Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • حکومت کیخلاف احتجاج،راہول گاندھی گرفتار ہو گئے

    حکومت کیخلاف احتجاج،راہول گاندھی گرفتار ہو گئے

    دہلی:بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو بی جے پی کی ایما پر دھرنے کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے گزشتہ روز وجے چوک میں راہول گاندھی اور پارٹی کے کئی دیگر ارکان کو حراست میں لے لیا ہے-

    میڈیا رپورٹس کے مطبق کانگریس رہنما سونیا گاندھی کی ای ڈی میں پیشی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ راہول گاندھی اور دیگر ارکان نے ایوان صدر جانے کی کوشش کی۔جس کے بعد پولیس نے راہول گاندھی ودیگر ارکان کو گرفتار کر لیا۔

    راہول گاندھی کا کہنا ہے مودی سرکار کی جانب سے تحقیقاتی ایجنسیوں کا مبینہ غلط استعمال کیا جا رہا ہےانہوں نے دیگر کانگریس ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمنٹ کے احاطے میں واقع گاندھی کے مجسمے سے وجے چوک کی طرف احتجاجی مارچ نکالا تھا۔

    گرفتاری کے وقت میڈیا سے گفتگو میں راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت پولیس اسٹیٹ ہے اوروزیراعظم نریندر مودی بادشاہ ہیں۔

    واضح رہے کہ سونیا گاندھی سے نیشنل ہیرالڈ اخبار سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں دوسری بار پوچھ گچھ کی جا رہی تھی، پہلی بار ان سے پوچھ گچھ 21 جولائی کو کی گئی تھی۔

  • غلاف کعبہ آئندہ ہفتے تبدیل کیا جائے گا

    غلاف کعبہ آئندہ ہفتے تبدیل کیا جائے گا

    مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا غلاف آئندہ ہفتے کو تبدیل کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ‘ایس پی اے’ کی رپورٹ کے مطابق عمومی صدارت برائے انتظامی امور حرمین شریفین نے پیر کو بتایا ہے کہ ہفتے کو ‘کسوۃ الکعبہ’ یعنی غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے عمل میں 166 تکنیکی ماہرین اور کاریگروں کی ٹیم حصہ لے گی۔

    پرانے غلافِ کعبہ کی نئے غلاف سے تبدیلی المسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے امور کے صدر جنرل شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز آلِ سعود کی نگرانی میں عمل میں لائی جائے گی۔

    خیال رہے کہ غلاف کعبہ کو ہر سال اسلامی سال کے مہینے ذی الحج کی نو تاریخ کو تبدیل کیا جاتا ہے البتہ رواں سال سعودی حکام نے اس کی تبدیلی یکم محرم الحرام یعنی نئے اسلامی سال 1444ھ کے آغاز پر کرنے کا اعلان کیا تھا اس سلسلے میں نیا غلافِ کعبہ عید الاضحیٰ کے روز کعبے کے کلید بردار کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

    المسجد الحرام کےامور پرمامور انڈر سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سعد بن محمد آل محمد کا کہنا تھا کہ غلافِ کعبہ کے لیے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں لگ بھگ 200 کاریگر اور منتظم کام کرتے ہیں کمپلیکس میں لانڈری اور آٹومیٹک ویونگ ڈیپارٹمنٹ، مینوئل ویونگ ڈیپارٹمنٹ، پرنٹنگ ڈیپارٹمنٹ، بیلٹ ڈیپارٹمنٹ اور گولڈ تھریڈ ڈیپارٹمنٹ، کسوہ سوئنگ اینڈ اسمبلنگ سیکشن شامل ہیں جس میں لمبائی کے حساب سے دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹرائزڈ سلائی مشین بھی شامل ہے اور اس کی لمبائی 16 میٹر ہے۔

    ڈاکٹر سعد کے مطابق غلافِ کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم کا استعمال کیا جاتا ہے جسے کمپلیکس کے اندر سیاہ رنگ سے رنگا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ 120 کلو گرام سونے اور 100 کلو گرام چاندی کے دھاگے بھی غلافِ کعبہ کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔

  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات نے آج سے پنجاب بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق رحیم یار خان اورسرگودھا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے حافظ آباد،بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں مزید بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ،گجرات، فیصل آباد ، منڈی بہاؤالدین ، جھنگ ، خوشاب،میانوالی میں بارش متوقع ہے راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اوراوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق خاران، دالبندین، پنجگور،تربت،اورماڑا، پسنی، جیوانی اور گوادر میں مزید بارش متوقع ہے لسبیلہ ، نصیر آباد، جعفر آباد،سبی،مستونگ،کوئٹہ،چمن،پشین اور آواران میں بارش کا امکان ہےژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات اور خضدار میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے سندھ، بلوچستان ، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان جبکہ پڈعیدن، بینظیرآباد اورجام شورو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، سکھر، کشمور ، گھوٹکی، خیرپور، نوشہروفیروز،شداد پور،لاڑکانہ اورجیکب آباد میں بارش متوقع ہے کراچی،حیدرآباد،میرپورخاص، سانگھڑ،مٹھی، ٹھٹھہ،بدین،عمر کوٹ اورتھرپارکرمیں مزید بارش کا امکان خطہ پوٹھوہار،گجرات،گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارروال ، لاہور ،قصور اور بہاولپور میں بارش متوقع ہے-

    دوسری جانب کشمور،دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، بارش کے باعث دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے-

    کشمور،دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 83 ہزار 80 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ،دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کا اخراج 2 لاکھ 72 ہزار 937 کیوسک ریکارڈ کیا گیا –

    کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج سے نکلنے والے گھوٹکی فیڈر کینال، ڈیزرٹ پٹ فیڈر بند کردیئے گئے سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 58 ہزار 625 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ،سکھر بیراج پر پانی کا اخراج 2 لاکھ 38 ہزار 475کیوسک ریکارڈ کیا گیا-

    روجھان میں سیلابی ریلے کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا، موضع گیانمل میں متعدد بستیاں متاثر ہو گئیں، بستی عطا محمد منجھانی ،بستی ولو،اور بستی میراں بخش منجھانی زیر آب آگئے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے-

  • وزیراعظم شہباز شریف  نے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیااجلاس دن دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کیا جائے گا ، پہلی مرتبہ کابینہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے ، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی کل شام چار بجے ہو گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے فیصلے میں حمزہ شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کل کابینہ اجلاس طلب کر لیا،اجلاس دن دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کیا جائے گا، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی کل شام چار بجے ہو گا،پہلی مرتبہ کابینہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔

    ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں،کابینہ اجلاس کا تاحال ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا،کل قومی اسمبلی کا اجلاس بھی شام چار بجے ہو گا،حکومتی ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    عدالت نے حکم دیا ہےکہ آج رات 11:30 تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔

    کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تھی، بینچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے ،

    سپریم کورٹ میں مونس الہیٰ اور حسین الہیٰ سپریم کورٹ میں موجود ہیں. ق لیگ کے 9 ارکان بھی چوہدری مونس کے ہمراہ سپریم کورٹ میں موجود تھے، ڈاکٹر بابر اعوان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے شبلی فراز بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے سپریم کورٹ کی سیکورٹی سخت کی گئی تھی ، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر موجود تھی ،خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی سپریم کورٹ کے باہر تعینات کیا گیا تھا، عدالت کے باہر قیدیوں کی گاڑی بھی موجود تھی ،سپریم کورٹ کے باہر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی موجود تھے-

