Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسمارٹ فون میں ٹرانسلیشن کا حیرت انگیز ٹول

    اسمارٹ فون میں ٹرانسلیشن کا حیرت انگیز ٹول

    سلیکان ویلی: اسمارٹ فون میں ٹرانسلیشن کا ایسا بہترین ٹول جو بہت ہی آسانی سے مختلف زبانوں میں آنے والے پیغام کا مطلوبہ زبان میں ترجمہ کر دیتا ہے۔

    باغی ٹی وی : بیرون ملک کاروباری بات چیت کرنے والے یا فری لانسرزکو سب سے بڑا مسئلہ ٹرانسلیشن کا پیش آتا ہےلیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے اسمارٹ فون میں ٹرانسلیشن کا ایسا بہترین ٹول موجود ہے جوبہت ہی آسانی سے مختلف زبانوں میں آنے والے پیغام کا مطلوبہ زبان میں ترجمہ کر دیتا ہے۔

    اینڈرائیڈ اور ایپل آئی فون صارفین کی بڑی تعداد کی بورڈ گوگل کا ’جی بورڈ‘ یا پھر مائیکروسافٹ کا ’سوئفٹ کی‘ استعمال کرتی ہے۔

    جی بورڈ ٹرانسلیشن فنکشن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز پر یکساں کام کرتا ہے اگرچہ سوئفٹ کی اینڈرائیڈ اور ایپل آئی فون دونوں آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرتا ہے لیکن اس کا ٹرانسلیشن کا فیچر صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

    اینڈرائیڈ فون پر پیغامات کا ترجمہ کرنے کاطریقہ

    1۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے جی بورڈ نہیں تو گوگل پلے اسٹور سے اسے انسٹال کرلیں۔

    2۔ سیٹنگ کو اوپن کریں، ’ Keyboard & input method‘ یا ’ Languages & input‘ سرچ کریں۔

    3۔ مینیج کی بورڈز پر کلک کرکے جی بورڈ کو ڈیفالٹ کی بورڈ بنائیں۔

    4۔ اب اپنا میسج باکس کھولیں، جب آپ جی بورڈ پر ٹائپ کریں گےتو کیز کے اوپر آپ کو ٹرانسلیشن کا آئیکون نظر آئے گا۔

    5۔ اس آئیکون پر کلک کرکے ٹرانسلیشن موڈ آن کردیں-

    6۔ اپنی مطلوبہ ان پُٹ اور آؤٹ پُٹ زبانوں کو منتخب کریں، جو پیغام بھیجنا ہے اُسے ٹائپ کریں اور ٹرانسلیٹ میسج پر کلک کردیں۔

    7۔ ترجمہ شدہ پیغام میسج کے خانے میں نظر آئے گا آپ چاہیں تو اسے آگے بھیج دیں یا اس میں ترمیم کرلیں۔

    8۔ اسی طرح جب آپ کو کسی دوسری زبان میں پیغام موصول ہو تو مطلوبہ پیغام کو کاپی کرکے ٹرانسلیشن باکس میں پیسٹ کرنا ہوگا۔

  • آسکرز 2021:فلم "نومیڈ لینڈ” نے بہترین اداکارہ سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام کیے

    آسکرز 2021:فلم "نومیڈ لینڈ” نے بہترین اداکارہ سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام کیے

    لاس انجلس: فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا جس میں فلم ’نومیڈ لینڈ‘ نے بہترین اداکارہ اوربہترین ہدایتکارسمیت چھ ایوارڈز اپنے نام کیے۔

    باغی ٹی وی : لاس انجلس میں سجا 93 ویں آسکر ایوارڈز کا میلہ جہاں ریڈ کارپٹ پرستاروں نے خوب جلوے بکھیرے کورونا کے باعث اس بار تقریب ڈولبی تھئیٹر کی بجائے کھلے مقام پرمنعقد کی گئی۔

    تقریب میں فلم نومیڈ لینڈ نے بہترین فلم کا اعزاز اپنے نام کیا جب کہ نومیڈ لینڈ بہترین اداکارہ اور بہترین ہدایت کار سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

