت نے انٹرویو کے دوران اس شخص کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے شادی نہ کرنے کی صورت میں راکھی کو اغوا کرنے کی دھمکی بھی دی تھی بعد ازاں راکھی نے اپنے موجودہ شوہر رتیش سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے لیے ایک اچھا آدمی تلاش کرے اور رتیش نے وعدہ کیا تھا کہ وہ میرے لیے اچھا شخص تلاش کرے گا جس کے بعد ہم دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی اور پھر ہم نے آپس میں شادی کا فیصلہ کیا۔

    تاہم انٹرویو کے دوران راکھی ساونت نے نا تو گجرات کے ڈون کا نام بتایا اور نا ہی اس کے بارے میں کوئی تفصیل بتائی۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل راکھی ساونت کی شادی کی خبریں پورے بھارتی میڈیا میں زیرگردش تھیں۔ راکھی ساونت نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایاتھا کہ انہوں نے برطانوی شہری رتیش سے شادی کی ہے۔ تاہم آج تک کسی نے بھی راکھی ساونت کے شوہر کو نہیں دیکھا ہے۔

  • تصوف میں عورت اور مرد کا کوئی تصور نہیں    عابدہ پروین

    تصوف میں عورت اور مرد کا کوئی تصور نہیں عابدہ پروین

    پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کا کہنا ہے کہ تصوف میں عورت اور مرد کا کوئی تصور نہیں-

    باغی ٹی وی : بی بی سی اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے کرئیر اور قوالی اور صوفی کلام کے بارے میں گفتگو کی-

    انہوں نے بتایا کہ انھیں تین برس کی عمر سے موسیقی کا شوق تھا میرے والد صاحب کا موسیقی کا ایک سکول تھا۔ جہاں پر وہ صوفی اور کلاسیکل میوزک سکھایا کرتے تھے۔ تو میرے ارد گرد ایسا ماحول بھی تھا۔۔۔ میرے اندر اللہ سائیں نے صوفی موسیقی کا رنگ اور شوق ڈالا۔

    بی بی سی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ ویسے تو صوفی موسیقی کی ملکہ عابدہ پروین کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں لیکن کیا کبھی انھیں ایسا لگا کہ پاکستان جیسے قدامت پسند معاشرے میں بحیثیت ایک عورت صوفی موسیقی میں اپنا نام بنانے کے لیے انھیں کچھ رکاوٹوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے؟

    اس سوال کے جواب میں عابدہ پروین نے کہا کہ اگر اس کام سے عشق ہو تو کوئی رکاوٹ راستے میں نہیں آتی بزرگان دین کی ایک طاقت ہے، اس نور کی طاقت ہے، پنجتن پاک کی ایک طاقت ہے، جس سے یہ صوفی موسیقی چلتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس میں عورت مرد کا کوئی تصور ہی نہیں اس موسیقی کو قلندرانہ نظام چلاتا ہے، پنجتن پاک چلاتے ہیں۔ اس میں عورت اور مرد کا تصور آ ہی نہیں سکتا۔

    ساتھ ہی ایک شعر پڑھتے ہوئے انہوں نے اس بارے میں مزید وضاحت دی اس شعر کے بول کچھ یوں ہیں: خیال یار میں تو آتے ہی گم کر دیا مجھ کو

    وہ کہتی ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ جب اللہ پاک کی طرف دھیان کرتے ہیں تو پھر اس جہاں میں رہتے ہی نہیں ہیں۔ تو پھر کدھر کی سوسائٹی‘

    عابدہ پروین نے مزید کہا کہ تصوف انسانیت کو جوڑتا ہے معاشرہ یہ نہیں پوچھ سکتا کہ آپ کیا کر رہے ہیں یہ تو خدا کا ایک سلسلہ ہے اور اس کی اجازت خدا دیتا ہے تو اسے کون روک سکتا ہے بلکہ یہ تو معاشرے کو جوڑتا ہے، یہ معاشرے کی طاقت ہے جو ذکر آسمانوں سے آتا ہے ہم وہی ذکر کرتے ہیں۔

    عابدہ پروین نے کہا کہ دنیا کو جوڑنے کے لیے اولیا اللہ نے کام کیا اور پنجتن پاک کی طرف سے ان کو تصوف کا انعام ملا۔

    یہ بات کہتے ہوئے عابدہ پروین نے ایک شعر بھی سنایا:

    لاگی لاگی سب کہیں، لاگی لگی نہ آنگ

    لاگی تو جب جانیے جب رہیں گورو کے سنگ

    اس شعر کی وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اولیا ہمیشہ اپنے خدا کے ساتھ رہتے ہیں تو وہاں سے جو مضامین ان کو ملتے ہیں، وہ بھی اللہ کی طرف سے ہی ملتے ہیں۔

    صوفی گلوکارہ نے مزید کہا کہ اصل میں تصوف میں دل کا تعلق تڑپ سے ہے اور جب وہ تڑپ ہو تو پھر پوری محفل ہی کلام بن جاتی ہے’سننے والا بھی اور پڑھنے والا بھی کلام بن جاتا ہے یہ اللہ کا ایک انعام ہے جسے ہم نہیں سمجھ سکتے یہ تو پروردگار نے سچائی، اپنی توحید اور اپنی نسبت کا ایک سلسلہ دیا ہے، جو انسانیت کو جوڑ کر رکھتا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں اپنی صوفی گائیگی کی وجہ سے مشہور پاکستانی گلوکارہ عابدہ کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے انھوں نے سندھی کے ساتھ ساتھ اردو، سرائیکی پنجابی اور عربی، زبانوں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    صوبہ سندھ کا ماحول درگاہ کا ماحول ہے عابدہ پروین

  • کراچی میں آج  شدید گرمی پڑے گی درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان     محکمہ موسمیات

    کراچی میں آج شدید گرمی پڑے گی درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات کےمطابق شہر میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا کہ سمندری طوفان تاؤتے سے ہماری ساحلی پٹیوں کو کوئی خطرہ نہیں، طوفان کا رخ بھارتی گجرات کی طرف ہے اور یہ کراچی سے 800 کلو میٹر دور نکل چکا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی میں طوفان کے اثرات کی وجہ سے گزشتہ روز موسم گرم رہا ہے اور آج بھی شہر کا موسم شدید گرم رہنے امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 44 سے 45 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔

    سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کراچی سے دور نکلتا جارہا ہے اس لیے شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ تھرپارکر، میرپور خاص، بدین، ٹھٹھہ اور عمر کوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جہاں تھرپارکر میں تیز بارش متوقع ہے جب کہ اس دوران 40 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان تاؤتے سے متعلق چھٹا الرٹ جاری کر دیا

    سمندری طوفان تاؤتے کراچی سے مزید قریب محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کر دیا

    کراچی والوں کے لیے خطرہ ہی خطرہ : محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان سےمتعلق پانچواں الرٹ جاری کردیا

    سندھ میں ایمرجنسی نافذ:سمندری طوفان کے پیش نظر سینٹرل کنٹرول روم قائم، کراچی…

    وزیر اعلیٰ سندھ نے سمندری طوفان کے پیشِ نظر ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات…

    بحیرہ عرب میں طوفان،وزیر اعلیٰ سندھ کی ایمرجنسی پلان بنانے کی ہدایت

    بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ طوفان ”تاوتے“ کی شکل اختیار کر گیا

  • پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں74 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 74 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 36 ہزار725 ٹیسٹ کئے گئے3 ہزار232 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.80 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار541 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار971 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

  • صوبہ سندھ کا ماحول درگاہ کا ماحول ہے     عابدہ پروین

    صوبہ سندھ کا ماحول درگاہ کا ماحول ہے عابدہ پروین

    پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کہتی ہیں کہ ’صوبہ سندھ کا ماحول درگاہ کا ماحول ہے۔ سندھ کے لوگوں کا مزاج اور موسیقی بھی درگاہی ہے۔ میرے والد صاحب میں بھی درگاہ کا ایک رنگ تھا جو پھر ہم سب میں آیا۔

    باغی ٹی وی :برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کو دیئے گئے انٹر ویو میں گلوکارہ عبدہ پروین نے کہا کہ صوفی کلام میں زبان کو سمجھنے کی کوئی ضرورت نہیں، وہ چاہے عربی میں ہو، سندھی میں ہو، اردو یا فارسی میں مگر اس کا اثر دل پر ہوتا ہے۔ روح پر ہوتا ہے کیونکہ یہ کلام اللہ کی طرف سے ہے۔

    انٹرویو میں سندھ سے تعلق رکھنے والی عابدہ پروین نے بتایا کہ انھیں تین برس کی عمر سے موسیقی کا شوق تھا-

    موسیقی کی ملکہ کے حوالے سے مشہور گلوکارہ نے بتایا کہ میرے والد صاحب کا موسیقی کا ایک سکول تھا۔ جہاں پر وہ صوفی اور کلاسیکل میوزک سکھایا کرتے تھے۔ تو میرے ارد گرد ایسا ماحول بھی تھا میرے اندر اللہ سائیں نے صوفی موسیقی کا رنگ اور شوق ڈالا۔

    انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں لوگ قوالی پڑھتے ہیں اور انگریز بھی قوالی کی طرف آ رہے ہیں تو اس کو سمجھنے کے لیے کسی زبان کی ضرورت نہیں۔

    انٹرویو میں عابدہ پروین نے تصوف اور صوفی موسیقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’تصوف اللہ کا درد ہے، آپ کو اس کلام سے روحانیت ملتی ہے، جیسے اندر ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے، جیسے روح گم ہو جاتی ہے صوفی کلام پڑھنے سے انسان کسی اور ہی دنیا میں چلا جاتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ روح پنجتن پاک کی محفل میں چلی جاتی ہے اللہ اور بندے کے درمیان میں جو گفتگو ہے وہ اس جہان کی تو بات ہی نہیں بلکہ وہ خدا کی بات کرتے ہیں تو اس میں روح گم ہو جاتی ہے پھر روحانیت کا جو سلسلہ چلتا ہے انسان اسے بیان بھی نہیں کر سکتا، یہ ایک کیفیت ہوتی ہے۔

    عابدہ پروین کا ماننا ہے کہ برصغیر کو اولیا اللہ کی طرف سے صوفی موسیقی کا انعام ملا جیسے ہندوستان میں امیر خسرو نے کافی راگ اور ساز بنائے پہلے برصغیر میں پکھاوج ہوتی تھی اس کو طبلے میں تبدیل کر دیا، پھر ستار بنائی۔

    انہوں نے کہا کہ انڈیا میں نور الدین چشتی کے مزار میں قوالی چلتی ہے تو وہ صوفی موسیقی کا بہت بڑا مرکز بنا لیکن ہر اولیا کی صوفی میوزک کی اپنی ہی شکل ہے۔ اولیا درد میں گنگناتے تھے لیکن درد کو پڑھنا بہت مشکل ہے اللہ کے درد کو الاپنا بہت مشکل ہے۔

    قوالی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عابدہ پروین نے کہا کہ قوالی دراصل ایک کیفیت کا نام ہے، جس کا تعلق درگاہوں سے ہے اور یہ ہر مقام اور کئی زبانوں میں گائی جاتی ہے۔

    قوالی کی تاریخ پر مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’حضرت امیر خسرو نے پہلی قوالی عربی میں بنائی تھی جس کے بول کچھ یوں تھے: ’من کنت مولا فھزا علی ان مولا یعنی میں جس جس کا مولا ہوں، اس اس کا علی مولا ہے۔

    عابدہ پروین کہتی ہیں کہ حضرت امیر خسرو نے حضور پاک کی نسبت سے یہ کہا اور یہ ایک نعرہ بن گیا۔

  • کاش ہم جانتے کہ اتحاد میں کتنی طاقت ہے      ثمینہ پیرزادہ

    کاش ہم جانتے کہ اتحاد میں کتنی طاقت ہے ثمینہ پیرزادہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بھی اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کے خالف اپنی آواز بُلند کی ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند کرنے والی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اس بار مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔


    ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کاش ہم جانتے کہ اتحاد میں کتنی طاقت ہے۔‘

    سینئر اداکارہ نے لکھا کہ ’ہمارے مظلوم فلسطینی بہن بھائی۔‘

    خیال رہے کہ اسرائیل نے آج پھر غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے صرف ایک حملے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے فلسطینی حکام کے مطابق پیر سے جاری لڑائی میں صرف ایک حملے میں شہید فلسطینیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہےحکام کے مطابق نئے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں 10 عورتیں اور 8 بچے بھی شامل ہیں-

    غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 137 ہوگئی ہے، بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

    فلسطین میں جو ہورہا ہے خالص دہشت گردی ہے شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر مظالم کی سخت…

    فلسطین پر جاری مظالم: سی این این اورمغربی میڈیا کو جانبدارانہ رپورٹنگ پر شرم آنی…

    مقبوضہ بیت المقدس میں جو ہوا وہ دل دہلا دینے والا، ناقابل قبول اور سمجھ سے باہر ہے…

    مجھ سے جتنا ہوسکا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت کروں گی بیلا حدید کا جذباتی پیغام