Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کارتک آریان کی فلم  ‘دھماکا’ او ٹی ٹی پلیٹ فارم  پر فروخت ہونیوالی اب تک کی سب سے مہنگی فلم بن گئی

    کارتک آریان کی فلم ‘دھماکا’ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فروخت ہونیوالی اب تک کی سب سے مہنگی فلم بن گئی

    بالی وڈ اسٹار کارتک آریان کی فلم ‘دھماکا’ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فروخت ہونے والی اب تک کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس نے فلم ‘دھماکا ‘کے لیے 135 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً270 کروڑ روپے پاکستانی)کا سودا کیا ہے۔

    رام مادھوانی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم کورین فلم ‘دی ٹیرر لائیو’ کا ہندی ری میک ہے فلم میں ، کارتک ایک صحافی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے جو شہر میں دہشت گردی کے حملے کے خلاف لڑ تا ہے۔

    خیال رہے کہ کارتک نے اداکار ورون دھون کے علاوہ سپر اسٹار اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ورون دھون کی فلم ‘قلی نمبر 1 ‘(ایمیزون پرائم) اور’ لکشمی ‘(ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار) کے ڈیجیٹل حقوق بالترتیب 90 کروڑ روپے (تقریباً 180 کروڑ پاکستانی )اور 110 کروڑ (تقریباً220 کروڑ روپے پاکستانی) میں فروخت ہوئے۔

    یاد رہے کہ کارتک آریان نے اس فلم کی شوٹنگ 10 دن میں مکمل کی تھی اور اس کے لیے انہوں نے 20 کروڑ بھارتی روپے(43 کروڑ روپے) معاوضہ لیا تھا۔

    کارتک آریان نے 10 دن کی شوٹنگ کا بھاری معاوضہ وصول کرکے اپنے ہمعصر اداکاروں کو…

  • میڈیا کو ورکنگ ویمن کیلئے احترام اور احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے   سلمیٰ آغا

    میڈیا کو ورکنگ ویمن کیلئے احترام اور احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے سلمیٰ آغا

    پاکستانی نژاد بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ سلمیٰ آغا کا کہنا ہے کہ میڈیا کو ورکنگ ویمن کے لیے احترام اور احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں اداکارہ میر ا کے حوالے سے خبریں گردش میں تھیں کہ ان کی ذہنی حالت خراب ہو گئی ہے اور وہ امریکہ کے مینٹل ہاسپٹل میں داخل ہیں افواہوں کے بعد میرا نے عمران عباس کے ذریعے ان تمام خبروں کی تردید کی –

    بعد ازاں اداکارہ میرا کے سسر راجہ پرویز نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کے عوض میرا کو اسپتال سے فارغ کرایا۔

    تاہم اب اس حوالے سے اداکارہ سلمیٰ آغا نے غیر ملکی ویب سائٹ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ہمدردانہ لہجے میں کہا کہ وہ میرا کو ہمیشہ سپورٹ کرتی ہیں ممبئی ہو یا دبئی، انہوں نے ہی میرا کی دیکھ بھال کی ہے۔

    گذشتہ دنوں مقامی و سوشل میڈیا پر ذہنی صحت کے حوالے سے میرا کو ملنے والی کوریج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ورکنگ ویمن کے لیے احترام اور احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

    سلمیٰ آغا نے اس حوالے سے مزید بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میرا کے سسر راجہ پرویز نے وہ سب بتایا ہے جو امریکہ میں ہوا لیکن وہ اس کی تفصیل میں جانا پسند نہیں کرتیں۔

    تاہم انہوں نے کہا کہ میرا جب کراچی سے دبئی آئیں تو شدید ڈپریشن میں تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کی زندگی کئی کردار نبھاتے گزر جاتی ہے اور ان کے پرستار ساری زندگی کہیں نہ کہیں انھیں ان کے کسی کردار سے جانتے ہیں۔

