Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ٹوئٹس میں بتایا کہ وزیراعظم 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔


    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔


    وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چودھری، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان بھی ہیں۔


    شہباز گل نے بتایا کہ شہزادہ ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم کا جدہ ائرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔


    معاون خصوصی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم کا شاہی دیوان میں بھی استقبال کیا۔

  • شہباز شریف کو دوحہ روانگی سے قبل پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا

    شہباز شریف کو دوحہ روانگی سے قبل پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا

    لاہور: امیگریشن حکام نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا –

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو لاہور سے دوحہ جانے سے قبل ایئرپورٹ پر موجود ایف آئی اے امیگریشن اہلکار نے انہیں روک دیا جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے واپس اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پہنچ گئے۔

    حکام نے شہباز شریف سے کہا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں عطا تارڑ نے ایئرپورٹ حکام کو معاملے سے آگاہ کیا، عطا تارڑ نے حکام کو عدالتی حکمنامہ پڑھ کر بھی سنایا۔


    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حکام سے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر ہے، ون ٹائم ٹریول کی اجازت دی ہے جس پر انہیں بتایا گیا کہ امیگریشن سسٹم پر کلیئرنس اپ ڈیٹ ہونے تک آپ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔

    شہباز شریف نے ایئرپورٹ حکام کو عدالت کے احکامات بھی دکھائےآف لوڈ فارم کی تحریر کے مطابق شہبازشریف کے حوالے سے سسٹم ابھی اپ ڈیٹ نہیں ہوا ہے سسٹم میں کلیئرنس جاری نہیں ہوئی لہٰذا نام کلئیر ہونے پر جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بیرون ملک روانگی کے لئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں انہیں رخصت کرنے کے لئے درجنوں کارکن بھی موجود تھے جنہوں نے نعرے لگا کر شہباز شریف کو رخصت کیا۔

    شہباز شریف کو آج صبح 4 بج کر 50 منٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 621 کے ذریعے لاہور سے دوحہ روانہ ہونا تھا جہاں قطر میں 10دن قرنطینہ کے بعد ان کی لندن روانگی تھی تاہم امیگریشن کلئیر نہ ہونے کی وجہ سے واپس اپنے گھر ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے-

  • سلمان خان 40 ہزار فلم ملازمین کو کیش اور راشن دیں گے

    سلمان خان 40 ہزار فلم ملازمین کو کیش اور راشن دیں گے

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر 40 ہزار فلم ملازمین کو کیش ٹرانسفر اور ایک ماہ کا راشن دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا وائرس کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہے، وبا نے جہاں دیگر تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے وہیں بھارتی فلم انڈسٹری بھی مشکلات کا شکار ہے، متعدد ورکرز کام نہ ہونے کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں تاہم ایسے میں کئی بالی ووڈ اداکار ان کی مدد کے لئے زامنے ہیں جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں-

    سلمان خان ہمیشہ سے ہی فلاحی کاموں میں آگے آگے رہتے ہیں، بالخصوص کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں وہ متاثرین کی امداد میں سب سے آگے ہیں، چند روز قبل سلمان خان نے کورونا وائرس سے نبرد آزما تقریباً 5 ہزار فرنٹ لائن ورکرز میں کھانا، پانی اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کیں جب کہ اب دبنگ خان نے بالی ووڈ انڈسٹری کے 40 ہزار ملازمین کی مالی امداد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ ملازمین کو کیش ٹرانسفر اور ایک ماہ کا راشن دیں گے-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی جانب سے یہ رقم ورکرز کے اکاؤنٹس میں فوری منتقل کردی جائے گی جبکہ ہر ایک ورکر کو راشن اس کے گھر پر پہنچایا جائے گا۔

    ان ورکرز میں 25 ہزار فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ 15 ہزار وہ خواتین ملازم ہیں جو مختلف فلم اسٹوڈیوز میں کام کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور دوسری لہر کی شدت کے باعث معیشت ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے کورونا کے باعث کئی فلموں کی شوٹنگ روک دی گئی ہے جس کے باعث فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے ورکرز بھی مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔

    سلمان خان کی جانب سے کورونا سے متاثر طالبعلم کی مالی امداد

    سلمان خان کا اپنی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں دینے کا فیصلہ

    لوگوں کے تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا سلمان خان

    ادیتیا چوپڑا کا فلم انڈسٹری کے 30 ہزار ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان

    بھارت میں کورونا بحران: سونو سود کا پورےگاؤں کو راشن فراہم کرنے کا وعدہ

    سلمان خان نے بھارت میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کردیا

    کورونا وبا:اجے دیوگن کا ممبئی میونسپل کارپوریشن کو ایک کروڑ روپے کا عطیہ

    بھارت میں کورونا بحران: جان ابراہم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس این جی اوز کے حوالے

    نئی دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی، سشمیتا سین مدد کے لئے سامنے آگئیں

  • پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت، اموات اور مثبت کیسز میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت، اموات اور مثبت کیسز میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں120 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 120 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 48 ہزار103 ٹیسٹ کئے گئے4 ہزار109 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.54 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار797 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 55 ہزار222 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

  • ایمیزون کا آئندہ چند روز میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان

    ایمیزون کا آئندہ چند روز میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان

    آن لائن شاپنگ کی بڑی بین الاقوامی کمپنی ایمیزون کی جانب سے پاکستان کو آئندہ چند روز میں سیلر لسٹ میں شامل کرلیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : یہ بات مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں بتاتے ہوئے کہا کہ ‘آخر کار ہم نے یہ کرلیا، ایمیزون آئندہ چند روز میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرلے گا۔

    مشیر تجارت نے کہا کہ ہم گزشتہ برس سے ایمیزون کے ساتھ رابطے میں تھے اور اب یہ ہورہا ہے۔


    انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے نوجوانوں، چھوٹے اور درمیانے کاروبار کرنے والوں اور خواتین انٹرپرینیور کے لیے بہترین موقع ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ای کامرس کے اہم سنگ میل کو دنیا بھر میں کئی افراد کے ٹیم ورک کے ذریعے حاصل کیا گیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ ایمیزون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔


    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے 10 سال سے نہ ہوسکا وہ بالآخر موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔

    شہباز گل نے کہا کہ اس طرح پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے، اس اقدام سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    خیال رہے کہ ایمیزون کمپنی 1994 میں جیف بیزوز نے قائم کی تھی، جو اس وقت امریکا سمیت متعدد ممالک میں آن لائن ریٹیل خریداری میں آگے ہے تاہم اسے اصل میں انٹرنیٹ بک اسٹور کے طور پر متعارف کرایا گیا تھاآج یہ کمپنی دنیا بھر میں کتابوں سے لے کر لگ بھگ ہر چیز کو آن لائن فروخت کررہی ہے اور اپنے قیام کے 27 سال بعد اس کے اثاثوں کی مالیت 1.7 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔

    تاہم پڑوسی ملک بھارت میں موجود ہونے کے باوجود ایمیزون کی فہرست میں پاکستان شامل نہیں تھا چنانچہ اس مارکیٹ پلیس پر اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے خواہشمند پاکستانی خوردہ فروش اپنی کمپنیوں کو دیگر ممالک میں رجسٹر کرواتے تھے۔

    تاہم اب پاکستان کی شمولیت سے پاکستانی تاجر بآسانی اس پلیٹ فارم پر اپنی مصنوعات فروخت کرسکیں گے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس سے پاکستانی صارفین کو فائدہ ہوگا بلکہ بیرونِ ملک اپنی اشیا فروخت کرنے کے خواہشمند پاکستانی تاجر مستفید ہوسکیں گے۔

  • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرا دیا-

    باغی ٹی وی :ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے یہ پلیٹ فارم ایک ڈیجیٹل سروس کمپنی کمپین نیوکلیس نے تیار کیا ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق کمپین منیجر پراڈ پارسکل کی کمپنی ہے۔

    یہ ‘سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ بنیادی طور پر ایک بلاگ ہے جس کا انداز ٹوئٹر کی طرح ہے تاہم اس میں طویل بلاگ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہوسٹ کیے جائیں گے لوگ اس پلیٹ فارم میں ای میل اور فون نمبر کی مدد سے پوسٹ الرٹس کے لیے سائن اپ ہوسکیں گے اور مبینہ طور پر ان کو لائیک بھی کرسکیں گے۔

    اسی طرح صارفین ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹس کو فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی شیئر کرسکیں گےاس پلیٹ فارم میں ٹوئٹر سے شیئرنگ کا آپشن تو فی الحال کام نہیں کررہا مگر فیس بک کی جانب سے ضرور یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    ٹوئٹر کے ترجمان نے اس حوالے سے ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عموماً ویب سائٹ ریفرنس کے ساتھ مواد کی شیئرنگ کی اجازت اس وقت تک ہوتی ہے جب تک وہ ٹوئٹر قوانین کے خلاف نہ ہو۔

