Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عوام سے رابطے بڑھانے کے لئے برطانوی ایجنسی نے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا

    عوام سے رابطے بڑھانے کے لئے برطانوی ایجنسی نے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا

    لندن: برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو نے انسٹا گرام پر اپنا اکائونٹ بنالیا جس پر معلومات شیئر کی جائیں گی ۔

    باغی ٹی وی : اس ضمن میں برطانیہ کی ʼایم آئی فائیو نے جمعرات کو فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے ایم آئی فائیو کا انسٹاگرام پر آفیشل اکاؤنٹ ʼایم آئی فائیو آفیشل کے نام سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے ادارے سے متعلق قیاس آرائیاں دور کرنے کے ساتھ ساتھ ایسا مواد بھی عوام کے ساتھ شیئر کرے گی جو اس سے قبل منظر عام پر نہیں لایا گیا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایم آئی فائیو انسٹاگرام پر حاضر سروس انٹیلی جنس آفیسرز کے ساتھ آن لائن سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے جبکہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ملازمت کے مواقع کو بھی فروغ دے گی۔​

    برطانیہ کی خفیہ ʼایجنسی ایم آئی فائیو اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کر کے عوام سے رابطے میں رہنے کا آغاز کر رہی ہے۔ایم آئی فائیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے عوام تک ایسی معلومات پہنچائے گی جس سے وہ لا علم ہیں۔

    ایم آئی فائیو لندن میں اپنے ہیڈ کوارٹر کے تہہ خانے میں موجود میوزیم کی تاریخی نمائشوں سے متعلق معلومات بھی پہلی مرتبہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرے گی۔

    خفیہ ایجنسی کی جانب سے انسٹاگرام کے ذریعے عوام تک معلومات فراہم کرنے کا یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ʼایم آئی فائیو کے نئے ڈائریکٹر جنرل کین میک کیلم نے گزشتہ برس اکتوبر میں پہلی میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ وہ خفیہ ایجنسی میں نئے طریقے آزماتے ہوئے انہیں سب کے سامنے لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • زبوں حالی کا شکار عینک والا جن کے کرداروں کے لئے یاسرحسین کی عران خان سے مدد کی اپیل

    زبوں حالی کا شکار عینک والا جن کے کرداروں کے لئے یاسرحسین کی عران خان سے مدد کی اپیل

    بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ جنوں اور پریوں کے قصوں سے بھرپور90ء کی دہائی کا پی ٹی وی ڈراما سیریز عینک والا جن ڈراما طویل عرصے تک نشر ہوتا رہا اور آج بھی لوگ نستور جن، زکوٹا، ہامون جادوگر اور بل بتوڑی کے کرداروں کو بھولے نہیں ہیں-

    باغی ٹی وی : مذکورہ ڈرامے کو جتنی مقبولیت پاکستان میں حاصل ہوئی وہ آج تک کسی ڈرامے کا مقدر نہیں بنی تاہم ڈرامے میں کام کرنے والی کاسٹ کا حال اب زیادہ اچھا نہیں یہ ایسے ٹی وی اداکاروں کے لیے عام مسئلہ ہے جو کسی شو میں طویل عرصے تک کام کرتے ہیں اور ان کے کردار اتنے مشہور ہوجاتے ہیں کہ دیگر ڈائریکٹرز ان کو کاسٹ کرنے سے گھبراتے ہیں۔

    ان ڈائریکٹرز کو لگتا ہے کہ ان کے ڈراموں میں وہ اداکار اپنے سابقہ کردار کے اثر سے باہر نہیں نکل سکے گا۔

    تاہم اب اداکار یاسر حسین ان کی مدد کے لئے سامنے آئے ہیں اورسوشل میڈیا کے ذریعے وزیراعظم سے ان کی مدد کی درخواست کی ہے۔

    یاسر حسین نے انسٹا اسٹوری میں ایک تصویر شئیر کی تصویر میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ڈرامہ سیریل ’عینک والا جن‘ کے تین معروف کردار موجود ہیں۔

    یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کیا آپ جانتے ہیں کہ عینک والا جن کی کاسٹ کو دوبارہ کاسٹ نہیں یا گیا، ان میں سے آدھے لوگ بھوک سے مرگئے اور باقی افراد میں سے کچھ امداد پر زندہ ہیں۔

