Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اے آر رحمٰن کے موسیقار بننے کی جدو جہد پر مبنی فلم ’99 سانگ‘ کا ٹریلر ریلیز

    اے آر رحمٰن کے موسیقار بننے کی جدو جہد پر مبنی فلم ’99 سانگ‘ کا ٹریلر ریلیز

    معروف بھارتی موسیقار اللہ رکھا المعروف اے آر رحمٰن کے موسیقار بننے کی جدوجہد پر بننے والی فلم ’99 سانگ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی سطح کے مایہ ناز موسیقار بننے کی اے آر رحمٰن کی جدوجہد پر بنائی گئی فلم ’99 سانگ‘ کو بیک وقت ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں نشر کیا جائے گا اور اب اس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔

    ’99 سانگ‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی مکمل کہانی سمجھنا مشکل ہے تاہم ٹریلر میں مرکزی کردار کو موسیقار بننے کی جدوجہد کرتے دکھایا گیا ہے۔

    ٹریلر میں موسیقی کی تڑکے کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ ٹریلر میں تجسس اور ایکشن کو بھی دکھایا گیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اے آر رحمٰن کو موسیقار بننے کے لیے کتنی جدوجہد کرنی پڑی۔

    اے آر رحمٰن ’99 سانگ‘ کی کہانی کے جہاں شریک لکھاری ہیں، وہیں وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کا کردار نئے اداکار اہان بھٹ ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

    ’99 سانگ‘ کی ہدایات وشنیش کرشنا مورتی نے دی ہیں جن کی یہ پہلی فلم ہوگی، جب کہ فلم میں منیشا کوئرالہ اور لیزا رائے سمیت دیگر اداکاروں کو بھی مختصر طور پر دکھایا جائے گا۔

    اپنے موسیقار بننے کی جدوجہد کی کہانی پر بنی فلم کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے آر رحمٰن کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر فخر اور خوشی ہے کہ ان کی جدوجہد پر بنی فلم میں ٹیلنٹ اداکار، ہدایت کار اور موسیقار ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے فلم کی کہانی سے متعلق بتایا کہ فلم کی کہانی کسی کی زندگی کے بجائے ایک شخص کے موسیقار کی جدوجہد پر مبنی ہے اور فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک عام شخص مشکلات کے باوجود موسیقار بننے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ اے آر رحمٰن نے کم از کم عالمی معیار کے 100 گانوں کی موسیقی ترتیب دے رکھی ہےاے آر رحمٰن بھارت کے واحد موسیقار اور شوبز شخصیت ہیں جنہیں فلمی دنیا کا اعلیٰ ترین ایوارڈ آسکر ملا جب کہ وہ بافٹا اور گولڈن گلوب جیسے اعلیٰ ایوارڈز بھی متعدد مرتبہ جیتنے والے واحد بھارتی ہیں۔

    اے آر رحمٰن نے خود بھارت کے اعلیٰ ترین نیشنل ایوارڈ بھی 4 مرتبہ حاصل کیا ہے جب کہ کئی اعلیٰ اداکار و موسیقار بھی تاحال یہ ایوارڈ نہیں جیت پائےعلاوہ ازیں اے آر رحمٰن فلم فیئر سمیت دیگر اقسام کے درجنوں ایوارڈز جیت چکے ہیں اور وہ یورپ سمیت امریکا کا انٹرنیشنل میوزیکل ٹوئر کرنے والے واحد بھارتی موسیقار ہیں۔

  • آب و ہوا میں تبدیلی  اورہرجگہ منفی اثرات کی وجہ سےویسٹرن مونارک تتلیاں ناپید ہونے کے قریب

    آب و ہوا میں تبدیلی اورہرجگہ منفی اثرات کی وجہ سےویسٹرن مونارک تتلیاں ناپید ہونے کے قریب

    ایریزونا: پچھلی چند دہائیوں کے دوران حالیہ کئی مطالعات میں کیڑوں میں بڑے پیمانے پر کمی آئی ہےجن میں ویسٹرن بٹرفلائی بھی شامل ہیں-

    باغی ٹی وی : ویسٹرن بٹر فلائی ایک زمانے میں مشہور تتلیاں ہوا کرتی تھیں اور گزشتہ 40 سال سے اب تک ہرسال ان کی تعداد میں 1.6 فیصد کم ہورہی ہے اس حوالے سے بین الاقوامی سائنسی جریدے سائنس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق 450 مختلف اقسام کی تتلیوں کا سروے کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ 1980 سے اب تک ویسٹرن مونارک تتلیوں کی آبادی 99.9 کم ہوچکی ہے۔

