Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • راتوں رات سُپر ماڈل بننے والا نائجیریا کا بے گھر نوجوان

    راتوں رات سُپر ماڈل بننے والا نائجیریا کا بے گھر نوجوان

    لاگوس: قسمت ہوئی مہربان بے گھر نوجوان راتوں رات سُپر ماڈل بن گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائجیریا کا ابھرتا ہوا ماڈل ’علی اولاکومنی‘ آج سے ڈیڑھ ماہ پہلے تک ایک بے گھر نوجوان تھا جو دن بھر میں چھوٹی موٹی مزدوری کرکے اپنا پیٹ پالتا تھا اور تھک ہار کر جہاں جگہ ملتی، وہیں سو جاتا۔

    اپریل کی ابتداء میں لاگوس کی ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں ایفولابی، المعروف ’اے ایل‘ نامی کری ایٹیو ڈائریکٹر اوسون اسٹیٹ میں ایک پل کے نیچے اپنے تمام عملے سمیت موجود تھا۔

    یہ جگہ اس نے ایک تازہ فوٹو شوٹ کےلیے منتخب کی تھی لیکن جس ماڈل کو اس فوٹو شوٹ میں کام کرنا تھا، وہ کسی وجہ سے لوکیشن پر نہیں پہنچ سکا۔

    تیاری مکمل ہونے کی وجہ سے ایفولابی وہ فوٹو شوٹ کسی صورت میں منسوخ کرنا نہیں چاہتا تھا لہذا اس نے پل کے نیچے ہی چکر لگانا شروع کردیا۔

    کچھ دوری پر اسے پل کے نیچے سوتے ہوئے کچھ لوگ دکھائی دیئے جن میں سے ایک کا حلیہ اسے مطلوبہ ماڈل کے حساب سے موزوں ترین لگا ایفولابی نے فوراً اسے جگایا اور فوٹو شوٹ میں کام کرنے کی پیشکش کر ڈالی۔

    علی اولاکومنی نامی یہ نوجوان پہلے تو بوکھلایا لیکن جلد ہی سنبھل گیا اور اس نے ایفولابی کی پیشکش قبول کرلی اگلے ایک گھنٹے میں ماڈل کے کپڑے علی کو پہنائے گئے جو حیرت انگیز طور پر بالکل فٹ آئے۔ فوٹو شوٹ شروع ہوا اور کامیابی سے مکمل ہوگیا۔


    اگلے روز ایفولابی نے یہ واقعہ، تصاویر سمیت اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کردیا ساتھ ہی اس نے علی کےلیے ایک علیحدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بنوادیا، جس کے فالوورز کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔


    اسی اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کے جواب میں ایک صارف نے مختصر ویڈیو بھی شیئر کروا دی ہے جس کے پہلے حصے میں ’علی‘ کو پل کے نیچے سوتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ یکایک اس کی کایا پلٹ ہوجاتی ہے
    https://twitter.com/OgaLandlord_/status/1379074424306028547?s=20
    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ ارشد ’’چائے والا‘‘ اور دینا نیر مبین کے ساتھ ہوا تھا جو سوشل میڈیا کی بدولت راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئے تھے-

  • فلسطین کے بارے ٹوئٹ:مراد راس کوسخت تنقید کا سامنا

    فلسطین کے بارے ٹوئٹ:مراد راس کوسخت تنقید کا سامنا

    پی ٹی آئی سیاسی رہنما مراد راس کو فلسطین سے متعلق بیان پر شدید تنقید کا سامنا-

    باغی ٹی وی : ڈاکتر مراد ر نے اپنی ٹوئٹ میں فلسطین کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ اسرائیل ہمیشہ ہتھیاروں سے مسلح رہا ہے لیکن فلسطینی کئی دہائیوں سے پتھروں کا استعمال کررہے ہیں۔


