Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سارہ خان اور نور خان کی بچپن کی تصویر پر مزاحیہ میمز اور تبصرے

    سارہ خان اور نور خان کی بچپن کی تصویر پر مزاحیہ میمز اور تبصرے

    پاکستان شوبز انڈسٹری میں کی خوبرو اداکارہ بہنیں سارہ خان اور نور خان کی بچپن کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سارہ خان اور نور خان کی بچپن کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کئی بچوں کے ساتھ صوفے پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

    قدرے عام سے حلیے میں بچپن میں لی گئی یہ تصویر پہلی نظر میں سارہ خان اور نور خان کے مداحوں کو یہ یقین دلانے کے لیے ناکافی ہے کہ تصویر دونوں اداکار بہنوں کی ہے۔

    تصویر وائرل ہونے کے بعد دونوں اداکاراؤں کو مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ دلچسپ اور مزاحیہ تبصروں اور میمز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    نتاشا نامی صارف نے اداکاراؤں کی تصویر پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔

    ایک صارف نے اداکاراؤں کی تصویر کا آج کی تصویروں سے موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ پیسہ بولتا ہے۔

    حنا عباس کے مطابق تم بدصورت نہیں ہو تم صرف غریب ہو۔

    اویس وصی نامی صارف نے لکھا کہ کیا سے کیا ہو گئے-

    ایک صارف نے لکھا اصلی چہرے-

  • حکومت شوگر مافیا کو کنٹرول کرنے میں ناکام، چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

    حکومت شوگر مافیا کو کنٹرول کرنے میں ناکام، چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

    حکومت شوگر مافیا کو کنٹرول کرنے میں ناکام، چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

    باغی ٹی وی :ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ‏ملک کے 10 بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو یا اس سے زائد ریکارڈ ‏کراچی میں چینی سب سےزیادہ قیمت 110 روپے فی کلو تک پہنچ گئی-

    ادارہ شماریات کے مطابق ‏ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ‏ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی،

    ‏اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی قیمت 105 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ‏حیدرآباد میں فی کلو چینی کی قیمت
    98 روپے سے 100 روپے تک ہے-

    ادارہ شماریات کے مطابق ‏فیصل آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 98 روپے تک پہنچ گئی-

    پیٹرول پمپ مالک نے گرین بیلٹ پر قبضہ کر لیا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں جھوٹا کون اورسچا کون:اوگرا نے سب…

    چینی کی قیمت پھر بے قابو، کراچی کی عوام پریشان

  • ارمینا خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

    ارمینا خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

    پاکستانی شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ ارمینا رانا خان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی ہے۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ پاکستان میں ابھی صرف میڈیکل ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے تاہم اب اداکارہ ارمینا خان نے بھی ویکسین لگوا لی ہے-
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1371155853273882626?s=20
    اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں کورونا کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

    اس ویڈیو کے کیپشن میں ارمینا نے بتایا کہ میں نے ویکسین لگوالی ہے اور میں ویکسین لگوانے کے بعد کے تجربے اور اس کے عمل کے بارے میں بات کروں گی۔

    ارمینا خان نے کہا کہ ایک بات ہے جو میں آپ سب سے کہوں گی کہ جس چیز کی آپ کو پیشکش کی گئی ہو اسے اِسی وقت اپنا لیں، اس وقت میں بہت راحت اور شکرگزار محسوس کر رہی ہوں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ریما نے بھی امریکا میں کورونا وائرس کی ویکسین کی دو ڈوز لگوائی تھیں۔

  • اسلام آباد میں لائیو میوزک کنسرٹ کا انعقاد مایوس کن ہے     مہوش حیات

    اسلام آباد میں لائیو میوزک کنسرٹ کا انعقاد مایوس کن ہے مہوش حیات

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والے میوزک کنسرٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :مہوش حیات کی جانب سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو اسلام آباد میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کی تھی۔


    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے سوالیہ انداز میں لکھا گیا کہ کیا کورونا وائرس صرف تعلیمی اداروں میں ہے؟

    مہوش حیات نے اس ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بہت سارے لوگوں کے ساتھ براہ راست میوزک کنسرٹ کا انعقاد ہونا بہت مایوس کن ہے جبکہ ہم ابھی بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے آزاد نہیں ہیں۔


    اداکارہ نے لکھا کہ ’کورونا وائرس کے خطرناک معاملات ایک بار پھر عروج پر ہیں اور اب ہمیں اس وبا کی تیسری لہر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔‘

    اُنہوں نے لکھا کہ آئیے ایک ذمہ دار انسان بنیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس وباء کی تیسری لہر کے باعث اسلام آباد کے تین سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ اسکولوں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں۔

  • علی ظفر کو نیدر لینڈ کی خاتون نے شادی کی پیشکش کر دی

    علی ظفر کو نیدر لینڈ کی خاتون نے شادی کی پیشکش کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ اداکارو گلوکار علی ظفر کو نیدر لینڈ کی ایک خاتون نے شادی کی پیشکش کردی۔

    باغی ٹی وی :گلوکار و اداکار علی ظفر نے گزشتہ روز کو فن ڈے منانے کے لیے مداحوں کے ساتھ سوالات جوابات کا سیشن رکھا –

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ آج ایک اچھا دن ہے، چلیں سوال و جواب شروع کرتے ہیں لوگ مجھ سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔


    علی ظفر کے ٹوئٹ پر مداحوں نے سوالات کے انبار لگا دیئے کسی نے کامیابی کا راز پوچھا تو کسی مداح نے آنے والے البم سے متعلق سوال کیا لیکن ایک مداح ایسی تھیں جنہوں نے علی ظفر سے ایک مشکل سوال کردیا۔


    نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والی سنتھیا ستارہ نامی صارف نے علی ظفر سے سوال کیا ہے کہ کیا میں کچھ بھی پوچھ لوں؟ تو پھر یہ بتائیں کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟

    سنتھیا کی جانب سے کی جانے والی شادی کی پیشکش پر علی ظفر نے جواب دیا کہ یہ تھوڑا مشکل ہو جائے گا، اُمید ہے آپ میری مجبوری کو سمجھیں گی۔

  • کاہنہ:خانوہارنی کےقریب پولیس مقابلہ دو خطرناک ڈاکو ہلاک

    کاہنہ:خانوہارنی کےقریب پولیس مقابلہ دو خطرناک ڈاکو ہلاک

    کاہنہ کے علاقہ خانوہارنی پلی کے قریب پولیس مقابلہ پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 2خطرناک ڈاکو ہلاک پولیس کو ڈاکووں کے ورثا کی مزاحمت کا سامنا

    باغی ٹی وی :کاہنہ کے علاقہ شہزادہ بلیاں والا کھوہ پر مسلحہ ڈاکووں نے ارشد نامی شہری سے گن پوائنٹ پر پانچ ہزار روپے چھینے کاہنہ پولیس نےاطلاع ملتے ہی ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکو خانوں ہارنی پلی کے قریب گیھرے میں آگئے۔

    ایس ایچ او کاہنہ جاوید اقبال چیمہ اور کاہنہ سی آئی اے انچارج نبی بخش بٹ پر مسلحہ ڈاکووں نے شدید فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ڈاکو مارے گئے پولیس کے سینئر افسران کی جانب سے موقع ملاحظہ میں تاخیر کی وجہ سے ڈاکئوں کے ورثہ کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی نعشوں کو اٹھاتے ہوئے پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا 10 منِٹ فیروز پور روڈ بھی بلاک کیا گیا۔

    مظاہرین نے اشتعال انگیزی میں متعدد راہگیروں پر تشدد کیا جن کی جان چوکی انچارج صوآصل رانا سرور نے بچائی ڈاکووں کی شناخت وقاص اور صفیان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق یہ وقوعہ آج شام چار سے ہانج بجے کے قریب ہوااور اس کے بعد موقع پر لاشوں کے لاس دو فرلانگ کے فاصلے پر پولیس کے ناکے لگا کر کسی کو آگے آنے کی اجازت نہیں تھی پولیس اہلکار ہی تھے اور رت کو ساڑھے دس بجے لاشیں اٹھائی گئیں۔

    وہاں پر پولیس اور پانڈو کی کے افراد کی کشیدہ لہجے میں گفتگو ہوئی اور ویاں پر اقتصادم ہوا جس پر پولیس نے پندرہ افراد کو کاہنہ پولیس اسٹیشن میں بند کر دیا گیا اور ان کے آٹھ افراد ابھی بھی بند ہیں۔

