Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اداکارہ اشنا شاہ ڈبلیو ڈلیو ایف کی خیر سگالی سفیر بن گئیں

    اداکارہ اشنا شاہ ڈبلیو ڈلیو ایف کی خیر سگالی سفیر بن گئیں

    پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کی خیر سگالی سفیر بن گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : جانوروں کے تحفظ اور ماحولیات کے لیے سرگرم رہنے والی اداکارہ اشنا شاہ کو ملٹی نیشنل فلاحی ادارے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی سفیر مقرر کردیا اشنا شاہ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے درمیان اس حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔


    ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا گیا کہ ماحولیات اور جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے اور اداکارہ اشنا شاہ کے درمیان جذبہ خیر سگالی سفیر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔


    معاہدے کے تحت اداکارہ کو پاکستان میں ماحولیات اور جانوروں کے تحفظ کے لیے سفیر مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت وہ نہ صرف سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مہم چلاتی رہیں گی بلکہ وہ ادارے کے ساتھ مختلف منصوبوں میں مل کر کام بھی کریں گی۔ی۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اداکارہ اشنا شاہ کے لئے تعریفی جملے بھی لکھے گئے۔

  • سلمان خان اور سنجے دت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

    سلمان خان اور سنجے دت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

    بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور سنجے دت نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 24 مارچ بدھ کو سلمان خان کو ممبئی کے اسپتال میں داخل ہوتے دیکھا گیا اس دوران انہوں نے عام سا لباس اور فیس ماسک پہن رکھا تھا۔ جس کے فوراً ہی بعد اداکار کے مداح ان کی صحت سے متعلق پریشان ہونا شروع ہوگئے۔


    بعدازاں سلمان خان نے ٹوئٹر پر پیغام لکھ کر مداحوں کو بتایا کہ آج میں نے ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔

    سلمان خان کی جانب سے اسپتال جانے کا مقصد بتانے کے بعد ان کے مداحوں کی پریشانی دور ہوگئی اور مداحوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس سے قبل 23 مارچ منگل کو اداکار سنجے دت نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی سنجے دت نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ بھارت کے ایک ویکسینیشن سینٹر میں کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں۔


    بالی ووڈ اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُنہوں نے کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوالی ہےاُنہیں یہاں کے تمام ڈاکٹرز اور اسٹاف نے بےانتہا عزت اور پیار دیا جس کے لیے وہ سب کے مشکور ہیں-

    اُنہوں نے کہا کہ ’وہ ڈاکٹر اور اُن کی پوری ٹیم کا اُن کی لاجواب خدمات کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے سنجے دت نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا ویزا حاصل کرلیا بعدازاں انہوں نے اپنا علاج ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں شروع کروالیا تھا۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر اور اداکارہ ہیما مالنی،سیف علی خان ، ہریتھیک روشن کے والد اور والدہ سمیت دیگر اداکار بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا چکے ہیں۔

  • مٹن یخنی بنانے کی ترکیب

    مٹن یخنی بنانے کی ترکیب

    مٹن یخنی

    ٹائم: 2سے 2½ گھنٹے

    5سے 6 کپ

    اجزائے ترکیبی مقدار
    مٹن کی ہڈیاں ایک کلو
    ادرک (کترا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    ٹماٹر (کترے ہوئے) آدھاکپ
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) 1کھانے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    کالی مر چ (ثابت) 6سے 8 دانے
    لونگ 2سے 3عدد
    دار چینی ایک ٹکڑا
    سوکھا دھنیا 1چائے کا چمچ
    سجاوٹ کے لئے:
    ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

