Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عالمی سروس’پے پال‘ کے ادارے ’وینمو‘ نے کرپٹو کرنسی کی خریدو فروخت شروع کر دی

    عالمی سروس’پے پال‘ کے ادارے ’وینمو‘ نے کرپٹو کرنسی کی خریدو فروخت شروع کر دی

    سلیکان ویلی: رقم منتقلی کی مشہور عالمی سروس ’’پے پال‘‘ کے ماتحت ادارے ’’وینمو‘‘موبائل ادائیگی ایپ اب صارفین کو بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل ٹوکن کی خریدوفروخت کر ے گی’’وینمو‘‘ سروس اور ایپ کا مقصد افراد کے درمیان رقم کے تبادلے کو آسان اور تیز رفتار بنانا ہے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب منگل سےوینمو نے کرپٹو کرنسیز کا لین دین بھی اپنی خدمات میں شامل کرلیا ہے جس کے تحت عام صارفین بھی کم از کم ایک ڈالر کے عوض بٹ کوائن، ایتھریئم، لائٹ کوائن اور بٹ کوائن کیش جیسی کرنسیز کی خرید و فروخت کرسکیں گے؛ جس کے بعد انہیں اپنی ٹرانزیکشنز کو ایپ کی فیڈ میں پبلش کرنا ہوگا اس میں کم از کم اخراجات کی ضرورت ہو گی۔

    یہی نہیں بلکہ کرپٹو کرنسی خرچ کرکے ’’وینمو‘‘ کے ذریعے آن لائن خریداری بھی کی جاسکتی ہے ابھی حال ہی میں ، کمپنی نے عالمی سطح پر لاکھوں آن لائن تاجروں کو ادائیگی کے لئے لوگوں کو اپنی کرپٹو ہولڈنگز کا استعمال کرنے دینا شروع کردیا۔

    یہ ترقی پے پال کے ابتدائی اقدام پر توسیع کرتی ہے تاکہ صارفین اس کے مرکزی پلیٹ فارم کے ذریعے کرپٹو خریدیں۔

    70 ملین سے زیادہ صارفین کے ساتھ ، وینمو امریکہ میں سب سے مشہور ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات میں سے ایک ہے جو خاص طور پر نوجوان امریکیوں میں مشہور ہے جو دوستوں اور خاندان کے ساتھ ادائیگی کرنے یا تقسیم کی خریداری کے لئے اس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کا مقابلہ اسکوائر کی کیش ایپ سے ہے۔

    پچھلے سال کورونا وبا کے باوجود بھی اس سروس کے ذریعے 159 ارب ڈالر کی رقم منتقل کی گئی۔

    اس کے سینئر نائب صدر اور جنرل منیجر ڈیرل ایسچ نے کہا ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ اپنے سفر میں جہاں بھی ہوں ، وینمو پر موجود کریپٹو ہماری ایک قابل اعتماد پلیٹ فارم پر اور براہ راست جس ایپ پر چاہیں آپ کرنسیوں کی خریدو فروخت کر سکتے ہیں –

    کرپٹو کرنسی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پے پال کی ذیلی کمپنی کا بڑے پیمانے پر کرپٹو کرنسی کے لین دین کو ممکن بنانا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ دیگر مالیاتی ادارے بھی اس جانب توجہ دیئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

    ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافے کے نتیجے میں بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں نے 2021 میں قیمت میں اضافہ کیا ہے ، جبکہ ٹیسلا اور پے پال جیسی بڑی کمپنیوں نے بھی اس میں نمایاں دلچسپی لی۔ ٹیسلا نے رواں سال کے شروع میں 1.5 بلین ڈالر کا بٹ کوائن خریدا تھا اور اب اسے اپنی کاروں کی ادائیگی کے طور پر قبول کیا ہے۔

    وینمو ایک موبائل ادائیگی کی خدمت ہے جس کی ملکیت پے پال کی ہے۔ وینمو اکاؤنٹ رکھنے والے ایک موبائل فون ایپ کے ذریعہ دوسروں کو فنڈ منتقل کرسکتے ہیں۔ اس نے امریکہ میں2018 کی پہلی سہ ماہی میں 159 بلین ٹرانزیکشنز کیں-

  • سوشانت سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم پرپابندی کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں کیس دائر

    سوشانت سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم پرپابندی کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں کیس دائر

