Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پنجاب میں قیدیوں کے چائے پر رواں مالی سال کتنا خرچہ آئے گا؟

    پنجاب میں قیدیوں کے چائے پر رواں مالی سال کتنا خرچہ آئے گا؟

    قیدیوں کی چائے پر رواں سال مالی سال 2023 -2022 میں 33کروڑ سے زائد خرچ کئے جائیں گے جبکہ رمضان میں افطاری کے لئے مشروبات پر 1کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے –

    باغی ٹی وی :تفصیلات لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے کھانے وپینے کے لئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے جاتے ہیں۔ رواں مالی سال میں 50 ہزار زائد قیدیوں کی چائے پر روزانہ 10 لاکھ کے قریب خرچہ آئے گا چائے کے لئے لاہور ریجن کی جیلوں کے لئے سوا پانچ لاکھ کلو خشک دودھ 8 کروڑ 91 لاکھ کا خریدا جائے گا۔

    پنجاب بھر کی جیلوں کے لئے 17 لاکھ 36 ہزار کلو خشک دودھ خریدا جائے گا جس کی قیمت 29 کروڑ 52 لاکھ ہے لاہورریجن کی جیلوں کےلئے 9 ہزار2 سوکلوچائے کی پتی 1کروڑ 10لاکھ میں خریدی جائے گی پنجاب بھر کی جیلوں کےلئے 31 ہزار5 سوکلو پتی 3 کروڑ 78 لاکھ میں خریدی جائے گی سٹینڈرائزڈ خشک دودھ اور پتی کی خریداری کے لئے کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ روزانہ ہر قیدی کو صبح کے اوقات میں ایک کپ چائے دی جاتی ہے مہنگائی کی وجہ سے گزشتہ سال کی نسبت دودھ اور چائے کی پتی پر 8 کروڑ روپے اضافی اخراجات آئیں گے۔

    دوسری جانب پاکستان نے ایک سال میں 592 ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کرلیں، مالی سال 2021/22 میں فوڈ مصنوعات کی درآمدات 19.54 فیصد بڑھیں، 2021/22 میں فوڈ مصنوعات کی درآمدات ایک ہزار 592ارب روپے رہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں اپریل کے آغاز میں پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت میں قائم ہونے والی مخلوط حکومت کو اقتصادی محاذ پر اس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں ملک کا بڑھتا ہوا تجارتی و جاری کھاتوں کا خسارہ، تیزی سے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر، روپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر شامل ہیں اور انھی وجوہات کی بنا پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    پاکستان میں جون کے مہینے میں بجٹ پیش کرنے کی روایت ہے اور نئے مالی سال کا آغاز جولائی سے ہوتا ہے۔ حکومت کی جانب سے بجٹ کی تیاری ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ملک کا مالیاتی خسارہ بلند ترین سطح پرتھا معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ رواں سال بجٹ خسارہ 3400 ارب روپے کی بجائے 30 جون 2022 تک 5000 ارب روپے تک پہنچ جائے گا اور اس بڑے خسارے کے ساتھ اگلے سال کا بجٹ بنانا ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

  • سپریم کورٹ کا فیصلہ،حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب

    سپریم کورٹ کا فیصلہ،حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب

    سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب کرلیا گیا ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اتحادی جماعتوں کے سربراہان کااجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ،اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائیگا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب کے حوالے سے سپریم کورٹ بھی اپنا فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گی ۔ پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان پہلے ہی عدالتی پراسیس کا حصہ بننے سے انکار کرچکے ہیں

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ سنائے جانے سے کچھ وقت قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت کو ڈٹ جانے کا مشورہ دیا ہے۔


    انہوں نے لکھا کہ حکومت مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے یا سٹیٹس کو کا شکار بنے۔ حکومت کو چاہیے سخت موقف اختیار کرے اور ڈٹ جائے۔لیڈر تب بنتا ہے جب وہ مشکل حالات کا سامنا کرتا ہے۔

    دوسری جانب ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ فیصلے سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پنجاب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو متحرک رکھنے اور پی ڈی ایم کے رہنماؤں سے بھی مشاورت جاری رکھنے کی ہدایت کی ٹیلیفونک رابطہ میں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ڈی ایم کا اتحاد پنجاب میں مزید منظم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

  • کینیڈا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک 2 زخمی

    کینیڈا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک 2 زخمی

    کینیڈا میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کر دیا جن میں ایک خاتون کی حالت نازک ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کے روزیہ واقعہ وینکوور کے علاقے میں صبح کے وقت پیش آیا واضح رہےحملہ اور نے بے گھر لوگوں کو نشانہ بنایا ہے تاہم اس بات کی فوری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

    کینیا میں مسافر بس بے قابو ہوکر دریا میں جا گری،34 افراد ہلاک اور 14 زخمی

    پولیس کے مقامی چیف کے مطابق یہ تصدیق کی جا سکتی ہے کہ گولی لگنے سے چار افراد زخمی ہوئے تھے اس بارے میں یہی معلوم ہوا کہ حملہ آور ایک ہی شخص تھا اس کا نشانہ بننے والے دو افراد کی موت واقع ہو چکی ہے تاہم ابھی فائرنگ سے متاثر ہونے والے افراد اور حملہ آور کی شناخت کی جارہی ہے۔

    پولیس چیف نے کہا فوری طور پر یہ کہنا مشکل ہے کہ مرنےاور زخمی ہونے والوں کا باہم کوئی تعلق ہے یا نہیں اور کیا یہ واقعی بے گھر لوگ تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حملہ آور نے ایک سے زائد جگہوں پر فائرنگ کی اور لوگوں کو نشانہ بنایا بتایا گیا ہے کہ حملہ آور سے اب شاید کسی کو خطرہ نہیں ہے تاہم شہریوں کو احتیاط ضرور کرنا ہوگی۔

    برطانیہ میں گھر سے 61 سالہ خاتون کی ڈھائی سال پرانی لاش برآمد

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اس طرح کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے تجویز دے چکے ہیں کہ ملک میں اس طرح کے لوگوں کی اسلحے تک رسائی کو روکنے کی سبیل کی جانی چاہی اس سلسلے میں بندوقوں کی کھلی فروخت کو بھی روکنا چاہیے۔

    دوسری جانب لاس اینجلس کے پارک میں ایک کار شو کے دوران فائرنگ سے کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے ہیں یہ واقعہ اتوار کے روز لاس اینجلس کے جنوب میں 32 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا ہے۔

    امریکا: پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

    لاس اینجلس پولیس نے اس بارے میں کہا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ سان پیڈرو کے پیک پارک میں سہ پہر تین بج کر پچاس منٹ پر پیش آیا پولیس ڈیپارٹمنٹ کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ یہ فائرنگ کا ایک ایسا واقعہ نہیں ہے جسے براہ راست فائرنگ کا متحرک نام دیا جا سکے۔

    پولیس کے مطابق سات افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ مزید کوئی اطلاع سامنے نہیں آیا ہے۔ دریں اثنا فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ایک کار شو کے دوران ہوا۔ جس میں زخمی ہونے والوں میں سے کم از کم تین افراد کی حالت نازک ہے۔

    یوکرائنی فوج کے200سے زیادہ ارکان انسانی حقوق کےخلاف جرائم میں ملوث ہیں

  • لاہور:ڈیفنس میں خاتون کوگاڑی سمیت اغوا کرنے کی کوشش ناکام

    لاہور:ڈیفنس میں خاتون کوگاڑی سمیت اغوا کرنے کی کوشش ناکام

    لاہورمیں نامعلوم اغوا کاروں کی جانب سے خاتون کوگاڑی سمیت اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں پیش آیا خاتون کچھ دور جا کر جان بچانےمیں کامیاب ہوگئی، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون دفتر سے نکل کر اپنی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی تو اغوا کار وہاں پہنچ گئے، خاتون گاڑی اسٹارٹ کرنے لگی تو ایک اغوا کار پچھلی سیٹ پربیٹھ گیا۔

    ڈیرہ غازیخان : لیڈی ڈاکٹر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کانشانہ بن گئی

    پولیس کے مطابق خاتون باہر نکلنے لگی تو دوسرا اغوا کار خاتون کو دھکیل کر ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھ گیا، اغوا کار نے زبردستی خاتون کو دوسری سیٹ پر منتقل کیا تاہم خاتون کچھ دور جاکر اپنی جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہوگئی خاتون سے گاڑی چھیننےکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون کے اغوا کی دفعات شامل نہیں کی گئیں-

    قبل ازیں ڈیرہ غازی خان میں پولیس اہلکار سمیت 8 افرادنے لیڈی ڈاکٹرکو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاتھانہ صدر پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی درخواست پر پولیس ڈرائیور بلال سمیت6 نامزد ملزمان اور دونامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی-

    راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار شہید

    لیڈی ڈاکٹرعائشہ کنول نے تحریری درخواست میں لکھاکہ سائلہ اپنی کلینک9:00 بجے رات نکلی تو الزام علیہان عدیل نواز ،حسن ولد محمد اشرف ، مظہر ، ملک عزیر نے زبردستی مجھے ڈالہ برنگ سفید ڈبل ڈورمیں ڈال کر اغوا کرکے گلبر گ کالونی ڈیرہ غازی خان میں مکان کے اندر لے آئے اور مجھے زبردستی شراب پلائی اورخاموش رہنے کا کہا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی تو اسی دوران الزام علیہان عدیل نواز ، حسن ، مظہر ، ملک عزیر سٹاپ اینڈشاپ نے زبردستی میرے ساتھ باری باری زنا بالجبر کرتے رہے اور مجھے نوچتے رہے اور میری ننگی ویڈیوز بناتے رہے جو کہ مسلح ہائے پسٹل تھے-

  • پنجاب بھر میں 27 سے 31 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

    پنجاب بھر میں 27 سے 31 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

    لاہور: محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 27 سے 31 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جولائی سے مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث 27 سے 31 جولائی کے دوران راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، جھنگ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ساہیوال، اوکاڑہ، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور خانپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور کہیں کہیں وقفے سے موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم نے الرٹ جاری کر دیا ہے 27 سے 31 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے جبکہ اس دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا شدید خطرہ ہے-

    پی ڈی ایم کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث دریائے راوی، جہلم اور چناب کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی توقع ہے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے لہٰذا مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے انتظامات کو مکمل رکھیں اور تیار رہیں۔

    پی ڈی ایم نے ہدایت کی ہے کہ شہری گھروں کی چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں، گاڑیاں نشیبی علاقوں میں ہرگز کھڑی نہ کی جائیں، بچوں کو برقی آلات سے دور رکھیں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے پرہیز کریں-

  • لبنان میں نوٹوں والے گلدستوں کے چرچے

    لبنان میں نوٹوں والے گلدستوں کے چرچے

    بیروت: لبنان میں پھولوں کے کاروبار سے وابستہ ایک خاتون نے گلدستوں میں پھول اور غنچے سجانے کے بجائے ان میں کرارے نوٹوں کو پھولوں کی شکل میں سجاکر فروخت کرنا شروع کردیا –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انداز 30 سالہ تمارا ہریری نے اسے متعارف کرایا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ لبنان میں 10 سے 15 لاکھ لبنانی پونڈ کا ایک گلدستہ آتا ہے جبکہ پھولوں کی بجائے نوٹوں کا گلدستہ بنایا جاسکتا ہے جسے لوگ خوشی سے خرید رہے ہیں اور اپنے پیاروں کو دے رہے ہیں۔

    تمارا ہریری کہتی ہیں کہ تمام مشکلات کے باوجود بھی لوگوں کی بڑی تعداد ان مشکل حالات میں بھی دوسرے ضرورت مندوں کی مدد کررہی ہےیہی وجہ ہے کہ وہ رقم والے گلدستے لے جاتے ہیں اور اپنے عزیزوں یا ضرورت مندوں کو دے رہے ہیں اس طرح ایک مشکل صورتحال میں مدد کا یہ نیا طریقہ سامنے آیا ہے۔

    تمارا کہتی ہیں کہ یہ رقم غریب افراد، طالب علموں اور دیگر افراد کے لیے کسی خزانے سے کم نہیںبہت سے سفید پوش افراد مدد مانگنے سے کتراتے ہیں اور اگر ان کی مالی مدد کی جائے تو وہ ناراض بھی ہوسکتے ہیں۔ بصورتِ دیگر امدادی رقم خوبصورت انداز میں پیش کی جائے تو وہ اسے بخوشی قبول کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ لبنان میں شدید مہنگائی اور افراطِ زر کی فضا ہے جبکہ لبنانی بڑے پیمانے پر خیرات کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ رقم والے چھوٹے بڑے گلدستے لے کر ضرورت مندوں کی خاموشی سے مدد کر رہے ہیں۔ نوٹوں کے گل دستوں میں لبنانی کرنسی اور امریکی ڈالر خاص انداز میں سجا کر لگائے گئے ہیں۔

  • میانمار میں پھانسی کی سزا کا دوبارہ آغاز،دو سابق قانون سازوں سمیت چار افراد کو پھانسی

    میانمار میں پھانسی کی سزا کا دوبارہ آغاز،دو سابق قانون سازوں سمیت چار افراد کو پھانسی

