Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • احمد علی بٹ کے موٹاپے کا مذاق اڑانے پر مہوش حیات واسع چوہدری پر برہم

    احمد علی بٹ کے موٹاپے کا مذاق اڑانے پر مہوش حیات واسع چوہدری پر برہم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے احمد علی بٹ کے موٹاپے کا مذاق اڑانے پر واسع چوہدری کو ڈانٹ دیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہمہوش حیات حال ہی میں واسع چوہدری کے شو ’گھبرانا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں جہاں واسع چوہدری نے ان سے ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان میں ارطغرل کی طرح کا ڈراما بنے تو آپ ’ارطغرل‘ کے رول میں کسے دیکھنا چاہیں گی؟

    مہوش حیات نے ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میں ان دونوں کو ’ارطغرل‘ کے رول میں دیکھنا چاہوں گی۔ واسع چوہدری نے مزید پوچھا اور ارطغرل کے ساتھیوں جیسے ترگت اور بامسی کے کردارکون بہتر کرسکتا ہے جس پر مہوش حیات نے اداکار احمد علی بٹ کا نام لیا۔

    تاہم جیسے ہی مہوش نے احمد علی بٹ کا نام لیا واسع چوہدری نے طنزیہ انداز میں کہا ’احمد علی بٹ گھوڑے کے اوپر اور وہ گھوڑا بھاگے گا بھی ‘ –

    جس پر مہوش حیات نے واسع چوہدری پر برہم ہوتے ہوئے کہا کیا آپ نے احمد علی بٹ کو دیکھا نہیں وہ اب بہت فٹ ہوگئے ہیں آپ میرے سامنے کسی کے موٹاپے کے بارے میں بات کرنا بند کریں۔

    مہوش نے مزید کہا جب آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوں تو آپس میں دوستوں میں کسی کے جسمانی خدوخال کے بارے میں بات کریں لیکن جب آپ ایک عوامی پلیٹ فارم پر ہوتے ہیں اور آپ اس طرح کی بات کریں گے اور ان باتوں کو لوگ سنیں گے اور پھر وہ آپ کی باتوں کو دوہرائیں گے تو تنازع جنم لیتا ہےاور اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔

  • جنت مرزا کی پہلی فلم کا پوسٹر جاری

    جنت مرزا کی پہلی فلم کا پوسٹر جاری

    پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پہلی پنجابی فلم’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اب فلموں میں انٹری کے لیے تیار ہیں جنت مرزا پاکستان کے نامور ہدایت کار سید نور کی پنجابی فلم ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ سے فلموں میں قدم رکھ رہی ہیں۔

    فلم میں ان کے ساتھ پاکستان فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے نام اداکارہ صائمہ، راشد محمود، مصطفیٰ قریشی، شفقت چیمہ، عرفان کھوسٹ، خوشبو اور بابر علی شامل ہیں۔

    فلم کا پوسٹر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے اور یہ پوسٹر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ فلم ’’باجرے دی راکھی‘‘ رواں برس عیدالفطرپرسینما کی زینت بنے گی۔

    جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی فلم کو ملنے والے تنقیدی تبصروں پر کہا ہے کہ کسی کی حوصلہ شکنی کرنے کے بجائے لوگوں کی کوششوں کو سراہیں۔ ہم نے اس فلم میں بہت محنت کی ہے امید ہے آپ کو ہماری فلم پسند آئے گی۔

    جنت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ اور اب نفرت بھرے کمنٹس کرنا چھوڑ دو لوگو پتہ نہیں بلاوجہ کسی کو برا بول کے رات کو نیند کیسے آ جاتی ہے-

  • پاکستانی نژاداداکار رض احمد آسکرز میں بہترین اداکار نامزد ہونے والے  پہلےمسلمان اداکار بن گئے

    پاکستانی نژاداداکار رض احمد آسکرز میں بہترین اداکار نامزد ہونے والے پہلےمسلمان اداکار بن گئے

    پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ آسکرز بہترین اداکار کے طور پر نامزد ہونے والے پہلےمسلمان اداکار بن گئے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں آسکرز کی 93ویں تقریب میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا جس میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد کو فلم ساؤنڈ آف میٹل میں بہترین کردار اداکرنے پر بہترین اداکار کےایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے-

