Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ڈیسک ٹاپ ورژن: موبائل انٹر نیٹ کے بغیرکمپیوٹر کی مدد سے واٹس ایپ کال کرنے کا طریقہ

    ڈیسک ٹاپ ورژن: موبائل انٹر نیٹ کے بغیرکمپیوٹر کی مدد سے واٹس ایپ کال کرنے کا طریقہ

    فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے حال ہی میں ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے آڈیو ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرائی۔

    باغی ٹی وی :واٹس ایپ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اب صارفین بڑی اسکرین پر چیٹ کے ساتھ ویڈیو اور آڈیو کالنگ کی سہولت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

    واٹس ایپ نے براؤزر اور ڈیسک ٹاپ پر آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروادیا

    کمپنی نے صارفین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کمپیوٹر سے کی جانے والی کالز بھی اینڈ ٹو اینڈ انگرپٹڈ کے تحت کی جائیں گی یعنی بالکل محفوظ ہوں گی۔

    لہذا ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے صارفین کو ونڈو 1064 بٹ ورژن 1903، ایپل ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کی سہولیات حاصل کرنا ہو گی۔

    واٹس ایپ کی جانب سے فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین نے سوال کرنا شروع کیے کہ جب اُن کے موبائل میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہوگی تو وہ کمپیوٹر کی مدد سے کس طرح کال کرسکیں گے۔


    تاہم اب ڈبلیو اے بیٹا انفو نے اپنی ٹوئٹ میں صارفین کے ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر دوران کال صارف کے موبائل میں انٹرنیٹ چلنا بند ہوجاتا ہے تب بھی کمپیوٹر پر کال منقطع نہیں ہوگی بلکہ اس پر معمول کے مطابق ہوتی رہے گی۔

    تاہم اس کے لیے ونڈوز 10 اور واٹس ایپ کے اپ ڈیٹڈ ورژن کی ضرورت ہے اگر کوئی لیپ ٹاپ استعمال کررہا ہے تو اُسے ہیڈ فون کی ضرورت نہیں لیپ ٹاپ میں مائیک اور اسپیکر کا ہونا لازمی ہے۔

    جبکہ اس کے بر عکس عام کمپیوٹر پر استعمال کرنے والے صارف کو مائیک والے ہیڈ فون کی ضرورت ہوگی اگر کوئی صارف ویڈیو کال کرنا چاہتا ہے تو اُسے عام کمپیوٹر میں علیحدہ سے کیمرا لگانا ہوگا اسی طرح لیپ ٹاپ سے ویڈیو کالنگ کرنے کے لیے بلٹن کیمرا ہونا بھی لازمی ہے۔

    واٹس ایپ کا صارفین کے لئے نیا فیچرمتعارف

    واٹس ایپ کی ویڈیوز شئیرکرتے ہوئےغیر ضروری آوازوں کو میوٹ کرنے سے صارفین کی متعلق آگاہی

    واٹس ایپ صارفین ماہانہ کتنے میسجز اور کالز کرتے ہیں ڈیٹا جاری

    واٹس ایپ کا فیس بک طرز کا ’سائن آؤٹ‘ فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

    واٹس ایپ کا صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع

    ایک فون میں دو واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنے کا طریقہ

  • صرف عمران خان ہی تمام تر مشکل ٹاسک کو پُراعتماد طریقے سے پورا کرسکتے ہیں   فرحان سعید

    صرف عمران خان ہی تمام تر مشکل ٹاسک کو پُراعتماد طریقے سے پورا کرسکتے ہیں فرحان سعید

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ یہ سفر اور ٹاسک دونوں ہی بہت مشکل ہیں لیکن صرف عمران خان ہی ہے جو ان تمام تر مشکل ٹاسک کو پُراعتماد طریقے سے پورا کرسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے جس پر جہاں پی آتی آئی کے سپورٹرز خوشی سے نہال ہیں وہیں شوبز ستارے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کو مبارکبادیں دے رہیں ہیں –

    اعتماد ووٹ میں وزیراعظم عمران خان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرحان سعید نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ یہ پہلی بار نہیں تھا اور نہ ہی یہ آخری ہوگا۔


    گلوکار نے لکھا کہ یہ سفر اور ٹاسک دونوں ہی بہت مشکل ہیں لیکن صرف عمران خان ہی ہے جو ان تمام تر مشکل ٹاسک کو پُراعتماد طریقے سے پورا کرسکتے ہیں۔

    اُنہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کی آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے جو کام کرنا ہے، ہم وہ عمران خان کے ساتھ کریں گے کیونکہ ہم سب نے عمران خان کا خواب دیکھا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے-

    وینا ملک کی عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد

    وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر سرخرو، اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    اعتماد کا ووٹ وزیراعظم کیسے لیں‌ گے؟

    اعتماد کا ووٹ، کتنے اراکین ایوان میں پہنچ گئے؟ سب کو وزیراعظم کا انتظار

  • سری دیوی اپنی بیٹی جھانوی کپور کو فلموں میں لانے کی کیوں مخالف تھیں؟

    سری دیوی اپنی بیٹی جھانوی کپور کو فلموں میں لانے کی کیوں مخالف تھیں؟

    جھانوی کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی والدہ آنجہانی بھارتی اداکارہ سری دیوی ابتدا میں اپنی بیٹی کو فلم کی دنیا میں لانے کے خلاف تھیں۔

    باغی ٹی وی : لیجنڈری اداکارہ کی اس بیٹی جھانوی کپور نے اب تک دو فلموں میں کام کیا ہے اور جن میں ایک دھڑک اور ایک گنجن سکسینا ہے اور یہ دونوں ہی فلمیں کامیاب رہی ہیں علاوہ ازیں انھوں نے زویا اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلیکس فلم گھوسٹ اسٹوری میں بھی کام کیا ہے۔

    لیکن دوسری جانب اس نوجوان ادکارہ سے متعلق کہا جارہا ہے کہ ان کی والدہ انہیں فلموں میں نہیں لانا چاہتی تھیں۔

    جولائی 2018 میں جھانوی کی فلم دھڑک سے قبل وہ ووگ انڈیا کے سرورق کی زینت بنی تھیں تاہم اس دوران کرن جوہر نے ان کا ایک انٹرویو کیا تھا جس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ان کی والدہ سری دیوی انہیں فلموں میں نہیں لانا چاہتی تھیں کیونکہ والدہ کو ایسا لگتا تھا کہ میں فلم انڈسٹری میں نہیں چل پاؤں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سری دیوی کو ایسا لگتا تھا کہ میں بھولی بھالی لڑکی ہوں اسی لیے وہ چاہتی تھیں کہ ہم پرسکون زندگی گزاریں۔

    جبکہ دوسری جانب جھانوی نے بتایا تھا کہ والدہ ان کی جگہ پر ان کی بہن خوشی کو فلموں میں لانے سے متعلق پراعتماد تھیں۔

    عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواری کی ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی

    پریانکا چوپڑا اپنے منفرد لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں

  • اگر آج روبینہ دلیک اور ابھینوو کی شادی ٹوٹنے سے بچی ہے تو اُس کی وجہ صرف میں ہوں   راکھی ساونت

    اگر آج روبینہ دلیک اور ابھینوو کی شادی ٹوٹنے سے بچی ہے تو اُس کی وجہ صرف میں ہوں راکھی ساونت

    بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ میں نے روبینہ کے کہنے پر ابھینوو سے پیار کا ڈرامہ کیا تھا لیکن مجھے کیا معلوم تھا کہ میری اچھائی برائی میں بدل جائے گی-

    باغی ٹی وی : راکھی ساونت نے بگ باس کے سیزن 14 میں ایک ٹاسک کے دوران ابھینوو شکلا کو غیراخلاقی طور پر تنگ کیا تھا جس پر ابھینوو نے راکھی کو ایسی حرکت دوبارہ کرنے سے منع کیا تھا لیکن جب روبینہ کو یہ بات معلوم ہوئی تو اُنہوں نے غصے میں راکھی پر گندا پانی پھینک دیا تھا۔

    تاہم اب راکھی ساونت کا اس واقعے کے بارے میں کہنا ہے کہ میں نے روبینہ کے کہنے پر ابھینوو سے پیار کا ڈرامہ کیا تھا لیکن مجھے کیا معلوم تھا کہ میری اچھائی برائی میں بدل جائے گی مجھے نہیں پتہ کہ روبینہ نے میرے اوپر گندا پانی کیوں پھینکا-

    تفصیلات کے مطابق راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ابھیننو شکلا بالکل پسند نہیں ہیں اور نہ ہی مجھے اُن سے کبھی محبت ہوئی ہے۔

    راکھی ساونت نے کہا کہ میں جب بگ باس 14 کے گھر میں آئی تو میں نے دیکھا کہ ابھینوو اور روبینہ کے ازدواجی تعلقات خراب چل رہے ہیں اور بطورِ کنٹسٹنٹ ابھینوو نہایت ہی بورنگ بھی تھا۔

    بھارتی اداکارہ و ڈانسر نے کہا کہ یہ سب دیکھنے کے بعد میں نے روبینہ سے کہا کہ کیا میں تمہارے شوہر ابھینوو کو ایک دلچسپ کنٹسٹنٹ بنانے کی کوشش کروں؟ جس پر روبینہ نے کہا ہاں تمہیں جو کرنا ہے تُم وہ کرو تو میں نے روبینہ کے کہنے پر ابھینوو سے پیار کا ڈرامہ کیا تھا لیکن مجھے کیا معلوم تھا کہ میری اچھائی برائی میں بدل جائے گی۔

    راکھی ساونت نے کہا کہ’میں راکھی ہوں، اگر کوئی مجھے ہاتھ بھی لگائے تو میں چیخ اُٹھتی ہوں لیکن روبینہ نے ایک چھوٹی سی بات پر مجھ پر گندا پانی پھینکا لیکن میں خاموش رہی کیونکہ میں بگ باس، سلمان خان اور اپنے عوام سے انصاف چاہتی تھی میں چاہتی تھی، بگ باس اور سلمان خان مجھے بتائیں کہ میں نے کہاں غلطی کی کہ مجھ پر پانی پھینکا گیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ اگر آج روبینہ اور ابھینوو کی شادی ٹوٹنے سے بچی ہے تو اُس کی وجہ صرف میں ہوں کیونکہ اگر میں پیار کا ڈرامہ نہیں کرتی تو روبینہ کے دل میں اپنے شوہر کے لیے محبت نہ جاگتی۔

    راکھی ساونت نے مزید کہا کہ میں بگ باس کے گھر اور اُس سے جُڑی ہوئی تمام یادوں کو بہت زیادہ مس کرتی ہوں۔

    جبکہ دوسری جانب بگ باس 14 کی فاتح روبینہ دلیک نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ انہیں اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے کیونکہ راکھی نے اپنی حدیں عبور کر ڈالی تھیں، یا یہ کہا جاسکتا ہے کہ انہوں نے کسی مقصد سے یہ سب کچھ کیا۔

    روبینہ کا کہنا تھا کہ مجھے راکھی ساونت کے رویئے سے شدید تکلیف ہوئی تھی کیونکہ میرا شوہر میرا فخر ہے۔

    پیسے لے کر بگ باس کا فائنل کیوں چھوڑا؟ راکھی نے وجہ بتا دی

    بگ باس سیزن 14 کا ٹائٹل اداکارہ ربینہ دلیک نے اپنے نام کر لیا

    کون ہو گا بگ باس کے سیزن 14 کا فاتح؟

    سلمان خان بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کا کتنا معا وضہ لیں گے؟

  • ہیما مالنی سمیت متعدد بھارتی فنکاروں نے کورونا ویکسین لگوالی

    ہیما مالنی سمیت متعدد بھارتی فنکاروں نے کورونا ویکسین لگوالی

    بالی وڈ کی ماضی کی مقبول ترین اداکارہ اوربی جے پی (بھارتی جنتیا پارٹی) کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی ،اداکار سیف علی خان اور اداکار راکیش روشن سمیت متعدد بالی وڈ شخصیات نے عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین لگوا لی۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ ہیما مالنی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں جس میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اور کورونا ویکسین لگوا رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کوپر اسپتال سے عوام کے ساتھ کورونا ویکسین لی ہے۔


    بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن کے والد راکیش روشن اوروالدہ پنکی روشننے بھی حال ہی میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی ہے۔اس ضمن میں راکیش روشن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویکسین لگواتے ہوئے اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ دونوں بھارتی اداکار سیف علی خان اور کمل حسن کو ویکسینیشن سینٹر کے باہر دیکھا گیا جہاں انہوں کورونا کی ویکسین لگوائی تھی۔

    واضح رہے کہ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 57 ہزار 584 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 73 ہزار 761 ہو گئی۔

    دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 62 لاکھ 91 ہزار 845 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 83 ہزار 173 ہو گئیں۔

  • ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج نے 57 سال کی عمر میں 26 سالہ گرل فرینڈ سے  پانچویں  شادی کرلی

    ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج نے 57 سال کی عمر میں 26 سالہ گرل فرینڈ سے پانچویں شادی کرلی

    آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج نے 57 سال کی عمر میں 26 سالہ گرل فرینڈ سے پانچویں شادی کرلی۔

    باغی ٹی وی :نکولس کیج کی نئی اہلیہ ریکو شیباتا ان کے سب سے بڑے بیٹے سے چار سال چھوٹی ہیں اور دونوں کی ملاقات ایک سال قبل جاپان میں ہوئی تھی۔

    لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں 16 فرور شادی کی سادہ سی تقریب منعقد ہوئی جس میں محدود تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی –

    شادی میں شرکت کرنے والے محدود مہمانوں میں نکولس کیج کی سابقہ اہلیہ اور بیٹے نے بھی شرکت کی۔

    نکولس کیج نے بیان میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے اور ہم بہت خوش ہیں۔

    خیال رہے کہ ہالی وڈ اداکارکی پہلی شادی 1995 اور چوتھی شادی 2019 میں ہوئی تھی۔

  • کینیڈین موٹر سائیکلسٹ اور بلاگر روزی گیبریل نے پاکستانی بلاگر عدیل عامر کے ساتھ  شادی کر لی

    کینیڈین موٹر سائیکلسٹ اور بلاگر روزی گیبریل نے پاکستانی بلاگر عدیل عامر کے ساتھ شادی کر لی

    گزشتہ سال دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی کینیڈین موٹر سائیکلسٹ اور بلاگر روزی گیبریل نے پاکستانی بلاگر عدیل عامر کے ساتھ شادی کر لی-

    باغی ٹی وی:ویڈیوز اینڈ فوٹو ایپلیکیشن انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر روزی نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا-

    روزی نے اپنی پوسٹ کے طویل کیپشن میں لکھا کہ میں اب شادی شدہ ہوں! میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں پاکستان آؤں گی اور مجھے اس ملک سے پیار ہوجائے گا، ناصرف اس ملک اور اس کے عوام سے بلکہ خاص طور پر ایک خاص شخص سے بھی۔

    کینیڈین بلاگر نے لکھا کہ میں نے پوری زندگی جس کی تلاش کی وہ مجھے مل گیا ہے، میرا ہمسفر اور میرا سب سے بہترین دوست۔

    اُنہوں نے لکھا کہ پاکستان آنے سے پہلے، میں نے کسی کو ڈھونڈنے کی اپنی ضرورت ختم کردی تھی اور میں نے خدا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا کہ اگر مجھے اپنی باقی زندگی صرف اسی کے لیے گزارنی ہے اور اپنے آپ سے پیار کرنا ہے تو میری زندگی میں کوئی ایسا شخص بھیجو جو صرف میرا ہو۔

    روزی نے لکھا کہ مجھے ناصرف اپنا ہمسفر ملا بلکہ میں نے اُس میں اپنا بہترین دوست بھی پایا، یہ وہ شخص ہے جس کو میں سب سے زیادہ پسند کرتی ہوں اور بےتحاشہ محبت کرتی ہوں۔

    روزی نے لکھا کہ ایسا شخص جس کو میں ہر ایک بات کسی بھی جھجھک کے بغیر بتا سکتی ہوں اور جو مجھے روزانہ بہتر انسان بنا رہا ہے وہ جو مجھ سے غیر مشروط محبت کرتا ہے، وہ شخص جو میری زندگی کو روشن کرتا ہے اور مجھے ہر دن اپنی محبت اور اعمال سے متاثر کرتا ہے، وہ شخص جو روزانہ میری تعریف کرتا ہے۔

    اُنہوں نے اپنے شو ہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ خدا نے میرے شوہر کے روپ میں مجھے زندگی کا سب سے بہترین تحفہ دیا ہے۔


    واضح رہے کہ طویل وقت پاکستان میں گزارنے والی کینیڈین ٹریول بلاگر روزی گیبرئیل نے گزشتہ برس اسلام قبول کرنے کا اعلان کیاتھا انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ 2019 ان کی زندگی کے مشکل ترین سالوں میں سے ایک تھا لیکن زندگی کے تمام چیلنجز نے انہیں آج اس نقطے پر پہنچا دیا ہے گزشتہ ایک دہائی سے مسلم ممالک میں سفر کے دوران انہوں نے دیکھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے۔

  • بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں کی جانےوالی غلطیاں

    بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں کی جانےوالی غلطیاں

    آنجہانی ہدایتکا و پروڈیوسر یش چوپڑا کے بیٹے ادیتیہ چوپڑا نے 1995 میں ڈائریکشن کی دنیا میں قدم رکھا اور پہلی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ ڈائریکٹ کی جو فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی جو آج تک تھیٹر میں دکھائی جارہی ہے اس فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

    باغی ٹی وی : ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کو ہندی سنیما کی بہترین رومانوی فلم سمجھا جاتا ہے جس میں شاہ رخ خان اور کاجول کی اداکاری کو مداحوں نے خوب سراہا تھا تاہم اس فلم میں بھی چند ایسی غلطیاں تھیں جو شاید فلم بینوں کی نظر سے بچ نکلیں۔

    ان ہی میں سے کچھ غلطیوں کی نشاندہی بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے فلم کے اس سین میں جب شاہ رخ خان (راج) کاجول (سمرن) سے ملنے گاؤں آتے ہیں اور سرسوں کے کھیت میں کھڑے ہوتے ہیں تو اس وقت کاجول کو پہلے سین میں جس کھیت میں کھڑا دکھایا گیا اس میں سرسوں کے پھول موجود نہیں تھے

    جبکہ اگلے سین میں جب وہ شاہ رخ کے پاس جاتی ہیں تو پورے کھیت میں سرسوں کے پھول لہراتے نظر آرہے ہیں۔

    اس کے علاوہ ایک اور غلطی کی نشاندہی کی گئی جو فلم کی آخری سین یعنی کلائمیکس سے متعلق ہے۔

    فلم کے دوسرے حصے میں کہانی پنجاب کے گرد گھومتی ہے تاہم آخری سین میں جب کاجول (سمرن) کی باؤجی وہ تاریخی ڈائیلاگ کہتے ہیں ’جا سمرن جی لے اپنی زندگی‘ تو پیچھے اسٹیشن کے بورڈ میں آپٹا ریلوے اسٹیشن لکھا نظر آرہا ہے۔ آپٹا ممبئی سے 60 کلو میٹر دور ایک چھوٹا سا ریلوے اسٹیشن ہے جہاں فلم کا کلائمیکس شوٹ کیا گیا تھا-

    بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلمیں جو سلمان خان نے ٹھکرا دیں تھیں

    پاکستانی فلموں ڈراموں میں اداکاری کرنے والے ناموربھارتی فنکار

  • بگ باس سیزن 14 کی چیلنجرز کھلاڑی عرشی خان کی بالی وڈ میں انٹری

    بگ باس سیزن 14 کی چیلنجرز کھلاڑی عرشی خان کی بالی وڈ میں انٹری

    بھارت کے معروف ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 14 میں بطورچیلنجرز قدم رکھنے والی کھلاڑی عرشی خان چھوٹی اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب بالی وڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عرشی خان نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ اب بالی وڈ کی فلم میں اداکاری کریں گی-

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رشی خان نے بتایا کہ وہ بالی وڈ کی فلم میں ایک گاؤں کی لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے ڈیبیو کریں گی جو کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر مبنی ہے۔

    عرشی خان کا کہنا تھا کہ میں اس پروجیکٹ کے لیے بے حد خوش ہوں میں جس ہدایت کار کے ساتھ کام کر رہی ہوں انہوں نے ہی مجھے اس کردار کے لیے منتخب کیا ہے اور لوگ مجھے بالکل مختلف روپ میں دیکھیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عرشی خان بگ باس کے سیزن 11 میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں اورمتعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • رحمت اجمل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

    رحمت اجمل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل رحمت اجمل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : رحمت اجمل کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے زندگی کے سب سے خاص موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ رحمت اجمل کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے جوڑے کے رنگ سے ملتی جُلتی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔

    دوسری جانب ابھی تک رحمت اجمل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی ہے تاہم اُنہوں نے اس حوالے سے کچھ انسٹا گرام پر اسٹوریز شیئر کیں۔


    اس سے قبل رحمت اجمل نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔ رحمت اجمل نے مایوں کی تقریب کی مناسبت سے معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا تیار کیا گیا پیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’عائشہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی رحمت اجمل نے گزشتہ برس ایک سادہ تقریب میں طیب سلیم کے ساتھ لاہور میں منگنی کی۔

    اداکارہ رحمت اجمل کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی خوبصورت تصاویر وائرل