Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جس دن فلک پھول نہیں دیتے میرا دن نہیں گزرتا    سارہ خان

    جس دن فلک پھول نہیں دیتے میرا دن نہیں گزرتا سارہ خان

    پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ جس دن فلک پھول نہیں دیتے اُن کا دن نہیں گزرتا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کے دوران رشتۂ ازدواج میں بندھنے والی خوبصورت جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر سارہ خان کے پھول لیتے ہوئے اور فلک شبیر کی جانب سے اُنہیں پھول دیتے ہوئے کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں۔

    فلک شبیر کی یہ عادت سارہ خان کو کیسی لگتی ہے اس کے بارے سارہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ ’کہنے کو فلک شبیر انہیں صرف ایک پھول دیتے ہیں، دیکھا جائے تو اُس پھول کی زیادہ ویلیو نہیں ہوتی مگر اُن کے لیے وہ بہت اہمیت رکھتا ہے، وہ پھول اُن کا سارا دن اچھا بنا دیتا ہے اور اُن کا موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے۔

    سارہ خان کا فلک شبیر کی جانب سے ملنے والے پھول سے متعلق مزید کہنا ہے کہ ’جس دن اُنہیں فلک پھول نہیں دیتے انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آج کچھ نا مکمل سا ہے، دن میں کچھ کمی سی رہ گئی ہے-

    سارہ خان کا کہنا ہے کہ ’فلک شبیر کا اُن سے پیار جتانے کا یہ ایک طریقہ ہے فلک اسی طرح سے اُن سے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

  • اپنامنفرد مقام بنائیں اگرآپ رسک نہیں لیتےتوآپ اداکارنہیں کہلائیں گے    سنیل شیٹھی کا نئے اداکاروں کو مشورہ

    اپنامنفرد مقام بنائیں اگرآپ رسک نہیں لیتےتوآپ اداکارنہیں کہلائیں گے سنیل شیٹھی کا نئے اداکاروں کو مشورہ

    بالی ووڈ کے سینئیر اور لیجنڈری اداکار سنیل شیٹھی نوجوان اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا منفرد مقام بنائیں، اگر آپ رسک نہیں لیتے تو آپ اداکار نہیں کہلائیں گے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ پر 3 دہائیوں تک راج کرنے والے ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں انڈسٹری اب بہت تبدیل ہوگئی ہے اور میں اس میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں لگے بندھے کردار ادا نہیں کرتا بلکہ میں فلموں کیلئے بہت احتیاط سے کردار چنتا ہوں۔

    سنیل شیٹھی نے کہا کہ میں دیگر اداکاروں اور خاص طور پر ٹائیگر شروف اور ایوشمان کھرانا جیسے نوجوان اداکاروں کی طرح ہر ایک کے ساتھ کام نہیں کرسکتا بلکہ میں ایک مخصوص بینر تلے کام کرنے کو ترجیح دیتا ہوں اور میرے لیے یہ بات بھی معنیٰ رکھتی ہے کہ میری فلم کا ہدایت کار کون ہے-

    اداکار نے ساتھ ہی کہا کہ لیکن میں ٹائیگر اور ایوشمان کی تعریف کرنا چاہوں گا کہ وہ بینرز کے بجائے ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    سنیل شیٹھی نے نوجوان اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا منفرد مقام بنائیں، اگر آپ رسک نہیں لیتے تو آپ اداکار نہیں کہلائیں گے، سلمان خان ، اجے دیوگن، اکشے کمار کو دیکھیں انہوں نے اپنا مقام خود بنایا ہے اور یہاں تک پہنچے۔

    انہوں نے کہا کہ آج لوگ صرف باکس آفس دیکھتے ہیں اس لیے میں کہتا ہوں کہ کوئی بھی فلمساز میرے ساتھ 50 کروڑ کی فلم کرنے کے لیے تیار نہیں ہوگا لیکن وہ اکشے کمار کے ساتھ 500 کروڑ کی فلم بنالے گا۔

    واضح رہے کہ سنیل شیٹھی نے بالی ووڈ انڈسٹری کو ’بارڈر‘، ’کانٹے‘، ’مہرا‘، ’ہیرا پھیری‘ اور آوارا پاگل دیوانہ‘ جیسی کامیاب فلمیں دیں۔

