Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا  کینٹ نامی کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

    پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا کینٹ نامی کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

    پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا نیا کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ کورونا وائرس کی دوسری مختلف اقسام کے مقابلے میں، یہ نئی قسم زیادہ تیزی اور آسانی سے منتقل ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی : پنجاب کے صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں 300 میں سے 200 مریضوں میں برطانیہ میں پائے جانے والے کینٹ نامی کورونا وائرس پایا گیا۔

    حکام کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور لاہور سمیت 5 اضلاع کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب 12 فیصد سے بھی بڑھ گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے ماطبق برطانوی ماہرین نے اس نئی قسم پر تحقیقات کی ہیں۔، کورونا وائرس وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ساخت میں بھی تبدیلیاں لا رہا ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان؛قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

    پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان؛قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

    پیٹرول کی قیمت میں مزید5روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں تیل کی ترسیل اور قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارتی(اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے۔

    ہائی اورلائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز بھجوائی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر18روپے 36 پیسے ہے۔

    قبل ازیں وزیراعظم کو پیٹرول 20روپے7پیسے اور ڈیزل19روپے61 پیسے مہنگا کرنے کی سمری بھجوائی گئی تھی جس کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30روپےفی لیٹرلیوی کی بنیاد پرکیا گیا تھا۔

  • نواب آف جونا گڑھ محمد جہانگیر خانجی نے قابض بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا

    نواب آف جونا گڑھ محمد جہانگیر خانجی نے قابض بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا

    نواب آف جوناگڑھ محمد جہانگیر خانجی نے کہا ہے کہ 1947 میں ہماری ریاست نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا، بھارت نے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا اور جعلی ریفرنڈم کے ذریعے جونا گڑھ کو اپنا حصہ بنایا، اس اقدام کو قبول کیا ہے، نہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی :نواب آف جونا گڑھ نے قابض بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ محمد جہانگیر خانجی نے کہا کہ ہماری ریاست نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، بھارت نے قبضے کے بعد جعلی ریفرنڈم کے ذریعے جونا گڑھ کو اپنا حصہ بنایا، اس اقدام کو قبول کیا ہے، نہ کریں گے۔

    قابض بھارت کا اصل چہرہ ایک با رپھر بے نقاب، نواب آف جونا گڑھ ریاست کو پاکستان کا حصہ بنانے کے لیے پُرعزم، تقسیم ہندوستان کے طے شدہ فارمولے پر بھارت نے شب خون مارا۔

    نواب آف جونا گڑھ نے کہا کہ پاکستان کا حصہ بننے کے لیے ان کی جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی تاہم اب یہ عَلَم ریاست جوناگڑھ کے نوجوانوں کو اٹھانا ہوگا۔

    نواب آف جونا گڑھ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنی ریاست پر بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

  • شنیرا اکرم لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی یونیورسٹی کی طلبہ کی حمایت میں سامنے آ گئیں

    شنیرا اکرم لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی یونیورسٹی کی طلبہ کی حمایت میں سامنے آ گئیں

    معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی سماجی کارکن شنیرا اکرم لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طلبہ کی حمایت میں سامنے آ گئیں-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں سوشل میڈیا پر لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کی لڑکی کی لڑکے کو شادی کی پیشکش کرتے وقت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے دونوں کو نکال دیا گیا تھا۔

    ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر یہ معاملہ ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے اس حوالے سے ملے جلے ردعمل بھی سامنے آئے۔

    متعدد صارفین کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو لڑکا لڑکی کو نکالنے کو سراہا جا رہا ہے جب کہ چند صارفین کی جانب سے اس کی مذمت بھی کی جا رہی ہے۔

    اس حوالے سے سماجی کارکن شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا اپنے پیغام میں شنیرا نے لکھا کہ ہم نے حال ہی میں خواتین کا عالمی دن منایا ہے اور اب ہم ایک ایسی نامور یونیورسٹی کا ساتھ دے رہے ہیں جہاں ایک نوجوان لڑکی کو پُراعتماد اور بااختیار ہونے پر بےدخل کیا جارہا ہے۔

    محبت ایک ایسا خوبصورت احساس ہے جو انسان کو زندگی جینے کے قابل بنا تا ہے شنیرا اکرم


    وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لڑکی کی غلطی صرف یہ ہے کہ اُس نے سب کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لڑکے کو شادی کی پیشکش کی ہے۔

