Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ پر گال گدوت کو شدید تنقید کا سامنا، اداکارہ نے کمنٹس سیکشن بند کردیا

    اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ پر گال گدوت کو شدید تنقید کا سامنا، اداکارہ نے کمنٹس سیکشن بند کردیا

    اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ ہفتے سے فلسطینیوں کے خلاف پٌرتشدد کارروائیاں جاری ہیں مختلف ممالک کی جانب سے فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے جبکہ شوبز و معروف شخصیات نے بھی ان حملوں کی مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی: ‘ونڈر وومن 1984’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اسرائیلی نژاد امریکی یہودی اداکارہ گال گدوت نے اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ کی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    7 مئی سے جاری حالات کے تناظر میں ٹوئٹ کرتے ہوئے گال گدوت نے لکھا کہ میرا دل رو رہا ہے، میرا ملک حالتِ جنگ میں ہے، میں اپنے اہلخانہ، دوستوں کے لیے پریشان ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے پریشان ہوں۔


    انہوں نے مزید لکھا کہ برائی کا یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، اسرائیل کو بھی آزاد اور محفوظ قوم کی حیثیت سے جینے کا حق ہے۔

    گال گدوت نے لکھا کہ ہمارے پڑوسیوں کو بھی یہی حق ہے، میں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لیے دعا گو ہوں-

    اداکارہ نے لکھا کہ میں اس ناقابل تصور دشمنی کے خاتمے کی دعا کرتی ہوں، میں دعا کرتی ہوں کہ ہمارے لیڈرز کو اس مسئلے کا حل مل جائے تاکہ ہم امن کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکیں، میں اچھے دنوں کے لیے دعا گو ہوں۔

    تاہم گال گدوت کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہوا جبکہ اکثر افراد نے کہا کہ وہ ظالموں کی حمایت کررہی ہیں۔


    ایک صارف نے لکھا کہ آپ امن کی بات نہ کریں جب آپ نے ماضی میں اسرائیلی دفاعی فورسز میں خدمات سرانجام دی ہیں، جنہوں نے گلیوں میں پرامن طریقے سے چلنے والے بچوں اور بڑوں کو قتل کیا۔
    https://twitter.com/GentritKrasni16/status/1392547416679796736?s=20
    جینٹرٹ نامی صارف نے لکھا کہ کیا انہوں نے کبھی خواتین پر حملوں، مردوں اور بچوں کی ہلاکتوں کی ویڈیوز دیکھی ہیں، آپ لوگوں کے لیے دعا نہیں کرسکتے ہیں جب آپ ان میں شامل ہوں جنہوں نے ایسے اقدامات کا آغاز کیا ہو۔


    جیک نامی صارف نے گال گدوت کی ٹوئٹ کے الفاظ تبدیل کرتے ہوئے لکھا کہ اسے ٹھیک کردیا ہے۔
    https://twitter.com/add1ctedtoleen/status/1392548683384823811?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ ‘یہ کہنے کی جرات نہ کریں کہ ہم پڑوسی ہیں جب آپ آئی ڈی ایف کا حصہ رہی ہیں’۔


    ایک نے لکھا کہ ہم پڑوسی نہیں ہیں، یہ ہماری سرزمین ہے، آپ نے اسے طاقت سے حاصل کیا، ہمیں نکال دیا، پنجرے میں قید کردیا اور ہمارے حقوق چھین لیے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ’ آپ کی حمایت اربوں امریکی ڈالرز نے کی تھی جبکہ ہمارے پاس کچھ نہیں تھا، آپ ہمارے پڑوسی نہیں ہیں، آپ کا یہاں سے تعلق نہیں، یہ آپ لوگوں نے شروع کیا’۔


    ایک اور صارف نے لکھا کہ’ وہ آپ کے پڑوسی نہیں ہیں، آپ نے ان کے گھر چھینے’۔


    ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا انہوں نے آئی ڈی ایف میں خدمات سرانجام نہیں دیں اور اس نسل کشی کی گواہ نہیں ہیں؟ اور اب اچانک کیا ہوا؟۔

