Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کئی ماہ کی کوششوں کے بعد غیرملکی نوجوان چین کے رئیلٹی شو سے رہا ہونے میں کامیاب

    کئی ماہ کی کوششوں کے بعد غیرملکی نوجوان چین کے رئیلٹی شو سے رہا ہونے میں کامیاب

    روس سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان آخرکار چین کے رئیلٹی شو سے رہا ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کے لیے وہ 3 ماہ سے کوشش کررہا تھا۔

    باغی ٹی وی : دی گارڈئین کے مطابق چائنیز بوائے بینڈ نامی اس رئیلٹی شو میں 27 سالہ ولاڈاسلو ایوانو حادثاتی طور پر شامل ہوگیا تھا اور حیران کن طور پر فائنل تک پہنچ گیا حالانکہ وہ لوگوں سے درخواست کرتا رہا تھا کہ اسے ووٹ دیکر اسے شو سے باہر کردیں۔

    لگ بھگ 3 ماہ بعد آخرکار اس کی خواہش پوری ہوگئی اور اسے فائنل میں جاکر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا –

    ولاڈاسلو چینی زبان بول سکتا ہے اور وہ اس شو کا حصہ بھی مترجم کے طور پر بنا تھا تاہم ایوانو نے پروگرام میں بتایا کہ ڈائریکٹر نے اس کی شخصیت کو دیکھنے کے بعد بطور امیدوار شو کا حصہ بننے کے لیے مدعو کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ نئی زندگی کو آزمانا پسند کرے گا وہ تیار تو ہوگیا مگر اس کے فوری بعد ہی اسے اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہونے لگا مگر کنٹریکٹ کے باعث شو سے الگ ہونا ممکن نہیں تھا کیونکہ اس طرح انہیں بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا-

    اس کے بجائے انہوں نے ناظرین سے التجا کی کہ وہ اسے گھر بھیج دیں یہی وجہ ہے کہ شو میں وہ بے دلی سے گانے، رقص اور دیگر کام کرتا نظر آئے-

    اس پروگرام کا تصور ، جو کوریا میں شروع ہوا ہے ، اس طرح کے گلوکاری کے شو جنوبی کوریا اور چین میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔

    نوجوان فنکاروں کو تربیت دینے کے لئے ایک دوسرے کے خلاف گہرائیوں سے ہے اور بالآخر 11 رکنی بین الاقوامی بوائے بینڈ تشکیل دیتا ہے ، جسے رائے دہندگان نے منتخب کیا ہے۔

    اس شو میں شریک امیدواروں کو صوبہ ہینان کے ایک جزیرے میں رکھ کر ان کے فونز ضبط کرلیے گئے تھے جبکہ جو لوگ شو کے درمیان میں اسے چھوڑنا چاہتے ہیں، تو انہیں بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    لیوش کے اسٹیج نام سے شو میں پرفارم کرنے والے ولاڈاسلو ایوانو نے عوام پر زور دیا تھا کہ ‘مجھے سے محبت نہ کریں، آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور بار بار لوگوں سے التجا کی کہ اس کے خلاف ووٹ دے کر اسے شو سے نکال دیں کیونکہ وہ شو میں کامیابی حاصل کرنا نہیں چاہتا، جسے بوائے بینڈ کا حصہ بننا ہوگا۔

    ایوانوف کا پہلا گانا ایک آدھے دل والا روسی ریپ تھا ، جو اس کے حریفوں کی اعلی پاپ کے بالکل برعکس ہے۔ "براہ کرم مجھے فائنل میں نہ جانے دینا ، میں تھکا ہوا ہوں ،” انہوں نے ایک پروگرام میں کہا۔

    “بوائے بینڈ کا رکن بننا میرا خواب نہیں کیونکہ میں گلوکاری اور رقص نہیں کرسکتا مجھے امید ہے کہ ججز میرا ساتھ نہیں دیں گے ، دیگر تو اے گریڈ چاہتے ہیں مگر میں ایف چاہتا ہوں کیونکہ وہ میرے لیے آزادی ہے’۔

