Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • فیصل آباد: ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے انتظامیہ کی تابڑ توڑ کاروائیاں

    فیصل آباد: ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے انتظامیہ کی تابڑ توڑ کاروائیاں

    فیصل آباد:ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے انتظامیہ کی تابڑ توڑ کاروائیاں

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر محمد علی کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری کی کاروائی اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری نے سمن آباد کے علاقہ میں مختلف فوڈ پوائنٹس کا دورہ کیا-

    لاک ڈاون کی خلاف ورزی اور بغیر ماسک کے درجنوں دوکانداروں اور شہریوں کو حراست میں لے لیا تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے-

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہری خود کو محفوظ رکھنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں کررونا وباء نے شدت اختیار کرلی ہے ایسے میں احتیاط لازمی جزو ہے۔

  • سعودی حکومت کا رواں سال بھی غیرملکیوں کو حج کی اجازت نہ دینے پر غور

    سعودی حکومت کا رواں سال بھی غیرملکیوں کو حج کی اجازت نہ دینے پر غور

    مکہ المکرمہ: دنیا بھر میں کورونا کی تیسری لہر کے باعث سعودی حکومت نے اس سال بھی حج کو محدود کرنے پر غور شروع کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے باعث سعودی حکومت نے اس سال بھی حج کو محدود کرنے پر غور شروع کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب مسلسل دوسرے سال بھی حج کے لیے غیرملکیوں کی آمد پر پابندی لگاسکتی ہے اور صرف مقامی مقیم افراد کی محدود تعداد کو فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ جن افراد کو اجازت ہوگی ان کےلیے کورونا ویکسی نیشن کروانا ضروری ہوگا یا اگر کبھی وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہوں تو صحت یاب ہوئے کئی ماہ ہوچکے ہوں۔

    کورونا سے قبل ہر سال 25 لاکھ غیرملکی زائرین حج کے لیے سعودی عرب جاتے تھے، جن سے سعودی عرب کو سالانہ 12 ارب ڈالر کی خطیر آمدنی بھی ہوتی تھی۔

    سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے گزشتہ سال بھی غیرملکی زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی اور محدود پیمانے پر حج کی اجازت دی تھی جس کے نتیجے میں مملکت میں مقیم صرف 10 ہزار زائرین نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی تھی جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا تھا جن میں سعودی شہری اور تارکین وطن دونوں شامل تھے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے ویزہ فیس اور عمرہ پیکج کی رقم ادا کردینے والے زائرین کی رقم بھی واپس کردی تھی۔

    فروری میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے بھی کہا تھا کہ سعودی حکام نے فی الحال حاجیوں سے درخواستیں لینے سے منع کردیا ہے، شاید اس مرتبہ بھی معمول کے مطابق حج نہ ہوسکے اور سعودی حکام سے ابھی تک حج سے متعلق ایم او یو سائن نہیں ہوا.

  • کوئٹہ: مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، صوبائی وزیرداخلہ نے نوٹس لے لیا

    کوئٹہ: مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، صوبائی وزیرداخلہ نے نوٹس لے لیا

    کوئٹہ:سریاب روڈ پر مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ

    باغی ٹی وی : کوئٹہ صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے واقعے کا نوٹس لے لیا صوبائی وزیرداخلہ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی-

    صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کو حراست میں لے لیا ہےلواحقین کے ساتھ ہر سطح پر حکومت انصاف فراہم کرئے گی-

    میرضیاء للہ لانگو کے مطابق ایس ایس پی کی سربراہی میں واقعے کی شفاف تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہےواقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی-

    صوبائی وزیرداخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں لواحقین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتا ہوں –

    صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ نوجوان کی ہلاکت پر افسوس ہوا ہے،لواحقین سے ناانصافی نہیں ہوگی-

  • پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت ،اموات اور مثبت کیسز میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت ،اموات اور مثبت کیسز میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں108 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 108 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46 ہزار467 ٹیسٹ کئے گئے4 ہزار198 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.03 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار537 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 46 ہزار815 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں این سی او سی کی نئی گائیڈ لائن کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی تک بیکریاں گ گروسری کی دوکانیں اور مٹھائی کی دوکانیں شام 6 بجے تک کھلیں گی جبکہ تندور، ہوٹل ، ڈیری کی دوکایں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی-

    این سی او سی کے مطابق ہوم ڈیلیوری (ای کامرس) یوٹیلٹی کی تمام سروسز اور میڈیا ہاؤسز بھی 24 گھنٹے کھلے رہیں گے –

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سے متعلق ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن 31 مئی 2021 تک کھلی رہے گی تمام غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ https://Covid.gov.pk/vaccine ویب سائٹ ملاحظہ کریں اور ویکسینیشن کے لئے اور رجسٹریشن کروائیں-

