Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ندا یاسرایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں

    ندا یاسرایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں

    پاکستان مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور تصویر پر صارفین کے تنقیدی تبصرے جاری ہیں۔

    باغی ٹی وی : گڈمارننگ پاکستان کی میزبان ندا یاسر رمضان المبارک میں نجی چینل سے ’شانِ سحور‘ نامی پروگرام کی میزبانی کررہی ہیں۔ حال ہی میں ندا یاسر کی پروگرام کے سیٹ سے تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

    جن میں ندا سندھی اور بلوچی پرنٹ والا نہایت خوبصورت لباس پہنے ہوئی ہیں۔ لیکن سب سے دلچسپ چیز ان کے ماتھے پر موجود جیولری ہے جبکہ ندا نے پروگرام کی مناسبت سے سرپردوپٹہ بھی نہیں لیا ہوا-

    ندا یاسر کی ماتھے پر جیولری بالکل اس طرح لگ رہی ہے جیسی ترک ڈرامے میں حلیمہ سلطان پہنتی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا میڈیا صارفین کو ندا یاسر اس حلیے میں کچھ زیادہ پسند نہیں آئیں اور تنقید شروع کردی-


    بعض سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ماتھا پٹی کی وجہ سے سستی ، ،پلاسٹک ،چائنہ اور لنڈے کی حلیمہ سلطان کہا جب کہ زیادہ تر لوگ ان کے چہرے پر کی گئی سرجری کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ صارفین نے انہیں انوشکا شرما،سلیجان خاتون ، پاکستانی راکھی ساونت یہاں تک کہ میا خلیفہ اور ڈولی فیشن جیسی مشابہت قرار دیا-

    بعض صارفین نے انہیں دوپٹہ نا لینے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا –

  • انوشکا نے گزشتہ سال کے خاص لمحات مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیئے

    انوشکا نے گزشتہ سال کے خاص لمحات مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیئے

    بالی ووڈ اداکارہ و پروڈیوسر انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر گزشتہ سال کے اپنے کچھ خاص لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ اپنے پالتو کُتے سمیت دیگر کتوں کو کھانا کھلا رہی ہیں۔

    اس کے علاوہ ویڈیو میں دِکھایا گیا ہے کہ وہ چند چھوٹے بچوں سے بھی ملتی ہیں اور اُنہیں بطور تحفہ کچھ دیتی ہیں۔

    انوشکا نے یہ خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پچھلے سال کے کچھ خاص اور انمول لمحات۔‘

    بالی ووڈ اداکارہ کی اس پوسٹ کو ناصرف اُن کے مداح بلکہ بھارتی فنکار بھی انوشکا کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع ویرات کوہلی نے اپنی انسٹا پوسٹ کے ذریعے دی تھی –

    علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اپنی زندگی میں تبدیلی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بیٹی کی پیدائش کے بعد بدل گئے، ان کا کہنا تھا کہ بیٹی نے ہماری زندگی تبدیل کرکے رکھ دی ہے۔ اب ہم اپنے ماحول اور گرد و پیش کو ایک الگ زاویے سے دیکھتے ہیں.

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ومیکا کے ساتھ جو تعلق ہم دونوں محسوس کرتے ہیں اس کا اندازہ یا تجربہ اس سے قبل ہمیں نہیں ہوا تھا۔

    ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ اولاد کے آنے کے بعد آپ مکمل طور پر ایک نئے انسان یا زندگی کا خیال رکھنے پر توجہ دیتے ہیں کیونکہ آپ کی زندگی کسی اور جان سے بھی جڑی ہوئی ہوتی ہے ،نئے مہمان کا یہ تعلق ابتدائی مرحلے میں تو مکمل طور پر ماں پر انحصار کرتا ہے۔

    لیکن ساتھ ہی بچے کے پاب پر بھی اس کا انحصار ہوتا ہے، ماں اور باپ دونوں بچے کے مختلف ماحول میں خیال رکھتے ہیں اور کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں دیکھ کر ہم دونوں بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں۔

    بیٹی کی پیدائش کے بعد ہماری زندگی بدل گئی ، ویرات کوہلی

  • شاہ رخ خان کے لیے میں کچھ بھی کرسکتا ہوں    سلمان خان

    شاہ رخ خان کے لیے میں کچھ بھی کرسکتا ہوں سلمان خان

    بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں مختصر کردار ادا کرنے کا معاوضہ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ میرے بھائی جیسا ہے اس کے لئے میں سب کچھ کر سکتا ہوں-

