Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے خارج کردیا

    امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے خارج کردیا

    امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے خارج کردیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ٹریفکنگ ان پرسن کی سالانہ رپورٹ 2022 جاری کردی ہے جس میں پاکستان کو درجہ ٹو کی واچ لسٹ سے نکال دیا ہے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کا اسٹیٹس بہتر کردیا امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ٹریفکنگ ان پرسن کی سالانہ رپورٹ 2022 میں پاکستان کی درجہ بندی میں نظر ثانی کی ہے-

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا ریکارڈ بہتر نہ ہونے پر 2018 میں واچ لسٹ میں رکھا گیا تھا نامناسب اقدامات کے باعث پاکستان کو مسلسل 2 سال تک درجہ دوم کی واچ لسٹ میں رکھا گیا –

    رپورٹ کے مطابق امریکا نے سال 2020 کی اپنی اسمگلنگ ان پرسنز رپورٹ میں پاکستان کا درجہ کم کرتے ہوئے اسے ٹیئر 2 سے ٹائیر 2 واچ لسٹ میں شامل کردیا تھا جبکہ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں پاکستان ’اہم اقدامات‘ کر رہا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ہراسانی کے ملزم ڈی جی نیب کے خلاف کارروائی سے روک دیا

    ٹی آئی پی رپورٹ کوٹئیر ایک، ٹیئر 2، ٹائیر 2 واچ لسٹ اورٹائیر 3 میں تقسیم کیاگیا ہےٹائیر2 واچ لسٹ والےممالک وہ ہیں جن کی حکومتیں ٹریفکنگ متاثرین سے تحفظ کے ایکٹ (ٹی وی پی اے) کےکم سے کم معیارات پر پورا اترتی ہیں تاہم خود کو ان معیارات کی تعمیل میں لانے کے لیے اہم کوششیں کر رہی ہیں مگر اس کے باوجود اسمگلنگ کے متاثرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے

    دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے جاںبحق 26 افراد کی نماز جنازہ ادا،27افراد کی تلاش…

  • پشاور: افغان شہریوں کیلئے جعلی دستاویزات بنانے والا ملزم گرفتار

    پشاور: افغان شہریوں کیلئے جعلی دستاویزات بنانے والا ملزم گرفتار

    پشاور: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے افغان شہریوں کیلئے جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پشاورمیں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے جعلی سفری دستاویزات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران افغان شہریوں کیلئے جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    جوڑوں کی غیر اخلاقی، فحش ویڈیو بنانے والا ہوٹل منیجر گرفتار

    وچ نہر پشاور میں واقع اسٹیشنری اینڈ فوٹو اسٹوڈیو پر چھاپہ کے دوران افغان شہریوں کیلئے جعلی سفری دستاویزات بنانے میں ملوث ملزم ہارون بادشاہ موقع پر گرفتارہوگیا۔

    ملزم کے قبضے سے جعلی ڈومیسائل، شناختی کارڈز، لیپ ٹاپس، محکمہ صحت اور تعلیم کے جعلی سرٹیفکیٹ برآمدہوئے،ایف آئی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

    قبل ازیں ہوٹل میں جوڑوں کی غیر اخلاقی، فحش ویڈیو بنانے والا ہوٹل منیجر گرفتار کر لیا گیا تھا اقعہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں پیش آیا، جہاں ایک ہوٹل منیجر نے ہوٹل میں ٹھہرنے والے افراد کی خفیہ ویڈیو بنا لیں اور بعد ازاں انہیں بلیک میل کیا،ہوٹل میں ٹھہرنے والوں سے پیسے مانگے، جس کے بعد پولیس کو شکایت کی گئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی-

    میکسیکومیں نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 اہلکار ہلاک،امریکا کو انتہائی مطلوب…

    پولیس ملزم کی جانب سے کی گئی کالوں کو ٹریس کرتے ہوئے ملزم تک پہنچ گئی تھی ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ وہ تھری سٹار میں منیجر تھا، ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ہوٹل کے کمروں میں خفیہ کیمرے لگا لیتا تھااور ہوٹل میں قیام کرنے والوں کی ویڈیو بنا لیتا تھا اور بعد ازاں انہیں بلیک میل کرتا تھا، ملزم نے سفیان اور اسکی منگیتر کی بھی ویڈیو بنا لی اور اس برہنہ ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی،ملزم کئی جوڑوں کو بلیک میل کر کے پیسے بھی وصول کر چکا ہے، ملزم کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کو جب پولیس نے چیک کیا تو ملزم کے فون اور لیپ ٹاپ سے کئی جوڑوں کی برہنہ ویڈیو نکلیں جن کے ذریعے ملزم انکو بلیک میل کیا کرتا تھا-

    جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت

  • ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار سے تجاوز

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار سے تجاوز

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 130 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا-

    باغی ٹی وی: ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 570 میگاواٹ جبکہ کل طلب 28 ہزار 700 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6 ہزار 574 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

    نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 750 اور سولرپلانٹس سے پیداوار 100 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 77 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2ہزار 569 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

    پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے ہے۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7روپے 91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرامیں دائرکردی جس پرآج سماعت کے بعد نیپر اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کوبھجوائے گا وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے دائردرخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوزکیلئے بجلی کابنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویزہے۔

    حکومت کا بجلی کابنیادی ٹیرف مرحلہ واربڑھانے کامنصوبہ ہے اس سلسلے میں جولائی سے بجلی3روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویزہے۔اگست سے بجلی مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ جب کہ اکتوبرسے بجلی کابنیادی ٹیرف91پیسے فی یونٹ مزیدبڑھانے کی تجویزدی گئی ہےجبکہ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کی ہے-

  • ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہو کر226 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہو کر226 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہو کر226 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی: ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 1 پیسے مہنگا ہو کر226 روپےکی سطح پرپہنچ گیا۔

    ڈالرگزشتہ روز 221 روپے99 پیسوں کی سطح پربند ہوا تھا۔پاکستان میں منگل کے روز روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت میں تقریباً 7 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا یہ اضافہ ملکی تاریخ میں کسی ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

    پاکستان میں گذشتہ کئی مہینوں سے روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔ملک میں حکومت کی تبدیلی کے بعد11 اپریل سے اب تک ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے پاکستان میں 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 204.85 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

    ماہرین کے مطابق ملک کا بڑھتا ہوا درآمدی بل ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے۔ جو عالمی مارکیٹ میں تیل، گیس اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھا ہے اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضہ پروگرام کی بحالی میں تاخیر اور غیر یقینی سیاسی صورتحال نے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کم ہو کر 40140 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

  • رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب

    رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب

    کولمبو: سری لنکن پارلیمنٹ میں صدرکےانتخاب کاعمل مکمل ،6 باروزیراعظم رہنےوالےرانیل وکرما سنگھے کو صدرمنتخب کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق 6 باروزیراعظم رہنےوالےرانیل وکرما سنگھے کو صدرمنتخب کر لیا گیا نئےسری لنکن صدرکا انتخاب خفیہ بیلٹ کےتحت ہوا نیا صدر 2024 میں نئے انتخابات سے قبل بقیہ دو سال پورا کرے گا۔

    سری لنکا کے قائم مقام صدر نے ملک میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کردی

    صدارتی انتخاب کے لئے پارلیمنٹ کے اطراف سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی تھی اورہزاروں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا تھا جبکہ سینکڑوں مظاہرین پارلیمنٹ کے باہر جمع تھے وزیراعظم وکرما سنگھے بطور عبوری صدر بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

    نجومی خاتون بابا وانگا کی 2022 میں کی گئی پیشگوئیوں میں 2 پوری ہو گئیں

    رانیل وکرما سنگھے نے گزشتہ دنوں صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے ملک سے فرار ہونے کے بعد قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا گوٹابایا راجا پاکسے بدترین معاشی بحران کے نتیجے میں عوامی احتجاج اورمظاہروں کے باعث سابق صدر ملک چھوڑ کر فرار ہوئے تھے۔

    سری لنکا گذشتہ کئی مہینوں سے شدید اقتصادی اور سیاسی بحران کا شکار ہے ملک میں خوراک، ایند ھن اور ادویات سمیت دیگر ضروری اشیا کی شدید قلت ہے۔

    بھارت کا اگلا صدر کون ہو گا؟ ووٹنگ جاری

  • دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے جاںبحق 26 افراد کی نماز جنازہ ادا،27افراد کی تلاش جاری

    دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے جاںبحق 26 افراد کی نماز جنازہ ادا،27افراد کی تلاش جاری

    دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کے المناک سانحے میں جاں بحق 26 افراد کو سندھ میں مچھکے کے قریب آبائی گاؤں حسین بخش سولنگی میں سپرد خاک کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں قبیلے کے سربراہ سردار عباس خان سولنگی نے شرکت کی انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کم از کم 26 افراد کی نماز جنازہ آبائی قبرستان میں ادا کی گئی ہے، جن افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی ان میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل تھی۔

    سردار عباس خان سولنگی نے سندھ اور پنجاب کی حکومتوں سے معاوضے کا مطالبہ کیا، انہوں نے دونوں صوبائی حکومتوں کو علاقے میں پلوں کی تعمیر میں ناکامی کا ذمہ دار قراردیا جس کی وجہ سے لوگ پار کرنے کے لیے لکڑی کی خستہ حال کشتیوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

    کشتی ڈوبنے کے واقعے کے ایک دن گزر جانے کے باوجود 27 افراد لاپتا ہیں رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق منگلا سے پاک فوج کے 18 غوطہ خوروں کی ایک ٹیم بھی امدادی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے رحیم یار خان پہنچ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ حادثہ پیر کے روز پیش آیا تھا شادی کی تقریب میں شرکت کےبعد لوگ 2 کشتیوں میں سوار ہو کر اپنے گاؤں ماچکے واپس آرہے تھے کہ ایک کشتی اوور لوڈ ہو گئی تھی الٹنے والی کشتی میں 40 سے 45 مسافروں کی گنجائش تھی جب کہ حادثے کے وقت اس میں 95 مسافر سوار تھے-

    جس کے باعث ایک تختہ ٹوٹنے کے بعد کشتی الٹ گئی ڈوبنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل تھے جب کہ ڈوبنے والے تمام لوگوں کا تعلق سولنگی قبیلے سے تھا 45 افراد کو ابتدائی کوششوں میں بچا لیا گیا تھا، ریسکیو اہلکاروں نے 22 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جب کہ 27 افراد آخری خبریں آنے تک لاپتا تھے۔

    ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق علاقے میں حالیہ بارشوں کے باعث جائے حادثہ تک پہنچنے کا راستہ کافی خراب تھا اور گاڑیوں کو وہاں تک لے جانے کے لیے ٹریکٹر کا استعمال کرنا پڑا جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی۔

  • پولیس کو کتے نے انوکھی مشکل میں ڈال دیا

    پولیس کو کتے نے انوکھی مشکل میں ڈال دیا

    بھارتی ریاست بہار میں کتے نے پولیس کو انوکھی مشکل میں ڈال دیا-

    باغی ٹی وی : انڈیا ٹائمز کے مطابق بہار کے شہر مفصل کی پولیس نے اترپردیش سے بہار میں داخل ہونے والی اس گاڑی کو روکا اورگاڑی میں سفر کرتے دو لوگوں کو شراب کے نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا اور ان کی گاڑی بھی تھانے لا کر کھڑی کر دی گئی۔ ان کے ساتھ گاڑی میں ایک جرمن شیفرڈ کتا بھی تھا جسے پولیس کو تھانے میں رکھنا پڑ گیا مگر اس کتے نے پولیس کو ایک انوکھی مشکل میں ڈال رکھا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس گاڑی میں ستیش کمار اور بھوبنیشور یادو نامی دو لوگ سوار تھے اور ان کے ساتھ ان کا جرمن شیفرڈ تھا۔ ان دونوں لوگوں نے شراب پی رکھی تھی اور گاڑی میں بھی شراب کی 6بوتلیں موجود تھیں۔ پولیس نے انہیں عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تاہم ان کا کتا پولیس کو تھانے میں ہی رکھنا پڑ رہا ہے-

    جس نے پولیس کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور مشکل یہ ہے کہ یہ کتا صرف انگریزی میں ہی ہدایات سمجھتا ہے۔ چنانچہ اب مفصل پولیس کو جب بھی کتے کو کوئی ہدایت دینی ہوتی ہے، انہیں شہر سے کسی انگریزی بولنے والے کو تلاش کرکے لانا پڑتا ہے۔تھانے کے ایک آفیسر کا کہنا ہے کہ ہمیں اس کتے کو تھانے میں رکھنا بہت مہنگا پڑ رہا ہے-

  • کسی کو بھی لسانی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے،آغا سراج درانی

    کسی کو بھی لسانی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے،آغا سراج درانی

    کراچی: سندھ کے قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی لسانی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1292 ویں عرس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قائم مقام اسپیکر سندھ آغا سراج درانی نے کہا کہ کسی کو لسانی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے۔ سندھ کا امن مقدم ہے اسے قائم رکھا جائے گا۔صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے ادارے کام کررہے ہیں۔

    قائم مقام گورنر نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پُر امن ہوا دوسرا بھی امن سے مکمل ہوگا۔ جو بھی غیرقانونی طورپر رہائش پذیر ہے اسے واپس اپنےملک بھیجا جائے گا۔ صوبے میں امن قائم رہے اورلوگ خوشحال زندگی گزاریں اس کے لئے دعا کرتے ہیں۔

    عبد اللہ شاہ غازی کراچی، سندھ، پاکستان کے نہایت معروف و برگزیدہ ولی اللہ مانے جاتے ہیں کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع عبد اللہ شاہ غازی کا مزار انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل ہے بیسویں صدی کے اوائل تک یہ مزار، ایک ریتلے پہاڑی کے ٹیلے پر ایک چھوٹی سی کٹیا کی شکل میں واقع تھا۔ مزار کی تعمیر اور توسیع، مزار کے اس وقت کے متولی اور سیہون شریف سے تعلق رکھنے والے قلندری سلسلے کے صوفی بزرگ سید نادر علی شاہ نے کی۔

    مزار کی مشہور عمارت، اس کی سیڑھیاں، جامع مسجد، لنگر خانہ، قوالی ہال اور مہمان خانہ انہی کی زیر نگرانی تعمیر کیے گئے مزار کا سبز اور سفید دھاری دار گنبد کراچی کی شناخت بنا یہ مزار ہر فرقے ، نسل اور معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ لنگر کا دو وقت مفت کھانا اور قوالی، مزار کی سرگرمیوں کا لازمی حصہ قرار پائیں۔ عرصہ دراز تک درگاہ کے انتظامات مرشد نادر علی شاہ کے زیر نگرانی چلتے رہے سنہ 1962 میں محکمہ اوقاف نے مزار کا انتظامی کنٹرول سنبھالا۔ سنہ 2011 میں، اس مزار کو ایک پاکستانی تعمیراتی کمپنی، بحریہ ٹاؤن کے حوالے کیا گیا، جس نے مزار کے بیرونی حصے کی از سر نو تعمیر کی اس پر کراچی کے رہائشیوں کی طرف سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔

    عبد اللہ شاہ غازی امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ کے بیٹے حسن مثنی کے پوتے امام محمد نفس الزکیہ کے فرزند ہیں۔ آپ کا سلسلہ نسب ابومحمد عبد اللہ الاشتر بن محمد نفس زکیہ بن عبد اللہ محض بن حسن مثنی بن امام حسن بن علی بن ابی طالب ہے۔ حضرت حسن مثنی کی شادی فاطمہ کبری بنت امام حسین ابن علی سے ہوئی اسی وجہ سے آپ حسنی حسینی سید ہیں۔

    گوگل پر جاری تفصیلات کے مطابق سنہ 720ء میں مدینہ میں ولادت ہوئی اور آپ سندھ میں تقریباً 760ء میں تشریف لائے اور اپنے ساتھ بہت زیادہ مقدار میں گھوڑے لائے تھے جو اپ نے کوفہ، عراق سے خریدے تھےابن خلدون کے بقول خلیفہ ابو جعفر منصور کے زمانے میں سندھ کا عامل عمر بن حفص تشیع کی جانب میلان رکھتا تھا۔

    محمد نفس ذکیہ کے فرزند عبد اللہ اشتر، جن کو عبد اللہ شاہ غازی کے نام سے جانا جاتا ہے، 400 افراد پر مشتمل زیدیوں کی ایک جماعت کے ساتھ اس کے پاس آئے تو اس نے انھیں خاصے احترام سے نوازا۔ عباسی خلیفہ ابو جعفر منصور دوانیقی کو جب اس کی خبر پہنچی تو اس نے ہشام بن عمر ثعلبی کو ان کا تعاقب کرنے کے لیے سندھ روانہ کیا جہاں ہشام کے بھائی اور ان کے درمیان قتال ہوا جس کے نتیجے میں عبد اللہ شاہ غازی شہید ہوئے اور ان کے ساتھی اس علاقے میں بکھرگئے ذہبی اور ابو الفرج اصفہانی نے بھی اس کی طرف اشارہ کیا ہےطبری نے یہ واقعات 768ء (151 ہجری) میں نقل کیے ہیں-

  • نیلم جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ تاحال بند ،انتظامیہ ٹیکنیکل فالٹ تلاش کرنے میں ناکام

    نیلم جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ تاحال بند ،انتظامیہ ٹیکنیکل فالٹ تلاش کرنے میں ناکام

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے نیلم جہلم ہائیڈروپاور پلانٹ کی جلدازجلد بحالی کی ہدایت کردی۔

    با غی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق 969 میگاواٹ کا نیلم جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے 6 جولائی سے بند پڑا ہے بندش کی وجہ سے مہنگے فیول پر چلنے والے پلانٹس سے بجلی کی فراہمی کے باعث صارفین پر یومیہ 35کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    نیپرا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیپرا حکام نے نیلم جہلم ہائیڈروپاور پروجیکٹ کی انتظامیہ کو 6 جولائی سے ٹینیکل فالٹ کی وجہ سے بند پلانٹ پر بریفنگ کے طلب کیا تھا پروجیکٹ کی انتظامیہ نے کہا کہ ماہرین فالٹ تلاش کررہے ہیں جس کی نشان دہی ہوتے ہی اسے دور کردیا جائے گا۔

    چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی اور ممبر نیپرا انجنیئر مقصود انور خان نے نیلم جہلم ہائیڈروپاور پروجیکٹ کے سی ای او کو ہدایت کی کہ پلانٹ کی بحالی اور اسے نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔ نیپرا حکام نے پاور پلانٹ کی بحالی کے آپریشن میں ناکامی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

    بتایا گیا ہے کہ پاور پلانٹ کی بندش کی وجہ سے بجلی کے صارفین پر یومیہ 35کروڑ روپے کا بوجھ پڑ رہا ہے، کیوں کہ پلانٹ کی بندش کی وجہ سے انھیں مہنگے فیول سے بنائی گئی بجلی فراہم کی جارہی ہے جس کی قیمت ان سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں وصول کی جائے گی۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے اس خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے پراجیکٹ کو جلد از جلد بحال کرنے کی ہدایت کی تھی سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن کاظم نیاز کا کہنا تھا کہ اس خرابی کا پتا چلانے میں کم از کم ایک ماہ لگ جائے گا۔

    کاظم نیاز نے قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ”نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی دو سرنگیں ہیں جن میں سے ایک بلاک ہو چکی ہے۔یہ سرنگ ساڑھے 3کلومیٹر لمبی ہے۔ جب تک اس پوری سرنگ کو کلیئر نہیں کیا جاتا، تکنیکی خرابی کا پتا نہیں لگایا جا سکتا اور اس پوری سرنگ کو کلیئر کرنے میں کم از کم ایک ماہ کا وقت لگے گا۔

    کاظم نیاز نے مزید بتایا تھا کہ ”کئی ماہ کے بعد جولائی میں پاکستان میں بارشیں شروع ہوئی ہیں۔ اس کے باوجود آبی ذخائر میں پانی کی سطح 70فیصد سے کم سطح پر ہے۔ اگر پاکستان کو موسم ربیع میں پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو خریف کے سیزن میں صورتحال انتہائی سنگین ہو جائے گی۔ تاہم امکان ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید بارشیں ہوں گی اور آبی ذخائر بھر جائیں گے۔

  • ملک بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

    ملک بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 26 جولائی تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب کے کئی شہروں کے ساتھ بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، اوکاڑہ، بہاول نگر، رحیم یار خان اور ملتان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ژوب، زیارت، بارکھان، بولان، سبی، قلات اور خضدار میں بھی بارش ہوگی ۔

    اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 24 سے 26 جولائی کے دوران سندھ کے تمام اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین میں بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب مانسہره، دير، کشمير، بارکھان، کوہلو، سبی، بولان اور ڈی جی خان کے ندى نالوں میں طغيانی کا خدشہ ہے۔

    راولپنڈی ، اسلام آباد اور گردوناھ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ،بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوا نے موسم خوشگوار بنا دیا جبکہ ہری پورشہر اور گردونواح کے علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے شکر گڑھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ، موسم خوشگوار بنا دیا ہے