Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • رنبیر کپور کا کورونا پوزیٹیو آنے پر عالیہ بھٹ خوف میں مبتلا

    رنبیر کپور کا کورونا پوزیٹیو آنے پر عالیہ بھٹ خوف میں مبتلا

    آنجہانی بالی ووڈ اداکار رشی کپور کے بیٹے اداکار رنبیر کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے تصدیق ان کی والدہ نیتو سنگھ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کی تھی جس کے بعد ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کا بھ کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا تھا تاہم رنبیر اور سنجے لیلا کے کورونا پوزیٹیو آنے کے خبر کے بعد عالیہ بھٹ بھی وائرس کے خوف میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکار رنبیر کپور کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عالیہ بھٹ کافی پریشان ہوگئی ہیں اور روزانہ کووڈ ٹیسٹ کروارہی ہیں تاہم اداکارہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے رنبیر کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر اپنا کووڈ ٹیسٹ کروایا ہے تاہم گزشتہ روزبھی انہوں نے ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا ہے، اسکے باوجود اداکارہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ عالیہ بھٹ دونوں ہی کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

    رنبیر کپورعالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    عالیہ بھٹ کی فلم پھر تنازع کا شکار،فلم کیخلاف بھارتی اسمبلیوں سے آوازیں اُٹھنا شروع ہو گئیں

    سنجے لیلا بھنسالی بھی عالمی وبا کورونا کا شکارہوگئے

  • معروف شاعر حبیب جالب کی 28ویں برسی

    معروف شاعر حبیب جالب کی 28ویں برسی

    معروف انقلابی شاعرحبیب جالب کودنیا سے بچھڑے 28 سال گزرگئے –

    باغی ٹی وی :حبیب جالب حق و انصاف کی ایک توانا اور ناقابل تسخیر آواز تھی حبیب جالب 24مارچ 1928 ءکو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے ۔ اور ہمارے شعری افق پراس وقت نمودار ہوئے تھے جب آل انڈیا مسلم لیگ تحریک پاکستان میں سرگرم عمل تھی۔

    اس تحریک کے زیراثرحبیب جالب ایک رومانی شاعرسے انقلابی شاعر کی منزل کی جانب گامزن ہوگئے حبیب جالب کی نظم کوفلم زرقا میں شامل کیا گیا، پہلا مجموعہ کلام برگ آوارہ کے نام سے 1957ء میں شائع کیا

    حبیب جالب بطورپروف ریڈرکراچی سے شائع ہونے والے ایک اخبار میں بھی ملازم رہے۔ جالب عوامی شاعر تھے انہوں نے جلاوطنی جھیلی، کئی مرتبہ جیل میں سزا بھی کاٹنی پڑی تاہم جالب نے شاعری نہیں چھوڑی۔

    انہیں 23مارچ 2009ءکو بعد از وفات نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔حبیب جالب کی مشہور نظمیں ظلمت کوضیائی،قائد اعظم دیکھ رہے ہو اپنا پاکستان، فرنگی کا جو میں دربان ہوتا، وطن کو کچھ نہیں خطرہ،یہ منصف بھی تو قیدی ہیں،گل سن، میں نے اس سے یہ کہا،دستور،میں نہیں مانتا وغیرہ ہیں۔

    حبیب جالب 64برس کی عمر میں 12مارچ 1993ء کو وفات پاگئے تھے۔

  • سنجے لیلا بھنسالی بھی عالمی وبا کورونا کا شکارہوگئے

    سنجے لیلا بھنسالی بھی عالمی وبا کورونا کا شکارہوگئے

    بالی ووڈ کے معروف ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی بھی عالمی وبا کورونا کا شکارہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کو بہترین فلمیں دینے والے مایہ ناز ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وبا کا شکارہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق ہدایتکار فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اوراسی دوران ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد شوٹنگ میں مصروف تمام کریو بھی قرنطینہ میں چلا گیا ہے جب کہ فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے۔