    شنیرا اکرم نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ہم یہاں کس قسم کی مثال قائم کر رہے ہیں؟-

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ Can’tExpelLove کا یعنی آپ محبت کو بے دخل نہیں کر سکتے کا بھی استعمال کیا-
    https://twitter.com/_UsamaBhatti_/status/1370682421398671361
    شنیرا اکرم کے اس ٹویٹ پر ایک عثمان جلیل بھٹی نامی صارف نے لکھا کہ میڈم پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہ آئین اسلامی ہےآئین کی تجویز یہ بھی کہتی ہے کہ مسلمان قرآن و سنت کے احکامات کے مطابق انفرادی اور اجتماعی شعبوں میں اپنی زندگی گزار سکیں گے۔

    صارف نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ، آئین کے آرٹیکل 19 میں آزادی اظہار اور اظہار رائے کو معاشرے کے شائستہ اور اخلاقیات کے مفاد میں قانون کی طرف سے عائد پابندیوں کے تابع بنایا گیا ہے کوئی بھی غیر قانونی اور غیر منطقی بات کہنے سے پہلے براہ کرم زمین کے کچھ قانون پڑھیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بی شنیرا اکرم نے ایک معنی خیش پیغام دیا تھا کہ محبت ہمارے دلوں میں ہے، جوان ہونے کے بارے میں محبت ایک بہترین جز ہے۔

    اُنہوں نے لکھا تھا کہ محبت ایک ایسا خوبصورت احساس ہے جو انسان کو زندگی جینے کے قابل بنا دیتا ہے آپ محبت کے بارے میں اس سے کہیں زیادہ سیکھتے ہیں جو آپ کسی ادارے میں سیکھ سکتے ہیں۔

    محبت ایک ایسا خوبصورت احساس ہے جو انسان کو زندگی جینے کے قابل بنا تا ہے شنیرا اکرم

    یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علم اور طالبہ کی ایک اور ویڈٰیو وائرل

  • عاطف اسلم کا کراچی میں ہونے والا کنسرٹ اچانک ملتوی

    عاطف اسلم کا کراچی میں ہونے والا کنسرٹ اچانک ملتوی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار عاطف اسلم کا گزشتہ روز ہونے والا کنسرٹ اچانک ملتوی کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عاطف اسلم کے فیس بک پیچ سے جاری پوسٹ میں بتایا گیا کہ کنسرٹ کی انتظامیہ کو مطلوبہ مقام پر کنسرٹ کرنے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے کنسرٹ ملتوی کردیا گیا ہے۔

    پوسٹ کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے کنسرٹ کے ملتوی ہونے پر انہیں افسوس ہے۔

    فیس بک پوسٹ میں کنسرٹ کا ٹکٹ خریدنے والوں سے درخواست کی گئی کہ وہ ٹکس کی رقم کی واپسی کیلئے کنسرٹ انتظامیہ سے جلد رابطہ کریں۔

    یاد رہے کہ آج یعنی 13 مارچ کو عاطف اسلم کا کراچی میں کنسرٹ تھا جو کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے-

  • ارشد چائے والا بھی پاوری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے

    ارشد چائے والا بھی پاوری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے

    چند سال قبل سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ’ارشد چائے والا‘ کے نام سے مشہورنوجوان ماڈل بھی پاوری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے۔

    باغی ٹی وی :ارشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے کیفے میں موجود ہیں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارشد خان کے ساتھ کیفے میں اُن کا اسٹاف بھی ہے جن کے ساتھ وہ پاوری کررہے ہیں۔

    ارشد خان نے ویڈیو میں پاوری گرل دینانیر مبین کا منفرد انداز اپناتے ہوئے یہ جملے کہے:یہ میں ہوں، یہ میرا کیفے ہے، یہ میرا اسٹاف ہے، اور یہ پھر سے میں ہوں، اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے
    2
    ارشد خان کی یہ پاوری ویڈیوتیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دینانیر مبین نامی لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے تین جملے کہے تھے:یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے-

    دینانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز بھی پاوری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے-

  • سب سے قیمتی چیز جو آپ عورت کو دے سکتے ہیں وہ عزت ہے    زید علی

    سب سے قیمتی چیز جو آپ عورت کو دے سکتے ہیں وہ عزت ہے زید علی

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کا کہنا ہے کہ سب سے قیمتی چیز جو آپ عورت کو دے سکتے ہیں وہ عزت ہے-

    باغی ٹی وی: یوٹیوبر زید علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہےتصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یمنیٰ اور زید علی محبت بھری نظروں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