    مگر ناظرین کو وہ کچھ زیادہ ہی پسند آگیا تھا اورر اسے 3 ماہ تک شو کا حصہ بنائے رکھا ویسے تو اس طرح کے شوز کی ووٹنگ کی شفافیت پر ناقدین کی جانب سے سوالات اٹھائے جاتے ہیں مگر ولاڈاسلو ایوانو کا اینٹی ہیرو انداز چینی ناظرین کے دلوں کو چھو گیا۔

    مداحوں نے تو اس روسی نوجوان کو ‘انتہائی قابل رحم غلام’ کا نام دیا اور اسے "سانگ ثقافت” کے آئکن کے طور پر منایا ، جو شکست خوردہ رویے کے مقبول چینی تصور کا حامل فرد قرار دیا۔

    اس طرح ولاڈاسلو ایوانو شو کے فائنل تک پہنچ گیا جو 24 اپریل کو ہوا اور وہاں ناکافی ووٹوں کی وجہ سے ناکام قرار دیا۔

    25 اپریل کو خوش باش روسی نوجوان نے ویبو اکاؤنٹ پر ویڈیو میں کہا ‘میں آخرکار کام سے الگ ہونے میں کامیاب ہوگیا’۔

    ویبو پر شو سے علیدحگی کا ہیش ٹیگ 18 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا گیا اور اور 59000 سے زیادہ مرتبہ پوسٹ کیا گیا جبکہ روسی سفارتخانے پر بھی اس پر ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ‘مبارک ہو، خوب آرام کرو’۔

  • بلی آئلیش  کے نئے گانے کا ٹریلر جاری

    بلی آئلیش کے نئے گانے کا ٹریلر جاری

    امریکی گلوکارہ بلی آئلیش نے اپنے نئے گانے ’ہیپئر دین ایور ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا ، جس کا ان کے مداحوں کو بہت بے چینی سے انتظار تھا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا وارئٹی کے مطابق بلی آئلیش نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے گانے کا ’ہیپئر دین ایور‘ کا ٹریلر ریلیز کیا جو بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔

    ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے بلی آئلیش نے اعلان کیا ہے کہ وہ 30 جولائی کو "ہیپئر دین ایور” کے عنوان سے اپنی دوسری مکمل البم ریلیز کریں گی-

    انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا "میری نئی البم‘ ہیپئر دین ایور’جولائی 30 کو! "یہ میری پسندیدہ چیز ہے جو میں نے تخلیق کی ہے اور میں آپ کو سنانے کے لئے بہت پرجوش اور گھبراہٹ کا شکار بھی ہوں۔

    گلوکارہ نے لکھا میں بیان نہیں کر سکتی کہ میں نے کبھی بھی کسی پروجیکٹ کے لئے اتنا پیار نہیں محسوس کیا جتنا کہ اس البم کے لئے کر رہی ہوں امید ہے آپ محسوس کریں گے جو میں محسوس کر رہی ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس البم کا ایک نیا جمعرات صبح 9 بجے ریلیز کیا جائے گا !

    گلوکارہ بلی ایئلیش نےاس قبل بھی اسی طرح اپنے گانے ’بلی ایئلیش: دی ورلڈ لٹل بلری‘ کا ٹریلر ریلیز کرکے اپنے مداحوں کو تھوڑا تنگ کیا تھا۔

  • فیس بک نے پہلی بار آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    فیس بک نے پہلی بار آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    دنیا بھر میں مقبول سماجی رابطے کی سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک نے اپنا پہلا آسکر ایوارڈ جیت لیا ۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے ورائٹی کے مطابق 93 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں فیس بک کی زیرملکیت اوکیولوس رئیلٹی ہیڈ سیٹس اور ای ایز ریسپان انٹرٹینمنٹ گیم اسٹوڈیو کی تیار کردہ مختصر دستاویزی فلم نے 25 اپریل کو ڈاکومینٹری شارٹ کیٹیگری کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    یہ پہلی بار ہے جب گیم انڈسٹری کے ایک پراجیکٹ نے آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔

    فوٹو بشکریہ ورائٹی

    25 منٹ کی یہ فلم ‘کولیٹی’ فرنچ ریزیزٹنس کی سابق ممبر کولیٹی مارین کیتھرین کے گرد گھومتی ہے جو 74 سال میں پہلی بار جرمنی کا سفر کرتی ہیں اس فلم کو دوسری عالمی جنگ کے حوالے سے تیار کی جانے والی وی آر ویڈیو گیم میڈل آف آنر کے لیے بنایا گیا تھا۔

