Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں معتکف ایک روز کا اعتکاف کریں     مفتی منیب الرحمن

    تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں معتکف ایک روز کا اعتکاف کریں مفتی منیب الرحمن

    کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر میں پوری رات روتا رہا ہوں۔

    باغی ٹی وی : مفتی منیب الرحمان نے رویت ہلال کمیٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو من پسند ، کٹھ پتلی رویت ہلال کمیٹی چاہیے تھی، رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین کا انتظار کر رہی تھی جیسے ہی انہوں نے چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا انہوں نے بھی کر دیا، رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر میں پوری رات روتا رہا ہوں۔

    مفتی منیب نے مزید کہا کہ ہماری میٹنگ میں کسی وزیر کی جرات نہیں تھی کہ وہ بیٹھے ، میں وصیت کرتا ہوں کہ تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں ، معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔

  • مسئلہ فلسطین :عالمی رہنماؤں کو فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے    ملالہ

    مسئلہ فلسطین :عالمی رہنماؤں کو فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ملالہ

    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام شئیر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام دہائیوں سے جبر کا شکار ہیں اسرائیل کے غزہ میں بچوں، خواتین پر فضائی حملے اور مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر سٹن گرینیڈز کا استعمال، جبری تشدد، گرفتاریاں اور ہلاکتیں انسانیت کے خلاف جاری ہیں۔

    ملالہ نے کہا کہ دنیا بھر کے انسان بشمول مسلمان، عیسائیوں اور یہودیوں کے عالمی رہنماؤں سے فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    ملالہ کا کہنا تھا کہ میں خصوصی طور پر ہر بچے کے تحفظ کا مطالبہ کرتی ہوں، ایک فلسطینی بچے کو ملبے کے ڈھیر کی بجائے کمرہ جماعت میں بیٹھا ہونا چاہیے، عالمی رہنماؤں کو فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

  • عیدالفطر پر سادگی سے خوشیاں مناکر ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں   ڈاکٹر یاسمین راشد

    عیدالفطر پر سادگی سے خوشیاں مناکر ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں ڈاکٹر یاسمین راشد

    وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عیدالفطر پر خصوصی وڈیو پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی وباء کی شدید لہر سے گزر رہا ہے، ہمیں عیدالفطر پر سادگی سے خوشیاں مناکر ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیناہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوروناکے باعث پنجاب میں 8ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرکے خود اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔

    انہوں نے عیدالفطر پر ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ بڑے کھانوں کی بجائے ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کریں۔

  • عارف علوی کا عید الفطرپر قوم کو مبارکباد، ضرورت مندوں اور محتاجوں کو خوشیوں میں شریک کرنے کی اپیل

    عارف علوی کا عید الفطرپر قوم کو مبارکباد، ضرورت مندوں اور محتاجوں کو خوشیوں میں شریک کرنے کی اپیل

    صدر مملکت عارف علوی کا عید الفطر کےموقع پر قوم کو مبارکباد-

    باغی ٹی وی : صدر مملکت عارف علوی نے پوری قوم کو عید کا پیغام دیتے ہوئےضرورت مندوں اور محتاجوں کو خوشیوں میں شریک کرنے کی اپیل کی ہے۔


    صدر مملکت کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس عید پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو ہر گز نظر انداز نہ کیا جائے۔

    انہں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید المبارک کی بابرکت ساعتوں میں روزہ اور تراویح کی توفیق یقیناً بہت بڑی سعادت اور خوش نصیبی کی بات ہے – روزہ کے ذریعے ہمیں اپنے اندر تقویٰ اور غریب پروری کا جذبہ پیدا کرنے کا جو موقع میسر آیا تھا ہماری یہ کوشش ہونی چاہیئے کہ اس پر ہم مستقل مزاجی کے ساتھ کاربند رہیں عید کے موقع پع ضرورت مندوں اور محتاجوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں

    صدر مملکت نےعید کی خوشیوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی تنگدستی کا شکار افراد کا خصوصی خیال رکھنے اور عید کے اجتماعات میں کورونا ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی-

    پیغام میں کہا گیا کہ مصافحہ، معانقہ سے گریز کرتے ہوئے سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائےصدر مملکت کی جانب سے کہا گیا کہ دعائیں کی جائیں کہ وہ ہمیں اس وبا کی ہولناکیوں سے محفوظ فرما دے۔

  • سلمان خان کہتے ہیں کام کرتے ہوئے یوں محسوس کرو کہ تم تعطیلات پر ہو    لولیا وانتور

    سلمان خان کہتے ہیں کام کرتے ہوئے یوں محسوس کرو کہ تم تعطیلات پر ہو لولیا وانتور

    رومانیہ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی قریبی ساتھی لولیا وانتور نے کہا ہے کہ سلمان خان متاثر کن شخصیت کے حامل اور محنتی انسان ہیں –