    زید علی نے اس تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن بھی دیا انہوں نے لکھا کہ سب سے قیمتی چیز جو آپ عورت کو دے سکتے ہیں وہ عزت ہے۔

    زید علی نے لکھا کہ تحائف اور محبت سے زیادہ عورت کو عزت کی ضرورت ہے۔

    زید علی کی یہ بامعنی پوسٹ انسٹاگرام صارفین کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور لائکس کے ساتھ ساتھ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ زید علی نے گزشتہ دنوں ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ اور یمنیٰ جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں اُنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن میری زندگی کا سب سے خوبصورت اور خوشگوار دن ہے۔

  • یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علم اور طالبہ کی ایک اور ویڈٰیو وائرل

    یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علم اور طالبہ کی ایک اور ویڈٰیو وائرل

    نجی یونیورسٹی سے ایک دوسرے کو پرپوز کرنے پر نکالے گئے طالب علم اور طالبہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز سوشل میڈیا پر لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں طالبہ ایک لڑکے کو سب کے سامنے پرپوز کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے اس کا نوٹس لیا اور اس حوالے سے بلائے گئے اجلاس کے بعد دونوں کا داخلہ منسوخ کرنے کا فیصلہ سنادیا تھا۔

    تاہم اب اس جوڑے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    سوشل میڈیا پر وائرل اس نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونیورسٹی میں پرپوز کرنے والا یہ جوڑا ایک گھر میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہے۔ لڑکا اپنی محبوبہ کی گود میں سر رکھ کر لیٹا ہوا ہے اسی دوران ان کا ایک دوست اس ماحول کی ویڈیو بنالیتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونیورسٹی سے نکالی جانے والی لڑکی انتہائی خوش ہے لیکن اسے یہ فکر ہے کہ اس کی ویڈیو وائرل نہیں ہونی چاہیے۔ اس جوڑے کی یہ دوسری ویڈیو بھی پہلی ویڈیو کی طرح ہی وائرل ہو رہی ہے اور پاکستانی اس پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

    محبت ایک ایسا خوبصورت احساس ہے جو انسان کو زندگی جینے کے قابل بنا تا ہے شنیرا…

  • سومی علی کی متھن دا اور سلمان خان سمیت کئی بالی ووڈ اداکاروں سے معذرت

    سومی علی کی متھن دا اور سلمان خان سمیت کئی بالی ووڈ اداکاروں سے معذرت

    پاکستانی نژاد سابق بالی ووڈ اداکارہ ، مصنفہ اور فلم میکر سومی علی نے اپنے ساتھی اداکاروں سے اپنے کام میں بہت اچھا نہ کرنے پر معذرت طلب کی ہےجن میں بالی ووڈ کے کئی سپر اسٹار سلمان خان، سیف علی خان، سنجے دت اور متھن چکرورتی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی :پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ، مصنفہ سومی علی نے بالی ووڈ میں ایک مختصر عرصے کے دوران کام کیا انھوں نے 1990 کے عشرے کے کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا اور سلمان خان کے ساتھ ان کے تعلقات کے حوالے سے خبریں زوروں پر رہیں۔

    انٹرویو کے دوران سومی علی نے اداکاروں کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹروں سے بھی معافی طلب کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی اداکاری کرنا نہیں چاہتی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ میں نے دس فلموں میں کس طرح کام کیا، ان فلموں میں میرے ساتھ سلمان خان، سجنے دت، چنکی پانڈے، گووندا، متھن چکرورتی، اوم پوری شامل تھے، اور میں ان سب سے دل کی گہرائیوں سے معافی کی طلب گار ہوں، بالخصوص متھن دا سے جن کے ساتھ میں نے چار فلمیں کیں، وہ میرے ساتھ انتہائی صبر وتحمل سے کام کرتے تھے-

    سابق بالی ووڈ اداکارہ نے سنیل سیٹھی کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنیل میں بہت معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں بہت خراب ڈانسر تھی۔

    واضح رہے کہ سومی علی نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب وہ 14 برس کی تھیں تو میامی میں ان کا ریپ ہوا تھا اور امریکہ میں رہتے ہوئے وہ ایک نفسیاتی جنگ کا شکار تھی، اس لیے انہیں لگتا تھا کہ اگر ان کی سلمان خان سے شادی ہوگئی تو انہیں تحفظ مل جائے گا اسی مقصد کیلئے انہوں نے اپنے والد اور والدہ کو طرح طرح کے جھوٹ بول کر منایا اور ممبئی آگئیں۔