    علاوہ ازیں فلم ساؤنڈ آف میٹل کو بیسٹ پکچر ، بیسٹ ایکٹر،بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر، بیسٹ اوریجنل اسکرین پلے، بیسٹ ایڈیٹنگ اور بیسٹ ساؤنڈ سمیت 6 کیٹگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    برطانوی اداکار نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کے ساتھ اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ رض احمد سے قبل مہرشالا علی نے’مون لائٹ‘ کے لیے 2017 میں معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی تھی تاہم رض احمد بہترین اداکار کے لیے نامزد ہونے والے پہلے مسلمان اداکار بن گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ رض احمد اپنی فلم ’ساؤنڈ آف میٹل کے لیے ‘ گولڈن گلوب کی نامزدگیوں میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

  • عامر خان نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی

    عامر خان نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی

    بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں عامر خان نے مداحوں کی جانب سے بھیجی گئی مبارکباد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ ایک اور خبر ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ میری سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہے۔

    بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ حالانکہ میں بہت سرگرم تھا لیکن اب میں نے یہ دکھاوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ہم جیسے پہلے رابطہ رکھتے تھے اسی طرح سلسلہ جاری رکھیں گے-

    بھارتی اداکار نے بتایا کہ عامر خان پروڈکشن نے آفیشل اکاؤنٹ بنالیا ہے جہاں پر مجھ سے متعلق اور میری فلموں کے حوالے سے اطلاعات ملتی رہیں گی۔

  • ’موڑ مہاراں‘ روہی کے رنگوں میں رچی سچی محبت کی داستان

    ’موڑ مہاراں‘ روہی کے رنگوں میں رچی سچی محبت کی داستان

    پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین جلد ہی نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’موڑ مہاراں‘ میں جلوہ گر ہوں گی-

    باغی ٹی وی : سونیا حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامے کرہٹ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے کے بارے میں چاہنے والوں کو بتایا-

    ڈرامہ سیریل’موڑ مہاراں‘ میں سونیا حسین ماہر ماحولیات کی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، جنہیں فطرت سے محبت ہوتی ہے۔

    اس حوالے سے سونیا حسین نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ ڈرامے میں وہ پنجاب کے ریگستانی علاقے چولستان کی ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، جنہیں قدرت، زمین اور فطرت سے حد سے زیادہ محبت ہوتی ہے۔

    اداکارہ کے مطابق ان کا کردار ڈرامے میں فطرت کی محبت میں سرشار رہتا ہے، تاہم ان کے کردار کے خواب اس وقت حقیقت میں بدلتے ہیں جب وہ فطرت اور ماحول کا تحفظ کرنے کے لیے کردار ادا کرنا شروع کرتا ہے۔

    سونیا حسین کے مطابق ڈرامے میں وہ چولستان کے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہنے والی لڑکی کا کردار ادا کریں گی، جہاں کی خواتین بہت سارے ماحولیاتی مسائل اور خاص طور پر پینے کے پانی کے بحران سے لڑ رہی ہوتی ہیں اور وہ کئی گھنٹوں کا سفر کرکے کنوؤں اور دیگر جگہوں سے پینے کے پانی لانے کا انتظام کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

    ان کے مطابق ان کے کردار کے ڈرامے میں دو مختلف روپ ہوں گے، ایک روپ میں لوگ انہیں گھر کی محنت کش اور خاموش طبیعت لڑکی دیکھیں گے اور دوسرے روپ میں شائقین انہیں پرندوں، جانوروں، کھیتوں اور کھلیانوں سے محبت کرنے والی لڑکی کے طور پر دیکھیں گے۔

    پروڈیوسر سیما طاہر کے مذکورہ ڈرامے کی کہانی علی معین نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات اویس خان نے دی ہیں۔

  • بالی ووڈ میں سلمان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے جگہ بنائی   ازابیل کیف

    بالی ووڈ میں سلمان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے جگہ بنائی ازابیل کیف

    کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم میں سلمان خان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے جگہ بنائی ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ‘ٹائم ٹو ڈانس’ سے بالی وڈ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ازابیل کیف کا کہنا ہے کہ انہیں بالی وڈ فلم میں سلمان خان نے متعارف نہیں کروایا بلکہ وہ آڈیشن کلیئر کرنے کے بعد بالی وڈ میں آئیں ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کا آڈیشن دیا تھا اور پروڈیوسر کے پسند کیے جانے کے بعد انہیں فلم کے لیے منتخب کیا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سلمان خان نے ہر اس شخص کی مدد کی جو انڈسٹری میں آنے کا خواہشمند ہے جبکہ میں ایک ڈانس ڈرامہ میں آڈیشن دینے کے بعد فلم کے لیے منتخب ہوئی ہوں نہ کہ سلمان خان کے کہنے پر فلم دی گئی۔

    ازابیل کے مطابق انہوں نے فلموں کے کئی بار آڈیشن دیے لیکن یہی وہ وقت تھا جب ہر چیز مناسب جگہ پر تھی، جو کوئی جتنی بھی کوشش کرے گا اتنا ہی بہتر پائے گا۔

    ازابیل کا کہنا ہے کہ بالی وڈ جوائن کرنے سے قبل وہ امریکا میں فلم سیٹ پر بطور جونیئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا کرتی تھیں اور وہاں سے اداکاری کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بالی وڈ جوائن کرنے کی غرض سے انڈیا آئیں۔

    کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کا کہنا ہے کہ کترینہ نے محنت اور لگن سے کام کرنے کا مشورہ دیا تھا کہ جب کہ میں کترینہ کے ساتھ متعدد بار فلمز کی شوٹنگ پر گئی جہاں مجھے اندازہ ہوا کہ بالی ووڈ میں کام کیسے ہوتا ہے۔

    ازابیل کیف کا کہنا تھا کہ کترینہ نے ہمیشہ میری مدد کی اور کہا کہ اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنا، اپنے دھیان کو بھٹکنے مت دینا کسی بھی چیز یا کسی بھی شخص کے لیے کیوں کہ ایک شخص سب کو خوش نہیں رکھ سکتا

  • ائیر فون کو نہایت کارآًمد اور طبی سینسر میں بدلنے والی چپ ایجاد

    ائیر فون کو نہایت کارآًمد اور طبی سینسر میں بدلنے والی چپ ایجاد

    دنیا بھر میں استعمال ہونے والے ہیڈ فون اور ایئرفون میں ایک چپ کا اضافہ کرکے انہیں نہایت کارآمد سینسر میں بدلا جاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق رٹگرز یونیورسٹی کے انجینیئروں نے انتہائی کم خرچ اور آسان چِپ بنائی ہے جو ہیڈفون کو سینسر بنادیتی ہےاور اس کی ریڈنگ اسمارٹ فون پر آسکتی ہے۔ اگرچہ ابھی یہ سینسر بڑا ہے لیکن اسے مزید حساس اور چھوٹا بنایا جاسکتا ہے جس پر کام جاری ہے۔ اس ایجاد کو ’ہیڈفائی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    ہیڈ فونز میں صرف ایک چپ کے اضافے سے ہیڈفون دل کی دھڑکن ناپنے، جائرواسکوپ، اسراع پیما (ایسیلرومیٹر) ، مائیکروفون اور دیگرآلات کا کام کرسکتے ہیں۔

    اس ایجاد کے تحت تین ڈالر سے لے کر 15 ہزار ڈالر تک کے ہیڈفون استعمال کئے گئے اس کے بعد ہیڈفائی نے 97 سے 99.5 تک درستگی سے یوزر کو شناخت کیا۔ 96 سے 99 فیصد صحت سے دل کی دھڑکن گننے اور 99 فیصد ہی حرکات و سکنات کو کامیابی سے نوٹ کیا تاہم یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے-

  • 20 سال قبل دریافت کیا گیا رواں سال کا سب سے بڑا سیارچہ 21 مارچ کو زمین کے پاس سے گزرے گا   ناسا

    20 سال قبل دریافت کیا گیا رواں سال کا سب سے بڑا سیارچہ 21 مارچ کو زمین کے پاس سے گزرے گا ناسا

    امریکی خلائی تحقیقاتی کے ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ 21 مارچ بروز اتوار رواں برس کا سب سے بڑا سیارچہ زمین سے 20 لاکھ کلو میٹر کی دوری سے گزرے گا جس کا سائز915 میٹر قطر ہے-