  • فاطمہ ثنا شیخ سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی

    فاطمہ ثنا شیخ سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی

    بھارتی نوجوان اداکارہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا کہ اوباش نوجوان نے تھپڑ کے جواب میں انہیں مکا دے مارا تھا-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم دنگل سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ایک انٹریو میں انکشاف کیا کہ ایک بار وہ جم سے واپس آرہی تھیں کہ ایک اوباش نوجوان نے ان کا پیچھا کرنا شروع کیا لیکن جب انہیں محسوس ہوا تو وہ رک گئیں تو وہ گھورنے لگا جس پر اداکارہ نے پوچھا کیوں گھور رہے ہو، لڑکے نے جواب دیا ’گھورتا رہوں گا اور پھر مجھے چہرے پر چھوا تو میں نے سے تھپڑ ماردیا۔

    فاطمہ ثنا شیخ نے مزید بتایا کہ اوباش نوجوان نے مجھے تھپڑ کے جواب میں مکا دے مارا جس پر میں نے فوراً اپنے والد کو بلایا جو میرے پیچھے پیچھے ہی چلتے ہوئے آرہے تھے انہوں نے فوراً اس لڑکے کا پیچھا کیا اور چلاتے ہوئے کہا کون تھا جس نے میری بیٹی کو ہاتھ لگایا، لیکن میرے والد کے قریب آنے تو وہ لڑکا گلیوں میں بھاگ گیا۔

    اداکارہ نے اپنے فلمی کیریئر پر بات کرتے ہوئے کہا بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ کلچر موجود ہے اور مجھے بھی اس سے گزرنا پڑا ہے، میرے کیریئر میں ایسا وقت بھی آیا جب مجھے کہا گیا کہ فلم چاہیے تو جسمانی تعلق قائم کرنا ہوگا جب کہ انکار کرنے پر متعدد بار میرے پراجیکٹس دیگر اداکاراؤں کو دیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ اب تک فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘، ’سورج پر منگل بھاری‘، ’لڈو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جب کہ رواں سال ان کی فلم ’بھوت پولیس‘ ریلیز ہوگی جس میں وہ سیف علی خان اور علی فضل کے مدمقال کردار ادا کریں گے۔

  • سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان بھی نئی فلم کے ساتھ میدان میں آ گئے

    سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان بھی نئی فلم کے ساتھ میدان میں آ گئے

    بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم رادھے کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا تھا تاہم اب شاہ رخ خان بھی میدان میں آگئے ہیں-

    باغی ٹی وی :بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم’رادھے‘ کا 22 اپریل کو ٹریلر ریلیز ہوا تھا جس کا مداحوں کا بے صبری سے انتظارہے۔

    ہرفلم کی طرح اس فلم کے ڈائیلاگز بھی کافی جاندارہیں جسے شائقمن کی جانب سے خوب پسند کیا گیا یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ فہرست میں رہا تاہم اب فلم کا مداحوں کوشدت سے انتظارہے-

    تاہم اب بس مداح اس عید پرصرف شاہ رخ خان کی خبرنہیں دیکھیں گے بلکہ بالی ووڈ کنگ خان کو بڑی اسکرین پر بھی دیکھیں جی ہاں شاہ رخ خان بھی عید پراپنی نئی فلم کے ساتھ میدان میں آگئے ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ 13 مئی کوریلیزہونا ہے جب کہ اداکارکنگ خان کی فلم ’پریماتر‘ ایک ہفتے قبل ہی 7 مئی کوریلیزکردی جائے گی۔

    شاہ رخ خان کی فلم ’پریماتر‘ ایک تھرلرفلم ہے جس میں خوف اوررومانویت دوونوں ہی شامل ہیں۔

    جبکہ ایکشن سے بھرپور فلم’ رادھے‘ میں سلمان خان ڈرگ مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے لڑتے نظر آئیں گے۔ اداکار رندیپ ہودا فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ دیشا پٹانی اور جیکی شروف شامل ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ گذشتہ سال عید پر ریلیز کی جانی تھی تاہم کورونا کے باعث اسے ملتوی کیا گیا اور اب اس عیدالفطر کے موقع پر فلم 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ ٹریلر جاری ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    سلمان خان کی فلم رادھے کا گانا سیٹی مار ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

  • فیروز خان کے مطابق صبر اور برداشت میں کیا فرق ہے؟

    فیروز خان کے مطابق صبر اور برداشت میں کیا فرق ہے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ صبر اور برداشت دو الگ الگ چیزیں ہیں-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل پر بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیرواداکار فیروز خان نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران صبر اور برداشت کرنے میں واضح فرق بتایا ہے جسے اُن کے مداح و فالوورز کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے-

    سوشل میڈیا پر فیروز خان کے ایک انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے صبر اور برداشت میں فرق بتایا ہے-

    فیروز خان اپنے انٹرویو کے دوران میزبان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’صبر اور برداشت دو الگ الگ اور واضح چیزیں ہیں صبر کرنا اچھی بات ہے مگر برداشت کرنا بری بات نہیں ہے، اگر کوئی آپ کو تھوڑا سا بھی غرور یا تکبر دکھائے تو آپ کو بھی لازمی پلٹ کر غرور اور تکبر دکھانا چاہیے اور بتانا چاہیے کہ صحیح غرور اور تکبر دکھاتے کیسے ہیں۔

    فیروز خان کی اس وائرل ہوتی ویڈیو پر اُن کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں چند کا کہنا ہے کہ فیروز خان بالکل صحیح بات کر رہے ہیں جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ برداشت کرنا بھی اچھی بات ہوتی ہے۔

    فیروز خان بھی امتحانات ملتوی کرنے کے لئے طلبہ کے حق میں بول پڑے

  • پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے-

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 142 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 43 ہزار981 ٹیسٹ کئے گئے4 ہزار 487 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 10.20 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 211 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 99 ہزار328 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

  • کیا پاکستان کے حالات بھا رت جیسے ہونے والے ہیں ؟ امتحانات لینا کس کا فیصلہ تھا؟  اسد عمر نے بتا دیا

    کیا پاکستان کے حالات بھا رت جیسے ہونے والے ہیں ؟ امتحانات لینا کس کا فیصلہ تھا؟ اسد عمر نے بتا دیا

    سئنیر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے فیڈرل منسٹر آف پلاننگ اسد عمر سے انٹرویو میں کورونا وبا کی موجودی صورتحال ملک میں ویکسین اور بچوں کے امتحانات کے حوالے سے بات گفتگو کی-

    باغی ٹی وی : مبشر لقمان نے انٹر ویو کے آغآز میں اسد عمر سے امتحانات دینے والے بچوں کے بارے میں سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو کورونا کے خوف سے منہ پر ماسک لگا کر بیٹھے ہیں لیکن جو ایک لاکھ بچہ کمرہ امتحان میں بیٹھا ہے اس کا کوئی والی وارث ہے-

    جس پر اسد عمر نے کہا کہ ایک لاکھ بچہ سارا ایک کمرے میں تو نہیں بیٹھا امتحان کرانے ہیں یا نہیں کرانے یہ ایجوکیشن منسٹری کا فیصلہ تھا انہوں نے فیصلہ کیا کہ امتحان کرانے ہیں ہمارے کچھ پروٹوکولز ہیں جو این سی او سی ترتیب دیتی ہے اور ان پروٹوکولز کے مطابق آپ کوئی سرگرمی کر سکتے ہیں یا نہیں کر سکتے وہ بالکل واضح بتائے گئے اور کل سحت کے حوالے سے کچھ ایشوز آ رہے تھے تو اسی لئے آج صبح کی این سی او سی میٹنگ کے اہجنڈا پر بھی میں نے یہ پوائنٹ ڈلوایا تھا اور ہم نے وہ دوبارہ سے واضح کیا ہے اور مین نے ان کا آرڈر بھی کرنا ہے اگر آپ کے پاس کوئی ویڈیو ہے تو مجھے آپ بھجوا دیں-اگر وائیولیشن ہو رہی ہے تو لمٹ سے کراس تو پھر شٹ ڈاؤن کرا دیتے ہیں-

    مبشر لقمان نے کہا کہ وہ اپنے فون کی رسائی انہیں دے دیتے ہیں وہ خود دیکھ لیں کہ بچوں نے اپنی رپورٹس مجھے بھیجی ہیں کہ وہ کوویڈ پوزیٹیو ہیں -اور وہ امتحان دے رہیں بذات خود ایک وائیولیشن ہے اور آپ کے پاس گیج کرنے کا کوئی طریقہ ہی نہیں ہے کہ جو آرہا ہے وہ محفوظ ہے یا نہیں میری بیٹی نے جو امتحان دینا ہے وہاں جا کر تو مجھے آپ کیوں غیر محفوظ کر رہے ہیں-