    اس پلیٹ فارم کو باضابطہ طور پر 4 مئی کو لانچ کیا گیا تھا مگر اس میں موجود پوسٹس 24 مارچ کی بھی ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پوسٹ ان کے نئے پلیٹ فارم کے لیے ویڈیو اشتہار ہے جس میں اسے ایسا مقام قرار دیا گیا ہے جہاں آزادی سے بات کی جاسکتی ہےڈونلڈ ٹرمپ بتدریج اپنے حامیوں سے براہ راست رابطہ بھی کرسکیں گے –

    خیال رہے کہ یہ پلیٹ فارم اس وقت لانچ کیا گیا ہے جب فیس بک کے اوور سائٹ بورڈ کی جانب سے فیس بک اور اس کے زیر ملکیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سابق امریکی صدر کے اکاؤنٹس کی پابندی کو برقرار ہے۔

    کافی عرصے تک ٹوئٹر کے کمیونٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر مبنی پوسٹس پر کمپنی نے کوئی کارروائی نہیں کی تھی مگر انتخابات اور کورونا وائرس سے متعلق پوسٹس پر وارننگ دی گئیں تھیں-

    تاہم ٹوئٹر اور فیس بک کی جانب سے سابق امریکی صدر کے اکاؤنٹس کو 8 جنوری کو اس وقت مستقل بین کیا گیا تھا جب واشنگٹن میں کیپیٹل ہل میں ان کے حامیوں نے ہنگامہ آرائی کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئےاسنیپ چیٹ نے بھی سابق صدر کا اکاؤنٹ لاک کردیا تھا جبکہ یوٹیوب اکاؤنٹ بھی معطل کردیا گیا تھا –

  • جویریہ عباسی اور انکے سابق شوہر شمعون عباسی رشتے میں سوتیلے بہن بھائی بھی ہیں؟

    جویریہ عباسی اور انکے سابق شوہر شمعون عباسی رشتے میں سوتیلے بہن بھائی بھی ہیں؟

    پاکستان ڈارمہ انڈسٹری کا نامور اداکارہ جویریہ عباسی کا کہنا ہےکہ جب کسی شادی شدہ جوڑے کے درمیان طلاق ہوجائے تو یہ سمجھنا غلط ہے کہ دونوں میں سے کوئی غلط ہوگا، تب ہی ان کے درمیان طلاق ہوئی۔

    باغی ٹی وی : جویریہ عباسی نے ندا یاسر کے شو،شان سحور، میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں خاتون کمزور نہیں ہے اور اب عورتوں کو بھی سمجھنا چاہیے کہ اگر ان کے سر پر مرد کا سایہ نہیں ہے تو وہ تنہا اور کمزور ہیں آج کل کی خواتین مظلوم نہیں ہے اور کم از کم وہ تو بالکل نہیں ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب کسی شادی شدہ جوڑے کے درمیان طلاق ہوجائے تو یہ سمجھنا غلط ہے کہ دونوں میں سے کوئی غلط ہوگا، تب ہی ان کے درمیان طلاق ہوئی بعض اوقات میاں اور بیوی کی کیمسٹری نہیں ملتی، جس وجہ سے ان کے درمیان طلاق ہوجاتی ہے۔

    انہوں نے اپنی طلاق پر بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کی اور شمعون عباسی کی شادی 10 سال تک چل سکی تھی-

    جویریہ عباسی نے بتایا کہ زیادہ تر لوگ ان کے اور شمعون عباسی کے رشتے کے حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہوتے ہیں اور لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آتا کہ آخر اداکارہ انوشے عباسی ہم دونوں میں سے کس کی بہن ہیں؟-

    اداکارہ نے بتایا کہ دراصل انوشے عباسی ان کی اور ان کے سابق شوہر شمعون عباسی کی مشترکہ سوتیلی بہن ہیں کیوںکہ ان کی پیدائش ان دونوں کے والدین کی شادی کے بعد ہوئی تھی۔

    جویریہ عباسی کے مطابق ابتدائی طور پر ان کی والدہ اور شمعون عباسی کے والد نے شادی کی اور ان کا خیال تھا کہ اس سے ان دونوں کے بچوں کو ایک گھر ملنے سمیت والدین بھی مل جائیں گے۔

    جویریہ عباسی نے بتایا کہ والدین کی شادی کے بعد انہوں نے اور شمعون عباسی نے بھی شادی کی اور ان کی رخصتی ماموں کے گھر سے کرائی گئی تھی اور وہ اسی گھر میں بیاہ کر لائی گئیں، جہاں وہ پہلے ہی رہتی تھیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ والدین کی شادی ہوجانے کے بعد ایک طرح سے وہ اور ان کے سابق شوہر شمعون عباسی سوتیلے بھائی بھی ہوئے جبکہ انوشے عباسی ان کی والدہ اور شمعون عباسی کے والد کی بیٹی ہیں اور اس حساب سے وہ ان کی اور ان کے سابق شوہر کی مشترکہ سوتیلی بہن ہیں۔