    پاگل ہوں میرے دشمن، ذہنی صحت سے متعلق افواہوں پرمیرا برہم

    میرا نے نیویارک میں کورونا ویکسین لگوالی

    اداکارہ امریکہ کیوں گئیں‌:وہاں کن لوگوں سےجھگڑاہے: اوروہ میراجی کوواپس کیوں…

    اداکارہ میرا نےعمران خان پرسنگین الزامات عائد کردیئے:سینیٹ کی نشست کی پیشکش کیوں‌…

    میرا کا نام آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل،ماہانہ 5 ہزارروپے کی امدادی رقم ملے گی

    مجھے ہروزیراعظم پاکستان پروٹوکول دیتاہے:اداکارہ میرانے امریکی ڈاکٹرکے سامنے سارے…

    پتہ نہیں لوگ ذہنی حالت جیسے سنگین مسئلے پر باتیں کیسے بنا لیتے ہیں؟

    کتنے ہی تعلیم یافتہ کیوں نہ ہو دوسروں کیساتھ سلوک آپ کے بارے سب بیان کر دیتا ہے…

  • شنیرا اکرم تنقید کرنے والوں پر برہم

    شنیرا اکرم تنقید کرنے والوں پر برہم

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ناقدین کو کھری کھری سُنادی۔

    باغی ٹی وی:گزشتہ روز پاکستان سمیت دُنیا کے کئی ممالک میں پہلا روزہ رکھا گیا تھا جس وقت پاکستان میں روزہ تھا، اُسی دوران شنیرا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں شنیرا کچھ کھا رہی تھیں جبکہ اُس وقت پاکستان میں روزہ نہیں کُھلا تھا۔

    شنیرا کی انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد کچھ صارفین نے اُن پر شدید تنقید کی کہ اُنہوں نے روزہ نہیں رکھا اور ماہِ رمضان میں وہ اس طرح کی اسٹوریز لگا رہی ہیں۔

    وسیم اکرم کی اہلیہ نے ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مجھے میسجز کرکے یہ بول رہے ہیں کہ میں نے روزہ نہیں رکھا تو میں اُن کو یہ بتاتی چلوں کہ میں پاکستان میں نہیں بلکہ آسٹریلیا میں ہوں اور اس وقت اسٹریلیا میں رات کے 8 بج کر 45 منٹ ہورہے ہیں۔

    اُنہوں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم! حوصلہ رکھیں۔

    علاوہ ازیں شنیرا نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں وسیم اکرم کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہم 145 دن سےالگ رہے ہیں اور یہ اب تک کی ہماری طویل علیحدگی ہے۔

    شنیرا نے لکھا تھا کہ اگرچہ میرا دل روزانہ ٹوٹتاہے لیکن مجھ میں ہمت ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ دنیا جلد ہی اپنی پریشانیوں کا خاتمہ کر دے گی کیونکہ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ہم سے کہیں زیادہ ہمت ہار گئے ہیں۔

    اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں وسیم اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وسیم! آپ بہت زیادہ یاد آرہے ہیں آپ تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں، آپ ہمارے لیے سب کچھ ہیں۔

    دوسری جانب وسیم اکرم نے اہلیہ کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی انہیں بہت مس کر رہے ہیں-

    واضح رہے کہ شنیرا اور اُن کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں کیونکہ آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اپنے بارڈرز بند کر رکھے ہیں جبکہ اُن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔

  • شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ ماڈل عائشہ لینیا اختر نے دوسری شادی کرلی

    شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ ماڈل عائشہ لینیا اختر نے دوسری شادی کرلی

    پاکستان کیےمعروف ماڈل اور اداکار شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ اور فلم میکرماڈل عائشہ لینیا اختر نے دوسری شادی کرلی۔

    باغی ٹی وی :ماڈل عائشہ لینیا نے اپنی دوسری شادی کی اطلاع مداحوں کو اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی جس میں انہوں نے شادی کی پروقار تقریب کی چند تصاویر شیئر کیں اور ساتھ طویل کیپشن لکھا۔

    ماڈل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ شادی کی سادہ سی تقریب ان کے والدین کے گھر میں ہی منعقد کی گئی، شادی کی تقریب سے دس دن قبل ہی تمام انتظامات مکمل کیے گئے کیونکہ طویل منصوبوں کی قائل نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وقت، پیسہ اور ذہنی دباؤ کی بچت کیلئے یہ مختصر تقریب منعقد کی گئی۔

    ماڈل نے لکھا کہ انہوں نے اپنی شادی میں اپنا میک اپ اور اسٹائلنگ خود کی ہے لہذا اس میں موجود غلطی یا کوتاہی کو نظر انداز کیا جائے۔

    عائشہ نے لکھا کہ شادی کا دن ایک خوشگوار دن تھا جو انہوں نے اپنے قریبی رشتہ داروں کو اور صرف 2 قریبی دوستوں کے ساتھ گزارا اور اسے یادگار بنایا۔

    ماڈل نے بتایا کہ دو ہفتوں بعد ہم ایک نئی جگہ تلاش کرنے اور اس میں منتقل ہونے میں کامیاب ہوگئے ، اور تب سے ہی ہم اپنی نئی زندگی کو انجوائے کر رہے ہیں-

    انہوں نے لکھا کہ جیون ساتھی ایک نہایت مزاحیہ، حمایت کرنے والے ، حیرت انگیز انسان ہیں، مداحوں کیلئے یہ بھی کہا کہ وہ انہیں انسٹاگرام پر تلاش نہ کریں کیونکہ وہ انسٹاگرام پر ہیں ہی نہیں۔

    یاد رہے کہ ماڈل عائشہ لینیا نے اداکار و ماڈل شہباز شگری کے ساتھ ایک دہائی تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد جون 2018 میں راہیں جدا کر لی تھیں تاہم اب شہباز شگری نے گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی کرلی ہے –

    گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کر لی

  • راہول رائے فیملی سمیت کورونا وائرس کاشکار

    راہول رائے فیملی سمیت کورونا وائرس کاشکار

    بالی ووڈ کے ماضی کے معروف اداکار راہول رائے فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے راہول رائے نے گزشتہ روز بدھ کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

    راہول رائے نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ میری کورونا اسٹوری، قرنطینہ کا 19 وان دن۔ انھوں نے لکھا کہ میرا رہائشی فلور 27 مارچ سے سیل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ایک پڑوسی کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد احتیاطی طور پر ہم سب پڑوسیوں کو 14 دن کے لیے سیل کردیا گیا ہے۔

    مجھے اور میرے خاندان کو 11 اپریل کو دبئی کی فلائٹ لینا تھی، تو اس کے لیے ہم نے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے لیے سات اپریل کو میٹروپولس لیب گئے اور دس اپریل کو ہم سب کو کورونا پازیٹو پر مبنی رپورٹ دیا گیا۔

    ان کے مطابق ان سمیت تمام گھر والوں میں کوئی علامات موجود نہیں ہیں جبکہ اسی دوران ممبئی میونسپلٹی والوں نے جو اینٹی جین ٹیسٹ کیا اس میں ہم نیگیٹو تھے، ابھی ایک اور ٹیسٹ کی رپورٹ باقی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بہن پریانکا رائے اور برادر نسبتی (بہن کے شوہر) رومیر سین بھی اس وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

  • آج تک اپنی اداکاری کے کام سے 75 فیصد غیر مطمئن ہوں

    آج تک اپنی اداکاری کے کام سے 75 فیصد غیر مطمئن ہوں

    اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر نبیل ظفر کا کہنا کہ وہ آج تک اپنی اداکاری کے کام سے 75 فیصد غیر مطمئن ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکار نبیل ظفر کا پیدائشی نام ندیم ظفر ہے جب کہ انہیں شوبز کی دنیا میں نبیل ظفر کہا جاتا ہے، انہوں نے کیریئر میں دوسرے اداکاروں کے مقابلے میں کم ڈراموں میں اداکاری کی مگر انہیں شہرت زیادہ کام کرنے والوں سے بھی زیادہ ملی۔