  • رمضان کے دوران قہوہ کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد

    رمضان کے دوران قہوہ کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد

    رمضان کے دوران افطار کے فوراً بعد چائے کی طلب ہوتی ہے، ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ افطار کے بعد دودھ والی چائے کے استعمال کے بجائے مختلف اقسام کے قہوے جیسے کہ دار چینی، سبز چائے، لیمن گراس، ادرک اور سونف کا قہوہ پینا نا صرف غذا کو جَلد ہضم کر کے تروتازہ محسوس کرواتا ہے بلکہ بہتر نیند، مضر صحت مادوں کے اخراج ، کولیسٹرول اور شوگر کی سطح متوازن رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

    طبی و غذائی ماہرین کے مطابق قہوہ کا باقاعدہ استعمال جہاں وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے وہیں رمضان کے دوران اس کے استعمال کے فوائد دگنے ہو جاتے ہیں اور قہوے کے استعمال سے وزن مزید تیزی سے کم ہونے سمیت جلد کی خوبصورت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

    قہوہ میں موجود قدرتی مرکبات نظام ہاضمہ پر مثبت اور پر سکون اثرات مرتب کرتے ہیں، محققین کا ماننا ہے کہ سبز چائے میں موجود پولی فینولز معدے میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی افزائش کو بڑھاتے ہیں۔

    ماہرین کےمطابق ذیابطیس ایک میٹابولک مرض ہے، روزانہ 2 سے 3 کپ قہوہ پینا ذیابطیس ٹائپ ٹو کا خطرہ 42 فیصد تک کم کر دیتا ہے جبکہ رمضان کے دوران افطار کے بعد ایک سے دو کپ قہوے کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے اور خون میں شوگر کی سطح متوازن رہتی ہے۔

    غذائی ماہرین کے مطابق رمضان کے آتے ہی بہت سے افراد اُن کے پاس معدے کی شکایت لے کر آ تے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق روزہ افطار کرنے کے دوران مکس فروٹ چاٹ، چنا چاٹ ، دودھ اور دہی سے بنے مشروبات اور تلی ہوئی غذاؤں کے استعمال کے سبب معدے کی کاکردگی خراب ہو جاتی ہے اور روزے دور پیٹ سے متعلق متعدد بیماریوں میں گِھر جاتے ہیں جس کا حل ادرک اور سبز پتی کے قہوے موجود ہے۔

    غذائی ماہرین کے مطابق قہوہ میں موجو تیزابیت آنتوں کی صفائی کرتی ہے جس سے جسم کو غذا ہضم اور جذب کرنے میں مدد ملتی ہے قہوے کے استعمال کے نتیجے میں آنتوں کی سوجن میں کمی آتی ہے قہوے کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اس میں لیموں اور شہد کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

  • شوبز کے ایک اور جوڑے نوال سعید اورارسلان فیصل کے درمیان معنی خیز تبصروں کا تبادلہ

    شوبز کے ایک اور جوڑے نوال سعید اورارسلان فیصل کے درمیان معنی خیز تبصروں کا تبادلہ

    سوشل میڈیا پر اداکارہ مشال خان اور اداکار قاسم خان کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک اور جوڑے نوال سعید اور ارسلان فیصل سے متعلق چہ میگوئیاں جا ری ہیں۔

    باغی ٹی وی : یہ چہ میگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب اداکار ارسلان فیصل نے اداکارہ نوال سعید کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر کے تبصرے میں ہارٹ اور فلاور کا ایموجی شیئر کیا۔

    بعد ازاں اداکارہ نوال سعید کی جانب سے بھی mine لکھ کر ارسلان فیصل کی ایموجی کا جواب دیا گیا۔

    خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دونوں اداکاروں کی جانب سے ایک دوسرے کی سوشل میڈیا پوسٹ پر تبصرے میں ہارٹ ایموجیز یا معنی خیز تبصرے بھیجے گئے ہوں۔

    تاہم اب تک دونوں اداکاروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار ارسلان فیصل سینئر اداکارہ صباء فیصل کے صاحبزادے ہیں جبکہ نوال سعید شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں-

    علی انصاری کے بعد مشال خان نے بھی جیون ساتھی چن لیا؟

  • صبور علی نے اپنی منگنی کی خوبصورت ویڈیو مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی

    صبور علی نے اپنی منگنی کی خوبصورت ویڈیو مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی

    پاکستانی اداکارہ اداکارہ صبور علی نے اپنی منگنی کی تقریب کی خوبصورت ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی : اداکارعلی انصاری اور اداکارہ صبور علی نے یکم مئی کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر منگنی کی تصدیق کی تھی جس کے بعد مداحوں سمیت شوبز شخصیات نے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی تھی۔