  • متنازعہ عدالتی فیصلہ ؛ حمزہ شہباز شریف کا بیان سامنے آ گیا

    متنازعہ عدالتی فیصلہ ؛ حمزہ شہباز شریف کا بیان سامنے آ گیا

    حمزہ شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بیان میں کہا کہ ایک متنازعہ فیصلے کے ذریعے عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت کو گھر بھیجا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ کیا اسمبلی کی حیثیت ایک ربر اسٹیمپ کی رہ گئی ہے؟ پچھلے چار ماہ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں تماشہ لگا ہوا ہےعوام دیکھ رہی ہے کہ تحریک انصاف کو آئین سے کھلواڑ کرنے کی کھلی چھٹی دی جاتی ہے۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ دوسری طرف ایک آئینی اور قانونی طریقہ کار کو ردی کی ٹوکریوں میں پھینک دیا جاتا ہے ہماری تاریخ ایسے سیاہ فیصلوں سے بھری پڑی ہے ہماری فل کورٹ کی استدعا کو بھی نامنظور کر کے انصاف کا قتل کیا گیا میری سیاست عہدوں کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غیر آئینی اقدامات کے ذریعے پہلے دن سے ہمیں جائز حق حکمرانی سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی تمام مشکلات کے باوجود آٹے پر سبسڈی ، مفت ادویات اور روشن گھرانا مفت بجلی جیسے پروگرامز سے عوام کو ریلیف دینے کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ سدا بادشاہی اللہ تعالی کی ہے، نہ کسی کی ہار ہمیشہ کی ہے نہ کسی جیت کو دوام حاصل ہے مشن پاکستان کو بچانا ہے اور میں اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

    حمزہ شہبازشریف نےکہا کہ جسٹس منیر اور مولوی مشتاق کی بدروحیں آج بھی عوام کی امنگوں پر ڈاکے ڈال رہی ہیں،بھٹو کو پھانسی دینے والے ججوں نے بعد میں پچھتاوے کا اظہار کیا لیکن ملک کو ہونے والےنقصان کی تلافی نہ ہوسکی۔

  • سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے یا نہیں؟وزیر اعظم ہاؤس میں حکومتی اتحاد کا اعلیٰ سطحی اجلاس

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے یا نہیں؟وزیر اعظم ہاؤس میں حکومتی اتحاد کا اعلیٰ سطحی اجلاس

    عدالت عظمیٰ کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے پر مشاورت کے لیے حکمران اتحاد میں شامل اہم جماعتوں کے قائدین نے مشاورت شروع کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں ہو رہا ہے زیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر مرکزی رہنما اور وفاقی وزرا و مشیران بھی شریک ہیں۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے پرنواز شریف اور مریم نواز کا سخت ردعمل

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر دی جانے والی رولنگ کالعدم قرار دے دی ہے اور حکم دیا ہے کہ گورنر آج ساڑھے گیارہ بجے پرویز الٰہی سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں ،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے۔

    سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔

  • مشاورت سے چلیں گے، پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں،شاہ محمود قریشی،شیخ رشید کا بیان بھی سامنے آگیا

    مشاورت سے چلیں گے، پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں،شاہ محمود قریشی،شیخ رشید کا بیان بھی سامنے آگیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےکیس کےعدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوست مزاری نے قانون کا بھی لحاظ نہیں کیا، وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوکر آئے تھے، عدلیہ نے تحمل سے تنقید برداشت کی اور اپنی ذمہ داری نبھائی۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے پرنواز شریف اور مریم نواز کا سخت ردعمل

    سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاخیری حربے استعمال کرنےکی کوشش کی، وزیر قانون کو روسٹرم پرآکر گفتگو کرنےکا کیا اختیار تھا؟ انہوں نے دھمکانے کی کوشش کی، آج ثابت ہوگیا پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے، حکومت کو پنجاب کی عوام نے 17 جولائی کو مسترد کردیا تھا،نصاف کی فتح پر پوری قوم کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں،پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا گیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی نےکہا ہے کہ عمران خان کی مشاورت سے چلیں گے، پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے پر شیخ رشید نے کہا کہ جج صاحبان نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، فسادی ٹولے نے پرائم منسٹر ہاؤس میں گندی پریس کانفرنس کی جسے مسترد کردیا گیا، سپریم کورٹ پر حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ فیصلے پر پرویز الہیٰ اور عمران خان کی محنت کوسلام پیش کرتا ہوں، عمران خان نے 20 میں سے 15 نشستیں جیت کر آج کی فتح یقینی بنائی ۔

    خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔

    عدالت نے حکم دیا ہےکہ آج رات 11:30 تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائےسپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔

    سپریم کورٹ کا فیصلہ،حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب

  • سپریم کورٹ کے فیصلے پرنواز شریف اور مریم نواز کا سخت ردعمل

    سپریم کورٹ کے فیصلے پرنواز شریف اور مریم نواز کا سخت ردعمل

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قئاد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی اور جماعت کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو آج رات ہی ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔


    سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز نے سماجی رابطےھ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں ’جوڈیشل کُوپ‘ لکھا۔


    انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں ’انصاف کا قتل نا منظور‘ لکھا-


    جبکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام-

    خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔

    عدالت نے حکم دیا ہےکہ آج رات 11:30 تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے۔

    سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔

  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد  پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر جشن

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر جشن

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لاہور میں پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر جشن شروع ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی اور پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دے دیا۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لاہور میں پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر جشن شروع ہوگیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف اور ق لیگ کے حامی پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

    خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔

    عدالت نے حکم دیا ہےکہ آج رات 11:30 تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔

    کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تھی، بینچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے ،

    سپریم کورٹ میں مونس الہیٰ اور حسین الہیٰ سپریم کورٹ میں موجود ہیں. ق لیگ کے 9 ارکان بھی چوہدری مونس کے ہمراہ سپریم کورٹ میں موجود تھے، ڈاکٹر بابر اعوان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے شبلی فراز بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے سپریم کورٹ کی سیکورٹی سخت کی گئی تھی ، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر موجود تھی ،خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی سپریم کورٹ کے باہر تعینات کیا گیا تھا، عدالت کے باہر قیدیوں کی گاڑی بھی موجود تھی ،سپریم کورٹ کے باہر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی موجود تھے-

  • بھارت میں جعلی شراب پینے سے 21 افراد  ہلاک درجنوں کی حالت غیر

    بھارت میں جعلی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک درجنوں کی حالت غیر

    بھارتی ریاست گجرات میں جعلی شراب پینے سے 50 سے زائد افراد کی حالت غیر ہونے پر اسپتال لے جایا گیا جہاں 21 افراد کی ہلاک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے علاقے احمد آباد میں 50 سے زائد افراد کومقامی ہسپتال میں نیم بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا تھا۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا جب کہ 30 افراد اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے 7 کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد دیہاڑی دار مزدور تھے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان سب کی یہ حالت شراب پینے کے بعد ہوئی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس دکاندار کی تلاش شروع کردی ہے جہاں سے شراب خریدی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جن اضلاع میں شراب پینے سے اموات ہوئی ہیں وہاں شراب بنانے، بیچنے اور خریدنے پر پابندی عائد ہے۔ چند مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں-

    واضح رہے کہ بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات عام ہیں اور گزشتہ برس ریاست پنجاب میں ایک تقریب میں شراب پینے سے 102 افراد ہلاک ہوگئے تھےجبکپ ملک کے مغربی صوبے بنگال میں بھی 2011 میں جعلی شراب کی وجہ سے 170 اموات واقع ہو گئی تھیں۔

    بھارت میں سالانہ 5 بلین لیٹر الکحل استعمال کیا جاتا اور اس ضرورت کے صرف 40 فیصد کو قانونی شکل میں پیدا کیا جاتا ہے۔ ملک کے صوبوں بہار، گجرات، میزرام اور ناگالینڈ میں الکحل کے استعمال اور فروخت کو ممنوع قرار دے دیا گیا تھا۔