    ومیڈ لینڈ میں اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیتنے والی فرانسس ایم سی ڈورمیڈ بہترین اداکارہ قرار پائیں، فرانسس ایم سی کو بہترین اداکارہ کا اعزاز فلم نومیڈ لینڈ میں بہترین اداکاری پر دیا گیا جبکہ انتھونی ہاپکنز کو فلم دی فادر میں شاندار اداکاری کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

    علاوہ ازیں چینی نژاد کلوئی زاؤکو فلم نومیڈ لینڈ میں بہترین ہدایتکاری کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    ادھرفلم “سول” نے بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ ٹی وی سیریزکے سب سے زیادہ ایوارڈز نیٹ فلیکس کی مختلف سیریزکے حصے میں آئے۔

  • حریم شاہ کی گووندا اور پربھودیوا کے ساتھ وائرل ویڈیوز اور تصاویر کے چرچے

    حریم شاہ کی گووندا اور پربھودیوا کے ساتھ وائرل ویڈیوز اور تصاویر کے چرچے

    سوشل میڈیا پر ان دنوں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی بالی وڈ اداکار گووندا کے ہمراہ ویڈیوز کے چرچے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں اعلیٰ سرکاری دفاتر میں بنائی گئی ویڈیوز اور سیاستدانوں کے ہمراہ سیلفیز سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی اب بھارتی فلم اسٹار گووندا کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

    انہوں نے یہ ویڈیو مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ اسنیک ویڈیوز پر بنائی گئی ویڈیو اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر حال ہی میں شیئر کی گئی ہیں جن میں انہیں بھارتی اداکارہ گووندا کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

    ایک ویڈیو میں حریم شاہ کو بالی وڈ اداکارکے ساتھ اکیلے جب کہ ایک ویڈیو میں گووندا کو صندل خٹک اور حریم شاہ کے ہمراہ سیلفی بناتے دیکھا جاسکتا ہے

    اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ دونوں ویڈیوز مختلف مقامات اور اوقات پر بنائی گئی ہیں ایک ویڈیو ایک سال قبل دبئی میں بنائی گئی جہاں ان کی ملاقات گووندا اور ان کی اہلیہ سے ایک ڈنر پر ہوئی جبکہ دوسری ویڈیو (صندل خٹک کے ہمراہ )کچھ ماہ قبل کورونا کے دوران دبئی میں ہی بنائی گئی

    حریم شاہ کے مطابق گووندا سے ان کی ملاقات ایک نجی کمپنی کی افتتاحی تقریب میں ہوئی، گووندا اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جب کہ حریم کمپنی کی سفیر تھیں ۔

    حریم کا کہنا ہے گووندا ایک رحم دل اور حقیقی زندگی میں بھی خوش مزاج شخصیت ہیں ۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے مزید بتایا کہ وہ گوووندا سے قبل بھی بالی وڈ کی متعدد شخصیات سے مل چکی ہیں جن میں اداکارہ شردھا کپور ، اداکار شکتی کپور، شیکھر ثمن، ڈانسر پربھو دیوا شامل ہیں جبکہ اپنے انسٹاگرام پر حریم شاہ نے پربھو دیوا ، شیکھرثمن کے ساتھ لی گئی تصاویر شئیر بھی کیں-

  • کیمبرج امتحانات : حمزہ شہباز بھی حکومت پر برس پڑے

    کیمبرج امتحانات : حمزہ شہباز بھی حکومت پر برس پڑے

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری خطر ناک لہر کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کے پیش نظر ”اولیول“ کے متحانات لینا عقلمندی نہیں-

    باغی ٹی وی :پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں نونہالوں کو موت کے منہ میں ڈالنے کے مترادف ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور امتحانات مناسب وقت تک ملتوی کردیں-

    حمزہ شہباز نے کہا کہ کیمبرج انتظامیہ کورونا کے خطرناک حملوں کے پیش نظر طلباءسے امتحان لینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے-

    انہوں نے کہا کہ طلباءکی زندگیوں کو داؤ پر نہ لگایاجائے انسانی جان سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں ہے حکومت نوٹس لے-

    حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ حکومتی دوغلی پالیسی چھوڑے، طلباءکی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات کرے اور امتحانات کو ملتوی کرے۔

  • وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیمبرج کے امتحانات میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو کمزور قرار دے دیا

    وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیمبرج کے امتحانات میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو کمزور قرار دے دیا

    اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیمبرج کے امتحانات میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو کمزور قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات کی اجازت سخت ایس اوپیزپر عمل پیراہونے سے مشروط تھی اور جس طرح رپورٹس آئی ہیں، امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عملدرآمد کمزور ہے۔


    وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج سہ پہرہوگا جس میں امتحانات کے دوران ایس اوپیز اورکوروناکے پھیلاؤکی رپوٹ کاجائزہ لیاجائےگا۔

    جبکہ صارفین کی جانب سے وفاقی وزیر سے امتحان کینسل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے-


    طیبہ نامی صارف نے کہا کہ برائے مہربانی آج کے NCOC اجلاس میں امتحانات کی منسوخی کا اعلان کریں۔ سوڈنٹس اور ان کے اہل خانہ انتہائی پریشان اور صدمے سے دوچار ہیں۔ کچھ طلباء خود کوویڈ کاشکار ہیں اور اگر وہ امتحانی ہالز میں جاتے ہیں تو دوسروں کو اس وبا میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے کچھ افراد کے اہل خانہ کے کوویڈ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے امتحانات پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوتا ہے-


    ملیحہ ہاشمی نامی خاتون نے بھی امتحان کے کینسل ہونے کی امید ظاہر کی کہا والدین اور طلبا اس حوالے سے بہت پریشان ہیں-
    https://twitter.com/Muhammad_Ali564/status/1386889841833611268?s=20

  • مصر کی فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حالیہ واقعات کی مذمت

    مصر کی فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حالیہ واقعات کی مذمت

    مصر نے مقدس ماہ رمضان کے آغاز سے ہی مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی انتہا پسندوں کے اشتعال انگیزی اور حملوں کی مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا مصر مشرقی یروشلم کے پرانے شہر میں مقیم فلسطینی بھائیوں کو نشانہ بنانے والے انتہا پسند یہودی گروہوں کی طرف سے کی جانے والی تشدد اور اشتعال انگیزی کی مذمت کرتا ہے ، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری زخمی ہوئے ہیں۔

    بیان میں ، مصر نے اسرائیلی حکام سے فلسطینی شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنے کے لئے بین الاقوامی قانون کے قواعد کے مطابق اپنی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا۔

    مصر نے اسرائیل پر بھی زور دیا کہ وہ نمازیوں کو مسجد اقصیٰ تک رسائی کی اجازت دیں اور یروشلم شہر اور اس کے مقدس مقامات کی عرب ، اسلامی اور عیسائی شناخت کو نشانہ بنانے والی کسی بھی خلاف ورزی کو روکا جائے۔

    دوسی جانب عرب امارات کی وزارت خارجہ نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد اور نفرت تمام انسانی اقدار اور اصولوں کے منافی ہے۔

    وزارت نے اسرائیلی حکام پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے ذمہ داری کا احساس کریں اور کشیدگی اور مخالفت کا باعث بننے والے تشدد اور حرکات کا سدباب کریں، وزارت نے مقبوضہ یروشلم کی تاریخی شناخت کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کو امن کیلئے خطرہ بننے والے نئے عدم استحکام سے دوچار ہونے سے بچانے کی خاطر وہاں حد درجہ احتیاط برتنا اور خود کو پابند بنانا ضروری ہے

    قبل ازیں پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حالیہ واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورتحال بڑی تشویش ناک ہے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورتحال تشویشناک ہے، نماز کیلئے جانیوالوں کو ہراساں، معصوم فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاتا ہے رمضان المبارک کے آغاز سے غیرقانونی اقدامات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پابندیاں عائد کی جارہی ہیں ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی قابض افواج کے پرتشدد اقدامات کی پاکستان مذمت کرتا ہے، فلسطینیوں کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی برادری فوری اقدامات کرے-

    عرب امارات کا فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار

    یر وشلم :سیکیورٹی فورسزاور فلسطینیوں میں تصادم اسرئیل نے فلسطینیوں کے لئے دمشق گیٹ کھول دیا