    ’ چند برس قبل مونارک تتلیوں کی آبادی لاکھوں میں تھیں اور اب ان کی کل تعداد 2000 نوٹ کی گئی ہیں،‘ تحقیق میں شامل سائنسداں کیٹی پروڈِک نے کہا جو جامعہ ایریزونا سے تعلق رکھتی ہیں۔

    ان کے خیال میں ویسٹرن مونارک تتلیاں اب معدومیت کے قریب جاپہنچی ہیں۔ اس کے علاوہ کیبج وائٹ اور دیگر اقسام کی تتلیاں بھی تیزی سے ختم ہورہی ہیں کیونکہ ان کا قدرتی گھر (مسکن) تباہ ہورہا ہے اس کے علاوہ دور تک نقل مکانی کرنے والی ویسٹ کوسٹ لیڈی تتلیاں بھی غائب ہوتی جارہی ہیں۔

    اس تحقیق میں عام شوقین افراد، ماہرین اور تتلیوں سے وابستہ سائنسدانوں نے مغربی امریکا سے جمع کردہ 40 سالہ ڈیٹا پیش کیا ہے اس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور تتلیوں کے قدرتی مسکن اور زمین کو بھی شامل کیا گیا ہے تاہم اس میں مغربی یورپ کے گنجان آبادیوں میں تتلیوں کا احوال بھی شامل ہے لیکن آب و ہوا میں تبدیلی ہر جگہ منفی اثرات کی وجہ بن رہی ہے اور تتلیوں کی اقسام معمولی گرمی سے بھی شدید متاثر ہورہی ہیں۔

    تحقیق میں کہا گیا ہے کہ موسمِ بہار سمیت پورے سال موسمی حدت بڑھ رہی ہے یہ تتلی جیسے حساس جاندار پر دباؤ ڈال رہا ہے ان کی نشوونما متاثر ہوتی ہے اورہائبرنیشن کا عمل بھی متاثر ہورہا ہے پھر موسمیاتی تبدیلیوں سے ان کی خوراک اور پودے بھی کم ہوتے جارہے ہیں اسی وجہ سے تتلیوں کی کئی اقسام نقل مکانی پر بھی مجبور ہیں مثلاً سویلوٹیل بٹرفلائی اپنے اصل مسکن سے 325 کلومیٹر دور جاچکی ہے-

  • بلال اشرف اور سائرہ یوسف کی شادی کے لئے وظیفہ شروع کرنے کا فیصلہ

    بلال اشرف اور سائرہ یوسف کی شادی کے لئے وظیفہ شروع کرنے کا فیصلہ

    پاکستان شوبزانڈسٹری کے اداکار بلال اشرف اور ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف کے مداحوں کی جانب سے دونوں فنکاروں سے شادی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار بلال اشرف اور سائرہ یوسف نے حال ہی میں ایک اشتہار شوٹ کروایا ہے جس کے بعد سے ان دونوں کی ایک دوسرے کے ہمراہ متعدد خوبصورت تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

    سائرہ اور بلال کی تصویروں پر دونوں کے مداح اِنہیں ایک ساتھ دیکھ کر پر جوش اور خوش نظر آ رہے ہیں اور ن سے شادی کا مطالبہ کر رہے ہیں-

    سائرہ یوسف کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بلال اشرف کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے سفید اور سیاہ رنگ کے دل والا ایموجی بھی بنایا ہے۔

    سائرہ یوسف کی اس تصویر پر دیکھتے ہی دیکھتے ہی مداحوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ بلال اشرف سے شادی کر لیں۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر ایک مداح کی جانب سے شادی کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے ’کیا ہم سب مل کر وظیفہ نہ شروع کر دیں کہ ان دونوں کو ایک دوسرے سے بے حد پیار ہو جائے اور یہ آپس میں جتنی جلدی ہو سکے شادی کر لیں، میرا پسندیدہ ہیرو اور ہیروئین، دونوں ساتھ میں بہت خوبصورت لگتے ہیں۔

    اس کمنٹ کے نتیجے میں متعدد صارفین کی جانب سے بھی یہی مطالبہ کیا جا رہا ہے جن میں اُن سب کا بھی یہی کہنا ہے کہ وہ ان دونوں کی شادی کے لیے وظیفہ کرنے اور انہیں ایک ساتھ دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    دوسری جانب بلال اشرف کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سائرہ کے ساتھ ایک تصویر اور ویڈو شیئر کی گئی ہے جس میں مداحوں کی جانب سے ان دونوں سے شادی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ جوڑا اُن کا پسندیدہ جوڑا ہے ۔

