Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارتی اداکارہ و سیاستدان کرن کھیر بلڈ کینسر میں مبتلا

    بھارتی اداکارہ و سیاستدان کرن کھیر بلڈ کینسر میں مبتلا

    چنڈی گڑھ: بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ اور اداکارہ و سیاستدان کرن کھیر بلڈ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں اہم کردار اداکرنے والی اداکارہ اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن کرن کھیر بلڈ کینسر میں مبتلا ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرن کھیر ملٹی پل مائیلوما نامی بیماری میں مبتلا ہیں جو بلڈ کینسر کی ایک قسم ہے اور ممبئی میں زیرعلاج ہیں۔

    بھارتی خبررساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق کرن کھیر کے شوہر اور اداکار انوپم کھیر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں اہلیہ کی صحت کے بارے میں مداھوں کو بتاتے ہوئتے اداکارہ کے کینسر کی ایک ملٹی پل مائیلوما نامی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے-

    دوسری جانب چنڈی گڑھ بی جے پی یونٹ کے صدر ارون سود نے اداکارہ کرن کھیر کے بلڈ کینسر میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس علاج شروع کروانے کے بعد کرن کھیر بہتری کی طرف گامزن تھیں۔ انہوں نے مزید کہا حالیہ ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق یہ مرض ان کے بازو اور کندھے سے کم ہوگیا ہے۔

    ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران ارون سود نے کہا کہ کرن کھیر گزشتہ برس 11 نومبر کو ایک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں جس میں ان کا بایاں بازو متاثر ہوا تھا ۔ چندی گڑھ میں پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں طبی معائنے کے بعد انہیں ملٹی پل مائیلوما کی تشخیص ہوئی تھی۔

    ارون سود نے کہا یہ بیماری ان کے بائیں بازو اور دائیں کندھے تک پھیل چکی تھی جس کے علاج کے لیے اداکارہ کرن کھیر 4 دسمبر کو ممبئی گئی تھیں۔ اگرچہ اداکارہ 4 ماہ کے علاج کے بعد صحت یاب ہورہی ہیں۔ حالانکہ انہیں ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں داخل نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم انہیں علاج کے لیے باقاعدگی سے اسپتال جانا پڑتاہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ کرن کھیر کچھ عرصے سے سیاسی سرگرمیوں اور شوبز میڈیا سے دور ہیں اور ارون سود کا یہ بیان اس کے بعد سامنے آیا جب ان کی غیر موجودگی اور پارٹی کے مختلف معاملات پر ان کی خاموشی پر تنقید کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ اداکارہ کرن کھیر 2009 میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئی تھیں۔ اور 2014 سے لوک سبھا میں چندی گڑھ کی نمائندگی کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بھارت کے معروف رئیلیٹی شو ’’انڈیاز گوٹ ٹیلنٹ‘‘کی جج بھی رہ چکی ہیں۔

  • ارطغرل غازی کے عالیار بے شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

    ارطغرل غازی کے عالیار بے شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

    شہرہ آفاق ترک سیریز’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 3 اور 4 میں عالیار بے کا کردار ادا کرنے والے جیم اوچان نئے پروجیکٹ کی شُوٹنگ کے دوران حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اپنے نئے پروجیکٹ کی شُوٹنگ میں مصروف تھے کہ ان کے ساتھ اچانک حادثہ پیش آیا۔

    حادثے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، اسپتال منتقل کیے جانے پر پتہ چلا کہ اُن کے ہاتھ میں فریکچر ہوا ہے۔

    مداحوں کی جانب سے اداکار کی جلد صحتیابی کے پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں ۔

    واضح رہے کہ اداکار جیم اوچان نے مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تاریخی شہرہ آفاق ترک سیریز کے سیزن تھری اور فور میں عالیار بے کا کردار ادا کیا ہے ترک ڈرامے کو عمران خان کی ہدایت پر گزشتہ سال اپریل سے اردو میں ڈب کر کے پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) پر نشر کیا جا رہا یے جسے پاکستانیوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی اور اس ڈرامے سمیت کرداروں کو بے پناہ مقبولیت ملی اور اس ڈرامے اور کرداروں نے نئے ریکارڈ اور عزازات اپنے نام کئے-

  • تکذیبِ نکاح کیس:عدالت نے میرا کے وکلاء کو بحث کے لیے آخری مہلت دے دی

    تکذیبِ نکاح کیس:عدالت نے میرا کے وکلاء کو بحث کے لیے آخری مہلت دے دی

    لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے وکلاء کو تکذیبِ نکاح کیس میں بحث کے لیے آخری مہلت دے دی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ میرا نے تکذیبِ نکاح کیس میں فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔اداکارہ کا مؤقف ہے کہ عتیق الرحمان ان کا شوہر نہیں ہے، فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔

    اداکارہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ عتیق الرحمان نے عدالت کو گمراہ کیا اس لیے عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

    اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت گزشتہ روز لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج رائے خان محمد نے کی۔سماعت کے دوران اداکارہ میرا کے وکلاء نے بحث کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی ۔

    عدالت نے میرا کے وکلاء پر بحث نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا اور انہیں بحث کرنے کی آخری مہلت دے دی اور سماعت 7اپریل تک ملتوی کردی۔

  • معروف فوک گلوکار شوکت علی کی طبیعت مزید ناساز ، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    معروف فوک گلوکار شوکت علی کی طبیعت مزید ناساز ، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    پاکستان کے معروف فوک گلوکار شوکت علی کی طبیعت بدستور خراب ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شوکت علی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کی حالت نازک ہے، اور ان کا جگر بالکل کام نہیں کررہا، عوام سے درخواست ہے کہ میرے والد کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 13 اکتوبر کو گلوکار شوکت علی کو جگر کے علاج کیلئے گیمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزخیرپور میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر جگر کے انفیکشن کا علاج شروع کیا گیا تھا۔جہاں وہ 10 دن تک زیرِ علاج رہے۔اس کے بعد 26 اکتوبر کو آرمی چیف جنرل جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر شوکت علی کو لاہور کے سی ایم ایچ میں منتقل کیا گیا تھا۔ آرمی چیف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی جانب سے ان کے لیےگلدستے بھی بھجوائے گئے تھے۔

    جبکہ گزشتہ سال 18 دسمبر کو وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے ملک کے نامور فوک گلوکار شوکت علی کے گھر کا دورہ کیا اور گلوکار کو حکومتی سطح پر 2 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ اس دوران شوکت علی فرط جذبات میں رو پڑے۔ اس موقع پر گلوکار شوکت علی کے بیٹوں نے ملی نغمہ بھی گا کر سنایا۔

    خیال رہے کہ شوکت علی کا تعلق تحصیل ملکوال سے ہے۔ انہوں نے اپنے بھائی عنایت علی خان سے تربیت حاصل کی اور گلوکاری کا باقاعدہ سفر 1960 میں شروع کیا، جو اب بھی جاری ہے۔شہرت یافتہ گلوکار کو 1963 میں بطور پلے بیک سنگر پہلی مرتبہ فلم تیس مار خان میں گانے کا موقع ملا۔

    انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی خوب نام کمایا، 1965 کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، جاگ اٹھا ہے، سارا وطن اب بھی جوانوں کو جوش دلاتا ہے۔معروف گلوکار کو1976میں وائس آف پنچابی اور 1999 میں پرائیڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    فوک گلوکار شوکت علی کی حالت تشویشناک مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

  • شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر صارفین کے سوالوں کے مزاحیہ جواب

    شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر صارفین کے سوالوں کے مزاحیہ جواب

    بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ نے ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے جس میں اپنے پراجیکٹس اور مداحوں کے سوالوں کے مزاحیہ انداز میں جواب دیئے۔

    باغی ٹی وی : اپنے مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے شاہ رخ نے اچانک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ وہ اپنےسالانہ سوال و جواب کے سیشن ‘AskSRK’ شروع کریں گے۔

    انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘ اس سے پہلے میں کچھ اور کروں آپ کے پاس 15 منٹ، میرا خیال ہے کہ یہ وقت آپ کے ساتھ گزاروں اور ایک تیز ‘AskSRK’ سیشن رکھتے ہیں۔

    انہوں نے ساتھی اداکار سلمان خان و عامر خان کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور عامر خان کی پسندیدہ فلمیں بھی بتائیں-


    ایک صارف نے کنگ خان سے سوال کیا کہ ’سر سب کہتے ہیں آپ میں انا بہت ہے کیا یہ سچ ہے؟‘


    شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ میں تو اتنا عظیم ہوں، مجھ میں انا بالکل نہیں ہے، اس جواب کے ساتھ ہی انہوں نے قہقہ بھی لگایا


    پریانکا چوہدری نامی صارف نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ کیا وہ نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کررہے ہیں جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ ‘نہیں ابھی اپنا ٹیلنٹ سنوار رہا ہوں’۔


    کیا بتاؤں نامی ٹوئٹر ہینڈل نے شاہ رخ سے کہا کہ سر پلیز جلدی اسکرین پر آئیں آپ کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے پورا تھیٹر بک کروالوں گا، آرام سے دیکھوں گا پر پلیز آجائیں، 3 سال 3 مہینے 31 دن ہوگئے ہیں۔

    جس پر کنگ خان نے جواب دیا کہ واقعی، یہ تو بہت زیادہ وقت ہے، جلدی جلدی شوٹنگ کرتا ہوں پریشان نہ ہوں۔


    اداکار کے مداح نے یہ سوال کیا کہ آپ دوستی نبھانے میں ماہر نہیں رہے، اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے بچے میرے بہترین دوست ہیں‘


    ایک ٹوئٹ میں کنگ خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کو بہت مِس کیا۔


    جتن گپتان نے اپنے بازو پر بنے شاہ رخ خان کے ٹیٹو کی تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے کہا کہ ‘اب تو میں داڑھی بھی نہیں کاٹ سکتا تمہارا ٹیٹو خراب ہوجائے گا’۔


    صہیب نامی صارف نے پوچھا کہ جب ہیری میٹ سجل کا سیکوئیل کب آرہا ہے تو شاہ رخ خان نے کہا کہ یہاں ٹوئٹر پر سب باکس آفس پر ناکام ہونے والی فلموں کا سیکوئیل کیوں مانگ رہے ہیں۔


    پرشانت نامی صارف نے لکھا کہ سر آپ نے آج کھانے میں کریلے کا سالن کھایا تھا کیا جو میرے ساتھ کڑوا برتاؤ کر رہے ہیں مجھے اگنور کر کے جس پر اداکار نے کہا کریلہ کھائیں میرے دشمن-

    جس کے بعد شاہ رخ خان نے اپنے سوال و جواب کے سیشن کا اختتام کیا اور جواب نہ ملنے پر ناامید ہونے والے مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا۔


    شاہ رخ خان نے ٹوئٹ کی کہ آپ کے وقت اور صبر کا شکریہ، جواب نہ ملنے پر ناامید نہ ہوں۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ یہ میری تھوڑی خود غرضی ہے لیکن میں یہ اپنے لیے کرتا ہوں اور مجھے اس میں بہت مزا آتا ہے، آپ سب محفوظ رہیں۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر 4 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، 15 منٹ کے ’آسک ایس آر کے‘ کے سیشن میں انہوں نے مداحوں کے جوابات دے کر ان کی شکایت دور کردی۔

    یاد رہے کہ شاہ رخ خان آج کل سدھانت آنند کی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں دپیکا پڈوکون ان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

  • بھارتی ڈرامے میں دلہن کا عجیب و غریب مطالبہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

    بھارتی ڈرامے میں دلہن کا عجیب و غریب مطالبہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

    بھارتی ڈراموں میں حقیقت سے دوری اکثر لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتی ہے۔ حال ہی میں ڈرامے کا ایک سین حقیقت کے بالکل برعکس ہونے کے سبب ٹوئٹر پر مذاق بن گیا

    باغی ٹی وی :بھارتی ٹی وی ڈرامے اپنی مختلف بیک گراؤنڈ میوزک اور میلو ڈرامے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور حال ہی میں ایک بھارتی ڈرامے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر بہت چرچے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے ڈرامے کا ایک کلپ بہت وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں عروسی لباس زیب تن کیے دلہن کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ جو شخص چاند کا ٹکڑا سب سے پہلے زمین پر لائے گا میں اسی سے شادی کروں گی۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈرامے کے ہیرو کو دلہن سے شادی کے لیے چاند کا ٹکڑا زمین پر لاتے دکھایا گیا ہے۔

    ڈرامے میں موجود امن نامی کردار کو پہلے رسی کی مدد سے چاند پر جانے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے اور بعدازاں ناکامی پر اسے گاڑی کے ذریعے خلا میں جا کر کچھ جادوئی الفاظ کے ذریعے چاند کا ٹکڑا زمین پر لے جاتے دکھایا گیا۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں اور ڈھیروں ایموجیز اور میمز شیئر کیے جا رہے ہیں۔

    وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بھارتی ڈرامے ‘یہ جادو ہے جن کا’ کے سیزن ٹو کی ہے جو اسٹار پلس سے نشر ہوتا تھا۔

    اس ڈرامے میں روشنی احمد کا مرکزی کردار ادیتی شرما نے ادا کیا ہے جو اپنی شادی کے لیے منعقد کیے گئے سویمور میں کہتی ہیں کہ جو بھی چاند کا ٹکڑا سب سے پہلے لائے گا وہ اسی سے شادی کریں گی۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں چاند کا ٹکڑا توڑ کر لانے والے مرکزی کردار امن جنید خان ہیں اور یہ کردار وکرم سنگھ چوہان نے ادا کیا ہے۔

    یہ ڈراما جادو ہے ج کا اکتوبر 2019 سے نومبر 2020 کے دوران اسٹار پلس پر نشر ہوا تھا تاہم یہ ویڈیو کلپ گزشتہ چند روز میں وائرل ہوا ہے جس پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔


    ایک صارف نے لکھا کہ ‘کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ؟’
    https://twitter.com/Jinnah_Club/status/1376454542917840896?s=20
    ایک صارف نے دلہن کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ اسی لیے ہم انڈیا سے پیچھے رہ گئے۔ جبکہ ایک صارف نے لکھا میں ایک ہی وقت میں ہنسنا بھی چاہتی ہوں اور رونا بھی۔
    https://twitter.com/Jinnah_Club/status/1376454542917840896?s=20
    https://twitter.com/Alisha___4/status/1376509595171053568?s=20
    https://twitter.com/Tahsia12/status/1376510198207111173?s=20
    ایک صارف نے دلچسپ ایموجی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بتاؤ کہ میں خواب دیکھ رہی ہوں-


    ایک صارف کے مطابق لاجک اور سائنس پوچھ رہی ہے کہ ‘کیا کروں میں مرجاؤں’۔
    https://twitter.com/SowMe18/status/1376442263916675074?s=20
    ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘تم جو کہہ دو تو چاند تارے توڑ لاؤں گا میں’، یہ اس کا اصل منظر ہے۔
    https://twitter.com/ManiyarNaman/status/1376523702469152769?s=20
    ایک صارف کے مطابق کے مطابق ناسا کا ردعمل کچھ یوں ہے۔


    ابھیجیت نامی صارف کے مطابق ناسا نے بلاوجہ میں کروڑوں ڈالرز ضائع کیے۔


    ایک اور صارف کے مطابق چاند پوچھ رہا ہے کہ ‘مجھے کیوں توڑا؟’
    https://twitter.com/kushpretending/status/1376523464002039812?s=20
    ایک صارف کے مطابق یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد فزکس اور نیوٹن کی لاکھوں بار موت واقع ہوئی۔


    ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے تو وقت پر رپلائی بھی نہیں کیا جاتا۔

  • نور بخاری کی نعت ’میرے کملی والے‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی

    نور بخاری کی نعت ’میرے کملی والے‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ و میزبان نور بخاری کی نعت ’میرے کملی والے‘ آتے ہی مقبول ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے نعتیہ کلام کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے کملی والے میری پہلی نعت ہے جسے میں نے بہت محبت اور حُب سے رسول اکرم ﷺؑ کی محبت میں لکھی ہے۔

    نور بخاری نے کہا کہ ’میرے یوٹیوب چینل پر میری نعت سنیں اور اپنا ردعمل دیں، جج نہ کریں کیونکہ میں کوئی نعت خواں نہیں۔‘

    یاد رہے کہ نور بخاری کے حوالے سے گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ سرکاری ٹیلی ویژن پر رمضان سے قبل ’آمدِ رمضان‘ کی خصوصی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر باضابطہ واپسی کررہی ہیں۔

    واضح رہے کہ علاوہ ازیں نور بخاری کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔

    38 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔

    نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی، عون سے ان کی بیٹی فاطمہ بھی ہے۔

    ولی حامد خان سے 2015 میں نور بخاری نے چوتھی شادی شادی کی۔ گھریلو تنازعات کے باعث شادی زیادہ عرصہ نہ چل پائی اور ستمبر 2017 میں نور بخاری نے عدالت کے ذریعے ولی حامد خان سے خلع لے لی۔

    یاد رہے کہ نور بخاری نے ستمبر 2017 میں اپنی چوتھی شادی خلع پر ختم ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

  • بالی ووڈ کے ٹھیکیدار اور بڑے ہیرو روپوش ہیں لیکن میں انڈسڑی کو بچاوں گی   کنگنا رناوت

    بالی ووڈ کے ٹھیکیدار اور بڑے ہیرو روپوش ہیں لیکن میں انڈسڑی کو بچاوں گی کنگنا رناوت

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ تمام بڑے ہیرو چھپے ہوئے ہیں۔ لیکن کنگنا اپنی ٹیم کے ساتھ سو کروڑ کے بجٹ کی فلم لیکر آرہی ہے تاکہ بالی ووڈ کو بچایا جاسکے۔

    باغی ٹی وی :کنگنا رناوت اپنے متنازع بیانات کہ وجہ سے مشہور ہیں اور آئے دن کسی نہ کسی بالی ووڈ یا سیاسی شخصیات کو تنقید کا۔نشانہ بناتی رہتی ہیں اور خود ہی تنقید کا۔نشانہ بن جاتی ہیں لیکن وہاں پرواہ کسے ہوتی ہے۔

    کنگنا رناوت کی فلم تھلیوی اپنی 23 اپریل کی ریلیز کی تاریخ کی جانب بڑھ رہی ہے، اس کے باوجود کہ دیگر فلم پروڈیوسر موجودہ وبائی صورتحال میں اپنی فلموں کی ریلیز کی تاریخ میں تاخیر کررہے ہیں لیکن کنگنا اپنی فلم ریلیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال کے شروع میں بہت سارے فلم سازوں نے بڑے بولڈ انداز میں اپنی فلموں کی ریلیز کی تاریخ دی تھی، لیکن اب کورونا وائرس کی وبا کے بھارت میں بڑھتے ہوئے اثرات کے تناظر میں ان فلموں کے اجرا میں تاخیر کررہے ہیں۔

    تاہم تھلیوی کے فلم ساز اپنی دی گئی اصل تاریخ پر ہی فلم کی ریلیز پر قائم ہیں۔ اس صورتحال پر کنگنا نے ٹوئٹر پر کہا کہ ان کی یہ مووی فلم بینوں کو تھیٹرز کی جانب واپس لائے گی۔

