Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سابق وزیر اعلی پنجاب سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کو کورونا ہو گیا

    سابق وزیر اعلی پنجاب سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کو کورونا ہو گیا

    سابق وزیر اعلی پنجاب سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کو کورونا ہو گیا-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو چند دنوں سے بخار میں مبتلا ہیں تاہم ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے-

    ترجمان وٹو ھاوس لاہور کا کہنا ہے کہ جس کے بعد منظور وٹو نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلی-

    دوست احباب کرم فرماؤں سے میاں منظور وٹو کی جلد صحت یابی کے لئے دعاوں کی درخواست ہے-

  • ارمیلا ماتونڈکر لمبے عرصے بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے انتہائی پرجوش

    ارمیلا ماتونڈکر لمبے عرصے بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے انتہائی پرجوش

    ’جانم سمجھا کرو‘ اور ’جدائی‘ جیسی کامیاب بالی وویڈ فلموں کی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر 13 سال بعد واپسی کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کے لیے پرجوش ہیں تاہم اس بار وہ کسی فلم میں نہیں بلکہ ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔

    اس حوالے سے ایک انٹرویو میں ارمیلا نے کہا کہ گزشتہ سال اپریل میں ویب سیریز کی شوٹنگ شروع ہونا تھی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جبکہ میں پروجیکٹ کے شروع ہونے کا بے تابی سے انتظار کررہی ہوں۔

    ارمیلا ماتونڈ کر کا کہنا تھا کہ میرا انتہائی شاندار کرئیر رہا ہے لہذا جب تک یہ پراجیکٹ شروع نہیں ہوتا میں کسی اور چیز کا حصہ نہیں بن سکتی لیکن اگر یہ پراجیکٹ شروع نہیں ہوا تو مجھے یقین ہے کہ اس سے بھی زبردست چیزیں میری زندگی میں آئیں گی اور مداح مجھے یقینی طور پر بڑی اسکرین پر دیکھیں گے۔

    واضح رہے کہ ارمیلا ماتونڈکر فلم’جدائی‘، ’رنگیلا‘، ’جانم سمجھا کرو‘،’مست‘ اور ’دل دلگی‘ سمیت متعدد سپر ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ آخری بار وہ 13 سال قبل 2008 میں ہمیش ریشمیا کے ساتھ فلم’قرض‘میں نظر آئی تھیں تاہم 2018 میں فلم بلیک میل میں انہوں نے آئٹم نمبر کیا تھا۔

  • منیبہ مزاری کے پہلے برائیڈل فوٹو شوٹ کے چرچے

    منیبہ مزاری کے پہلے برائیڈل فوٹو شوٹ کے چرچے

    وہیل چئیر تک محدود موٹیویشنل اسپیکر، مصورہ، مقررہ اور سماجی کارکن منیبہ مزاری کے خوبصورت برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں صارفین کیجانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستانی برانڈ لاجونتی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک مہم کا آغاز کیا جس کا نام سانچہ ہے، اس مہم کی اسٹار پاکستانی سماجی کارکن منیبہ مزاری ہیں۔

    اس مہم کا بنیادی مقصد ہر انسان کی انفرادی حیثیت کے گرد گھومتا ہے کہ کیسے ہمیں معاشرے کے بنائے ہوئے سانچے میں ڈھلنے کے لیے خود کو بدلنے کی ضرورت نہیں۔

    برائیڈل فوٹو شوٹ میں منیبہ مزاری کو خوبصورت لال رنگ کے بھاری عروسی جوڑے میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے روایتی جیولری اور ہاتھوں میں مہندی لگانے کے ساتھ گجرے بھی پہن رکھے ہیں ارر نہایت حسین دکھائی دے رہی ہیں-

    مذکورہ فوٹو شوٹ کی ویڈیو منیبہ مزاری نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی-

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستانی سماجی کارکن منیبہ مزاری کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں اور متعدد صارفین نے انہیں ملکہ قرار دیا ہے-

    خیال رہے کہ ہر فن مولا منیبہ مزاری پاکستان کی وہ پہلی خاتون ہیں جنہیں اقوام متحدہ نے اپنا خیرسگالی سفیر مقرر کیا جب کہ منیبہ ایک موٹیویشنل اسپیکر، مصورہ، مقررہ اور سماجی کارکن بھی ہیں منیبہ محض 21 برس کی عمر میں کار ایکسیڈنٹ کے باعث وہیل چیئر تک محدود ہو گئی تھیں۔

  • پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

    پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

    شہزادی ہیری کی اہلیہ اور برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل کے انٹرویو میں کیے گئے تہلکہ خیز انکشافات نے عالمی سطح پر طوفان برپا کر رکھا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کا اوپرا ونفرے کو دیا تہلکہ خیز انٹرویو نشر کیا گیا جس میں شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے گئے اور شاہی خاندان کے ساتھ گزرنے والی اپنی زندگی کے حالات و واقعات کے بارے میں بتایاگیا۔

    برطانوی شاہی خاندان سے ایک برس قبل علیحدگی کے بعد ان دونوں کا پہلا مشترکہ انٹرویو تھا انٹر ویو میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی خاندان میں رہتے ہوئے بھی نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جس پر خودکشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا-

    برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے اس انٹرویو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے سنسنی خیز انٹرویو ٹی وی چینلز اورعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا،کئی ٹی وی چینلز اور اخبارات نے شہ سرخیوں میں جگہ دی-

    ایک طرف جہاں لوگوں کی اکثریت شاہی جوڑے کی حمایت میں کھڑی ہے تو وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین مختلف اور منفرد میمز شیئر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میگھن مارکل اور ہیری کی اوپرا ونفرے کے شو میں کی گئی گفتگو کو پاکستانی خاندانوں میں ساس بہو کے جھگڑوں سے مماثلت دیتے ہوئے دلچسپ ٹوئٹ شیئر کیےجا رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک صارف نے میگھن کے ساتھ اوپرا ونفرے کے بجائے اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کی اداس تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال پوچھا سسرال پر کبھی کوئی دم یا تعویذ کیا ہے؟


    https://twitter.com/MehdiAHG/status/1369310538740695040?s=20
    https://twitter.com/QuratShah19/status/1369512921508818946?s=20
    https://twitter.com/M_U_S_P/status/1369369263933452288?s=20

    ایک صارف نے کہا کہ اگر میگھن تعویز کرتی تو سسرال محل سے باہر ہوتا وہ خود نہیں-
    ایک صارف نے ملکہ الزبتھ اور شہزادہ چارلس کی ایڈیٹ تصویر شیئر کی جس پر پاکستانی خاندانوں میں استعمال کیا جاننے والا عام جملہ درج تھا، اتنا پیارا بچہ تھا ہمارا ہیری، اسی چڑیل نے ہی اسے پٹیاں پڑھائی ہیں۔ جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ کتنی مکار ہے یہ لڑکی-

    ایک صارف نے میگھن اور ہیری کے انٹرویو والی تصویر پر لکھا کہ جب ملکہ ایک بار میگھن کے پاس آئیں اور کہا کہ پنکھا بند کرو، تمہارے باپ کا گھر نہیں ہے۔

     

    میگھن مارکل نسل پرستی پر مبنی کارڈ استعمال کرکے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہیں سیمی گریوال

    میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے متعلق کیا بڑا انکشاف

    برطانوی وزیراعظم کا میگھن مارکل کےانٹرویو پرکوئی بھی تبصرہ کرنے سےگریز

    پرنس ہیری اور میگھن کے تہلکہ خیزانٹرویو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی

    شہزادی ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی خاندان پر الزامات ،ملکہ برطانیہ الزبتھ کا ردعمل سامنے آگیا

  • جھانوی کپور کی مسلمان خاندان کے ساتھ تصاویر وائرل

    جھانوی کپور کی مسلمان خاندان کے ساتھ تصاویر وائرل

    آنجہانی بالی وڈ اداکار ہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور کی مسلمان خاندان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’روہی’ کی اسپیشل اسکریننگ رکھی گئی جس میں بالی وڈ شخصیات سمیت کئی افراد نے شرکت کی اس اسکریننگ کے موقع پر جھانوی نے اپنے اسسٹنٹ عظیم کو بھی فیملی کے ہمراہ دعوت دی تھی۔

    فلم کی اسکریننگ میں عظیم اپنے بیوی اور بچوں کے ہمراہ شریک ہوئے اس دوران جھانوی اپنے اسسٹنٹ کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کے چند ماہ کے بچے کو گود میں اٹھا کر کھیلتی رہیں اور اس خاندان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جبکہ وہاں موجود فوٹو گرافر اور کیمرہ مین ویڈیوز بھی بناتے رہے۔

    بعد ازاں اداکارہ کی بچوں کو گود میں اٹھائے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ جھانوی کپور کی فلم ’روہی‘ 11 مارچ کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

    سری دیوی اپنی بیٹی جھانوی کپور کو فلموں میں لانے کی کیوں مخالف تھیں؟

  • واٹس ایپ  نے بیک ایپ چیٹس کی حفاظت کے لئے نیا فیچرپیش کر دیا

    واٹس ایپ نے بیک ایپ چیٹس کی حفاظت کے لئے نیا فیچرپیش کر دیا

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے کلاؤڈ بیک اپ کی حفاظت کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جسے ’پاس ورڈ پروٹیکشن‘ کا نام دیا گیا ہے جس سے بیک اپ چیٹس محفوظ ہوجائیں گی۔

    باغی ٹی وی :واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے، فیس بک کی زیر ملکیت اس ایپ میں صارفین کے لیے مسلسل نت نئے فیچرز سامنے آتے رہتے ہیں، جو عام صارفین تک پہنچنے سے قبل بیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب ہوتے ہیں-

    اگرچہ واٹس ایپ چیٹس پیغام بھینجنے اور وصول کرنے والے کے درمیان خفیہ ہوتی ہیں کوئی اور اسے نہیں دیکھ سکتا تاہم یہ تحفظ گوگل ڈرائیو اور آئی کلاؤڈ پر محفوظ آن لائن بیک اپ میں نہیں ہوتا۔

    تاہم اس ضرورت کو دیکھتے ہوئے اب واٹس ایپ اپنے کلاؤڈ بیک اپ کی حفاظت کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جسے ’پاس ورڈ پروٹیکشن‘ کا نام دیا گیا ہے جس سے بیک اپ چیٹس محفوظ ہوجائیں گی یہ سہولت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگی-

    اس حوالے سے واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ انفو بیٹا کا ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ اپنے آئکلائڈ ڈرائیو بیک اپ تک غیر مجاز رسائی کو روکنے کے لئے اب صارفین ایسا پاس ورڈ ترتیب دے سکتے ہیں جو مستقبل کے بیک اپ کو محفوظ کرنے کے لئے استعمال ہوگا اور جب بھی صارف بیک اپ چیٹس کو بحال کرے گا تو اسے پاس ورڈ کی ضرورت ہوگی۔


    جب بھی کوئی بیک اپ چیٹ تک رسائی کی کوشش کرے گا تو واٹس ایپ فوری طور پر فون نمبر کے ذریعے تصدیق لیے بغیر رسائی نہیں دے گا تاہم صارف کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ اپنا پاس ورڈ یاد رکھے کیوںکہ پاس ورڈ بھولنے کی صورت میں بازیافت کی سہولت میسر نہیں اور ایسا بیک اپ چیٹس کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بیک اپ کی حفاظت کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والوں کی ذمہ داری ہوتی ہے جو ماضی میں صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس جائز سرچ وارنٹ کے ساتھ قابل رسائی بناتے رہے ہیں تاہم پاس ورڈ پروٹیکشن کے بعد ایسا کرنا بھی ممکن نہیں ہوسکے گا۔

    واٹس ایپ کا صارفین کے لئے نیا فیچرمتعارف

    واٹس ایپ کی ویڈیوز شئیرکرتے ہوئےغیر ضروری آوازوں کو میوٹ کرنے سے صارفین کی متعلق آگاہی

    واٹس ایپ صارفین ماہانہ کتنے میسجز اور کالز کرتے ہیں ڈیٹا جاری

    واٹس ایپ کا فیس بک طرز کا ’سائن آؤٹ‘ فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

    واٹس ایپ کا صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع

    ایک فون میں دو واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنے کا طریقہ

    واٹس ایپ نے براؤزر اور ڈیسک ٹاپ پر آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروادیا

    ڈیسک ٹاپ ورژن: موبائل انٹر نیٹ کے بغیرکمپیوٹر کی مدد سے واٹس ایپ کال کرنے کا طریقہ

