Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سری لنکا: صدارتی محل سے سونے کی اشیاء چرانے والے3 مظاہرین گرفتار

    سری لنکا: صدارتی محل سے سونے کی اشیاء چرانے والے3 مظاہرین گرفتار

    کولمبو: سری لنکن پولیس نے صدارتی محل سے چوری کیے گئے سونے کی اشیاء کو فروخت کرنے والے 3 مظاہرین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی پولیس نے 3 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گرفتار ہونے والوں پر صدارتی محل سے سونے کی قیمتی اشیاء کی چوری اور انھیں فروخت کرنے کا الزام ہے۔

    سری لنکا:سیاسی بحران جاری، نئے صدر سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ

    پولیس کے مطابق ان افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 40 سے زائد قیمتی اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔ ملزمان کو کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ 19 جولائی کو ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل اور وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا تھا اور آگ لگادی تھی جس کے بعد صدر نے استعفیٰ دیدیا تھا۔

    رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب

    بعد ازاں انتخابات میں رانیل وکرماسنگھے نئے صدر منتخب ہوئے تھے تاہم اب سری لنکا میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرین نے نومنتخب صدر رانیل وکرماسنگھے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہےمظاہرین کی جانب سے صدر وکرما سنگھے پر معزول صدر کے ساتھیوں کو تحفظ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں دارالحکومت کولمبو میں سکیورٹی فورسز نے ایوانِ صدر کے باہر موجود حکومت مخالف مظاہرین کے کیمپ اکھاڑ پھینکے تھے اور ایک طرح سے مظاہرین کی سرکوبی کا عمل شروع کر دیا تھا جبکہ پولیس ترجمان نے 9 افراد کی گرفتاری کی بھی تصدیق کردی ہے۔

    سری لنکا نے ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی

  • کراچی میں بارش کا سبب بننے والے سسٹم کی بلوچستان میں منتقلی کا امکان

    کراچی میں بارش کا سبب بننے والے سسٹم کی بلوچستان میں منتقلی کا امکان

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسلا دھار بارش کا سبب بننے والے سسٹم کی بلوچستان منتقلی کا امکان ظاہر کردیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق مون سون کے تیسرے اسپیل کے تحت پیر کو شہر کا مطلع کہیں جذوی اور کہیں مکمل ابر آلود رہا، صبح کے وقت مختلف علاقوں قائدآباد، ائرپورٹ، تین تلوارکلفٹن، محمدعلی سوسائٹی، ڈیفنس ویو، شاہراہ فیصل، ڈی ایچ اے، کورنگی، گلشن حدید، سمیت مختلف علاقوں میں کہیں درمیانی اور کہیں ہلکی بارش ہوئی، چند ایک علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار پڑی-

    محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مون سون رین الرٹ کے مطابق شدید مون سون ہواوں کا باعث بننے والا ہوا کا کم دباؤ وسطی اور مغربی سندھ پر اب بھی برقرار ہے، جو سندھ بھر میں بڑے پیمانے پر موسلا دھار بارش کا باعث بنا، یہ کم دباؤ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔

    اس کے زیراثر تھرپارکر،عمرکوٹ، میرپور خاص، بدین، ٹھٹھ، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، حیدرآباد، مٹیاری، سانگھڑ، نواب شاہ، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، جامشورو، شکارپور، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی اور کشمور جبکہ کراچی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کل اور پرسوں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان برقرار رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی نظام کے زیر اثر کراچی، حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹھ، سجاول، بدین، میرپورخاص،عمرکوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ،نواب شاہ،ٹنڈوالہیار،ٹنڈومحمد خان،دادو،جامشورو،قمبرشہدادکوٹ،لاڑکانہ اور سکھرمیں موسلادھار تیز بارش کے نتیجے میں شہری
    علاقوں میں سیلاب جبکہ نشیبی علاقں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے-

    جبکہ خضدار، لسبیلہ، حب اور کیرتھر رینج کے ساتھ مسلسل شدید بارشیں حب ڈیم پر دباو پیدا کرسکتی ہیں، جس کے سبب دادو، جامشورو اور نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلا آنے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ حکام سے گذارش ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور ضروری اقدامات کریں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کے سسٹم سے ماضی کا کوئی بھی ریکارڈ نہیں ٹوٹا کیونکہ جولائی کے پورے مہینے شہر کے تینوں سرکاری ویدر اسٹیشن جن کا ریکارڈ تاریخ کا حصہ بنتا ہے، اس میں اولڈ ائرپورٹ پر جولائی کے پورے مہینے کی بارشوں کا ریکارڈ 429.3 ملی میٹر ہے جو سن 1967 میں ریکارڈ ہوا۔

    جولائی کے مہینے میں پی اے ایف بیس فیصل پر سب سے زیادہ بارش سن 1967 میں 611 ملی میٹر ریکارڈ ہوچکی ہے، سب سے زیادہ بارش سن 1967میں 611.4ملی میٹر ہے، پی اے ایف بیس مسرور پر جولائی کی زیادہ سے زیادہ بارشوں کا ریکارڈ 509.3 ملی میٹر ہے، جو سن 1967 میں ریکارڈ ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر ان تینوں سرکاری ویدر اسٹیشن پر بارشوں کے 24 گھنٹے ریکارڈ کی بات کی جائے تو اولڈ ائرپورٹ پر یکم جولائی 1977 کو 207 ملی میٹر، پی اے ایف بیس فیصل پر 30 جولائی 1967 کو 189.2 ملی میٹر جبکہ پی اے ایف بیس مسرور پر 24 گھنٹوں کی بارشوں کا ریکارڈ 211.3 ملی میٹر ہے جو کہ 26 جولائی سن 1967 کو ریکارڈ ہوئی۔

  • جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے کائنات کی سب سے پُرانی کہکشاں دریافت کرلی

    جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے کائنات کی سب سے پُرانی کہکشاں دریافت کرلی

    جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے کائنات کی سب سے پُرانی کہکشاں دریافت کرلی۔

    باغی ٹی وی :میساچوسیٹس میں قائم ہارورڈ یونیورسٹی اور اسمتھسونین سینٹر آف آسٹروفزکس کے محققین نے GLASS-z11نامی ایک اور کہکشاں دریافت کی –

    GLASS-z13 نامی ستاروں کا یہ مجموعہ بِگ بینگ کے 30 کروڑ سال بعد وجود میں آیا اس سے قبل قدیم ترین کہکشاں کے طور پر جانی جانے والی کہکشاں GN-Z11 اس سے 10 کروڑ سال بعد وجود میں آئی تھی اس کہکشاں کو ہبل ٹیلی اسکوپ نے دریافت کیا تھا ان دونوں کہکشاؤں کا وزن ایک ارب سورج کے برابر ہے-

    کسی خلائی شے کا کسی سیارے کے قریب سے گزرنا بھی نظامِ شمسی کو تباہ کر سکتا ہے،تحقیق

    یہ کہکشائیں ہماری ملکی وے کہکشاں سے نسبتاً چھوٹی ہیں۔ ملکی وے کہکشاں کا قطر ایک لاکھ نوری سال ہے جبکہ GLASS-z13 کا قطر اندازاً 1600 نوری سال جبکہ GLASS-z11 کا قطر 2300 نوری سال ہے۔

    یونیورسٹی کے شعبہ فلکیات کے ایک گریجویٹ طالب علم روحان نائیڈو کا کہنا تھا کہ محققین نے دو انتہائی فاصلے پر موجود کہکشائیں دریافت کی ہیں اگر ان کہکشاؤں کا فاصلہ اتنا ہی ہے جتنا ماہرین سمجھ رہے ہیں تو کائنات اس موقع سے چند کروڑ سال ہی پرانی ہوگی۔

    ایسا ممکن ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ وقت میں مزید پیچھے دیکھے اور صرف 20 کروڑ سال پُرانی کہکشائیں دریافت کرے اور یہ کائنات کی ابتداء جاننے کے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے مشن کو پورا کرنے میں اہم قدم ہوگا۔

    ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کی اب تک کی سب سے بڑی لی گئی تصویر

    قبل ازیں خلا میں موجود ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے خلائی چٹان کا ایک ٹکڑا ٹکرا گیا تھا جیمز ویب کو دسمبر میں ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ کی کامیابی کے لیے لانچ کیا گیا تھا امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا تھا کہ ٹیلی اسکوپ کے بڑے آئینوں میں سے ایک کی ٹکر ایک چھوٹے شہابی پتھر کے ساتھ ہوئی جو توقع اور زمین کی آزمائش میں انجینیئرز کی جانب سے رکھے جانے والے نمونے سے زیادہ بڑا تھا دوربین بنانے والے انجینئرز خلا کی سختیوں سے بہت زیادہ واقف ہیں، اور ویب کو احتیاط سے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    ملکی وے کہکشاں میں ایک آزادانہ گشت کرتا ہوا بلیک ہول دریافت

    ناسا کا ایک بلاگ پوسٹ میں کہنا تھا کہ ٹیلی اسکوپ کا معائنہ جاری ہے اور بظاہر ایسا دِکھ ہا ہے کہ ٹیلی اسکوپ مکمل طور فعال ہے لیکن تصادم کا ڈیٹا پر معمولی سا اثر واضح ہو رہا ہے بڑے آئینے کے ایک ٹکڑے کے ساتھ شہابی پتھر کا تصادم 23 سے 25 مئی کے درمیان ہوا۔ یہ آئینہ ٹیلی اسکوپ کے فعال رہنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

    جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے خلائی چٹان کا ایک ٹکڑا ٹکرا گیا

  • بلوچستان کے علاقے چمن میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے علاقے چمن میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    باغی ٹی وی: گلستان، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے-

    اس حوالے سے لیویز کنٹرول کا کہنا ہے کہ زلزلے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی میں ہائی الرٹ جاری کر دیاگیا ہے –

    زلزلےکی شدت 4.1 جبکہ گہرائی 11 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلے کا مرکز چمن سے 11 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔

  • آرمی چیف کی زیر صدارت 249 ویں کور کمانڈرز کانفرنس تقریب کا انعقاد

    249ویں کور کمانڈرز کانفرنس آج جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدارت کی، فورم نے سرحدی اور داخلی سلامتی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے سیکورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تعریف کی اور سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک میں سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ لوگوں کے چیلنجوں کو کم کرنے کے لئے امدادی کارروائیوں میں تشکیلات کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے ریسکیو/بحالی کی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • آئی جی سندھ کا غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    آئی جی سندھ کا غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    اسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کراچی اور صوبے کے تمام اضلاع میں گاڑیوں کی غیر قانونی نمبر پلیٹس اور بلیو، گرین رنگوں یا دیگر پولیس لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کی شاہراہوں اور ہائی ویز پر رواں دواں نجی ملکیت کی گاڑیوں پر نصب بلیو، گرین نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، یہ عمل قانون سے تجاوز کے زمرے میں آتا ہے، پرائیویٹ گاڑیوں پر بلیو/گرین نمبر پلیٹس کا استعمال سراسر غیر قانونی اور ماورائے قانون ہے۔

    تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی انتقال کر گئے

    آئی جی سندھ نے کہا کہ اس قسم کے رجحان کے سدباب اور حوصلہ شکنی کے لیے ایف آئی آرز کے اندراج سمیت تمام تر ضروری قانونی کارروائی اشد ضروری ہےتمام ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور ٹریفک پولیس غیر قانونی بلیو گرین نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف فی الفور ایک ٹھوس اور مربوط مہم کا آغاز کریں اور کارروائیوں کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کریں۔

    14 سالہ بچے سے ’بدفعلی‘ کرنے والا مدرسہ معلم گرفتا

    انہوں نے کہا کہ غیر قانونی عمل میں ملوث یا مرتکب ٹھہرائے جانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کو بھی یقینی بنایا جائے، مذکورہ مہم اگلے تین ماہ تک جاری رہے گی۔

    شک کئے جانے پر داماد نے سسرالیوں کے مکان کو نذر آتش کردیا

  • دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا

    دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا

    دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو عدالت کے حکم پر لاہور سے کراچی منتقل کیا گیا ہے جسے اب چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھا گیا ہے، دعا کو یکم اگست کو متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    ذرائع چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق دعا زہرا کو فل پروف سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات میں رکھا گیا ہے کسی کو بھی اس سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ 23 جولائی کو لاہورکی مقامی عدالت نے دعا زہراکو کراچی بھجوانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کیا۔

    عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیاجائے، دعا زہراکی جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں عدالت پیشی سےقبل کسی بھی فریق کو دعا زہرا سے ملاقات نہ کرنے دی جائے-

    لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے کراچی پولیس کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا کے تحفظ اور عدالت میں پیشی کی ذمہ داری انسپکٹر محمد علی اور اہلکار عزیزہ سلطانہ کی ہے۔

    خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کے حکم پر پولیس نے دعا زہرا کی حوالگی کی درخواست دائر کی تھی جبکہ سندھ ہائیکورٹ بھی دعا کو پیش کرنےکاحکم دے چکی ہے۔

  • گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کیلئے نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال

    گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کیلئے نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال

    گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے لیے 6 نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کےمطابق وزارت خزانہ نےگورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کےلیے 6 نام وزیراعظم سیکرٹریٹ کوبھجوائے ہیں وزیرا عظم سیکرٹریٹ کو بھیجے گئے ناموں میں سابق صدر نیشنل بینک ڈاکٹر سعید احمد، عاصم معراج حسین، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید، ایم ڈی پنجاب بینک ظفر مسعود کے نام شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک محمد جمیل اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک محمد اشرف خان کا نام بھی گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ منگل کو ہونے والے اجلاس میں کسی گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے ایک نام کی منظوری دے گی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سابق گورنر کے مطابق کیبنٹ ڈویژن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے گورنر کی تقرری دو ایک روز میں کابینہ کے ارکان میں سرکولیٹ کرے گی۔

    وزارت خزانہ کی خواہش ہے کہ کسی ماہر اقتصادیات کو گورنر اسٹیٹ بینک لگانا چاہئے تاکہ وہ آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کو بخیرو خوبی مکمل کرائے‘ ویسے بھی ملک و قوم کو سنگین اقتصادی چیلنجوں کا سامنا ہے-

    جبکہ دوسری طرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ میں آئی ایم ایف کے دباؤ پر پی ٹی آئی حکومت نے جو ترامیم کی ہیں اُن کے نتیجے میں گورنر اسٹیٹ بینک آل پاورفل بنا دیا گیا ہے اور وہ وفاقی حکومت کا مرہون منت نہیں ہے‘ اپنے تمام فیصلے حکومتی ہدایت کی بجائے آئی ایم ایف کے اصولوں پر کرے گا پی ٹی آئی نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے کی معیاد آئی ایم ایف کے کہنے پر تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی ہے۔

  • امیرِکویت کے  صاحبزادے  ریاست کے نئے وزیراعظم نامزد

    امیرِکویت کے صاحبزادے ریاست کے نئے وزیراعظم نامزد

    امیرِکویت کے صاحب زادے شیخ احمد نواف الصباح کو خلیجی ریاست کا نیا وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح جنہوں نے گزشتہ سال کے اواخر میں حکمران امیر کے زیادہ تر فرائض سنبھالے تھے نے ایک امیری فرمان کے تحت شیخ احمد نواف الصباح کو نگران وزیراعظم شیخ صباح الخالد کی جگہ نامزد کیا ہےاور ان سے کہا کہ وہ منظوری کے لیے نئی کابینہ کی تجویز دیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے پیش رو نے مالی اصلاحات پر پارلیمان کے ساتھ اختلافات کے بعد کابینہ کے سربراہ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    گذشتہ ماہ جون میں ولی عہد نے کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ تحلیل کررہے ہیں اور قبل ازوقت انتخابات کا حکم نامہ جاری کریں گے۔ اس اقدام کا حزب اختلاف کے قانون سازوں نے خیرمقدم کیا تھا انھوں نے نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے ولی عہد پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے دھرنا بھی دیا تھا۔

    امریکی اتحادی اوپیک تیل پیدا کرنے والے کویت میں سیاسی استحکام روایتی طور پر حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تعاون پر منحصر ہے، جو خلیجی عرب خطے کی سب سے قدیم اور سب سے زیادہ جاندار مقننہ ہے۔

    نامزد وزیراعظم شیخ احمد سبکدوش ہونے والی نگران حکومت میں نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ تھے۔انھیں مارچ میں یہ منصب سونپے گئے تھےاس حکومت نے اپریل میں پارلیمان میں عدم تعاون کی تحریک سے قبل اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا۔ان کے پیش رو شیخ صباح2019 کے آخر سے وزیراعظم چلے آرہےتھے۔

    شیخ احمد کی عمر 60 سال کے لگ بھگ ہے۔انھوں نے پولیس فورس سے اپنے کیریئرکا آغازکیا تھا اور پھران کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کردی گئی تھیں۔2020ء میں ان کے والد امیر شیخ نواف الاحمد کے اقتدار سنبھالنے کے بعد انھیں نیشنل گارڈ کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ شیخ مشعل نے گذشتہ سال 16نومبرکوامیرِکویت شیخ نواف الاحمد الصباح کے بیشتر فرائض اوراختیارات سنبھال لیے تھے۔امیرکویت ان کے حق میں اپنے بعض اختیارات سے دستبردار ہوگئے تھے اورانھیں قوانین اور فرامین جاری کرنے کا اختیاربھی سونپ دیا تھاان کے علاوہ ملک کا نیاوزیراعظم نامزد کرنے کااختیار بھی انھیں تفویض کردیا تھا۔اس سے ایک ہفتہ پہلے کویتی وزیراعظم شیخ صباح الخالد اوران کی کابینہ نے استعفا دے دیا تھا البتہ شیخ صباح نگران وزیراعظم کی حیثیت سے کام کرتے رہے تھے۔

    85 سالہ شیخ نواف نے ستمبر2020 میں اپنے بھائی شیخ صباح کی وفات کے بعد کویت کی امارت سنبھالی تھی۔ مرحوم شیخ صباح ایک عشرہ سے زیادہ عرصے تک کویت کےامیر رہے تھے۔

    کویت میں حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تعطل، جو کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرتا ہے، کئی دہائیوں کے دوران اکثر کابینہ میں ردوبدل اور مقننہ کو تحلیل کرنے کا باعث بنتا ہے، جس سے سرمایہ کاری اور اصلاحات میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

  • انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے کا ہو گیا

    انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے کا ہو گیا

    ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔

    باغی ٹی وی : انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک بار پھر انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر کی قدر میں اب تک ایک روپے 67 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

    انٹربینک میں اس وقت ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر 230 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے-

    واضح رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ ہفتے بھی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 228.37 روپے پر بند ہوا-