    دہلی کی عدالت نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم بنانے والے پروڈیوسر کو طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق جج منوج کمار اوہری نے فلم ساز آریا ببر کو 24 مئی کوعدالت طلب کرلیا ہے عدالت نے یہ نوٹس سوشانت سنگھ راجپوت کے والد کرشنا کشور سنگھ کی درخواست پر جاری کیے جنہوں نے اپنے بیٹے کی زندگی پر بننے والی فلم پر پابندی کے لیے دہلی ہائی کورٹ میں کیس دائر کردیا ہے۔

    عدالت میں دائر مقدمے میں آنجہانی اداکار کے والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بیٹے کی زندگی پر بننے والی فلم ‘Nyay: The Justice’, ‘Suicide or Murder: A star was lost’, میں فلم سازموقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے درپردہ حاصل مواقع کو کیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    مدعی کا کہنا ہے کہ کھیل، فلمز، ویب سیریز، کتابوں اور انٹرویوز میں میرے خاندان اور بیٹے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

    کرشنا کشور نے درج بالا فلم کے فلم ساز پر سوشانت سنگھ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے، دماغی دباؤ اور ہراسمنٹ پر 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی بھی کیا ہے۔

    کیس میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس نوعیت کی کسی ویب سیریز، کتاب یا کسی اور مواد کو شائع یا نشر کیا گیا تو یہ متوفی اور متاثرین کے حق کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوگا۔ جبکہ آنجہانی اداکار کے نام، تصویر کا غلط استعمال، مُضَحکَہ خیز تَصوير، ڈائیلاگ کی ادائیگی بھی شخصی حقوق کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔

    واضح رہے کہ بھارتی فلم ساز آریا ببر نے گزشتہ سال اگست میں آنجہانی اداکار کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا، فلم کی عکس بندی مکمل ہوچکی ہے اور رواں سال جون میں اسے ریلیز کیا جانا ہے۔ کیس کی سماعت 24 مئی کو دہلی ہائی کورٹ میں ہوگی۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 148 اموات مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 148 اموات مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے –

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 148 افراد انتقال کر گئے یہ جون 2020 کے بعد ایک دن میں اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 47 ہزار301 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 499 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 11.62 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 453 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 67 ہزار378 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی-

  • حکومت کے ساتھ ثالثی مذاکرات میں مبشر لقمان جیسے صحافیوں نے اہم کردار ادا کیا م  سربراہ مذاکراتی وفد صاحبزادہ حامد رضا

    حکومت کے ساتھ ثالثی مذاکرات میں مبشر لقمان جیسے صحافیوں نے اہم کردار ادا کیا م سربراہ مذاکراتی وفد صاحبزادہ حامد رضا

    مذاکراتی وفد کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے مبشر لقمان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ حکومت کے ساتھ اس ثالثی مذاکرات میں ان جیسے صحافیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے-

    باغی ٹی وی:مبشر لقمان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتےہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سعد رضوی صاحب کا بیان ہے کہ حکومت کی طرف سے بدنیتی کا اظہار کیا گیا بہر حال جو بھی ہوا میں سمھتا ہوں مذاکرات میں آپ جیسے صحافیوں نے بڑا اہم کردار ادا کیا-

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں پچھلے 4 پانچ دنوں میں بڑی منفی رپورٹنگ ہوئی ہمارے بہت سے صحافی اللہ تعالیٰ انہیں بھی جزائے خیر عطا کرے لیکن جس طریقے سے آپ نے درد دل سے جو ہر پاکستانی کا درد دل تھا آپ نے اہم کردار ادا کیا-

    حامد رضا نے کہا کہ مبشر لقمان کو ساری قوم نے سنا کہ وہ اس مسئلے کا حل چاہتے تھے وہ مزید لاشیں نہیں چاہتے تھے اس ملک کے اندر امن و امان کو مزید برباد ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے تھے تو اس پر ہمارا خراج تحسین آپ پر بھی کہ اپ جیسے صحافیوں کے متوازن بیانیے کی وجہ سے ہمیں بھی ثالثی کرنے میں آسانی ہوئی اور حکومت پ-ہر بھی اس کو حل کرنے کا پریشر ہوا –

    منشر لقمان نے کہا کہ یہ سارے معاملات انتہائی خوش اسلوبی سے آپ کی سربراہی میں طے پا گئے اور آپ کا شکریہ اور جتنے ثالثی کمیٹی کے صارفین ہیں ان کا اپنی طرف سے اور ساری قوم کی جانب سے شکر گزار ہوں ملک میں یہ ہیجان جو رمضان کے مہینے میں آگیا تھا اللہ تعالی نے اس کو خوش اسلوبی سے ختم کیا-

