Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عورت کمزور نہیں نازک ہے ،میرا کا خواتین کے حوالے سے معنی خیز پیغام

    عورت کمزور نہیں نازک ہے ،میرا کا خواتین کے حوالے سے معنی خیز پیغام

    پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے خواتین کی اہمیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام شئیر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سایٹ انسٹاگرام پر میرا نے اپنی خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے خواتین کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک خوبصورت حقیقت ہے کہ خواتین کے بغیر کوئی بھی انسان وجود میں نہیں آتا۔

    میرا نے اپنے پیغام لکھا کہ ہمیں واقعی اس کی تعریف کرنا چاہیے کہ عورت بننا کتنا حیرت انگیز ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب یہ ماننا شروع کردیں کہ ہم کتنے حیرت انگیز ہیں۔

    میرا نے مزید لکھا کہ ہم کمزور نہیں نازک ہیں۔ مجھے عورت ہونا بالکل پسند ہے خواتین کے بغیر کوئی زندگی نہیں ہے-

    اداکارہ کی پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سرہا جا رہا ہے-

  • صبا قمر کا شادی کا فیصلہ واپس لینے پر ساتھی فنکاروں کا رد عمل

    صبا قمر کا شادی کا فیصلہ واپس لینے پر ساتھی فنکاروں کا رد عمل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبا قمر نے بلاگر عظیم خان سے شادی کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا جس پر کئی اداکاراؤں نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صبا قمر کی حوصلہ افزائی کی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبا قمر نے چند روز پہلے بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا صبا قمر کی شادی کے اعلان کے بعد ایک خاتون نے ان کے منگیتر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

    جس پر عظیم خان نے ایک وضاحتی ویڈیو بھی شئیر کی تھی اور ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا-

    تاہم بعد ازاں صبا قمر نے عظیم خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں عظیم پر مکمل بھروسہ ہے۔ لیکن اب اچانک صبا قمرنے عظیم خان سے تعلق ختم کرکے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

    تاہم بعدا زاں انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’میں ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہوں، کچھ نجی وجوہات کی وجہ سے میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا۔ اب ہم شادی نہیں کررہے۔

    صابا نے کہا کہ امید کرتی ہوں کہ آپ سب میرے فیصلے میں میرا ساتھ دیں گے بالکل اس طرح جیسے آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ اور مجھے لگتا ہے تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی۔

    صبا قمر نے مزید کہا میں ایک اور اہم بات کی وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ میں زندگی میں کبھی عظیم خان سے نہیں ملی ہم صرف فون کے ذریعے ہی رابطے میں تھے۔ یہ میرے لیے مشکل وقت ہے لیکن جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ انشا اللہ۔

    تاہم صبا قمر کی اس پوسٹ پر کئی شوبز شخصیات سمیت متعدد لوگوں نے صبا قمر کی پوسٹ پر اپنی رائے دی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    سوشل میڈیا پر ماہرہ خان نے صبا قمر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے دل کا نشان بنایا اور لکھا کہ خوشی بس آس پاس ہی ہے انشا ﷲ۔

    ماہرہ خان کو جواب دیتے ہوئے صبا قمر نے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ بیشک میں تم سے متفق ہوں۔

    ماہرہ خان کے ساتھ دیگر مشہور شوبز شخصیات نے بھی صبا قمر کے فیصلے پر اپنی رائے دی جن میں یمنیٰ زیدی،مایا علی،حدیقہ کیانی ،شرمین عبید چنائے، مومل شیخ، اظفر رحمن ، حمائمہ ملک ، عدنان انصاری ، رابعہ بٹ ، بلال اشرف، عائشہ عمر ،عبداللہ سلطان ،آئمہ بیگ اور ثنا فخر سمیت دیگر شامل ہیں۔

    اداکارہ مایا علی نے صبا قمر کے فیصلے پر لکھا کہ ہر چیز اچھے کے لئے ہوتی ہے۔ میں جانتی ہوں کہ آپ کیا محسوس کر رہی ہیں جسے کوئی اور محسوس نہیں کرسکتا۔ میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ آپ ایک مضبوط انسان ہیں اور ایک دن آپ مسکرائیں گی کیونکہ آپ کے اندرونی سکون سے زیادہ کوئی بھی چیز اہم نہیں ہے۔

    اداکارہ یمنیٰ زیدی نے صبا قمر کی پوسٹ پر لکھا کہ آپ کا سفر مشکل رہا ہے،ہم سب آپ سے محبت کرتے ہیں، ہماری زندگی کو مختلف انداز سے بنایا گیا ہے جو کہ یقینی طور پر خوبصورت اور مہربان ہے۔ یار رکھیں ﷲ تعالیٰ کے لئے کوئی بھی چیز ناممکن نہیں، وہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔

    فلم اسٹار بلال اشرف نے لکھا کہ انشاﷲ صرف بہترین ہی ہوگا۔

    حدیقہ کیانی نے بھی صبا قمر کے لئے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ خوش رہنے کی دعا کی جبکہ اظفر رحمن نے لکھا کہ ہمیشہ مضبوط رہو-

    آئمہ بیگ نے کہا کہ آپ بہت بہادر خاتون ہیں اور آپ کو ایسا ہی اچھا انسان ڈیزرو کرتی ہیں ثنا فخر نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا-حمائمہ ملک اور عائشہ عمر نے بھی صبا قمر کے اس یصلے پر صاصلہ افزائی کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

    رابعہ بٹ نے لکھا کہ اداکارہ رابعہ بٹ نے لکھا ’’جب ماں کی دعائیں ساتھ ہوں تو پھر ایسے ہی ہوتا ہے جتنی بھی آنکھیں بند ہوں، دماغ میں دھند چھائی ہوئی ہو خدا راستہ بدل دیتا ہے دل بدل دیتا ہے۔ شادی زندگی کا ایک بہت بڑ افیصلہ ہوتا ہے کیونکہ یہ صرف آپ کی نہیں آپ کی آنے والی پوری نسل کو متاثر کرتا ہے۔

    رابعہ بٹ نے مزید لکھا جتنا میں آپ کو جانتی ہوں آپ ایک خوبصورت دل کی مالک ہیں صبا اور خوبصورت دلوں میں رب بستا ہے اور جہاں وہ خود بستا ہے اس جگہ کی ذمہ داری وہ خود اٹھاتا ہے۔ مسکرائیے کیونکہ اگر وہ نہیں ہوا جو آپ چاہتی تھیں تو پھر وہ ہوا جوکہ وہ آپ کا اور ہمارا رب چاہتا ہے۔

    ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے ردعمل پر صبا قمر نے اظہار تشکر کیا-

  • واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ای کرنسی کی سروس دوبارہ بحال کر دی

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ای کرنسی کی سروس دوبارہ بحال کر دی

    گزشتہ سال جون میں واٹس ایپ نے ایک بہترین فیچر ’ گراؤنڈ بریکنگ ‘متعارف کروایا تھا جس کے تحت واٹس ایپ صارفین عزیز واقارب اوردوستوں کو پیغامات کے علاوہ پیسے بھیج سکتے تھے جبکہ برازیل میں چھوٹے کاروبار کا لین دین واٹس ایپ کے ذریعے کرنے کا آغاز کیا گیا تھا لیکن اس فیچر کو متعارف کروانے کےکچھ دنوں بعد ہی معطل کردیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کو صارفین میں مقبولیت ملی تھی جس کی وجہ سے اب اس فیچر نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ہے۔

    ابتدا میں اس فیچر کو برازیل کے لیے متعارف کروایا گیا تھا جبکہ کمپنی کا کہنا تھا کہ اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

    اس طریقہ کار کو شروع کرنے والی کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم چھوٹے کاروباروں کو بھی واٹس ایپ میں ہی فروخت کرنے کے قابل بنارہے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے ، ہم فیس بک پر کام کررہے ہیں ، جو ہمارے ایپس میں ادائیگی کرنے کا ایک محفوظ اور مستقل طریقہ فراہم کرتا ہے۔ میں اپنے تمام شراکت داروں کو یہ ممکن بنانے کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    اس اعلان کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کے دوران برازیل میں مسابقتی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سروس کو معطل کردیا گیا تھا۔

    حال میں شائع ہونےو الی فوربز کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے بینکوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ فیچر برازیل کے بینکوں ،فنانشل ٹیکنالوجیز کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے جب کہ کہا جارہا تھا کہ اس فیچر میں پرائیویسی معاملات بھی پیش آسکتے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ واٹس ایپ کی اس سروس نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ہے جس کے بعد واٹس ایپ صارفین ویزا اور ماسٹرکارڈ کے ذریعے اس سروس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے رقم منتقل کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایپل کے پاس ایک ایسی ہی سروس موجود ہے لیکن یہ سروس صرف ایپل ڈیوائسز کے درمیان ہی قابل استعمال ہے جبکہ واٹس ایپ کی سروس اینڈرائڈ اور آئی فون دونوں صارفین کے لیے عام ہے۔

    واٹس ایپ نے ای کرنسی کا فیچر متعارف کروا دیا جس میں صارف خریدی گئی اشیاء کی ادائیگی خود کر سکے گا

    ڈیجیٹل ادائیگیاں کوویڈ19 وباء کے دوران پاکستانی معیشت کے لئے امید کی ایک لہر

  • صبا قمر نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کر دیا

    صبا قمر نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر نے شادی سے متعلق فیصلے پر بڑا موڑ لے لیا-

    باغی ٹی وی : اداکارہ صبا قمر نے چند روز پہلے بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی کرنے کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا صبا قمر کی شادی کے اعلان کے بعد ایک خاتون نے ان کے منگیتر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

    جس پر عظیم خان نے ایک وضاحتی ویڈیو بھی شئیر کی تھی اور ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا-

    تاہم بعد ازاں صبا قمر نے عظیم خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں عظیم پر مکمل بھروسہ ہے۔ لیکن اب اچانک صبا قمرنے عظیم خان سے تعلق ختم کرکے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

    صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’میں ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہوں، کچھ نجی وجوہات کی وجہ سے میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا۔ اب ہم شادی نہیں کررہے۔

    صابا نے کہا کہ امید کرتی ہوں کہ آپ سب میرے فیصلے میں میرا ساتھ دیں گے بالکل اس طرح جیسے آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ اور مجھے لگتا ہے تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی۔

    صبا قمر نے مزید کہا میں ایک اور اہم بات کی وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ میں زندگی میں کبھی عظیم خان سے نہیں ملی ہم صرف فون کے ذریعے ہی رابطے میں تھے۔ یہ میرے لیے مشکل وقت ہے لیکن جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ انشا اللہ۔

    دوسری جانب عظیم خان نے صبا قمر کے شادی کی منسوخی کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے صبا قمر کی پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کہا ’کہ صبا نے میری طرف کی اسٹوری نہیں لکھی اور ہاں یہ میری غلطی ہے۔ ‘

    دوسری جانب صبا قمر اور عظیم خان دونوں نے اچانک شادی کی منسوخی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

    صبا قمرہونے والے شوہرعظیم خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں

    صبا قمر نے شادی کی پیشکش قبول کر لی

    زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات پرصبا قمر کے ہونے والے شوہر کا ردعمل

  • قیمہ بھری شملہ مرچ بنانے کی ترکیب

    قیمہ بھری شملہ مرچ بنانے کی ترکیب

    قیمہ بھری شملہ مرچ

    وقت : 60سے 70 منٹ

    چار افراد کے لئے

    جزائے ترکیبی مقدار

    مٹن قیمہ ½ کلو
    تیل ½ کپ
    پیاز (کٹے ہوئے) ½کپ
    لہسن ادرک کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ½کپ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
    ہلدی پاؤڈر ½چائے کا چمچ
    کالی مرچ (ثابت) 2عدد
    ثابت زیرہ 1 چائے کا چمچ
    خشک دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ

    (دوسر ا مرحلہ) :
    شملہ مرچ (سبز یا مختلف رنگوں کی) 4عدد
    پنیر (کش کیا ہوا) 1کپ

    سجاوٹ کے لئے:
    سلاد کے پتے ایک گٹھی

    طریقہ کار (پہلا مرحلہ):
    برتن میں تیل گرم کریں اور پیاز کوہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ اب لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے مزید 2منٹ تک پکائیں۔ اب گرائنڈ کئے ہوئے ٹماٹر، نمک، سرخ مرچ، زیرہ اور خشک دھنیا شامل کرکے 10منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ مصالحہ تیار ہوکرگھی چھوڑ نے لگے۔ قیمے میں ایک پانی شامل کرکے 30 سے 35منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ قیمہ خشک ہو کر پک جائے۔ قیمہ بالکل خشک ہونا چاہئے۔ موٹی الائچی نکال کر پکا ہوا قیمہ ایک طرف رکھ دیں۔

    طریقہ کار (دوسرا مرحلہ):
    شملہ مرچ کو پیندے سے کاٹ لیں تاکہ وہ کھڑی ہوسکیں اوپر سے بھی کاٹ کر خالی کرلیں۔ خالی کی ہوئی شملہ مرچ میں پکا ہوا قیمہ بھرکر اس پر کش کیا ہوا پنیر چھڑک دیں۔ اب انہیں اوون کی سب سے اوپر والی گرل یہ 3سے 4 منٹ تک رکھیں حتیٰ کہ پنیر ہلکا براؤن ہوجائے۔ پیش کرنے سے قبل شملہ مرچ کے کٹے ہوئے ڈھکن کو پکی ہوئی پنیر کے اوپر رکھ دیں۔ شملہ مرچ کو زیادہ دیرنہ پکائیں ورنہ شملہ مرچ جل جائے گی۔ بھری ہوئی شملہ مرچ فوری طور پر پیش کردیں۔

  • مزیدار تکہ کباب ریسیپی

    مزیدار تکہ کباب ریسیپی

    تکہ کباب

    وقت : 50سے 60منٹ

    6سے 8 افراد کے لئے

    جزائے ترکیبی مقدار

    چکن (بغیر ہڈی) ½کلو
    دنبے کی چربی (قیمہ کی ہوئی) 75گرام
    چنے کی دال ½کپ
    پیاز (باریک کٹے اورنچڑے ہوئے) 2کھانے کے چمچ
    ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
    ہری مرچیں (کٹی ہوئی) 1کھانے کا چمچ
    ادرک (کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    لہسن (کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    سفیدزیر پاؤڈر 1چائے کا چمچ
    SNP گرم مصالحہ پاؤڈر ½چائے کا چمچ
    سوڈا بائی کاربونیٹ 1چائے کاچمچ
    تیل (تلنے کے لئے) 1کپ

    طریقہ کار:
    چنے کی دال کو نرم ہونے تک پکائیں۔ اسے گرائنڈ کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ چکن میں دنبے کی چربی،نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، ہری مرچیں، ادرک اور لہسن شامل کرکے قیمہ بنانے والی مشین سے ایک مرتبہ گزا ر لیں۔ اب گرائنڈکی ہوئی دال، زیرہ پاؤڈر، پیاز، ہرا دھنیا اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ سوڈا بائی کاربونیٹ پکانے سے تھوڑی دی قبل شامل کریں۔ تقریباً 25 گرام کے کباب دھات کی باریک سلاخوں پر بنائیں۔ اب کباب سلاخوں سے اتار لیں اور انہیں شیلو فرائی کریں۔ گولڈ براؤن ہونے تک کچھ دیر تک پکائیں۔ اب پودینے او ر دہی کی چٹنی، پیاز اور ہری مرچ کے سلاد کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔ کباب پتلے اور ایک سائز کے بنائیں۔
    قیمہ