    مراد راس نے لکھا کہ فلسطین کی حمایت کرنے والا تمام پیسہ کہاں جاتا ہے؟ وہ اپنے دفاع کے لئے ایک بندوق کیوں نہیں خرید سکتے ہیں۔ انہیں بمباری اور گولیاں ماری جا رہی ہیں لیکن یہ2021 میں ابھی بھی پتھر استعمال کررہے ہیں ؟؟؟

    ڈاکٹر مراد راس کی اس ٹوئٹ پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا-

    ایک صارف نے کہا کہ میں ان کے کہنے سے اتفاق کرتا ہوں لیکن یہ حکومت کے نمائندے کا عوامی بیان نہیں ہونا چاہئے۔ فلسطین کو مزید دفاعی تعاون کی ضرورت ہے۔

    ایک صارف نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ جو تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ہیں وہ شہریوں کی لڑائی لڑنے کی تصاویر ہیں۔ فلسطین کو 3 علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، جو اسرائیل ، مغربی کنارے اور غزہ بن گیا ہے۔ اسرائیل نے مغربی کنارے پر تقریبا. مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے اور غزہ کی بات ہے کہ جب سے وہ ہتھیار حاصل کرسکتے ہیں تب سے وہ لڑ رہے ہیں۔

    یہ بتانا بھی دانشمند ہے کہ بین الاقوامی امداد کو غزہ تک سرکاری طور پر نہیں بڑھایا جاتا جبکہ اسرائیل کو امریکہ کے ذریعہ سالانہ 3 ارب ڈالر کی مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔ لہذا وہ ملک کے سرکاری نمائندے کی حیثیت سے احمقانہ ٹویٹس کرنے سے پہلے اسکول واپس جاکر تعلیم حاصل کرے-

  • جمال خاشقجی قتل کے بعد ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو کا سعودی عرب کا پہلا دورہ

    جمال خاشقجی قتل کے بعد ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو کا سعودی عرب کا پہلا دورہ

    ترکی کے وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو کا دورہ سعودی عرب، سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ملاقات

    باغی ٹی وی :ترک سرکاری خبر رساں ایجنسی اناضول کے مطابق مسٹر اولو کے دو روزہ دورے میں دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات زیر بحث آئیں گے۔

    دوطرفہ تعلقات اور مسائل حل کرنے کے لیے مسلسل مشاورت پر اتفاق۔ دونوں ممالک خطے میں استحکام، امن اور ترقی کے لیے قریبی تعاون کریں گے-

    استنبول میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد یہ دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے جس کے بعد سے یہ ترک وزیر خارجہ کا پہلا دورہ ہے۔

    ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو کے دورے کے مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانا ہے جبکہ یہ ایک ایسے وقت پر ہورہا ہے جب مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • اسرائیلی فضائی حملے کی جوابی کاروائی: حماس کا’تل ابیب اور اسکے مضافاتی علاقوں پر 130 میزائلوں سے حملہ

    اسرائیلی فضائی حملے کی جوابی کاروائی: حماس کا’تل ابیب اور اسکے مضافاتی علاقوں پر 130 میزائلوں سے حملہ

    حماس کی جوابی کارروائی میں تل ابیب کی طرف 130 راکٹ فائر

    باغی ٹی وی : حماس کے مطابق غزہ میں ایک 12 منزلہ عمارت کو تباہ کرنے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے آج شب روز اسرائیلی شہر تل ابیب کی طرف انہوں نے 130 راکٹ فائر کیے ہیں۔

    حماس کے مسلح ونگ ، قاسم بریگیڈ نے خبردار کیا تھا کہ وہ غزہ کے ساحل کے قریب ٹاور پر حملے کی جوابی کارروائی کرے گا۔

    تصدیقی بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے ’تل ابیب اور اس کے مضافاتی علاقوں پر 130 میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔‘

    مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملوں کے بعد سے کئی دنوں سے بیت المقدس میں کشیدگی جاری ہے اور اسرائیل نے غزہ میں حماس کے اہداف پر فضائی حملے بھی کیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسرائیل نے اپنے فوجیوں کے رویے کا دفاع کرتے ہوئے اصرار کیا ہے کہ انہوں نے پر تشدد مظاہرین کے ساتھ مناسب اقدامات سے نمٹا۔

