Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسپین اور پرتگال میں گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 17 سو سے بڑھ گئی

    اسپین اور پرتگال میں گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 17 سو سے بڑھ گئی

    یورپ میں سورج سوا نیزے پر آگیا، اسپین اور پرتگال میں گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 17 سو سے بڑھ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک ہفتے سے جاری گرمی کی لہر کے سبب فرانس، اسپین اور پرتگال میں ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

    برطانیہ میں رکارڈ گرمی سے تیرہ اموات ہوئی ہیں جبکہ درجہ حرارت پیر کو چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ گیا سخت گرمی کی وجہ سے درجنوں مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک کام کرنیوالی ٹرینیں بھی جواب دے گئی ہیں۔

    درجہ حرارت بڑھنے سے نظام مواصلات بری طرح متاثر ہوا ہے۔ آج سے موسم بہتر ہونے کا امکان اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    بیلجیئم کے دو صوبوں ویسٹ فلاندرز اور ہینات میں کوڈ ریڈ نافذ کردیا گیا ہے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت نے تمام شہریوں خاص طور پر معمر افراد کیلئے احتیاط اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے اس کے ساتھ ہی پانی زیادہ پینے، ڈھیلے کپڑے پہننے اور گھروں میں گرمی سے بچاؤ کے انتظامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہیٹ ویو کا تسلسل 2060 تک بڑھتا جائے گا ا قوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو زیادہ کاربن اخراج کرنے والے ممالک کے لیے ویک اپ کال ہے۔

    عالمی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق کاربن اخراج میں اضافہ نہ روکا گیا تو موسمیاتی شدت مزید بڑھے گی سب سے زیادہ کاربن اخراج کرنے والے ایشیائی ممالک موسمیاتی شدت کا زیادہ نشانہ بنیں گے۔

  • ملائیشیا:کسٹم حکام نےہاتھی کےدانتوں سمیت کروڑوں ڈالرمالیت کےجانوروں کےاعضاء ضبط کرلئے

    ملائیشیا:کسٹم حکام نےہاتھی کےدانتوں سمیت کروڑوں ڈالرمالیت کےجانوروں کےاعضاء ضبط کرلئے

    ملائیشیا کے کسٹم حکام نے پونے دو کروڑ ڈالر مالیت کے جانوروں کے اعضاء ضبط کر لئے –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائسین کسٹم حکام نے جانوروں کے غیر قانونی اعضاء کے ساتھ ہی تقریبا ً ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کے چھ میٹرک ٹن افریقی ہاتھی کے دانت اور ایک کوئنٹل پینگولین (فلس دار مور خور) کے خول اور جانوروں کے دوسرے بہت سے غیر قانونی اعضا پر مشتمل ایک بڑی کھیپ کا پردہ فاش کیا ہے۔

    روس دنیاکوتیل بیچے:ایسا نہیں ہونے دیں‌گے:امریکہ

    اس کھیپ میں تقریبا ًچھ کوئنٹل ہاتھی کے دانت، 100 کلو پینگولین کے خول، 25 کلو گینڈے کے سینگ اور اس کے علاوہ مزید تقریبا تین کوئنٹل دیگر جانوروں کی کھوپڑیاں، ہڈیاں اور سینگ وغیرہ شامل ہیں۔

    ملائیشیا میں محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل سزولی جان نے پیر کے روز کہا کہ ہاتھی کے دانتوں کو اتنی بڑی کھیپ کی ضبطی ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

    آئندہ برس ایک کروڑ عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

    محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ تمام سامان 10 جولائی کو دریافت ہواتھا، جو افریقہ سے آنے والے ایک جہاز کے کنٹینر میں لکڑی کے درمیان چھپا کر رکھا گیا تھا جانوروں کے اسمگل شدہ ان اجزا کی آخری منزل ملائیشیا نہیں تھی اور انہیں کسی دوسرے ملک تک لے جانے کا منصوبہ تھا۔

    وائلڈ لائف ٹریڈ اینڈ ٹریفک مانیٹرنگ گروپ کی جنوب مشرقی ایشیا کی ڈائریکٹر کنیتھا کرشناسامی نے ملائیشیا کی جانب سے اس انکشاف کو ایک ”اہم ضبطی” قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ جن جانوروں کی بقا کو خطرات لاحق ہیں، ان نسلوں کے اعضاء کا اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی بار میں ضبط کیا جانا کافی تشویشناک ہے۔

    حکام نے اس ضبطی سے متعلق ابھی تک کسی گرفتاری کی کوئی بات نہیں کہی ہے۔ تاہم جس شخص نے بھی ان اشیا کو درآمد کیا تھا اس سے اور شپنگ ایجنٹ سے تفتیش جاری ہے۔

  • ٹک ٹاک پر تںخواہ کیوں بتائی،خاتون کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا

    ٹک ٹاک پر تںخواہ کیوں بتائی،خاتون کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا

    امریکا: خاتون کو ٹک ٹاک پرتنخواہ بتانے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں لیکزی لارسن نامی خاتون نے محض دو ہفتے قبل ایک ٹیکنالوجی کمپنی میں ملازمت شروع کی، صرف 2 ہفتوں میں ہی لیکزی کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے ان کی تنخواہ 70 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 90 ہزار ڈالر کردی گئی،

    آئندہ برس ایک کروڑ عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

    خاتون نے تنخواہ بڑھنے کی خوشخبری ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے لوگوں سے شیئر کی اور ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو طریقے بتانا شروع کیے کہ آپ کیا ایسا کریں کہ تنخواہ میں اضافہ ہوجائے کچھ دن بعد خاتون کے آفس کے کسی شخص نے ٹک ٹاک پر یہ ویڈیوز دیکھ لیں جس کے بعد یہ خبر ان کے باس تک پہنچ گئی جنہوں نے فوری طور پر لیکزی لارسن کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

    وعدے پورے نہ کیے تو فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو رکنیت منجمند کر دیں گے،ترک صدر

    لیکزی کے مطابق ان کے باس کو یہ خدشات لاحق تھے کہ اگر وہ اپنی تنخواہ کی تفصیلات لوگوں سے شیئر کرسکتی ہیں تو وہ یقیناً آفس کی خفیہ باتیں بھی دوسروں کو بتاسکتی ہیں لہٰذا سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسے ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

    فِچ ریٹنگز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا

  • گوگل نے پاکستان میں زلزلے کی خبر دینے والا الرٹ سسٹم متعارف کرا دیا

    گوگل نے پاکستان میں زلزلے کی خبر دینے والا الرٹ سسٹم متعارف کرا دیا

    دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں زلزلے کی خبر دینے والا الرٹ سسٹم متعارف کرادیا ۔

    باغی ٹی وی : اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک نامی یہ الرٹ سسٹم بلاقیمت ہے اوراینڈرائیڈ پلیٹ فارم کا ایک مددگار فیچر ہے جو دنیا بھر میں زلزلوں کا پتا لگاتا ہے اور لوگوں کو آگاہ کرتا ہےیہ سسٹم زلزلےکی سرگرمیوں کا پتا لگانے کے لیےفعال اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں موجود ایکسلرو میٹر (accelerometers)استعمال کرتا ہے اور سرچ اور ڈیوائس کے ذریعے براہ راست لوگوں کوزلزلے کے بارے آگاہ کرتا ہے۔

    فِچ ریٹنگز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا

    یہ سسٹم گوگل سرچ کو تقریباً فوری طور پر (near-instant)معلومات فراہم کرتا ہے جب لوگ ’زلزلہ‘ یا ’میرے نزدیک زلزلہ‘دیکھتے ہیں تو انہیں متعلقہ نتائج ملتے ہیں اور ساتھ ہی اس بارے میں مددگار وسائل کے بارے میں بھی معلومات ملتی ہیں کہ زلزلے کے بعد کیا کرنا چاہیے۔

    تیل کی پیداوار ایک کروڑ 30 لاکھ بیرل سے نہیں بڑھا سکتے،محمد بن سلمان

    ایسے صارفین جو یہ الرٹس وصول نہیں کرنا چاہتے وہ ڈیوائس کی سیٹنگ میں جا کر اسے بند بھی کر سکتے ہیں موبائل آلات پر اینڈرائیڈ ارتھ کوئیک الرٹس سسٹم 2 اقسام کے الرٹس دکھاتا ہے جن کا انحصار زلزلے کی شدت پر ہوتا ہے۔

    یہ اطلاع زلزلے کے مرکز سے فاصلے کی معلومات کے ہمراہ بھیجی جاتی ہے، الرٹ فون کے موجودہ والیوم، وائبریشن، اور ڈسٹرب نہ کریں کی سیٹنگ استعمال کرتا ہے۔

    ٹک ٹاک گوگل سرچ انجن کیلئے بھی خطرہ بن گیا

  • دانیہ شاہ نےعامر لیاقت کے ر پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست دائر کردی

    دانیہ شاہ نےعامر لیاقت کے ر پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست دائر کردی

    کراچی: مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے شوہر کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم روکنے کی اہلخانہ کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے کیس میں فریق بننے کے لیے وکیل کی خدمات حاصل کیں۔

    سندھ میں ایک اور مون سون سسٹم داخل ہونے کی پیشگوئی،کراچی میں مزید ہلکی بارش کا امکان

    دانیہ کے وکیل کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کی درخواست جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ دانیہ شاہ عامر لیاقت کی بیوہ ہیں، ان کے شوہر کی موت کی وجوہات سامنے آنا بہت ضروری ہیں۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل بینچ کے روبرو معروف اینکر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران بیوہ دانیہ شاہ نے پوسٹ مارٹم کرانے کی استدعا کردی۔ اس موقع پر عامر لیاقت کے اہل خانہ کے وکیل ضیا اعوان ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ کوئی زخم نہیں ہے جب کہ بیٹا اور بیٹی پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ بیٹا اور بیٹی کیوں پوسٹ مارٹم پر اعتراض کررہے ہیں؟ پوسٹ مارٹم کے بغیر کیسے پتا چلے گا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہوگا۔ قانون میں کسی کی مرضی نہیں چلتی-

    مہنگائی جو عمران خان کی حکومت کا ردعمل ہے ہم نے بھگتا ہے،خواجہ سعد رفیق

    اس دوران عامر لیاقت کے اہلخانہ کے وکیل ضیاء اعوان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ایک جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس رپورٹ پر عامر لیاقت کی تدفین کی اجازت دی، دوسرے مجسٹریٹ نے کسی اور کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا، عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے خلاف بیٹے اور بیٹی نے درخواست دائر کی ہے، بے نظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کیا گیا۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ آج تک سب افسوس کررہے ہیں محترمہ کا پوسٹ مارٹم نہ کرانے پر کئی کتابیں لکھ دی گئیں پوسٹ مارٹم نہ کرانے پر۔ اگر بے نظیر بھٹو شہید کا پوسٹ مارٹم ہو جاتا تو بہتر نہ ہوتا۔ جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین نے ریمارکس دیے کہ محترمہ کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوا تو پورے ملک کا پوسٹ مارٹم کردیا گیا آپ پوسٹ مارٹم نہ کرنے پر اصرار کس قانون کے تحت کر رہے ہیں۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کون سا قانون ہے، کون سے فقہ میں منع کیا گیا۔ عدالت نے ضیا اعوان سے مکالمے میں کہا کہ ہمارے سامنے قانونی اور اسلامی نکات رکھیں آپ قانونی رہنمائی نہیں کر پارہے۔

    پنجاب حکومت نے 11 ٹول پلازے ختم کر دیئے

    ضیا اعوان نے مؤقف اپنایا کہ سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ جسم پر تشدد کے نشانات ہیں سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ عامر لیاقت کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے سندھ حکومت کی بھی کوئی تیاری نہیں یہاں قانونی نکات پر کوئی بات نہیں کررہا سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ 2 مجسٹریٹس ایک ہی آرڈر نہیں کرسکتے-

    دانیہ شاہ کی والدہ نے دوران سماعت روسٹرم پر آکر کہا کہ میں عامر لیاقت حسین کی ساس ہوں عامر لیاقت حسین کی بیوی حق رکھتی ہے کہ وجہ موت پتا چلے میری بیٹی عامر لیاقت کی اہلیہ تھی عامر لیاقت حسین اتنی بڑی شخصیت تھی، وجہ موت پتا چلنا چاہیے۔

    عدالت نے دانیہ شاہ کو فریق بنانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین کو تیاری کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سب کو سنیں گے، جلدی میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ عدالت نے سماعت 28 جولائی کے لیے ملتوی کردی۔

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 65 میگاواٹ تک پہنچ گیا

  • 20 سے 26 جولائی تک ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

    20 سے 26 جولائی تک ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

    لاہور: محکمہ موسمیات نے 20 سے 26 جولائی تک ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق کل سےمون سون ہوائیں شدت کیساتھ بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ ، مردان ، فیصل آباد اور لاہور میں 20 سے 23 جولائی تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 24 سے 26 جولائی کے دوران کراچی، جامشورو، میرپورخاص، لاڑکانہ ، سکھر اوربینظیر آباد میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث پنجاب اورسندھ کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلا دھار بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نےآئندہ 2 روز کے دوران کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ عمان کی جانب بڑھ گیا ہے دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ آج بارش ہوسکتی ہے جب کہ ساحلی شہروں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری، برطانیہ میں آج بھی درجہ حرارت بلند رہنے کی وارننگ

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر حصوں میں آئندہ 3 سے 4 دن موسم خشک رہے گا جب کہ آئندہ 2 روز کے دوران کراچی میں موسم ابر آلود، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے کراچی میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور سمندی ہوائیں بھی بحال رہے گی۔

    قبل ازیں چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا تھا کہ 22جولائی کو ایک اورمون سون سلسلہ بھارت راجستھان کے راستے سندھ میں داخل ہوکربالائی سندھ پراثراندازہوسکتا ہےمون سون مکمل طورپرفعال ہے،24جولائی کو کراچی سمیت زیریں سندھ کے کچھ اضلاع میں اس کے اثرات بارش کی شکل میں نمودارہوسکتے ہیں،اس حوالے سے مذید بہترپیش گوئی آنے والے دنوں میں ممکن ہوگی۔

    سری لنکا کے قائم مقام صدر نے ملک میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کردی

    شہر میں گزشتہ دوروز کے دوران سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 68ملی میٹرریکارڈ ہوئی،ابرآلودموسم کی وجہ سے شہرکےدرجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جناح ٹرمینل پر3.4 ملی میٹر،اولڈ ائیرپورٹ 2.6ملی میٹر،مسرور بیس میں 1.5 ملی میٹر،گلشن حدید اورقائدآباد میں 1ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

    بارش کا سسٹم کراچی کے جنوب مغرب میں شمالی بحیرہ عرب کے وسطی حصوں میں ہے،سسٹم کے مرکزمیں زیادہ سے زیادہ ہوا 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،سسٹم مغرب کی طرف عمان کے ساحل کی جانب بڑھےگا۔

    بلوچستان کے مختلف اضلاع لسبیلہ، اتھل، سونمیانی، اورماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی،تربت، آواران اور کیچ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،تیز بارشوں کے سبب پسنی، گوادر، جیوانی، تربت، آواران اور کیچ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے پر سیلاب آسکتا ہے۔

    گھا نا میں جان لیوا ماربرگ وائرس کے اولین کیسز کی تصدیق

  • اسنیپ چیٹ نے اپنا ویب ورژن جاری کردیا

    اسنیپ چیٹ نے اپنا ویب ورژن جاری کردیا

    سوشل میڈیا ایپلیکیشن اسنیپ چیٹ نے بالآخر اپنا ویب ورژن جاری کردیا ۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسنیپ چیٹ نے فی الحال یہ سہولت امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے لیے متعارف کروائی ہے جس کے تحت صارفین اب اپنے لیپ ٹاپ پر بھی دوستوں کو پیغامات بھیج سکیں گے، ساتھ ہی تصاویر اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے۔

    ٹک ٹاک گوگل سرچ انجن کیلئے بھی خطرہ بن گیا

    اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسنیپ چیٹ ارادہ رکھتا ہے کہ اس ورژن کو پوری دنیا میں متعارف کروانے سے قبل اسے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، فرانس اور جرمنی میں بھی لانچ کروایا جائے جلد ہی یہ فیچر پاکستان اور بھارت کے لیے بھی متعارف کرادیا جائے گا۔

    اسنیپ چیٹ کے ویب ورژن کے ذریعے آپ ناصرف پیغامات اور تصاویر بھیج سکیں گے بلکہ ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے، اس کے علاوہ آپ کو ڈیسک ٹاپ پر وہ تمام فیچرز میسر ہوں گے جو آپ موبائل پر استعمال کرتے ہیں۔

    فِچ ریٹنگز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا

    ایپ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تمام پروڈکٹس کی طرح ہماری ٹیم نے ویب کے لیے اسنیپ چیٹ پرائیویسی مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی ہے, ہم نے یہ ایک منفرد پرائیویسی اسکرین کے ساتھ لانچ کیا ہے جو کچھ اور کام کرنے پر اسنیپ چیٹ کی وِنڈو کو چُھپا دے گی-

    ویب ورژن کیسے لاگ اِن کریں؟

    اسنیپ چیٹ کے ویب ورژن تک رسائی کے لیے سب سے پہلے ڈیسک ٹاپ پر web.snapchat.com کھولنا ہوگا، اس میں اب اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ ڈالنا ہوگا جس کے بعد موبائل پر تصدیقی پیغام موصول ہوگا ایک بار صارف لاگ ان ہوگیا تو پھر باآسانی تمام فیچر تک رسائی حاصل کرسکے گا۔

    نجومی خاتون بابا وانگا کی 2022 میں کی گئی پیشگوئیوں میں 2 پوری ہو گئیں

    واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ نے حال ہی میں اسنیپ چیٹ+ پریمیئم ٹیئر اضافی لیکن مصنوعی فیچرز کے ساتھ جاری کیا تھا ان فیچرز میں ایپ کے نشان کے اسٹائل میں تبدیلی، یہ دیکھنا کہ کس نے اسٹوری دوبارہ دیکھی اور اپنےکسی دوست کو ’بی ایف ایف‘ بنانا اور ان کو اپنی چیٹ ہسٹری میں سب سے اوپر پِن کرنا شامل تھا۔

    سعودی عرب میں امریکی صدر کا استقبال،سرخ کارپٹ کی جگہ بنفشی کارپٹ کیوں بچھائے گئے؟

  • آئندہ برس ایک کروڑ عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

    آئندہ برس ایک کروڑ عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

    سعودی عرب حکام کے مطابق آئندہ سال عمرہ زائرین کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ ڈاٹ نیٹ” کے مطابق سعودی حکام کے مطابق حج وعمرہ پرکام کرنے والے تمام ادارے اس ہدف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں بیرون ملک ایجنٹوں کو تیار کیا گیا ہے جبکہ تمام غیر ملکی ایجنٹوں کو آن لائن سسٹم سے جوڑ دیا گیا ہے۔

    فِچ ریٹنگز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کر دیا

    سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج وعمرہ کے نائب سربراہ ہانی بن علی العمیری نے کہا کہ گروپوں میں میں آنے والوں کے لیے ’B2B‘ نظام متعارف کرایا گیا ہے جبکہ انفرادی طور پر آنے والے ’B2C‘ نظام سے جوڑ دیئے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ اندرون ملک عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے 500 کمپنیاں کام کریں گی جن میں تربیت یافتہ افراد بھرتی ہیں وزارت حج سے اجازت یافتہ 2 ہزار سے زیادہ ایجنٹوں کو اجازت نامہ جاری ہوا ہے جو تمام ممالک میں کام کریں گے عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 68 کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جن کی جدید بسوں کے ذریعہ زائرین کو منتقل کیا جائے گا-

    یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری، برطانیہ میں آج بھی درجہ حرارت بلند رہنے کی وارننگ

    انہوں نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 1900 ہوٹلوں کو بھی تیار کیا گیا ہے جو مختلف کیٹگریز میں رہائش کی سہولتیں فراہم کریں گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ عمرہ موسم کا آغاز یکم محرم الحرام 1444ھ سے ہو گا-

    ہانی بن علی العمیری کے مطابق اسی طرح وزارت حج و عمرہ کی نگرانی میں 34 پورٹل سے عمرہ پیکیجز اور خدمات متعارف ہوں گے عمرہ پیکیجز خریدنے کے لیے ویزا اور ماسٹر کارڈ کے علاوہ چند بینکوں کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے-

    ٹک ٹاک گوگل سرچ انجن کیلئے بھی خطرہ بن گیا

  • وعدے پورے نہ کیے تو فن لینڈ اور سویڈن  کی نیٹو رکنیت منجمند کر دیں گے،ترک صدر

    وعدے پورے نہ کیے تو فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو رکنیت منجمند کر دیں گے،ترک صدر

    فن لینڈ اور سویڈن نے انسداد دہشت گردی سے متعلق اپنے وعدے پورے نہ کیے تو ترکی ان دونوں کی معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کی رُکنیت کے لیےدرخواست منجمد کر دے گا۔

    باغی ٹی وی : ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ میں ایک بارپھرباورکرانا چاہتا ہوں کہ اگر سویڈن اور فن لینڈ نے نیٹو کی رکنیت کے لیے ہماری شرائط پوری نہیں کیں تو ہم اس عمل کو روک دیں گےان کے خیال میں ’’سویڈن فی الحال اچھا امیج نہیں دکھا رہا ہے۔

    برطانوی ارکان پارلیمنٹ بورس جانسن کی حکومت کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔

    سویڈن اور فن لینڈ نے نیٹو کی رکنیت کے ذریعے اپنی سلامتی بڑھانا چاہتے ہیں اور یوکرین پر روس کے حملے کے ردعمل میں نیٹو نے کئی دہائیوں سے جاری فوجی عدم صف بندی کا خاتمہ کیا ہے اور ان دونوں ممالک کو رکنیت دینے کی پیش کش کی ہے۔

    ترکی نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ اسے دونوں ممالک کے نیٹو میں شمولیت پراعتراضات ہیں تاہم تینوں ممالک نے گذشتہ ماہ ایک معاہدے پردست خط کیے تھے۔اس میں فن لینڈ اورسویڈن کی نیٹو کی رُکنیت کے لیے درخواست کی حمایت کی تصدیق کی گئی تھی اورانہوں نے سلامتی اور انسداد دہشت گردی میں تعاون پر اتفاق کیا تھا۔

    افغانستان: صوبہ پکتیکا کے ضلع گیان میں زلزلہ،10 افراد زخمی

  • مہنگائی جو عمران خان کی حکومت کا ردعمل ہے ہم نے بھگتا ہے،خواجہ سعد رفیق

    مہنگائی جو عمران خان کی حکومت کا ردعمل ہے ہم نے بھگتا ہے،خواجہ سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوا بازہ اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم پوچھتے ہیں اسے کب تک لاڈلا رکھا جائے گا الیکشن کمیشن کیوں نہیں فیصلہ سنا رہا فارن فنڈنگ کا؟-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوا بازی اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ڈی ایم اجلاس سے قبل ماڈل ٹاون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیلاب آنے کا کہا جا رہا ہے یہ پی ٹی آئی کی سیٹیں تھیں جن میں سے 5 ہم نے جتیں ہیں مسلم لیگ ن ووٹ بینک برقرار رہا ہے ووٹرز کو ٹھیک طرح جوڑ نہیں سکے-

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی جو عمران خان کی حکومت کا ردعمل ہے ہم نے بھگتا ہے ہمارے کپڑے بھی اس وجہ سے میلے ہوئے ہیں سیاست دانوں کی کھال بہت موٹی ہوتی ہے عمران خان کے فتنے کو انجام تک پہنچائیں گے-

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب حکومت کے لیے فائٹ بیک کریں گے ہم پوچھتے ہیں اسے کب تک لاڈلا رکھا جائے گا الیکشن کمیشن کیوں نہیں فیصلہ سنا رہا فارن فنڈنگ کا؟ پارٹی سے کہوں گا کہ بولیں بات کریں ہمیں بھی اب بولنے دیں بات کرنے دیں ایسا نہیں ہو سکتا کہ وزارت کی وجہ سے ہم چپ بیٹھے رہیں-

    انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمیں کہا گیا کہ قیمتیں بڑھائیں, دوسری طرف الیکشن میں دھکیل دیا گیا میں نہیں سمجھتا کہ الیکشن میں انہیں کوئی مدد ملی ہو اس کا تو کوئی کاروبار نہیں اس کو کون پیسے دیتا ہے یہ انصاف کی کون سی قسم ہے, اداروں کو بھی فیصلہ کرنا ہوگا سیٹیں اس کی تھیں امیدواروں کا مسئلہ تھا-