    سومی علی نے کہا تھا کہ انہوں نے جن فلموں میں کام کیا ہے وہ دیکھی جائیں تو اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ کتنی بڑی اداکارہ تھیں انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا ان کا ذہن صرف سلمان خان سے شادی کرنا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں پیدا ہونے والی سومی علی چھوٹی عمر میں ہی امریکہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں سے وہ بھارت منتقل ہو گئیں اور بالی وڈ کی دس فلموں میں کام کیا بھارت میں قیام کے دوران ان کے سلمان خان کے ساتھ افئیر کے چرچے زبان زد عام رہے تھے تاہم ان کی شادی نہیں ہوسکی تھی۔

    تاہم اپنے مختصر فلمی کریئر کے بعد سومی علی بھارت چھوڑ کر امریکہ واپس چلی گئی تھیں جہاں وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

    سلمان خان کی سابقہ دوست کا جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف

    تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ…

  • جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما میں جاوید لطیف کے پاکستان کی سالمیت پر دیئے گئے بیان پر ان پرسخت تنقید کی جارہی ہے اوران کو شرپسند عناصرسے تعبیرکیا جارہا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف نے نوازشریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں ددیں میاں جاوید لطیف نے کہا تھا کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزرداری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کھپے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے-

    میاں جاوید لطیف کی اس گفتگو کے بعد ان پرسخت تنقید کی جارہی ہے اوران کو شرپسند عناصرسے تعبیرکیا جارہا ہے-

    اس بارے میں وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میاں جاوید لطیف نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان کے ایما پر ملکی سلامتی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ ن لیگ کی ملک دشمن سازشیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔ ن لیگ حکومت، عوام اور پی ڈی ایم سمیت سب کو بے وقوف بنانے کے چکروں میں ہیں۔ ن لیگ نے ہمیشہ اپنی شکست کے بعد سازشی رویہ اپنایا ہے۔ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیلنے والے یہ نام نہاد قائدین پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ن لیگ نے جمہوری اداروں کو کمزور رکھ کر اپنے اقتدار کو طول بخشا۔ میرا مطالبہ ہے کہ میاں جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔موجودہ حکومت پاکستان کی اندرونی و بیرونی دشمنوں سے حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

    جاوید لطیف کے مذکورہ بیان پر جہاں سیاسی شخصیات برہم ہیں وہیں عوام کی جانب سے بھی بھر پور غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ جاوید لطیف معافی مانگو ٹوئٹرپینل فہرست پر دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے –


    فوزیہ صدف نامی صارف نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس غدار کو سوجوتے مارو-


    ایک صارف نے کہا کہ یہ کہتے ہوئے اس نے ذرا بھی شرم محسوس نہیں کی صارف نے مطالبہ کیا کہ پاکستان مسلم لگ ن کا نام بلیک لسٹ میں دے دینا چاہیئے-


    ایک صارف نے سوال کیا کہ پارس جہانزیب کے پروگرام میں جو میاں جاوید لطیف نے کہا اس کے بعد اس کے ساتھ کیا سلوک ہونا چاہیے؟


    ایک صارف نے لکھا کہ کیسے کیسے لعنتی لوگ اس ملک کا کھا رہے ہیں اسی کو لوٹ رہے ہیں اور اسی کے خلاف بھونک بھی رہے ہیں-


    ایک صارف نے جاوید لطیف کے اس بیان پر انہیں پھانسی دینے کا مطالبہ کیا-
    https://twitter.com/AGFixit/status/1370719770631360514?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ کسی کے باپ کا پاکستان نہیں کہ کوئی بھی توڑ دے گا تمہیں ٹھیک ہی عوام جوتے مار رہی ہے۔
    https://twitter.com/Abu__Umar956/status/1370721419731034112?s=20
    ایک صارف نے کہا کہ بے غیرتی کی بھی کوئی انتہا ہوتی ہے۔۔


    ایک صارف نے کہا کہ "سب سے پہلے پاکستان” اور جو اس کو چیلنج کرے گا مارا جائے گا چاہے وہ کسی بھی سیاستدان کی اولاد ہو یا اس کا درباری-
    https://twitter.com/Bayg_pisces/status/1370721133239148544?s=20
    ایک صارف نےلکھا کہ اس بے غیرت چور سے صرف معافی کا مطالبہ نہیں کرنا بلکہ اس کو اس کی اس بکواس کی ایسی سزا ملنی چاہیے کہ آئندہ اس کی نسل سے بھی کوئی ایسی جرات نہ کرسکے-

    جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا