Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • متھن چکرورتی کی کورونا میں مبتلا ہونے کی افواہیں، اہلخانہ نے تردید کر دی

    متھن چکرورتی کی کورونا میں مبتلا ہونے کی افواہیں، اہلخانہ نے تردید کر دی

    اطلاعات تھیں کہ بالی ووڈ کے معروف سپر اسٹار متھن چکرورتی کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈ اداکار متھن چکرورتی کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی تاہم اہل خانہ نے اس خبر کو افواہ قرار دے دیا۔

    گزشتہ دنوں ریاست مغربی بنگال میں اپنی سیاسی مہم میں مصروف متھن چکرورتی نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ بالکل تندرست ہیں اور ان دنوں اپنے بریک کو انجوائے کررہے ہیں۔

    دوسری جانب اداکار کے بیٹے مموح چکرورتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خدا کے فضل اور مداحوں کے پیار اور نیک تمناؤں کی بدولت متھن چکرورتی کورونا سے محفوظ ہیں اور مغربی بنگال میں اپنے شو پر کام کررہے ہیں، ہم کورونا سے متعلق حفاظتی انتظامات پر سنجیدگی سے عمل کررہے ہیں کیوں کہ وبا کے خلاف یہ جنگ ہمیں ہر صورت جیتنی ہے۔

  • شان شاہد نے زندگی کے 50 سال مکمل کر لئے

    شان شاہد نے زندگی کے 50 سال مکمل کر لئے

    لالی ووڈ کے ناموراداکار شان شاہد نے زندگی کی 50 سال مکمل کر لئے-

    باغی ٹی وی : اداکار کے مداحوں نے انہیں 50 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق اداکارہ شان نے27 اپریل 1971 کو لاہور کے ایک فنکار گھرانے میں آنکھ کھولی۔

    ہدایت کار ریاض شاہد اور اداکارہ نیلو کے صاحبزادے شان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار کیا 1990ء میں بننے والی فلم بلندی سے شان نے لالی ووڈمیں ہیرو کی حیثیت سے ڈیبیو کیا۔

    شان نے بطور اداکار ڈیڑھ سو سے زائد پنجابی واردو فلموں میں کام کیا جب کہ دس سے زائد فلمیں بطور ہدایتکار بھی بنائیں، جن میں گنز اینڈ روزز، مجھے چاند چاہیے، موسیٰ خان، ظل شاہ، ارتھ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

    شان پاکستان فلم انڈسٹری کومعیاری فلم انڈسٹری بنانے میں ہمیشہ کوشاں رہے 2007 میں ان کی فنی خدمات کے پیش نظر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

  • پی ٹی وی آڈیشنز میں فاطمہ ثریا بجیا نے آڈیشن کمرے سے باہر نکال دیا تھا

    پی ٹی وی آڈیشنز میں فاطمہ ثریا بجیا نے آڈیشن کمرے سے باہر نکال دیا تھا

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ جویریہ عباسی نے بتایا ہے کہ کیریئر کی ابتدا میں پی ٹی وی اور ادبی دنیا کی معروف شخصیت فاطمہ ثریا بجیا نے انہیں آڈیشن کمرے سے باہر نکال دیا تھا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیرئیر کی ابتدا میں پیش آنے والی مشکلات اور سینئیرز کے رویوں پر کھل کر بات کی –

    دوران انٹر ویو اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اور ان کے سابق شوہر شمعون عباسی ایس ٹی این میں ہونے والے ایک مقابلے کو جیت کر اداکاری دنیا میں قدم رکھا تھا۔

    جویریہ عباسی نے ابتدائی کیریئر کی مشکلات کی بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جس وقت انہوں نے شو جیتا تھا اسی وقت معروف ڈائریکٹرکاظم پاشا نے انہیں ایک ڈرامے کے لیے سائن کرلیا تھا۔

    اداکارہ کے مطابق جب وہ اس ڈرامے کے سلسلے میں ان سے ملنے گئیں تو کاظم پاشا نے انہیں وہاں سے یہ کہہ کر بھگادیا کہ تم جاؤ یہاں سے تمہیں آتا کیا ہے ایک شو کو جیت کر تمہیں لگتا ہے کہ میں تمہیں ڈرامے میں کاسٹ کروں گا۔