    خیال رہے کہ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے نوجوانی میں 1997میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھیدونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی جو اداکارہ ہیں اوراپنی والدہ کے ہمراہ رہتی ہیں –

    تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ جس وقت جویریہ اور شمعون عباسی نے شادی کی، اس وقت وہ سوتیلے بہن و بھائی کے طور پر ایک ہی گھر میں رہ رہے تھے لیکن دونوں میں محبت استوار ہونے کے بعد دونوں نے شادی کی۔

    نکاح کی پاکیزگی مرد کا نصیب بدل دیتی ہے عمران اشرف اعوان

  • یاسر حسین کا جادو انٹرنیٹ پر وائرل

    یاسر حسین کا جادو انٹرنیٹ پر وائرل

    پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار و میزبان یاسر حسین کا بلے کے ساتھ کیا گیا جادو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر مداح محفوظ ہوتے ہوئے خوب حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر یاسر حسین نے اپنی اسٹوری پر ایک مختصر سی ویڈیو شئیر کی خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں ایک بلے کے ساتھ جادو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    یاسر حسین کی اس دلچسپ ویڈیو کو انسٹاگرام پر مختلف شوبز پیجز پر شئیر کیا جا رہا ہے-

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے یاسر حسین خود بھی اپنے جادو سے محفوظ ہو رہے ہیں-

    یاسر حسین کی اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے یاسر حسین کے اس جادو پر خوب حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    اقرا عزیز نے گود بھرائی کی خوبصورت ویڈیو مداحوں کیساتھ شئیرکردی

    اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

    اقراعزیزکی گود بھرائی کے 100 خصوصی پیغامات پر مشتمل دوپٹے کے چرچے

  • بچپن میں سوتیلے والد نے متعدد بار جنسی ہراساں کیا      ایشل فیاض

    بچپن میں سوتیلے والد نے متعدد بار جنسی ہراساں کیا ایشل فیاض

    پاکستانی اداکارہ ایشل فیاض نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں سوتیلے والد نے تین چار مرتبہ جنسی ہراساں کیا –

    باغی ٹی وی : پاکستانی فلم ’کاف کنگنا‘ کی اداکارہ ایشل فیاض حال ہی میں ندا یاسر کے نجی ٹی وی پرشو ’شان سحور‘ میں بطور مہمان شریک ہوئیں اور اپنی زندگی کے تلخ دنوں کو یاد کیا۔

    ایشل فیاض نے دوران گفتگو بتایا کہ ان کے سوتیلے والد نے انہیں ےین سے چار مرتبہ جنسی ہراساں کیا جس کے بعد والدہ نے طلاق لے لی اور زندگی بھر شادی نہیں کی-

    ایشل فیاض دوران گفتگو رو بھی پڑیں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی عمر 6 یا 7 برس تھی کہ جب ان کے والد کا انتقال ہوگیا، ان کی والدہ نے دوسری شادی کرلی۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب وہ تھوڑی بڑی ہوئیں تو سوتیلے باپ نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ایک یا دو بار ان کے ساتھ ایسا سلوک ہوا ، لیکن جب چوتھی مرتبہ ایسا ہوا تو میں نے اپنی والدہ کو سب بتادیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ والدہ نے اسی واقعے کے بعد طلاق لی اور پھر کبھی دوبارہ شادی نہیں کی۔

    واضح رہے کہ ایشل فیاض انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، انہوں نے فلم کاف کنگنا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ متعدد ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کر چُکی ہیں۔

    خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ شادی کی خبروں پر بہت ڈر گئی تھی ایشل فیاض

  • بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

    بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

    پاکستان کی سینئیر اور لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن کورونا کے باعث انتقال کر گئیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ ماہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی اداکارہ سنبل شاہد موذی وائرس سے جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئیں۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ بشری انصاری نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سنبل شاہد کے جورونا میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی بعد ازاں سنبل شاہد کو بگڑتی صحت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا-

    جس کے بعد اداکارہ اسما عباس نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ سنبل شاہد اسپتال میں وینٹیلیٹر پر ہیں، براہِ کرم اُن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

    کورونا وائرس: بشری انصاری کا وینٹیلیٹر پر موجود اپنی بہن کے لئے جذباتی پیغام

    کورونا وائرس: بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد کی حالت تشویشناک

    بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد بھی کورونا کا شکار