Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے  اداکار شان شاہد

    وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اداکار شان شاہد

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اور سینئیر اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ پاکستان کے لیے کھڑے ہیں تو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔


    شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شاید میرا ووٹ پارلیمنٹ میں گنتی میں نہ ہو لیکن آپ اور پاکستان کے لیے میری دعائیں ہمیشہ سنی گئی ہیں۔

    اداکار نے لکھا کہ خدا کی عدالت میں میرا ووٹ بھی گِنا جائے گا اور میری دُعا بھی جائے گی آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پر 178 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر سرخرو، اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    اعتماد کا ووٹ وزیراعظم کیسے لیں‌ گے؟

    اعتماد کا ووٹ، کتنے اراکین ایوان میں پہنچ گئے؟ سب کو وزیراعظم کا انتظار

  • کنگنا رناوت کا فلم کے لئے آرمی ٹریننگ لینے کا دعویٰ

    کنگنا رناوت کا فلم کے لئے آرمی ٹریننگ لینے کا دعویٰ

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے دعوی کیاہے کہ انہوں اپنی آنےوالی تیجاس فلم کی شوٹنگ کے لئے فوجی تربیت لی تھی-

    باغی ٹی وی : اپنے متنازع اور بے باک بیانات کے باعث خبروں کی زینت اور تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی آنے والی فلم تیجاس کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آرمی ٹریننگ لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

    کنگنا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں جال پر چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ فوجی تربیت اور کئی اسپورٹس ایڈونچر کی خاصیت ہے۔

    اداکارہ نے ویڈیو کے ہمراہ کیپشن میں فوجی تربیت کا ذکر کیا اور لکھا کہ حسد کرنے والے لوگ آپ کو گرانے کی ہمیشہ کوشش کریں گے تاہم ہمیں بلندی کی طرف بڑھنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس ٹوئٹر پر فلم فیئر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تیجاس‘ کا پوسٹر شیئر کیا گیا تھا جس میں اداکارہ کو جیٹ طیارے کے پاس بھارتی فضائیہ کا یونیفارم پہنے کھڑا دیکھا گیا تھا۔

  • واٹس ایپ نے براؤزر اور ڈیسک ٹاپ پر آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروادیا

    واٹس ایپ نے براؤزر اور ڈیسک ٹاپ پر آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروادیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے براؤزر اور ڈیسک ٹاپ پر آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروایا ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیچر کی سہولت ابھی انفرادی صارفین کے لیے ونڈو PCs اور Mac-Os پاورڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے جس کا مطلب یہ ہے صارفین ڈیسک ٹاپ پر فی الحال گروپ وائس اور ویڈیو کالز نہیں کر پائیں گے۔

    تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں گروپ وائس اور ویڈیو کالز کے فیچر کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے صارفین کو ونڈو 1064 بٹ ورژن 1903، ایپل ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کی سہولیات حاصل کرنا ہو گی۔


    کمپنی نے اپنے ٹوئٹر اپنے ٹوئٹ میں یہ سہولت حاصل کرنے کے لئے لنک بھی شئیر کیا جسے ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت ست استفادی حاصل کیا جا سکتا ہے-

    اس کے علاوہ وائس کال کے لیے آپ کے پاس آڈیو آؤٹ پٹ ڈیوائس اور مائیکرو فون جب کہ ویڈیو کال کے لیے آپ کو کیمرہ، کمپیوٹر اور فون پر ایک فعال انٹرنیٹ کنیکشن کی ضرورت ہوگی۔

    فیچر استعمال کرنے کا طریقہ
    1: جس نمبر پر آپ آڈیو کال کرنا چاہتے ہیں اس نمبر پر انفرادی چیٹ کھولیں۔

    2: وائس کال آئیکون پر کلک کریں

    ڈیسک ٹاپ پر وائس کال ریسیو کرنے کا طریقہ
    1: کال ریسیو کرنے کے لیے Accept کال پر کلک کریں۔