    ‏غزہ سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر فائر کیے جانے والے راکٹ

  • وزیر اعظم کی سرزنش نامناسب تھی: سابق سفیروں کی تنظیم کا خط

    وزیر اعظم کی سرزنش نامناسب تھی: سابق سفیروں کی تنظیم کا خط

    وزیر اعظم کی سرزنش نامناسب تھی: سابق سفیروں کی تنظیم کا خط

    باغی ٹی وی : وزارت خارجہ کے ایک سو سے زیادہ ریٹائڑڈ افسران سمیت دیگر سابق سفارتی عملے پہ مشتمل تنظیم نے اپنے خط میں کہا کہ سفیروں کی سرزنش نامناسب تھی جس کی وجہ ملک کی سفارتی مشنوں کے اس کام کو نہ سمجھنا ہے جو وہ بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود کر رہے ہیں۔

    پاکستان کے سابق سفیروں کی تنظیم کی جانب سے لکھے گئے خط میں انہوں نے وزیراعظم کے ٹیلی ویژن پر نشر کیے جانے والے خطاب میں پاکستانی سفارت کاروں کی سر عام سرزنش پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    سابق پاکستانی سفیروں کی ایسوسی ایشن جس میں وزارت خارجہ کے ایک سو سے زیادہ ریٹائڑڈ افسر بھی شامل ہیں،نے اپنے خط میں کہا ہے کہ سفیروں کی سرزنش نامناسب تھی جس کی وجہ ملک کی سفارتی مشنوں کے اس کام کو نہ سمجھنا ہے جو وہ بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود کر رہے ہیں۔

    کسی بھی ادارے میں ہمیشہ خامیاں موجود ہوتی ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہوتی اور جو لوگ حد سے بڑھ جائیں مکمل چھان بین کے بعد ان کا محاسبہ ہونا چاہییے۔مناسب اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کے بغیر پورے ادارے کی مذمت نامناسب اور بلاجواز ہے۔

  • اسرائیل کی فلسطینیوں پر حملوں میں شدت ،اسرائیلی ایئرپورٹ بن گورین سیل کر دیا گیا

    اسرائیل کی فلسطینیوں پر حملوں میں شدت ،اسرائیلی ایئرپورٹ بن گورین سیل کر دیا گیا

    الرٹ : اسرائیلی ایئرپورٹ بن گورین سیل کر دیا گیا….

    باغی ٹی وی : اسرائیلی تاریخ میں یہ پہلا حملہ ہے جس نے تل آویو کو آگ میں جھونک دیا اور اسرائیلی دارالخلافہ میں کہرام برپا ہے-

    اسرائیلی ٹی. وی 12 نے تل آویو میں پانچ صہیونیوں کی ہلاکت اور دسیوں کے شدید زخمی ہونے کی خبر دی ہے. اسرائیل غزہ پہ شدید فضائی حملے کی تیاری میں ہے.

    واضح رہے کہ اس سے سرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےغزہ پر حملوں کی شدت میں مزید اضافے کی دھمکی دی تھی غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ ’اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے خلاف سینکڑوں حملے کیے ہیں، اور ہم اپنے حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کریں گے۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم انہیں(حماس) اس طریقے سے ہٹ کریں گے جس کی انہیں توقع بھی نہیں ہے۔

  • نیویارک فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم نے بہترین شارٹ فلم سمیت 3  انٹرنیشنل ایوارڈ اپنے نام کر لئے

    نیویارک فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم نے بہترین شارٹ فلم سمیت 3 انٹرنیشنل ایوارڈ اپنے نام کر لئے

    عالمی شہرت یافتہ نیویارک فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم کو بہترین شارٹ فلم سمیت تین بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : پروڈیوسر نگہت اکبر شاہ اور ہدایتکار سرمد سلطان کی فلم ’دریا کے اِس پار‘ نے عالمی شہرت یافتہ نیویارک فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈز جیت لیے۔

