Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سری لنکا نے  ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی

    سری لنکا نے ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی

    سری لنکا نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کر لی۔

    باغی ٹی وی : سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے ایشین کرکٹ کونسل کو بھی بتا دیا ہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی نہیں کر سکتے۔

    سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے سے اے سی سی کو آگاہ کیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے ایونٹ کرانا ممکن نہیں ہے۔

    ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کرانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ایشیا کپ کا وینیو بھارت سمیت کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔

    سری لنکن میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ وینیو کے لیے پہلے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے حتمی بات چیت کرے گا اور ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گی۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست 2022 سے 11 ستمبر 2022 تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔

    ایشیا کپ 2022: سری لنکا سے یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    قبل ازیں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشیا کپ 2022 ٹورنامنٹ ک سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اےسی سی) کے عہدیداروں نے سری لنکا میں زیادہ ٹیموں کا ایونٹ ناممکن قرار دے دیا اور اب ٹورنامنٹ منتقلی کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

  • بلدیاتی انتخابات ملتوی،جماعت اسلامی کی  الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کی دھمکی

    بلدیاتی انتخابات ملتوی،جماعت اسلامی کی الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کی دھمکی

    جماعت اسلامی نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے دھرنا دینے کی دھمکی دی ہے-

    باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم سندھ کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی مذمت کرتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے الیکشن وقت پر کرائے جائیں، ہم ان کی سازش کو ناکام کریں گے، الیکشن ملتوی کرنا جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے 22 جولائی کو الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے حیدرآباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی مذمت کرتے ہیں الیکشن کمیشن پہلے ہی متنازع تھا اب اور ہوگیا، ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

    خیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو پولنگ ہونا تھی لیکن گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے باعث انتخابات ملتوی کرنےکی درخواست کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ، چیف سیکرٹری، جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمشنرکی درخواست پرکیا ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28 اگست 2022 کو ہوگا۔

  • بلدیاتی انتخابات ملتوی،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    بلدیاتی انتخابات ملتوی،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں جانے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے حیدرآباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی مذمت کرتے ہیں الیکشن کمیشن پہلے ہی متنازع تھا اب اور ہوگیا، ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

    اس کے علاوہ سابق گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اور این اے 245 کا انتخاب ملتوی ہونا پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کی شکست کی نشانی ہے ضمیروں کا سوداگر پنجاب میں منڈی سجا کر سندھ میں انتخابات سے بھاگ رہا ہے، ٹھپہ مافیا آج پھر راہ فرار اختیار کر چکا۔

    دوسری جانب خرم شیرزمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد میں ناکام رہا،الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نے قبل ازوقت دھاندلی کی۔

    خیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو پولنگ ہونا تھی لیکن گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے باعث انتخابات ملتوی کرنےکی درخواست کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ، چیف سیکرٹری، جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمشنرکی درخواست پرکیا ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28 اگست 2022 کو ہوگا۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے ساتھ کراچی میں این اے 245 کا ضمنی الیکشن بھی ملتوی کردیا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 245 کاضمنی الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے، این اے 245 کراچی میں ضمنی الیکشن 27 جولائی کو شیڈول تھا۔

    خیال رہےکہ این اے 245 کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت کے انتقال پر خالی ہوئی تھی الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 245 کراچی کا ضمنی انتخاب اب 21 اگست 2022 کو ہوگا۔

  • مصر میں بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی،22 افراد ہلاک،33 زخمی ،پاکستان کا اظہار افسوس

    مصر میں بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی،22 افراد ہلاک،33 زخمی ،پاکستان کا اظہار افسوس

    مصر میں ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان منگل کی شام ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں منیا گورنری کے گاؤں برشا کے قریب سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا کرایک مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

    دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے جاںبحق 26 افراد کی نماز جنازہ ادا،27افراد کی تلاش…

    گورنری کے حکام کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرک "ٹائر تبدیل کرنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑا تھا جو سوہاج گورنری سے قاہرہ کی گورنری کی طرف آنے والی بس سے ٹکرا گیازخمیوں کو علاج کے لیے ملوی اسپتال لے جایا گیا۔

    سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی فرمانروا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے المناک بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر مصری صدر سے تعزیت کی دونوں رہنمائوں نے فوت شدگان کی مغفرت، پسماندگان کے لئے صبر اور زخمی افراد کی جلد از جلد صحتیاب کے لئے دعا کی ہے-

    ملک بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

    جبکہ پاکستان نے بھی المناک سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ سڑک حادثےمیں قیمتی جانوں کے ضیاع اورمتعدد کے زخمی ہونے پر مصر کی حکومت اور برادر عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں-

    پاکستان وزارت خارجہ نے حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برادرانہ عوام اور حکومت مصر کے ساتھ کھڑا ہے-

    کریم، اوبر کی نقلی آئی ڈی بناکر شہریوں کو لوٹنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

  • مسلم خلا باز کی خلائی اسٹیشن میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

    مسلم خلا باز کی خلائی اسٹیشن میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

    مسلمان خلا باز نے خلا میں بھی نماز نہ چھوڑی ،سوشل میڈیا پر ایک مسلم خلا باز کی خلائی اسٹیشن میں نماز ادا کرتے ہوئے ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’ساؤتھ ایشین جرنل‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں نماز پڑھتے دکھائی دینے والا خلاء باز ڈاکٹر شیخ مصظافر شکور کا تعلق ملائیشیا سے ہے جس نے آج سے کئی سال قبل خلا میں سفر کر کے اپنا نام مسلم خلا بازوں کی فہرست میں درج کروایا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خلائی شٹل کو قازقستان سے روانہ کیا گیا تھا اسی لیے یہ مسلم خلا باز قازقستان کے مقامی وقت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خلائی اسٹیشن میں 5 وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتا تھا-

    مسلمان خلاباز کے طور پر خلا کا سفر کیا تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ خلا میں نماز کیسے ادا کی جا سکتی ہے ملائیشیا کے خلا بازڈاکٹر شیخ مصظافر شکورنے اناطولیہ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہر کوئی جو خلا میں جاتا ہے وہ ایک معجزہ محسوس کرتا ہے رمضان کے مقدس مہینے میں ہونے والے خلا میں اپنے سفر کے دوران، میں نے خلائی اسٹیشن میں ‘نماز کی اذان’ سنی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ روزہ اور نماز کا وقت اس بات پر منحصر ہے کہ آپ خلا میں کہاں واقع ہیں۔ چونکہ خلائی شٹل قازقستان سے شروع کی گئی تھی، ہم نے قازقستان کے مقامی وقت کو مدنظر رکھا۔ میں نے قازقستان میں وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھی۔ مکہ کی طرف نماز پڑھنے کے لیے آپ کو اپنا منہ زمین کی طرف کرنا پڑا۔ خلائی اسٹیشن ایسی پوزیشن میں تھا جہاں سے آپ زمین کو براہ راست دیکھ سکتے تھے-

  • 92 سالہ بھارتی خاتون اپنے آبائی گھرراولپنڈی پہنچ گئیں اہل محلہ کیجانب سے  ڈھول کی تھاپ اور گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال

    92 سالہ بھارتی خاتون اپنے آبائی گھرراولپنڈی پہنچ گئیں اہل محلہ کیجانب سے ڈھول کی تھاپ اور گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال

    92 سالہ بھارتی خاتون آنکھوں میں نمی اور ڈھیروں یادیں لیے 75 سالوں بعد اپنی جائے پیدائش راولپنڈی پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی : تقسیم ہند کے وقت بھارت منتقل ہونے والی رینا چھبرآزادی کی 75 ویں سالگرہ کی خوشیاں منانے پاکستان میں اپنے آبائی گھر پہنچیں ہیں، جہاں ان کا اہل محلہ نے ڈھول کی تھاپ اور گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیارینا ورما پاکستانیوں کی محبت دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالا۔

    رینا چھبر کا کہنا تھا کہ جو محبت اور اپنا پن چھوڑ کر گئی، اس سے زیادہ ملا ہے، وہ پاکستان آ کر بے حد خوش ہیں، جس گھر میں وہ رہتی تھیں ان کا بچپن گزرا، وہ آج بھی ویسا ہی ہے، اور انہیں اتنے سالوں بعد بھی وہی اپنا پن محسوس ہوا۔