    2: اگر آپ کال نہیں اٹھانا چاہتے تو decline cal پر کلک کریں

    ڈیسک ٹاپ پر آڈیو سے ویڈیو کال پر سوئچ کرنے کا طریقہ
    1: دوران کال کیمرہ اوپر اٹھائیں

    2:کیمرہ آئیکون پر کلک کریں

    3: اگر آپ کا کانٹیکٹ سوئچ قبول کرتا ہے تو آڈیو کال ویڈیو کال میں تبدیل ہو جائے گی۔

    واٹس ایپ کا صارفین کے لئے نیا فیچرمتعارف

    واٹس ایپ کی ویڈیوز شئیرکرتے ہوئےغیر ضروری آوازوں کو میوٹ کرنے سے صارفین کی متعلق آگاہی

    واٹس ایپ صارفین ماہانہ کتنے میسجز اور کالز کرتے ہیں ڈیٹا جاری

    واٹس ایپ کا فیس بک طرز کا ’سائن آؤٹ‘ فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

    واٹس ایپ کا صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع

    ایک فون میں دو واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنے کا طریقہ

  • زمین کے قریب سے گزرنےوالا پیرس کے ایفل ٹاور سے بھی بڑا 1115 فٹ سیارچہ

    زمین کے قریب سے گزرنےوالا پیرس کے ایفل ٹاور سے بھی بڑا 1115 فٹ سیارچہ

    ایک ہزار ایک سو پندرہ فٹ بڑا 99942 نامی سیارچہ زمین کے قریب سےگزر گیا۔

    باغی ٹی وی :ماہرین کے مطابق سیارچہ سطح زمین سے 10.4 ملین میل کے فاصلے سے گزرا جو کہ زمین اور چاند کے درمیان فاصلے کے 44 بار بنتا ہے –

    ماہرین کا کہنا ہے کہ 99942 اپوفس نامی سیارچہ پیرس کے ایفل ٹاور سے بھی بڑا یعنی 1115 فٹ کا ہے اور اس کی چوڑائی فٹبال کے 4 گراؤنڈز کے برابر ہے اگر یہ سیارچہ زمین سے ٹکرا جاتا تو 88 کروڑ ٹن بارودی مواد کے بیک وقت دھماکے کے برابر تباہی ہوتی۔

    ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سائز کا اگلا سیارچہ اپریل 2029 میں زمین سے 19000 میل کے فاصلے سے گزرے گا۔

  • جاوید اختر میری زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے  راکھی ساونت

    جاوید اختر میری زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے راکھی ساونت

    بھارتی نغمہ نگار اسکرپٹ رائٹر و مصنف جاوید اختر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بگ باس سیان 14 کی کھلاڑی راکھی ساونت کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ راکھی ساونت آئے دن صرف خبروں کی زینت بننے کے لیے نہ صرف عجیب و غریب حرکتیں کرتی رہتی ہیں بلکہ الٹے سیدھے بیانات سے بھی میڈیا کی ہیڈ لائینز بنتی رہتی ہیں-

    تاہم اب بھی راکھی ساونت کا ایک بیان بھارتی میڈیا کی زینت بنا جب انہوں نے کہا کہ معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر ان کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے-

    راکھی کے اس بیان کی تصدیق کے لیے بھارتی میڈیا نے جب جاوید اخترکا بیان لیا تو انہوں نے بھی راکھی ساونت کی بات کی تصدیق کردی۔

    جاوید اختر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ راکھی ساونت ٹھیک کہہ رہی ہیں 4 یا 5 سال پہلے ہم دونوں ایک ہی فلائٹ میں سوار تھے تو اس وقت راکھی نے اپنے بچپن کے بارے میں مجھے بتایا جس پر میں نے کہا کہ ایک دن میں تمہاری زندگی پر فلم بنانے کے لیے اسکرپٹ لکھوں گا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں دہلی کے وکاص پوری پولیس اسٹیشن میں شائلیش سری واستاوا نامی بینک کے ایک ریٹائرڈ ملازم نے راکھی ساونت اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ شائلیش سری واستاوا نے ایف آئی آر میں موقف اپنایا کہ اُنہوں نے 2017 میں مشترکہ طور پر راکھی اور اُن کے بھائی کے ساتھ ایک فلم اور ڈانس انسٹی ٹیوٹ بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے اُنہوں نے راکھی کے بھائی کو 6 لاکھ روپے دیئے تھے۔