  • تیسری شادی سے متعلق خبروں پرعامر لیاقت کی وضاحت

    تیسری شادی سے متعلق خبروں پرعامر لیاقت کی وضاحت

    چند روز قبل ہانیہ نامی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ماڈل اور اداکارہ ہیں اور ڈاکٹرعامرلیاقت کی تیسری بیوی ہیں اوران کے پاس اس کے قوی ثبوت بھی ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستانی سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہیں ہانیہ کی طرف سے اس انکشاف کے ساتھ ساتھ مختلف پلیٹ فارمز پریہ سلسلہ کافی دنوں سے چل رہا تھا اور وہ اپنی فیس بک آئی ڈی سے اکثر اوقات اپنی اور عامر لیاقت حسین کی ویڈیو کالز کے اسکرین شاٹس اور ویڈیوز شیئر کرتی رہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے ان کی اور ان کی فیملی کی ڈاکٹر عامر لیاقت سے بات چیت ہوتی رہی اور ہماری محبت کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے ہماری شادی کروا دی لیکن ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر نے اس شادی اور اس محبت کے خلاف ایک مہم شروع کردی۔

    ڈاکٹر عامر لیاقت کے موبائل پیغامات کا ایک سلسلہ بھی اسکرین شاٹس کے ذریعے انہوں نے شیئر کیا جس میں عامر لیاقت نے بارہا اپنی محبت کا اظہار بھی کیا ہانیہ نے عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ پر الزام لگایا ہے کہ طوبیٰ نے ان پر کالا جادو کروایاہے۔

    اداکارہ ہانیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے چار بار خود کشی کی کوشش کی، ڈاکٹر عامر لیاقت کے کہنے پر انہوں نے اپنی والدہ اور والد پر ہاتھ بھی اٹھایا لیکن اب طوبیٰ کی باتوں میں آکر ڈاکٹر صاحب نے مجھے تنہا کردیا ہے-

    تاہم اب قومی اسمبلی کے رکن اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کی خبروں پر وضاحتی ویڈیو جاری کی ہے۔

    عامر لیاقت نے تیسری شادی کی وضاحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ہانیہ خان سے شادی کرنے کی تردید کرتے ہوئے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا عورت کی لمبی زبان کا شکوہ تو سب ہی کرتے ہیں لیکن گونگی عورت سے شادی کرنا نہیں چاہتا چاہتے یہی ہیں سب کہ شادی کرے تو تو بولتی عورت سے کرے’ویسے بھی آپ میری ماشااللہ تین، چار، پانچ شادیاں کراچکے ہیں ، لیکن میری ایک ہی شادی ہے جو طوبیٰ سے ہے۔

    ویڈیو جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کیپشن میں ایک شعر بھی لکھا کہ ہم سلسلے جو وفا کے رکھتے ہیں،تو حوصلے بھی انتہا کے رکھتے ہیں-

    واضح رہے کہ طوبیٰ عامر سے قبل عامر لیاقت نے بشریٰ سے شادی کی تھی جس سے ان کے دوبچے ہیں۔ اور سیدہ طوبیٰ سے عامر لیاقت نے خفیہ طور پر شادی کی تھی لیکن الیکشن کے دوران وہ اپنی دوسری شادی منظرعام پر لے آئے تھے۔

    ڈاکٹرعامرلیاقت کی لیاقت کے پرخچے اڑگئے: تیسری بیوی ہوں:اداکارہ ہانیہ نے دعویٰ کرکے پول کھول دیا

  • یر وشلم :سیکیورٹی فورسزاور فلسطینیوں میں تصادم اسرئیل نے فلسطینیوں کے لئے دمشق گیٹ کھول دیا

    یر وشلم :سیکیورٹی فورسزاور فلسطینیوں میں تصادم اسرئیل نے فلسطینیوں کے لئے دمشق گیٹ کھول دیا

    اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں رمضان کے روایتی اجتماعات پر پابندیاں عائد کر دیں تھیں