    انہوں نے لکھا وزیراعظم عمران خان ان فنکاروں نے ہسپتال سے پارٹی بنانے تک آپ کا ساتھ دیا، ان کی حالت پر رحم کریں۔

    عمران خان کے ساتھ کھڑے کرداروں میں ’زکوٹا جِن‘، ہامون جادوگر اور ’بل بتوڑی‘ شامل ہیں جنہوں نے تصویر میں اپنا وہی منفرد روپ اپنایا ہوا ہے جس سے اُنہیں ماضی میں کافی شہرت ملی۔

    عینک والا جن میں زکوٹا جن کا کردار ادا کرنے الے مطلوب الرحمن المعروف منا لاہوری مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے 2018 میں انتقال کر گئے تھے جبکہ 2017 میں بل بتوڑی کا کردار ادا کرنے والی نصرت آرا بیگم کا انتقال ہوا تھا۔

    انہوں نے بھی طویل بیماری کا سامنا کیا جبکہ مالی مشکلات کے باعث علاج معالجے کی سہولیات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا بھی ہوا۔

  • امتحانات کے لیے طلبہ کے ساتھ زبردستی کرنا غلط ہے    مہوش حیات

    امتحانات کے لیے طلبہ کے ساتھ زبردستی کرنا غلط ہے مہوش حیات

    پاکستانی تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کردی ہے۔

    باغی ٹی وی :واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے حال ہی میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ اے لیول، او لیول، اے ایس، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات نئی تاریخوں کے تحت ہوں گے، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے۔

    شفقت محمود نے کہا تھا کہ امتحانات کا نیا شیڈول مدِنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹیز میں داخلے کئے جائیں گے، متاثرہ اضلاع کی یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی 8 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر حکومت نے ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید الفطر تک بند رہیں گے۔

    وفاقی وزیر تعلیم کے اس بیان کے بعد طلبا نے مطالبہ کیا تھا کہ امتحانات کینسل کئے جائیں کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے اسکولز ، کالجز بند ہونے کی وجہ سے ان کا سلیبس مکمل نہیں ہوا ہے جس کے بعد شوبز شخصیات بھی طلبہ کی حمایت میں سامنے آئیں اور ملک میں بڑھتے کورونا کی شرح کے پیش نظر حکومت سے امتحانات کینسل کرنے کا مطالبہ کیا جن میں اب مہوش حیات بھی شامل ہوگئی ہیں-


    اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں وزیر تعلیم کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات کے لیے طلبہ کے ساتھ زبردستی کرنا غلط ہے۔ یہ ناصرف کورونا کی تیسری لہر میں خطرناک ثابت ہوگا بلکہ منتشرتعلیمی ماحول میں ناانصافی بھی ہوگی۔

    انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے اپیل کی کہ باقی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس سال امتحانات منسوخ کیے جائیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے گلوکارعاصم اظہر اور وقار ذکاء ،اداکار فیروز خان ،اداکار آغا علی بھی حکومت سے امتحانات نہ لینے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

    آغا علی نے امتحانات ملتوی کرنے کے لئے طلبہ کے حق میں آواز اٹھا دی

    ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں ،شفقت محمود کے حالیہ بیان پر عاصم اظہر کا…

    فیروز خان بھی امتحانات ملتوی کرنے کے لئے طلبہ کے حق میں بول پڑے

  • مجھے دُکھ ہے کہ ہمارے ملک میں قانون کی پاسداری نہیں کی جا رہی     اظہر رنگیلا

    مجھے دُکھ ہے کہ ہمارے ملک میں قانون کی پاسداری نہیں کی جا رہی اظہر رنگیلا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور کامیڈین واداکار اظہر رنگیلا قانون توڑنے والوںسے نالاں نظر آتے ہیں-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامیڈین واداکار اظہر رنگیلا نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانون کی پاسداری نہیں کی جا رہی جس کا مجھے بہت زیادہ دکھ ہے، چھوٹے بچے مین شاہراہوں پر آ کر موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چلاتے ہیں،کچھ تو ون ویلنگ بھی کرتے ہیں۔

    اظہر رنگیلا کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے کہ کیا قانون بچوں اور شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت دیتا ہے، کچھ سال پیچھے چلے جائیں تانگوں اور گاڑیوں تک کو نمبرز لگے ہوتے تھے، اب معاملات ماضی کے برعکس ہیں۔