    کولیٹی نے اس کیٹیگری میں دیگر 4 فلموں کو شکست دی اس مختصر فلم کو انتھونی Giacchino نے تحریر کرنے کے ساتھ ڈائریکٹ کیا کولیٹی مارین کیتھرین کو اپنے ماضی کی جانب سے لوٹنے کے لیے ایک طالبعلم نے تیار کیا تھا جس نے انہیں قائل کیا کہ وہ اس کیمپ میں جائے جہاں نازیوں نے ان کے بھائی کو قتل کیا تھا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں دکھائی جانے والی مرکزی کردار کی 92 ویں سالگرہ بھی 25 اپریل کو تھی۔


    آسکرملنے پر ایک ٹوئٹ میں فلم ساز نے ہر ایک کا شکریہ ادا کیا لکھا کہ اکیڈمی ایوارڈ کا اور اس منصوبے پر اعتماد کرنے کے لئے۔ آپ سب کا شکریہ جو اس فلم کا حصہ بنے-

    اسی طرح ایک بلاگ میں پروڈکشن ٹیم کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کی اصل ہیرو کولیٹی ہی ہیں جنہوں نے اپنی کہانی شیئر کی،فلم میں نے ہم نے دیکھا تھا کہ مزاحمت کے لیے جرات کی ضروروت ہوتی ہے، مگر کسی کے لیے اپنے تکلیف دہ ماضی میں واپس جانا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔

    آسکرز 2021:فلم "نومیڈ لینڈ” نے بہترین اداکارہ سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام…

  • ’دی کپل شرما شو‘ کی کامیڈین اسٹار سوگندھا مشرا رشتہ ازداج میں منسلک ہو گئیں

    ’دی کپل شرما شو‘ کی کامیڈین اسٹار سوگندھا مشرا رشتہ ازداج میں منسلک ہو گئیں

    بھارت کے مقبول ترین کامیڈین پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ سے شہرت پانے والی خاتون کامیڈین اسٹار سوگندھا مشرا رشتہ ازداج میں منسلک ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : سوگندھا مشرا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کی ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر نے دلکش شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے سوگندھا مشرا کے شوہر اُنہیں پھولوں کی مالا پہنا رہے ہیں جبکہ وہ نظریں جھکائے مسکرا رہی ہیں۔

    سوگندھا مشرا نے اپنی شادی کی یہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے شوہر سے مخاطب ہوکر لکھا کہ اور اسی کے ساتھ آپ کی زندگی اور میرے قوانین۔

    کامیڈین اسٹار کی پوسٹ پر ٹونی ککر اور نہیا ککر سمیت دیگربھارتی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے-

    واضح رہے کہ حال ہی میں سوگندھا مشرا نے بھارتی مزاح نگار و اداکار سنکیت بھوسلے سے منگنی کی تھی جس کی تصویریں اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

    خیال رہے کہ ’دی کپل شرما شو‘ ناصرف بھارت میں مقبول ہیں بلکہ سرحد کے اِس پار یعنی پاکستان میں بھی اس شو کو خوب مقبولیت ملی ہے۔شو میں پاکستان سے اب تک وسیم اکرم بمعہ اہلیہ شنیرا اکرم، شعیب اختر، راحت فتح علی خان، فواد خان اور شعیب ملک بمعہ اہلیہ ثانیہ مرزا، مومل شیخ سمیت دیگر ممتاز شخصیات شرکت کرچکی ہیں۔

    چاہتی تھی میری شادی کی ایک گرینڈ تقریب ہو اور 10 کلو کا لہنگا پہنوں سوگندھا مشرا

  • کورونا کی خطرناک صورتحال میں امتحانات ملتوی کرنا سمجھدار فیصلہ ہے    مہوش حیات

    کورونا کی خطرناک صورتحال میں امتحانات ملتوی کرنا سمجھدار فیصلہ ہے مہوش حیات

    پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے امتحانات ملتوی کرنے کو وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا سمجھدار فیصلہ قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا-

    باغی ٹی وی :مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں امتحانات ملتوی کرنے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا شکریہ ادا کیا۔


    اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے امتحانات کے حوالے سے نوٹس لیا۔

    اُنہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال کے دوران امتحانات ملتوی کرنا سمجھدار فیصلہ تھا۔

    مہوش حیات نے مزید لکھا کہ تعلیم اہم ہے لیکن کورونا وائرس کے اس دور میں طلبہ کی حفاظت کرنا سب سے اہم ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 جون تک ہر قسم کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہےوزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں شفقت محمود نے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں15 جون تک ہر قسم کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں وزیر تعلیم کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امتحانات کے لیے طلبہ کے ساتھ زبردستی کرنا غلط ہے۔ یہ ناصرف کورونا کی تیسری لہر میں خطرناک ثابت ہوگا بلکہ منتشرتعلیمی ماحول میں ناانصافی بھی ہوگی۔

    انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے اپیل کی تھی کہ باقی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس سال امتحانات منسوخ کیے جائیں۔

    شفقت محمود استعفیٰ دیں‌:ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بریکنگ : وزیر تعلیم نے امتحانات بارے بڑا اعلان کردیا

  • کورونا وبا:شنیرا اکرم بھارت کیلئے پاکستانیوں کے جذبہ خیر سگالی کے تحت پیغامات سے متاثر

    کورونا وبا:شنیرا اکرم بھارت کیلئے پاکستانیوں کے جذبہ خیر سگالی کے تحت پیغامات سے متاثر

    قومی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے بھی بھارت کے مشکل وقت میں پاکستانیوں کے جذبہ خیر سگالی کے تحت پیغامات پر مسرت کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا سائٹ ویب ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں بھارت کیلئے ہر سو ہمدردانہ پیغامات کا سلسلسہ جاری ہے۔


    شنیرا نے لکھا کہ کیا کورونا کی طرح کوئی اور چیز دو حیرت انگیز ممالک میں اتحاد کا ذریعہ بن سکتی ہے میں پرامید ہوں انشاءاللہ ایسا ایک دن ضرور ہوگا۔

    شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کیلئے بنائے گئے ٹرینڈز کا بھی استعمال کیا۔


    ایک اور ٹوئٹ میں شنیرا نے بھارتی عوام اور پاکستانیوں کیلئے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے پیغام لکھا کہ ’مشکل گھڑی میں مجھے پکارو، ہم ساتھ مل کر لڑیں گے-

    ساتھ ہی انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان اور بھارت کے جھنڈے کا استعمال کیا ۔

  • حنا خان بھی کورونا وائرس کا شکار

    حنا خان بھی کورونا وائرس کا شکار

    بھارتی اداکارہ حنا خان بھی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں، انہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل حنا خان کے والد کا انتقال ہوا تھا اور اب اداکارہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔

    انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ مجھ سمیت میرے اہلخانہ کے لیے انتہائی مشکل اور چیلنجنگ وقت کے دوران میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    حنا خان نے مزید لکھا کہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کررہی ہیں۔

    انھوں نے پچھلے کچھ دنوں میں خود سے ملنے والوں سے درخواست کی کہ وہ لوگ بھی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروالیں۔

    حنا خان نے اپنے مداحوں سے دعا کی بھی درخواست کی۔

  • بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال: پریانکا چوپڑا نے امریکی صدر سے مدد مانگ لی

    بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال: پریانکا چوپڑا نے امریکی صدر سے مدد مانگ لی

    بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کورونا کی بگڑتی صورتحال پر امریکی صدر سے مدد کی درخواست کی ہے۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی صدر جو بائیڈن سے بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل ٹوٹا ہوا ہے، بھارت کورونا سے متاثر ہے اور امریکا نے ضرورت سے زیادہ 550 ملین ویکسین کا آرڈر دیا ہے-


    انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین ایسٹرازینیکا کو دنیا بھر میں دینے پر شکر گزار ہوں لیکن اس وقت بھارت میں صورتحال تشویش ناک ہے لہذا کیا امریکا جلد سے جلد بھارت کو ویکسین دے گا۔

    پریانکا کی جانب سے امریکی صدر سے درخواست کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے بہت دیر کردی، انہیں بہت پہلے بھارت میں کورونا کی صورتحال پر ردعمل دینا چاہیے تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا سے صورتحال مزید ابتر ہوچکی ہے اور مسلسل کئی روز سے روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد بھارت میں آکسیجن اور دیگر علاج کے سامان کی بھی شدید کمی ہوگئی ہے۔

  • کیا بار بار پاس ورڈ تبدیل کرنے سے ہیکنگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟

    کیا بار بار پاس ورڈ تبدیل کرنے سے ہیکنگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟

    متعدد سائبر سکیورٹی ماہرین کے مطابق بار بار پاس ورڈ تبدیل کرنا ہمیں ہیکرز کے لیے آسان ہدف بنا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو اپنا پاس ورڈ ہی یاد نہ رہا ہو، اور آپ غلط پاس ورڈ کا اندراج کرتے ہیں اور بلآخر آپ کو درست پاس ورڈ کے لیے دوبارہ نیا پاس ورڈ بنانا پڑتا ہے-

    لیکن متعدد سائبر سکیورٹی ماہرین کے مطابق وقتی زحمت محسوس ہونے کے ساتھ ساتھ بار بار پاس ورڈ تبدیل کرنا ہمیں ہیکرز کے لیے آسان ہدف بنا سکتا ہےاس سے ہمارے ای میل، زوم اکاؤنٹ یا جو بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں اس کے ہیک ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

    مگر یہ کیسے ممکن ہے کہ نیا پاس ورڈ ہماری انٹرنیٹ سکیورٹی پر سمجھوتے کا باعث ہو؟اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ہم نیا پاس ورڈ بنانے کے لیے پرانے کو تبدیل کرتے ہیں تو اس میں کم سے کم رد وبدل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ نیا پاس ورڈ ہمیں یاد رہے اور یہ ہی سائبر ہیکرز اور کریمنلز کے لیے ان پاس ورڈ کو جاننے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔

    مثال کے طور پر ہم اپنے پرانے پاس ورڈ ‘0001’ سے تبدیل کر کے ‘0002’ رکھ دیتے ہیں یا کسی بھی پاس ورڈ کے آخر میں اپنی پیدائش کا سال لگا دیتے ہیں۔ یا پھر اپنے پاس ورڈ کا آخری حرف مہینے کے عدد سے رکھ دیتے ہیں۔

    اور اگر پاس ورڈز بہت زیادہ پیچیدہ ہوں تو کچھ صارفین ان کو ’سٹِکی نوٹس‘ پر لکھ کر کمپیوٹر سکرین پر چسپاں کر دیتے ہیں۔

    غیر ملکی ویب سائٹ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے یوروکیٹ آٹی سکیورٹی سینٹر کے ڈائریکٹر یویان کوبے نے بتایا کہ آخر میں ہم ان ہی پاس ورڈز میں معمولی رد وبدل کر کے نئی شکل بنا لیتے ہیں کیونکہ ہم نیا پاس ورڈ یاد رکھنے کے قابل نہیں ہوتے۔

    ’اس کے علاوہ بہت سی سروسز کے لیے ایک ہی پاس ورڈ استعمال کرنا ایک عام بات ہے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ کسی بھی دھوکا دہی یا فشنگ مہم کے دوران آپ کا پاس ورڈ چوری ہو گیا ہے تو ہیکرز کو آسانی سے یہ علم ہو سکتا ہے کہ آپ دیگر پلیٹ فارمز پر کون سا یا کس طرح کا پاس ورڈ استعمال کر رہے ہیں اور وہ حاصل کردہ پاس ورڈ میں لفطوں یا عددوں کا رد و بدل کر کے آپ کے دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بھی ہیک کر سکتے ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق سائبر سکیورٹی کے ماہر کا کہنا تھا کہ لیکن ایک طریقہ ایسا ہے جس سے ہم ہیکرز اور سکیمرز کے لیے اس کو مشکل بنا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر تو جب بھی ہمیں پاس ورڈ تبدیل کرنے کا کہا جائے تو ہمیں پاس ورڈ مکمل طور پر ہی نیا رکھنا چاہیے۔ یہ اقدام کافی مضبوط اور محفوظ ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہ عمل بہت زحمت طلب ہے کیونکہ ہم بیک وقت متعدد پلیٹ فارمز پر پاس ورڈز استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ لوگ بہت عرصے سے یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ محفوط پاس ورڈ کیسے بنایا جائے۔ لیکن پاس ورڈ کو لازمی تبدیل کرنے کا یہ دور جلد ہی ختم ہو جائے گا۔ آخر میں ایک مضبوط پاس ورڈ متعدد کمزور پاس ورڈز سے بہتر ہو گا۔’

    لیکن ایسا سوچنے والے وہ اکیلے نہیں ہیں۔ درحقیقت آٹی ٹی سکیورٹی ماہرین کافی عرصے سے بار بار پاس ورڈ تبدیل کرنے پر خبردار کرتے رہے ہیں چند برس قبل، کمپیوٹر پاس ورڈز کے بارے میں رہنما ضوابط کی کتاب کے مصنف بل بر پاس ورڈ کے متعلق اپنے ہی مشورے سے دستبردار ہوگئے تھے۔

    ان کے مطابق پاس ورڈ کو ہر تین ماہ بعد تبدیل کیا جانا چاہیے اور اس میں شامل عددوں اور کریکٹرز اور الفاظ کو ملا کر لکھنا چاہیے جیسا کہ ‘Protected‘ بدل کر‘pr0t3ct1d‘ بن جائے تاہم، کمپیوٹرز کو کسی آسان لفظ جیسا کہ ‘پاس ورڈ’ کے برعکس الفاظ کے بے ترتیب مجموعہ کو سمجھنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاس ورڈز کے رہنما اصول مرتب کرنے والے 72 سالہ ریٹائرڈ ماہر کا کہنا تھا کہ جو میں نے تجویز کیا تھا اس پر مجھے زیادہ تر افسوس ہے۔ میرے خیال میں یہ مشورہ شاید بہت سارے لوگوں کے لیے بہت مشکل طلب کام تھا انہوں نے یہ کتاب سنہ 2013 میں شائع کی تھی اور اپنا یہ بیان سنہ 2017 میں دیا۔

    آج بھی بہت سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ادارے وقتا فوقتاً پاس ورڈ تبدیل کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔ لیکن چند ایسا کوئی مطالبہ نہیں کرتے ان میں سے ایک کمپنی مائیکرو سافٹ بھی ہے جس نے سنہ 2019 میں کہا تھا کہ یہ وقتاً فوقتاً پاس ورڈ تبدیل کرنے کی پالیسی کو تبدیل کرنے جا رہی ہے جبکہ یہ دہائیوں تک اس کی تجویز دیتی رہی ہے مائیکروسافٹ کا کہنا تھا کہ یہ ایک پرانا اور متروک عمل ہے۔

  • پرنس ہیری اور میگھن کورونا آگاہی اور اقدامات سے متعلق کانسرٹ میں شرکت کریں گے

    پرنس ہیری اور میگھن کورونا آگاہی اور اقدامات سے متعلق کانسرٹ میں شرکت کریں گے

    برطانوی شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل کورونا سے متعلق آگاہی اور اقدامات کے حوالے سے منعقد کئے گئے کنسرٹ میں شریک ہوں گے۔

    باغی ٹی وی :کورونا سے متعلق آگاہی اور اقدامات کے حوالے سے دنیا بھر میں شوبز اور دیگر مشہور شخصیات کافی سرگرم ہیں اب اسی طرح کے ایک کانسرٹ میں برطانوی شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل بھی شریک ہوں گی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 8 مئی سےشروع ہونے والے کانسرٹ میں مشہور امریکی گلوکارہ سلینا گومز،جینیفر لوپیز اور اداکار بین ایفلک سمیت دیگر شوبز شخصیات شرکت کریں گے۔

    ہیری اور میگھن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران دنیا نے درد، نقصان اور جدوجہد کا سامنا کیا ہے۔ اب ہمیں ایک ساتھ اس سےصحت یاب ہونے کی ضرورت ہے۔ہم کسی کو بھی پیچھے نہیں چھوڑ سکتے۔

    ہیری اور میگھن نے مزید کہا کہ جب ہر جگہ ہر شخص کو ویکسین دستیاب ہوگی تو ہم سب مستفید اور محفوظ ہوں گے۔ ہمیں برابری کی بنیاد پر ویکسین فراہم کرنی چاہیے۔