    تاہم اداکارہ صبور علی نے علی انصاری سے منگنی کی ویڈیو اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس پر مداحوں نے جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    صبور علی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ہماری بات پکی ہونے کی تقریب کی جھلکیاں ہیں، بہت ساری خوشیاں، رسمیں اور میری نئی خوبصورت فیملی۔

    صبور علی نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محبت بھرے جو پیغامات موصول ہوئے وہ ان کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔

    یاد رہے اداکارہ صبور علی کی منگنی اداکار علی انصاری سے یکم مئی کو ہوئی جس کا اعلان دونوں نے سوشل میڈیا پر کیا اگرچہ دونوں نے تین دن قبل منگنی کی تصدیق کی تھی تاہم دونوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کب تک شادی کا ارادہ رکھتے ہیں دوسری جانب شوبز کی دنیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر دونوں رواں سال کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

    منگنی سے چند ہفتے قبل مارچ میں صبور علی نے احسن خان کے شو میں اعتراف کیا تھا کہ ان پر خاندان کی جانب سے جلد شادی کرنے کا دباؤ ہے اور دوست بھی انہیں شادی کا مشورہ دیتے رہتے ہیں۔

    اسی پروگرام میں صبور علی نے بتایا تھا کہ وہ کہیں بھی رشتے کے لیے ٹرالی لے کر نہیں گئیں بلکہ دوسرے لوگ ان کے ہاں ٹرالی لے کر آئے ہیں تاہم انہوں نے علی انصاری کا ذکر نہیں کیا تھا۔

    سجل علی کاعلی انصاری کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہنے کا خوبصورت انداز

    ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں صبور علی

    سجل علی کی بہن صبور علی اور علی انصاری نے منگنی کر لی

  • پاکستان کا قرض ادا کر سکتا ہوں اگرعمران خان مستعفیٰ ہو کر مجھے ملک چلانے کا موقع دیں      وقار ذکا

    پاکستان کا قرض ادا کر سکتا ہوں اگرعمران خان مستعفیٰ ہو کر مجھے ملک چلانے کا موقع دیں وقار ذکا

    پا کستانی میزبان وقار ذکا نے دعوی کیا ہے کہ اگرانہیں "ملک چلانے” کا موقع ملا تو وہ کرپٹو کرنسی کا استعمال کرکے پاکستان کا قرض ادا کرسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وقار ذکا نے کہا کہ "میں کریپٹو کرنسی کا استعمال کرکے پاکستان کا قرض ادا کرسکتا ہوں لیکن شرط ہے کہ عمران خان کو اپنا عہدہ چھوڑ کر مجھے ملک چلانے دینا چاہئے۔


    ذکا نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے حامیوں سے بھی پوچھا کہ انہوں نے ملک کا قرض ادا کرنے کے لئے کیا کیا ہے۔

    وقار ذکا نے لکھا "اگر نہیں ، تو پھر پاکستانیوں کو مطالبہ کرنا چاہئے کہ عزت ، زیتون کے پودے لگانے ، سیاحت ، انسداد بدعنوانی سے محبت کرنے والوں کا کیا حل ہے؟”

    وقار ذکا نے "تمام سیاستدانوں” کو چیلینج کرتے ہوئے خود سے بہتر آئیڈیا پیش کرنے کے لئے کہا۔


    وقار ذکا کی اس ٹوئٹ پر لوگوں وقار ذکا کو طنزو مزاح کا نشانہ بنایا ایک صارف نے لکھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ قرضوں کے بوجھ تلے پاکستان میں رہنے کو ترجیح دیں گے نہ کہ وزیراعظم کی حیثیت سے آپ کے ساتھ قرضوں سے آزاد پاکستا ن میں-
    https://twitter.com/bouquetvibes/status/1389650242224590848?s=20


    ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا دوائی کھاؤ جو ڈاکٹر نے دی ہے ایسی حرکتیں تب ہوتی ہیں جب آپ دوائیاں کھانا بھو ل گئے ہوں-


    سحر نامی صارف نے لکھا ٹوئٹر بور ہو رہا تھا پھر وقار ذکا نے لطیفہ سنا دیا مجھے ملک چلانے دو یہ حصہ مجھے پسند آیا-
    https://twitter.com/SawarKh83783010/status/1389629264052506628?s=20


    https://twitter.com/akhrout_/status/1389629963108855809?s=20

    واضح رہے کہ وقار ذکا ریئلٹی ٹی وی شو ،لیونگ آن دا ایج سے مشہور ہوئے۔ اس سال کے شروع میں انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کا آغاز کرنے کے لئے اپنی دستاویزات الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کو پیش کیں۔ ذکا بہت سارے معاملات میں اپنی آواز اٹھاتے رہتے ہیں جس میں امتحانات کی منسوخی اور PUBG اور ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

  • مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی جم میں ایکسرسائز کرنے کی ویڈیو وائرل

    مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی جم میں ایکسرسائز کرنے کی ویڈیو وائرل

    معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی جم میں ایکسرسائز کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کو بائیسپ کی ورزش کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کا کوچ بھی ساتھ موجود ہے ۔

    کوچ محمد شوزب نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ مولانا طارق جمیل اپنی تلمبہ رہائشگاہ پر قائم نجی جم میں ورزش کر رہے تھے ، مولانا اپنا زیادہ وقت فیصل آباد اور کراچی میں صرف کرتے ہیں ، وہ جب بھی تلمبہ آتے ہیں تو میں ان کی کوچنگ کرتا ہوں ۔

    شوزب نے بتایا کہ میں مولانا کے صاحبزادے اور دیگر فیملی ممبران کو بھی ٹریننگ دیتا ہوں ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مولانا طارق جمیل نے اپنا برانڈ ایم ٹی جے متعارف کروایا تھا جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا –

    بعد ازاں مولانا طارق جمیل نے وضاحت دی تھی، ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مذہبی سرگرمیوں خاص کر مدرسے چلانے کے لیے کاروبار کرنے کا بہت عرصہ سے سوچ رہے تھے تاہم اب کووڈ 19 کے باعث انھیں اپنی اس سوچ کو عملی جامہ پہنانے کا موقع ملا ، برانڈ کا تمام منافع وہ اپنے مدرسوں کو دیں گے تاکہ وہاں کے اساتذہ اور طلبہ کو کبھی مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ ’برصغیر میں علما کا کاروبار کرنا یا تجارت کرنا عیب سمجھا جاتا ہے۔ یہ بات پتا نہیں یہاں کہاں سے آ گئی ہے۔

    خیال رہے کہ ایک ویڈیو میں مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ انہوں نے فیصل آباد میں مدرسہ الحسنین کی بنیاد سال 2000میں رکھی جس کی اب دس شاخیں مختلف شہروں میں ہیں ،جہاں عربی میں تعلیم دی جاتی ہے –

  • مجھے بلاوجہ علی انصاری اور صبور علی کی منگنی میں گھسیٹا جا رہا ہے   مشال خان

    مجھے بلاوجہ علی انصاری اور صبور علی کی منگنی میں گھسیٹا جا رہا ہے مشال خان

    پاکستانی اداکارہ مشال خان کا کہنا ہے کہ بعض لوگ بلا وجہ انہیں علی انصاری اور صبور علی کی منگنی میں گھسیٹ رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکار علی انصاری اور صبور علی نے رواں ماہ یکم مئی کو منگنی کی تھی، جس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی تھی دونوں کی منگنی کے بعد مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے مشال خان کے علی انصاری سے تعلقات سے متعلق کمنٹس کیے جس پر اداکارہ نے بھی خاموشی توڑ دی۔

    مشال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں علی انصاری اور صبور علی کی منگنی میں خود کو گھسیٹے جانے کے عمل کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ جوڑے کی خوشیوں کے وقت میں بیکار کی باتوں میں مصروف ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ کچھ لوگ صبور اور علی انصاری کی منگنی کے معاملے پر زبردستی گھسیٹ رہے ہیں اور لوگوں کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

    مشال خان نے علی انصاری اور صبور علی کو منگنی پر مبارک باد بھی پیش کی اور ساتھ ہی لوگوں سے کہا کہ انہیں دوسروں کی خوشی کو یوں خراب نہیں کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ علی انصاری اور مشال خان کے درمیان 2019 سے اکتوبر 2020 تک تعلقات کی چہ مگوئیاں تھیں اور اکتوبر 2020 میں مشال خان نے ایک انٹرویو میں علی انصاری سے تعلقات ختم ہونے کے معاملے پر بات کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

    مشال خان نے علی انصاری سے تعلقات ختم ہونے کے سوال پر کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کر سکتیں اور انہیں افسوس ہے کہ وہ مذکورہ معاملے پر کھل کر بات نہیں کر رہیں، جس پر انہوں نے مداحوں سے معذرت بھی کی تھی۔

    اداکارہ نے کہا تھا کہ اب ان کے درمیان تعلقات نہیں ہیں مگر وہ اس معاملے پر کھل کر بات نہیں کر سکتیں۔

    علی انصاری کا صبور علی کے لئے جذباتی پیغام

    علی انصاری کے بعد مشال خان نے بھی جیون ساتھی چن لیا؟