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ لیکن ہماری ایک زمہ داری ہے کہ حکومت سے مطالبہ کریں کہ جتنے لوگ شہید ہو گئے ہیں ان کی فیملی کی کفالت کی ذمہ داری لیں دونوں جانب پولیس اور احتجاج کے شہدا کے لئے کچھ نہ کچھ ان کی تشفی کے لئے کریں ان کے گھر میں تو قیامت آ گئی ان کی عید نہ ہوئی-

    صاحبزادہ حامد نے کہا کہ آپ نے بہت خوبصرت درد دل اور خالص پاکستانی والی بات کی ہے اور یہ آپ جیسے ساتھیوں کے تعاون اور دعا سے ہوا ہے یہ ابھی پہلا فیز ہے اور بات چیت کے مراحل اور بھی چلنے ہیں اور دونوں طرف سے جو نقصانات ہوئے ہیں ان کو حل کرنا ہو گا اگر ریاست نہیں کرے گی تو پھر حکومت کی زیادتی ہو گی اور پوری صورتحا ل کے اند رجو نقصان ہوئے ہیں وہ افراد واپس نہیں آ سکتے ان کی کمی ان کے خاندان والے سمجھ سکتے ہیں لیکن ریاست کو آگے بڑھ کر ان کے سر پر دست شفقت رکھنا چاہیئے اور ہمیں اپنی غلطی کھلے دل سے ماننی چاہیئے ہم سےغلطیاں ہوتی ہیں غلطی ماننے سے کوئی چھوٹا نہیں ہو جاتا-

  • گلابی رنگ میں واٹس ایپ ایک خطرناک وائرس ،سائبر ماہرین نے خبردار کردیا

    گلابی رنگ میں واٹس ایپ ایک خطرناک وائرس ،سائبر ماہرین نے خبردار کردیا

    سائبر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گلابی رنگ میں واٹس ایپ تبدیل کرنے کا دعویٰ کرنے والا لنک ایک وائرس ہے جوآپ کے موبائل فون کو ہیک کر سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی :غیرملکی ٹیکنالوجی ویب سائٹ 360 گیجٹس کی رپورٹ کے مطابق ایک ایسا لنک گردش کر رہا ہے جس میں واٹس ایپ کا رنگ گلابی کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے خبردار رہیں، یہ وائرس ہے اور یہ آپ کے موبائل فون کو ہیک کر سکتا ہے۔


    سائبر ماہرین نے واٹس ایپ صارفین کوخبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ سے آفیشل اپ ڈیٹ ہونے کا دعویٰ کرنے والے اس لنک پر کلک کرنے سے صارفین کا فون ہیک ہو جائے گا اور وہ اپنے واٹس ایپ تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔

    یہ ڈاؤن لوڈ لنک واٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہا ہے 360 گیجٹس کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے ایک ماہر راج شیکھر راجہ ہریا نے کہا کہ واٹس ایپ پنک کے نام کے ساتھ کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں، ورنہ آپ کے فون تک مکمل رسائی ختم ہو جائے گی اور ایسے لنک پر کلک کرنے سے آپ کے بینکنگ پاس ورڈ پر قبضہ اور پھر اکاؤنٹ سے چوری بھی ہو سکتی ہے۔

    واٹس ایپ کے صارفین بھی یہ نقصان دہ لنک شیئر کر رہے ہیں اس لیے سائبر انٹیلی جنس فرم نے صارفین کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ گوگل یا ایپل کے آفیشل ایپ اسٹور کے علاوہ کسی بھی ایپ کو انسٹال نہ کریں۔

    سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ غلط ایپ کا استعمال کر کے دراصل آپ اپنے فون پر سمجھوتا کرتے ہیں اور آپ کے ذاتی ڈیٹا جیسے تصاویر، ایس ایم ایس، اور رابطوں وغیرہ کو چوری کیا جا سکتا ہے جبکہ کی بورڈ پر مبنی میل ویئر آپ کی ٹائپنگ کی ہر چیز کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے-

    دوسری جانب واٹس ایپ نے گیجٹس 360 کوجاری ایک بیان میں کہا ، "ای میل سمیت کسی بھی قسم کی سروس میں کوئی بھی غیر معمولی ، غیر اخلاقی یا مشکوک پیغام موصول ہو سکتا ہے اور جب کبھی بھی ہوتا ہے تو ہم صارف کی مکمل رہنمائی کرتے ہیں۔” خاص طور پر ، ہم یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ لوگ ایپ کے اندر فراہم کردہ ان ٹولز کا استعمال ہمیں رپورٹ بھیجنے ، رابطہ کی اطلاع دینے یا بلاک کانٹیکٹس بلاک کرنے کے لیے استعمال کرے-

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب جعلی واٹس ایپ ورژن چل رہا ہو۔ ماضی میں ، صارفین پر واٹس ایپ گولڈ کی مختلف قسم نے حملہ کیا تھا جسے کچھ ہیکرز نے صارف کے اعداد و شمارحاصل کرنے کے لئے تشکیل دیا تھا۔

    واٹس ایپ سٹیٹس ٹریکرمیں نقص،آن لائن صارفین سائبر کرمنلز کے نشانے پر

    واٹس ایپ میں نئی سیکیورٹی خامی کی نشاندہی ،لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس نشانے پر

  • مبشر لقمان کا پیغام پاکستان کے مستقبل کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے    سید نیر

    مبشر لقمان کا پیغام پاکستان کے مستقبل کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے سید نیر

    سینئہر تجزیہ نگار سید نیر نے مبشر لقمان کو ان کے وی لاگ پر سلام پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان کو ان کے اس پیغام پر گامزن ہونے کی ضرورت ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ملک کے موجودہ حالات پر مبشر لقمان نے اپنی یوٹیوب ایڈیو مین روشنی ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ جب ملک میں معشیت بہتر ہونا شروع ہوئی ڈالر کی قیمت گرگئی تو اب عمران خان کےخلاف ایک مہم شروع ہوئی کہ کسی طرح اس حکومت کو بدلا جائے اور یہاں پر امریکہ وہ اثر ورسوخ جو چائنہ اورروس کے آنے سے پہلے امریکہ کا تھا-

    امریکہ کو دوبارہ کسی طرح واپس لایا جائے تو اس میں ان کے جو جو محرکات مہرے اور پیادے ہیں ان کا استعمال کر رہا ہے پہلے عمران خان کو آئسولیٹ کرنی کی باتیں آ گئیں کو ن کون یہاں ہے کس کوپاکستان کی گورنمنٹ پی ٹی آئی نے دھوکہ دیا اور کون ہے جس نے عمران خان کو دھوکہ دیا اس میں جہانگیر ترین اس میں مب رلقمان سمیع ابراہیم شاہد مسعود اور ڈاکٹر دانش سارے ہیں –

    مبشر لقمان نے کہا کہ کہا گیا جس جس نے عمران خان کو سپورٹ کیا اس کو نقصان ہو رہا ہے یہ غلط ہے ہمارے نفع نقصان میں عمران خان کا کوئی تعلق نہیں اب جہانگیر ترین کو عمران خان کے سامنے اپنے بیوروکریٹس اور اپنے لوگوں کی جس میں اعظم خان پیش پیش ہے کھڑا کیا کیونکہ وہ اس لئے کہ اگر جہانگیر غصے میں یا کسی طرح عمران خان کے خلا ف بول دیتا ہے تو عمران خان کی حکومت 24 گھنٹوں کے اندر ختم ہو جائے گی یہ جہانگیر خان ترین کی مہربانی ہے جو ابھی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں-

    انہوں نے بتایا کہ سعد رضوی کو 20 تاریخ کے لانگ مارچ کی وجہ سے گرفتار کیا تھا کیونکہ عید کے بعد فاٹف کا اجلاس ہے اس میں انڈیا اور فرانس کھل کر لابی کر رہے ہیں کہ اس میں پاکستان کسی طرح بلیک لسٹ ہو جائے خدانخواستہ اگر ان کی یہ بات پوری ہوجاتی ہے تو انڈیا پاکستان کی بوٹیاں نوچ جائے گا-

    مبشر لقمان نے اپنی ویڈیو میں مزید اس سب کے پیچھے وجوہات پر کھل کر بات کی سینئیر اینکر کی اس بات کو خوب سراہا جا رہا ہے جس میں سینئیر تجزیہ نگار سید نیر بھی شامل ہیں-

    انہوں نے اپنے تجزیے میں لکھا کہ مسٹر مبشر کو سلام ہے کیوں کہ اس پیغام کے ساتھ ہی پاکستان کو اس راہ پر گامزن ہونے کی ضرورت ہے جو ہمارے اتحاد کی طرف گامزن ہو اور ہمارے دشمنوں کے جانب سے چاروں طرف پھیلائے ہوئے جالوں اور فتنوں سےبچ سکے۔

    سید نیر نے مزید کہا کہ درحقیقت ہم نے کل شام اس قسم کی تقریر کی توقع کی تھی وزیر اعظم کو پاکستان کو آگے لے کر چلنے کے لئے مشیروں کی ایک بہتر ٹیم کی ضرورت ہے-

  • مریخ پر چھوٹے ہیلی کاپٹر’انجینیٹی‘ کی پہلی آزمائشی پرواز کامیاب

    مریخ پر چھوٹے ہیلی کاپٹر’انجینیٹی‘ کی پہلی آزمائشی پرواز کامیاب

    کیلیفورنیا: ناسا کا چھوٹا ہیلی کاپٹر ’انجینیٹی‘ اپنی پہلی آزمائشی اُڑان بھر چکا ہے-

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ اس مہینے کے اوائل میں ’انجینیٹی‘ کے مرکزی روور ’پرسیویرینس‘ سے الگ ہوجانے کے بعد، پرواز اور رہنمائی سے متعلق اس کے سافٹ ویئر میں کچھ خامیوں کا انکشاف ہوا تھا جنہیں درست کرنے میں کئی دن لگ گئے۔


    اگلے مرحلے میں اس کے پنکھوں (روٹرز) کو خاصی رفتار سے گھما کر ان روٹرز کی کارکردگی جانچی گئی۔


    زمین پر اوسط ہیلی کاپٹر کے بلیڈ 400 منٹ سے 500 منٹ کی گردش کی شرح سے گھومتے ہیں پرواز کےلیے انجینیٹی کے روٹرز کا تقریباً 25 ہزار چکر فی منٹ کی رفتار سے گھومنا ضروری تھا۔


    ناسا کے ماہرین نے کچھ دیر پہلے ہی انجینیٹی کے تمام پہلوؤں کا حتمی جائزہ لے کر اس کی پہلی آزمائشی پرواز بھی کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔


    یہ پرواز اگرچہ صرف چند سیکنڈوں پر محیط تھی لیکن یہ بلاشبہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

    امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’ناسا‘ نے یوٹیوب پر یہ ساری کارروائی یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کے ذریعے نشر کی جسے سوا لاکھ سے بھی زائد افراد نے دنیا بھر میں دیکھا۔

    انجینیٹی ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز سے متعلق لائیو اسٹریم کی ریکارڈنگ

    مریخ کی ’مارس روور‘ بھی انسانوں کی طرح ’سیلفی بخار‘ میں مبتلا

  • رابی پیرا زادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کیوں معطل ہوا؟

    رابی پیرا زادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کیوں معطل ہوا؟

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ سسپنڈ کر دیا گیا تھا-

    باغی ٹی وی : رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ فرانس کیخلاف ٹوئٹس کرنے پر بند کیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر رابی پیرازادہ نے ایک پیغام شئی کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ فرانس کیخلاف ٹوئٹس کرنے پر ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی، ہم حضورﷺ کی امت ہیں اور ان پر جان بھی قربان ہے۔

    رابی پیر زادہ نے کہا کہ ہم امت ہیں، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا ،یہ بات حکمرانوں کو یاد رکھنی چاہیئے۔

    ساتھ ہی انہوں نے کالعدم مذہبی جماعت کی جانب سے مظاہروں پر کہا کہ مگر املاک کا نقصان یا جانی و مالی نقصان کسی صورت صحیح نہیں۔

  • عدنان صدیقی نے کورونا ویکسین لگوا لی

    عدنان صدیقی نے کورونا ویکسین لگوا لی

    پاکستان میں ان دنوں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے اور اب تک متعدد فنکار کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی ویکسین لگوالی ہے اداکار نے سوشل میڈیا پر ویکسین لگوانے کے اس تجربے کو شیئر کیا۔

    عدنان صدیقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرویڈیو شیئر کی ویڈیو میں عدنان صدیقی کراچی کے آرٹس کونسل میں موجود ہیں اور عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوا رہے ہیں ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے بتایا کہ انہوں گزشتہ روز ویکسین لگوائی تھی۔

    عدنان صدیقی نے کہا کہ ‘ایمانداری سے، ابتدا میں، میں انجیکشن سے تھوڑا سا گھبرایا تھا، ظاہر ہے آپ جوان ہوں یا بوڑھے یہ وہ چیز ہے جو آپ کو ہر مرتبہ خوفزدہ کردیتی ہے۔