    دوسری جانب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کوئی واردت نہیں تھی یہ لوگ لڑائی جھگڑے والےتھے لڑائی جھگڑے میں ملوث رہتے تھے پچھلے سال ان پر قتل کا کیس تھا چک بوٹا والی سائیڈ پر دشمنی تھی اور اس کو شک بھی تھا کہ شاید وہ اس پر حملہ کریں ان کا ایک ساتھی پچھلے سال قتل بھی ہوا تھا ان پر ہی شک ہے کہ انہوں نے ہی پولیس کو ساتھ ملا کر یہ کام کروایا ہے۔

    یہ گھر سے دو سےتین بجے گئے ہیں تیار ہو کر ان کو کوئی دعوت ک فون آیا تھا تو نئے کپڑے پہن کر تیار ہو کر گئےہیں اگر انہوں نے کہیں واردات کرنی تھی تو اتنی تیاری کرنے کی ضرورت تو نہیں تھی ویسے یہ لڑاکا تھے لیکن چور اور ڈکیت نہیں تھے۔

  • نیٹ فلکس کا پاسورڈ شئیر کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

    نیٹ فلکس کا پاسورڈ شئیر کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

    دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس نے دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ پاس ورڈ شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کے کچھ صارفین کو اسکرین پر میسجز موصول ہوئے ہیں جس میں کہا گیا ہے اگر یہ اکاؤنٹ آپ کا ذاتی نہیں ہے تو آپ کو ویڈیوز دیکھنے کے لیے اپنے ذاتی اکاؤنٹ کی ضرورت ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہیہ ٹیسٹ اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ یہ بات یقینی بنائی جاسکے کہ آیا وہ شخص یہ اکاؤنٹ استعمال کرنے کا مجاز ہےتاہم ابھی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ کیا کمپنی اس ڈیزائن کو اپنے نیٹ ورک کا حصہ بنائے گی۔

    میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا گیا ہےکہ نیٹ فلکس اپنے پلیٹ فارم پر غیر مجاز افراد کے خلاف کاروائی کی کوشش کررہا ہے تاہم اب تک یہ غیر واضح ہے کہ کتنے لوگ نیٹ فلکس کے شرائط و ضوابط کے تحت اسے استعمال کررہے ہیں۔

    نیٹ فلکس کی آزمائش کے دوران صارف اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ انہیں اُس کوڈ کے ذریعے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہے جو کمپنی کی جانب سے انہیں میسج یا ای میل کے ذریعے بھیجا جاتا ہے-

    دوسری جانب انڈیپنڈنٹ اردو نے اپنی رپورٹ میں تحقیقاتی کمپنی ’میگڈ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ35 فیصد ملینیئلز (1981 سے 1996 کے درمیان پیدا ہونے نوجوانوں) نے سٹریمنگ سروسز کے اپنے پاس ورڈ شیئر کیے ہیں۔ اس کے مقابلے میں جنریشن ایکس (اڈھیر عمر) کے 19 فیصد جبکہ 13 فیصد بے بی بومرز (ضعیف العمر) افراد نے ایسا کیا۔

    ’میگڈ‘ کے مطابق مجموعی طور پر نو فیصد صارفین پاس ورڈ شیئر کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ تناسب پہلی نظر میں زیادہ نہیں لگتا لیکن یہ عمل لاکھوں ڈالر تک نقصان کا باعث بن سکتا ہے-

    رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کے چیف پروڈکٹ آفیسر گریگ پیٹرز کا کہنا ہےکہ ہم اس کی نگرانی کرتے رہتے ہیں تاکہ صورت حال ہماری نظر میں ہو۔ ہم صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا حل تلاش کر لیں گے۔‘

    تاہم پیٹرز کا کہنا تھا کہ فوری طور پر کمپنی کے پاس اس حوالے سے اعلان کرنے کے لیے کوئی بڑا منصوبہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ نیٹ فلکس ویڈیو سٹریمنگ کی ایک امریکی بین الاقوامی کمپنی ہے جس کے صارفین ماہانہ معاوضہ ادا کرنے کے بعد لاتعداد فلمیں اور ٹی وی شوز دیکھ سکتے ہیں-

  • یوٹیوب نےکورونا ویکسین  اور وائرس سے متعلق ہزاروں گمراہ کن ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

    یوٹیوب نےکورونا ویکسین اور وائرس سے متعلق ہزاروں گمراہ کن ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

    دنیا بھر کی مقبول سوشل میڈیا ایپ یوٹیوب نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران کورونا ویکسین سے متعلق 3000 جھوٹی معلومات پھیلانے والی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کا موادعالمی ادارہ صحت اور صحت کے حکام مثلاً این سی ایچ کی جانب سے دی جانے والی معلومات کے برعکس ہے۔