    ہدایتکارنے خود کا ٹیسٹ مثبت آنے پرسب سے پہلے اپنی والدہ کا ٹیسٹ کروایا جو کہ منفی آیا سنجے لیلا نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزاداکاررنبیرکا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد عالیہ بھٹ نے بھی اپنا کووڈ ٹیسٹ کروایا تاہم ان کی رپورٹ منفی آئی لیکن پھر بھی وہ احتیاطی طور پرقرنطینہ میں ہیں۔

    رنبیر کپورعالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

  • عالیہ بھٹ کی فلم پھر تنازع کا شکار،فلم کیخلاف بھارتی اسمبلیوں سے آوازیں اُٹھنا شروع ہو گئیں

    عالیہ بھٹ کی فلم پھر تنازع کا شکار،فلم کیخلاف بھارتی اسمبلیوں سے آوازیں اُٹھنا شروع ہو گئیں

    گزشتہ دنوں ممبئی کی مقامی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی پر پابندی کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد اب اس کا ٹریلر اور ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آئی تھی تاہم اب ایک بار پھر یہ فلم تنازع کا شکار ہو گئی ہے-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی آںے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی کے خلاف بھارتی اسمبلیوں سے آوازیں اُٹھنا شروع ہو گئیں۔

    فلم کی کہانی کتاب ’مافیا کوئن آف ممبئی‘ کے ایک باب پر مبنی ہے، جس میں 1960ء کے دور کی ممبئی کے علاقے کماٹھی پورا کی طاقتور ترین خاتون سمجھی جانے والی گنگوبائی کا مرکزی کردار عالیہ بھٹ ادا کر رہی ہیں۔

    فلم کا ٹیزر ریلیز ہونے پر نہ صرف شائقین بلکہ بھارتی اسمبلیوں سے بھی مخالفت کی آوازیں اٹھانا شروع ہو گئی ہیں اس ضمن میں بھارتی ریاست مہاراشٹر کی اسمبلی میں کانگریس جماعت کے ایم ایل اے امین پٹیل نے فلم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کماٹھی پورا کا علاقہ اب مکمل طور پر تبدیل ہو چکا ہے اور یہ علاقہ اب ویسا نہیں رہا جیسا وہ 1950 کی دہائی میں تھا۔

    امین پٹیل نے یہ بھی کہا کہ فلم میں جس طرح اس علاقے کو اور وہاں کی مشہور خاتون کو دکھایا گیا ہے حقیقت اب اس کے برعکس ہے کیوںکہ وہاں کی خواتین مختلف شعبہ جات میں ماہر سمجھتی جاتی ہیں۔ فلم کے نام کے ذریعے اس علاقے کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے لہذا فوری طور پر فلم کا نام تبدیل کیا جائے۔

    دوسری جانب گنگو بائی کے آبائی علاقے کماٹھی پورا کے رہائشیوں نے بھی فلم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ بھٹ کی فلم کے ذریعے نہ صرف گنگو بائی بلکہ اس علاقے کی کھلم کھلا غلط ترجمانی کی گئی ہے۔ یہ 200 سال پرانی تاریخ کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل فلم کے خلاف عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی درخواست گزار بابوجی راؤجی شاہ نے خود کو گنگو بائی کا بیٹا قرار دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ناول کے کچھ حصے ان کے حق رازداری، عزت نفس اور حق آزادی کی خلاف ورزی اور ہتک عزت پر مبنی ہیں اس لیے ناول ’مافیا کوئنز آف ممبئی‘ میں گنگوبائی کی زندگی سے متعلق اسباق کو حذف، ناول کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی اور اس ناول پر مبنی فلم کی ریلیز کو روکا جائے بابوجی راؤجی شاہ نے ناول کے لکھاری حسین زیدی کے خلاف بھی مقدمہ درج کروایا تھا۔

    تاہم دوران سماعت درخواست گزار اپنا گنگو بائی سے کسی قسم کا رشتہ ثابت کرنے میں ناکام رہا اور ممبئی کی ممبئی کی سول کورٹ نے فلم ‘ گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کے خلاف درخواست گزار کی استدعا مستردکرتے ہوئے فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی۔

    واضح رہے کہ یہ فلم گذشتہ سال ستمبر میں ریلیز ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی اور اب اسے رواں سال 30 جولائی کو ریلیزکیا جائےگا فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی میں عالیہ کے علاوہ اجے دیوگن بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔

     

    عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کیلئے بالی وڈ فنکاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

  • ملالہ یوسفزئی نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ساتھ پارٹنر شپ کر لی

    ملالہ یوسفزئی نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ساتھ پارٹنر شپ کر لی

    دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ڈراموں، بچوں کے لیے سیریز اور دستاویزی فلموں کی پیشکش کے لیے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ساتھ پارٹنر شپ کر لی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی بلاگ پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ 23 سالہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی پروڈکشن کمپنی ’ایکسٹرا کریکیولر‘ نے ایپل ٹی وی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

    ملالہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس شراکت داری کے ذریعے میں اس پلیٹ فارم پر نئی آوازیں لاسکوں گی –

    ملالہ کا کہنا تھا کہ میں اسٹوری ٹیلنگ پر یقین رکھتی ہوں کیونکہ یہ میری زندگی کا حصہ رہی ہے یہ میری کہانی تھی جس نے دنیا بھر کے بے شمار لوگوں کو یہ احساس دلایا کہ تمام لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی حاصل نہیں ہے-

    ملالہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ تمام لڑکیوں اور خواتین کو اپنے آپ پر اور اپنی زندگی میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر فخر کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ ایپل کمپنی نے 2015 میں ملالہ یوسف زئی کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم پیش کی تھی اور 2018 میں ملالہ فنڈز کے ساتھ مل کر دنیا بھر کی لڑکیوں کے لیے سیکنڈری تعلیم کو فروغ دیا۔

  • فیس ماسک کا متبادل  ’نوزی‘ صارفین کو کب تک دستیاب ہو سکے گا؟

    فیس ماسک کا متبادل ’نوزی‘ صارفین کو کب تک دستیاب ہو سکے گا؟

    عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کا ایک ہی حل ہے کہ انسان سماجی دوری برقرار رکھے اور ساتھ ہی فیس ماسک کا استعمال کرےکورونا وائرس سے قبل بہت ہی کم لوگ فیس ماسک استعمال کرتے تھے لیکن اب یہ ہماری زندگیوں کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے-

    دنیا بھر میں گزشتہ چند ماہ میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس فیس ماسک پیش کیے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال ایک ایسی چیز ایجاد کی گئی ہے جسے خاص طور پر ائیر بون پارٹیکلز (ہوا میں موجود ایسے ذرات جو قدرتی آنکھوں سے نظر نہیں آتے) کے لیے تیار کیا گیاہے جس کا نام ’نوزی‘ ہے۔

    ’نوزی‘ ایک ایسی ایجاد ہے جو باآسانی آپ کی ناک پر فٹ ہو جاتی ہے جس کے اندر ایسے جدید فلٹرز موجود ہیں جو ہوا میں موجود ذرات کو سانس کے ساتھ پھیپھڑوں میں داخل ہونے سے بچاتے ہیں۔

    کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’نوزی‘ ہوا میں موجود مضر مادوں سے بچانے کے لیے بے حد مددگار ثابت ہو گا جب کہ یہ تمام اقسام کے فیس ماسکس سے بھی بہتر ہے۔

    ’نوزی‘ کو گزشتہ سال مارچ میں پیش کیا گیا تھا جسے دسمبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جانا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس کی پیداوار متاثر ہو گئی اور اب اس کی ترسیل اپریل 2021 سے کی جائے گی۔

  • جاپانی ارب پتی کا چاند پر جانے والوں کے لئے فری ٹکٹ کا اعلان

    جاپانی ارب پتی کا چاند پر جانے والوں کے لئے فری ٹکٹ کا اعلان

    اگر آپ بھی چاند پر جانے کے خواہشمند ہیں تو اب آپ کی یہ خواہش پوری ہو سکتی ہے جی ہاں جاپان سے تعلق رکھنے والے ارب پتی یوزاکامیزاوا چاند پر جانے والی ایلن مسک اسپیس فلائٹ کے لیے کسی گروپ کی تلاش میں ہیں جو انہیں جوائن کرسکے۔

    باغی ٹی وی :کچھ دن قبل یوزاکا کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعے چاند پر جانے کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنائی گئی اور فری ٹکٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔

    یوزاکا نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ میں آپ کو چاند پر جانے والے مشن میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، دنیا بھر میں سے 8 افراد اس مشن کے لیے منتخب کیے جائیں گے۔


    یوزاکا کی ویڈیو کے مطابق ڈیئر مون نامی مشن کا آغاز 2023 میں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر پس منظر کے لوگ اس میں شامل ہوں۔

    یوزاکا کی جانب سے اپنی پوسٹ میں درخواست جمع کروانے والوں کے لیے لنک بھی شیئر کیا گیا ہے، انہوں نے درخواست گزاروں کو یقین دلایا کہ انہوں نے تمام سیٹیں خرید لی ہیں لہٰذا یہ نجی سواری ہوگی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق درخواست دینے والے کو دو معیاروں پر پورا اترنا ہوگا درخواست دہندگان کو کسی بھی قسم کی سرگرمی، دوسرے لوگوں کی مدد،معاشرے کی بہتری اور ان جیسی خواہشات رکھنے والے افراد کی مدد کے لیے تعاون کرنا ہوگا۔

  • شوبز میں اقربا پروری کے حوالے سے یاسر حسین اور اقرا عزیز میں اختلاف

    شوبز میں اقربا پروری کے حوالے سے یاسر حسین اور اقرا عزیز میں اختلاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار یاسر حسین نامور اداکارہ اور اہلیہ اقرا عزیز حسین کے ساتھ شوبز انڈسٹری میں نیپوٹزم کے حوالے سے متضاد رائے رکھتے ہیں جس کا انہوں نے اظہار بھی کیا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں یاسر حسین اور اقرا عزیز ایک شو میں جلوہ گر ہوئے اور اس دوران میزبان کی جانب سے انڈسٹری میں اقرباپروری سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب پر یاسر حسین نے کہا کہ میرا یہ خیال ہے کہ لابی کے بغیر کام ہو نہیں سکتا ۔

    جبکہ یاسر کی اہلیہ اقرا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم چاہے اسے لابی کانام دیں یا اسے کمفرٹ لیول کہا جائے میرا خیال ہے کہ ٹیم اور ڈائریکٹر کا ایک کمفرٹ لیول بن جاتا ہے اگر کوئی ڈائریکٹر یہ سمجھتا ہے کہ ایک اداکار اس کی بات سمجھتا ہے یا وہ اس سے کام نکلوانا جانتا ہے تو اسے بار بار کاسٹ کیے جانے میں کیا مسئلہ ہے؟

    اقرا عزیز نے کہا کہ اگرکوئی ڈائریکٹر یہ سمجھتا ہے کہ کوئی بھی ایک اچھا اداکار ہے اور وہ کوئی بھی کردار باآسانی نبھا سکتا ہے تو پھر مجھے بار بار اس کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

    یاسر نے اہلیہ کی بات سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اقربا پروری نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے نئے لوگوں کو کام کرنے کا چانس نہیں ملتا-

    یاسر نے مزید کہا کہ اس طرح ایک اچھا ڈائریکٹر ایک ہی اچھے اداکار کے ساتھ کام کرتا رہ جاتا ہے اور بہت سے اچھے اداکاروں کو نظر انداز کردیتا ہے جو شاید مناسب نہیں-

    یاسر کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ کسی ایک ہی اداکار کے بجائے نئے لوگوں کو چانس دیا جانا جانا چاہیے۔

  • حقیقی رہیں، خوش رہیں اور خوش رہنے دیں یاسرحسین کی سوشل میڈیا صارفین سے درخواست

    حقیقی رہیں، خوش رہیں اور خوش رہنے دیں یاسرحسین کی سوشل میڈیا صارفین سے درخواست

    سوشل میڈیا پر حال ہی میں گوری رنگت اور جِلد سے متعلق ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جس پر متعدد اداکاراؤں کی جانب سے اپنی نو فلٹر تصاویر شئیر کر کے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے تاہم اب تصاویر پر فوٹو فلٹر لگانے سے متعلق اداکار یاسر حسین نے بھی دلچسپ تبصرہ کر ڈالا ہے-