    92 سالہ بھارتی خاتون اپنا آبائی گھر” پریم نیواس” دیکھنے پاکستان پہنچ گئیں

    واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے خیرسگالی طورپر بھارتی بزرگ خاتون کو تین ماہ کا ویزاجاری کیا ہے بھارتی بزرگ خاتون اوران کا خاندان راولپنڈی میں رہتا تھا۔ 1947 میں ان کا خاندان پاکستان سے انڈیاچلا گیا، رینا چھبرکی عمراس وقت تقریبا 15 برس تھی پریم نیواس 1935 میں تعمیرکیا گیا تھا اوراس کا نام رینا کے والد بھائی پریم چند چھبرکے نام پر پریم نیواس رکھا گیا۔

    رینا چھبر نے سوشل میڈیا پرشیئرکی جانیوالی اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ انہوں نے 2021 میں ویزا اپلائی کیا جو مستردہوگیا اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پراپنا گھردیکھنے کی خواہش کی اورحناربانی کھرکو بھی ٹیگ کیا حنا ربانی کھرنے فورا پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزاجاری کرنے کی ہدایت کی ، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامورآفتاب حسن خان نے ان سے ملاقات کی اور 90 دن کا ویزا دیا ہے۔

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟

    بزرگ خاتون رینا کا کہنا تھا وہ 75 برس گزرجانے کے باوجود اپنے دل سے اپنے آبائی گھر،اپنے محلے اورگلیوں کونہیں نکال سکیں، انہیں اپنی کئی سہلیاں بھی یاد ہیں انہوں نے 1965 میں پاکستان آنے کے لئے ویزااپلائی کیا تھا مگر پاک بھارت جنگ کی وجہ سے حالات کشیدہ ہونے کے باعث نہیں آسکی تھیں تاہم ایک بارپاکستان اورانگلینڈ کا کرکٹ میچ دیکھنے لاہورآئی تھیں ،اس وقت پاکستان نے بھارتی شہریوں کو میچ کے لئے ویزے جاری کئے تھے۔

    رینا کا کہنا تھا کہ انہوں نے2021 میں کورونا وبا کے دوران سوشل میڈیا پراپنا آبائی گھر پریم نیواس دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر راولپنڈی سے ایک پاکستانی شہری سجاد حیدر نے ان سے رابطہ کیا اورانہیں ان کے آبائی گھر کی تصاویراورویڈیوز سینڈ کی تھیں۔

    ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہو کر226 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • توانائی  بحران سے نمٹنے کیلئےبنگلہ دیشی حکومت کا سخت اقدامات کا فیصلہ

    توانائی بحران سے نمٹنے کیلئےبنگلہ دیشی حکومت کا سخت اقدامات کا فیصلہ

    بنگلہ دیش میں حکومت نے ڈیزل سے چلنے والے تمام پاور پلانٹس بند کرنے جبکہ پیٹرول پمپس ہفتے میں ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین جنگ کے دوران ایندھن کی آسمان چھوتی قیمتوں کے باعث توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے بنگلہ دیشی حکومت نے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے-

    توانائی بچت کے لیےبنگلہ دیش میں ڈیزل سے چلنے والے پاور پلانٹس بند کر دیے گئے ہیں جبکہ پیٹرول پمپس بھی ہفتے میں ایک دن کے لیے بند رہیں گے۔

    پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کے مطابق توانائی بچت کی نئی پالیسی سے روزانہ تقریباً 1500 میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال پیدا ہونے کا امکان ہے شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں روزانہ کم از کم دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ بجلی بچت کے لیے دفتری اوقات میں کمی، ایئر کنڈیشنر کے استعمال میں اعتدال اور گاڑیوں کے ایندھن کی کھپت کو کم کرنے سمیت دیگر اقدامات بھی زیر غور ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ بنگلہ دیش میں بجلی بچت کے لیے تمام مارکیٹس اور دکانیں 8 بجے بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کے وفاقی دارالحکومت میں بھی ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تاجر برادری آج سے دوبارہ کاروبار رات 9 بجے بند کر دیں ریسٹورنٹس میں ڈائننگ کا وقت رات ساڑھے 11بجے تک ہے، اس حوالے سے دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنائیں گے کاروباری بندش کے اوقات میں 18 جولائی تک نرمی کی گئی تھی۔

    دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامہ کے مطابق کراچی میں شادی ہالز اور شادی کی تقریبات رات ساڑھے10بجےختم کرنی ہو گی جب کہ ہوٹل ریسٹورنٹ،کافی شاپ،جیم،کلب، سینما ساڑھے 11 بجے بند کرنے ہوں گے بجلی سے چلنےوالےتمام بل بورڈز اور ہورڈنگ رات 9 بجے بند کرنے ہوں گے۔ ہفتے کوکسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، ایک ہفتےکےدوران جمعہ یااتوارکو عام تعطیل ہوگی۔

  • فرح خان کا نیب طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    لاہور: فرح خان نے منی لانڈرنگ کیس میں نیب طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے-

    باغی ٹی وی : قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو 20 جولائی کو طلب کیا تھا-

    نیب لاہور نے فرح گوگی کے خاوند احسن اقبال جمیل کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا اس کے علاوہ نیب لاہور نے فرح گوگی کیس میں 18 دیگر افراد کو بھی طلب کیا ہے، نیب نے تمام افراد کو مختلف تاریخوں میں طلب کیا ،تمام افراد فرح خان کے قریبی دوست، عزیز اور کمپنی میں عہدیدار ہیں۔

    نیب لاہور نے عبدالمجید، طارق محمود، مظاہر بیگ، منیر، آصف، وقار، محمد نعیم، ساجد حسین کو 15 جولائی جبکہ محمد فرید، احمد منصور، اسد مجید، حامد حمید، شہزاد احمد، انوارالحق، ناصر نواز کو 14 جولائی کو طلب کیا تھا اس کے علاوہ وقاص رفعت، شاندانہ اعوان کو 19 جولائی کو طلب کیا تھا-

    28 اپریل کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے فرحت شہزادی المعروف فرح خان اور دیگر کے خلاف معلوم ذرائع آمدن سے زائد غیر قانونی اثاثے جمع کرنے، منی لانڈرنگ اور مختلف کاروبار کے نام پر مختلف اکاؤنٹس رکھنے کے الزامات پر انکوائری کا حکم دیا تھا نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فرح خان کے خلاف انکوائری کے لیے ڈی جی نیب لاہور کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی قانون کے مطابق انکوائری کریں۔

    نیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران فرح خان کے اکاؤنٹ میں 84 کروڑ 70 لاکھ روپے پائے گئے جو ان کے بیان کردہ اکاؤنٹ پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتے یہ تمام رقم ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں موصول ہوئی تھی جو اکاؤنٹ میں جمع کرائے جانے کے کچھ ہی مدت بعد فوری طور پر اکاؤنٹ سے واپس نکلوالی گئی۔

    نیب کا کہنا تھا کہ فرحت شہزادی المعروف فرح خان کے انکم ٹیکس گوشواروں کا جائزہ لیتے ہوئے مبینہ طور پر یہ دیکھا گیا کہ ان کے اثاثوں میں سال 2018 کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر بہت نمایاں اور غیر معمولی اضافہ ہوا ہے فرح خان اکثر غیرملکی دورے بھی کرتی رہی ہیں، انہوں نے 9 مرتبہ متحدہ عرب امارات اور 6 مرتبہ امریکا کا دورہ کیا۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان ملک چھوڑ کر دبئی منتقل ہوگئی تھیں، اپوزیشن کی جانب سے ان پر کرپشن کے سنگین الزامات لگائے گئے تھے۔

  • پرویزالہٰی  ہی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں،چودھری شجاعت

    پرویزالہٰی ہی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں،چودھری شجاعت

    چودھری شجاعت حسین نے وزرات اعلیٰ پنجاب کے لیے اپنا ووٹ بھائی پرویز الہیٰ کے پلڑے میں ڈال دیا۔

    باغی ٹی وی :پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے 22 جولائی کو ہونے والے انتخاب سے قبل چوہدری شجاعت پاکستانی سیاست میں مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں اور چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے یا حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ برقرار رہنے کا دارومدار چوہدری شجاعت کے فیصلے پر ہے۔

    تاہم اب پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے حوالے سے چوہدری شجاعت نے بھی واضح کر دیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی ہی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا ان کا حق ہے۔ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں۔کوئی لیٹر جاری نہیں کر رہا۔کسی قسم کے لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے۔ غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے۔

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی۔جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں۔ اس فکر میں نا پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچے دکھانا ہے ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا پھرفوری انتخابات کی طرف جایا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزسابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات میں وزارت اعلیٰ کے لیے حمایت اور اتحاد کی درخواست کی ہے۔

  • دنیا میں ہیٹ ویو کا تسلسل 2060 تک بڑھتا جائے گا، اقوام متحدہ

    دنیا میں ہیٹ ویو کا تسلسل 2060 تک بڑھتا جائے گا، اقوام متحدہ

    جنیوا: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں ہیٹ ویو کا تسلسل 2060 تک بڑھتا جائے گا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کےسربراہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے چلنے والے گرمی کے واقعات جنہوں نے منگل کو برطانیہ کے درجہ حرارت کو بلند ترین سطح پر دھکیل دیا، آنے والی دہائیوں میں مزید بار بار اور شدید ہو جائے گا۔

    اسپین اور پرتگال میں گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 17 سو سے بڑھ گئی

    ڈبلیو ایم او کے سیکرٹری جنرل پیٹری تالاس نے جنیوا میں ایک بریفنگ میں کہا کہ "منفی رجحان والی آب و ہوا کم از کم 2060 تک برقرار رہے گی یہ گرمی کی لہریں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زیادہ بار بار ہوتی جا رہی ہیں،” انہوں نے مزید کہا، پہلے سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے حجم کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

    اقوام متحدہ کے اہلکار نے موسمیاتی صورتحال کو ایک کھلاڑی سے تشبیہ دی جو غیر قانونی منشیات کے ساتھ اپنی کارکردگی کو بڑھا رہی ہے تالاس نے کہا ہم زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ انجیکشن لگا کر اپنے ماحول کو ڈوپ کر رہے ہیں ۔

    ڈبلیو ایم او اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا کہ وہ یورپ میں گرمی کی موجودہ لہر کی وجہ سے صحت کے نظام پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور مزید ہلاکتوں کی توقع کر رہے ہیں جس نے فرانس سے برطانیہ تک درجہ حرارت کو بڑھایا ہے جہاں تھرمامیٹر پہلی بار منگل کو 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا-

    برطانیہ: درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا:اسکول،ٹرانسپورٹ بند،ایمرجنسی کا نفاذ

    پچھلے سال، یورپ نے اپنا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت، سسلی، اٹلی میں 48.8 ڈگری سیلسیس (119.84 ڈگری فارن ہائیٹ) ریکارڈ کیا تھا۔ گزشتہ سال اسپین، ترکی اور کینیڈا میں بھی گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے تھے اور ڈبلیو ایم او کو جلد ہی مزید ریکارڈ درجہ حرارت کی توقع ہے۔

    ڈبلیو ایم او کے سربراہ نے کہا کہ زیادہ بار بار گرمی کے واقعات "حکومتوں اور ووٹروں کے لیے جاگنے کی کال” ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے حکام نے کہا کہ پالیسیوں کو موسمیاتی تبدیلیوں میں تخفیف کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جو شہروں کو زیادہ درجہ حرارت سے بہتر طور پر موافقت کرنے، فوسل ایندھن کو کم کرنے اور کم گوشت کھانے میں مدد دے گی۔

    زیادہ درجہ حرارت پہلے ہی فصلوں کے نقصان کے ساتھ ساتھ طبی ہنگامی صورتحال کے ساتھ خوراک کی پیداوار کو متاثر کر رہا ہے ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ بوڑھے، نوجوان اور حاملہ خواتین سب سے زیادہ خطرے میں ہیں۔

    گوگل نے پاکستان میں زلزلے کی خبر دینے والا الرٹ سسٹم متعارف کرا دیا