Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • امیتابھ بچن کا کورونا ریلیف میں 2 کروڑ روپے کا عطیہ

    امیتابھ بچن کا کورونا ریلیف میں 2 کروڑ روپے کا عطیہ

    بالی ووڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کورونا ریلیف میں 2 کروڑ روپے عطیہ دے دیا۔

    باغی ٹیوی : انڈین ایکسپریس کے مطابق امیتابھ بچن کو بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران عطیات نہ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور حال ہی میں انہوں نے اپنے ایک بلاگ میں اس بات کا ذکر بھی کیا کہ کس طرح ان کے خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بگ بی اگرچہ پہلے بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں اور انہوں نے مقروض کسانوں کا قرض اتارنے سمیت کورونا کی وبا کے دوران طبی رضاکاروں کے لیے حفاظتی لباس کے لیے بھی فنڈز فراہم کیے تھے۔

    تاہم اب انہوں نے ملک میں وبا کی دوسری بدترین لہر سے نمٹنے کے لیے دارالحکومت نئی دہلی کی حکومت کو 2 کروڑ کا عطیہ دے دیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ امیتابھ بچن نے واضح طور اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ انہوں نے کورونا ریلیف فنڈ میں کتنا عطیہ دیا تاہم معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے 2 کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔


    علاوہ ازیں امیتابھ بچن عالمی کورونا ویکسین فنڈ کے ورچوئل میلے کا حصہ بھی رہے، جس میں امریکی صدر جوبائیڈن، برطانوی شہزادہ ہیری اور کئی معروف ہولی وڈ شخصیات نے آن لائن خطاب کیا اور لوگوں سے کورونا سے نمٹنے کے لیے غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی کے لیے عطیات دینے کی اپیل کی۔

    اسی حوالے سے خبر رساں ادارے اے پی نے بتایا کہ عالمی فلاحی تنظیم کے تعاون سے ہونے والے مذکورہ پروگرام میں 30 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کے عطیات جمع کیے گئے اور اس پروگرام کی تقریب میں شریک ہونے والے تمام افراد نے ویکسین لگوا رکھی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق دنیا میں کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد مذکورہ تقریب میں پہلی مرتبہ بہت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے تاہم تمام افراد وہ تھے، جنہوں نے کورونا سے تحفظ کی ویکسین لگوا رکھی تھی۔

    مذکورہ پروگرام کو یکم مئی کو ریکارڈ کیا گیا تھا اور اسے 10 مئی کو امریکا کے مختلف چینلز پر نشر کیا گیا اور امیتابھ بچن نے بھی اسی پروگرام میں اپنی اور شہزادہ ہیری کی تقریر کی ویڈیو ٹوئٹ کی۔

    امیتابھ بچن کے علاوہ معروف گلوکارہ لتا منگیشکر نے بھی ریاست مہاراشٹر کی حکومت کو کورونا سے تحفظ کے انتظامات کے لیے 7 لاکھ روپے کے عطیات دیئے۔

    علاوہ ازیں اداکار ریتک روشن نے بھی بھارتی 12 لاکھ روپے تک کی رقم عطیہ کی علاوہ ازیں پوڈکاسٹ میزبان جے شری نے بھی بھارت کے لیے شروع کیے گئے ریلیف فنڈ میں پیسے جمع کرائے جس میں دیگر شخصیات نے بھی فنڈز جمع کروائے ہیں اور مذکورہ فنڈز کو بھارت میں آکسیجن کی قلت اور ویکسین کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات پر خرچ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب اداکارہ لارا دتا اور شیمال ولابھجی کی جانب سے شروع کی گئی (آئی بریتھ انڈیا) مہم میں بھی متعدد شوبز شخصیات نے فنڈز جمع کروائے اور مذکورہ مہم کے ذریعے اب تک ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جمع کیے گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا فنڈز مہم کے سلسلے میں 9 مئی کو ایک ورچوئل میوزیکل تقریب بھی منعقد کی گئی تھی، جسے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا گیا تھا اور اب تک مذکورہ فنڈ میں ایک ہزار سے زائد افراد نے عطیات جمع کروائے ہیں۔

    مذکورہ فنڈ مہم کے علاوہ بھی متعدد شوبز شخصیات الگ الگ اور انفرادی طور پر کورونا کی جنگ سے نمٹنے کے لیے حکومت اور فلاحی اداروں کو عطیات فراہم کر رہے ہیں گزشتہ ہفتے سلمان خان نے بھی فلم انڈسٹری کے 40 ہزار ورکرز کو نقد رقم دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا اداکار سونو سود بھی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک پورے گاؤں کو لاک ڈاؤن کے خاتمے تک کھانا فراہم کریں گے-

    سلمان خان کے علاوہ اکشے کمار اور اجے دیوگن نے بھی گزشتہ ہفتے کورونا سے نمٹنے کے لیے ایک ،ایک کروڑ روپے کے عطیات دیئے تھے، علاوہ ازیں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے بھی وبا سے نمٹنے کے لیے فنڈز مہم شروع کر رکھی ہے جبکہ سشمیتا سین نے بھی اسپتالوں میں آکسیجن مہیا کی-

    بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز یش راج فلمز پروڈکشن کے سربراہ اور معروف اداکارہ رانی مکھر جی کے شوہر ادیتیا چوپڑا نے بھی فلم انڈسٹری کی 30 ہزار ملازمین کو کورنا ویکسین لگوانے کا اعلان کیا جبکہ جان ابراہم نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس این جی اوز کے حوالے کر دیئے جن سے حاصل ہونے والی آمدنی کورونا فنڈ میں استعما ل کی جائے گی-

    نئی دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی، سشمیتا سین مدد کے لئے سامنے آگئیں

  • کورونا بحران:امتیابھ بچن کی دنیا سے بھارت کی مدد کرنے کی اپیل

    کورونا بحران:امتیابھ بچن کی دنیا سے بھارت کی مدد کرنے کی اپیل

    گلوبل سیٹیزن فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں بالی ووڈ لیجنڈری اور سینئیر اداکار امیتابھ بچن نے بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے لیے مدد کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی: امیتابھ بچن نے گلوبل سیٹیزن فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں شرکت کی جس میں ہالی ووڈ کے دیگر بڑے ستارے بھی شامل تھے – گلوبل سیٹیزن فنڈ ریزنگ کنسرٹ ویکیسن کی فراہمی کی اہمیت اجاگرکرنے سے متعلق تھا۔

    اس ورچوئل تقریب میں امریکی صدر جوبائیڈن، برطانوی شہزادہ ہیری اور کئی معروف ہولی وڈ شخصیات نے آن لائن خطاب کیا اور لوگوں سے کورونا سے نمٹنے کے لیے غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی کے لیے عطیات دینے کی اپیل کی۔


    کنسرٹ میں امیتابھ بچن نے بھارت کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا ملک اس وقت کورونا کی ہلاکت خیز لہر سے لڑ رہا ہے۔ اس تناظرمیں دنیا سے اپیل کرتا ہوں کہ بھارت کی مدد کی جائے، آپ اپنی اپنی حکومتوں سے فنڈزکی بات کریں اورفارماسوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کریں۔

    اداکارنے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھوں کو ان کے لیے کھلا رکھیں جن کوآپ کی ضرورت ہے، ہرکوشش اہمیت رکھتی ہے، جیسا کہ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ آپ آہستہ آہستہ دنیا کوہلاسکتے ہیں۔

  • سلمان خاں کی فلم ‘رادھے’ کا گانا یوٹیوب پرتیزترین ریکارڈ بنانیوالا پہلا بھارتی گانا بن گیا

    سلمان خاں کی فلم ‘رادھے’ کا گانا یوٹیوب پرتیزترین ریکارڈ بنانیوالا پہلا بھارتی گانا بن گیا

    بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ‘رادھے’ کے گانے ‘سیٹی مار’ نے محض 10روز میں 10 کروڑ ویوز کا ریکارڈ بنالیا ہے۔

    باغی ٹی وی : رادھے فلم کا پہلا گانا ‘سیٹی مار’ گزشتہ ہفتے ریلیز ہوا تھا جسے مداحوں نے بہت زیادہ پسند کیا اور یہ کچھ ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگیا یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ فہرست میں رہا-

    ‘سیٹی مار’ گانے نے صرف 10 روز میں یوٹیوب پر 10 کروڑ ویوز کا سنگ میل عبور کیا اور یہ یوٹیوب پر تیز ترین ریکارڈ بنانے والا پہلا بھارتی گانا بن گیا ہے۔

    جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کی فلم ‘سمبا’ کے گانے ‘آنکھ مارے’ کے پاس تھا ‘آنکھ مارے’ کو 11 دن میں 10 کروڑ سے زائد صارفین نے دیکھا تھا ‘تاہم سیٹی مار’ یہ ریکارڈ 10 روز میں بنا کر آگے نکل گیا۔

    ‘سیٹی مار’ گانے کے یہ سنگِ میل عبور کرنے کی خبر ‘ایس کے’ فلمز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ ‘رادھے’ میں سلمان خان ایک پولیس افسر کا کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں جو اپنے طریقے سے کام کرتا ہے۔

    وہ اس فلم میں بنیادی طور پر ‘انکاؤنٹر اسپیشلسٹ’ کا کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی اس فلم میں ‘وانٹڈ’ کی جھلک اور ‘دبنگ’ کے ڈائیلاگز کا حوالہ بھی نظر آئے گا۔

    ‘رادھے’ فلم میں سلمان خان میں ڈرگ مافیا کا خاتمے کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    ‘رادھے’ کے فلمسازوں نے فلم کو 13 مئی کو تھیٹرز کے ساتھ ساتھ زی فائیو کے پے پر ویو میڈیم زی پلیکس پر اسی دن ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

    ‘رادھے’ بھارت کی پہلی ہندی فلم ہوگی جو ایک ہی دن میں متعدد پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوگی۔

    واضح رہے کہ فلم میں رندیپ ہودا اور جیکی شروف سمیت دیشا پٹانی اور میگھا آکاش بھی اداکاری کررہے ہیں جبکہ ایک گانے میں جیکولین فرنینڈس بھی موجود ہیں۔

  • ہماری عوام تو بہت شریف ہے پھر ملک میں سیکسیفائی ٹاپ ٹرینڈنگ میں کیوں ہے؟   صبا قمر

    ہماری عوام تو بہت شریف ہے پھر ملک میں سیکسیفائی ٹاپ ٹرینڈنگ میں کیوں ہے؟ صبا قمر

    رمضان کے مہینے اس وقت پاکستان میں نیٹ فلکس کی ایک بالغان کی فلم سیکسیفائی ٹرینڈ کر رہی ہے جس پر صبا قمر نے عوام پر ایک طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ ماہ 28 اپریل کو ریلیز ہونے والی ’سیکسیفائی‘ ایک بالغ فلم (ایڈلٹ مووی) ہے جو اس وقت پاکستان میں نیٹ فلکس پر ٹرینڈ کر رہی ہے اس میں کالج کی کچھ ایسی طالبات کی کہانی پیش کی گئی ہے جو خواتین کی خوشنودی کو دھیان دیتے ہوئے سیکس ایپلیکیشن بنانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

    ملک میں رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں اس فلم کے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ سے صارفین نے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کی ہے-
    https://twitter.com/AbdulGJutt/status/1390619772128309248?s=20
    ایک صارف نے ٹویٹ کیا ، "یہ رمضان کا آخری جمعہ ہے اور سیکسیفائی نیٹ ورک میں پاکستان میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ واہ !! اس نے ہیش ٹیگ حجۃ الوداع کا بھی استعمال کیا-
    https://twitter.com/titan_427/status/1389643847689453570?s=20
    ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ماشاءاللہ سیکسیفائی رمضان المبارک میں ٹاپ ٹرینڈنگ پر ہے-

    صارفین کے علاوہ باغی ڈرامے میں اپنے کردار کے لیے جانی جانے والی اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں نیٹ فلکس سیریز ’سیکسیفائی‘ پر عوام کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

    اداکارہ کو متعدد مواقع پر مداحوں کی طرف سے طنز اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم اب صبا قمر نے ہی پاکستان میں بالغان کی فلم ’سیکسیفائی‘ کے ٹرینڈ پر مداحوں سے سوال کیا ہے۔

    صبا قمر نے انسٹاگرام پر ایک فوٹو شیئر کی ہے جس میں وہ بظاہر صوفے پر بیٹھ کر ٹی وی دیکھ رہی ہیں کیونکہ ان کے ہاتھ میں ٹی وی کا ریموٹ ہے۔ تصویر کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ’ہماری عوام بہت شریف ہے تو پھر یہ ٹرینڈنگ میں سب سے آگے کیوں ہے؟‘

    صبا قمر نے اپنی تصویر کے ساتھ کسی فلم کا نام نہیں لکھا ہے۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کے ساتھ نیٹ فلکس کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ وہ نیٹ فلکس کے ٹرینڈ کی بات کر رہی ہیں۔

    صبا قمر نے چند روز قبل اپنے دوستوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی تھی۔ اداکارہ کے مداحوں نے ان کے لباس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کئی میمز بھی بنائی گئیں تھیں-

  • بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے طلاق کے لئے 27 برس انتظار کیوں کیا؟

    بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے طلاق کے لئے 27 برس انتظار کیوں کیا؟

    بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے 3 مئی کو 27 سال کی شادی کے بعد اچانک ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا-

    باغی ٹی وی : بل گیٹس یا ملینڈا گیٹس کی جانب سے اتنے عرصے بعد علیحدگی کی کوئی وجہ تو بیان نہیں کی گئی مگر پیپل میگزین کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ طلاق کے اعلان کے لیے اتنے برسوں تک انتظار کی وجہ ان کے بچے تھے۔

    رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس وقت طلاق کا اعلان کی وجہ بظاہر یہ ہے کہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی فوبی اب 18 سال کی ہوگئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ان کی سب سے چھوٹی اولاد نے ہائی اسکول سے گریجویشن مکمل کرلی اور انہوں نے اس وقت تک اکٹھے رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق درحقیقت اس جوڑے نے اپنے بچوں کے اسکول سے باہر نکلنے تک کا انتظار کیا جیسا متعدد افراد کرتے ہیں۔

    جبکہ بل ، 65 ، اور 56 سالہ میلنڈا بھی 21 سالہ بیٹے روری کے والدین اور 25 سالہ بیٹی جینیفر ہیں جنہوں نے اپنے والدین کی طلاق کو ” پورے خاندان کے لئے ایک مشکل وقت” قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے جوڑے کی طلاق کی ایک ممکنہ وجہ پر روشنی ڈالی ہے۔

    طلاق کی بنیادی وجہ تو اب بھی واضح نہیں مگر وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ملینڈا گیٹس طلاق کے لیے وکلا سے کئی برس سے ملاقاتیں کررہی تھیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملینڈا گیٹس کی جانب سے کم از کم 2019 سے وکلا سے مشاورت کی جارہی تھی اور اب جاکر عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔

    انہوں نے متعدد کمپنیوں کے وکلا کے ساتھ مل کر شادی کو بچانے کی کوشش کی جسے عدالت میں دائر درخواست میں انہوں نے ‘ناقابل تلافی حد تک ٹوٹ پھوٹ’ کا شکار قرار دیا۔

    امریکی جریدے کی اس رپورٹ میں اپنے شوہر کے جیفری اپسٹن سے تعلق پر ملینڈا گیٹس کے خدشات کا ذکر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ جیفری اپسٹن ایک ارب پتی شخص تھا جس پر الزام تھا کہ انہوں نے کئی سال تک کم عمر لڑکیوں سمیت درجنوں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے سمیت انہیں نہ صرف جنسی غلام بنائے رکھا بلکہ انہیں اپنے دوستوں اور مہمانوں کی جنسی خواہشات کی تکمیل کے لیے بھی استعمال کیا۔

    ڈیلی Beast نے ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا تھا کہ بل گیٹس 2011 سے جیفری اپسٹن سے ملنے کے لیے تیار تھے، جبکہ جیفری کو 2008 میں کم عمر لڑکیوں کا استحصال کرنے پر مجرم قرار دیا جاچکا تھا۔

    اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ بل اور ملینڈا گیٹس کی جیفری اپسٹن سے ملاقات نیویارک میں ستمبر 2013 میں ہوئی تھی اور اس کے فوری بعد ملینڈا گیٹس نے اپنے دوستوں کے سامنے اس ملاقات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    اس جوڑے کے قریبی افراد کے مطابق ملینڈا اپنے شوہر کے جیفری اپسٹن سے تعلقات پر خوش نہیں تھیں، بل گیٹس نے 2019 میں وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا تھا کہ وہ جیفری اپسٹن کے دوست نہیں۔

    وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیویارک ٹائمز کی جانب سے اکتوبر 2019 میں پہلی بار بتایا گیا کہ بل گیٹس نے ایک سے زیادہ بار جیفری اپسٹن سے ملاقاتیں کی تھیں، جس کے بعد ملینڈا نے اپنے مشیروں سے درجنوں بار رابطہ کیا۔

    بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی طلاق سے متعلق سوشل میڈٰیا پر میمزکا طوفان

    دنیا کے امیر ترین جوڑے میں 27 سال بعد علحیدگی ہوگئی

    بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا کو طلاق کے بعد کتنی دولت ملے گی؟

  • بھارتی اداکار راہول ووہرا کی  مرنے سے قبل بنائی گئی آخری ویڈیو سامنے آگئی

    بھارتی اداکار راہول ووہرا کی مرنے سے قبل بنائی گئی آخری ویڈیو سامنے آگئی

    روان ماہ 9 مئی کو کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے بھارتی اداکار اور سوشل میڈیا اسٹار راہول ووہرا کی مرنے سے قبل بنائی گئی آخری ویڈیو سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی :راہول ووہرا نے مرنے سے قبل 8 مئی کو فیس بک پر اپنی آخری پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ بہتر علاج نہ ہونے کی وجہ سے مر رہے ہیں۔

    انہوں نے اپنی آخری پوسٹ میں اپنا تعارف کراتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ دارالحکومت نئی دہلی کے راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کی چھٹی منزل پر زیر علاج رہے مگر اب وہ ہمت ہار چکے ہیں اور مرنے والے ہیں۔

    مذکورہ پوسٹ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد راہول ووہرا مبینہ طور پر ہسپتال عملے کی لاپرواہیوں کے باعث چل بسے تھے۔

    راہول ووہرا گزشتہ 5 دن سے مذکورہ ہسپتال میں زیر علاج تھے، انہوں نے 4 مئی کو بھی اپنی فیس بک پوسٹ میں ہسپتال میں اچھا علاج میسر نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے مدد مانگی تھی۔

    انہوں نے مذکورہ پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں ہسپتال میں درست انداز میں آکسیجن فراہم نہیں کیا جا رہا، اس لیے انہیں کوئی ایسا ہسپتال بتایا جائے، جہاں آکسیجن کے ساتھ بستر موجود ہو۔

    9 مئی کو ان کی ہلاکت کے بعد اب ان کی بیوہ اور اداکارہ جیوتی تواری نے ان کی بنائی گئی آخری ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا، جسے دیکھنے کے بعد کئی لوگ آبدیدہ ہوگئے۔

    جیوتی تواری نے اپنے آنجہانی شوہر کی آخری ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تو سب جانتے ہیں کہ راہول چلے گئے لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ کیسے چلے گئے؟

    انہوں نے لکھا کہ راہول ووہرا ہسپتال کی غفلت کی وجہ سے چل بسے، انہوں نے اُمید کا اظہار کیا کہ ان کے شوہر کو انصاف ملے گا اور ان کے راہول کی طرح دوسرا کوئی نہیں مرے گا۔

    راہول ووہرا کی آخری ویڈیو ڈیڑھ منٹ دورانیے کی ہے جس میں انہیں ہسپتال کے بستر پر آکسیجن ماسک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں وہ بتاتے دکھائی دیتے ہیں کہ انہیں جو آکسیجن ماسک دیا گیا ہے، اس میں آکسیجن آ ہی نہیں رہا اور پھر بلانے سے بھی اسٹاف نہیں آتا۔

    ویڈیو میں راہول ووہرا کو سانس کی تکلیف کے باعث درست انداز میں بات نہ کرپاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ساتھ ہی ان کے چہرے اور آنکھوں کی حالت سے محسوس ہوتا ہے کہ انہیں سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا تھا۔

    راہول ووہرا کی مرنے سے قبل بنائی گئی آخری ویڈیو کے سامنے آتے ہی وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور کئی افراد نے مودی سرکار پر خوب تنقید کی۔

    زیادہ تر افراد کا کہنا تھا کہ راہول ووہرا کورونا سے نہیں بلکہ انتظامیہ کی غفلت اور صحت کا نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