    نبیل ظفر کو زیادہ تر لوگ ان کے مقبول کامیڈی ڈرامے ’بلبلے‘ کی وجہ سے جانتے ہیں تاہم انہوں نے پی ٹی وی کے مقبول ترین ڈراموں میں شمار ہونے والے ڈراموں ’دھواں‘ اور ’دن اور دلدل‘ میں بھی کام کیا۔

    حال ہی میں نبیل ظفر اہلیہ سلمیٰ ظفر کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل پرآغا علی اور حنا خان کے شو ’دی کپل شو‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے نہ صرف پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر بات کی بلکہ انہوں نے ذاتی زندگی پر بھی مداحوں کو آگاہ کیا۔

    پروگرام میں بات کرتے ہوئے نبیل ظفر نے بتایا کہ وہ آج تک اپنی اداکاری کے کام سے 75 فیصد غیر مطمئن ہیں، انہیں لگتا ہے کہ انہوں نے اچھا کام نہیں کیا۔

    دوران شو نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ سال 2000 میں انہوں نے اداکاری سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لیا، کیوں کہ اس وقت ان کی شادی ہوئی اور دیگر کچھ معاملات بھی تھے۔

    نبیل نے بتایا کہ سال 2006 کے بعد انہوں نے اداکاری کے علاوہ ہدایتکاری اور پروڈکشن کا بھی فیصلہ کیا، جس کی وجہ سے انہوں نے 2009 میں اپنے دو قریبی دوستوں کے ساتھ مل کر ’بلبلے‘ بنایا اور انہیں یقین تھا کہ وہ کامیاب جائے گا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ’بلبلے’ کا اسکرپٹ 2006 میں ہی ان کے دوست علی عمران نے لکھ لیا تھا مگر اس پر انہوں نے کام 2009 میں شروع کیا اور ابتدائی طور پر ’بلبلے‘ میں حنا دلپذیر کا کردار نہیں تھا مگر بعد میں ان کے کردار کو مستقل کردار میں تبدیل کیا گیا۔

    نبیل نے بتایا کہ جب ’بلبلے‘ کی شوٹنگ جاری تھی، اس وقت عائشہ عمر ماڈلنگ اور ریڈیو میں ویڈیو جوکی (وی جے) کا کام کرتی تھیں، اس کی وجہ سے انہیں شروع میں مشکلات بھی پیش آئیں۔

    نبیل ظفر کے مطابق عائشہ عمر ابتدائی طور پر ’بلبلے‘ میں خوبصورت کے کردار کو غیر اہم سمجھ رہی تھیں مگر انہوں نے اس وقت ہی عائشہ عمر کو بتایا تھا کہ مستقبل میں ’خوبصورت‘ کا کردار ان کی پہچان بنے گا۔

     

    نبیل ظفرکے ساتھ اسکاٹ لینڈ نژاد لڑکی نے ان کا کونسا ڈرامہ دیکھ کر شادی کی؟

  • رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان میں سام سنگ اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی

    رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان میں سام سنگ اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی

    سمارٹ فون کمپنی سام سنگ نے رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان میں اپنے صارفین کو خوشخبری سنائی ہے-

    باغی ٹی وی : سمارٹ فون کمپنی سام سنگ نے رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان میں اپنے مختلف اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہےجبکہ کچھ کے ساتھ خصوصی انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

    سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے سام سنگ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران جن فونز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے وہ صرف کمپنی کے ای اسٹور سے ہی خریدیں جاسکیں گے-

    کمپنی نے ایس 21 پلس کی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 999 روپے سے کم کرکے ایک لاکھ 84 ہزار 999روپے (مفت بڈز پلس و اڈاپٹر)-

    جبکہ گلیکسی ایس 21 الٹرا 2 لاکھ 29 ہزار 999 روپے کی بجائے 10 ہزار روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 19 ہزار 999 روپے (مفت بڈز پلس و اڈاپٹر) میں دستیاب ہوگا۔