    کامیڈین اداکار نے کہا کہ انسان سے زندگی میں غلطیاں سرزد ہوتی رہتی ہیں میری ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ اپنی اصلاح کروں اور ایک مرتبہ جو غلطی ہو جائے اس کو دوبارہ نہ دہراﺅں۔

  • کورونا سے تباہ حال بھارت کے لئے پاکستانی فنکار دعاگو

    کورونا سے تباہ حال بھارت کے لئے پاکستانی فنکار دعاگو

    کورونا کی موجودہ صورتحال پرجہاں ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو خدمات کی پیشکش کی گئی اور حکومتی عہدیداران نے سمیت سمیت پاکستان بھر سے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں پاکستانی فنکاروں نے بھارت کے لئے پیغامات جاری کئے ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 71 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 348,000 بھارت نے کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ نئے کیسوں کے معاملے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ متاثرین کے لیے انتہائی ضروری آکسیجن گیس کی قلت پیدا ہوگئی اور اس ضمن میں بلیک مارکیٹ بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمشان گھاٹوں کی بھی کمی ہو گئی ہے.

    بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے-

    بھارت کی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے گزشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو 50 ایمبولنس اور رضاکار بھجوانے کی پیشکش کی تھی جبکہ آج وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پاکستان بھر سے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمسایہ ملک کو وینٹی لیٹر، بی آئی پی اے پی، ڈیجیٹل ایکسرے مشین، پی پی ای اور دیگر متعلقہ اشیاء دینے کے لیے تیار ہیں۔

    گزشتہ روز سے پاکستان میں ہیش ٹیگ PakistanStandWithIndia# اور PakistanWithIndia# ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے اور عوام کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے کورونا کے جلد مکمل خاتمے کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں جن میں پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں-

    معروف اداکارعلی ظفر نے کہا کہ بھارت کے لئے نیک خواہشات ہیں، اس مشکل وقت میں ہم بھارتیوں کے ساتھ ہیں-

    اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کی خطرناک صورت حال کا سنا ہے، لیکن اس مشکل وقت میں پاکستان بھارت کے ساتھ کھڑا ہے، ہم سب آپ سب کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں کیونکہ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہے۔

    احمد علی بٹ نے کہا کہ ہم سب بھارتیوں کی صحت کے لئے دعاگو ہیں اللہ تعالی ہم سب پر رحم فرمائے اور اس وبائی مرض سے نجات دے۔

    شہریار منور نے بھی انسانی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ دنیا کو کوویڈ 19 کا سامنا ہے، بھارت میں تو حالات بہت برے ہیں، ہم ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتیو! مضبوط رہو، انشاءاللہ یہ برا وقت بھی نکل جائے گا۔

    پاکستانی فنکاروں کے اس خیرسگالی کے اس جذبے کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    بھارت کی تباہی دیکھ کرپاکستان کی بھارت کوباضابطہ مدد کی پیشکش:سامان:ادویات تیار:بھارت کےپیغام کاانتظار

    اللہ تعالیٰ سب کوکوروناوباسےنجات دے:پاکستان ہویابھارت انسانیت کوتڑپتےہوئےنہیں دیکھ…

    کورونا سے تباہ حال بھارت اورمسلمانوں کےدشمن ہندووں کوبچانے کے لیے مسلمان پلازمہ عطیہ کرنے لگے

    کنگنا رناوت بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر پاکستان کی ہمدردی کی معترف

  • پاکستان میں کورونا سے مزید118 اموات ، مثبت کیسزمیں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید118 اموات ، مثبت کیسزمیں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 118 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 55 ہزار128 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 611 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 10.17 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار16 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔


    واضح رہے کہ بھارت میں بھی کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شتح کی وجہ سے کرتا پور ہر قسم کی نقل و حرکت کے لئے 16 مارچ 2020 سے بند ہے۔ مزید یہ کہ ، کوویڈ کے حالیہ اضافے کی وجہ سے ، 19 اپریل سے واہگہ بارڈر سمیت ، ہندوستان سے ہر قسم کے سفر پر پابندی عائد ہے۔