    پاکستانی فلم کا دنیا کی 96 فلموں سے مقابلہ تھا دریا کے اس پار نے بہترین شارٹ فلم، بہترین ہدایتکار اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈ اپنے نام کیے۔

    تیس منٹ دورانیے کی فلم کی کہانی میں چترال میں خواتین کی خودکشیوں اور نفسیاتی مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔ جس کے ذریعے معاشرے میں نفسیاتی مسائل کی جانب توجہ دلائی گئی ہے اور ذہنی صحت سے متعلق شعور اُجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، کس طرح تعلیم اور شعور کی کمی نفسیاتی مسائل میں گھرے لوگوں کو سنگین اقدامات اٹھانے پر مجبور کرتی ہے۔

  • ’رادھے‘ میری ناکام ترین فلم ثابت ہوگی     سلمان خان

    ’رادھے‘ میری ناکام ترین فلم ثابت ہوگی سلمان خان

    بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ فلم ’رادھے‘ میری ناکام ترین فلم ثابت ہوگی۔

    باغی ٹی وی :بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور دیگر شعبہ جات کی طرح فلم انڈسٹری بھی بحران کا شکار ہے جہاں ایک سال سے زائد کوئی بھی فلم بڑے پردے پر ریلیز نہیں ہوئی جس کے باعث سینما مالکان سمیت پوری بالی ووڈ انڈسٹری خاص طور پر چھوٹے اداکار اور دیگر ملازمین معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

    بھارت میں سینما کی بحالی کے لیے سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’رادھے، دی موسٹ وائنٹڈ بھائی‘ کو چھوٹی عید پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تاہم بھارت میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد سلمان نے فلم کو سینما گھروں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی ریلیز کرنے کا معاہدہ کرلیا۔

    صحافیوں سے آن لائن بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا اس وقت بھارت سمیت پوری دنیا شدید مشکل دور سے گزر رہی ہے ایسے میں ’رادھے‘ کو ریلیز کرنے کا مقصد لوگوں کی زندگیوں میں خوشی لانا ہے تاکہ وہ اس فلم سے کچھ دیر کے لیے ہی اپنے غم بھول کر اس سے لطف اندوز ہیں، ورنہ اس وقت تمام بڑے اداکاروں کی فلمیں رکی ہوئی ہیں اور وہ اچھے وقت کا انتظار کررہے ہیں۔

    دبنگ اداکار نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ باکس آفس پر اس فلم کی کمائی صفر ہوگی اور یہ میری کمائی کے حساب سے ناکام ترین فلم ہوگی کیوںکہ یہ محدود سینما گھروں میں ریلیز ہوگی جبکہ بیرون ممالک بھی بہت کم سینما گھروں میں بڑے پردے پر لگے گی۔

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری مثبت کیسز اور اموات میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری مثبت کیسز اور اموات میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں104 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 104 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 38 ہزار616 ٹیسٹ کئے گئے2 ہزار869 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 7.42 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار210 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار426 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔


    اس حوالے سے اسد عمر نے کہاکہ کل 12 مئی سے تمام 40 سال سےزائد عمر والے رجسٹریشن کرنے والے افراد اپنی پسند کے کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جا کر ویکسینیشن لگوائیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ ویکسینیشن مراکز کھلے ہیں اور عید پرصرف دو دن کے لئے بند ہوں گے۔

  • 3 سالہ بچے کی 78 ہزار سال پرانی باقاعدہ قبر دریافت

    3 سالہ بچے کی 78 ہزار سال پرانی باقاعدہ قبر دریافت

    لندن: ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے کینیا کے ایک دور افتادہ غار میں 78 ہزار سال پرانی 3 سالہ بچے کی قبر دریافت کی ہے-

    باغی ٹی وی : یہ قبر کینیا میں آثارِ قدیمہ کے حوالے سے مشہور مقام ’پنجہ یا سعیدی‘ میں ایک غار کے دہانے پر ملی ہے ماہرین نے ریڈیو کاربن تاریخ نگاری اور دیگر تکنیکوں کے استعمال سے اس قبر کے زمانے اور بچے کی عمر کے بارے میں تو اندازہ لگا لیا گیا ہے لیکن بچے کی ہڈیاں اس قدر بوسیدہ ہوچکی ہیں کہ ان سے یہ پتا نہیں چل رہا کہ وہ لڑکا تھا یا لڑکی۔


    معروف تحقیقی مجلے ’نیچر‘ کی رپورٹ کے مطابق قبر کی ترتیب سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلے قبر بنائی گئی، اس کے بعد قبر کے فرش پر پودوں کی پتیاں اور نرم شاخیں بچھائی گئیں، پھر بچے کو ان پر لٹایا گیا اور اس پر غالباً کسی درخت کی نرم چھال رکھ کر قبر کو بند کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ جنس ’ہومو‘ (Homo) سے تعلق رکھنے والی مختلف انواع کی آٹھ لاکھ سال تک پرانی باقاعدہ قبریں دنیا بھر میں دریافت ہوچکی ہیں البتہ جدید انسان یعنی ’ہومو سیپیئنز‘ (Homo sapiens) کی قدیم ترین اور باقاعدہ قبر یہی ہے جو 78 ہزار سال پرانی ہے۔

    قبر سے ملنے والی لاش کو ماہرین نے ’مٹوٹو‘ (Mtoto) کا نام دیا ہے جو سواحلی زبان کا لفظ ہے اور جس کا مطلب ’بچہ‘ ہے۔


    یہ قبر 2013ء میں ’پنجہ یا سعیدی‘ غار کے تقریباً دہانے پر دریافت ہوئی تھی جو 3 فٹ گہری ہے اور اس میں سے کسی بچے کی نہایت بوسیدہ ہڈیاں بھی برآمد ہوئیں تاہم یہ ہڈیاں اس قدر بوسیدہ تھیں کہ انہیں فوری طور پر وہاں سے نکالا نہ جاسکا۔ یہ کام پوری احتیاط سے 2017ء میں انجام دیا گیا۔

    فوٹو بشکریہ نیچر
    یہ ہڈیاں مزید تجزیئے کےلیے اسپین میں واقع انسانی ارتقاء کے تحقیقی مرکز بھجوا دی گئیں جہاں ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے مزید تین سال تک تحقیق کرنے کے بعد نہ صرف ان ہڈیوں، بلکہ آس پاس سے ملنے والے دیگر آثارِ قدیمہ کے بارے میں بھی اپنی معلومات کو حتمی شکل دی۔

    کیمیائی اور خردبینی تجزیئے سے معلوم ہوا کہ اس بچے ’مٹوٹو‘ کی موت قدرتی طور پر ہوئی تھی جبکہ اسے مرنے کے فوراً بعد ہی پورے اہتمام سے دفنا دیا گیا تھا۔


    ’مٹوٹو‘ کی باقیات سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ اسے نرم چھال کے کفن میں لپیٹ کر قبر میں اتارنے کے بعد، اس کے ننھے سر کو کسی نرم تکیے جیسی کسی چیز پر رکھا گیا اور اسے سیدھی (دائیں) کروٹ سے لٹا کر دفن کیا گیا۔

    اگر یہ محض اتفاق نہیں تو یہ بات یقیناً توجہ طلب ہے کیونکہ میت کو سیدھی کروٹ دے کر دفنانا بہت سے مذاہب میں قدرِ مشترک ہے۔ ان مذاہب میں اسلام بھی شامل ہے۔

    غار میں ’مٹوٹو‘ کی قبر کے ارد گرد سے ملنے والی باقیات سے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ شاید اس بچے کی آخری رسومات بھی اسی غار میں، قبر کے آس پاس ادا کی گئی تھیں۔