    باغی ٹی وی : یہ بحث تب چھڑی جب چند روز قبل اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ انہیں کسی نے کہا ہے کہ وہ بہت گوری ہیں اور انہیں اپنا رنگ گہرا کرانے کی ضرورت ہےہانیہ عامر نے اپنی اسٹوری میں کہا تھا ہمیں اب ان سب چیزوں سے باہر آنے کی ضرورت ہے اور اپنی رنگت کو قبول کرنا چاہیے۔

    اس دوران ہانیہ عامر کو بیوٹی فلٹرز میں اسٹوری بنانے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا جس کے جواب میں ہانیہ نے کہا تھا اگر ایک تصویر پر میں نے بیوٹی فلٹر استعمال کرلیا تو لوگوں کو تنقید کرنے کا موقع مل گیا، اتنا موقع پرست مت بنیں، میں پھر بھی ایسی باتوں کا سامنا کرنا جانتی ہوں اپنا دماغ بڑا کریں اور مثبت سوچ رکھیں۔

    دوسری جانب اداکارہ سائرہ یوسف کی بھی میک اپ والی تصویر میں ان کی جلد پر تنقید کی جا رہی تھی جس کے بعد سائرہ نے بغیر میک اپ اور فلٹر کے ایک تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ انہیں اپنی اسکن پسند ہے اسی طرح اداکارہ منال خان نے بھی بغیر میک اپ اور فلٹر کے اپنی تصویر شئیر کی تھی-

    جس کے بعد اداکارہ جینان حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہمارا اصل مسئلہ گورا رنگ نہیں بلکہ سانولہ رنگ ہے، اگر کسی کا رنگ گورا ہے اور کوئی اسے رنگ گہرا کرانے کو کہے تو یہ بہت ایلیٹ مسئلہ ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے لوگوں کو سانولے رنگ کی وجہ سے احساس کمتری کا مسئلہ ہے اور آج میں یہی بتانے آئی ہوں کہ یہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک احساس کمتری ہے۔

    تاہم اب فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کافی مطمئن اور خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

    جینز اور ٹی شرٹ میں لی گئی اس تصویر کے ساتھ یاسر حسین نے بھی فوٹو فلٹر پر تبصرہ کیا انھوں نے لکھا کہ تصویر میں فلٹر لگا ہو یا نہ لگا ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    یاسر نے مزید لکھا کہ حقیقی رہیں، خوش رہیں اور خوش رہنے دیں۔

    سائرہ یوسف کے بعد منال خان کی ’نوفلٹر‘ تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    اپنا دماغ بڑا کریں اور سوچ مثبت رکھیں ہانیہ عامر کا سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ

    جِلد پر تنقید: سائرہ یوسف کا سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب

    ہمارے لوگوں کو سانولے رنگ کی وجہ سے احساس کمتری کا مسئلہ ہے جینان حسین

  • ’خدا اور محبت‘سیزن 3  نے ’میرے پاس تم ہو ‘ کے ریکارڈ توڑ دیئے

    ’خدا اور محبت‘سیزن 3 نے ’میرے پاس تم ہو ‘ کے ریکارڈ توڑ دیئے

    نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 کو نے حد مقبولیت مل رہی ہے ڈرامے کو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ اس نے مقبول ترین ڈرامے ’میرے پاس تم ہو ‘ کو بھی یوٹیوب پر مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے-

    باغی ٹی وی :نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت‘ کے سیزن تھری کی پہلی قسط گزشتہ ماہ 12 فروری کو نشر کی گئی تھی جسےایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران اب تک 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکاہے۔

    جبکہ دوسری جانب یوٹیوب پر ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی قسط ایک سال کے دوران 2 کروڑ 60 لاکھ مرتبہ دیکھی گئی۔

    واضح رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جانے والا سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پرڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کا ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ نے یو ٹیوب پر سال 2021 کی ٹاپ ریلیزز میں جگہ بناتے ہوئے پاکستانی تاریخ میں کسی بھی میڈیا گروپ سے زیادہ فالوئنگ حاصل کر لی ہے۔

    ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت’ کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز مرکزی کردار اداکررہے ہیں ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔

    فیروز خان کے ڈرامے ’خدا اور محبت 3‘ کے بھارت میں بھی چرچے