    باغی ٹی وی:عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیارچہ ’’2001 FO32‘‘ اتوار کو زمین کے نزدیک سے گزرے گا جسے خلا باز قریب سے دیکھ سکیں گے۔ یہ سال کا سب سے بڑا سیارچہ ہوگا جو زمین سے صرف 20 لاکھ کلو میٹر کی دوری سے گزرے گا۔

    ناسا کے اعلیٰ عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سیارچے کو 20 کی جسامت کے برابر یا اس سے بڑے 95 فیصد سیارچوں کی فہرست تیار کی جا چکی ہے اور اگلی صدی تک ان میں سے کسی کا بھی زمین سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    ناسا کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ 1 لاکھ 24 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزرے گا جو رفتار زمین کے نزدیک سے گزرنے والے سیارچوں کی عمومی رفتار سے زیادہ ہے۔ اس سیارچے کو 20 سال قبل دریافت کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب زمین کے نزدیک سے گزرنے والی خلائی اجزا کے مطالعے کے ادارے کے ڈائریکٹر پاؤل چوڈاز کا کہنا ہے کہ جب یہ گزر رہا ہو گا تو آسمان پر موجود تمام اجزا سے زیادہ روشن نظر آئے گا۔ گو زمین اور سیارچے کے درمیان فاصلہ زیادہ ہوگا تاہم اسے خطرناک قرار دیا جا سکتا ہے۔

    ناسا کے لانس بینر نے بتایا کہ اس قدر قریب سے گزرنے سے سیارچے کی سطح سے سورج کی کرنوں کے عکس سے ہمیں اس سیارچے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کا موقع ملے گا کیوں کہ فی الوقت ہمارے پاس اس کے بارے میں معلومات بہت کم ہیں-

    سائنسدانوں نے کرہ ارض کے قریب نئی ’سپر ارتھ‘ دریافت کر لی

    چار ارب ساٹھ کروڑ سال پُرانا شہابی پتھر دریافت

  • گوگل کوصارفین کا مبینہ ڈیٹا اکٹھا کرنے پر5 بلین ڈالر کے ہرجانے کا سامنا ہونے کا امکان

    گوگل کوصارفین کا مبینہ ڈیٹا اکٹھا کرنے پر5 بلین ڈالر کے ہرجانے کا سامنا ہونے کا امکان

    دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کو ’’انکوگنیٹو موڈ‘‘ یعنی پوشیدہ رہ کر سرچنگ کے آپشن کا فائدہ اُٹھا کر سرفنگ کرنے والے صارفین کو ٹریک کرنے پر 5 بلین ڈالر کے ہرجانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں تین صارفین نے گوگل کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ گوگل انہیں اُس وقت بھی خفیہ طور پر ٹریک کرتا ہے اور ڈیٹا جمع کرتا ہے جب وہ پوشیدہ رک کر سرچنگ کا آپشن استعمال کر رہے ہوتے ہیں یا صارفین کے اپنے طور پر پرائیویسی سیٹ کرنے کے باوجود گوگل ٹریکنگ جاری رکھتا ہے۔

    صارفین نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا تھا کہ گوگل کا پرائیوٹ ڈیٹا ٹریکنگ بزنس ہے جو صارفین کی جانب سے پرائیویسی سیٹنگ سخت کرنے یا کروم میں پوشیدگی کا طریقہ استعمال کرنے کے باوجود نجی معلومات اور دیگر براؤزرز تک رسائی حاصل کرکے ڈیٹا جمع کرتا رہتا ہے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ضلعی جج نے اس مقدمے کے فیصلے میں لکھا کہ گوگل نے صارفین کو پیشگی مطلع نہیں کیا تھا کہ وہ انگوگنیٹو موڈ میں بھی صارفین کا مبینہ ڈیٹا اکٹھا کرنے میں ملوث ہے جس پر گوگل کو سخت قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو کہ 5 بلین ڈالر تک کے ہرجانے کا بھی ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب گوگل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ انکوگنیٹو کا مطلب پوشیدہ نہیں ہے اور موڈ کے استعمال کے ساتھ بھی صارف کی سرگرمیاں اُن ویب سائٹس پر بھی نظر آسکتی ہے جو وہ دیکھتے ہیں جب کہ کسی بھی تیسرے فریق کے تجزیات یا اشتہارات کی خدمات وزٹ کردہ ویب سائٹ استعمال کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ گوگل نے رواں سال کے شروع میں کہا تھا کہ وہ تیسری پارٹی سے باخبر رہنے والے کوکیز کو مرحلہ وار بنا رہے ہیں اور وہ کوکیز کو کسی ایسی جگہ سے تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے جو ناگوار ہوسکتا ہے حالانکہ اس سے کمپنی کے اشتہاری کاروبار پر اثر پڑے گا-

