Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کورونا ٹیسٹ مثبت: علی عظمت کی کورونا پر برہم ہونے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    کورونا ٹیسٹ مثبت: علی عظمت کی کورونا پر برہم ہونے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار علی عظمت ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مزاحیہ اناز میں کورونا وائرس کی کلاس لے ڈالی ۔

    باغی ٹی وی :گلوکار علی عظمت کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق مطلع کیا۔

    گلوکار علی عظمت نےفوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو کلپ شیئر کیا اس ویڈیو کلپ کے دوران علی عظمت نے دلچسپ انداز میں شعر پڑھا اور اپنی روداد سنائی۔

    ساتھ میں انھوں نے لکھا کہ ’لو جی ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔‘ دفع دور کورونا‘‘-

    منفرد انداز سے بتانے پرساتھی اداکار اور اُن کے مداح بھی اُن کی حسِ مزاح سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور گلوکار کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔

    عمارہ حکامت نے کمنٹس میں کہا کہ بھائی آپ کو اینٹی باڈیز مبارک –

  • کورونا وائرس:پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5ہزار سے زائد نئے متاثرین،137 اموات

    کورونا وائرس:پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5ہزار سے زائد نئے متاثرین،137 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے –

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 137 افراد انتقال کر گئے یہ جون 2020 کے بعد ایک دن میں اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 68 ہزار 2 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 445 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.00 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 243 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار879 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی-

  • پرانز مصالحہ بنانے کی ترکیب

    پرانز مصالحہ بنانے کی ترکیب

    پرانز مصالحہ

    وقت ………… 25سے 30منٹ
    3سے 4افراد کے لئے
    اجزائے ترکیبی مقدار
    درمیانے پرانز ½کلو
    تیل ¼ کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ¼کپ
    ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (کٹے ہوئے) 1کپ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ½چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ½چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    زیرہ 1چائے کا چمچ

    سجاوٹ کے لئے:
    ادرک (باریک کٹا ہوا) 1چائے کاچمچ
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    ہری مرچ (قتلوں میں کٹی ہوئی) 1چا ئے کاچمچ
    SNPگرم مصالحہ پاؤڈر ½چائے کا چمچ

    طریقہ کار :
    پرانز کو خول اور چھلکے اتار کر صاف کرلیں۔ ایک برتن میں گھی گرم کرکے پیاز فرائی کرلیں جب ہلکے براؤن ہوجائیں تو ادرک اورلہسن پیسٹ شامل کریں اور مزی 1سے 2منٹ تک پکائیں۔ اب ٹماٹر، نمک، سرخ مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر اور زیرہ شامل کرکے 10سے 12منٹ تک پکائیں حتیٰ کہ مصالحہ تیار ہوکر گھی چھوڑ دے۔ اب پرانز شامل کرکے ڈھک دیں۔ آنچ ہلکی کردیں اور 3سے 4 منٹ تک پرانز کے پکنے تک پکائیں۔ ادرک، ہرا دھنیا اورہری مرچوں کے ساتھ سجائیں۔ گرم مصالحہ چھڑک کرپیش کریں۔ آپ کسی بھی سائز کے پرانز استعمال کرسکتے ہیں۔

  • ماہ مقدس میں سلمان خان نے انسانیت کی ایک اور مثال قائم کر دی

    ماہ مقدس میں سلمان خان نے انسانیت کی ایک اور مثال قائم کر دی

    اداکارہ راکھی ساونت نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو کینسر ہے جس کے علاج کے لیے سلمان خان نے ان کی مدد کی ہے-

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کسی بھی ضرورت مند کی مدد کرنے میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہتے ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کے لئے تیاررہتے ہیں گزشتہ سال کوریوگرافر اور ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی جان بچانے کا بھی سبب بنے تھے، اس حوالے سے خود ریمو اور ان کی اہلیہ نے بھی آگاہ کیا تھا نہ صرف ریمو ڈی سوزا بلکہ کئی بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کی مدد کے لئے آگے آگے رہتے ہیں-