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے یروشلم میں فلسطینیوں کو دمشق گیٹ کے باہر جمع ہونے اور رمضان میں عبادت کرنے پر پابندی لگا دی تھی مشرقی یروشلم میں دمشق گیٹ کے باہر واقع پلازہ وہی حصہ ہے جس پر اسرائیل نے اس علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد اپنے میں ضم کر لیا ہے۔ تاہم فلسطینی بہت پہلے سے رمضان کے مقدس مہینے میں روایتی طور پر یہاں افطار اور عبادت کے لیے جمع ہوتے رہے ہیں۔

    اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے اس بار فلسطینیوں کے اس علاقے میں اجتماعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں اسی لیے رمضان کے شروع ہوتے ہی رات کے دوران سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔ دمشق گیٹ کے باہر پلازہ کے پاس لوگوں کے اجتماع پر پابندی سے زبردست کشیدگی پائی گئی تھی۔

    اس کی وجہ سے مقبوضہ مغربی کنارے پر آباد فلسطینیوں میں زبردست غصہ تھا۔ اس کے خلاف پہلے احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے جس میں بڑی تعداد میں فلسطینی اور بعض پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ بعد میں غزہ کے علاقے سے اسرائیل پر راکٹ داغے گئے جس کے خلاف اسرائیل نے بھی جوابی کارروائی کی۔

    اس سلسلے میں سب سے زیادہ تشدد جمعرات کے روز ہوا جب تقریباً 100 فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیلی پولیس نے 50 سے زیادہ افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔ کشیدگی میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب اس مقبوضہ علاقے میں آباد سینکڑوں سخت گیر قوم پرست یہودی مرکزی یروشلم سے مارچ کرتے ہوئے ”عربوں کی موت ہو” کے نعرے کے ساتھ گیٹ کی جانب نکل پڑے۔

    اس دوران شرکا نے فلسطینیوں کو ہراساں کیا اور "عربوں کی موت” کے نعرے لگائے اور کچھ بینرز پر یہ نعرہ لگایا: "دہشت گردوں کی ہلاکت”ان جھڑپوں کی وجہ سے اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے مابین برسوں بعد بدترین قسم کا تشدد دیکھنے کو ملا تاہم سنیچر کے روز جب کچھ مظاہرین نے ایک امن ریلی نکالی۔ اس کے بعد اتوار کو حکام نے رکاوٹیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

    دوسری جانب اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ رکاوٹیں ہٹائے جانے کا حکم، مذہبی حکام، مقامی لیڈروں اور دکانداروں سے مشاورت کے بعد دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ یروشلیم میں سب کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

    کشیدگی کم کرنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی اپیلوں کے بعد یہ اقدامات اٹھائے گئے۔ یروشلم، اسرائیلی اور فلسطینی تنازعے کا مرکز ہے، اس لئے عالمی سطح پر یہ خدشات موجود تھے کہ یہ تصادم کہیں قابو سے باہر نہ ہو جائے۔

    اس حالیہ تنازعے کی وجہ اسرائیلی پولیس کا دمشق گیٹ کے باہر فلسطینیوں کے ہجوم کو اکٹھا ہونے سے روکنے کا فیصلہ تھا، جس سے فلسطینیوں میں اشتعال پھیل گیا۔ دمشق گیٹ ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

    اسی دوران، اسرائیلیوں کے اشتعال کی وجہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی وہ ویڈیوز تھیں جن میں فلسطینی نوجوانوں کو شہر میں موجود انتہائی قدامت پسند یہودیوں کو مارتے پیٹتے دکھایا گیا ہے، جس پر دائیں بازو کے شدت پسند خیالات رکھنے والے سیاستدانوں نے پولیس کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے جانے کے مطالبات کئے۔

    یاد رہے کہ اسرائیل فلسطینی خاندانوں کو بے دخل کرکے اور ان کی جگہ یہودی آباد کاروں کو تبدیل کرکے مشرقی یروشلم میں یہودی کی موجودگی کو بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے مشرقی یروشلم پر سن 1967 سے قبضہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت بے دخلیاں اور مکانات انہدام غیر قانونی ہیں۔

    فلسطین میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اسرائیل کی شدید ناکہ بندی کے ذریعے غزہ پہلے ہی باقی دنیا سے الگ تھلگ ہے نتیجہ کے طور پر: اب غزنوں کا 80٪ انسانی امداد پر انحصار کرتا ہے اور پانی کا صرف 4٪ حصہ انسانی استعمال کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    تاہم اسلامی ریلیف برطانیہ کے ساتھ مل کر غزہ میں پانی کے بحران سے لڑ رہے ہیں اور غزہ کے غریب ترین خاندانوں کے لئے پانی کی ٹینکیں لگائے جا رہے ہیں۔ عطیہ کرنے کے لئے لنک

  • امتحانات کے حوالے سے حکومت کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے    علی معین نوازش

    امتحانات کے حوالے سے حکومت کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے علی معین نوازش

    پاکستان کے کالم نگار اور جرنلسٹ اور جنگ گروپ کے جی ایم علی معین نوازش کا کہنا ہے کہ بچوں کے امتحانات کے بارے میں حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ بہت افسوسناک ہے-

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے حال ہی میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ اے لیول، او لیول، اے ایس، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات نئی تاریخوں کے تحت ہوں گے، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے۔

    شفقت محمود نے کہا تھا کہ امتحانات کا نیا شیڈول مدِنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹیز میں داخلے کئے جائیں گے، متاثرہ اضلاع کی یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی 8 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر حکومت نے ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید الفطر تک بند رہیں گے۔

    وفاقی وزیرتعلیم کے اس بیان کے بعد طلبا نے مطالبہ کیا تھا کہ امتحانات کینسل کئے جائیں کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے اسکولز ، کالجز بند ہونے کی وجہ سے ان کا سلیبس مکمل نہیں ہوا ہے جبکہ ملک میں بڑھتے کورونا کی شرح کے پیش نظروالدین سمیت معروف سماجی ،سیاسی اور شوبز شخصیات نے حکومت سے سی آئی ای امتحانات کو کینسل کرنے کا مطالبہ کیا تاہم حکومت اپنے فیصلے پر بضد رہی –

    تاہم بچوں کے امتحانات شروع ہیں اور امتحانی سینٹرز کے حالات دیکھ کر والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ امتحانات دینے والے کئی ایک بچے کوویڈ پوزیٹیو بھی ہیں-

    اس حوالے سے سینئر کالم نگار اور جرنلسٹ علی معین نوازش میں اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ٹویٹ میں حکومت کے اس رویے کو افسوسناک قرار دیا-


    انہوں نے لکھا کہ مجھے طلباء کی طرف سے بہت سارے پیغامات موصول ہوئے ہیں جو ابھی تک کوویڈ مثبت ہیں جن کے پاس امتحانات دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے یا ان کے والدین مجبور ہیں کہ ان کے بچے امتحانات دیں۔

    علی معین نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے اور ہمارے طلباء کو کبھی بھی ایسی صورتحال کا سامنا نہیں ہونا چاہئے تھا!-

    پاکستان جنوبی ایشیاء کا واحد ملک جہاں ہزراوں طلبا کی زندگیاں خطرے سے دوچار

    کیا پاکستان کے حالات بھا رت جیسے ہونے والے ہیں ؟ امتحانات لینا کس کا فیصلہ تھا؟ اسد عمر نے بتا دیا

  • پاکستان جنوبی ایشیاء کا واحد ملک جہاں ہزراوں طلبا کی زندگیاں خطرے سے دوچار

    پاکستان جنوبی ایشیاء کا واحد ملک جہاں ہزراوں طلبا کی زندگیاں خطرے سے دوچار

    پاکستان جنوبی ایشیاء کا واحد ملک ہے جو کوویڈ 19 کی مہلک لہر کے باوجود بچوں کی ایک لاکھ سے زیادہ تعداد کے امتحانات لے رہا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان میں کورونا کی تیسری خطرناک لہر خوفناک حد تک پھیل رہی ہے مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے تمام قسم کی کاروباری سرگرمیوں اور تعلیمی سرگرمیوں کو بند کر دیا گیا ہے لیکن حکومت نے بچوں سے انتحانات لینے کی ضد لگا رکھی ہے یوں لگتا ہے جیسے حکومت نے اسے اپنی انا کا مسئلہ بنا لیا ہے-

