Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ٹام کروز نے حقیقی زندگی میں بھی مشن امپا سیبل کو پوسیبل بنادیا

    ٹام کروز نے حقیقی زندگی میں بھی مشن امپا سیبل کو پوسیبل بنادیا

    ہالی ووڈ فلموں کے ایکشن ہیرو ٹام کروز نے حقیقی زندگی میں بھی مشن امپا سیبل کو پوسیبل بنادیا-

    باغی ٹی وی : اداکار ٹام کروز کی ایکشن، سسپنس اور تھرلر سے بھرپور ’مشن امپاسبل‘سیریز کی ساتویں فلم ’مشن امپاسبل 7‘کی گزشتہ برس اٹلی میں جاری شوٹنگ کورونا کی وجہ سے روک دی گئی تھی لیکن اب ایک بار پھر فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔

    شوٹنگ کے دوران ٹام کروز نے نہایت بہادری کا مظاہرہ کرکے ثابت کردیا کہ وہ صرف فلموں میں ہی لوگوں کی جان نہیں بچاتے بلکہ اصل زندگی میں بھی لوگوں کی جان بچاتے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم ’مشن امپاسبل7‘ کا برطانیہ میں نارتھ یارکشائر ماؤس ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین پر ایک ایکشن سین فلمایا جارہا تھا ٹام کروز کے ساتھ ٹرین پر کیمرہ مین بھی موجود تھا جو اس سین کی عکسبندی کررہا تھا اس کیمرہ مین نے خود کو گرنے سے بچانے کے لیے ایک رسی کی مدد سے باندھا ہوا تھا لیکن اس کے باوجود کیمرہ مین کا پیر پھسلا اور وہ ٹرین سے گرنے لگا۔

    جیسے ہی کیمرہ مین چلتی ٹرین سے گرنے والا تھا ٹام کروز نے بہادری سے اسے پکڑا اور اسے اوپر کھینچنے لگے تاکہ کیمرہ مین اسٹیل کے کنارے پر اپنا توازن درست کرلے اور اس طرح اداکار نے کیمرہ مین کو چلتی ٹرین سے گرنے سے بچالیا۔

    واضح رہے کہ ’مشن امپاسبل‘سیریز کی ہر فلم میں اداکار ٹام کروز ایتھن ہنٹ کا مرکزی کردار ادا کرتے ہیں فلم میں اداکارہ ہیلے ایٹ ویل ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں –

  • آغا علی نے امتحانات ملتوی کرنے کے لئے طلبہ کے حق میں آواز اٹھا دی

    آغا علی نے امتحانات ملتوی کرنے کے لئے طلبہ کے حق میں آواز اٹھا دی

    پاکستان کے معروف اداکار آغا علی خان نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث طلبہ کے امتحانات ملتوی کرنے کے لئے آواز اٹھا دی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکار آغا علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے پورے ملک سے طلباء کی جانب سے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے ہیں، جس میں سبھی کا کہنا ہے کہ تقریبا تمام انسٹیٹیوٹ ، اسکول اور کالجز کی بندش کے باعث آن لائن کلاسز لیں۔


    اداکار نے کہا کہ کورونا وائرس دن بدن زندگیاں نگلتا جارہا ہے لہذا طلبہ کی زندگیوں کو کسی خطرے میں ڈالنے سے بہتر ہے گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر اگلی جماعت میں پروموٹ کردیا جائے یا امتحانات ملتوی کردیئے جائیں۔
    https://twitter.com/muhammad_zayan_/status/1385532923298951168?s=20
    آغا علی کی پوسٹ پر طالبعلموں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ سر پلیز آپ دوسری سیلیبرٹیز کو بھی بولیں وہ بھی حکومت سے ایگزامز کینسل کرنے کا بولیں کیونکہ انہوں نے صرف 4 مہینے کالجز اور سکولز کھولے ہیں جن میں ہمارا سلیبس بھی مکمل نہیں ہوا-