    کمپنی نے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 21 کی قیمت کی 7 ہزار روپے کمی کی ہے اور یہ اب ایک لاکھ 69 ہزار 999 روپے کی بجائے ایک لاکھ 62 ہزار 999 روپے دستیاب ہوگا جس کے ساتھ مفت بڈز پلس اور اڈاپٹر بھی دیا جائے گا۔

    گلیکسی ایس 20 ایف ای، گلیکسی 52 اور اے 72 کی قیمت میں تو کمی نہیں کی گئی مگر ان کے ساتھ مفت گلیکسی فٹ 2 دیا جائے گا جبکہ گلیکسی اے 32 کے ساتھ ہینڈز فری دی جائے گی۔

    گلیکسی اے 71 کی قیمت ڈیڑھ ہزار روپے کمی سے 67 ہزار 999 روپے سے 65 ہزار 499 روپے کردی گئی ہے۔

    گلیکسی اے 51 کا 6 جی بی ریم والا ماڈل 2 ہزار روپے سستا کیا گیا جو 49 ہزار 999 روپے کی بجائے 47 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 8 جی بی ریم والے ماڈل کی قیمت ساڑھے 3 ہزار روپے کمی سے 54 ہزار 999 روپے کی جگہ 51 ہزار 499 روپے ہوگئی ہے۔

    گلیکسی اے 31 کو 36 ہزار 999 روپے کی بجائے 35 ہزار 499 روپے میں خریدا جاسکے گا جبکہ گلیکسی اے 12 (64 جی بی اسٹوریج ماڈل) 32 ہزار 999 روپے کی بجائے 30 ہزار 999 روپے اور اے 12 (128 جی بی اسٹوریج ماڈل) 32 ہزار 999 روپے کی بجائے 30 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    گلیکسی اے 02 ایس کا جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 19 ہزار 999 روپے کی بجائے 19 ہزار 299 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 23 ہزار 999 روپے کی بجائے 21 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    گلیکسی اے 02 کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 18 سو روپے کمی کے ساتھ 17 ہزار 999 روپے کی بجائے 16 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن 19 ہزار 799 روپے کی بجائے 17 ہزار 500 روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔

    یہ پیشکش 14 اپریل سے 15 مئی 2021 تک برقرار رہے گی۔

  • پاگل ہوں میرے دشمن، ذہنی صحت سے متعلق افواہوں پرمیرا برہم

    پاگل ہوں میرے دشمن، ذہنی صحت سے متعلق افواہوں پرمیرا برہم

    ہر وقت کسی نا کسی تنازع میں پھنسی رہنے والی پاکستانی اداکارہ میرا نے ان کی ذہنی حالت سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھلا میں کیوں پاگل ہونے لگی، پاگل ہوں میرے دشمن-

    باغی ٹی وی : ویب سائٹ بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے میرا نے کہا کہ میرے مخالف لابی میری کردار کشی کرتی رہتی ہے تاکہ میرے سٹارڈم کو خراب کیا جائے۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فون پر گفتگو کے دوران جب میرا سے دریافت کیا گیا کہ نیویارک بروکلین ہسپتال میں کیا ہوا، تو انھوں نے بتایا کہ بروکلین ہسپتال میں مجھے کورونا ویکسین لگائی گئی اور میرے معمول کے ٹیسٹ کیے گئے-

    رپورٹ کے مطابق میرا نے دعویٰ کیا کہ ‘امریکہ میں مجھے ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ڈپریشن کا شکار تھی اس لیے مجھے ہسپتال جانا پڑا لیکن وہاں مجھے پاگل سمجھ لیا گیا اور میرا ٹیلی فون بھی مجھ سے چھین لیا گیا۔

    میرا نے کہا کہ ‘پاگل پن اور ڈپریشن میں فرق ہوتا ہے، جسے سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن امریکہ میں میرے ساتھ یہ امیتاز نہ کیا گیا اور مجھے بند کردیا گیا میں ساری رات چیختی اور پکارتی رہی۔ وہ بہت ہی ڈرؤانی اور منحوس رات تھی، میں رات بھر مدد کے لیے پکارتی رہی اور کوئی میری مدد کو نہ آیا۔

    اگلے روز میری والدہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے میری رہائی کی اپیل کی۔

    رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے میرا کے والد کا کہنا تھا کہ ‘کورونا کے باعث دنیا بھر کے شوبز پر زوال آیا ہوا ہے۔ ‘پاکستان میں بھی انڈسٹری متاثر ہوئی ہے۔ میری بیٹی کی فلم ‘باجی’ سپرہٹ ہوئی لیکن اس کا مالی فائدہ دوسروں نے اٹھایا۔’

    سرور شاہ نے بتایا کہ ‘کراچی میں ایک ٹی وی چینل نے میرا سے رمضان نشریات کا معاہدہ کیا جسے ایک دوسری اداکارہ نے سازش کر کے میرا سے چھین لیا جس کا میرا کو بڑا ذہنی صدمہ پہنچا میرا انتہائی ڈپریشن میں دبئی سے ہوتی ہوئی امریکہ پہنچی جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

    سرورشاہ بخاری نے تردید کی کہ میرا کو امریکہ سے ڈیپورٹ کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری بیٹی وہاں اپنے خاوند کیپٹن نوید اور سسر راجہ پرویز کے ہاں ہے اور وہ آج دبئی پہنچ رہی ہے۔

    میرا نے نیویارک میں کورونا ویکسین لگوالی

    اداکارہ امریکہ کیوں گئیں‌:وہاں کن لوگوں سےجھگڑاہے: اوروہ میراجی کوواپس کیوں…

    اداکارہ میرا نےعمران خان پرسنگین الزامات عائد کردیئے:سینیٹ کی نشست کی پیشکش کیوں‌…

    میرا کا نام آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل،ماہانہ 5 ہزارروپے کی امدادی رقم ملے گی

    مجھے ہروزیراعظم پاکستان پروٹوکول دیتاہے:اداکارہ میرانے امریکی ڈاکٹرکے سامنے سارے…

    پتہ نہیں لوگ ذہنی حالت جیسے سنگین مسئلے پر باتیں کیسے بنا لیتے ہیں؟

    کتنے ہی تعلیم یافتہ کیوں نہ ہو دوسروں کیساتھ سلوک آپ کے بارے سب بیان کر دیتا ہے…

  • ’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کی ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے آ گئی

    ’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کی ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے آ گئی

    ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرل فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ایکشن اور تھرل فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ون ڈیزل نے فلم کا نیا ٹریلر جاری کیا اور ساتھ ہی فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ بھی بتادی گئی۔

    فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ون ڈیزل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 3منٹ 20 سیکنڈ پر مبنی فلم کا ٹریلر شیئر کیا اور فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ 25 جون بتائی۔

    ون ڈیزل کے اکاؤنٹ پر ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم کے ٹریلر کو کچھ ہی گھنٹوں میں 27 لاکھ 36 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا اور مداحوں نے اسکی بےحد تعریف بھی کی اورفلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں-

    دوسری جانب کافی وقت بعد ہالی ووڈ اداکار اور مشہور ریسلر جان سینا کو بھی ایکشن میں دیکھ کر مداحوں نے خوشی کا اظہارکیآ-

    واضح رہے کہ ہالی ووڈ فلم’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ میں اس مرتبہ مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ون ڈیزل کا 10 سالہ بیٹا ونسنٹ بھی والد کے ساتھ فلم میں اداکاری کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کرے گا کنٹریکٹ میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ونسنٹ کو ایک ہزار5 ڈالر فی دن معاوضہ بھی دیا گیا ہے۔

  • حبا بخاری کے بعد مومنہ اقبال کے بھی پاکستانی شوبزانڈسٹری سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