  • ڈی ایچ اے لاہور میں قائم آئلانو کیفے میں کھلم کھلا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، حکام خاموش

    ڈی ایچ اے لاہور میں قائم آئلانو کیفے میں کھلم کھلا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، حکام خاموش

    کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی تیسری لہر کے تناظر میں حکام نے پنجاب اور ملک کے شمالی حصوں کے کئی متاثرہ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب اور ملک کے شمالی حصوں میں کرونا (کورونا) وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی تیسری لہر کے تناظر میں صحت اور انتظامی حکام نے متاثرہ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

    پنجاب میں حکام نے وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد شادی ہالز اور ریستورانوں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ لازمی طور پر ماسک پہنیں اور عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

    عرب نیوز کے مطابق کووڈ 19 کے خلاف حکومتی پالیسی بنانے اور اس پر عمل درآمد کرانے کی مجاز اتھارٹی ’نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر‘ (این سی او سی) نے ملک میں وبا کے بڑھتے ہوئے تناسب پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    این سی او سی نے ہفتے کو ایک خصوصی اجلاس کے دوران کرونا کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ایک بیان میں کہا: ’قومی سطح پر وائرس پھیلنے کے تناسب میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یہ پانچ سے چھ فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ وبا کا بڑھتا ہوا رجحان سنگین تشویش کا باعث ہے۔‘

    جنوری میں پاکستان کی کرونا وائرس کے پھیلنے کی شرح تقریباً تین فیصد تک گر گئی تھی جو اب دوبارہ بڑھ کر تقریباً چھ فیصد تک جا پہنچی ہے۔این سی او سی نے تمام وفاقی یونٹس (صوبوں) پر بھی زور دیا کہ وہ فوری طور پر اقدامات کریں اور وبائی بیماری کو روکنے کے لیے پابندیوں کی پیروی کریں۔

    وزارت صحت نے گزشتہ روز اتوار کو بتایا کہ دو ہزار 266 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جب کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 اموات ہوئیں۔

    این سی او سی نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ اور برازیل سمیت وائرس کے بہت زیادہ پھیلاؤ والے بعض ممالک کے بین الاقوامی سفر پر مزید پابندیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک بیان کے مطابق پاکستان نے ان باؤنڈ پروازوں پر عائد پابندیوں میں مزید توسیع کردی ہے جو 18 مارچ تک برقرار رہے گی۔

    تاہم حکومت کی جانب سے اس لاک‌ ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود عوام اور بڑے بڑے ریستورانت اور مارکیٹوں میں کورونا وبا کے پیش نظر قوانین کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے –

    ڈی ایچ اے لاہور میں سرکاری پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج آئلانو کیفے زیڈ بلاک کھلا ہے جس پر عوام رد عمل دیتے ہوئے برہمی کا اظہارکر رہے ہیں-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹر صارف سیدہ یامین علی نے اپنے ٹوئٹ میں اعلی حکام شیریں مزاری، سی سی پی او لاہور اور ایس پی لاہور کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ڈی ایچ اے لاہور میں سرکاری پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج آئلانو کیفے زیڈ بلاک کھلا ہے؟

    پاکستان میں کرونا کے مریض تیزی سے بڑھنے لگے، اموات کا سلسلہ بھی جاری

    کرونا کی نئی لہر، شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ،کیا کیا ہوں گی پابندیاں؟ ویکسی نیشن کا عمل جاری

    ایک سے دس برس کے کتنے بچوں کی پاکستان میں کرونا سے ہوئی موت؟