    حکومت کے اس اقدام پر والدین سمیت معروف سیاسی ، سماجی اور شوبز شخصیات نے مذمت کرتے ہوئے امتحانات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کی الیکن حکومت اپنے فیصلے پر بضد ہے-

    گزشتہ روز سئینر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے فیڈرل منسٹر آف پلاننگ اسد عمر کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں اسی حوالے سے بات کی –

    مشر لقمان نے انٹر ویو امتحانات دینے والے بچوں کے بارے میں سوال کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ تو کورونا کے خوف سے منہ پر ماسک لگا کر بیٹھے ہیں لیکن جو ایک لاکھ بچہ کمرہ امتحان میں بیٹھا ہے اس کا کوئی والی وارث ہے-

    جس پر اسد عمر نے کہا کہ ایک لاکھ بچہ سارا ایک کمرے میں تو نہیں بیٹھا امتحان کرانے ہیں یا نہیں کرانے یہ ایجوکیشن منسٹری کا فیصلہ تھا انہوں نے فیصلہ کیا کہ امتحان کرانے ہیں ہمارے کچھ پروٹوکولز ہیں جو این سی او سی ترتیب دیتی ہے اور ان پروٹوکولز کے مطابق آپ کوئی سرگرمی کر سکتے ہیں یا نہیں کر سکتے وہ بالکل واضح بتائے گئے اور کل سحت کے حوالے سے کچھ ایشوز آ رہے تھے تو اسی لئے آج صبح کی این سی او سی میٹنگ کے اہجنڈا پر بھی میں نے یہ پوائنٹ ڈلوایا تھا اور ہم نے وہ دوبارہ سے واضح کیا ہے اور مین نے ان کا آرڈر بھی کرنا ہے اگر آپ کے پاس کوئی ویڈیو ہے تو مجھے آپ بھجوا دیں-اگر وائیولیشن ہو رہی ہے تو لمٹ سے کراس تو پھر شٹ ڈاؤن کرا دیتے ہیں-

    مبشر لقمان نے کہا کہ وہ اپنے فون کی رسائی انہیں دے دیتے ہیں وہ خود دیکھ لیں کہ بچوں نے اپنی رپورٹس مجھے بھیجی ہیں کہ وہ کوویڈ پوزیٹیو ہیں اور وہ امتحان دے رہیں بذات خود ایک وائیولیشن ہے اور آپ کے پاس گیج کرنے کا کوئی طریقہ ہی نہیں ہے کہ جو آرہا ہے وہ محفوظ ہے یا نہیں-

    انہوں نے کہا اس حوالے سے گائیڈ لائنز دی جا چکی ہیں گائیڈ لائنز پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں وہ ایک علیحدہ بات ہے باقی تو جواب شفقت محمود صاحب دے سکتے ہیں تاہم انہوں نے ایجوکیشن منسٹری پر اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا تھا-

    تاہم وفاقی وزیر کا دیا گیا بیان کہ ایک امتحان سنٹر میں 50 بچے ہوں گے اس میں کتنی صداقت ہے اور ایجوکیشن منسٹری نے بچوں کی حفاظت کے لئے کیا کیا اقدامات کئے ہیں وہ اس ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں

    واضح رہے کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا واحد ملک ہے جو کوویڈ 19 کی مہلک لہر کے باوجود بچوں کی ایک بڑی تعداد کے امتحانات لے رہا ہے اس خصوصی فوٹیج میں ، یہ واضح طور پر ظاہر ہے کہ امتحانی مراکز میں ایس او پیز کی پیروی نہیں کی جارہی ہے۔ اگر برطانیہ میں یہ لوگ کیمبرج میں اپنے بچوں کو اس طرح کے خطرات سے دوچار نہیں کرتے ہیں تو کیا انہیں پاکستان کے بچوں کے ساتھ ایسا کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے؟

    امتحانی سنٹر کے اندر اور باہر کے چند مناظر

    کیا پاکستان کے حالات بھا رت جیسے ہونے والے ہیں ؟ امتحانات لینا کس کا فیصلہ تھا؟ اسد عمر نے بتا دیا