    طریقہ کار:
    ایک بڑے برتن میں دو لیٹر پانی ڈالیں اس میں مٹن کی ہڈیاں شامل کرکے 2منٹ تک پکائیں اور پانی پھینک دیں اور ہڈیاں الگ نکال لیں۔ اب تین لیٹر پانی شامل کرکے مٹن کی ہڈیاں دوبارہ ایک گھنٹے کے لئے ہلکی آنچ پر ابالیں۔ اب اس پر آیا ہو فالتو جھاگ اور گھی اتار دیں اور صاف یخنی الگ کریں۔ اب باقی تمام مصالحے شامل کرکے مزید ایک گھنٹہ درمیانی آنچ پر ابالیں۔اب ململ کے کپڑے سے اسے چھان لیں۔ اسے دوبارہ ابالیں تیز ابال آنے تک کچھ منٹ پکائیں۔ مٹن یخنی تیارہے۔ سجاوٹ کیلئے اس پر کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک دیں۔ آپ اسی طریقے سے بیف، چکن یہاں تک کہ بٹیروں کی یخنی بھی بنا سکتے ہیں۔

  • دال اور ادرک کا سوپ ریسیپی

    دال اور ادرک کا سوپ ریسیپی

    دال اور ادرک کا سوپ

    وقت : 30سے35منٹ

    5 یا 6 کپ

    اجزائے ترکیبی مقدار

    مونگ کی دال (دھلی ہوئی اور کٹی ہوئی) آدھا کلو

    تیل 2کھانے کا چمچ

    پیاز (کٹے ہوئے) 1/4کپ

    درک لہسن کا پیسٹ 1چمچ

    ادرک (لمبائی میں کٹا ہوا) 1کھانے کاچمچ

    ٹماٹر (چھوٹے ٹکڑے) 1/4کپ

    چکن یا سبزی کا یخنی 4کپ

    نمک حسب ذائقہ

    سرخ مرچ پسی ہوئی 1چائے کا چمچ

    کالی مرچ ثابت 8سے 10 دانے

    لونگ 2عدد

    تیزپات 1درمیانہ

    موٹی الائچی 1عدد

    چھوٹی الائچی 2عدد

    دارچینی 1 ٹکڑا

    سجاوٹ کے لئے :

    SNP کا گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ

    تلے ہوئے پیاز 2کھانے کے چمچ

    سوپ بنانے کا طریقہ :
    دال کو آدھے گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔ ساس پین میں تیل گرم کریں پیاز شامل کرکے ہلکا براؤن تل لیں ادرک اور لہسن کا پیسٹ شامل کریں۔ اب کٹی ہوئی ادرک بھی شامل کرکے ایک منٹ تک پکائیں۔ اب ٹماٹر اور تمام مصالحہ جات شامل کرکے تھوڑا پانی ڈال کر چند منٹ کے لئے پکائیں۔ اب دال شامل کرکے چکن یا سبزیوں کا سوپ ڈال دیں۔ اب دال پوری طرح گلنے تک پکائیں۔ اس مکسچر کوگرائنڈ کریں اور برتن میں نکال لیں۔ فرائی کئے ہوئے پیاز اور گرم مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔ دوسری دالوں کا سوپ بھی آپ اسی طرح بنا سکتے ہیں۔

  • خودی کو کر بلند اتنا      از قلم: ام شاہد

    خودی کو کر بلند اتنا از قلم: ام شاہد

    خودی کو کر بلند اتنا
    ✍️از قلم ام شاہد
    اپنے اخلاق و کردار سے دوسروں کو اتنا متاثر کروں کہ وہ تمہارے نقش قدم پر چلنا باعث فخر سمجھیں محبت کے قابل وہ لوگ ہوتے ہیں جو نیکی کر کے فراموش کر دیتے ہیں وہ انسان خوش نصیب ہوتے ہیں جو اپنے بلند کردار کی وجہ سے دوسروں کے لئے آئیڈیل یا ہیرو بن جاتے ہیــــــــں
    لوگ جب آپ سے محبت کرتے ہیں تو اس کی وجہ صرف آپکی شخصیت ہی نہیں ہوتی بلکہ اسکے پس پردہ آپ کا وہ کردار ہوتا ھے
    جو آپ کو چاہیے جانے کے قابل بنا دیتا ھے یہ کردار آپکی طبی موت کے بعد بھی آپکو زندہ رکھتا ھے لوگ آپکی غیر موجودگی میں آپ کے بارے مَیــــں جو رائے قائم کر تے ہیں-

    وہ آپکے کردار کی عظمت و پستی کی بدولت وجود میں آئی ہیں لہٰذا یہ بات بعید از قیاس نہیں کہ باوجود اس کے کہ اس جہاں سے گزر جائیں گے-