    اسی انٹر ویو میں جویریہ عباسی نے ایک اور قصہ بتاتے ہوئے کہا پی ٹی وی میں آڈیشنز ہورہے تھے میں آڈیشن دینے گئی تو فاطمہ ثریا بجیا نے بھی مجھے کمرے سے نکال دیا جس پر میں نے کہا میں پورے پاکستان سے شو جیت کر آئی ہوں اور میں اتنی بری اداکاری بھی نہیں کررہی تو آپ کیوں مجھے نکال رہی ہیں۔

    جویریہ نے بات جاری رکھتے ہوا کہا لیکن بجیا نے مجھے اس لیے نکالاتھا کہ وہ میرے گھروالوں کو جانتی تھیں میری والدہ حکیم تھیں لہذا بجیا نے کہا تمہیں کوئی ضرورت نہیں ہے یہ کام کرنے کی جاؤ اور گھر جاکر پڑھائی کرو۔

    واضح رہے کہ جویریہ عباسی ان دنوں ڈراما سیریل ’رقص بسمل‘ میں نظر آرہی ہیں۔

  • تشدد اورہراسانی صنف کی پابند نہیں ،مرد بھی اس کا شکار ہوتے ہیں     یشما گل

    تشدد اورہراسانی صنف کی پابند نہیں ،مرد بھی اس کا شکار ہوتے ہیں یشما گل

    ’پیار کے صدقے‘ ، ’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘ اور ’مجھے خدا پر یقین ہے‘جیسے کامیاب ڈراموں کی معروف اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ ساتھ مرد بھی جنسی ہراسانی اور تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ یشما گل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پرجنسی ہراسانی پر اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ جنسی ہراسانی صنف کی پابند نہیں۔

    یشما گل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام انسٹاگرام اسٹوریز میں کہا ’مرد بھی جنسی تشدد کا شکار ہوسکتے ہیں۔ حالانکہ مرد اور لڑکے تشدد کے مرتکب افراد کی ایک بڑی اکثریت ہیں لیکن وہ بھی تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔ مردوں کو اکثر نہ صرف پریشان کیا جاتا ہے بلکہ جنسی طور پر ہراساں بھی کیا جاتا ہے ۔‘

    واضح رہے کہ دو سال قبل پاکستان کے معروف فلمساز جامی نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں میڈیا کے ایک طاقتور شخص نے 13 سال قبل جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد کئی برس تک انہیں نفسیاتی اور سماجی مسائل کا سامنا رہا تھا۔

  • پاکستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال مزید اموات اور مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال مزید اموات اور مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے-

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 201 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 49 ہزار101 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 292 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 10.77 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 412 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار620 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔


    این سی او سی کے مطابق 40 سے 49 سال تک کی عمر کے لوگوں کی ویکسین کے لئے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے ویکسین لگوانے کی لئے قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر پیغام بھیجنا ہو گا- جبکہ ملک بھر میں 50 سے 59 سال کے لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل آج سے شروع کیا جائے گا-

  • اسد خٹک کی عدالت سے سابق اہلیہ وینا ملک سے مصالحت کی درخواست

    اسد خٹک کی عدالت سے سابق اہلیہ وینا ملک سے مصالحت کی درخواست

    لاہور: عدالت نےاسدخٹک کی درخواست پروینا ملک کومصالحت کے لئے طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی : 14 اپریل کو سیشن کورٹ میں ادکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی تھی ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات نے درخواست پر سماعت کی تھی-

    عدالت میں اسد خٹک نے جواب داخل نہ کروایا جس پر عدالت نے اسد خٹک کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی 25 اپریل تک ملتوی کر دی تھی-

    تاہم اداکارہ ویناملک کی درخواست پرسابق شوہراسدخٹک کےخلاف ہتک عزت دعویٰ پرسماعت ہوئی جس میں اسد خٹک نے سابق اہلیہ وینا ملک کے ساتھ مصالحت کی درخواست کی –

    عدالت نےاسدخٹک کی درخواست پردونوں فریقین کومصالحت کاموقع فراہم کرتے ہوئے سیشن کورٹ نےویناملک کواسدخٹک کی درخواست پروکلاکی موجودگی میں مصالحت کیلئےطلب کر لیا-

    واضح رہے کہ ادکارہ وینا ملک نے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر سابق شوہر پر ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے، جس میں ان کا موقف ہے کہ سابق شوہر سوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کر رہا ہے ۔

    وینا ملک کا کہنا ہے کہ سابق شوہر سے خلع لے رکھی ہے بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا ہے اور سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت متاثر کر رہا ہے-

    خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا-

    واضح رہے کہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ابرام اور امل ہیں جو فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

    ہتک عزت کیس: ویناملک کےسابق شوہراسد خٹک کودوبارہ نوٹس جاری

    اسد خٹک کی وینا ملک کے خلاف درخواست، وزارت خارجہ نے جواب میں کس کو دیا بڑا جھٹکا؟

    اسد خٹک نے وینا ملک پر نیا الزام عائد کر دیا

    وینا ملک نے بھی سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

    وینا ملک کی سابق شوہر اسد خٹک کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل

    امریکی بچوں کا دبئی سے اغوا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں اسد خٹک

    وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

    دبئی کورٹ سے وینا ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جلد جاری ہوجائیں گے اسد خٹک کا دعویٰ

    بچوں کے اغوا میں یواے ای کے قونصل جنرل ملوث ہیں اسد خٹک کا دعویٰ

  • ماہرین نے رمضان میں پروٹین والی غذاؤں کا استعمال کیوں ضروری قرار دیا؟

    ماہرین نے رمضان میں پروٹین والی غذاؤں کا استعمال کیوں ضروری قرار دیا؟

    غذائی ماہرین کے مطابق پروٹین انسانی غذا اور جسمانی نشونما کے لیے اہم اور بنیادی جز ہے جس کی کمی کے نتیجے میں صحت سے متعلق متعدد مسائل جنم لیتے ہیں پروٹین کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کیا جانا چاہیے مگر دوران رمضان اس کے استعمال سے جہاں دیگر فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں یہ روزہ نہ لگنے کا سبب بھی بنتا ہے یہی وجہ ہے کہ ماہرین غذائیت کی جانب سے رمضان کے دوران پروٹین سے بھر پور غذاؤں کے استعمال کو بڑھا دینا تجویز کیا جاتا ہے –

    انسانی جسم کے وزن کا 18 سے 20 فیصد حصہ پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے، پروٹین کی کمی کے نتیجے میں جسمانی کمزوری، جسمانی اعضاء کا سوجنا، بال، ناخن اور جِلد کا خراب ہونا، بھوک زیادہ لگنا، چڑچڑاپن محسوس ہونا اور تھکاوٹ شامل ہے۔

    عام طور پر انسانی جسم کے فی کلو گرام وزن کے لیے 0.8 سے1 گرام پروٹین تجویز کی جاتی ہے جبکہ ویٹ لِفٹر یا ایتھلیٹس کے لیے فی کلو گرام وزن کے حساب سے 1.4سے 2 گرام پروٹین حاصل کرنا تجویز کیا جاتا ہے ورزش کرنے کے آدھے گھنٹے کے بعد 15سے 25 گرام پروٹین کی مقدار لینے سے متاثرہ پٹھوں کو آرام ملتا ہے اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔

    پروٹین کی دو طرح کی اقسام ہیں جن میں ’اینیمل پروٹین‘ یعنی کے حلال جانوروں کے گوشت جیسے کہ گائے، بھینس، مرغی مچھلی، دودھ اور انڈوں سے حاصل کیے جانے والا جبکہ دوسرا ’پلانٹ پروٹین ‘ جس میں دالیں، جو، سبزیاں، پھلیاں اور خشک میوہ جات شامل ہیں۔

    پروٹین ہضم ہونے میں وقت لیتا ہے جبکہ اس کے استعمال سے تا دیر بھوک نہیں لگتی، پروٹین سے بھرپور غذاؤں کو رمضان المبارک میں آئیڈیل غذا قرار دیا جاتا ہے۔

    غذائی ماہرین کی جانب سے بہت زیادہ پروٹین کی مقدار استعمال کرنے کو بھی مضر صحت قرار دیا جاتا ہے لہٰذا پروٹین سے بھر پور غذاؤں کے ساتھ کاربو ہائیڈریٹس اور فائبر کی مقدار لینا بھی ضروری ہے اگر آپ پروٹین ڈائیٹ پر ہیں تو گوشت کے ساتھ کچی سبزیوں کی شکل میں سلاد کا استعمال بھی لازمی کریں، ایک وقت کی غذا میں مکمل گوشت کا استعمال بھی مضر صحت ہے۔

    پروٹین کے بہتر مثبت انداز میں استعمال کے لیے دالوں اور گوشت کو ملا کر استعمال کریں، اگر صبح کے اوقات میں گوشت کھایا ہے تو شام میں دال کا سوپ اور سلاد لے لیں۔

