Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ہالی ووڈ کی مشہور فلمیں جن کے سیلوئیل رواں برس ریلیز ہونگے

    ہالی ووڈ کی مشہور فلمیں جن کے سیلوئیل رواں برس ریلیز ہونگے

    دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے پھیلی عالمی وبا کورونا نے دنیا بھر میں تباہی مچائی تھی جس کی وجہ سے دیگر سرگرمیوں کے ساتھ دنیا بھر کی شوبز انڈسٹری بھی بند ہو گئیں تھیں فلمون کی ریلیز اور شوٹنگز منسوخ ہو گئیں تھیں جس میں ہالی ووڈ فلمیں شامل تھیں تاہم کوروناوبا میں کمی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر شوٹنگز کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اب پھر کورونا کی نئی لہر نے سر اٹھا لیا ہے جس کے بعد سے کئی ملکوں میں لاک ڈاؤں نافذ ہے-

    باغی ٹی وی : تاہم امریکا کی فلم نگری میں مشہور فلموں کے دیگر سلسلوں یا سیکوئیل پر کام جاری ہے ان مشہور فلموں کے ریلیز کی اب تک مصدقہ تاریخیں درج کی گئی ہیں تاہم کورونا وبا کی وجہ سے تاریخ میں فرق ہوسکتا ہے۔

    فاسٹ اینڈ فیوریئس 9:

    پہلے اس کی تاریخ مئی 2020ء رکھی گئی تھی۔ پھر کہا گیا کہ یہ دو اپریل 2021ء کو ریلیز ہوگی اب اس فلم کی تاریخ 28 مئی 2021ء رکھی گئی ہے۔

    اس بار اس فلم میں ون ڈیزل اور چارلیز تھیرون کے علاوہ ہیرن مائرن اور لیٹی اورٹِز بھی جلوہ گر ہیں۔ تھِرلر اور کار چیئرنگ کے شائقین اس فلم کے منتظر رہیں گے جبکہ اس مرتبہ مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ون ڈیزل کا 10 سالہ بیٹا ونسنٹ بھی والد کے ساتھ فلم میں اداکاری کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کرے گا کنٹریکٹ میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ونسنٹ کو ایک ہزار5 ڈالر فی دن معاوضہ بھی دیا گیا ہے۔

    وینم2: لیٹ دیئر بی کارنیج

    سونی مارول یونیورس کی فلم کا یہ پہلا سیکوئیل ہے یہ 25 جون 2021ء کو ریلیز کی جائےگی-فلم کے ہدایت کار اینڈی سرکس ہیں اور اس فلم کے پلاٹ کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ تجزیہ کاروں نے بھی اس کی درست پیشگوئی نہیں کی۔ پہلے اس فلم نے 856 ملین ڈالر کا منافع کمایا تھا تاہم نئی کاسٹ میں ٹام ہارڈی بطور ایڈی بروک یعنی وینم، مشیل ولیمز بطور این وایئنگ اور دیگر کردار جلوہ گر ہوں گے۔

    مینیئنز: دی رائز آف گرو

    مینیئنز کا سیکوئیل رواں برس جولائی میں سینماؤں کی زینت بنے گا اور 2015ء کے بعد دوبارہ کائل بالڈا اس کے ہدایت کار ہیں۔ مینیئنز کی دلچسپ زندگی اور خوبصورت مناظر کا ہر ایک کو انتظار ہے یہ جولائی 2021ء میں ریلیز کی جائے گی-

    ٹاپ گن: میورک

    ایک طویل عرصے بعد ٹاپ گن جیسی شاندار فلم کے سیکویئل کا انتظار کیا جارہا ہے۔ اس بار ’’ٹاپ گن: میورک‘‘ کے نام سے یہ ریلیز ہورہی ہے اور ہمارے پسندیدہ ہیرو ٹام کروز پیٹ میورک مچیل کے نام سے جلوہ گر ہوں گے ۔ دوسری جانب وال کِلمر بطور ایڈمِرل ٹام نمودار ہوں گے یہ فلم بھی 2 جولائی 2021ء میں پیش کی جائے گی-

    اسپیس جیم: اے نیو لیگسی

    اسے فلمی تاریخ کا اہم ترین سیکوئیل قرار دیا جارہا ہے۔ لونی ٹیونز سلسلے کی یہ فلم 16 جولائی 2021ءمیں ریلیز ہوگی ۔ اس بار مائیکل جورڈن کی بجائے اس میں لی برون جیمز مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    مشن امپاسیبل 7

    اپنے وقت کی بہترین ایکشن سیریز جس کا نام سنتے ہی اس کا میوزک خیالوں میں جاری ہوجاتا ہے۔ 19 نومبر 2021ء کو اس سیریز کی ساتویں فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ جس میں ٹام کروز، ربیکا فرگیوسن اور وینیسا کِربی شامل ہیں۔

    میٹرکس فور

    تاریخ کی غیر معمولی فلم میٹرکس کا ایک عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا۔ اس بار ہدایت کاری کے کمالات لانا وچووسکی نے دکھائے ہیں اور 18 برس پہلے کی ہی کہانی آگے بڑھائی جائے گی۔ نیو ہمارے جانے پہچانے ہیرو ہوں گے یعنی کیانو ریوز تاہم اس میں پریانکا چوپڑا بھی جلوہ گر ہورہی ہیں اس فلم کو 21 مئی 2021ء کو ریلیز کیا جانا تھا جوکورونا کی وجہ سے اب 22 دسمبر 2021ء میں ریلیز ہوگی۔

    ٹام کروز نے حقیقی زندگی میں بھی مشن امپا سیبل کو پوسیبل بنادیا

    ’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کی ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے آ گئی

  • پاکستان میں موبائل ٹیلیفونی اسپیکٹرم کی نیلامی جون میں کئے جانے کا امکان

    پاکستان میں موبائل ٹیلیفونی اسپیکٹرم کی نیلامی جون میں کئے جانے کا امکان

    موبائل ٹیلیفونی اسپیکٹرم کی نیلامی جون میں کئے جانے کا امکان-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق کنسلٹنٹ کا کہنا ہے کہ موبائل ٹیلیفونی اسپیکٹرم کی نیلامی پاکستان میں کامیابی ہوگی کیونکہ یہاں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایڈوائزری کمیٹی کے فنانس ڈویژن میں ہونے والے اجلاس میں ایک کنسلٹنٹ کی جانب سے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) اسپکٹرم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس کے دوران کمیٹی نے اسپیکٹرم کی فروخت کی منظوری دے دی کنسلٹنٹ آگلے مرحلے میں سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کریں گے اور انہیں نیلامی کے عمل کے حوالے سے بریف کریں گے اوراس کے بعد اگلے مرحلے میں کنسلٹینٹ نیلامی سے متعلق طریقہ کار پر مبنی معلوماتی یادداشت پیش کریں گے۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سید امین الحق، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد، متعلقہ وفاقی اداروں کے سیکریٹریز، چئیرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آف فریکوئنسی الوکیشن بورڈ (ایف اے بی) اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

    وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اسپیکٹرم کی فروخت ملک بھر میں مواصلات اور آئی ٹی سروس کے فروغ اور استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    کنسلٹنٹ کی جانب سے کمیٹی کو 1800میگا ہرٹس اور 2100 میگا ہرٹس بانڈز کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی بتایا گیا کہ ‘اسپیکٹرم نیلامی 21-2020’ میں سرمایہ کاروں کے لیے مستقل مزاجی پر مرکوز اور موبائل بروڈ بینڈ کے پھیلاؤ کے باعث پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    کنسلٹنٹ نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں براڈ بینڈ اور ٹیلیفونی کی ترقی کی نمایاں صلاحیت موجود ہے اور موجودہ چار سیلولر کمپنیاں ترقی کے مواقع کو بروئے کار لانے کے لیے اضافی اسپیکٹرم حاصل کرنے کی خواہاں ہیں اسپکٹرم کی نیلامی کامیاب ثابت ہوگی جس سے حکومتی ریونیو پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔

  • بریکنگ نیوز: اسرائیل نے پاکستان کو تسلیم کر لیا

    بریکنگ نیوز: اسرائیل نے پاکستان کو تسلیم کر لیا

    بریکنگ نیوز: اسرائیل نے آج پاکستان کو تسلیم کرلیا ہے اس کا اعلان اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس سے قبل پارلیمنٹ میں کیا تھا-

    باغی ٹی وی : اسرائیل پاکستان تعلقات ان دو طرفہ تعلقات کو کہا جاتا ہے جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان اور یہودی مملکت اسرائیل کے درمیان میں رہے ہیں۔ یہ تعلقات غیر تسلیم شدگی سے لے کر سوویت افغان جنگ کے دوران میں قریبی تال میل تک ہر دور میں بدلتے رہے۔ ان دونوں مملکتوں کا قیام نظریاتی قرار دادوں پر مبنی رہا ہے اور دونوں ہی ریاستیں برطانوی سلطنت سے آزاد ہو کر وجود میں آئی تھیں۔ درحقیقت پاکستان اور اسرائیل کے مابین حکومتی سطح پر باضابطہ تعلقات کبھی قائم نہیں ہوئے۔

    تاہم اب اسرائیل نے پاکستان کے وجود کو تسلیم کر لیا ہے جس کا اعلان اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس سے قبل پارلیمنٹ میں کیا تھا-

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ اسرائیل کی عالمی قوانین یا عالمی معاہدوں کی پاسداری نہ کرنا ہے پاکستان کا موقف تھا کہ اسرائیل نے ماضی میں فلسطینیوں اور اس کے عرب پڑوسیوں کے ساتھ دستخط کیے ہوئے تمام معاہدوں کو توڑا ہے، اس لیے یہ توقع کرنا بیوقوفی ہوگی کہ اسرائیل پاکستان کے ساتھ کیے گئے کسی معاہدے کی پاسداری کرے گا۔ اسرائیل نے تاریخی طور پر کبھی بین الاقوامی قوانین یا بین الاقوامی معاہدوں کا احترام نہیں کیا۔

    کہا گیا تھا کہ فلسطین کی زمینوں پر غیرقانونی قبضے کی وجہ سے پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، اسی طرح وہ کشمیری اراضی پر بھارتی تسلط کو بھی نہیں مانتا ہے۔ فلسطینی زمینوں پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لینا کشمیر پر بھارتی قبضے کو اخلاقی جواز دینے کے مترادف ہو گا اور یہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے پاکستان پر اعتماد سے غداری ہو گی۔

    پاکستان اور اسرائیل تعلقات:
    وکی پیڈیا کے مطابق اسرائیل پاکستان تعلقات ان دو طرفہ تعلقات کو کہا جاتا ہے جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان اور یہودی مملکت اسرائیل کے درمیان میں رہے ہیں۔ یہ تعلقات غیر تسلیم شدگی سے لے کر سوویت افغان جنگ کے دوران میں قریبی تال میل تک ہر دور میں بدلتے رہے۔ ان دونوں مملکتوں کا قیام نظریاتی قرار دادوں پر مبنی رہا ہے اور دونوں ہی ریاستیں برطانوی سلطنت سے آزاد ہو کر وجود میں آئی تھیں۔ درحقیقت پاکستان اور اسرائیل کے مابین حکومتی سطح پر باضابطہ تعلقات کبھی قائم نہیں ہوئے۔

    پاکستانی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل عرب ریاستوں سے کچھ معاہدے کر لے تو وہ اسرائیل سے علانیہ سفارتی تعلقات قائم کریں گے۔ اس کے برعکس پاکستان کے اسرائیل مخالف تنظیم آزادی فلسطین سے قریبی تعلقات ہیں، مثلاً پہلے انتفاضہ کے موقع پر پاکستان کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کاروں کے لیے رسد رسانی اور طبی امداد کا بندوبست کیا گیا تھا۔ نیز متعدد موقعوں پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا اسرائیل کے خلاف جارحانہ رویہ اپنانے کی بنا پر ریاست ہائے متحدہ امریکا سے کشیدگی بھی پیدا ہوئی ہے۔ جب پاکستان کی جوہری صلاحیتوں کا افشا ہوا تو اسرائیل کو ہمیشہ ان جوہری صلاحیتوں سے خدشہ رہا۔ پاکستان میں بہت سے حلقوں کا خیال ہے کہ اسرائیل نے ان کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن حکومت اسرائیل کی کچھ کلیدی شخصیتوں نے اس کی مخالفت کی جس کی بنا پر یہ حملہ نہیں ہو سکا۔

    سنہ 1990ء کی دہائی میں اوسلو معاہدہ کے بعد اسرائیل کے حق میں پاکستان کا رویہ کچھ نرم ہوا اور یہودی و پاکستانی نمائندوں کی ملاقاتیں شروع ہوئیں۔ ان ملاقاتوں میں اسرائیل کی اولین ترجیح سفارتی تعلقات کا قیام رہی، جبکہ پاکستان نے اسرائیل کے تئیں اپنی جارحانہ پالیسی کی وجہ بیان کرنے کی کوشش کی۔ پاکستانی اہلکاروں کے مطابق ان کی اس جارحانہ پالیسی کی اصل وجہ بالعموم عالم اسلام اور بالخصوص عالم عرب سے اتحاد کا مظاہرہ ہے۔ پاکستان اور اسرائیل ان کے استنبول میں قائم سفارت خانوں کے ذریعے باہمی مذاکرات میں حصہ لیتے ہیں یا ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ 2010ء میں ویکی لیکس کے مطابق پاکستان نے اسی استنبول میں قائم اپنے سفارت خانے کے ذریعے اسرائیل کو ایک دہشت گرد گروہ کے بارے میں معلومات فراہم کی تھی۔تاہم سنہ 2018ء تک ان دونوں ریاستوں میں سرکاری طور پر سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوئے اور اب تک دونوں ممالک ایک دوسرے کے دشمن تصور کیے جاتے ہیں۔

  • اداکارہ مرینہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار

    اداکارہ مرینہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار

    معروف پاکستانی اداکارہ مرینہ خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی :’’تنہائیاں‘‘ اور ’’دھوپ کنارے‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ مرینہ خان نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے خود کو 14 دنوں کے لیے اپنے کمرے میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

    اداکارہ مرینہ خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے پھیلی قیاس آرائیوں کہ کورونا کچھ نہیں ہوتا وغیرہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی پہلے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا تھا لیکن اب جب وہ خود اس خطرناک وائرس کا شکار ہوگئی ہیں تو ان کی طبعیت بہت خراب ہے۔

    اداکارہ مرینہ خان نے کورونا کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک حقیقت ہے مجھے کورونا کی وجہ سے بار بار بخار چڑھتا ہے، اترتا ہے، سر میں بھی درد رہتا ہے لیکن شکر ہے اب سر کا درد کم ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بات حیران کن لگتی ہے کہ کیسے عید کی خریداری کے لئے بھیڑ بازاروں کی طرف آرہے ہیں۔ وہ معصوم بچوں کو اصولوں پر عمل کرنے اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں کیا تعلیم دے رہے ہیں؟ جس کا مطلب بولوں: یہ کون سی ذمہ داری ہے؟ گویا عید نہیں آئے گی اگر ہم نئے کپڑے نہ پہنیں۔ بنیادی مقصد خوش رہنا ہے اور اس دوران ساتھ رہنا ہے لیکن بدقسمتی سے مجھ سمیت ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے رشتہ داروں کی COVID سے متعلق اموات کے بعد پہلی عید منائیں گے۔ براہ کرم ایس او پیز کی خلاف ورزی کرکے اور مالز اور مارکیٹوں کی طرف آکر اپنی عید کو افسردہ کن نہ بنائیں۔

    اداکارہ مرینہ خان کے ایک اور ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے کوویڈ کے لئے گھریلو علاج بتایا کہا کہ کافی زیادہ آرام ، چکن سوپ کے ساتھ وٹامن ڈی ایس این ڈی زنک اور بی وٹامن سپلیمنٹس لینا شروع کریں اور آپ کچھ دیر میں ٹھیک ہوجائیں گے۔ میرے پاس یہ تھا اور اس کی مدد سے زنک استثنیٰ پیدا کرتا ہے اور وٹامن ڈی بیماری سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ملٹی وٹامن بھی لیں۔ میگنیشیم ، پوٹاشیم اور کاپر سے بھرپور پھل / سبزیاں کھائیں۔ میں نے عام طور پر ایک اسموتھی بنائی اور اس میں ایک کھجور شامل کی اور دودھ کی بجائے ناریل کا پانی استعمال کیا ، یہ تھکاوٹ میں مدد دیتا ہے۔ آپ کی جلد صحتیابی کے لئے شفا بخش دعا بھیجنا۔

    ساتھ ہی انہوں کورونا کی لہر کی وجہ سے انڈیا کی ابتر صورتحال پر پریشانی کا اظہار کیا اور ہمسائے ملک کے لئے دعاؤں کی اپیل کی-

    واضح رہے کہ گزشتہ برس سے اب تک پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، جن میں ندا یاسر ، یاسر نواز، واسع چوہدری ، صحیفہ جبار ،ابرارالحق ، ماہر ہ خان کورونا کا شکار ہوئے تھے جبکہ رواں برس اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد، آمنہ الیاس، علی رحمٰن ،علی عباس ، علی سفینہ اور سمیع خان کورونا کا شکار ہوچکے ہیں –

    جبکہ حال ہی میں اداکار جواد احمد میں دوسری مرتبہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی –

    علی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

  • پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 146 اموات مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 146 اموات مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 146 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 151 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 48 ہزار740 ٹیسٹ کئے گئے4 ہزار696 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.63 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 957 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار519 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 40 سے 49 سال تک کی عمر کے لوگوں کی ویکسین کے لئے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے ویکسین لگوانے کی لئے قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر پیغام بھیجنا ہو گا این سی او سی کے مطابق تعطیلات (مزدور ڈے) کے باوجود یکم مئی کو ملک بھر میں ویکسینینش کے تمام مراکز کھلے رہیں گے-

  • بریسٹ کینسر کی وجہ بننے والا ہارمون دریافت

    بریسٹ کینسر کی وجہ بننے والا ہارمون دریافت

    ورجینیا: ماہرین نے بریسٹ کینسر کی وجہ بننے والا ہارمون دریافت کر لیا یہ بریسٹ کینسر، وی سی یو، میسی کینسر سینٹر کے تحقیق کار چارلس کلیوینجر(ایم ڈی، پی ایچ ڈی) اور انکی لیب نے دریافت کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کے میسی کینسر سینٹر میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کے مضبوط شواہد ملے ہیں کہ چھاتی میں کینسر کی افزائش کا سبب بننے والا ایک ہارمون پروکلیٹین دراصل بریسٹ گروتھ کا سبب بنتا ہے-

    ہارمون پروکلیٹین حمل کے دوران ماں کے دودھ میں اضافے کی وجہ بھی ہوتا ہے یہ ہارمون بریسٹ کینسر کا اہم سبب ہے، اور اب یہ ٹارگیٹڈ دوا کی تیاری میں کافی مفید ثابت ہوگا جس سے کئی قسم کے کینسر کا علاج کیا جاسکے گا۔

    ماہرین کے مطابق بریسٹ کینسر کا براہ راست سبب بننے والے اس ہارمون کے سیلز کی سطح پر پروٹین موجود ہوتا ہے جسے رسیپٹرز کہتے ہیں جو کہ بائیولوجیکل پیغامات وصول اور بھیجنے کے ساتھ سیل کے افعال کو بھی ریگولیٹ کرتا ہے۔

    تحقیق جرنل برائے نیچر پارٹنر جرنلز میں شائع ہوئی ہے –

  • بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال ، شمعون عباسی نے بھارت جو ماضی یاد کرا دیا

    بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال ، شمعون عباسی نے بھارت جو ماضی یاد کرا دیا

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار شمعون عباسی نے بھارت میں بے قابو کورونا وبا کی صورتحال میں بھارتیوں کوماضی میں کشمیریوں کے ساتھ کیا جانے والا ظلم و ستم یاد کرا دیا-

    باغی ٹی وی : شمعون عباسی نے فیس بُک پر مختلف پوسٹس شیئر کیں جس میں انہوں نے بھارت کے ساتھ اس مشکل وقت میں اظہارِ یکجہتی کیا۔

    شمعون عباسی نے کہا کہ ’وہ پتھر پھینکتے ہیں لیکن ہم دعائیں کرتے ہیں ، فرق صاف واضح ہے۔‘

    ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے حالات دیکھ کر بھی اگر پاکستانیوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کیں تو ہمارے یہاں بھی اسپتالوں میں جگہ نہیں ہوگی۔

    انہوں نے لکھا کہ پاکستان انشاءاللہ کوویڈ 19 پر قابو پا لے گا مجھے 100 فیصد یقین ہے-


    شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ میں کسی نسل، انسان یا گروہ کے خلاف نہیں ہوں، میرا اللہ پر پختہ یقین ہے، ایک وہی ہے جسے ہم سب کو راضی رکھنا چاہیئے۔

    انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دنیا میں ہر ایک کے لیے دعا گو ہوں ، امید ہے کہ بھارت اس وبا سے نبرد آزما ہوتے ہوئے یہ اچھی طرح سمجھ جائے گا کہ برے حالات میں دوسروں کی مدد کردینی چاہئے۔

    شمعون نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں لکھا کہ ’پتھراؤ آپ کی جانب سے ہوتا ہے لیکن ہم یہاں آپ کے اہلِ خانہ اور بچوں کیلئے دعا کرتے ہیں۔

    اداکار نے کہا کہ انسانیت قوموں سے بڑی ہے لہذا ہم بھی آپ سے خیر سگالی کے جذبات کی توقع رکھتے ہیں۔

    علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیر اور بھارت کی فوٹو کا کولاج شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سی نسل یا مذہب کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ کسی قوم کے لئے کرما کی آسان مثال ہے ان لوگوں کے لئے دعائیں جو اپنے پیاروں کو کھو بیٹھیں-

  • اتنا ٹیلنٹ لے کر بھی آپ ایسا شو کیسے کر سکتے ہیں؟ آرنلڈ شوارزنیگر کی آسکر پر تنقید

    اتنا ٹیلنٹ لے کر بھی آپ ایسا شو کیسے کر سکتے ہیں؟ آرنلڈ شوارزنیگر کی آسکر پر تنقید

    ہالی ووڈ معروف اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر نے امریکا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو آسکرز کے 2021 کے ایونٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمی کمیل کے شو میں بات کرتے ہوئے ناموراداکار آرنلڈ شوارزنیگرنے مداحوں کی جانب سے کی جانے والے تنقید پر بھی آواز سے آواز ملائی۔

    آرنلڈ کا کہنا تھا کہ میں نے تو اسے دیکھا ہی نہیں، بلکہ اسے بند کردیا تھا، میں اسے مزید دیکھ ہی نہیں سکا کیونکہ وہاں اتنا ٹیلنٹ ہونے کے باوجود ایسا شو کیا گیا۔

    امریکی اداکار نے سوال اٹھایا کہ ’اتنا ٹیلنٹ لے کر بھی آپ ایسا شو کیسے کر سکتے ہیں؟ یہ تو بہت بورنگ تھا۔

    انہوں نے طنزیہ انداز میں تجویز دی کہ میرا خیال ہے کہ آئندہ برس آسکر ایوارڈ کیلیفورنیا میں ’مَسل بیچ‘ پر کروایا جائے۔

    خیال رہے کہ آرنلڈ کو کبھی بھی آسکر کے لیے نامزد نہیں کیا گیا، تاہم انہوں نے ایک مرتبہ 1977 میں گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا تھا جبکہ 2014 میں ایک دستاویزی فلم پر ایمی ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    آسکرز 2021: بالی ووڈ اداکاروں سوشانت ،عرفان خان ، رشی کپور اوربانو عطیہ کو بھی یاد کیا گیا

    آسکرز 2021:فلم "نومیڈ لینڈ” نے بہترین اداکارہ سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام…

    فیس بک نے پہلی بار آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

  • ٹوئٹر کا کوویڈ 19 ویکسینز فیکٹ باکس کو صارفین کی ٹائم لائن کا حصہ بنانے کا فیصلہ

    ٹوئٹر کا کوویڈ 19 ویکسینز فیکٹ باکس کو صارفین کی ٹائم لائن کا حصہ بنانے کا فیصلہ

    مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے ٹوئٹرمیں صارفین کے لیے کوویڈ 19 ویکسینز فیکٹ باکس کو صارفین کی ٹائم لائن کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر سپورٹ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کوویڈ 19 ویکسینیشن اب عام ہوتی جارہی ہے، تو اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے ضروری سمجھا کہ آپ کے ملک میں ویکسین کی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔
    https://twitter.com/TwitterSupport/status/1386676306369253378?s=20

    کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کی ٹائم لائن کے اوپر کوویڈ 19 ویکسینز کی تفصیلات دیکھی جاسکیں گی ان تفصیلات میں لوگوں کو ویکسینز کے محفوظ ہونے اور افادیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور یہ تفصیلات طبی ماہرین کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب نے بھی 27 اپریل کو کوویڈ 19 ویکسین پی ایس ایز کو نشر کرنے کا اعلان کیا تھا ان ویڈیوز میں ایسی تمام چیزوں کو ہائی لائٹ کیا جائے گا جو لوگ وبا کے خاتمے کے بعد جاننا چاہتے ہوں گے۔

    دوسری جانب فیس بک کی جانب سے نوٹیفکیشنز کے ذریعے لوگوں کو اس وقت آگاہ کیا جائے گا جب اس علاقے میں تمام بالغ افراد کے لیے ویکسینیشن کو اوپن کردیا جائے گا۔

    کمپنی کی جانب سے فی الحال یہ فیچر امریکا میں دستیاب ہے مگر جلد دیگر ممالک تک اسے توسیع دی جائے گی۔

  • ٹیلیگرام میں صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرزمتعارف

    ٹیلیگرام میں صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرزمتعارف

    میسجنگ ایپ ٹیلیگرام نے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جن میں وائس چیٹ میں ویڈیو سپورٹ، پیمنٹس 2.0، شیڈولنگ وائس چیٹس، وائس چیٹس کے لیے منی پروفائلز، نیا ویب ورژن اور دیگر شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی : ٹیلیگرام کی جانب سے جاری بلاگ میں ان تمام اپ ڈیٹس کی تفصیلات بتائی گئیں ان اپ ڈیٹس میں وائس چیٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ سپورٹ، سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ میسجنگ ایپ مائیکرو سافٹ ٹیمز، زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کی کوشش کررہی ہے۔


    یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔


    اپ ڈیٹ پیمنٹ 2.0 کے تحت کسی بھی چیٹ میں کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں کے لیے سپورٹ فراہم کی جائے گی اس مقصد کے لیے 8 تھرڈ پارٹی پیمنٹ سروسز کو ٹیلیگرام میں ایڈ کیا جارہا ہے جبکہ صارفین کو ایپ میں کسی خریداری پر طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا اسی طرح ٹیلیگرام کی کسی بھی ایپ بشمول ڈیسک ٹاپ سے بھی ادائیگیاں کی جاسکیں گی۔


    ٹیلیگرام کی جانب سے اب گروپس اور چینیلز کے ایڈمنز کو وائس چیٹس شیڈول کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے شیڈول وائس چیٹ پر رنگا رنگ کاؤنٹ ڈاؤن دکھایا جائے گا اور صارفین کے پاس آپشن ہوگا کہ واٹس چیٹ شروع ہونے پر ایک نوٹیفکیشن موصول کرسکیں گے۔


    ٹیلیگرام کی جانب سے صارفین کے لیے منی پروفائلز کے ذریعے یہ جاننا بھی آسان بنایا جارہا ہے کہ وہ کس سے وائس چیٹ کررہے ہیں اس اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین پروفائل پکچرز اور بائیو کو وائس چیٹ ونڈو سے نکلے بغیر دیکھ سکیں گے۔


    ٹیلیگرام کی جانب سے 2 ویب ایپس کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے جس میں مختلف فیچرز جیسے انیمٹڈ اسٹیکرز، ڈارک موڈ، چیٹ فولڈز اور دیگر موجود ہوں گے ٹیلیگرام ویب K اور ویب Z محض 400 کے بی حجم کی ایپس ہوں گی اور اسٹینڈ آلون ایپس کے طور پر کام کریں گی۔


    دیگر فیچرز میں چیٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کو انگلیوں سے زوم کرنے کا آپشن بھی قابل ذکر ہے جبکہ آئی او ایس میں ویڈیو کو 15 منٹ فاسٹ فارورڈ اور ریوائنڈ بھی کیا جاسکے گا اینڈرائیڈ میں اسکرین کو دائیں یا بائیں سائیڈ کو دبا کر رکھ کر ایسا کیا جاسکے گا اور 10 سیکنڈ فارورڈ یا ریوائنڈ کیا جاسکے گا۔


    ٹیلیگرام کو اب اینڈرائیڈ صارفین پلے اسٹور کی بجائے براہ راست ٹیلی گرام ڈاٹ او آر جی سے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے بلکہ وہاں کئی دن یا ہفتے پہلے نئے ورژن کو بھی انسٹال کرسکیں گے۔

    واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر اپنی چیٹ باآسانی منتقل کرنے کا طریقہ

    دنیا بھر میں جن خدشات کا ڈر تھا سامنے آنا شروع ہو گئے،ٹیلی گرام پرفیس بک کے 50…