    مگر آپنی عظمت و کردار کی بدولت ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں یا پھر آپ کے کردار کی پستی آپکو اس حد تک گرا دیے کہ آپ موت سے پہلے ہی لوگوں کے دلوں میں مر جائیں یا پھر آپ اپنے کردار کو اتنا بلند کریں کہ آسمان آپ پر فخر کرے-
    زمین آپ پر فخر کرے
    زندگی آپ پر فخر کرے
    موت بھی آپ پر فخر کرے
    سب سے بڑھ کر اللّٰــــــہ تعالیٰ آپ پر فخر کرے کیونکہ اللّٰــــــہ رب العزت نے تجھے پسند کیا اور اشراف المخلوقات کا لقب بلند کردار کی وجہ سے عطا فرمایا
    اسی لئے تو شاعر مشرق نے کہا کہ
    خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے……
    خدا بندے سے خود پوچھے بتا تری رضا کیا ھے

  • دستگیری کر میری اے  دستگیر     بقلم:ام شاہد

    دستگیری کر میری اے دستگیر بقلم:ام شاہد

    دعا
    ✍️از قلم ام شاہد
    تجھ سے اے مالک تیری یہ
    نالائق غلام…………..
    چند چیزیں مانگتی ھیــــں
    تجھ سے صبح و شام………
    میری ہر خواہش کو تو ں
    پورا کر ے…………
    اور جو کچھ اے اللّٰــــــہ
    توں دے مجھے…………
    تیری ہی اطاعت میں کام
    آئے مجھے………………
    اور ذرائع تیری مرضی کا بنے……….
    جتنی چیزوں سے ھے
    محبت مجھے……………
    زائل ان میں سے توں کر
    ڈالے جسے……………
    پھر مجھے اس کے عوض
    میں اے اللّٰــــــہ…………
    اپنی مرضی کی توں محبت
    کر عطا مجھے………….
    دے مجھے اپنی محبت
    اس قدر…………..
    ہر اک محبت سے یہی
    ہو بیشتر…………
    اور محبت ہی تیری اے غنی………..
    سب سے بڑھ کر ہو مجھے
    دلبستگی…………..
    دے مجھے خوف اپنا سب سے بیشتر…………
    سب سے بڑھ کر مجھے تیرا ہی ڈر………….
    جب ہو میری عمر کا وقت اخیر…………
    دستگیری کر میری اے
    دستگیر…………..
    میری اچھی عمر عمر اخیر…
    فضل و رحمت سے تیرے
    اے دستگیر…………
    سب سے اچھے ہوں میرے
    پچھلے عمل………..
    سب سے اچھا وقت ہو
    میرا وقت اجل……..
    تیرے ملنے کا شوق ہو اتنا
    مجھے…………
    کر دیں جو دنیا سے بے پرواہ
    مجھے………….
    اور ھیــــں دنیا کی جتنی
    حاجتیں…………..
    بھول بیٹھوں سب کو میں
    اس شوق میں…………
    اور ملوں جس روز تجھ سے
    اے غنی……….
    سب سے روز ہو اچھا
    میرا وہی…………..
    جس طرح دنیا سے دنیا
    دار کی……….
    ٹھنڈی کرتا ھیــــں توں آنکھیں اے غنی……………
    ام شاہد کی کر آنکھوں کو بھی ٹھنڈک عطاء ………..
    بندگی سے اپنی اے رب العالمین………….
    ام شاہد کے دل کو بھی کر
    ٹھنڈک عطاء…………
    محبت سے اپنی رب العالمین……………….