    اسد عمر نے کہا کہ ایک ہوتی ہے کہ آپ کی گائڈ لائنز کیا ہیں دوسرا کہ وہ گائیڈ لائینز پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں یہ ہمیں پتہ ہے لیکن بدقسمتی سے پورے ملک میں ایس او پیز پر عمل صرف 31 فیصد ہو رہا ہے یعنی 10 میں 7 ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے تو وائیولیشن ہو سکتی ہے لیکن جو گائیڈ لائینز ہیں ایگزامینیشن سنٹر میں پچاس سے زیادہ طالبعلم نہیں ہو نے چاہیئے اگر گائیڈ لائینز پر عمل کیا جائے تو رسک نہ ہونے کے برابر ہوگا-اگر آپ بھی ادھر سے جا کر گاڑی میں ہی بیٹھیں گے تو اس میں بھی رسک ہوگا اگر گائیڈ لائنز پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں وہ ایک علیحدہ بات ہے باقی تو جواب شفقت محمود صاحب دے سکتے ہیں-

    تاہم انہوں نے ایجوکیشن منسٹری پر اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا-انہوں نے کہا صرف یہ ایک لاکھ بچے نہیں باقی بھی تو 22 کروڑ عوام ہے نا اور ہم سب ایسی سرگرمی میں ملوث ہیں جس میں کہیں نہ کہیں کوئی ایک لیول تک رسک ہے اگر میں ختم کرنا چاہوں تو بس ٹریول بھی بند ہو جائے تما آفسز بھی بند ہو جائیں اور ہم یہ انٹر ویو نہ دے رہے ہوں وغیرہ اور ہم نے ایک لیول رکھا ہے اگر اس لیول تک رسک ہو تو معقول ہے اور میں پھر وہی کہوں گا جو پروسیجر ہیں اس کو فالو کیا جائے 50 سے زیادہ ایگزامینیشن سنٹر بناؤ تو رسک ایک ایسے لیول پر رہے جو معقول ہو –

    مبشر لقمان نے سوال اٹھایا کہ ہال بڑا ہے اس میں پچاس لوگ ہیں فاصلہ زیادہ ہے لیکن جب بچے ایک گیٹ سے ایگزٹ اور انٹر ہوں گے اور گروپ میں مل کر کھڑے ہوں گے تو اس کا کیا لائحہ عمل ہوگا-

    اسد عمر نے مبشر لقمان کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بالکل یہی سوال انہوں نے بھی این سی او سی اجلاس میں اٹھایا تھا –

    مبشر لقمنا نے کہا دو دن قبل آپ کے چئیرمین سینٹ نے کھانا کیا ہوا تھا افطاری پر اور اگر وہ وائیولیشن نہیں ہے تو جائیں ان کو گرفتار کریں اگر قانون بنانے والے احترام نہیں کریں گے اس کو فالو نہیں کریں گے تو عوام کا کیا قصور ہے-

    جس پر فیڈرل منسٹر نے کہا کہ 100 فیصد یہ صحیح بات ہے کہ ساری یہ تو اگر آپ میرا ایک انٹرویو دیکھیں میڈیا پر پچھکے ہفتے تو میں نے خاص طور پر وزرا سے اپیل کی تھی کہ لیڈر شپ دکھائیں اس وقت یہ وقت ہے اپنی لیڈر شپ دکھانے کا-

    انہوں نے کہا میں کراچی میں تھا تو میرے ایم این اے مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ ہم کیا کریں جس پر میں نے کہا کہ جاؤ بھئی اپنے حلقے میں جا کر رول ماڈل بنو پیغام دو-

    اسد عمر نے مبشر لقمان کی بات ست اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں کہ کوئی جتنا کسی سینئیر پوزیشن میں ہوگا اتنی ہی ذمہ داری زیادہ ہوتی ہے-

    سینئیر صحافی نے کہا کہ انڈیا کے پاس آکسیجن نہیں ہے ہمارے پاس ویکسین نہیں ہے اور حکومت نے کوئی اس حوالے سے کوشش بھی نہیں کی جو ویکسین آئی تھی وہ مفت ملی تھی اور ابھی 5 لاکھ پیسے دے کر خریدی جو ہم نے اربوں کھربوں ای سی او سی کے حوالے کئے تھے کیا وہ کہیں پر خرچ ہوں گے-