  • مریم نواز کی ٹوئٹ پر اداکار منیب بٹ کا حیرانی کا اظہار

    مریم نواز کی ٹوئٹ پر اداکار منیب بٹ کا حیرانی کا اظہار

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے اپنے ایک حامی کے انداز پر کی گئی تعریف پر معروف اداکار و ماڈل منیب بٹ نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کے سیاسی جلسے جلوسوں میں اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کے حمایتیوں کا سیاسی جماعت کے رنگ کے کپڑے، ٹوپیاں جھنڈے اور چہرے پر رنگ لگا کر اظہار محبت کرنا ایک عام سی بات ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک حمایتی نے تو اپنےماتھے پر ’مریم نواز‘ لکھوالیا ۔

    کارکن کا یہ انداز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جسے مریم نواز نے بھی اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ریٹوئٹ کرتے ہوئے اُس پرکمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا خوبصورت انداز ہے۔‘


    مریم نواز کی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرنے پر جہاں کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا وہیں معروف اداکار منیب بٹ کی جانب سے مریم نواز کے ٹوئٹ پر حیرانی کا اظہار کیا گیا ہے۔


    منیب بٹ نے مریم نواز کی ٹوئٹ کو اپنے اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بہت زیادہ ہنسی آ رہی ہے، یار مطلب ۔۔۔ اور ساتھ ہی حالات سے تنگ شکل والا ایموجی بھی بنایا ہے۔

  • اداکار ومیزبان مانی کا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کوقیمتی مگردلچسپ مشورہ

    اداکار ومیزبان مانی کا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کوقیمتی مگردلچسپ مشورہ

    نامور ٹی وی میزبان اور مزاحیہ اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو نہایت اہم مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار مانی اپنی اہلیہ اور اداکارہ حرا کے ساتھ حال ہی میں آغا علی اور حنا الطاف کے ’دی کپل شو‘ میں شریک ہوئے شو میں ایک سیگمنٹ کے دوران حرا اور مانی کو پاکستان کی چند مشہور شخصیات کو مشورے دینے تھے۔

    اداکارہ ہانیہ عامر کو مشورہ دیتے ہوئے مانی نے کہا انہیں اردو کی کتابیں پڑھنی چاہئیں جبکہ فردوس عاشق اعوان کو مشورہ دیتے ہوئے مانی نے کہا مریم نواز کا میک اپ آرٹسٹ بہت اچھا ہے لہذا فردوس عاشق اعوان کو چاہئے کہ وہ مریم نواز والے میک اپ آرٹسٹ سے اپنا میک اپ کروائیں۔

    حرا نے مانی کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مریم نواز کی خوبصورتی کے بارے میں کہا آج ہرعورت گھر میں مریم نواز سے جل رہی ہے کیونکہ اس کا میاں بیٹھ کر ٹی وی پر صرف مریم نواز کو دیکھتا رہتا ہے کہ آخر اس نے چہرے پر کروایا کیا ہے۔

    واضح رہےکہ اسی انٹرویو کے دوران حرا نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اتنا مشکل دور بھی دیکھا ہے کہ میرے اور مانی کے اکاؤنٹ میں محض دس ہزار روپے تھے اور اس وقت مانی نے اپنی پروڈکشن شروع کی تھی اس کے علاوہ ہمارا گھر بھی نہیں بک رہا تھا ہم پھنس کر رہ گئے تھے۔ وہ دور مالی لحاظ سے ہمارے لیے بہت مشکل تھا۔ جب کہ دوسری جانب جب ہمارے پاس پیسوں کی کمی تھی تو اس وقت میرا ڈراما ’’سن یارا‘‘ ہٹ ہوگیا۔

    مانی نے بتایا تھا کہ آج سے چار پانچ سال پہلے جب حرا ٹی وی پر زیادہ ہٹ نہیں تھیں اور وہ لوگ مالی مشکلات سے گزررہے تھے اس وقت وہ لوگ کسی کی سالگرہ پر مارننگ شو میں گئے تھے، جہاں ایک اداکار نے ان کے ساتھ مارننگ شو میں آنے سے منع کردیا اور کہا کہ ہم حرا اور مانی کے ساتھ کھڑے ہوکر شو میں انٹر بھی نہیں ہوگے۔ مانی نے اس اداکار کانام تو نہیں بتایا تاہم مانی نے کہا یہی حقیقت ہے جب آپ ہٹ ہوتے ہیں تو آپ کے پیچھے سب ہوتے ہیں اور جب آپ فلاپ ہوتے ہیں تو لوگ دو منٹ میں آپ کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں یہی انڈسٹری ہے۔

    چند سال قبل حرا اور مانی کو کیا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا؟

  • ہمایوں سعید اور بشرٰی آپا تمغہ حسن کے صحیح حقدار تھے   عائشہ خان

    ہمایوں سعید اور بشرٰی آپا تمغہ حسن کے صحیح حقدار تھے عائشہ خان

    شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے اپنے ساتھی اداکار اور بہترین دوست ہمایوں سعید اور سینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری کو تمغۂ حُسن ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی : سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر تمغۂ حُسن حاصل کرنے والے معروف اداکار ہمایوں سعید اور اُن کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں کی تصویر شیئر کی۔


    ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر گزشتہ روز یومِ پاکستان کے موقع پر ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب کی ہے جہاں ہمایوں سعید کو شوبز انڈسٹری میں شاندار خدمات کے اعتراف پر تمغۂ حُسن سے نوازا گیا۔

    عائشہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس زبردست کامیابی پر میرے دوست ہمایوں سعید اور بھابھی ثمینہ کو بہت مبارک ہو۔‘

    اُنہوں نے لکھا کہ ’واقعی میں ہمایوں سعید تمغہ حسن حاصل کرنے کے لیے حقیقی حقدار تھے۔

    دوسری جانب عائشہ خان نے انسٹاگرام سٹوری میں بھی ایوان صدر میں ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ ثمینہ سعید اور بشری انصاری کی لی گئی تصاویر شئیر کر کے مبارکباد دی-

    انسٹاسٹوری میں عائشہ خان نے لکھا کہ بشریٰ آپا آپ کو اس کامیابی پر بہت مبارک ہو-

    واضح رہے کہ ایوان صدر اور چاروں صوبوں کے گورنر ہاوسز میں اعزازات کی تقسیم کے لیے تقاریب منعقد کی گئیں جن میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور صوبائی گورنروں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر گزشتہ سال نامزد ہونے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا جن میں ادکاروں، فن کاروں اور فن و ادب س تعلق رکھنے والوں کی نمایاں تعداد شامل ہے۔

    ان تقاریب میں 23 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 8 کو ستارہ امتیاز، 21 کو تمغہ شجاعت، 8 کے لیے تمغہ امتیاز، 6 کو نشان امتیاز، 3 کو ہلال امتیاز، ایک کے لیے ہلال قائد اعظم، ایک کو ستارہ پاکستان، 6 کو ستارہ قائد اعظم، ایک کو تمغہ پاکستان، ایک کو تمغہ قائد اعظم جبکہ 14 شخصیات کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

    پرائیڈ آف پرفارمنس کا تمغہ میری محنت کا میٹھا پھل ہے ریشم

    ہمایوں سعید،علی ظفر اورعابدہ پروین سمیت 88 شخصیات کے لئے قومی اعزازات

  • عامر خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    عامر خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی کورونا کا شکار ہو گئے –

    باغی ٹی وی : کورونا کی تیسری لہر نے ایک بار پھر دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور وائرس کی شرح میں ایک دم خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

    وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس لہر نے بالی ووڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور صرف گزشتہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں متعدد اداکار وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں رنبیر کپور، سنجے لیلا بھنسالی ،کارتک آریان اور منوج باجپائی و دیگر شامل ہیں-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں عامر خان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہعں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر کیا ہے-

    اداکار نے اپنے سٹاف کو کورونا ٹیسٹ کروانے، تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے –

    عامر خان کا کورونا ٹیسٹ آنے کی بعد ان کی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ روک دی ہے اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ شوٹنگ شروع کردیں گے اس فلم میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی اور توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک ریلیز ہوگی-

    رنبیر کپورعالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    سنجے لیلا بھنسالی بھی عالمی وبا کورونا کا شکارہوگئے

  • صبا قمر نے شادی کی پیشکش قبول کر لی

    صبا قمر نے شادی کی پیشکش قبول کر لی

    پاکستان شوبز انڈستری کی معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے شادی کی پیشکش قبول کر لی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرصبا قمر نے حال ہی میں اپنے کراچی ساحل پر فوٹو شاٹ کی اپنی دلکش تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’اگر یہ ہونا ہے تو ہو جائے گا‘۔