  • اتنا ہنسے کہ کوئی خوشی  نہ رہی باقی       از قلم :ام شاہد

    اتنا ہنسے کہ کوئی خوشی نہ رہی باقی از قلم :ام شاہد

    شاہد کی یاد میں
    ✍️از قلم ام شاہد
    اتنا ہنسے کہ کوئی خوشی
    نہ رہی باقی…………….
    اتنا روئے کہ کوئی آنسو
    نہ رہا باقی……………..
    اتنا تڑپے کہ کوئی درد
    نہ رہا باقی……………..
    اتنا ترسے کہ کوئی خواہش
    نہ رہیں باقی………………
    اتنا جاگے کہ کوئی خواب
    نہ رہا باقی…………….
    آنکھیں بھول گئی خوب
    کیا ہوتے ہیں…………….
    اچھا ھے کوئی خواب نہ آئے
    یقین دلائے کہ وہ ھیــــں……
    یہیں ھیــــں……….
    آہ خواب نہیں آتے…
    خیال آتے ھیــــں……
    وہ کب آئے گا…….
    وہ آئے نہ آئے……
    اس کا سایہ تو آئے………
    قلم چلتے چلتے رک گیا…….
    خیالوں نے ساتھ چھوڑ دیا….
    میں خاموش رہیں کوئکہ….
    ساہی نے بھی ساتھ چھوڑ دیا…………..
    کتنی عجیب بات ھیــــں…..
    زندگی دکھ سے بھری پڑی تھی……………
    مگر قلم خالی ہو گیا………
    میں نے گہری سانس لی کیونکہ……………………….. حالات و خیالات اک نیا انداز اپنا رہے تھے…………..
    میں نے خاموشی سے ڈائری
    بند کر دی………….
    ساتھ ہی آنکھیں بند ہو گئی..
    تصورات کے ادھورے سپنے…
    خیالات میں ابھر نے لگے…..
    سنجیدگی سے سوچنے لگیں
    کہ یہ اتفاق ھیــــں…….
    یا قلم کی شرات………
    قلم وہاں رکا جہاں تمناؤں کی………..
    شدت دعائیہ انداز اپنا رہی تھی……….
    خاموشی کے ساتھ آنسوؤں
    کے ساتھ……….
    شدت غم کے ساتھ……..
    آہ جدائی کے ساتھ…….
    آہ جدائی کے ساتھ…….

  • قرارداد بقا پاکستان: نفاذ اردو تحریک دراصل  تحریک پاکستان کی تکمیل ہے

    قرارداد بقا پاکستان: نفاذ اردو تحریک دراصل تحریک پاکستان کی تکمیل ہے

    قرارداد بقا پاکستان!
    میں آج 23 مارچ 2021 کو پاکستان کو کرپشن ‘ جھوٹ ‘ غداری ‘ جہالت۔ فرقہ پرستی ‘ لسانیت ‘ غنڈہ گردی ۔ بیماری ٫سے پاک کرنے کی قرارداد پیش کرتی ھوں اؤر عہد کرتی ھوں کہ آئندہ مندرجہ بالا خباثتوں کو اس ثانی مدینہ سے ختم کرنے کے لئے بھر پور کوشش کروں گی اور ھر کوشش کرنے والے کا ساتھ دوں گی –

    پاکستان سے ہرحال میں انگریزی کی بالا دستی کےخاتمے کی کوشش کروں گی. پاکستان کے تینوں آئین ، فر مان قائد اور اعلی عدلیہ کے فیصلے کی روشنی میں ہر ممکن نفاذ اردو کے لئے کوشش کروں گی. نفاذ اردو تحریک دراصل تحریک پاکستان کی تکمیل ھے. اردو ھندی تنازعے نے برصغیر میں دو قومی نظرئیے کو جنم دیا جو باَلاخر تخلیق پاکستان پر منتج ہوا. لہذا وطن عزیز میں نفاذ اردو کے بغیر ابھی تحریک پاکستان کی تکمیل نھیں ہوئی-

    آئندہ کسی جھوٹے ‘کرپٹ اور ملک لوٹنے والے جاہل عناصر کو ووٹ نہیں دوں گی’ ،اپنے ملک اور قوم کی عزت وقار بلند کرنے کی ھر سطح پر کوشش کروں گی ، ظالم کی مخالفت اور مظلوم کا ساتھ دوں گی’ ملک میں قانون اور عدل کی حکمرانی کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گی’-

    برے اور جھوٹے کو غلط کہوں گی بے شک وہ فوج’ سیاستدان ‘ عدلیہ ‘ مولویوں ‘ پیروں ‘ یا کسی بھی معزز سے معزز طبقے سے ہی کیوں نہ ہو!