    باغی ٹی وی : لولیا وانتور جو کئی گزشتہ کئی برسوں سے سلمان خان کے ساتھ منسلک ہیں، انھوں نے سلمان خان کی آئندہ آنے والی فلم رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی، کے لیے دو گیت گائے ہیں، جن میں سے ایک بول سیٹی مار ہے۔

    ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے سلمان خان کے بارے جیسا کہ انہوں نے دیکھا، بتایا کہ اس قدر سخت محنت کرنے والا کوئی دوسرا انہوں نے نہیں دیکھا وہ نہ تو تعطیلات پر جاتے ہیں اور نہ ہی کام سے کبھی وقفہ (بریک) لیتے ہیں۔

    لولیا وانتور نے کہا کہ سلمان خان سمجھتے ہیں کہ زندگی کام کا نام ہے اور وہ کام کرتے ہوئے خوش ہوتے ہیں اور دوسروں سے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ کوئی جاب تلاش کرو اور کام کرتے ہوئے یوں محسوس کرو کہ تم تعطیلات پر ہو اور جب وہ کام نہیں کررہے ہوتے ہیں تو پھر وہ اپنے خیراتی اداروں کے ساتھ مصروف ہوجاتے ہیں۔

    لولیا وانتور نے کہا کہ سلمان کو دینے والا کہا جاسکتا ہے، وہ خیراتی کام کرکے بہت خوش ہوتے ہیں اور یہ سب کچھ وہ نہایت بے غرضی کے ساتھ کرتے ہیں۔

  • پاکستان بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

    پاکستان بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

    پاکستان بھر میں مسلمان آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر،فلسطین سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کا اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری کے لئے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    عید الفطرکے موقع پر تمام شہروں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    ‏وزیر اعظم عمران خان نے عیدالفطر پر اہل وطن اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد دی ہے۔عمران خان نے کہا کہ قوم سے درخواست ہے عید پر کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، احتیاط دین کا حکم اور سنت رسول صلی ﷲ علیہ وسلم بھی ہے۔

    دوسری جانب قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے قوم سے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیےخصوصی دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے عید پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ہم اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کے لیے عید پر دعاگو ہیں، کورونا وائرس اور کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے عوام روایتی خوشیوں سے محروم ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ عید سادگی سے منائیں۔

  • فلسطین میں جو ہورہا ہے خالص دہشت گردی ہے شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت

    فلسطین میں جو ہورہا ہے خالص دہشت گردی ہے شوبز شخصیات کی فلسطینیوں پر مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت

    معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصٰی پر حملے اور غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں اور فلسطینی باشندوں پر تشدد پر دنیا کی خاموشی نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بین الاقوامی مشہور شخصیات کو بھی برہم کردیا ہےاور شوبزسے وابستہ شخصیات کی جانب سے مسجد الاقصیٰ اور غزہ پر حملے کی بھر پور مذمت کی گئی ہے۔


    گلوکار شہزاد رائے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسطین میں جو ہو رہا ہے وہ خالص دہشت گردی ہے۔

    شہزاد رائے نے عالمی ادارے یونیسیف اور یو این ہیومن رائٹس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ برائے مہربانی، فلسطینیوں کی زندگیوں کی بھی اہمیت ہے۔

    صباقمر نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر غصہ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا فلسطین کی موجودہ صورتحال دیکھ کر میرا دل غم سے بھر گیا ہے۔


    صبا قمر نے کہا کہ فلسطین میں دہشت گردی فوری بند کی جائے اور آزاد کیا جائے۔

    اداکارہ نے مختلف ہیش ٹیگز ’فری فلسطین‘‘، ‘’محفوظ فلسطین‘‘ اور ’’فلسطین لائیوز میٹرز‘‘ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’جو کچھ فلسطین میں ہورہا ہے وہ ہیبت ناک ہے، انسانیت سوز ہے۔

    اداکار فیروز خان نے مسجد الاقصی پر حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کرتےہوئے اسرائیلی حملوں کی بھرپور مذمت کی-

    اداکارہ نیلم منیر فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے دعاگو ہیں۔نیلم منیر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمسجد الاقصٰی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ کشمیر ، فلسطین کو آزادی اور دنیا کے تمام مسلمانوں کوشیطان کے شر اور دشمنوں سے تحفظ عطا فرما۔

    نیلم منیرنے مزید لکھا کہ ہم تیرے بغیر بے بس ہیں۔ یا اللہ ، براہ کرم ہمارے روتےہوئے بچوں اور مایوس ماؤں کو سنیں ‘نیلم منیر نے مشکلات سے نجات کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ ہمیں غموں سے آزادی دے اور ہمیں مظالم سے بچالے۔‘انہوں نے اب تک شہید ہوجانے والوں کے لیے لکھا کہ ’یا اللہ شہید ہونے والوں کو جنت میں جگہ عطا فرما۔

    اضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

    حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبدالله فياض بھی شامل ہے پیر کے روز غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے فضائی بمباری اور زمینی گولہ باری کی۔

    غزہ پر اسرائیلی مظالم دیکھ کر خاموش رہے تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا احسن خان

    خدا کے لئے فلسطین کو سانس لینے دو صبا قمر

    یروشلم میں جو ہوا وہ ناقابل بیان درد ہے انجین آلتان

  • شہری گھروں پرمحدود اور محفوظ رہ کر عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوں      ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی

    شہری گھروں پرمحدود اور محفوظ رہ کر عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوں ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی

    عید الفطر کی خوشیاں،لاہور پولیس ہائی الرٹ. ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی اہلیان لاہور کو عیدلفطر کی مبارکباد۔

    باغی ٹی وی : عید الفطر کے موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس عید الفطر کے پرمسرت موقع پر شہریوں کی حفاظت اور امن کے لئے مستعد ہے-

    ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا لاہور پولیس کے افسران اور جوان اپنے گھر اور پیاروں سے دور شہریوں کی سلامتی کے لئے ڈیوٹی پر ہیں کورونا وائرس ایمرجنسی میں حفا ظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے شہریوں کا تعاون ضروری ہے۔

    ساجد کیانی نے کہا کہ شہری گھروں پرمحدود اور محفوظ رہ کر عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوں-

    اننے کہا کہ ہوں علمائے اکرام عید کے وعظ میں کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے پیغام کو بھی شامل کریں گے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ عید کی حقیقی خوشی ہو گی اگر ہم ایک دوسرے کو کرونا پھیلاو سے محفوظ رکھیں۔

  • اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی عید الفطر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد

    اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی عید الفطر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد

    اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی عید الفطر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد

    باغی ٹی وی :اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی تلقین کی-

    اسد قیصر نے کہا کہ عید الفطر ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا بھرپور موقع فراہم کرتا ہے، جس نے ہمیں ماہ صیام میں روزہ رکھنے،عبادات کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی توفیق عطاء فرمائی-

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عید کا دن ہم سب کے لیے خوشیاں لے کر آتا ہے، عید کی حقیقی خوشی اس وقت حاصل ہوتی ہے جب ہم اپنے ارگرد موجود غریب بہن بھائیوں کا خیال رکھیں-

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایک مضبوط اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے معاشرتی نا انصافیوں کے خاتمے اور ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے-

    اسد قیصرنے کہا کہ عید تجدیدِ عہد کا دن ہے آج کے دن ہمیں پوری اُمت کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں مانگنی چاہیے ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے-

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ڈھائے جانے والے والے مظالم انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں-

    اسد قیصر نے کہا کہ عوام کو عید کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے،عوام غیر ضروری طور پر بڑے اجتماعات پر جانے سے گریز کریں-

    اسد قیصر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ کورونا وباء کا جلد خاتمہ ہو اور حالات دوبارہ معمول پر آجائیں آج کا دن گزشتہ سال کے دوران کورونا وباء سے شہید ہونے والے ہمارے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے-

    انہوں نے کہا کہ عالمی وباء سے فرنٹ لائز پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس سٹاف اور میڈیا کے نمائندوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-

    قاسم خان سوری عید الفطر ہمیں آپس میں محبتیں بانٹنے اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتی ہے،عید پر ہمیں ضرورتمندوں اور غریب طبقے کو نہیں بھولنا چاہیے-

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عوام سے اپیل کی کہ وہ اس پر مسرت موقع پر احتیاط کا دامن ہاتھ سے نا چھوڑیں تاکہ کورونا وباء کے اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے-

    سینیٹر رحمان ملک کا قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، قوم سے عید سادگی سے منانے کی اپیل

  • سینیٹر رحمان ملک کا قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، قوم سے عید سادگی سے منانے کی اپیل

    سینیٹر رحمان ملک کا قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد، قوم سے عید سادگی سے منانے کی اپیل

    سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد،

    باغی ٹی وی : سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ عیدالفطر اس بار پھر مشکل حالات میں آرہا ہے آج پوری دنیا کورونا کیوجہ سے پریشان ہے،سب دعا کرے کہ اللہ تعالی جلد کورونا وائرس کا خاتمہ فرمائے اور مریضوں کو شفا دے-

    رحمان ملک نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ عید روایتی طریقے سے ہٹ کر سادگی سے منائے، ہر فرد پر لازم ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرے سب ماسک پہنے، معاشرتی فاصلہ قائم رکھے اور ملنے جلنے سے اجتناب کرے-

    رحمان ملک نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مظلوم کشمیری و فلسطینی عوام کو فتح و نصرت عطا فرمائے، عید کے موقع پر شہدائے قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے حساس و مشکل وقت سے گزر رہا ہے،ملک کو اتفاق اتحاد و باہمی ہم آہنگی کی ضرورت ہے-