    فیڈرل منسٹر آف پلاننگ نے کہا کہ ہم اس مہینے اگلے ہفتے تک ٹوٹل ویکسین آ چکی ہو گی ملک کے اندر وہ تقریباً 60 لاکھ ہو گی وہ ساٹھ لاکھ میں سے 10 سے 15 فیصد چائینز کی طرف سے عطیہ ہے اور باقی ساری خریدی گئی ہے اور میں اس وقت اربوں روپے میں ویکسین خرید کے پورے پاکستان میں تقسیم کر رہا ہوں بشمول سندھ کے صوبے میں جہاں پر بلاول زرداری کی پارٹی کی حکومت ہے اور انہوں نے ابھی تک صفر ویکسین اپنی عوام کو مہیا کئے ہیں –

  • عام پودا جیٹروفاکرکاس میں دریافت مرکب کینسر کیخلاف لڑائی میں نیا ہتھیار

    عام پودا جیٹروفاکرکاس میں دریافت مرکب کینسر کیخلاف لڑائی میں نیا ہتھیار

    نیویارک: پوردوا یونیورسٹی اور اسکرپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے بہتات میں اگنے والے عام شرب جیٹروفا کرکاس سے ایک نیا مرکب نکالا ہے جو ایسے کینسر پروٹین پر اثر انداز ہوتا جو اس سے قبل کسی بھی دوا سے قابو نہیں آرہا تھا۔

    باغی ٹی وی: کینسر کے مرض میں خلیات مرتے نہیں بلکہ گچھے اور رسولی کی صورت میں جمع ہوجاتے ہیں اس کے بعد وہ بدن کے دوسرے حصے میں پھیلتے جاتے ہیں اپنی تعداد بڑھانے کے لیے کینسر کے خلیات دیگر صحت مند خلیات کے ڈی این اے پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

    بعض اقسام، مثلاً دماغ، چھاتی، آنت، پھیپھڑے اور جگر کے کینسر میں بی آر اے ٹی ون (BRAT1 ) نامی پروٹین ہی ڈی این اے کے تباہی اور مرمت کے تمام معاملات کو کنٹرول کرتا ہے اس پروٹین کا علاج کرکے ان اقسام کے کینسر کو بڑی حد تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے لیکن بدقسمتی کہ اب تک اس پروٹین پر اثرکرنے والی کوئی دوا نہیں بنائی جاسکی ہے۔

    اس دریافت کے اہم سائنسدان پروفیسر منگجائی ڈائی نے کہا کہ جہاں تک کینسر خلیات کو مارنے اور انہیں دوسرے مقام تک روکنے کے لیے ہمارے پاس بہت سے مرکبات ہیں لیکن بی آر اے ٹی ون کو روکنے والا کوئی ادویاتی مرکب ہمارے پاس نہ تھا-

    سائنسدانوں نے کرکیوسون اے، بی، سی اور ڈی کو تجربہ گاہ میں بریسٹ کینسر کے خلیات پرآزمایا اس میں کرکیوسون ڈی بہت مؤثر دیکھا گیا جس نے سرطانی رسولی کو چھوٹا کردیا جب اسے ایک دوا ایٹوپوسائڈ کے ساتھ ملاکر استعمال کیا گیا تو مزید اچھا نتیجہ نکلا۔ واضح رہے کہ یہ دوا بریسٹ کینسر میں عام استعمال ہوتی ہے اور ایف ڈی اے سے منظورشدہ بھی ہے۔

    لیکن فی الحال ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ جیٹروفا کی جڑوں سے کرکیوسون ڈی کو نکالنا بہت مشکل ہے کیونکہ بہت ساری جڑوں سے اس کی معمولی مقدار ہی نکل پاتی ہے۔ اگلے مرحلے میں اسے تجربہ گاہ میں تالیف کرنے کی کوشش کی جائے گی سائنسدان پرامید ہیں کہ اس طرح مرکب کی قدرے خاص حالت مل سکے گی –