  • کھجور کا ملک شیک ٹھنڈک اور صحت ساتھ ساتھ

    کھجور کا ملک شیک ٹھنڈک اور صحت ساتھ ساتھ

    کھجور کا ملک شیک
    اجزاء:
    کھجوریں 50 گرام بھگو لیں
    دودھ 75 ملی لیٹر
    آئس کیوب آدھا کپ
    چینی 50 گرام
    دہی 50 گرم

    ترکیب:
    بلینڈر میں کھجوریں دہی چینی دودھ اور آئس کیوب ڈال کر بلینڈ کریں اور گلاسوں میں ڈال کر سرو کریں کھجور کھانے کے بے شمار فوائد ہیں اسکا ملک شیک طاقت بھی دیتا ہے اور ٹھنڈک بھی –

  • ’ارطغرل غازی‘ کے  اُردو ورژن کی مقبولیت کا نیا ریکارڈ

    ’ارطغرل غازی‘ کے اُردو ورژن کی مقبولیت کا نیا ریکارڈ

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے اُردو ورژن نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرترک ڈرامہ سیریل دیریلش ارطغرل کو گزشتہ برس اپریل سے اُردو زبان میں ڈب کر کے پاکستان ٹیلیویژن پر نشر کیا جا رہا ہے اس ڈرامے نے دنیا بھر سمیت پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے-

    تاہم اس ڈرامے نے ایک اور اعزاز اپنے ناک کرلیا ہے تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 1 کی پہلی قسط پر 100 ملین ویوز آگئے ہیں۔

    ارطغرل غازی‘ کے اُردو ورژن کی پہلی قسط پر 100 ملین ویوز کے بعد اس ڈرامے نے پاکستان میں اپنی مقبولیت کے نئے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔

    پاکستان میں اس سریز کے خوب چرچے رہے نہ صرف ڈرانے کو پاکستان میں سراہا گیا بلکہ ترک اداکاروں کو پاکستان میں موجود مداحوں کی جانب سے خوب پیار دیا گیا یہ ڈرامہ لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بنا کہ ہر خاص عام اس ڈرامے کے سحر میں مبتلا نظر آیا جن میں شوبز شخصیات ،سیاسی و سماجی شخصیات بھی شامل ہیں-

    ارطغرل اپنے پلاٹ ، اپنی پروڈکشن اور اداکاری کے اعتبار سے بلاشبہ ایک شاہکار ہے۔ ’ارطغرل‘ ترکی کے خانہ بدوش قبیلے ’قائی‘ کی کہانی ہےقائی قبیلہ ایک جنگجو قبیلہ ہے جو ایک طرف بے رحم موسموں کے نشانے پر ہے اور دوسری جانب منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

  • کنگنا رناوت بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر پاکستان کی ہمدردی کی معترف

    کنگنا رناوت بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر پاکستان کی ہمدردی کی معترف

    بھارت کی کورونا کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے بھارت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے ہر 3 منٹ میں ایک شخص جان کی بازی ہار رہا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 68 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 28 ہزار کے قریب افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں بھارت نے کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ نئے کیسوں کے معاملے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، جب کہ متاثرین کے لیے انتہائی ضروری آکسیجن گیس کی قلت پیدا ہوگئی اور اس ضمن میں بلیک مارکیٹ بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمشان گھاٹوں کی بھی کمی ہو گئی ہے.

    بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے-

    بھارت کی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے گزشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو 50 ایمبولنس اور رضاکار بھجوانے کی پیشکش کی تھی جبکہ آج وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت پاکستان بھر سے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    پاکستان میں ہیش ٹیگ PakistanStandWithIndia# اور PakistanWithIndia# ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے اور عوام کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے کورونا کے جلد مکمل خاتمے کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

    اس ساری صورتحال پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی خاموش نہ رہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی اس ہمدردی کا اعتراف کیا-


    کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر 52000 سے زائد ٹوئٹس کے ساتھ موجود ٹاپ ٹرینڈ پر لکھا کہ پاکستانیوں کی جانب سے PakistanStandWithIndia# کو ٹاپ پر دیکھ پر بہت اچھا لگا۔اس آزمائش کے وقت میں ہم ان کی ہمدردی کا اعتراف کرتے ہیں-