    حبا بخاری کے بعد مومنہ اقبال کے بھی پاکستانی شوبزانڈسٹری سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

    ’عہدِ وفا‘ اور ’خدا اور محبت‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کرنے والی پاکستان کی نوجوان ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کافی جگہوں پر سینئر نئے آنے والوں کو ٹف ٹائم دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ سینئرز اپنے جونیئرز کو سلام کا جواب تک نہیں دیتے۔

    باغی ٹی وی : مومنہ اقبال نے یوٹیوب پر ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں شوبز انڈسٹریز سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ اس انڈسٹری میں آنے کے لئے سامنے والوں کی مختلف طرح کی ڈیمانڈز ہوتی ہیں ۔

    مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ یہاں مرکزی کردار کی کاسٹ کے لئے آپ کا ٹیلنٹ نہیں بلکہ یہ پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد کتنی ہے، لوگوں میں آپ لوگ کتنے مشہور ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ اگر آپ کسی کو موقع نہیں دیں گے تو لوگ کسی کو کیسے جانیں گے-

    مومنہ اقبال نے یہ بھی کہا کہ میں انسٹا گرام کم ہی استعمال کرتی ہوں، اگر کوئی مجھ سے پوچھتا ہے تو میں صاف انکار کر دیتی ہوں لیکن میرے جتنے فالوؤرز ہیں وہ میرا کام جانتے ہیں اسی لئے مجھے کبھی پیسے دےکر فالوؤرز کی تعداد بڑھانے کی ضرورت نہیں پڑی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کسی نئے شخص کو داخل ہونے کے لئے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہاں تک کہ اگے بڑھنے کے لئے آپ کو بہت سی باتوں پر خاموش رہنا پڑتا ہے۔ سب سے زیادہ ضبط پر قابو رکھنا ہوتا ہے۔ کام نہ ملنے کے ڈر سے کچھ غلط ہوتا دیکھ کر بھی خاموش رہتے ہیں-

    مشہور ترین ڈرامہ سیریل عہدِ وفا کی معصومہ نے شکوہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کافی جگہوں پر سینئر نئے آنے والوں کو ٹف ٹائم دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ سینئرز اپنے جونیئرز کو سلام کا جواب تک نہیں دیتے۔

    خیال رہے کہ مومنہ اقبال کے ڈراموں دال چاول، پارلر والی لڑکی عشق میں کافر، اجنبی لگے زندگی ، عہد وفا اور خدا اور محبت 3 شامل ہیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ حبا بخاری نے بھی بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی لڑکیوں سے کام کے بدلے نامناسب مطالبات کن جاتے ہیں۔صبا کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں اگر آپ کو مشکل سے کام مل بھی جائے تو ساتھ کام کرنے والے سینیئر آرٹسٹس بھی بہت مسئلہ کرتے ہیں مجھے ایک پراجیکٹ میں ایک سینئر اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا لیکن انھوں نے مجھے بہت ٹف ٹائم (مشکل وقت) دیا ایک بار انھوں نے مجھے سامنے بیٹھا دیکھ کر یہ بھی کہا کہ آج کل تو ذرا سا بھی چہرہ ہوتا نہیں اور منہ اٹھا کر آ جاتی ہیں۔

    صبا بخاری نے نیپوٹزم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ یہ بالکل جھوٹ ہے کہ شوبز میں نیپوٹزم نہیں ہے اس انڈسٹری میں بہت زیادہ نیپوٹزم ہے اداکار والدین اپنے بچوں کے ویڈیو کلپس لے کر پھر رہے ہوتے ہیں سب کو دکھا رہے ہوتے ہیں کہ یہ دیکھو ہمارے بچوں نے یہ سین کتنا اچھا کیا یہ کام کتنا اچھا کیا-

    صبا بخاری نے شوبز انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کر دیا

    شوبز میں کاسٹنگ کاؤچ کا الزام : اچھے کردار اور پیسے کے بدلے میں ایسا مطالبہ کیا گیا جس نے میرے پاوں تلے زمین نکال دی صبا بخاری