  • شاہ رخ‌ خان نہیں ساحر لودھی پسند ہیں     ماہرہ خان

    شاہ رخ‌ خان نہیں ساحر لودھی پسند ہیں ماہرہ خان

    پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی سُپر اسٹار شاہ رُخ خان پر پاکستان کے معروف فنکار و میزبان ساحر لودھی کو ترجیح دی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی اداکار شاہ رُخ خان کے مدِ مقابل فلم ریئس یں اپنی جاندار اداکاری اور خوبصورت اداؤں کے سبب سرحد پار بھی کافی داد وصول کی تھی ماہرہ خان کے نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا بھر میں بھی بڑی تعداد میں مداح پائے جاتے ہیں۔

    ماہرہ خان کی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک میزبان کے ساتھ کار کے سفر کے دوران ساتھ میں انٹرویو دے رہی ہیں اور ساتھ ہی میزبان کی دلچسپ باتوں سے محظوظ ہو رہی ہیں۔

    میزبان کی جانب سے ماہرہ خان سے متعدد سوالات کیے گئے ہیں ماہرہ خان کا یہ مکمل انٹرویو تو عید پر جاری کیا جائے گا جبکہ فی الحال اس شو کا ایک مختصر سے ٹیزر نے ہی مداحوں کی کافی توجہ حاصل کر لی ہے۔

    میزبان کے ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے اپنا پسندیدہ پروجیکٹ چنتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کا من پسند پروجیکٹ فلم ’بِن روئے‘ کے بجائے اُن کا ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ ہے۔

    میزبان کی جانب سے ماہرہ خان کی پسند پوچھنے کے لیے شو کے دوران سوال کیا گیا ہے کہ ’ماہرہ خان کو ساحرلودھی پسند ہے یا شاہ رُخ خان ؟۔

    جس کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ’اُنہیں شارُخ خان نہیں بلکہ پاکستان کے معروف میزبان، اداکار، ہدایتکار اور گلوکار ساحر لودھی پسند ہیں۔

    ماہرہ خان کی بھارتی فلم کے بعد ڈراموں میں بھی انٹری

    ماہرہ خان کی شوبز میں انٹری کس طرح ہوئی؟

  • سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کو اوور ایکٹنگ کی دوکان کیوں کہا؟

    سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کو اوور ایکٹنگ کی دوکان کیوں کہا؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر مداحوں کی تنقید کا شکار ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو بلاگ شیئر کیا گیا جس میں ہانیہ عامر کو ناک جبکہ ان کے دوست کو کان چھدوانے کے لیے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ناک چھدوانے کے دوران تکلیف کی شدت سے اداکارہ رو بھی پڑیں جبکہ ان کے مرد دوست ہنستے ہوئے کان چھدواتے نظر آئے تاہم مداحوں نے ہانیہ کی ویڈیو کو جہاں پسند کیا وہیں کچھ لوگوں نے ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اوور ایکٹنگ کی دوکان قرار دیا۔

    ایک صارف نے اداکارہ کی تکلیف پر شدید ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ اب اتنی بھی تکلیف نہیں ہوتی، بس لگتا ہے جیسے ذرا سی سوئی چبھی ہو۔

    ثمرا نامی صارف نے لکھا کہ ہانیہ نے سارے کام لاک ڈاؤن میں ہی کرنے ہیں زوبیا نامی صارف نے ہانیہ کو اوور ایکٹنگ کی دکان قرار دے دیا جبکہ ایک صارف نے اداکارہ کے ناک چھدوانے کے طریقے کو ہی غلط قرار دیا اور لکھا کہ اچھے طریقے مثلاً پستول سے کروانی چاہیے مریم نامی صارف نے لکھا کہ درد ہوتا ہے لیکن اتنا بھی نہیں۔

  • ٹام کروز نےنئی آنے والی فلم کے سیٹ پر بدمزگی پر پولیس بُلا لی

    ٹام کروز نےنئی آنے والی فلم کے سیٹ پر بدمزگی پر پولیس بُلا لی

    ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز کی نئی آنے والی فلم مشن امپاسبل7 کے سیٹ پربدمزگی پر پولیس بُلالی-

    باغی ٹی وی : اداکار ٹام کروز کی ایکشن، سسپنس اور تھرلر سے بھرپور ’مشن امپاسبل‘سیریز کی ساتویں فلم ’مشن امپاسبل 7‘کی گزشتہ برس اٹلی میں جاری شوٹنگ کورونا کی وجہ سے روک دی گئی تھی لیکن اب ایک بار پھر فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔

    ٹام کروز کی فلم کےسیٹ بنا اجازت کئی لوگ گھس آئے جس کے بعد اداکار نے ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو بلا لیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں فلم کے سیٹ کا دروازہ توڑ کر متعدد لوگ اندر گھسے یہ لوگ وہاں موجود سامان پر چڑھ کر سیٹ کی تصویریں لینا چاہ رہے تھے جس کے بعد ٹام کروز کو سیکیورٹی بلانا پڑی۔

    ذرائع کے مطابق فلم کا سیٹ بہت بڑا اور کھلا ہوا ہے جسے مکمل طور پر بند کرنا ممکن نہیں گزشتہ ہفتے بھی اسی طرح کے واقعے کے بعد پولیس کو بلایا گیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعداب فلم کی ٹیم مزید حفاظتی اقدامات کرے گی تاکہ شوٹنگ میں مزید تاخیر نہ ہو۔

    کورونا وبا کی نئی لہر کی وجہ سے فلم کی ریلیز مؤخر کردی گئی تھی جس کے بعد اس کی نئی تاریخ 22مئی2022 سامنے آئی ہے۔

    واضح رہے کہ ’مشن امپاسبل‘سیریز کی ہر فلم میں اداکار ٹام کروز ایتھن ہنٹ کا مرکزی کردار ادا کرتے ہیں فلم میں اداکارہ ہیلے ایٹ ویل ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں –

    ٹام کروز نے حقیقی زندگی میں بھی مشن امپا سیبل کو پوسیبل بنادیا

  • لگتا ہے میں انسٹا گرام پر ایک ہفتہ بھی نہیں گزار سکوں گی

    لگتا ہے میں انسٹا گرام پر ایک ہفتہ بھی نہیں گزار سکوں گی

    بالی ووڈ متنازع اداکارہ کنگنا رناوت ٹوئٹرکے بعد اب انسٹاگرام سے بھی خفا ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی :اپنے متنا زع بیانات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والی کنگنا ایک بارپھرخبروں کی زینت بن گئیں۔ اس بارانہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پرکچھ ایسا شیئر کیا جس کے بعد ان کے مداح ان کا مذاق اڑارہے ہیں جب کہ کچھ پھر تنقید کررہے ہیں۔

    اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پرلکھا کہ انسٹاگرام نے ان کی کوویڈ سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کردی جس میں انہوں نے کوویڈ کوتباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    اداکارہ نے کہا کہ ٹوئٹرپردہشت گردوں اورکمیونسٹ کے لیے ہمدردی رکھنے والوں کو تو ضرور دیکھا تھا لیکن یہاں تو کووڈ فین کلب ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں انسٹا گرام پرمحض 2 ہی دن ہوئے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک ہفتہ بھی گزارنہیں سکیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹوئٹر نے کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا تھا ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کنگنا کا اکاؤنٹ مغربی بنگال میں ممتا بینرجی کی جیت کے بعد کی گئی متنازع ٹوئٹ کے بعد بند کیا گیا۔

    کنگنا رناوت نے اپنے ٹوئٹر سے مغربی بینگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کی جیت کے بعد اشتعال انگیز ٹوئٹس میں کہا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی ممتا بینرجی کو لگام ڈالیں، کنگنا نے کہا تھا کہ غنڈے کو قابو میں کرنے کے لیے ایک اور بڑے غنڈے کی ضرورت ہے، ممتا بینر جی ایک بلا کی طرح ہیں لہذا مودی جی انہیں سدھارنے کے لیے 2000 سے پہلے والا روپ دکھائیں۔

    ٹوئٹر انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کنگنا کا اکاؤنٹ متعدد بار ٹوئٹر پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر بند کیا گیا ہے، بالخصوص نفرت آمیز پوسٹ یا کسی کو ہراساں کرنے سے متعلق ٹوئٹر کی پالیسی واضح ہے اور اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    دوسری جانب کنگنا رناوت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹوئٹر نے اکاؤنٹ بند کرکے میری بات ثابت کردی کہ یہ امریکی ہیں، اسکے علاوہ یہ گورے ایشائی باشندوں کو غلام بنانا اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں، چاہتے ہیں کہ وہی کیا جائے جو یہ کہتے ہیں تاہم میرے پاس اور بھی پلیٹ فارم ہیں جہاں سے میں اپنی آواز بلند کرتی رہوں گی۔

    کنگنا رناوت بھی عالمی وبا کورونا کا شکار