    اُنہوں نے کہا کہ راکیش نے اُن سے 6 لاکھ روپے کی رقم لی اور اُس کے بدلے اُنہیں 7 لاکھ روپے کا ایک چیک دے دیا جو کہ جعلی دستخط کی وجہ سے باؤنس ہوگیا تھا جس کے بعد اُنہوں نے راکیش سے کئی مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ٹال مٹول کرتے رہے اور آخر کار اُن کے پیسے کھاگئے۔

    تاہم راکھی ساونت نے اُن کے اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف درج ہونے والے فراڈ کے مقدمے کو ایک بڑی سازش قرار دے دیا ہے-

    سلمان خان کے بعد سہیل خان بھی راکھی ساونت کی مدد کے لئے سامنے آ گئے

    راکھی ساونت نے اپنے خلاف درج ہونے والے فراڈ کے مقدمے کو ایک بڑی سازش قرار دیا

  • اپنا دماغ بڑا کریں اور سوچ مثبت رکھیں ہانیہ عامر کا سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ

    اپنا دماغ بڑا کریں اور سوچ مثبت رکھیں ہانیہ عامر کا سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ

    ٔپاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی تصویر میں بیوٹی فلٹر کے استعمال پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ہانیہ عامر نے کچھ روز قبل انسٹا گرام اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر انہوں نے بیوٹی فلٹر استعمال کیا ہوا تھا۔ تصویر پر سوشل میڈیا پر صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    تاہم اب ہانیہ نے اس تنقید کا لوگوں کو اپنی ایک ویڈیو میں جواب دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ جس ویڈیو پر تنقید کی جارہی تھی، اس دن بھی میں نے میک اپ کیا ہوا تھا لیکن یہاں پر نکتہ یہ ہے کہ میں اپنی بیوٹی اور اپنے اقدامات سے مطمئن ہوں لیکن آپ لوگوں کو خود پر اطمینان رکھنا چاہیے کہ آپ لوگ خود کون ہیں۔

    ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ اگر میں بیوٹی فلٹر اپنی ذات کے لیے استعمال کر رہی ہوں تو یہ عمل قابل قبول ہے لیکن اگر یہ کام معاشرے کے دباؤ میں آکر کرتی ہوں تو پھر یہ غلط بات ہوئی، تصویر پر جتنا کچھ کہا گیا اس میں ایسا کچھ نہیں تھا، میرے مطابق انسٹا گرام پر سب ٹھیک تھا لیکن پھر بھی تنقید کی گئی لہذا میں کہنا چاہتی ہوں کہ اپنا دماغ بڑا کریں اور مثبت سوچ رکھیں۔

    ہانیہ عامر نے یہ بھی کہا کہ اگر ایک تصویر پر میں نے بیوٹی فلٹر استعمال کرلیا تو لوگوں کو تنقید کرنے کا موقع مل گیا، اتنا موقع پرست مت بنیں، میں پھر بھی ایسی باتوں کا سامنا کرنا جانتی ہوں۔

  • مذہب کے معامے میں آپ تینوں بہن بھائی خاموش رہیں تو اچھا ہے ،سوشل میڈیا صارفین کی حمیمہ ملک پر تنقید

    مذہب کے معامے میں آپ تینوں بہن بھائی خاموش رہیں تو اچھا ہے ،سوشل میڈیا صارفین کی حمیمہ ملک پر تنقید

    گزشتہ دنوں پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک نے حجاب میں سابق اداکارہ نور بخاری کے ساتھ حجاب میں تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی بھر حجاب کرنے کی خواہش کا اظہار کیاتھا۔

    باغی ٹی وی : جس کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شاید اداکارہ حمیمہ ملک بھی نور کی طرح حجاب کرنا شروع کردیں۔

    اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اسٹوری میں حمیمہ ملک نے اپنی دوست اور سابق اداکارہ نور بخاری کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں نے حجاب کر رکھا تھا-