    غذا میں جتنی پروٹین کی اہمیت ہے اتنی ہی اہمیت اس دوران خود کو ہائیڈریٹڈ رکھنے کو دی جاتی ہے، اگر آپ پروٹین حاصل کرنے کی غرض سے گوشت، دالوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھا رہے ہیں تو اس دوران ساتھ میں پانی کا استعمال بڑھانا بھی لازمی قرار دیا جاتا ہے۔

    سحری کے وقت کوشش کریں کے ایک پیالی دہی یا 2 سے تین گلاس دودھ اور دہی سے تیار لسی کا استعمال لازمی کریں، سحری کے اوقات میں انڈہ بھی غذا کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

    رمضان میں وزن میں اضافے جیسے مسائل سے پریشان لوگوں کے لئے صنم جنگ کا ویڈیو بلاگ

    وٹامن سی کیوں ضروری ہے؟

  • دل کہہ رہا ہے معافی  ملنے والی ہے، یہ وبا جانے والی ہے    نور بخاری

    دل کہہ رہا ہے معافی ملنے والی ہے، یہ وبا جانے والی ہے نور بخاری

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری نے وبا کے حوالے سے امید کن پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کا دل کہتا ہے کہ اب معافی ملنے والی ہے اور وبا جانے والی ہے نور بخاری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ سُنا ہے حضور ﷺ کے شہر میں رحمت برسی ہے، دل کہہ رہا ہے رحمت ہونے والی ہے، معافی ملنے والی ہے، یہ وبا جانے والی ہے۔

    نور بخاری نے کہا کہ دل سے کہیں آمین اور توبہ کر کے شرمندہ ہوجائیں، معافی مانگیں معافی مل جائے گی۔

    آخر میں انہوں نے لکھا کہ ’سرکار ﷺ رحمت کریں ہم پر۔‘

    اس سے قبل نور بخاری نے بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث بھارتیوں کو سورہ رحمٰن سننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ’میرے بھارتی مداح اور فالوورز براہ کرم بطورعلاج دن میں تین بار قاری عبدالباسط کی آواز میں سورہ رحمن کی تلاوت سنیں۔ اور اگر کوئی کورونا میں مبتلا ہے تو اس کے نزدیک یہ سورہ رکھ دیں۔ گھروں میں رہیں محفوظ رہیں۔

    کورونا بحران: نور بخاری کا بھارتیوں کو سورۃ رحمن سننے کا مشورہ

  • بھارت میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عالیہ بھٹ بھی متحرک

    بھارت میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عالیہ بھٹ بھی متحرک

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ملک میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال پر پریشان ہوگئیں اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کورونا وائرس کی وبا کے دوران وسائل کو یکجا کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا-

    باغی ٹی وی :اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ’یہ ایک غیریقینی کی صورتحال ہے، انفرااسٹرکچر اور معلومات وقت کی ضرورت ہیں۔

    عالیہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم انفرااسٹرکچر سے متعلق ہماری کام کرنے کی صلاحیت پر بات کی جائے تو پھر ہم بہت محدود ہیں، لیکن پھر بھی ہم متعلقہ معلومات اور اس کی توثیق سے متعلق کام کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت فایا ڈی سوزا کے ساتھ کام کر رہی ہیں، جو معلومات کی توثیق سے متعلق ہماری مدد کر رہی ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ ہم دونوں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کام کو بڑھائیں گے، اور امید ہے کہ اس سے آپ لوگوں کی مدد ہوگی۔

  • اشناہ شاہ کی بہن معروف اداکار کے ساتھ رشہ ازدواج میں منسلک

    اشناہ شاہ کی بہن معروف اداکار کے ساتھ رشہ ازدواج میں منسلک

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارسہ غزل اداکار ساجد شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : ارسہ غزل اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ہیں انہوں نے فوٹوشیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر سوتیلے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا-

    تصویر میں تینوں افراد کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میں، میرے شوہر ساجد شاہ اور ہینڈسم سوتیلے بیٹے تبریز علی شاہ کے ہمراہ ۔‘

    ارسہ غزل نے اپنی پوسٹ میں معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کوبھی ٹیگ کیا۔

    خیال رہے کہ جب اداکارہ کی جانب سے پہلی مرتبہ ان کی شادی سے متعلق کوئی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