    انھوں نے اس موقع پر فلم پروڈیوسرز کرن جوہر اور ادیتیا چوپڑا کا نام لے کر کہا کہ مجھے فلم انڈسٹری سے باہر کرنے کے لیے سب کچھ کیا، گینگ بنائے، خوفزدہ کیا، لیکن میں آج کہتی ہوں کہ بالی ووڈ کے ٹھیکے دار کرن جوہر اور ادیتیا چوپڑا روپوش ہیں۔ تمام بڑے ہیرو چھپے ہوئے ہیں۔ لیکن کنگنا اپنی ٹیم کے ساتھ سو کروڑ کے بجٹ کی فلم لیکر آرہی ہے تاکہ بالی ووڈ کو بچایا جاسکے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انھوں نے کہا کہ تاریخ سنہری الفاظ میں یہ لکھے گی کہ ایک عورت جو کہ باہر کی اور سوتیلی تھی، اس کی تقدیر میں بچانے والا لکھا گیا، آپ کو نہیں معلوم زندگی ہمیں کئی طرح سے حیران کرتی ہے۔ اگر یہ ہوگیا تو یاد رکھیں بالی ووڈ کی چلر پارٹی آئندہ آپکی ماں پر دوبارہ حملہ آور نہیں ہوگی، کیونکہ ماں، ماں ہوتی ہے۔

  • ثنا خان کو شوہر کی جانب سے شاندار سرپرائز تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    ثنا خان کو شوہر کی جانب سے شاندار سرپرائز تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    دین اسلام کے خاطر شوبز سے کناری کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان کی کی دُنیا کی سب سے اونچی عمارت بُرج خلیفہ میں سونے کی پرت والی کافی پینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ سال عالم دین مفتی انس سے شادی کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا اور اس سے قبل وہ شوبز کو مکمل طور پر خیر باد کہنے کا اعلان کرچکی تھیں۔

    سوشل میڈیا پر ہر وقت متحرک رہنے والی ثنا خان انسٹا گرام پر اب اپنے شوہر کے ہمراہ حسین جگہوں کی تصویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں تاہم اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُن کے ہمراہ اُن کے شوہر مفتی انس بھی موجود ہیں-

    ثنا خان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں وہ دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ میں بیٹھی ہاتھ میں کافی لئے باہر کے نظارے سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔ تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ جو کافی وہ پی رہی ہیں اس پر سونے کی پرت چڑی ہوئی ہے۔

    ثنا خان نے ناشتے کی چند تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کا شوہر دنیا کی بلند و بالا عمارت برج خلیفہ کی ٹاپ پر سونے کی پرت چڑی ہوئی کافی کے ساتھ ناشتہ کروا کے سرپرائز دے۔

    سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ شوہر کا یہ خوبصورت سرپرائز دیکھ کر وہ بہت خوش ہیں۔

    خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

  • عاصم اظہرنے خاتون مداح کی غلط فہمی د ور کر دی

    عاصم اظہرنے خاتون مداح کی غلط فہمی د ور کر دی

    پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے مداح کی خود سے متعلق غلط فہمی دور کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی :گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گانے ’غلط فہمی‘ کے کچھ بول لکھے گئے جس پر اُن کی ایک مداح کی جانب سے عاصم اظہر کے افسردہ ہونے اور ٹوٹنے سے متعلق تبصرہ کیا گیا۔


    مداح نے کہا کہ اُنہیں معلوم تھا کہ عاصم اظہر کا دل ٹوٹ چکا ہے۔

    اس کمنٹ پر عاصم اظہر کی جانب سے بھی رد عمل دیا گیا جو کہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔


    عاصم اظہر نے خاتون مداح کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کر تے ہوئے جواب میں لکھا کہ تسلی رکھو بہن، میں صرف اپنے گانے کے بول سے محظوظ ہو رہا ہوں۔
    https://twitter.com/Parhle_ab/status/1377133730687381518?s=20
    عاصم اظہر کا مداح کی اس ٹوئٹ پر دیا گیا جواب خوب وائرل ہو گیا اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اُن کے اس ٹوئٹ پر خوب قہقہے لگائے جا رہے ہیں جبکہ ٹوئٹ نے بھی اس کو فنی ٹوئٹس قرار دیا-


    واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری میں گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے ایک رشتے میں ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں، دونوں کو اکثر و بیشتر نجی پارٹیز میں بھی ساتھ دیکھا جاتا تھا۔

    تاہم بعد میں اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے ایک انٹرویو کے دوران اچانک سے یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ وہ اب ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں عاصم صرف میرا ایک اچھا دوست ہے۔