    یاد رہے کہ جیٹروفا کرکاس امریکا بھر میں عام پایا جاتا ہے جو اس سے قبل بایوفیول کی تیاری میں عالمی شہرت رکھتا ہے۔ اس پیڑ سے ’کرکیوسونس‘ نامی کئی مرکبات حاصل ہوئے ہیں۔ اپنی ساخت کی بنا پر یہ دیگر مرکبات سے بہت مختلف ہیں اور ان میں کئی طرح کی حیاتیاتی سرگرمیاں بھی دیکھی گئی ہیں توقع ہے کینسر کے خلاف لڑائی میں نئے ہتھیار اسی پیڑ سے حاصل ہوسکیں گے۔

  • کورونا نے دنیا کو احساس دلایا انسانیت سب سے پہلے ہے   عتیقہ اوڈھو

    کورونا نے دنیا کو احساس دلایا انسانیت سب سے پہلے ہے عتیقہ اوڈھو

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھوکا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس احساس دلاتا ہے کہ انسانیت سب سے پہلے ہے۔

    باغی ٹی وی : عتیقہ اوڈھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس بحران سے دوچار پڑوسی ملک بھارت کے لیے دُعائیہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے تمام اختلافات کو فراموش کریں اور وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر متحد ہوجائیں۔


    اداکارہ نے کہا کہ اس وائرس نے ہمیں اس بات کا احساس دلایا ہے کہ ہمیں معاشرتی یا سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ’کورونا وائرس ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ سب سے پہلے انسانیت ہے انسانیت رنگ و نسل ،سیاست اور مذہب سے بالاتر ہے-

    عتیقہ اوڈھو نے پڑوسی ملک بھارت کے لیے خصوصی دُعا بھی کی اور ہیش ٹیگ #AllahKnowsAll بھی استعمال کیا-

    واضح رہے کہ بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے-

    بھارت کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر، آکسیجن، ڈاکٹر، دوا سب کم پڑگئے ہیں جبکہ مرنے والوں کے لیے شمشان گھاٹوں میں لکڑیاں، قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی، میتوں کو اجتماعی طور پر سپرد خاک کرنے کی نوبت آگئی ہے-

    اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستانی عوام کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے کورونا کے جلد مکمل خاتمے کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں جن میں پاکستانی شوبز ستارے بھی شامل ہیں-

    بشریٰ انصاری کی پاکستانی عوام سے بھارتیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل

    کورونا سے تباہ حال بھارت کے لئے پاکستانی فنکار دعاگو

    کورونا وبا: آپ ہماری تمام دعاؤں میں شامل ہیں فیصل قریشی کا بھارتیوں کو پیغام

  • ڈیانا زندہ ہوتیں توبہو میگھن مارکل سے مل کر خوش ہوتیں

    ڈیانا زندہ ہوتیں توبہو میگھن مارکل سے مل کر خوش ہوتیں

    ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کے چھوٹے بیٹے ڈیوک آف یارک پرنس اینڈریو کی سابق اہلیہ کا کہنا ہے کہ میگھن مارکل کو اپنی ساس لیڈی ڈیانا سے ملنے کا موقع تو لیڈی ڈیانا اپنی بہو سے مل کر خوش ہوتیں-

    باغی ٹی وی :سارہ فرگوسن شہزادی ڈیانا کی سابق دیورانی ہیں کا کہنا ہے کہ میگھن مارکل کو اپنی ساس لیڈی ڈیانا سے ملنے کا موقع تو نہ مل سکا لیکن اگر وہ لیڈی ڈیانا سے ملتیں تو ڈیانا ان سے ملکر خوش ہوتیں۔

    سارہ فرگوسن کا ’گوڈ مارننگ برٹین‘ کا ایک 3 برس پرانا انٹریو وائرل ہو رہا ہے جس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈچز آف یارک نے آنجہانی ڈیانا کو یاد کرتے ہوئے اس سوال پر کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری کی سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے شادی پر انکا ردِعمل کیا ہوتا سارہ فرگوسن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ ان لڑکوں کی شادی سے بہت پہلے ڈیانا چلی گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیکن اس کے باوجود ان دونوں نے بہت اچھے طور پر اپنے کام کیے، اسکا کریڈٹ ان کی ماں کو جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیانا کی شفقت اور محبت کا ہی نتیجہ ہے اور میں ایمانداری سے سمجھتی ہوں کہ اگر وہ ہوتیں تو اپنی حیرت انگیز بہوئوں میگھن اور کیتھرائن پر فخر کرتیں اور دونوں بیٹوں کو گلے لگا کر کہتیں کہ تم نے بہترین بیویوں کا چناؤ کیا۔