  • فیس بک نے نیوز فیڈ سے متعلق نئے فیچرز متعارف کرا دیئے

    فیس بک نے نیوز فیڈ سے متعلق نئے فیچرز متعارف کرا دیئے

    سوشل میڈیا ایپ فیس بک نے نیوز فیڈ کو مزید کنٹرول کرنے والے نئے فیچرز متعارف کروادیئے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : فیس بک کے نئے فیچرز کے ذریعے صارف اپنی فیڈز کی الگورتھم رینکنگ کو بند کرسکتے ہیں اور نیوز فیڈ پر اپنی پسند کا مواد دیکھ سکتے ہیں۔


    کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے فیچرز کے ذریعے صارف کمنٹ آڈینس کو کنٹرول کرسکتا ہے لیکن اس فیچر کے ذریعے صرف اسی آڈینس کو کنٹرول کیا جاسکے گا جنہیں مینو میں سے منتخب کیا گیا ہو۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے فیچرز کے ذریعے نیوز فیڈ کو ترتیب دینے اور براؤز کرنے میں آسانی ہو گی ساتھ ہی صارف نیوز فیڈ پر اپنی مرضی کا مواد دیکھ سکتا ہے۔

    اس فیچر کے استعمال سے سوشل میڈیا پر تنقید سے بچا جا سکتا ہے تاہم مذکورہ فیچر فوری طور پر بڑی کمپنیز کے پیجز، مواد تیار کرنے والے اداروں، معروف شخصیات اور برانڈز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

    مذکورہ فیچر کے تحت شخصیات، اداروں اور برانڈز کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ چاہیں تو اپنی پوسٹس پر کمنٹس کا سیکشن بند کردیں یا پھر محدود کردیں۔

    یعنی پوسٹ کرنے کے بعد انہیں کمنٹس کو کنٹرول کرنے کے لیے اضافی آپشن دیا گیا ہے اور نئے فیچر کے تحت فیس بک شخصیات، اداروں اور برانڈز سے پوچھے گا کہ وہ چاہیں تو اپنے خاص دوستوں یا پیجز کو ہی کمنٹس کرنے کی اجازت دیں، چاہیں تو کمنٹس کا سیکشن ہی بند کریں۔

    حال ہی میں فیس بک نے ’ فیورٹس‘ نامی فیچر متعارف کروایا تھا جس کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں اور منتخب پیجز کے مواد کو ترجیحی بنیاد پر دیکھ سکتے ہیں۔

    فیورٹس ٹول کے ذریعے کوئی بھی صارف 30 دوستوں اور پیجز کو منتخب کرسکتا ہے جس کے بعد انہی دوستوں یا صفحات کی پوسٹس نیوز فیڈ پر سب سے پہلے نظرآئیں گی۔

    صارفین نیوز فیڈ میں سب سے اوپر موجود نئے مینو "فیڈ فلٹر بار” کے ذریعے فیورٹ ٹول تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اینڈرائڈ صارفین نیوز فیڈ کو اسکرول کرنے کے بعد اس آپشن تک پہنچ سکتے ہیں جب کہ آئندہ چند ہفتوں میں آئی او ایس صارفین کو بھی یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

  • ورزش سے قبل بلیک کافی پینے کے حیران کن فوائد

    ورزش سے قبل بلیک کافی پینے کے حیران کن فوائد

    کافی کے ذریعے وزن میں کمی اور ورزش پر کی گئی تحقیق میں میں ایک گہرا تعلق سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح نہار منہ ورزش کرنے کے بے شمار فوائد ہیں جن میں تیزی سے وزن میں کمی آنا، جسم کا سیڈول ہونا، سارہ دن متحرک رہنا اور دماغی صحت اور کارکردگی کا بڑھ جانا شامل ہے ۔

    تحقیق کے مطابق دوپہر میں بھی ورزش کرنے کے نتائج بھی صبح کے اوقات میں ورزش کرنے جیسے ہی حاصل ہوتے ہیں، دوپہر کھانے کے اوقات میں ورزش کرنا بہترین ہے اس دورانیے میں آپ ناشتہ کر چکے ہوتے ہیں اور دن کے دوسرے کھانے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں-