    یوٹیوب ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران 8 لاکھ سے زائد غلط معلومات فراہم کرنے والی ویڈیو ز کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کیا جاچکا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ڈیلیٹ کی جانے والی ویڈیوزمیں ویکسین سے لوگوں کی ہلاکت ، بانجھ پن میں اضافے کا سبب یا پھر ویکسین میں خفیہ مائیکروچپ جیسے دعوے کیے جانے جیسا مواد شامل تھا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ان اعداد وشمار میں ڈیلیٹ کی جانے والی ویڈیوز کا مواد صرف ویکسین سے متعلق نہیں تھا بلکہ ویڈیوز میں وائرس کے حوالے سے بڑے پیمانے پر طبی لحاظ سے گمراہ کن دعوے بھی کیے گئے تھے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویکسینز سے متعلق کیے جانے والے غلط دعوؤں اور گمراہ کن معلومات کو روکنے کے لیے یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی ایسے مواد کی تلاش اور انہیں حذف کیے جانے سے متعلق سرگرم عمل ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں کمپنی کی جانب سے ویکسین کی افادیت کو کم کرنے سے متعلق بنائی جانے والی ویڈیوز پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

  • جاوید شیخ نے اپنی فلم میں بیٹے شہزاد شیخ کو بطور ہیرو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتادی

    جاوید شیخ نے اپنی فلم میں بیٹے شہزاد شیخ کو بطور ہیرو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار و فلم میکر جاوید شیخ نے اپنی فلم میں اپنے بیٹے شہزاد شیخ کو بطور ہیرو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتادی ۔

    باغی ٹی وی : جاوید شیخ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے اور بیٹے کو فلم میں کاسٹ نہ کیے جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے فلم ’وجود‘ بنائی تو میرے اپنے ہی گھر میں جھگڑا ہوگیا کیونکہ سب کا کہنا تھا کہ فلم میں اداکار دانش تیمور کیوں ہیرو ہیں شہزاد شیخ کیوں نہیں؟

    جاوید شیخ نے کہا کہ پھر میں نے سب کو سمجھایا کہ اس کردار کے لیے شہزاد مناسب نہیں تھا۔

    فلم میکر نےکہا کہ بیٹا ہونے کی وجہ سے شہزاد کو فلم میں کوئی کردار نہیں دے سکتا اگر مجھے ایسا لگے گا کہ شہزاد کے لیے کوئی کردار مناسب ہے تب میں اسے ضرور لاؤں گا لیکن اس کے بغیر میں ایسا نہیں کرسکتا۔

    جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک شہزاد اور مومل دونوں کے لیے کبھی کسی کو فون نہیں کیا لیکن سلیم شیخ کو ان کے ٹیلنٹ کے باعث سب سے زیادہ فلموں میں چانس میں نے ہی دیا۔

    خیال رہے کہ جاوید شیخ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم وجود 2018 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں پہلی مرتبہ سپر اسٹار ندیم، شاہد اور جاوید شیخ ایک ساتھ نظر آئے تھے فلم میں ٹی وی اداکار دانش تیمور، اداکارہ سعیدہ امتیاز اور بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ بھی جلوہ گر ہوئے تھے-

  • نور بخاری کی ’آمدِ رمضان‘ کی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر واپسی

    نور بخاری کی ’آمدِ رمضان‘ کی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر واپسی

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ اور میزبان نور بخاری پی ٹی وی پر رمضان سے قبل ’آمدِ رمضان‘ کی خصوصی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر باضابطہ واپسی کررہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : نور بخاری نے حال ہی میں پی ٹی وی پر ہی شبِ معراج کے حوالے سے خصوصی پروگرام کی میزبانی بھی کی تھی ۔

    تاہم اب خبریں ہیں کہ ’آمد رمضان‘ رمضان سے قبل پی ٹی وی پر نشر ہونے والی خصوصی نشریات ہوں گی جس میں نور بخاری میزبانی کریں گی جس میں رمضان المبارک کا استقبال اور اس مقدس ماہ کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کریں گی۔

    نور بخاری نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ٹیلی ویژن فیملی کی طرح ہے، خوشی ہے کہ میری نئے انداز سے ٹی وی اسکرین پر واپسی ہوئی۔

    خیال رہے کہ نور بخاری نے ستمبر 2017 میں اپنی چوتھی شادی خلع پر ختم ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