    حمیمہ ملک نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ آپ کی زندگی میں چند لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ سے کوئی توقع نہیں رکھتے ہیں لیکن آپ کا اچھا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ نور آپ بہت نورانی ہیں، میری پیاری نوری، اللہ ہمیشہ آپ پر کرم کرے۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے تحفے میں اسکارف دینے پر نور بخاری کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس خوبصورت تحفے کا شکریہ، مجھے یہ اسکارف پہننا بہت اچھا لگا، دعا ہے کہ اللہ آپ کو اپنے پیاروں میں شامل کرے۔

    ساتھ ہی حمیمہ ملک نے اپنی ایک خواہش کا اظہار کیا کہ ‘اللہ مجھے عمر بھر حجاب کرنے کی قوت دے۔

    اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اسٹوری میں "praysforNoor” اور "prayforme” کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

    حمیمہ ملک کی اسٹوری پر مداحوں نے انہیں خوب سراہا۔ تاہم بہت سے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ایک صارف نے لکھا کہ حجاب اورمذہب کے معاملے پر آپ تینوں بہن بھائی خاموش رہیں تو اچھا ہے۔

    صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے بعد کیا یہ کھلا تضاد نہیں، حجاب اور اسلام کے معاملے پرآپ تینوں بہن بھائی چپ کریں۔ آپ تینوں بہن بھائی توجہ حاصل کرنے والے لوگ ہیں لیکن یہ کام آپ مذہب کے ذریعے نہ کریں توبہتر ہے۔

  • میکا سنگھ نے اپنی شادی سلمان خان کی شادی سے مشروط کر دی

    میکا سنگھ نے اپنی شادی سلمان خان کی شادی سے مشروط کر دی

    بھارتی معروف گلوکار میکا سنگھ نے اپنی شادی کیلئے انوکھی شرط رکھ دی۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ سلطان سلمان خان نے اب تک شادی نہیں کی ہے اور ان سے شادی سے متعلق سب سے زیادہ سوال پوچھے جاتے ہیں گلوکار میکا سنگھ نے بھی اب تک شادی نہیں کی ہے لیکن اب وہ شادی کیلئے مشروط طور پر رضامند ہوگئے ہیں۔

    میکا سنگھ کا کہنا ہے کہ شادی کیلئے لڑکی کی تلاش کررہا ہوں لیکن شادی کیلئے میری شرط یہی ہے کہ سلمان خان پہلے شادی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ سلمان خان شادی کریں گے تو ہی میں شادی کروں گا۔ میکا کا کہنا تھاکہ میں بیچلر لائف کو انجوائے کررہا ہوں اور سب ہی کہتے ہیں کہ میں سلمان خان کے بعد سب سے زیادہ میری شادی کا انتظار ہے۔

    خیال رہے کہ میکا سنگھ کا بھی سلمان خان کے قریبی دوستوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

    اس سے قبل میکا سنگھ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے دوست سلمان خان کے ایک مذاق نے ان کی راتوں کی نیند اڑا دی تھی –

    میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی عادت ہے کہ وہ کسی بھی وقت کال کرلیتے ہیں چاہے رات کا ایک ہو یا 4، اسی طرح ایک رات سلمان خان نے کال کی جو میرے لیے کافی حیران کن بات تھی۔

    بھارتی گلوکار نے بتایا تھا کہ میں ان دنوں سلمان خان کی ایک فلم کے لیے گانے ریکارڈ کرارہا تھا لہذا سلمان خان نے مجھے کال کرکے کہا کہ میکا جو گانا تم نے فلم کے لیے ریکارڈ کرایاتھا میں نے بھی وہی گانا ریکارڈ کرادیا ہے لہذا اب تیرا گانا تو گیا سلمان خان کی بات سن کر میں پریشان ہوگیا کیوںکہ سب جانتے ہیں اگر سلمان خان نے گانا ریکارڈ کرادیا تو پھر میرا گانا کوئی نہیں سنتا تھا لہذا مجھے پوری رات نیند نہیں آئی-