    اداکار نے مزید لکھا کہ میرے اہلخانہ اور دوستوں نے ویکسین لگوانے سے قبل اور بعد مجھ سے متعدد سوالات پوچھے جو ویکسین کے محفوظ ہونے سے متعلق پریشان بھی تھے۔

    عدنان صدیقی نے لکھا کہ ہاں جی، میں نے ویکسنیشن کے اثرات سے متعلق رپورٹس بھی پڑھی ہیں جس نے لوگوں کو ہوشیار کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں بھی اس حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار تھا پھر میں نے اپنے دوست ڈاکٹر جنید علی شاہ سے مشاورت کی تھی جنہوں نے مجھے یقین دلایا کہ میرے خدشات بے بنیاد ہیں اور ویکسین لگوانے کا کہا۔

    عدنان صدیقی نے بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میں بالکل ٹھیک محسوس کررہا ہوں۔

    واضح رہے کہ اب تک متعدد فنکار کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں جس میں جاوید شیخ ، راحت کاظمی ، ثمینہ پیرزادہ، ریما خان ، بشریٰ انصاری ،عفت عُمر، حنا خواجہ، سیمی راحیل، میرا اور ارمینہ خان و دیگر شامل ہیں-

  • ٹائٹینک سے بھی بڑا سمندر پر تیرنے والا سائنسی شہر ارتھ 300

    ٹائٹینک سے بھی بڑا سمندر پر تیرنے والا سائنسی شہر ارتھ 300

    سائنسدانوں نے سائنسی تجربات کے لیے ایک دیوہیکل بحری جہاز تیار کرنے کامنصوبہ بنایا ہے 3 فٹبال گراؤنڈز جتنا بڑا یہ جہاز سمندر پر چلتا پھرتا سائنسی شہر ہوگا-

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی ویب سائٹ فوربز کے مطابق ماہرین نے سائنسی تحقیقات کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ایک دیو ہیکل بحری جہاز تیار کرنا شروع کردیا ہے جو سائز میں 3 فٹبال گراؤنڈز جتنا ہوگا۔

    اس جہاز کا نام ارتھ 300 رکھا گیا ہے جس کا مقصد زمین پر بڑے بڑے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے سائنس اور ریسرچ کی کوششوں کو متحد کرنا ہے، جہاز کے مینو فیکچرر ایڈڈس یاٹ کے بانی سالس جیفرسن کے مطابق یہ جہاز تقریباً 160 سائنسی ضروریات کو پورا کرے گا۔

    ماہرین کے مطابق یہ جہاز سمندر میں سائنس، ریسرچ اور ایجاد کے لیے ایک جدید ترین تکنیکی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔اسے 22 تجربہ گاہوں اور روبوٹ سسٹم سے آراستہ کیا جانا ہے جو مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے سائنسی تحقیقات کو آگے بڑھائے گا اور اس میں 400 افراد کے کام کرنے کی گنجائش ہوگی اگرچہ یہ سائنسی تحقیقاتی مشن جوہری توانائی پر کام کرے گا مگر اس سے کسی قسم کی تابکاری کے اخراج کا خطرہ نہیں ہوگا۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ جہاز گرین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگا جو سائنسی تحقیق کے شعبوں میں استعمال ہوتی ہے اور اس میں پگھلے ہوئے نمک ری ایکٹر کے ذریعہ توانائی حاصل کی جائے گی جو ایٹمی بجلی پیدا کرنے کی ایک قسم ہے یہ پگھلے ہوئے فلورائڈ نمکیات کو بطور چلر استعمال کرے گا اور کم دباؤ پر بھی کام کرے گا۔

    ارتھ 300 پروجیکٹ کے سی ای او آرون اولیویرا کا کہنا ہے کہ اس میں این ای ڈی پروجیکٹ کے تیار کردہ ڈیزائن کے ذریعہ حیرت انگیز فن تعمیر کا مظاہرہ کیا گیا ہے، یہ جہاز کروز، ریسرچ، ریسرچ ٹرپ اور لگژری یاٹ میں پائی جانے والی خصوصیات پیش کرے گا۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ ارتھ 300 ایک چلتا پھرتا سائنسی شہر ہوگا جس میں سائنسی تجربات کے لیے وسیع جگہ تیارکی گئی ہے۔

    یہ جہاز ٹائی ٹینک سے بھی بڑا اور فٹ بال کے 3 گراؤنڈز جتنا ہوگا اس کی تیاری پر کام جاری ہے اور سنہ 2025 میں اسے باقاعدہ سائنسی تحقیقاتی مشن کے لیے لانچ کردیا جائے گا۔