    آپ میں سے کون کون صدق دل سے حلفیہ اس قرارداد کی حمایت کرتا ہے ؟
    فاطمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

  • آنجہانی بالی ووڈ اداکار سوشانت کے نام کی تختی آسٹریلیا کے بینچ پر نصب

    آنجہانی بالی ووڈ اداکار سوشانت کے نام کی تختی آسٹریلیا کے بینچ پر نصب

    گزشتہ سال جون میں خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی ووڈ اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت کی یاد میں اُن کے نام کی تختی آسٹریلیا کے بینچ پر نصب کردی گئی۔

    باغی ٹی وی :آنجہانی بالی ووڈ اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آسٹریلیا کے ایک بینچ کی تصویریں شیئر کی ہیں جن پر اُن کے بھائی سوشانت کے نام کی تختی آویزاں ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلوی حکام کی جانب سے تختی پر سوشانت کو ’ماہر فلکیات ، ماحولیات اور انسان دوست‘ قرار دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ تختی پر سوشانت سنگھ کے ملک ’بھارت‘ کا نام لکھا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اداکار کی تاریخ پیدائش اور موت کی تاریخ بھی درج کی گئی ہے۔

    شویتا سنگھ کیرتی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا بھائی تو زندہ نہیں لیکن اُس کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔‘

    یاد رہے کہ 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

  • میں دیکھ رہا ہوں کہ مدت بعد حقدار لوگوں کو تمغوں سے نوازا گیا ہے   خلیل الرحمان قمر

    میں دیکھ رہا ہوں کہ مدت بعد حقدار لوگوں کو تمغوں سے نوازا گیا ہے خلیل الرحمان قمر

    پاکستان کے معروف ڈرامہ نویس اور رائٹر خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ مدت بعد حقدار لوگوں کو تمغوں سے نوازا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : خلیل الرحمان قمر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ مدت بعد حقدار لوگوں کو تمغوں سے نوازا گیا ہے۔


    انہوں نے ہمایوں سعید کیلئے لکھا کہ آپ کا شمار بھی ان چند افراد میں ہوتا ہے جو اس تمغے کے حصول کے حقیقی حقدار تھے۔

    خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں تہہ دل سے آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایسے ہی کام کرتے رہیں اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔


    دوسری جانب اداکار فیصل قریشی نے بھی ہمایوں سعید کو مبارکباد دیتے ہیوئے لکھا کہ آپ اس ایوراڈ کے صحیح حقدار تھے-


    جبکہ اداکار عدنان صدیقی نے ھیہمایوں سیعد کو پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور انہوں نے بھی ہمایوں کو اس ایوارڈ کا صحیح حقدر قرار دیا-


    دوسری جانب ہمایوں سعید نے تمام چہاے والوں اور دوستوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا-

    واضح رہے کہ ایوان صدر اور چاروں صوبوں کے گورنر ہاوسز میں اعزازات کی تقسیم کے لیے تقاریب منعقد کی گئیں جن میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور صوبائی گورنروں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر گزشتہ سال نامزد ہونے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا جن میں ادکاروں، فن کاروں اور فن و ادب س تعلق رکھنے والوں کی نمایاں تعداد شامل ہے۔

    ان تقاریب میں 23 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 8 کو ستارہ امتیاز، 21 کو تمغہ شجاعت، 8 کے لیے تمغہ امتیاز، 6 کو نشان امتیاز، 3 کو ہلال امتیاز، ایک کے لیے ہلال قائد اعظم، ایک کو ستارہ پاکستان، 6 کو ستارہ قائد اعظم، ایک کو تمغہ پاکستان، ایک کو تمغہ قائد اعظم جبکہ 14 شخصیات کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

    ہمایوں سعید،علی ظفر اورعابدہ پروین سمیت 88 شخصیات کے لئے قومی اعزازات

    پرائیڈ آف پرفارمنس کا تمغہ میری محنت کا میٹھا پھل ہے ریشم

    ہمایوں سعید اور بشرٰی آپا تمغہ حسن کے صحیح حقدار تھے عائشہ خان