    ۔آغا علی نے حکومت سے طلبا کے سابقہ ریکارڈز کی بنیاد پر ان کے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کی۔ان کا کہنا تھا کہ پورا ملک شدید دباﺅ کا شکار ہے اور اس سے طلبہ کو ذہنی پریشانی کا سامنا ہے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکارعاصم اظہر اور وقار ذکاءبھی طلباءکے حق میں آواز اٹھا چکے ہیں۔

    ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں ،شفقت محمود کے حالیہ بیان پر عاصم اظہر کا…

    کلاس اول سے ہشتم تک سکولوں کوبندرکھنے کے فیصلے کی توسیع کی مذمت کرتا ہوں:کاشف مرزا

    عاصم اظہر امتحانات سے متعلق پریشان طلبا کی مدد کے لیے میدان میں کود پڑے

    براہ کرم بچوں کے بارے میں سوچیں حدیقہ کیانی کی وزیر تعلیم شفقت محمود سے درخواست

  • ندا یاسر نے کورونا ویکسین لگوالی

    ندا یاسر نے کورونا ویکسین لگوالی

    پاکستان میں ان دنوں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے اور اب تک متعدد فنکار کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی مارننگ شو کی میزبا ن اور پروڈیوسر ندا یاسر نے بھی ویکسین لگوالی ہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی جس میں ندا یاسرعالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوا رہی ہیں –

    واضح رہے کہ اب تک متعدد فنکار کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں جس میں عدنان صدیقی، جاوید شیخ ، راحت کاظمی ، ثمینہ پیرزادہ، ریما خان ، بشریٰ انصاری ،عفت عُمر، حنا خواجہ، سیمی راحیل، میرا اور ارمینہ خان و دیگر شامل ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی وبا کی تیسری لہر میں شدت آ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں وبا کے آغاز کے بعد ملک میں سب سے زیادہ یومیہ اموات ریکارڈ کی گئیں جب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 157 اموات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 52 ہزار سے زیادہ ٹیسٹس کے بعد ملک بھر میں 5908 متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے اور مثبت ٹیسٹس کی شرح 11.27 فیصد رہی۔

  • جو لوگ کورونا کی حقیقی نہیں سمجھتے وہ غلط فہمی کا شکار ہیں   فاطمہ ثنا شیخ

    جو لوگ کورونا کی حقیقی نہیں سمجھتے وہ غلط فہمی کا شکار ہیں فاطمہ ثنا شیخ

    بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ کورونا وائرس کو حقیقی نہیں سمجھتے وہ غلط فہمی کا شکار ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس کی کوئی حقیقت نہیں، وہ غلط فہمی کا شکار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ وبا کسی کو بھی لاحق ہوسکتی ہے صرف ان لوگوں کو ٹیسٹ کروانا چاہئے جن میں اس کی علامات ہوں اس طرح صحت کے نظام پر بوجھ نہیں پڑے گا۔

    گزشتہ ماہ کورونا کا شکار ہونے والی اداکارہ نے وبا کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ وبا کے دوران پہلے دس روز تکلیف میں رہیں، لیکن کیونکہ میں نوجوان ہوں اور کوئی دوسری بیماری نہیں تھی اس لیے صحتیاب ہوگئی۔

    ثنا شیخ نے کہا کہ ہم سب کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ کورونا کسی کو بھی لگ سکتا ہے لوگ سمجھتے ہیں کہ ماسک پہننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے تو یہ سمجھ لیجئے کہ یہ حقیقت ہے اور ہر دوسرا شخص یہ جانتا ہے کہ وہ اس میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگ خوش قسمت ہیں جو اس سے نبرد آزما ہوجاتے ہیں جبکہ دیگر اس سے بچنے کی جدوجہد کرتے ہیں، جس چیز پر عمل کرکے ہم محفوظ رہ سکتے ہیں وہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے۔