    واضح رہے کہ گال گدوت کو اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ساتھ ماضی میں وابستہ رہنے پر تنازع کا سامنا رہا ہے، 2017 میں لبنان کی وزارت معیشت نے گال گدوت کی وابستگی اور لبنان کی اسرائیل سے جنگ کی وجہ سے ونڈر وومن کی ریلیز پر پابندی بھی لگائی تھی۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر حالیہ حملے 7 مئی کی شب سے جاری ہیں جب فلسطینی شہری مسجد الاقصیٰ میں رمضان المبارک کے آخری جمعے کی عبادات میں مصروف تھے اور اسرائیلی فورسز کے حملے میں 205 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

    جبکہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر عید الفطر کے دن بھی گولہ باری کی جس کے نتیجے میں مزید 23 فلسطینی شہید ہو گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 132 ہوگئی اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 31 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 830 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    حماس کے راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 9 ہوگئی اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی دستے بھیج کر حملہ کرنے کا بیان دو گھنٹے بعد واپس لے لیا۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 83 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 83 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں83 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 83 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 30 ہزار248 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار531 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 5.06 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار467 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار739 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

  • اسرئیلی فورسز نے فلسطینی اداکارہ کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا

    اسرئیلی فورسز نے فلسطینی اداکارہ کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا

    فلسطینی اداکارہ مائیسہ عبد الہادی کو اتوار کے روز حائفہ میں اسرائیلی فورسز نے گولی مار دی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں-

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ اداکارہ کو ایک مظاہرے کے دوران اسرائیلی پولیس نے اس وقت زخمی کیا کہ جب مسجد اقصٰی پر اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز کے حملوں کے بعد خطے میں تناؤ بڑھ گیا تھا۔

    مائیسہ عبد الہادی مشرقی یروشلم کے پڑوس میں شیخ جرح کے متعدد فلسطینی خاندانوں کو زبردستی گھروں سے بے دخل کرنے پر احتجاج کر رہی تھیں۔

    ایمبولینس کے پچھلے حصے میں زخمی مائیسہ عبد الہادی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    اس واقعے کے بعد ،اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ جنہوں نے میری مدد کی اور میری دیکھ بھال کیا ان کا شکریہ –

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’وہ بالکل ٹھیک ہیں ، لیکن ان کی ٹانگ زخمی ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

    حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

    جبکہ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے عین الوزہ میں بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں-

  • آیا صوفیہ: استنبول کی تاریخی عبادت گاہ میں 87 برس بعد پہلی بار نماز عید کی ادائیگی

    آیا صوفیہ: استنبول کی تاریخی عبادت گاہ میں 87 برس بعد پہلی بار نماز عید کی ادائیگی

    تقریباً 87 برس کے طویل وقفے کے بعد بازنطینی دور کی اہم عمارت اور دنیا کے عظیم تاریخی ورثے میں سے ایک، آیا صوفیہ، دوبارہ عبادت کی جگہ بن گئی ہے اور اس میں پڑھی جانے والی نماز عید کے حوالے سے استنبول کے شہریوں میں کافی جوش و جذبہ پایا گیا۔

    باغی ٹی وی : ترکی اردو کی رپورٹ کئے مطابق ترکی، استنبول میں 87 سال بعد مسلمانوں نے پہلی بار جامع آیا صوفیہ میں نماز عید ادا کی کی گئی-
    https://twitter.com/TurkeyUrdu/status/1392730356105707520?s=20
    واضح رہے کہ سنہ 1453 میں جب قسطنطنیہ کی مضبوط اور بلند دیواریں ٹوٹ گئیں تو شہر کا نیا نام استنبول ہو گیا، کتھیڈرل کی عمارت مسجد بن گئی اور عمارت میں کسی بنیادی تبدیلی کے بجائے اس کے ہر کونے میں ایک مینار بنا دیا گیا-

    رومن مورخ ٹیسیٹس کے مطابق آیا صوفیہ یعنی چرچ آف دا ہولی وزڈم آف کرائسٹ بازنطینی شہر ایکروپولس میں اُسی مقام پر قائم کیا گیا تھا جہاں اس سے پہلے بھی دو گرجا گھر بنائے گئے تھے-

    تاہم گزشتہ برس تقریباً 86 برس کے طویل وقفے کے بعد د مسجد میں تبدیل کیے جانے کے بعد اس میں جمعے کی پہلی نماز ادا کی گئی تھی ۔

    تاہم گزشتہ برس جولائی میں جمعرات کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اس عمارت کا دورہ کیا تھا اور اسے نمازِ جمعہ کے لیے کھولنے کے حوالے سے کیے جانے والی انتظامات کا جائزہ لیا تھا اور عمارت کے باہر ’آیا صوفیہ گرینڈ موسک‘ کی تختی بھی اپنے ہاتھوں سے نصب کی تھی –

    یہ عمارت استنبول کے تاریخی علاقے سلطان احمد میں واقع ہے اور اسی علاقے میں توپ قاپی محل، سلطان احمد مسجد اور بیسلکا سسٹرن بھی موجود ہیں-

  • قبلہ اول مسجد اقصی میں نماز عید کا بڑا اجتماع، اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود لاکھوں افراد کی شرکت

    قبلہ اول مسجد اقصی میں نماز عید کا بڑا اجتماع، اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود لاکھوں افراد کی شرکت

    فلسطینی میڈیا کے مطابق آج مسجد اقصی میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے نماز عید ادا کی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان، سعودی عرب، خلجی ممالک ،امریکا، آسٹریلیا، فرانس، برطانیہ، کینیڈا، سنگاپور، ترکی اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک اور فلسطین میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے-


    ترکی اردو کی رپورٹ کے مطابق قبلہ اول مسجد اقصی میں نماز عید ادا کی گئی کشیدہ صورتحال اور اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں فلسطینی نمازعید کی ادائیگی کے لیے پہنچے –


    مسجد اقصی میں نماز عید کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا بھی ادا کی گئی-https://twitter.com/TurkeyUrdu/status/1392691834883878917?s=20

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں نماز عید الفطر کے اجتماعات مکمل ایس او پیز کیساتھ ہوئے، کئی ممالک میں لاک ڈاون نافذ ہے اور کورونا کے باعث رواں سال عید سادگی سے منائی جارہی ہے جبکہ فلسطین میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے تاہم اسرائیلی فورسز کے مظالم اور وحشیانہ بمباری کے باعث فلسطینیوں کے لیے عید کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئی ہیں، اسرائیلی فورسز کی بمباری کے باعث اب تک 17 بچوں اور خواتین سمیت 56 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

  • عید کے حوالے سے مداحوں کے لئے سلمان خان کا خصوصی پیغام

    عید کے حوالے سے مداحوں کے لئے سلمان خان کا خصوصی پیغام

    بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان نے عیدالفطر پر مداحوں سے اہم درخواست کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ہر سال عید پر سینکڑوں مداح سلومیاں کے گھر کے باہر عید کی مبارکباد دینے اور اپنے پسندیدہ اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہوتے ہیں دوسری طرف دبنگ خان بھی مداحوں کی خوشی کے لئے نہ صرف فلم ریلیز کرتے ہیں بلکہ گھر کی بالکونی سے باہر جمع مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دیتے ہیں-

    تاہم اس بار سلمان خان نے مداحوں سے گھر کے باہر جمع نہ ہونے کی درخواست کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر کہ عید کیسی ہوگی سلمان خان نے کہا کہ اس بار عید نہایت مختلف ہوگی، سب لوگ اپنے اپنے کمروں میں ہوں گے، میں نیچے رہتاہوں اور امی ابا اوپر رہتے ہیں جب کہ مداحوں سے درخواست ہے کہ اس عید پر صرف میرے ہی نہیں بلکہ کسی بھی اداکار کے گھر کے باہر جمع نہ ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ، ترکی ، خلجی ممالک ، سعودی عرب ،امریکا، آسٹریلیا، فرانس، برطانیہ، کینیڈا، سنگاپور اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے جب کہ بھارت میں عید کل منائی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان اور شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    وزیراعظم عمران خان اور شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    وزیراعظم عمران خان اور سعودی عرب کنگ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: اس ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کی تازہ ترین صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا بات چیت کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مسجد اقصٰی میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے بہیمانہ حملے کی مذمت کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملے انسانی اقدار اور بین الاقوامی قانون سے انحراف ہے عمران خان نے سعودی عرب کی خود مختاری، سیکورٹی اور حرمین شریفین کے دفاع کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے شاہ سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارک باد بھی دی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے اقوام متحدہ میں مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں نماز عید الفطر کے اجتماعات مکمل ایس او پیز کیساتھ ہوئے، کئی ممالک میں لاک ڈاون نافذ ہے اور کورونا کے باعث رواں سال عید سادگی سے منائی جارہی ہے۔

  • کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاط کریں یہ ہمارے دین کا حکم بھی ہے اور سنت رسول ﷺبھی   وزیراعظم عمران خان

    کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاط کریں یہ ہمارے دین کا حکم بھی ہے اور سنت رسول ﷺبھی وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان کی عید الفطر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد-

    باغی ٹی وی : عمران خان قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام عیدالفطر کے موقع پر کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز پر مکمل طریقے سے عمل پیرا ہوں۔

    وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نےہمیں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا اللہ رب العزت ہمارے روزوں اور عبادات کو اپنی بارگاہ مبارک میں قبول فرمائے۔

    عمران خان نے کہا کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی نے ہمیں صبر و شکر اور اپنے نفس اور ضروریات پر قابو پانے کی جس عملی تربیت سے گزارا ہے اس کا مقصد ہمارے اندر دوسروں کی تکالیف، بھوک، پریشانی کا احساس پیدا کرنا ہے احساس اور دوسروں کا درد ہی انسانی معاشرے کی اصل طاقت اور پہچان ہوتے ہیں اور یہی ریاست مدینہ کا خاصہ تھا جو ہمارا رول ماڈل ہے ہمیں چاہیے کہ ہم پورا سال اس جذبے کو ساتھ لے کر چلیں اور معاشرے کو انسان دوست بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس وقت کورونا وباء کی تیسری لہر سے نبردآزما ہیں۔ موجودہ حالات کے پیش نظر میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز پر مکمل طریقے سے عمل پیرا ہوں اور ہر ممکن احتیاط برتیں۔ احتیاط ہمارے دین کا حکم بھی ہے اور سنت رسول ﷺبھی۔

    عمران خان نے قوم سے اپیل کی کہ اس سال عید کی خوشیاں مناتے ہوئے اپنے ارد گرد بسنے والے بے کس و بے سہارا افراد خصوصا کورونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار خاندانوں کا بھی خیال رکھیں آئیے اس موقع پر ان افراد اور ان خاندانوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جو بڑے مقاصد کے لئے بڑی قربانیاں دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہماری قوم کو عید کی خوشیاں نصیب فرمائے اور ہمارے ملک کو آفات سے محفوظ رکھے۔ آمین

  • سعودی عرب،امریکا، یورپ اور خلیجی ممالک میں آج عیدالفطرمنائی جا رہی ہے

    سعودی عرب،امریکا، یورپ اور خلیجی ممالک میں آج عیدالفطرمنائی جا رہی ہے

    سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عیدالفطرمنائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کے اجلاس منعقد ہوئے شہادتیں موصول ہونے کے بعد عدالتی کونسل کے ممبران نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد آج عرب ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

    فلسطین میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے تاہم اسرائیلی فورسز کے مظالم اور وحشیانہ بمباری کے باعث فلسطینیوں کے لیے عید کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئی ہیں، اسرائیلی فورسز کی بمبای کے باعث اب تک بچوں اور خواتین سمیت 17 بچے شہید ہوچکے ہیں۔

    امریکا، آسٹریلیا، فرانس، برطانیہ، کینیڈا، سنگاپور اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے جب کہ بھارت میں عید کل منائی جائے گی۔

  • جڑواں شہروں میں نمازعید کے بعد بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    جڑواں شہروں میں نمازعید کے بعد بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    اسلام آباد : فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کی گئی نماز کے بعد کورونا کے خاتمے اور فلسطین میں امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

    باغی ٹی وی : نماز عید کے بعد جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی جس کی قیادت نائب امیر میاں اسلم نے کی۔ مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے بازی کی۔

    احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کے حق میں درج نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

    دوسری جانب راولپنڈی لیاقت باغ میں بھی سب سے بڑا اجتماع نماز عید ہوا اور نماز کورونا ایس او پیز کے تحت ادا کی گئی۔ لیاقت باغ میں نماز عید ادا کرتے ہی اسلامی جمعیت طلباء نے لیاقت باغ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی-

    مظاہرین نے حکمرانوں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مسجد اقصی کی بے حرمتی کرنے کی تحقیقات کرائی جائیں اور فلسطینیوں پر مظالم فوری بند کیے جائیں۔ احتجاج کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگے۔