  • رحمت اجمل کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    رحمت اجمل کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل رحمت اجمل نے اپنے ولیمے کی تصویریں سوشل میڈیا پر شئیر کر دیں-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی رحمت اجمل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ولیمے کی تقریب کی تصویریں شیئر کی ہیں۔

    تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ولیمے کی تقریب میں رحمت اجمل نے پستہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ پہنا تھا۔

    اداکارہ کی پوسٹس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے ان کی نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد کا سلسلہ جارہ ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے-

    خیال رہے کہ اس سے قبل رحمت اجمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی اور مایوں کی تقریب کی تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔

    واضح رہے کہ مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی رحمت اجمل نے ایک سادہ تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں منگنی کی تھی-

    رحمت اجمل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

    اداکارہ رحمت اجمل کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی خوبصورت تصاویر وائرل

  • جونئیرز ماڈلز کی تنقید پر نادیہ حسین کا شدید ردعمل

    جونئیرز ماڈلز کی تنقید پر نادیہ حسین کا شدید ردعمل

    پاکستان کی نامور ماڈل واداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو سرجری اور بوٹوکس ٹریٹمنٹ میں فرق کو ضرور سمجھنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : معروف ماڈل واداکارہ نادیہ حسین کا ماڈلنگ سے کہنا ہے کہ ہمارے ہاں ماڈلنگ کی اجازت مشکل سے ملتی ہے میں والدین سے یہ ہی کہوں گی کہ وہ اپنے بچوں کووہ کرنے دیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ آسان کام نہیں-

    نادیہ حسین کے مطابق ماڈلنگ اور اداکاری میں صبر اور انتظار بہت ہے میرے خیال میں یہ دونوں ہی صبر آزما کام ہیں۔

    ماڈل واداکارہ نے کہا کہ انہوں نے 20 سال تک ماڈلنگ کی لیکن اب تک جتنا بھی کام کیا اس سے بہت مطمعن ہوں مداحوں سے بہت پیاربھی ملا لیکن جونیئرز کو یہ بھی کہتے سنا ہے کہ نادیہ جیسی ماڈلزتو جان ہی نہیں چھوڑرہیں-

    نادیہ حسین نے جونئیرز ماڈلز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تو پھر نادیہ جیسی دیگرماڈلز بھی ان تک پیغام پہنچا دیتی ہیں کہ ہم خود کسی شوکا حصہ نہیں بن جاتے بلکہ آرگنائزرہمیں ہائیر کرتے ہیں، اورتم لوگوں سے دس گنا زیادہ پیسے بھی دیتے ہیں۔

    نادیہ حسین نے پاکستان میں فیشن سے متعلق کہا کہ مسلسل فیشن ویکس کا انعقاد ہورہا ہے لیکن پھربھی تخلیقی کام کی کمی ہے لیکن اس کے باوجود کام پھربھی اچھا ہورہا ہے۔ملک میں طلبہ و طالبات کے فیشن شوز ضرورہونے چاہییں ان میں بہت زیادہ تخلیقی کام دیکھنے کوملتا ہے۔

    پلاسٹک سرجری کے بارے میں نادیہ حسین نے کہا کہ جولوگ پلاسٹک سرجری کا شوق رکھتے ہیں اوران کویہ شوق پورا کرنے کی مالی حیثیت بھی ہوتوضروراس کی طرف جائیں اگرمجھے کبھی پلاسٹک سرجری کروانے کا موقع ملا تو ضرورکرواؤں گی لیکن لوگوں کو سرجری اور بوٹوکس ٹریٹمنٹ میں فرق کو ضرور سمجھنا چاہیے۔

  • ایف بی آر کا  فری لانسرز اور آن لائن کاروبارکرنیوالوں کیخلاف کریک ڈوان کا فیصلہ، تحقیقات میں 27 بینک بھی شامل

    ایف بی آر کا فری لانسرز اور آن لائن کاروبارکرنیوالوں کیخلاف کریک ڈوان کا فیصلہ، تحقیقات میں 27 بینک بھی شامل

    انکم ٹیکس کے تحقیقاتی ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فری لانسرز اور آن لائن مصنوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈوان کا فیصلہ کرلیاہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ایف بی آر کمشنر آف شور ٹیکس اور ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل ٹیکس نے مشترکہ طورپر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایف بی آر حکام نے انکشاف کیا ہے کہ بیرون ملک مصنوعات اور خدمات فروخت کرنے والے ٹیکس ادا نہیں کررہے ہیں۔

    حکام کے مطابق امریکی کمپنی Payoneer نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر ادائیگیاں کی ہیں ابتدائی تحقیقات کے دوران اس امر کی نشاندہی ہوئی ہے کہ مذ کورہ امریکی کمپنی نے 60 ارب روپے 75615 افراد کو ادا کیے ہیں لہذا اس امریکی کمپنی سے رقم وصول کرنے والے 45012 افراد پر ٹیکس عائد ہوتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی سے رقم وصول کرنے والوں میں 12 ہزار سے زائد نان فائلرز ہیں مذکورہ امریکی کمپنی میں اکاؤنٹ بنانے کے بعد مقامی موبائل بینک یا کمرشل بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہورہی ہے-

    رپورٹس کے مطابق ان معلومات کی بنیاد پرایف بی آر نے مذکورہ امریکی کمپنی کی رقم منتقل کرنے والے 27 بینکوں کو بھی تحقیقات میں شامل کیا ہے اور ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

  • شہزادی ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی خاندان پر الزامات ،ملکہ برطانیہ الزبتھ کا ردعمل سامنے آگیا

    شہزادی ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی خاندان پر الزامات ،ملکہ برطانیہ الزبتھ کا ردعمل سامنے آگیا

    حال ہی میں امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں برطانوی شاہی خاندان پر شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے الزامات پر ملکہ برطانیہ الزبتھ کا ردعمل سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کا اوپرا ونفرے کو دیا تہلکہ خیز انٹرویو نشر کیا گیا جس میں شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے گئے اور شاہی خاندان کے ساتھ گزرنے والی اپنی زندگی کے حالات و واقعات کے بارے میں بتایاگیا۔

    برطانوی شاہی خاندان سے ایک برس قبل علیحدگی کے بعد ان دونوں کا پہلا مشترکہ انٹرویو تھا انٹر ویو میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی خاندان میں رہتے ہوئے بھی نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جس پر خودکشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا-

    برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے اس انٹرویو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے سنسنی خیز انٹرویو ٹی وی چینلز اورعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا،کئی ٹی وی چینلز اور اخبارات نے شہ سرخیوں میں جگہ دی جبکہ میگھن کے والد تھامس مارکل نے شاہی خاندان پر نسل پرستی کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

    برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کے نسل پرستی کے دعوؤں پر رد عمل کے لیے شاہی محل کو دباؤ کا سامنا تھا یہاں تک کہ برطانوی وزیراعظم نے بھی اس انٹرویو کے حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر تے ہوئے کہا تھا کہ شاہی خاندان کے معاملات پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ملکہ کا یکجہتی کا کردار قابل تحسین ہے۔

    تاہم اب برطانوی شاہی خاندان پر شہزادہ ہیری کی اہلیہ کے الزامات پر ملکہ برطانیہ الزبتھ نے ردعمل دیا ہے-

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ نے کہا ہے کہ انہیں اپنے پوتے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کو پیش آنے والے مشکل حالات پر افسوس ہے اور وہ ان کے بیٹے پر نسل پرستانہ تبصروں سے متعلق نجی طور پر بات کرنے کا وعدہ کرتی ہیں۔

    بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بالخصوص نسل پرستی کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات پر تشویش ہے۔ اگرچہ بیان کیے گئے واقعات کی تفصیلات مختلف ہوسکتی ہیں تاہم انہیں سنجیدگی سے دیکھا جارہا اور شاہی خاندان نجی طور پر ان پر بات کرے گا۔

    شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں ملکہ برطانیہ نے کہا ہے کہ شہزادہ ہیری، میگھن اور ان کا بیٹا آرچی ہمیشہ خاندان کا ہردلعزیز حصہ رہیں گے۔

    میگھن مارکل نسل پرستی پر مبنی کارڈ استعمال کرکے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہیں سیمی گریوال

    میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے متعلق کیا بڑا انکشاف

    برطانوی وزیراعظم کا میگھن مارکل کےانٹرویو پرکوئی بھی تبصرہ کرنے سےگریز

    پرنس ہیری اور میگھن کے تہلکہ خیزانٹرویو نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی