Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • فلسطین پر جاری مظالم: سی این این اورمغربی میڈیا کو جانبدارانہ رپورٹنگ پر شرم آنی چاہیے       شہریار منور

    فلسطین پر جاری مظالم: سی این این اورمغربی میڈیا کو جانبدارانہ رپورٹنگ پر شرم آنی چاہیے شہریار منور

    پاکستان کے معروف اداکار شہریار منور اسرائیل کے مسجد اقصیٰ پر حملے اور فلسطینیوں پر جاری ظلم و بربریت کے معاملے پر امریکا سمیت مغربی میڈیا پر برس پڑے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکار شہریار منور کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلسطین پر جاری مظالم کے خلاف امریکا اور مغربی میڈیا پربرہمی کا اظہار کیا گیا-

    شہریار منور نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ سی این این اور مغربی میڈیا کو جانبدارانہ رپورٹنگ پر شرم آنی چاہیے، عمومی طور پر مغرب اور بالخصوص امریکا کو اس مشکل وقت میں دہشتگردوں کو تعاون فراہم کرنے پر شرم آنی چاہیے۔

    اداکار نے لکھاکہ کیا مظلوموں کو آزاد کرنے کا دعویدار یہ وہی امریکا ہے جس نے کوریا، ویتنام، لیبیا اور شام پر غیر قانونی حملے کیے۔

    شہریا ر منور نے اپنی اسٹوری میں مزید کہا کہ میرا دل اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے خون کے آنسو رو رہا ہے، ناانصافی اور ظلم وبربریت سے افسردہ ہوں، ریاستی دہشتگردی سے افسردہ ہوں، اسرائیل سے افسردہ ہوں۔

    واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

    حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبدالله فياض بھی شامل ہے پیر کے روز غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے فضائی بمباری اور زمینی گولہ باری کی۔

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری مثبت کیسز اور اموات میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری مثبت کیسز اور اموات میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں126 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 126 اموات ہوئی ہیں-


    ین سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 38 ہزار616 ٹیسٹ کئے گئے3 ہزار265 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.35 فی صد رہی۔

    اکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار336 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 70 ہزار691 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

    واضح رہے کہ ویکسینیشن سینٹر عید پر دو دن کے لئے بند ہوں گے۔

  • پی ٹی آئی کارکن فوزیہ قصوری اپنے ہی لیڈر پر برس پڑیں

    پی ٹی آئی کارکن فوزیہ قصوری اپنے ہی لیڈر پر برس پڑیں

    پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی بانی رکن فوزیہ قصوری اپنی ہی پارٹی کے چئیرمین اور وزیر اعظم عمران خان پر برس پڑیں-

    باغی ٹی وی : سعودی عرب نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان کے لئے زکوٰ ۃ الفطر منصوبے کا اعلان کیا۔

    پی ٹی آئی کارکن فوزیہ قصوری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ عمران خان آپ کی حکومت میں پاکستان آج زکوٰ ۃ الفطر کا وصول کنندہ بن گیا ہے –

    انہوں نے لکھا کہ پاکستان جو کئی دہائیوں سے چاول اور چینی باہرملکوں کو بھیجتا آیا ہے اب ہم ان کو بیرون ممالک سے بطور امداد / خیرات مانگ رہے ہیں؟ یہ بہت ہی افسوس کن بات ہے-

    واضح رہے کہ اسلام اباد (محمد اویس) شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے 20700 فوڈ پیکج تقسیم کئے گئے جس سے ماہ رمضان میں صوبہ بلوچستان کے تقریباً 1 لاكھ 24 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔ اس فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل تھی۔ ایک فوڈ پیک 41 کلوگرام پر مشتمل تھا۔

    جس میں 20 کلو فائن آٹا ،5کلو چاول ، 5لیٹر کوكنگ آئل ،2 کلو بیسن ،2کلو کھجور ،5کلو چینی اور 1 کلو چائے اور جام شیریں شامل تھی۔ جس کا مجموعی وزن (850) ٹن بنتا تھا اور مالیت1 ملین ڈالر (تقریباً 15 کروڑ 60 لاکھ روپے) تھی۔

    جو کہNDMA ، مقامی حکومت کے تعاون سے صوبہ بلوچستان کے 10 اضلاع ( دکی، چاغی ،واشک،پنجگور،پشین، خاران، صحبت پور، سبی ، لورائی ، قلات) میں شفاف طریقے سے تقسیم کیا گیا۔

    سعودی عرب کی جانب سے 20 ہزار سے زائد پاکستانی خاندانوں میں راشن تقسیم

  • مقبوضہ بیت المقدس میں جو ہوا وہ دل دہلا دینے والا، ناقابل قبول اور سمجھ سے باہر ہے   علی ظفر و ماہرہ خان

    مقبوضہ بیت المقدس میں جو ہوا وہ دل دہلا دینے والا، ناقابل قبول اور سمجھ سے باہر ہے علی ظفر و ماہرہ خان

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصٰی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں اور فلسطینی باشندوں پر تشدد پر دنیا کی خاموشی نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بین الاقوامی مشہور شخصیات کو بھی برہم کردیا ہےاور شوبزسے وابستہ شخصیات کی جانب سے مسجد الاقصیٰ اور غزہ پر حملے کی بھر پور مذمت کی گئی ہے۔


    علی ظفر نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’مقبوضہ بیت المقدس میں جو ہوا وہ دل دہلا دینے والا، تکلیف دہ، ناقابل قبول اور سمجھ سے باہر ہے۔‘

    گلوکار نے یہ بھی لکھا کہ ’میرے پاس اس دُکھ کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔‘

    علی ظفر نے تکلیف دہ واقعے پر دنیا کی خاموشی کے بارے میں لکھا کہ ’ اس واقعے پر خاموشی افسوس ناک ہے، جاگو پیاری دنیا، انسانیت کی خاطر جاگو۔‘


    اداکارہ ماہرہ خان نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے انہوں نے ٹوئٹر پر اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد الاقصیٰ پر حملے کی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا دل دہلانے والا منظر، وحشیانہ حملہ۔ ماہرہ نے ’’فلسطین لائیوز میٹرز‘‘کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔


    واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

    حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبدالله فياض بھی شامل ہے پیر کے روز غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے فضائی بمباری اور زمینی گولہ باری کی-

    غزہ پر اسرائیلی مظالم دیکھ کر خاموش رہے تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا احسن خان

    خدا کے لئے فلسطین کو سانس لینے دو صبا قمر

    یروشلم میں جو ہوا وہ ناقابل بیان درد ہے انجین آلتان

  • جی جی حدید فلسطینیوں کے حقوق کے معاملے پر عالمی طاقتوں اور رہنماؤں پر برہم

    جی جی حدید فلسطینیوں کے حقوق کے معاملے پر عالمی طاقتوں اور رہنماؤں پر برہم

    فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل جی جی حدید نے فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے معاملے پر عالمی طاقتوں اور رہنماؤں کی جانب سے امتیازی سلوک برتے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : جی جی حدید نے اپنے انسٹاگرام پر فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

    جی جی حدید کے اسٹوری میں لکھا کہ جو اب تک فلسطینیوں پر ہونے والے جبر کو نظر انداز کرتا آیا ہو، وہ نسلی مساوات، خواتین کے حقوق، بدعنوانی اور اقتدار کے غلط استعمال اور دیگر نا انصافیوں کی مذمت نہیں کرسکتا۔‘

    انہوں نے مزید لکھا کہ آپ اس کا انتخاب نہیں کرسکتے کہ کس کے انسانی حقوق کی زیادہ اہمیت ہے۔

    انہوں نے مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے بعد ایک اور اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا تھا ’تم فلسطین کو مٹا نہیں سکوگے۔‘

    اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور اسٹوری میں لکھا ’’ہم ان ماؤں کی عزت کرتے ہیں جنہوں نے پولیس کے تشدد اور ڈرون حملوں میں اپنے بچوں کو کھودیا اور ان فلسطینی ماؤں کی جو اپنے بچوں سمیت اسرائیلی جیل میں ہیں۔‘‘

    واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمبار ی کے واقعے پر عالمی رہنما اور ادارے خاموش ہیں اور ابھی تک اسرائیل کے اس وحشیانہ تشدد کو روکنے کے لیے کوئی خاص اقدام بھی نہیں کیا گیا ہے۔

  • سوارا بھاسکر نے اسرائیل کے خلاف بیان دے کر بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا

    سوارا بھاسکر نے اسرائیل کے خلاف بیان دے کر بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا

    بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل کے خلاف بیان دے کر بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : قابض اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کا شکار فلسطینیوں کے حق میں آواز بُلند کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیل کے خلاف ایسا پیغام دیا جسے دیکھ کر بھارتی غصے سے آگ بگولا ہوگئے۔


    سوارا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹ میں اسرائیل سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’اگر بھارت میں ہندوتوا کا نعرہ لگانے والے افراد آپ کو سپورٹ کررہے ہیں تو آپ یہ جان لیں کہ آپ فلسطینیوں کے ساتھ جو کررہے ہیں وہ غلط ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ صرف غلط نہیں بلکہ بہت زیادہ غلط ہے ساتھ ہی ہیش ٹیگ FreePalestine کا بھی استعمال کیا۔

    سوارا بھاسکر کے اس پیغام کے بعد بھارتیوں کی جانب سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے بھارت میں ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز کا اسکرین شاٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں اداکارہ کا نام بھی شامل تھا۔


    اُنہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ بھارتیوں کی جانب سے مجھے ٹرول کرنے کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

    حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبدالله فياض بھی شامل ہے پیر کے روز غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے فضائی بمباری اور زمینی گولہ باری کی۔

    غزہ پر اسرائیلی مظالم دیکھ کر خاموش رہے تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا احسن خان

    خدا کے لئے فلسطین کو سانس لینے دو صبا قمر

    یروشلم میں جو ہوا وہ ناقابل بیان درد ہے انجین آلتان

  • باکسر عامر خان کا اپنے گھر فلسطینی پرچم لگا کر مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی

    باکسر عامر خان کا اپنے گھر فلسطینی پرچم لگا کر مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگا لیا۔

    باغی ٹی وی : باکسر عامر خان نے اپنے گھر فلسطینی پرچم لہر کر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کا شکار مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔


    اس حوالے سے باکسر عامر خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گھر کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگا ہوا ہے۔

    عامر خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے برطانیہ میں اپنے گھر فلسطین کا پرچم لگا لیا ہے ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ FreePalestine بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ ’فلسطین کو آزاد کرو۔‘

    واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

    حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

    غزہ پر اسرائیلی مظالم دیکھ کر خاموش رہے تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا احسن خان

    خدا کے لئے فلسطین کو سانس لینے دو صبا قمر

    یروشلم میں جو ہوا وہ ناقابل بیان درد ہے انجین آلتان

  • ٹک ٹاک نے فلسطین پر حملے کی ویڈیو شئیر کرنے پرصارف کا اکاؤنٹ معطل کر دیا

    ٹک ٹاک نے فلسطین پر حملے کی ویڈیو شئیر کرنے پرصارف کا اکاؤنٹ معطل کر دیا

    چینی ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فلسطین کے حملے کی ویڈیو شئیر کرنے پر اکاؤنٹ کو معطل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں دوبارہ جھڑپیں بھی شروع ہوگئی ہیں جس کی ویڈیو شئیر ٹک ٹاک پر شئیر کرنے پر کمپنی نے مذکورہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد فالوورز والا @webkinn y نامی صارف کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لئے معطل کر دیا ہے-

    واضح رہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ میں حملوں کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری ہے اور فلسطینی محکمۂ صحت کے مطابق تین دن میں ان حملوں میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں خواتین اور دس بچے بھی شامل ہیں۔

    اس عرصے میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی جانب سے بھی ایک ہزار کے قریب راکٹ داغے گئے ہیں جن میں سے کئی اسرائیلی علاقے میں گرے جبکہ بیشتر اسرائیلی دفاعی نظام نے تباہ کر دیے۔ راکٹ گرنے سے اسرائیل میں اب تک پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

    پیر کو حماس کی جانب سے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی پولیس کی کارروائی کے ردعمل میں اسرائیلی علاقوں پر راکٹ فائر کرنے سے شروع ہونے والا تنازع اب شدت اختیار کر چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری نے فریقین سے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ صورتحال تیزی سے ایک بڑی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہے۔

  • یروشلم میں جو ہوا وہ ناقابل بیان درد ہے     انجین آلتان

    یروشلم میں جو ہوا وہ ناقابل بیان درد ہے انجین آلتان

    شہر آفاق ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجین آلتان نےاسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصٰی پر حملےاور غزہ پر وحشیانہ بمباری اور تشدد کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی :اداکار انجین آلتان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرفلسطین کی آزادی کے لیے اپنی آواز اٹھاتے ہوئے خصوصی انسٹا اسٹوری شیئرکی ہے۔

    انجین آلتان نے لکھا کہ ا ب یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے دل و دماغ کہہ رہے ہیں کہ یروشلم میں جو ہوا وہ ناقابل بیان درد ہے۔

    اداکار نے مزید لکھا کہ ’فلسطین کو آزاد کرو۔‘

    واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے عین الوزہ میں ابھی بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

    خدا کے لئے فلسطین کو سانس لینے دو صبا قمر

    غزہ پر اسرائیلی مظالم دیکھ کر خاموش رہے تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا احسن خان

  • اسپتال انتظامیہ مجھے راہول کی صحت سے متعلق غلط معلومات دیتی رہی      اہلیہ راہول ووہرا

    اسپتال انتظامیہ مجھے راہول کی صحت سے متعلق غلط معلومات دیتی رہی اہلیہ راہول ووہرا

    کورونا وائرس سے 9 مئی کو انتقال کرنے والے بھارتی اداکار اور سوشل میڈیا اسٹار راہول ووہرا کی اہلیہ نے کہا ہے کہ اسپتال انتظامیہ اُنہیں اُن کے شوہر کی صحت سے متعلق غلط معلومات دیتی رہی۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر راہول ووہرا کی اہلیہ نے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راہول بہت سارے خواب ادھورے چھوڑ کر اس دُنیا سے چلے گئے۔

    راہول ووہرا کی اہلیہ نے کہا کہ میرے شوہر اپنے کام سے انڈسٹری میں اپنا ایک مقام بنانا چاہتے تھے لیکن سب کچھ ادھورا رہ گیا۔

    بھارتی اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ وہ تمام لوگ میرے راہول کی موت کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اُنہیں تڑپتا ہوا دیکھا اور مجھے غلط معلومات دیتے رہےایسے بےحس لوگوں کو نہ جانے کیسے سکون کی نیند آجاتی ہے جو دوسروں کی زندگیاں چھین لیتے ہیں۔

    راہول ووہرا کی اہلیہ نے بھارتیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں اکیلی نہیں ہوں جس کا راہول طبی سہولیات کی کمی کی وجہ سے دُنیا سے چلا گیا بلکہ ایسے کئی افراد ہیں جو آج بھی خراب نظام کی وجہ سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

    بھارتی اداکار کی اہلیہ نے مزید کہا کہ اس نظام کے خلاف لڑیں تاکہ میرے راہول جیسے دوسرے لوگوں کی زندگیوں بچایا جاسکے۔

    اُنہوں نے اپنے شوہر کی موت کے لیے انصاف کی اپیل بھی کی۔

    واضح رہے کہ راہول ووہرا نے مرنے سے قبل 8 مئی کو فیس بک پر اپنی آخری پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ بہتر علاج نہ ہونے کی وجہ سے مر رہے ہیں۔

    انہوں نے اپنی آخری پوسٹ میں اپنا تعارف کراتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ دارالحکومت نئی دہلی کے راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی ہاسپیٹل کی چھٹی منزل پر زیر علاج رہے مگر اب وہ ہمت ہار چکے ہیں اور مرنے والے ہیں۔

    مذکورہ پوسٹ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد راہول ووہرا مبینہ طور پراسپتال عملے کی لاپرواہیوں کے باعث چل بسے تھے۔

    بھارتی اداکار راہول ووہرا کی مرنے سے قبل بنائی گئی آخری ویڈیو سامنے آگئی