    صبا قمر کی پوسٹ پر بلاگر عظیم خان نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کی لکھا کہ ’آؤ شادی کرلیتے ہیں اس سال؟‘۔

    شادی کی پیشکش پر صبا قمر نے لکھا ’ قبول ہے‘۔ ساتھ ہی اداکارہ نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے محبت کا نشان دل وال ایموجی بھی بنا ڈالا۔

    دونوں شخصیات کی جانب سے شادی کی بات چیت اور رضامندی ظاہر کرنے کے بعد مداحوں نے بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئےاپنی رائے دینا شروع کردی اور لکھا کہ آپ دونوں کی جوڑی بہترین ہے۔

  • واٹس ایپ کا وائس میسج کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

    واٹس ایپ کا وائس میسج کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

    واشنگٹن: دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی انتظامیہ نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے،یہ فیچر کچھ عرصہ تک عام صارفین کو میسر آسکے گا۔

    باغی ٹی وی :موجودہ دور میں واٹس ایپ پیغام رسانی کے علاوہ ای فائلز، فوٹوز، ویڈیوزتقریباً ہر طرح کے موبائل ڈیٹا کی منتقلی کا سب سے تیز اور بڑا ذریعہ بن گیا ہےایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت واٹس ایپ کو دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد استعمال کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ کمپنی بھی اپنے صارفین کو پریشانی سے بچانے کے لیے اس ایپ کے فیچرز کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہے۔

    تاہم اب پھر واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے اور اسی سلسلے میں ایک رپورٹ سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ اب وائس میسج کے فیچر کو اپ ڈیٹ کرنے کا جارہا ہے۔


    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیچر پر کام چل رہا ہے جبکہ کچھ اطلاعات کے مطابق اس پر کام مکمل ہونے کے قریب ہے مذکورہ فیچر کی مدد سے صارفین وائس میسج میں موجود آواز کو اس کی طے شدہ چلنے کی رفتار سے زیادہ تیز بھی سن سکتے ہیں جیسے کسی ویڈیو کو سپیڈ سے چلایا جاتا ہے ایسے ہی آڈیو پیغامات کو بھی سپیڈ سے چلایا جاسکے گا۔

    یہ اسپیڈ 1x سے 2x تک ہوسکتی ہے جس کا بنیادی مقصد صارفین کو لمبے وائس میسجز جلد سنوانا اور ان کا وقت بچانا ہے نئے فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ انتظامیہ نے کام شروع کردیا ہے۔

    واٹس ایپ نے ایپل کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 9 کے لیے اپنی سپورٹ بند کر دی

  • پرائیڈ آف پرفارمنس کا تمغہ میری محنت کا میٹھا پھل ہے   ریشم

    پرائیڈ آف پرفارمنس کا تمغہ میری محنت کا میٹھا پھل ہے ریشم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اور سینیئر اداکارہ ریشم نے تمغۂ حُسن کارکردگی سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمغہ میری محنت کا میٹھا پھل ہے۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ ریشم نے فوٹو و ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر صدرِ مملکت سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور خوشی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’زندگی کا یہ لمحہ ایک خواب سا لگ رہا ہے، لیکن اس خواب کوسچ کیا میرے خدا نے –

    ریشم نے لکھا کہ یہ پرائیڈ آف پرفارمنس کا تمغہ نہیں بلکہ میری محنت کا وہ میٹھا پھل ہے کہ جسے میرے رب نے مجھے چکھنا نصیب کیا۔

    واضح رہے کہ ایوان صدر اور چاروں صوبوں کے گورنر ہاوسز میں اعزازات کی تقسیم کے لیے تقاریب منعقد کی گئیں جن میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور صوبائی گورنروں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر گزشتہ سال نامزد ہونے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا جن میں ادکاروں، فن کاروں اور فن و ادب س تعلق رکھنے والوں کی نمایاں تعداد شامل ہے۔

    ان تقاریب میں 23 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 8 کو ستارہ امتیاز، 21 کو تمغہ شجاعت، 8 کے لیے تمغہ امتیاز، 6 کو نشان امتیاز، 3 کو ہلال امتیاز، ایک کے لیے ہلال قائد اعظم، ایک کو ستارہ پاکستان، 6 کو ستارہ قائد اعظم، ایک کو تمغہ پاکستان، ایک کو تمغہ قائد اعظم جبکہ 14 شخصیات کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

    ہمایوں سعید،علی ظفر اورعابدہ پروین سمیت 88 شخصیات کے لئے قومی اعزازات