    انڈیا 23 موبائل آکسیجن پلانٹس جرمنی سے بذریعہ ہوائی جہاز منگوائے گا

  • انڈیا 23 موبائل آکسیجن پلانٹس جرمنی سے بذریعہ ہوائی جہاز منگوائے گا

    انڈیا 23 موبائل آکسیجن پلانٹس جرمنی سے بذریعہ ہوائی جہاز منگوائے گا

    انڈیا 23 موبائل آکسیجن پلانٹس جرمنی سے بذریعہ ہوائی جہاز منگوا رہا ہے-

    باغی ٹی وی :خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق انڈیا میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران آکسیجن کی شدید کمی کے باعث انڈین وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ 23 موبائل آکسیجن پلانٹس جرمنی سے بذریعہ ہوائی جہاز منگوائے جا رہے ہیں۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ یہ آکسیجن پلانٹس فوج کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں میں لگائے جائیں گے جہاں کوویڈ کے مریضوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    امید ہے کہ یہ پلانٹس اگلے ایک ہفتے میں انڈیا پہنچ جائیں گے۔

    یاد رہے کہ انڈیا کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں میں 346786 نئے متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 2624 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

    دوسری جانب ملک میں اب تک 13 کروڑ ویکسین کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

    اس طرح انڈیا میں اب مجموعی طور پر ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سے زیادہ متاثرین کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ تقریباً ایک لاکھ نوے ہزار افراد کی مجموعی طور پر ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

  • کوویڈ ہندوستان میں قابل علاج نہیں رہا حکومت اور نظام ناکارہ ہو چکے ہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک بھی شدید خطرے میں ہیں    بھارتی ڈاکٹر کا پیغام

    کوویڈ ہندوستان میں قابل علاج نہیں رہا حکومت اور نظام ناکارہ ہو چکے ہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک بھی شدید خطرے میں ہیں بھارتی ڈاکٹر کا پیغام

    ممبئی : ساسون جنرل ہسپتال مہاراشٹر کےڈاکٹر پردیپ سینہا نے اپنے پیغام میں کورونا کے حوالے سے تشویشناک حالات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اس وبا کی نئی علامات کے بارے میں بتایا ہے-

    باغی ٹی وی : انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ COVID19 کی موجودہ لہر نہایت ہی خطرنا ک ہے یہ وائرس اب سیدھے پھیپھڑوں پر حملہ کر رہا ہے۔ اس میں بخار یا کھانسی کی علامات نہیں ہیں۔ صرف جسمانی تکلیف ، کمزوری ، بھوک میں کمی جیسی علامات مریض میں پائی جاتی ہیں جبکہ مریض معمولی حالت سے لے کر انتہائی زندگی سے آٹھ سے دس گھنٹوں کے اندر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں –

    انہوں نے کہا کہ پچھلے سال میں COVID19 سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو زیادہ خطرہ لاحق ہے کیونکہ ان کا سانس کا نظام اب بھی پوری طرح سے ٹھیک نہیں ہوا ہے۔ جب ان پر نیا وائرس حملہ کرتا ہے تو ان کی اموات کی شرح بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔

    اس کے حوالے سے ہمیں ہندوستان بھر سے اعداد و شمار مل رہے ہیں اور یہ صرف تشویشناک نہیں ہے ، یہ تاریخی تناسب کی قطعی تباہ کن صورتحال ہے۔ہمیں شک ہے کہ پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش سبھی اب وائرس کی نئی تغیرات کا سامنا کر رہے ہوں گے اور ہندوستان کی طرح ہی ایک سنگین صورتحال کا سامنا کریں گے۔

    انہوں نےکہا کہ بھارت کے خاص طور پر شمال مشرقی علاقوں کے چھوٹے چھوٹے قصبوں میں ہمارے ساتھی یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک ایسی جنگ ہے جسے ہم پہلے ہی ہار چکے ہیں۔ اب یہ نقصان پر قابو پایا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچا سکتا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ صرف ہمارے ضلع میں 400 سے زیادہ بچے 10 سے 12 گھنٹوں میں مر جاتے ہیں۔

    جبکہ عارضی مدت میں ان میں کوئی علامت دکھائی نہیں دیتی اور چند ہی گھنٹوں کے اندر ان کی آکسیجن کی سطح گرجاتی ہے جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ ہم نے متعدد ان مریضوں کو بھی دیکھا جو ممبئی سے بیرون ملک مقیم جانے والے لوگوں میں بھی وائرس پایا گیا جن 28 میں سے 17 کی موت ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا بھارت کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ہیلتھ سروسز منہدم ہوگئی ہیں۔ امیر ، متوسط ​​طبقہ اور غریب سب متاثر ہیں اور یہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مزید کوئی تغیر یا مختلف حالتیں ممکنہ طور پر قیامت کے دن جیسا منظر نامہ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتباہ ہے کہ آپ اپنے گھر کے ہر فرد کو انتہائی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ بچوں سے لے کر بڑوں تک۔ یہ وائرس اب ہندوستان میں قابل علاج نہیں رہا ہے۔ ہماری حکومت اور نظام ناکام ہوچکے ہیں۔ اس کی توقع کسی کو بھی نہیں ہوسکتی تھا۔ کمزور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے حامل دیگر ترقی پذیر ممالک کے لئے ، براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ ہماری تمام تر صلاحیتوں سے بالاتر ہے۔ آئیے اس پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں یہاں تک کہ اگر اس کا مطلب یہ ہے کہ اس پر سخت لاک ڈاؤن کیا جائے یا بصورت دیگر ہمارے پاس جو چیز باقی رہ جائے گی وہ جسمانی شماریاتی اعدادوشمار ہے جو ہسپانوی فلو کو کسی غیر واقعے کی طرح دکھاتا ہے۔

  • میری نظر میں اسٹار وہ شخص ہے جو ہمدرد، نازک ،خوفزدہ،جذباتی اور بہادر ہو   ہانیہ عامر

    میری نظر میں اسٹار وہ شخص ہے جو ہمدرد، نازک ،خوفزدہ،جذباتی اور بہادر ہو ہانیہ عامر

    پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ میری نظر میں اسٹار وہ شخص ہے جو ہمدرد، نازک ،خوفزدہ،جذباتی اور بہادر ہو۔

    باغی ٹی وی :انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جس وقت میں نے اپنی یہ تصویر کھینچی اس وقت میں اندر سے بالکل ٹوٹ کر بکھری ہوئی تھی اور ﷲ سے امید کررہی تھی کہ وہ مجھے صبر عطا کرے گا اس تکلیف سے نمٹنے کے لئے جو میں محسوس کررہی تھی۔ میرے آنسو بہنے کو تیار تھے۔

    ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ میں انسٹاگرام پر بہت زیادہ اظہار کرتی ہوں کیونکہ میں آپ کو اپنی نجی زندگی کا ایک حصہ سمجھتی ہوں –

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک اسٹار کی تمام خصوصیات کے بارے میں لکھتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں اس نسل میں سے ہوں جو یہ یقین رکھتی ہے کہ سلیبرٹی کو اسٹار بننے کے لئے لوگوں کی پہنچ سے دور رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ میری نظر میں اسٹار وہ شخص ہے جو ہمدرد، نازک ،خوفزدہ،جذباتی اور بہادر ہو جسے پتہ ہو مشہور ہونے کا ملطب کیا ہے ایسا شخص جو اپنے پلیٹ فارم کی اہمیت جانتا ہو اور اپنے فالوورز کی تعریف کرتا ہو۔ وہ شخص یہ جانتا ہو کہ اسکی آواز کو دوسروں کی زندگی بہتر بنانے کے لئےاستعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ہانیہ عامر نے آخر میں لکھا کہ میں ایسی اسٹار بننا چاہتی ہوں۔

    ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ کمنٹس سیکشن میں رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں-

  • سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کے ٹریلر میں غلطی یا لاپراوہی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کے ٹریلر میں غلطی یا لاپراوہی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کا ٹریلرجمعرات کے روز جاری کیا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ فہرست میں رہا-

    باغی ٹی وی : ٹریلر کو دیکھتے ہی مداحوں نے پسندیدگی کی سند جا ری کر دی تھی اور ٹریلر کی دھوم مچنے سے ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ بالی ووڈ سلطان کی فلم بلاک بسٹر ثابت ہو گی تاہم ایسا کہاں ممکن ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے کبھی کوئی چیز اوجھل رہی ہو اور پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث نہ رہی ہو تاہم یہی کچھ سلمان خان کی فلم کے ٹریلر کے ساتھ ہواجس میں سے مداحوں نے کچھ دیر بعد ہی ایک نقص تلاش کرلیا۔


    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے فلم کے ایک سین میں سال 2018 کی فلم ’ریس3‘ میں پہنا ہوا لباس استعمال کیا۔

    سوشل میڈیا پر کاسٹیوم ڈیزائنرکی اس غلطی پر کافی تنقید کی جارہی ہے جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین اس کی میمز بھی بنارہے ہیں۔ فی الحال فلم انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔


    واضح رہے کہ سلمان خان اور دیشا پٹانی کے اکاؤنٹ کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی ایکشن سے بھرپور اس فلم کے ٹریلر کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

    ایکشن سے بھرپور فلم’ رادھے‘ میں سلمان خان ڈرگ مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے لڑتے نظر آئیں گے۔ اداکار رندیپ ہودا فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ دیشا پٹانی اور جیکی شروف شامل ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ گذشتہ سال عید پر ریلیز کی جانی تھی تاہم کورونا کے باعث اسے ملتوی کیا گیا اور اب اس عیدالفطر کے موقع پر فلم 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

    سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ ٹریلر جاری ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

  • ڈاکٹر صغیر احمد کی بھابھی انتقال کر گئیں

    ڈاکٹر صغیر احمد کی بھابھی انتقال کر گئیں

    کراچی :پاک سرزمین پارٹی کے اہم رکن ڈاکٹرصغیر احمد کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر شیراز احمد کی اہلیہ ڈاکٹر مونا صدف کا رضائے الہی سے انتقال کر گئیں ہیں –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرصغیر احمد کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر شیراز احمد کی اہلیہ ڈاکٹر مونا صدف کا رضائے الہی سے انتقال کر گئیں ہیں ان کی نماز جنازہ آج 11 رمضان المبارک بروزہفتہ 24 اپریل بعد نماز ظہر بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی۔

    جنازہ ڈاکٹر صغیر احمد کی رہائش گاہ سے اٹھایا جائےگا جبکہ تدفین بل مقابل آرامش بینگلوز کنٹومنٹ بورڈگلستان جوہربلاک 19 کے قبرستان میں ہوگی-

    نوٹ : بیت المکرم مسجد میں ظہر کی نماز 1.15 پہ ادا ہوتی ہے-

    واضح رہے کہ ڈاکٹر صغیر احمد ایک سیاسی شخصیت ہیں اور وہ سیاسی جماعت ایم کیو ایم (متحدہ قومی موومنٹ) کے رکن رہے۔ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر ، وہ تین بار صوبائی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے۔ مصطفی کمال کی پاکستان واپسی کے بعد صغیر نے ان میں شمولیت اختیار کی اور ایم کیو ایم کے ساتھ اپنی طویل المدتی رفاقت ختم کردی۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید157 اموات ، مثبت کیسز بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید157 اموات ، مثبت کیسز بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 157 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 52 ہزار402 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 908 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 11.27 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار16 ہو چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد84 ہزار976ہے اور6لاکھ 82ہزار290افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
    کورونا کے سبب پنجاب میں 7 ہزار799افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار576، خیبر پختونخوا 3 ہزار29، اسلام آباد 652، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 227 اور آزاد کشمیر میں 455 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 72 ہزار150، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 10ہزار875، پنجاب2لاکھ 82 ہزار 469، سندھ 2 لاکھ 75 ہزار815، بلوچستان21 ہزار365، آزاد کشمیر16ہزار193اور گلگت بلتستان میں5 ہزار241 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