    تحقیق کے مطابق شوگر اور کولسیٹرول لیول صبح کے مقابلے میں دوپہر میں زیادہ بڑھا ہوا ہوتا ہے ایسے میں ایک کپ کافی کے بعد ورزش کرنے سے شوگر اور کولیسٹرول لیول متوازن سطح پر پہنچ جاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق صبح نہار منہ ورزش کرنے کے بجائے دوپہر میں ورزش کرنے کے نتیجے میں وزن 10 فیصد زیادہ تیزی سے کم ہوتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق اگر ورزش سے قبل ایک کپ بلیک کافی کا استعمال کر لیا جائے تو یہ ورزش کی افادیت کو بڑ ھا دیتا ہے اور وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے اور چربی بھی تیزی سے گھلتی ہے-

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کا صحیح وقت صبح نہار منہ ہے مگر کافی کا استعمال اور ورزش صبح کے بجائے دوپہر میں کی جائے تو ان دونوں کے نتائج مزید سود مند ثابت ہوتے ہیں۔

    ما ہرین کے مطابق کڑک کافی کی مقدار حاصل کرنے کے لیے 3 ملی گرام کی مقدار استعمال کی جا سکتی ہے،

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کیفین کا استعمال صبح کے مقابلے میں دوپہر میں بہترین ثابت ہوتا ہے کیفین کا استعمال جسمانی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے کیفین کے استعمال کے بعد کی جانے والی ورزش چربی گھلنے اور بہتر طریقے سے ورزش کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

  • ماوراحسین کی نئی لُک کے سوشل میڈیا پر چرچے

    ماوراحسین کی نئی لُک کے سوشل میڈیا پر چرچے

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین کے نئے لُک کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ماورا حسین نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی دو نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جس میں وہ پہلے سے بالکل مختلف اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

    ماورا حسین کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں اُن کے بالوں کا نیا انداز نہایت خوبصورت لگ رہا ہے اور ان کے مداحوں کی جانب سے بھی اُن کے اس نئے انداز کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

    ماورا حسین کا اپنے اس نئے ہیئر کٹ سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اس ہیر کٹ کے بعد خود کو تروتازہ محسوس کر رہی ہیں۔

    ماوراحسین کی ان تصاویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کی جانب سے نئے ہیر کٹ کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ مداحوں کی جانب سے ماورا کو باربی ڈول قراردیا جا رہا ہے-

    ماورا حسین کا نیا ہیئر اسٹائل شوبز انڈسٹری کی دیگر معروف اداکاؤں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

  • حسن شہر یار یاسین  کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

    حسن شہر یار یاسین کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

    پاکستان کے نامور ڈیزائنر، میزبان و اداکار حسن شہر یار یاسین (ایچ ایس وائے) نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ایچ ایس وائے نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

    حسن شہر یار یاسین نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے تصویر کے کیپشن میں پاک افواج کے لیے ایک خوبصورت جذباتی پیغام بھی لکھا ہے۔

    حسن شہر یار نے لکھا کہ ’اُن کے خاندان کے متعدد افراد نے ایئر فورس، نیوی اور آرمی کے شعبوں میں افواج پاکستان کی خدمت کی ہے، انہوں نے دیکھا ہے کہ اُن کے اِن سب ہی رشتہ داروں کی پہلی ترجیح پاکستان رہی ہے، اُن سب کی خواہش رہی ہے کہ خود کو مشکل میں ڈال کر اس ارضِ پاک کی سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔‘

    ایچ ایس وائے نے مزید کہا کہ ’اُنہوں نے ہمیشہ اپنی زندگی میں پاکستان کی افواج کو اعلیٰ مقام پر رکھا ہے۔‘

    حسن شہر یار کا پنی انسٹاگرام اسٹوری میں مزید کہنا تھا کہ ’اُن کی جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات ایک خوبصورت ملاقات تھی، ’پرائیڈ آف پاکستان پویلین‘ میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اُن کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔‘

    ایس ایچ وائے نے کیپشن کے آخر میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لکھا۔