    60 سے زائد ہندؤوں کی آخری رسومات:اپنوں نے کیا انکارتودومسلمانوں نے حق اداکردیا

  • شائستہ لودھی نے اپنی طلاق سے متعلق خاموشی توڑ دی

    شائستہ لودھی نے اپنی طلاق سے متعلق خاموشی توڑ دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور ٹی وی میزبان شائستہ لودھی نے اپنے پہلی بار اپنے پہلے شوہر وقار سے طلاق کے حوالے سے بات کی کہا کبھی کبھی علیحدہ ہونا ہی بہتر رہتا ہے-

    باغی ٹی وی : شائستہ لودھی گلوکار فاخر کے ہمراہ ندا یاسر کے شو ’شان سحور‘ میں شریک ہوئیں جس میں شائستہ لودھی نے اپنی پہلی طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا میں اس سفر کو ایک دوسرے نظریے سے دیکھتی ہوں میرے مطابق بہت پیارا سفر تھا۔

    شائستہ لودھی نے کہا اپنے بسے بسائے گھر کو چھوڑنا کسی بھی عورت کے لیے آسان نہیں ہوتا۔ لیکن میں اس سفر کے بارے میں سوچتی ہوں کہ مجھے ہماری 12 سالہ خوبصورت ازدواجی زندگی نے ہمیں خوبصورت بچے دیئے اور میں نے اپنی شادی کے دوران زندگی کے اصل معنی سیکھے۔

    شائستہ لودھی نے اپنی طلاق کے بارے میں کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ طلاق کے معاملے میں ایک شخص ہی برا ہوتا ہے کبھی کبھی دو اچھے لوگوں کے درمیان بھی چیزیں خراب ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے آپ رشتے کو مزید قائم نہیں رکھ سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے اس شادی کے دوران میں نے بھی غلطیاں کی ہوں اور تھوڑی غلطیاں سابق شوہر کی طرف سے بھی ہوئی ہوں لیکن جو رشتہ اچھے نوٹ پر ختم کیا جائے اس میں آپ کی بھی عزت ہوتی ہے اور سامنے والے کی بھی۔

    شائستہ لودھی نے اپنے سابق شوہر وقار واحدی کو بہترین باپ قرار دیتے ہوئے کہا اس وقت میرے کچھ بیوقوف ساتھیوں نے مجھے مشورہ دیا کہ ٹی وی پر آکر سب بولو اور میں نے یہ کیا ، جو غلط تھا شاید اس وقت ہمارے معاملات ٹھیک ہو جاتے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ مجھے خاموش رہنا چاہیے تھا جس کا مجھے بعد میں مجھے احساس ہوا –

    شائستہ نے مزید کہا کہ کچھ عقلمند لوگوں نے مشورے دئیے کہ ہر چیز کے بارے میں ٹی وی پر بات نہیں کرنی چاہئے۔ کیونکہ جب آپ ایک بات کہتے ہیں تو اس کی خود بخود سو باتیں بن جاتی ہیں جس کے بارے میں آپ کو بھی معلوم نہیں ہوتا۔

    شائستہ لودھی نے مزید کہا جب آپ جوان ہوتے ہیں تو آپ کو سب کچھ صحیح لگ رہاہوتا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو سمجھ آتا ہے اور اگر مجھے اس وقت عقل ہوتی تو میں سمجھ جاتی اس لیےمیری بھی غلطیاں تھیں۔

    شائستہ نے کہا کہ شادی ایک بہت پیارا رشتہ ہے لیکن جب آپ کا شادی میں بالکل بھی گزارا نہ ہورہا ہو تو الگ بات ہے لیکن میں کہتی ہوں آپ کو بہت ساری چیزوں کو سمجھنا چاہئے۔

    اپنے سابق شوہر وقار کی وفات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شائستہ لودھی نے بتایا کہ طلاق کے بعد ہم دونوں نے شادیاں کر لیں، بعدازاں وقار مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے اور ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی جس کے باعث وہ انتقال کر گئے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میرے اپنی سابق ساس کے ساتھ اب بھی بہت اچھے تعلقات ہیں اور میرے بچے اپنے دادا دادی کے ساتھ اچھا وقت بھی گزارتے ہیں، میری تین مائیں ہیں۔

    واضح رہے کہ شائستہ لودھی نے 2015 میں عدنان لودھی سے دوسری شادی کی تھی پہلی شادی سے ان کے تین بچے ہیں۔