    اداکارہ دیا مرزا نے بھی بتایا تھا کہ کس طرح سلمان خان نے ان کے گھرانے کی خوشیاں بچانے کا سبب بنے تھے دیا نے بتایا ایک رات ان کی والدہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی، اسی دوران انھوں نے سلمان خان کو ٹیلی فون کیا اور وہ ان کی والدہ کو لے کر اسپتال گئے۔

    راکھی ساونت نے بھی بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو کینسر ہے جس کے علاج کے لیے سلمان خان نے ان کی مدد کی ہے،راکھی ساونت نے سلمان اور سہیل خان کو اپناگاڈ برادر قرار دیتے ہوئے کہا تھا مجھے معلوم ہے جب سلمان خان آس پاس ہوتے ہیں تو کچھ بھی غلط نہیں ہوسکتا۔

    تاہم اب سلمان خآن راکھی کی والدہ کا آپریشن کروا رہے ہیں اسپتال میں آپریشن کے لیے لے جانے سے قبل راکھی کی والدہ نے سلمان خان کا شکریہ ادا کیا۔

    راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم دعا کرتے تھے ہمارے پاس پیسے نہیں تو ہم کیا کریں گے، کیا میں ایسے ہی مر جاؤں گی لیکن خدا نے سلمان خان کو میرے لیے فرشتہ بناکر بھیجا ہے-

    راکھی کی والدہ نے کہا سلمان خان آج میرے لیے کھڑے ہیں اور میرا آپریشن کرارہے ہیں، میں سلمان خان کا شکریہ اداکرتی ہوں کیوں کہ ان ہی کی وجہ سے میں آج اپنا آپریشن کروارہی ہوں۔

    راکھی ساونت نے سلمان خان اور سہیل خان کو اپنا ’’گاڈ برادر‘‘ قرار دیا

    دیا مرزا سلمان خان کی شکر گزار کیوں؟

  • ائیر کنڈیشنرٹیکنالوجی کی چھٹی: گرمیوں میں گھرکو ٹھنڈا رکھنے والا ‏انتہائی سفید روغن دریافت

    ائیر کنڈیشنرٹیکنالوجی کی چھٹی: گرمیوں میں گھرکو ٹھنڈا رکھنے والا ‏انتہائی سفید روغن دریافت

    انجینئرز نے گرمیوں میں گھروں کی تپش سے چھٹکارا پانے کا سستا طریقہ ڈھونڈ نکالا، دنیا کا ‏انتہائی سفید روغن دریافت کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی :سائنس الرٹ کی رپورٹ کے مطابق سفید ترین روغن ( وائٹیسٹ پینٹ) سے حدت کم ہو جائے گی اور ایئرکنڈیشن ٹیکنالوجی کی ‏ضرورت نہیں پڑے گی۔

    اگرچہ الٹرا بلیک میٹریل آج کل 99.9 فیصد سورج کی روشنی کو جذب کرسکتا ہے ، لیکن یہ نیا سپر سفید کوٹ اس میں آنے والے تمام فوٹون میں سے 95.5 فیصد کی عکاسی کرسکتا ہے۔

    انتہائی سفید روغن 98 فیصد سے بھی زائد سورج کی روشنی کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ‏ہے۔ یہ تناسب بازار سے ملنے والے روغن کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ کارگر ثابت ہو گا۔

    براہ راست روشنی میں گرم ہونے کے بجائے ، اس نئے ایکریلک مادے سے پینٹ کی گئی اشیاء سورج کے نیچے بھی اپنے آس پاس کے درجہ حرارت سے ٹھنڈا رہ سکتی ہیں ، جس سے گھروں کے اندر درجہ حرارت پر قابو پانے کے لئے ایک نئی توانائی سے موثر طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔

    دیگر "حرارت کو مسترد کرنے والے پینٹ” ہمارے پاس فی الحال صرف 80 سے 90 فیصد سورج کی روشنی کی عکاسی کر سکتے ہیں اور وہ ماحول سے کم درجہ حرارت حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔

    اس روغن میں بیریم سلفیٹ نامی کیمیائی مرکب شامل کیا گیا ہے جو کہ حدت کو کم کرتا ہے جو ‏گھر کو گرمی سے بچانے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔

    اس نئی دریافت کے انڈیانا میں بورڈو یونیورسٹی کے انجینئرز نے تیار کیا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ ‏اس کے استعمال سے ایئرکنڈیشن کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔یہ ریڈی ایٹو کولنگ کے وسیع پیمانے پر استعمال اور عالمی حرارت کی گرمی کے اثر کو ختم کرنے کے لئے اہم ہے۔

    1970 کی دہائی سے ، سائنس دان یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کس طرح سورج کی روشنی کی عکاسی کی جاسکے لہذا غیر فعال کولنگ ایک فعال ائیر کنڈیشنر سے زیادہ موثر ہے حال ہی میں ، کچھ نے یہاں تک کہ ‘ریورس سولر پینلز’ بھی اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے ، جو رات کے وقت بھی ، ہیٹ جذب کر کے اسے توانائی میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

    لیکن یہ ابھی تک صرف تصورات ہیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس طرح کے آلات محض نقالی سے باہر کام کرسکتے ہیں کم از کم مستقبل قریب میں رہائشی اور تجارتی عمارتوں کو سپر وائٹ میں پینٹ کرنا زیادہ ممکنہ نقطہ نظر ہوسکتا ہے ،

    دو دن تک مختلف مقامات پر اور مختلف موسمی حالات کے تحت فیلڈ ٹیسٹ کے دوران ، محققین نے پینٹ کی شعاعی ٹھنڈک صلاحیتوں کا تجربہ کیا اور معلوم کیا کہ یہ رات کے وقت محیط درجہ حرارت سے 10 ڈگری سینٹی میٹر اور محیط درجہ حرارت سے کم سے کم 1.7 ڈگری سینٹی میٹر تک ،دوپہر میں سورج کی روشنی کا 95.5 فیصد جذب کر سکتا ہے-

    حادثات سے بچانے والی اینڈرائیڈ ایپلیکیشن

    50 ہزار روپے قیمت رکھنے والاجدید ٹیکنالوجی سے لیس فیس ماسک

    باسی کھانوں اور جان لیوا اعصابی گیسوں کی منٹوں میں شناخت کرنے والا دستی قلم

  • ثمینہ پیرزادہ کا گونگا سائیں کے انتقال پرشدید افسوس کا اظہار

    ثمینہ پیرزادہ کا گونگا سائیں کے انتقال پرشدید افسوس کا اظہار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے عالمی شہرت یافتہ ڈھولچی گونگا سائیں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں معروف ڈھولچی گونگا سائیں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی بخشش کی دعا کی-


    اداکارہ نے کہا کہ ’گونگا سائیں کے ڈھول کی آواز ہر اس دل میں گونج اُٹھے گی جسے اُنہوں نے اپنی مسکراہٹ اور فن سے چُھوا تھا۔

    واضح رہے کہ عالمی سطح پر شہرت رکھنے والے معروف ڈھولچی گونگا سائیں گزشتہ روز حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے لاہور میں انتقال کرگئے۔

    گونگا سائیں کی وجہ شہرت صوفی طرز کے ڈھول کی تھاپ پر دیوانہ وار رقص تھا۔ یہ رقص وہ خود ہی ڈھول بجاتے ہوئے کرتے اور ان کا یہ لازوال مظاہرہ ہر جمعرات کو شاہ جمال کے مزار پر سینکڑوں لوگ دیکھنے آتے تھےاس فن میں مہارت پر حال ہی میں گونگا سائیں اور پپو سائیں کو بی بی سی کے عالمی مقابلے میں بہترین جنوبی ایشیائی موسیقی کا انعام بھی دیا گیا ہے-

    گونگا سائیں اور پپو سائیں نے اپنے اس طرز موسیقی و رقص کو نہایت کامیابی سے یورپ میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے صوفی حلقوں میں روشناس کرایا ۔ وہ تقریباً تمام مسلم ممالک اور امریکہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

    عالمی شہرت یافتہ ڈھولچی گونگا سائیں انتقال کر گئے

  • میسنجر اور واٹس ایپ کو ایک پلیٹ فارم میں اکٹھا کرنے پرمزید پیشرفت

    میسنجر اور واٹس ایپ کو ایک پلیٹ فارم میں اکٹھا کرنے پرمزید پیشرفت

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ کو اکٹھا کرنے میں مزید پیشرفت کی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے کافی عرصے سے اپنی تمام میسجنگ ایپس یعنی میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو ایک پلیٹ فارم میں ضم کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے انسٹاگرام اور میسنجر میں چیٹ سسٹمز کو اکٹھا کرنے میں کافی پیشرفت ہوچکی ہے اور اب واٹس ایپ اور میسنجر کے ساتھ ایسا کیا جارہا ہے۔


    واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ بیٹا انفو کے مطابق حال ہی میں فیس بک میسنجر میں ایک خفیہ تبدیلی دریافت ہوئی ہے جو واٹس ایپ چیٹ ہے۔

    واٹس ایپ اور میسنجر کے مابین ابھی تک رابطہ ممکن نہیں ہے ، لیکن اس پر کام ابھی جاری ہے مگر رپورٹ کے مطابق میسنجر میں جو پیشرفت سامنے آئی ہے اس سے عندیہ ملتا ہے کہ مستقبل میں یہ فیچر کیسے کام کرے گا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ اور میسنجر کے درمیان کنکشن آپشنل ہوگا جیسا ابھی انسٹاگرام اور میسنجر کے درمیان ہے۔

    یہ سراسر اختیاری ہوگا درحقیقت اب آپ انسٹاگرام اور فیس بک کے مابین روابط کو غیر فعال رکھنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ واٹس ایپ پر بھی ایسا ہی ممکن ہوگا۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ متعدد ایسے فیچرز پر پہلے عملدر آمد ہوچکا ہے جن سے فیس بک میسنجر ہی واٹس ایپ کی شکل اختیار کرلے گا۔

    اس کے علاوہ دیگر عناصر کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جو فیس بک میسنجر کو واٹس ایپ صارفین جیسے بلاک کرنا، پش نوٹیفکیشن فرام واٹس ایپ اور چیٹ کرنے والی کی تفصیلات سمجھنے میں مدد دیں گے۔

    میسج کے مواد کو فیس بک سرورز سے شیئر نہیں کیا جائے گا اور میسنجر اور واٹس ایپ کے درمیان کراس چیٹ کے لیے میسنجر میں نئے پروٹوکول کو متعارف کرانے کی ضرورت ہوگی۔

  • یو ایچ ایس  ایمرا کے تعاون سے صحافیوں کو کورونا  کی ٹرائل ویکسین لگائے گی

    یو ایچ ایس ایمرا کے تعاون سے صحافیوں کو کورونا کی ٹرائل ویکسین لگائے گی

    الیکٹرونک میڈیا رپوٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا )کی صحافیوں کے لئے ایک اور کاوش یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس ) اور ایمرا کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایمرا کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے-یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ایمرا کے تعاون سے صحافیوں کو کورونا کی ٹرائل ویکسین لگائے گی-

    اس موقع پر پروفیسر جاوید اکرم وی سی یو ایچ کا کہنا تھا کہ ایمرا کے تعاون سے صحافیوں کوکورونا ویکسین لگائیں گے صحافیوں کے لئے ایمرا سینٹراور ایمرا ہاؤسنگ سکیم میں قائم ڈسپنسریوں کے لئے ڈاکٹرز بھی مہیا کر یں گے-

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کے لئے بنائی گئی ڈسپنسریوں میں فری ادویات یو ایچ ایس فراہم کرے گی-

    اس موقع پر صدر ایمرا آصف بٹ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کے صحافیوں کی صحت سے متعلق اعلانات کرنے کے مشکور ہیں –

    نیشنل میڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری شہباز آرائیں کا یمرا اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے معاہدے کو تاریخی معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ایمرا کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں-

    ایمرا باڈی نے کورونا کے ٹیسٹ اور ٹرائل کی ویکسین لگوانے کے خواہشمند صحافتی ورکرز سے فوری طور پر ایمرا سنٹر میں اپنا نام درج کرانے کا کہا ہے ایمرا باڈی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے معاہدے کے دوران چائینز کمپنی کے نمائندے بھی موجود تھے-

  • چاہتی تھی میری شادی کی ایک گرینڈ تقریب ہو اور 10 کلو کا لہنگا پہنوں    سوگندھا مشرا

    چاہتی تھی میری شادی کی ایک گرینڈ تقریب ہو اور 10 کلو کا لہنگا پہنوں سوگندھا مشرا

    بھارت کے مقبول ترین کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ سے شہرت پانے والی خاتون کامیڈین اسٹار سوگندھا مشرا نے کہا ہے کہ شادی کے حوالے سے سوچے گئے ان کے سارے خواب کورونا وائرس نے برباد کردیئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دی کپل شرما شو‘ کی خاتون کامیڈین اسٹار سوگندھا مشرا نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’وہ رواں ماہ 26 اپریل کو اداکار سنکیت بھوسلے کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

    سوگندھا مشرا نے کہا کہ میں نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی شادی کی شاپنگ شروع کی تھی اور اب میری تمام شاپنگ مکمل ہوگئی ہے جبکہ یہ تمام شاپنگ کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن کی گئی ہے۔

    سوگندھا نے کہا کہ میں اپنے شادی کے جوڑے کے حوالے سے ہمیشہ سے ہی کافی فکرمند تھی اور میں چاہتی تھی کہ میری شادی کی ایک گرینڈ تقریب منعقد ہو اور میں اس میں 10 کلو کا لہنگا پہنوں اب کورونا وائرس کی وجہ سے شادی کی تقریب میں چند لوگ ہی شرکت کرسکیں لیکن مجھے فرق نہیں پڑتا، میں اب بھی 10 کلو وزنی لہنگا زیب تن کروں گی۔

    سوگندھا مشرا نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے، میں نے اور سنکیت نے گزشتہ سال شادی نہیں کی اور اس بار جب ہم نے ساری تقاریب کی تیاریاں کرلی تھیں تو بھارت میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگ گیا جس کا بےحد افسوس ہے۔

    سوگندھا مشرا نے حال ہی میں منگنی کی جس کی تصاویر دو روز قبل انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیں تصاویر میں اُن کے ہمراہ اُن کے منگیتر سنکیت بھوسلے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    منگنی کی تقریب میں سوگندھا مشرا نے سِلک کی خوبصورت میکسی زیب تن کی جبکہ اُن کے منگیتر نے اس موقع پر سیاہ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

    سوگندھا مشرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منگیتر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ’ہمیشہ کا ساتھی۔‘

    اُنہوں نے محبت بھرے پیغامات کے لیے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    دوسری جانب اداکار سنکیت بھوسلے نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنی منگیتر سوگندھا مشرا کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے میری روشنی مل گئی۔

    سنکیت بھوسلے نے بھی محبت بھرے پیغامات کے لیے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں ،شفقت محمود کے حالیہ بیان پر عاصم اظہر کا ردعمل

    ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں ،شفقت محمود کے حالیہ بیان پر عاصم اظہر کا ردعمل

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہرنے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود سے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں۔

    باغی ٹی وی :عاصم اظہر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں۔


    گلوکار نے ایک اور ٹوئٹ میں سوالیہ انداز میں شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر طلباء کمرۂ امتحان سے اپنے گھر کورونا وائرس لے کر گئے تو اُس کا ذمہ دار کون ہوگا؟


    عاصم اظہر کے ان ٹوئٹس پرطلباء کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیا جا رہا ہے بعض طلباء کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بند کرکے امتحانات آن لائن لینے چاہئیں پہلے ہی سال ضائع ہو گیا ہے –

    واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ اے لیول، او لیول، اے ایس، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات نئی تاریخوں کے تحت ہوں گے، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے۔

    شفقت محمود نے کہا تھا کہ امتحانات کا نیا شیڈول مدِنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹیز میں داخلے کئے جائیں گے، متاثرہ اضلاع کی یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی 8 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر حکومت نے ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید الفطر تک بند رہیں گے۔

    کلاس اول سے ہشتم تک سکولوں کوبندرکھنے کے فیصلے کی توسیع کی مذمت کرتا ہوں:کاشف مرزا

    عاصم اظہر امتحانات سے متعلق پریشان طلبا کی مدد کے لیے میدان میں کود پڑے

    براہ کرم بچوں کے بارے میں سوچیں حدیقہ کیانی کی وزیر تعلیم شفقت محمود سے درخواست