    گلوکار کا کہنا تھا کہ اگلی صبح فوراً کمپوزر کو کال کی تو پتا چلا کہ سلمان خان نے میرے ساتھ مذاق کیا تھا، انہوں نے کوئی گانا ریکارڈ نہیں کرایا تھا۔

    سلمان خان کے بعد سہیل خان بھی راکھی ساونت کی مدد کے لئے سامنے آ گئے

    سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں ولن کا کردار کون سے نامور ہیرو کریں گے؟

    راکھی ساونت نے سلمان خان کے ساتھ نیا رشتہ بناکر سب کو حیران کر دیا

    سلمان خان کے مذاق نے میری راتوں کی نیند اڑا دی تھی میکا سنگھ

    سلمان خان کی فلم کی شوٹنگ کا شیڈول کورونا وائرس کے باعث متاثر

  • بزم جاناں      بقلم:محمد نعیم شہزاد

    بزم جاناں بقلم:محمد نعیم شہزاد

    بزم جاناں
    محمد نعیم شہزاد

    بزم آرائی میں اے جان جہاں فرحاں ہیں
    تیری آواز کے نغمے ترے ہونٹوں کے گلاب
    بزم آرائی میں قربت کے شب و روز ڈھلے
    جی رہیں ہیں تیری قربت میں صنم مثل حباب

    اٹھ رہی ہے کہیں فرحت سے تری سانس کی آنچ
    تیری خوشبو میں بسی پرنم ہر دم
    دور افق پار برستی ہوئی لمحہ لمحہ
    گر رہی ہے میری دلدار کرم کی رم جھم

    اس قدر پیار سے اے جان تجھے چاہا ہے
    دل دھڑکتا ہے مرا اب تیری دھڑکن کے ساتھ
    یوں گماں ہوتا ہے گرچہ ہے ابھی صبح عدم
    ڈھل گیا فانی جہاں آ بھی گئی خُلد کی رات

  • کافی کا زیادہ استعمال دل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

    کافی کا زیادہ استعمال دل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

    ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کا زیادہ استعمال دل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

    کافی سے متعلق طبی و غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ لمبے عرصے تک اگر ایک دن میں 5 سے 6 کپ کافی کا استعمال کیا جائے تو اس کے سبب دل کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، زیادہ کافی پینے کے نتیجے میں انسانی خون میں فیٹ کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے جس کے سبب ہارٹ اٹیک کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

    آسٹریلین یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی دنیا کی پہلی جینیٹک اسٹڈی کے نتیجے میں شائع ہونے والی ہیلتھ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے وزن میں کمی، بھوک مٹانے یا دماغی کارکردگی بڑھانے کے لیے استعمال کی جانے والی کافی کا لمبے عرصے تک زیادہ استعمال دل کے لیے مضر صحت ہے اور ہارٹ اٹیک میں بننے والے اسباب میں سے ایک سبب زیادہ کافی کا استعمال بھی ہے۔

    تحقیق کے دوران کافی کے استعمال اور خون میں موجود کولیسٹرول لیول اور لیپیڈز میں گہرا تعلق پایا گیا ہے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنا کافی کا زیادہ استعمال کیا جائے گا اتنا ہے دل کے عارضے کے بڑھنے کے خدشات میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔

    یونی ایس اے کی ریسرچر پروفیسر ایلینا ہائیپونن کہتی ہیں کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دل کی صحت کے لیے اسکے استعمال میں توازن رکھنا ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ لوگ جنھیں ہائی کولیسٹرول کی شکایت ہے وہ تو کافی کے انتخاب میں بھی محتاط رہیں۔ کافی اور کولیسٹرول میں مقدار کا آپس میں تعلق ہے، زیادہ غیر فلٹر شدہ کافی کے استعمال سے خون میں چکنائی (کولیسٹرول) بڑھ جاتی ہے۔

    پروفیسر ایلینا ہائیپونن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہتر ہے کہ ہمشیہ فلٹر شدہ کافی کا استعمال کیا جائے اور وہ بھی بہت زیادہ نہیں بلکہ ایک توازن میں رہتے ہوئے کرنا چاہئے۔