    باغی ٹی وی :بھارتی شوبز ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق یش راج بینرز تلے بننے والی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان نے مختصر کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے فلم میں ’ٹائیگر‘ کے کردار سے انٹری دی ہے جس کے لیے فلمساز ادتیا چوپڑا نے سلمان خان کو بھاری معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کے لیے سلمان خان نے جب اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی تو فلمساز ادتیا چوپڑا سلمان خان کے پاس انہیں معاوضہ ادا کرنے گئے تاہم دبنگ اداکار نے شوٹنگ کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق ادتیا چوپڑا نے سلمان خان کو بہت منانے کی کوشش کی تاہم بالی وڈ سلطان نے جواب دیا ’شاہ رخ خان میرے بھائی جیسا ہے اس کے لیے میں سب کچھ کرسکتا ہوں‘۔

    تاہم سلمان خان کی جانب سے پیسے نہ لینے پر ادتیا چوپڑا اب انہیں مہنگا تحفہ دینے کا سوچ رہے ہیں۔

    دوسری جانب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو جب تمام صورتحال سے متعلق بتایا گیا تو انہوں نے جواب دیا ’بھائی تو بھائی ہے‘۔


    علا وہ ازیں ٹوئٹر پر ایک صارف نے شاہ رخ خان سے سلمان خان کے بارے میں بھی بتائیں حال ہی میں آپ نے ایک ساتھ فلم کی ہے- ےب بھی شاہ رخ نے جواب دیا تھا کہ ہمیشہ کی طرح بھائی تو بھائی ہی ہے!

    شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر صارفین کے سوالوں کے مزاحیہ جواب

  • صدقہ فطرہ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کے نصاب کا اعلان از مفتی منیب الرحمن

    صدقہ فطرہ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کے نصاب کا اعلان از مفتی منیب الرحمن

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے فطرہ، فدیہ اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن نے بتایا کہ رواں سال صدقہ، فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 140 روپے فی کس ہے ساتھ ہی اعلامیے میں بتایا گیا کہ اہل ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں-

    اسی طرح جو مسلمان ‘گندم کے آٹے’، ‘جو’، ‘کھجور’، ‘کشمش’ کے حساب سے فطرہ ادا کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے نصاب کچھ اس طرح ہے۔

    دو کلو گندم کے آٹے کے حساب سے 140 روپے فی کس ،چارکلو جو کے حساب سے 320 روپے فی کس، چارکلو کھجور کے حساب سے 960 روپے فی کس، چار کلو کشمش کے حساب سے 1920 روپے فی کس کا نصاب ہے۔

    بیان کے مطابق آٹے کے حساب سے ایک روزے کا فدیہ 140 روپے جبکہ 30 روزوں کا 4 ہزار200 روپے رکھا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ جو کے حساب سے ایک روزے کا فدیہ 320 جبکہ 30 کا 9 ہزار 600 روپے، کجھور کے حساب سے ایک روزے کا فدیہ 960 روپے اور 30 روزوں کا فدیہ 28 ہزار 800 روپے رکھا گیا ہے جبکہ کشمش کے حساب سے ایک روزے کا فدیہ 1920 روپے جبکہ 30 روزوں کا 57600 روپے ہے۔

    بیان کے مطابق کفارہ برائے قسم آٹے کے حساب سے 1400 روپے ، جو کے حساب سے 3200 ، کھجور کے حساب سے 9600 اور کشمش کے حساب سے 19200 رکھا گیا ہے-

    جبکہ بیان کے مطابق کفارہ برائے صوم برائے 60 مساکین کے لیے آٹے کے حساب سے 8 ہزار 400 روپے،جو کے حساب سے 19 ہزار 200 روپے ،کھجور کے حساب سے 57 ہزار 600 روپے، کشمش کے حساب سے ایک لاکھ 15 ہزار 200 روپے رکھا گیا ہے-

    علاوہ ازیں مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ گندم کے حساب سے یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم رقم ہے، یہاں تمام اجناس کا حوالہ اس لیے دیا گیا ہے تا کہ جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق میں کشادگی عطا کی ہے اور وافر دولت سے نوازا ہے ان پر نعمت مال کا تشکر لازم ہے اور وہ اپنی مالی حیثیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے آٹے، جو، کھجور، کشمش کے حساب سے فطرہ، فدیہ اور کفارات ادا کریں۔

    انہوں نے قران پاک کی سورۃ البقرہ کی آیت کا بھی حوالہ دیا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ اور جو کوئی خوش دلی سے زیادہ دے تو یہ اس کے لئے بہتر ہے (البقرہ-184)

    واضح رہے کہ صدقہ فطر عید کی نماز سے قبل ادا کرنا ضروری ہے جبکہ گھر کے سربراہ کو اپنے پیاروں یعنی بیوی اور بچوں وغیرہ کا فطرانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

  • گوگل پلے اسٹور پر جعلی اپیلیکیشن کی نشاندہی،این آئی ٹی بی نے پاکستانی اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کر دیا

    گوگل پلے اسٹور پر جعلی اپیلیکیشن کی نشاندہی،این آئی ٹی بی نے پاکستانی اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کر دیا

    نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی (این آئی ٹی بی) نےگوگل پلے اسٹور پر موجود جعلی اپیلیکیشن کی نشاندہی کرتے ہوئے اینڈرائیڈ صارفین کو خطرے سے آگاہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر گوگل پلے اسٹور پر موجود جعلی اپیلیکیشن کی نشاندہی کی-


    این آئی ٹی بی نے پاکستان میں اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والوں کو آگاہ کیا کہ گوگل پلے اسٹور پر نیٹ فلکس کی جعلی ایپ ’فکس ان لائن‘ کے نام سے موجود ہے جو صارف کے لیے بڑے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

    بورڈ نے جعلی ایپ کے ذریعے نقصان دہ سافٹ وئیر کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے صارفین کو ہدایت کی کہ ’اس جعلی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ اسے انسٹال کرنے کی صورت میں ٹیلی فون میں ایک نقصان دہ (وائرس) کی فائل سسٹم میں شامل ہوجاتی ہے۔

    بورڈ نے کہا کہ وہ کوئی بے اعتماد ایپ یا اے پی کے استعمال گرنے سے نہ صرف گریز کریں بلکہ اس سے ہوشیار بھی رہیں کیونکہ یہ نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

    نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ٹوئٹ میں نیشنل بریچ اورسائبر اٹیک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔

    ٹوئٹ میں شئیر کئے گئے پوسٹر میں بورڈ نے بتایا کہ اس ایپ میں شامل سافٹ ویئر خود کار طریقے سے واٹس ایپ پر آنے والے پیغامات کا جواب دیتا ہے اور دیگر لوگوں کو بھی وائرس زدہ فائل سینڈ کرتا ہے۔ صارفین کو ہدایت کی گئی کہ اگر وہ اس ایپ کو استعمال کررہے تھے تو فوری طور پر فون سے ڈیلیٹ کردیں۔

  • کارتک آریان دھرما پروڈکشن کی فلم ’دوستانہ 2‘ سے باہر

    کارتک آریان دھرما پروڈکشن کی فلم ’دوستانہ 2‘ سے باہر

    بالی ووڈ کے نوجوان اداکار کارتک آریان کو غیر پیشہ وارانہ رویے کی وجہ سے فلم ’دوستانہ 2‘ سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :نامور پروڈیوسر ، ہدایتکار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’دوستانہ 2‘ کی تیاریوں کا آغاز 2019 میں ہوا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی، فلم میں اداکارہ جھانوی کپور کے مقابل کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا تھا تاہم اب انہیں فلم سے غیر پیشہ وارانہ رویہ کی وجہ سے نکال دیا گیا ہے۔

    انڈین ایکسپریس کے مطابق کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن نے جمعہ کے روز اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلزپر ایک بیان جاری کیا جس میں شائقین کو آگاہ کیا گیا کہ وہ اس کی آنے والی متوقع فلم دوستانہ 2 کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کرنے جا رہے ہیں اور فلم میں آفیشلی طور پر کچھ تبدیلی کیگئی ہے جس کے بارے میں جلد ہی آگاہ کیا جائے گا-

    دھرما پروڈکش کی جانب سے یہ بیان اس خبر کے بعد سامنے آیا ہے جب بتایا گیا تھا کہ کارتیک آریان نے تقریبا دو ہفتوں تک شوٹنگ کے بعد "تخلیقی اختلافات” کی وجہ سے اس منصوبے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

    دھرما پروڈکشن کے ایک قریبی ذرائع نے انڈین اکیسپریس کو بتایا ، "ہاں کارتیک آریان نے تقریبا دو ہفتوں تک شوٹنگ کے بعد "تخلیقی اختلافات” کی وجہ سے اس منصوبے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

    کارتک اور جھانوی نے نومبر 2019 میں امرتسر میں اس فلم کی شوٹنگ شروع کی تھی۔کوویڈ 19 کے پھیلنے کے سبب مارچ 2020 میں اس شوٹ کو روک دیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق کارتک آریان نے فلم کے اسکرپٹ میں تخلیقی معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، کرن جوہر اور کارتک کے درمیان تخلیقی معاملات پر تحفظات تھے اس کے علاوہ کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے لیے وقت بھی نہیں دے پارہے تھی جس کی وجہ سے دھرما پروڈکشن نے اداکار کی جگہ دوسرے اداکار کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا-

    فلم ’دوستانہ 2‘ کے لیے کارتک آریان نے 20 دن تک شوٹنگ کی تھی تاہم اب دھرما پروڈکشن نے اداکار کے ساتھ مستقبل میں بھی کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ "اداکار کے اس اقدام نے فلم کو پوری طرح خطرے میں ڈال دیا ہے جو اداکاروں اور فلمی صنعت کے لئے پہلے ہی مشکل وقت چل رہا ہے۔”

    خیال رہے کہ اس بارے میں ابھی تک کارتک آریان یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے-

    واضح رہے کہ دوستانہ 2 ، پریانکا چوپڑا ، ابھیشیک بچن اور جان ابراہم کی دوستانہ (2008) کا سیکوئل ہے ، جس کی ہدایتکاری ترون منسوخانی نے کی تھی۔

    کارتک آریان کی فلم ‘دھماکا’ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فروخت ہونیوالی اب تک کی سب سے مہنگی فلم بن گئی

  • اداکارہ شہزین راحت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

    اداکارہ شہزین راحت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ شہزین راحت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ شہزین راحت نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنے نکاح کی تصاویرکیں جن میں اداکارہ سفید اور سرخ رنگ کے عروسی لباس پہنے نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ نکاح کی تقریب میں خوشگوار موڈ میں ہیں، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اداکارہ کے شوہر کس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔

    اداکارہ نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات پرمداحوں سے اپنے اور فیملی کے لئے دعاؤں کی درخواست کی-

    اداکارہ نے اپنے بھائی کے ساتھ بھی تصاویر شئیر کیں جس میں وہ اپنے بھاےی کے گلے سے لگیں گھر والوں سے دور جانے پر آبدیدہ نظر آ رہی ہیں-

    شہزین احت کی جانب سے شئیر کی گئیں شادی کی تصاویر پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں منال خان ، علی عباس ،سکینہ سموں و دیگر کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامت کا سلسلہ جاری ہے-

    واضح رہے کہ شہزین راحت پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں معاون اداکارہ کے طور پر اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • سنجے لیلی بھنسالی نے دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

    سنجے لیلی بھنسالی نے دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

    بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اداکارہ دپیکا کی خواہش کے باوجود ان کی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق سنجے لیلی بھنسالی دیپیکا پڈوکون کے ساتھ’رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور پدماوت‘‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں بناچکے ہیں لیکن اس بار انہوں نے فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواری‘ کے لیے دپیکا کے بجائے عالیہ بھٹ کو کاسٹ کیا۔

    رپورٹس کے مطابق ہدایت کار واداکارہ کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں حال ہی میں دپیکا پڈوکون نے خواہش ظاہر کی کہ ان کی نئی فلم ’دروپدی‘ کی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کریں کیوںکہ وہ اس طرز کی فلمیں بہت شاندار بناتے ہیں

    اس حوالے سے جب سنجے لیلا بھنسالی سے رابطہ کیا گیا تو ہدایت کار نے صاف انکار کردیا ہدایت کار نے ’دروپدی‘ کے فلمساز اور دپیکا کو جواب دیا کہ وہ اپنے پسندیدہ پراجیکٹ ’گنگو بائی‘ اور ’بجو باورا‘ پر کام کررہے ہیں۔

    دوسری جانب سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواری‘‘ میں ایک آئٹم نمبر کے لیے جب دپیکا پڈوکون سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی یہ آفر قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے علاوہ ہدایت کار نے دپیکا کو اپنی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا حصہ بننے کی بھی پیشکش کی تاہم اداکارہ نے یہ آفر بھی ٹھکرادی۔

  • اپنے صارفین کو ذہنی دباؤ سے بچانے کے لئے انسٹاگرام کی انوکھے اور حیرت انگیز فیچر کی آزمائش

    اپنے صارفین کو ذہنی دباؤ سے بچانے کے لئے انسٹاگرام کی انوکھے اور حیرت انگیز فیچر کی آزمائش

    فیس بک کی ویڈیو اور فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام نے ’لائیک کاؤنٹ‘ چھپانے والے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے انسٹاگرام لائیک فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا-

    باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ’ری پبلک ورلڈ‘ کے مطابق انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسری نے صارفین کو ٹویٹر پر ایک نئی خصوصیت کے بارے میں آگاہ کیا جو جلد ہی انسٹاگرام پر منظر عام پر آنے والا ہےاس نئے فیچر میں استعمال کنددہ اس بات کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں کہ آیا وہ کسی دوسر کے صارف کی پوسٹ پر موجود لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مارچ کے7 شروع میں صارفین کی ایک مختصر تعداد پر اس فیچر کی آزمائش کی گئی جو کہ کامیاب رہی تاہم اب کمپنی اسے اپنے تمام صارفین کے لئے متعارف کرائے گی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق فیس بک بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسی نوعیت کے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسری نے ٹویٹ میں لکھا ، ‘گذشتہ سال ہم لوگوں کے ایک چھوٹے سے گروہ کے لئے ہائیڈ کاؤنٹ کا تجربہ کیا تھا تاکہ یہ دیکھنے کے لئے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے وقت اس میں کچھ دباؤ کم ہوتا ہے یا نہیں۔ کچھ کو یہ مددگار ثابت ہوا اور کچھ نے خاص طور پر ، یہ معلوم کرنا چاہا کہ کیا مقبول ہے لہذا ہم ایک نیا آپشن آزما رہے ہیں جس سے آپ اپنے تجربے کا فیصلہ کرسکتے ہو ‘چاہے وہ کسی اور کی پوسٹوں کو نہ دیکھنا چاہتا ہو اور نہ ہی کسی کو اپنی پوسٹس پر لائیک کی تعداد دکھانا چاہتاہو، یا اصل تجربہ کو برقرار رکھنا ہو۔’

    علاوہ ازیں انسٹا گرام کے مطابق اس فیچر کا مقصد استعمال کنندہ کی تشویش اور شرمندگی کو کم کرنا ہے کیونکہ اکثر اور بیشتر استعمال کنندہ اپنی پوسٹ پر لائیک کی تعداد دیکھ کر ذہنی دباؤو کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اور اس طرح کے مسائل زیادہ تر نوجوان صارفین میں پائے جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ 2019 میں بھی انسٹا گرام نے اپنے اس فیچر کی آزمائش شروع کی تھی، تاہم یہ تجربہ محدود صارفین اور منتخب خطوں میں کیا گیا تھا ، لیکن کورونا کے بعد کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے کمپنی نے اپنی توجہ دیگر اہم فیچرز پر مرکوز کر دی تھی۔

    ابتدا میں ہائیڈ لائیک صارف کو صرف اتنی اجازت دیتا تھا کہ وہ دوسرے صارف کے لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا چاہتا ہے یا نہیں۔ لیکن اب کمپنی استعمال کنندہ کو یہ آپشن دے رہی ہے کہ وہ اپنے لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا اور ظاہر کرنا چاہتا ہے یا نہیں ۔

  • عاطف اسلم کا ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    عاطف اسلم کا ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    معروف گلوکارعاطف اسلم نے رمضان المبارک کی مناسبت سے درود و سلام ’سلامِ عاجزانہ‘ پیش کردیا جو ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :عاطف اسلم نے 14 اپریل کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ اس ماہ مقدس میں اپنی نئی پیشکش ’’سلامِ عاجزانہ‘‘ پیش کریں گے 16 اپریل کو انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ہی بتایا کہ انہوں نے ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز کردیا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ ’’یہ سلامِ عاجزانہ ہو قبول۔‘‘

    ویڈیو میں عاطف اسلم کے ساتھ علی پرویز مہدی، نعمان جاوید، احسن پرویز مہدی اور کمیل جعفری درود و سلام پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تمام گلوکاروں کی آواز میں یہ خوبصورت درود و سلام ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

    اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ محض دو روز قبل یوٹیوب پر ریلیز ہوئی اس ویڈیو کو 14 لاکھ تین ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل عاطف اسلم اپنی سُریلی آواز میں اذان، تاجدارِ حرم اور اسماءالحسنیٰ ریلیز کرچکے ہیں۔

    عاطف اسلم جلد اپنی نئی پیشکش ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز کریں گے