    میانمار میں پھانسی کی سزا کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہےمیانمار کی سابق حکمران آنگ سان سوچی کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو سابق قانون سازوں سمیت چار افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس اقدام سے تقریباً 50 سال سے غیر فعال موت کی سزا دوبارہ فعال ہوئی ہے میانمار کی فوجی حکومت نے سوموار کو جن چار افراد کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کیا ان پر مقامی اخبار گلوبل نیو لائٹ کے مطابق ’پُر تشدد اور غیر انسانی دہشت کی کارروائیاں‘ سرانجام دینے کا الزام تھا۔

    پھانسی پانے والے افراد میں سے ایک 41 سالہ فیو زیا تھا ہیں، جن کا تعلق سوچی کی سیاسی جماعت سے تھا۔ انہیں گذشتہ سال نومبر میں فوجی حکومت نے گرفتار کیا تھا اور ایک ٹریبونل نے انہیں رواں سال جنوری میں سزائے موت سنائی تھی فیو زیا تھا 1988 میں اس وقت کی فوجی حکومت کے خلاف طلبہ کی بغاوت میں پہلی مرتبہ سیاسی منظر نامے پر ابھرے تھے۔

    پھانسی پانے والے دوسرے شخص 53 سالہ کیا من یو ہیں، جو ’جمی‘ کے نام سے زیادہ مشہور تھے جمی ایک جمہوری کارکن تھے اور انہیں بھی فوجی ٹریبونل نے سزائے موت دی تھی۔ ان پر فوجی حکومت کے خلاف کئی حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ ان مبینہ حملوں میں سے ایک رنگون کی مسافر ٹرین میں کیا گیا جس میں پانچ افراد مارے گئے تھے۔

    جمی 2008 میں اس وقت کی فوجی حکومت کے دوران بھی جیل جا چکے ہیں۔ اس وقت ان کے گانوں کے بول نے فوجی حکومت کو پریشان کیا تھا اور انہیں کالعدم تنظیم کی رکنیت اور غیر ملکی کرنسی رکھنے کے الزام میں قید کی سزا ہوئی تھی۔

    خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اسسٹنس ایسوسی ایشن فار پولیٹیکل پرزنرز کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ گذشتہ سال فوجی بغاوت کے بعد سے دو ہزار 114 عام شہری سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں قتل اور گرفتاریوں پر نظر رکنے والی اس غیر سرکاری تنظیم کے مطابق اب تک 115 افراد کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

    پیر کو دی جانے والی پھانسیوں پر قومی اور عالمی سطح پر مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہےہیومن رائٹس واچ کے قائم مقام ایشیا ڈائریکٹر ایلائینے پیئرسن نے کہا ہے کہ ’میانمار کی فوجی حکومت کی جانب سے چار افراد کو پھانسی دینا سراسر ظلم ہے۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سزائیں انصاف کے برعکس اور سیاسی عزائم کے پیش نظر رکھنے والی عدالتی کارروائی کے بعد دی گئی ہیں۔ فوجی حکومت کا ظلم اور انسانی زندگی کی بے وقعتی فوجی بغاوت کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹریس نے اس پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’جینے کے حق، آزادی اور شخصی حفاظت کی سنگین خلاف ورزی‘ قرار دیا تھا۔

  • 50مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی تھانے میں بند

    50مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی تھانے میں بند

    لاہور: 50مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے تھانے میں بند کردیا۔

    باغی ٹی وی :ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور نے 45 مرتبہ ٹریفک سگنل اور 05 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی جس پر گاڑی کو ٹریفک پولیس نے تھانے میں بند کردیا اور ڈرائیور پر 24 ہزار 500روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور کاغذات بھی قبضہ میں لےلیے گئے

    آئی جی سندھ کا غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    ٹریفک پولیس چیف منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں گزشتہ روز 21 گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

    دوسری جانب قبل ازیں اسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کراچی اور صوبے کے تمام اضلاع میں گاڑیوں کی غیر قانونی نمبر پلیٹس اور بلیو، گرین رنگوں یا دیگر پولیس لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کی شاہراہوں اور ہائی ویز پر رواں دواں نجی ملکیت کی گاڑیوں پر نصب بلیو، گرین نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، یہ عمل قانون سے تجاوز کے زمرے میں آتا ہے، پرائیویٹ گاڑیوں پر بلیو/گرین نمبر پلیٹس کا استعمال سراسر غیر قانونی اور ماورائے قانون ہے۔

    آئی جی سندھ نے کہا تھا کہ اس قسم کے رجحان کے سدباب اور حوصلہ شکنی کے لیے ایف آئی آرز کے اندراج سمیت تمام تر ضروری قانونی کارروائی اشد ضروری ہےتمام ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور ٹریفک پولیس غیر قانونی بلیو گرین نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف فی الفور ایک ٹھوس اور مربوط مہم کا آغاز کریں اور کارروائیوں کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کریں۔

    شہبازشریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات،مکمل تعاون کی یقین دہانی

  • کینیا میں مسافر بس بے قابو ہوکر دریا میں جا گری،34 افراد ہلاک اور 14 زخمی

    کینیا میں مسافر بس بے قابو ہوکر دریا میں جا گری،34 افراد ہلاک اور 14 زخمی

    نیروبی: کینیا میں مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جا گری-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیا میں میرو سے بندرگاہی شہر مومباسا جانے والی مسافر بس پل کے سائیڈ پر لگی رکاوٹوں کو توڑ کر الٹ کر دریا میں گر کر مکمل تباہ ہوگئی بس کو کاٹ کر مسافروں کو نکالنا پڑا جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

    دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے جاںبحق 26 افراد کی نماز جنازہ ادا،27افراد کی تلاش…

    ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے دوران 11 مسافروں کو زندہ بچالیا زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ دریا سے 34 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں جن میں 14 خواتین اور 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔

    بس حادثے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا تاہم ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ممکنہ طور پر بس کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ یہ بس ماڈرن کاسٹ کمپنی کی ملکیت ہے۔

    واضح رہے کہ کینیا میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں کئی نقائص ہیں صرف گزشتہ برس ٹریفک حادثات میں 4 ہزار 579 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    مصر میں بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی،22 افراد ہلاک،33 زخمی ،پاکستان کا اظہار…

    قبل ازیں مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں منیا گورنری کے گاؤں برشا کے قریب سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا کرایک مسافر بس الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے تھے –

    گورنری کے حکام کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹرک "ٹائر تبدیل کرنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑا تھا جو سوہاج گورنری سے قاہرہ کی گورنری کی طرف آنے والی بس سے ٹکرا گیازخمیوں کو علاج کے لیے ملوی اسپتال لے جایا گیا۔

    ایمبولینس کو ٹول پلازہ پر خوفناک حادثہ، 4 افراد ہلاک ،ویڈیو وائرل

  • ایلون مسک نےگوگل کے شریک بانی اور اپنے دیرینہ دوست کی اہلیہ کیساتھ قریبی تعلقات پر خاموشی توڑ دی

    ایلون مسک نےگوگل کے شریک بانی اور اپنے دیرینہ دوست کی اہلیہ کیساتھ قریبی تعلقات پر خاموشی توڑ دی

    واشنگٹن: ایلون مسک نے دوست کی اہلیہ کیساتھ قریبی تعلقات پر خاموشی توڑ دی –

    باغی ٹی وی : امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک کےگوگل کے شریک بانی اور اپنے دیرینہ دوست سرگئی برن کی اہلیہ نکول شاناہن کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

    اسپیس ایکس نے سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

    وال اسٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے ساتھ قریبی تعلقات کا معلوم ہونے پر سرگئی برن نے رواں برس کے آغاز میں اپنی بیوی نکول شاناہن سے طلاق لینے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہےجبکہ اس معاملے پر دونوں دوستوں کے درمیان دوریاں حائل ہوگئیں اور سرگئی برن اپنے دوست ایلون مسک سے دیرینہ دوستی ختم کرنے پر مجبور ہوگئے۔

    دو سال بعد ایران میں پہلی سر عام پھانسی

    دوسری جانب ایلون مسک نے دوست کی اہلیہ کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان رومانوی تعلقات نہیں جیسا کہ کہا جا رہا ہے گزشتہ 3 برسوں میں دوست کی اہلیہ نکول شاناہن کو صرف 2 بار دیکھا ہے اور دونوں ملاقاتوں میں ہمارے آس پاس درجنوں لوگ تھے۔

    سرگئی برن کے ساتھ دوستی کے خاتمے پر ایلون مسک نے کہا ہے کہ یہ بھی سفید جھوٹ ہے، ہم دونوں اب بھی دوست ہیں اور کل رات ہی ایک پارٹی میں شریک تھے۔

    منکی پاکس وبا بھارت بھی پہنچ گئی،پہلا کیس رپورٹ