Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • گو گل میپ میں صارفین کے لیے’ڈارک موڈ‘  شامل

    گو گل میپ میں صارفین کے لیے’ڈارک موڈ‘ شامل

    دنیا کے تیز ترین سرچ انجن گوگل نے حال ہی میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے گوگل میپ میں ’ڈارک موڈ‘ کو شامل کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے گوگل میپ پر ڈارک موڈ کی آزمائش گزشتہ سال ستمبر سے کی جا رہی تھی۔

    گوگل میپ پر ڈارک موڈ سے ایپ کا بیک گراؤنڈ سفید سے کالے رنگ میں تبدیل ہو جائے گا جب کہ میپ میں اسٹریٹ کے نام ہلکے گرے رنگ سے ظاہر ہوں گے۔

    گوگل میپ کے ڈارک موڈ کو آن کرنے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے گوگل میپ کی سیٹنگ کے آپشن میں جانا ہوگا جس کے بعد انہیں نیچے تھیم کا آپشن نظر آئے گا۔

    تھیم کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد صارفین ڈارک موڈ کے آپشن پر کلک کر کرے اسے آن کر سکیں گے۔

    سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بنانے والوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پنجاب آئی ٹی بورڈ کا پولیس تھانوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    "سوچوں پر حملہ آور ہونے کی کہانی”

  • واٹس ایپ صارفین ماہانہ کتنے میسجز اور کالز کرتے ہیں ڈیٹا جاری

    واٹس ایپ صارفین ماہانہ کتنے میسجز اور کالز کرتے ہیں ڈیٹا جاری

    فیس بک کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ نے حیران کن ڈیٹا جاری کیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین ماہانہ کتنے میسجز اور کالز کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : حال ہی اپٔنی نئی پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے تنازع کا شکار ہونے والی فیس بک کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنی بارہویں سالگرہ پر ایپ کے استعمال سے متعلق کچھ اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے آج ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں واٹس ایپ کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ اس کے 2 ارب سے زائد صارفین ہر ماہ 100 ارب واٹس ایپ پیغامات بھیجتے ہیں اور روزانہ ایک ارب سے زائد کالزکی جاتی ہیں۔

    واٹس ایپ نے کہا ہےکہ ہم اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ساتھ آپ کی رازداری کے پابند ہیں اور رہیں گے، ہمیشہ اور ہمیشہ کے لیے واٹس ایپ کے 12 سال مبارک ہو ۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی ویب سائٹ ٹیک کرنچ نے دعویٰ کیا کہ جو صارفین واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کو قبول کرنے کے حامی نہیں اس کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والوں کو راضی کرنے کے لیے بتدریج مطالبہ کیا جائے گا۔ ان صارفین کا واٹس ایپ اکاؤنٹ 15 مئی کے بعد عارضی بند کر دیا جائے گا –

    ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 مئی کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والے ایپ پر آنے والے میسیجز نہیں پڑھ سکیں گے تاہم انہیں مختصر وقت کے لئے نوٹیفکیشن اور کالز موصول کرنے کی سہولت میسر رہے گی۔

    ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ 15 مئی کے بعد پرائیویسی قبول نہ کرنے والے صارفین واٹس ایپ کے پیغامات کو نہیں پڑھ پائیں گے اور نہ اپنے دوستوں کو واٹس ایپ کے ذریعے کوئی پیغام بھیج سکیں گے جب کہ اکاؤنٹ مزید 120 دن بعد مکمل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

    واٹس ایپ کا صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع

    واٹس ایپ چیٹ کو محفوظ بنانے کے چار طریقے

    واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر اپنی چیٹ باآسانی منتقل کرنے کا طریقہ

    واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کیلئے نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروادی

    واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی:صارفین کے رد عمل نے واٹس ایپ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر…

    پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی:واٹس ایپ کی دو بہترین متبادل ایپس دستیاب

    واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان

    WhatsAppPrivacyPolicy ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین غیر محفوظ

  • بالی ووڈ میں لیجنڈری سری دیوی کے بعد کامیڈی کرنے والی واحد اداکارہ ہوں    کنگنا رناوت

    بالی ووڈ میں لیجنڈری سری دیوی کے بعد کامیڈی کرنے والی واحد اداکارہ ہوں کنگنا رناوت

    بالی وڈ کوئین ادکارہ کنگنا رناوت نے خود کو سری دیوی کے بعد ہندی فلموں میں کامیڈی کرنے والی واحد اداکارہ قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی : اپنے متنازع بیانات کے سبب خبروں کی زینت بنی رہنے والی کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنی بالی وڈ فلم تنو ویڈ منو کے 10 سال مکمل ہونے پر فلم کے ایک سین کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔


    کنگنا نے تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں تیز اور اعصاب شکن کرداروں میں پھنس گئی تھی، اس فلم نے میرے کیریئر کی سمت کو تبدیل کیا، میں نے کوئین ، دتو اور کامیڈی کے ساتھ مرکزی دھارے میں انٹری دی اور مزاح کے وقت کو بہتر کیا اور لیجنڈری سری دیو کے بعد کامیڈی کرنے والی واحد اداکارہ بن گئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کنگنا رناوت خود کو ٹام کروز سے بہتر اسٹنٹ پرفارمر اور ہالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ میریل اسٹریپ اور اداکارہ گال گیڈٹ کی طرح ایکشن اورگلیمر دکھانے کی صلاحیتیں رکھنے کا دعویٰ کر چکی ہیں جس پر انہیں شدید تنقید اور طنزو مزاح کا سامنا بھی کرنا پڑا-

    اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بالی وڈ کے بہت سے نامور فلمسازوں نےاپنے کیرئیر کی ابتدا میرے ساتھ کی میرے ساتھ اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے والے یہ ہدایتکار جب کامیاب ہوجاتے ہیں تو اُن کی پوری توجہ خانوں، کپورز اور کماروں پر ہوتی ہے۔

    خیال رہے کہ 2011 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ‘تنو ویڈز منو ریٹرنز’ میں کنگنا رناوت نے ڈبل کردار ادا کیا تھا جب کہ رنگ ناتھ مدھاون اس میں اہم کردار میں سامنے آئے تھے۔

    سوشل میڈیا پر تنقید: کنگنا رناوت کو ٹام کروز سے متعلق بیان پر وضاحت دینا پڑ گئی

    ہندی سینما کے بہت سے اعلیٰ فلمسازوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز میرے ساتھ کیا کنگنا رناوت کا دعویٰ

    ٹام کروز سے بہتر اداکارہ ہونے کا دعویٰ کنگنا رناوت طنز وتضحیک کا نشانہ بن گئیں

  • صدف سے شادی دراصل لوگوں کا دیا ہوا آئیڈیا تھی    شہروز سبز واری

    صدف سے شادی دراصل لوگوں کا دیا ہوا آئیڈیا تھی شہروز سبز واری

    اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل واداکارہ صدف کنول گزشتہ برس کورونا لاک ڈاؤن میں شادی کے بندھن میں بندھےتھے تاہم شہروز کی صدف سے شادی اور پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے طلاق سے متعلق اب بھی کئی قیاس آرائیاں پائی جاتی ہیں۔

    باغی ٹی وی :صدف کنول اور شہروز سبزواری نجی ٹی وی ’آج انٹرٹینمنٹ‘ کے شو ’دی کپل شو‘ میں شریک ہوئے، شو کی میزبانی اداکار آغا علی اور ان کی اہلیہ حنا الطاف نے سر انجام دی اور دونوں کا شادی کے بعد پہلا شو تھا۔

    ’دی کپل شو‘ میں صدف کنول اور شہروز سبزواری نے جہاں ایک دوسرے سے تعلقات استوار ہونے سے متعلق کھل کر بات کی، وہیں دونوں نے شادی کے بعد ہونے والے مسائل اور تبدیلیوں پر بھی بات کی۔

    دوران شو میزبان و ادکار جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے سوال پر شہروز سبزواری نے صدف کنول سے محبت اور شادی سے متعلق اصل کہانی پر گفتگو کی۔

    شہروز کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایوارڈ کی تقریب کے لیے ایک ساتھ ریہرسل کررہے تھے کیونکہ شو میں ہمیں ایک ساتھ پرفارم کرنا تھا، ہم نے پرفارم کیا اور ہم اچھے دوست بن گئے۔

    شہروز نے بتایا کہ جب ہم واپس آئے تو لوگوں نے اس پرفارمنس کو الگ رنگ دے دیا لیکن ہم تب بھی اچھے دوست تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری شادی دراصل لوگوں کا دیا ہوا آئیڈیا تھی جس پر آغا علی نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا کیا دھرا ہے۔

    اس دوران شہروز سبزواری نے ہنستے ہوئے سب لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے انہیں مشورہ دیا۔

    شہروز سبزواری نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ انہیں صدف کنول کی سب سے اچھی بات ان کی سچائی لگتی ہے، کیوںکہ وہ جس فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں، اس فیلڈ میں خواتین کی سچائی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

    اداکار نے اعتراف کیا کہ شوبز کے مرد چاہے کتنے بھی روشن خیال کیوں نہ ہوں مگر چوں کہ ہم لوگوں کا تعلق پاکستان سے ہی ہے تو سماج کا کچھ نہ کچھ اثر ہم پر ہوتا ہے، اس لیے بطور مرد انہیں صدف کنول کی سچائی کی بات اچھی لگی۔

    شہروز سبزواری کی کیا خصوصیت کی وجہ سے انہوں نے ان سے محبت کی؟ کے سوال پر صدف کنول نے بتایا کہ انہیں نہیں معلوم کہ انہیں شہروز کی کیا بات اچھی لگی۔

    صدف کنول نے اعتراف کیا کہ شہروز سبزواری کو دیکھتے ہی انہوں نے سوچا کہ یہی وہ مرد ہیں، جن سےانہوں نے شادی کرنی ہے اور وہ یہی ہیں جو ان کے بچوں کے باپ بنیں گے صدف کنول نے مزید وضاحت کی کہ بچوں سے ان کا مطلب ہے کہ مستقبل میں جو بچے ہوں گے، ان کے والد شہروز ہی ہوں گے۔

    بچوں کے ذکر پر میزبان آغا علی نے جب صدف کنول سے پوچھا کہ کہاں ہیں وہ بچے؟ تو صدف کنول نے بتایا کہ وہ جلد آئیں گے۔

    خیال رہے کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول نے مئی 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تھی، اس سے قبل شہروز سبزواری نے پہلی بیوی اداکارہ سائرہ یوسف کو مارچ 2020 میں طلاق دی تھی صدف کنول اور شہروز سبزواری کے درمیان تعلقات کی خبریں آنے کے بعد ہی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔

    سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کو 7 سالہ بیٹی نورے بھی ہے۔شہروز سبزواری کو ماڈل سائرہ یوسف کو طلاق دینے کے بعد صدف کنول سے شادی کرنے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔

    ماہ نور بلوچ کی اتنی عمر نہیں لیکن لوگوں نے اسے ’ہوّا‘ بنا دیا ہے بشریٰ انصاری

  • یقینی طور پر یاسرحسین کے ساتھ کچھ شدید ذہنی مسائل ہیں، نوشین شاہ یاسر حسین پر برہم

    یقینی طور پر یاسرحسین کے ساتھ کچھ شدید ذہنی مسائل ہیں، نوشین شاہ یاسر حسین پر برہم

    حال ہی میں اداکارو میزبان یاسر حسین نے نجی ٹی وی چینل پر اداکار و میزبان واسع چوہدری کے شو گھبرانا نہیں ہے میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی اور اداکارہ اقرا عزیز کی شادی میں اداکارہ نوشین شاہ بن بلائی مہمان تھیں۔

    باغی ٹی وی :اس شو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداح نوشین شاہ کے جواب کے منتظر تھے لیکن کوئی واضح جواب دینے کے بجائے اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر کیپشن درج کیا گیا۔

    کیپشن میں اداکارہ نے لکھا جب آپ ایک سلطنت کی تعمیر میں مصروف ہو ں تو آپ کسی کی احمقانہ باتوں پر توجہ نہیں دیتے، میں توجہ ہٹانے میں بے حد مصروف ہوں۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ کیا کوئی کسی کےگھر بن بلائے جاسکتا ہے ؟ میں کسی کے گھر بھی نہیں جاتی، اگر مجھے نہ بلایا جائے تو شادی میں کیسے جاتی؟-

    اداکارہ و ماڈل نے کہا کہ بے وقوف کو اپنی تقریر سے اور دانش مند کو اپنی خاموشی سے پہچانا جاتا ہے، یاسر نے مجھے خود فون کیا اور شادی پر مدعو کیا۔

    نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے یاسر پر افسوس ہے کیونکہ یقینی طور پر یاسر کے ساتھ کچھ شدید ذہنی مسائل ہیں اور مجھے اقرا پر بھی افسوس ہے کہ وہ اس کی ٹیم کا حصہ ہیں ۔

    نوشین شاہ نے کہا کہ وہ یاسر کی بات سے مایوس ہوئی ہیں اور توقع کرتی ہیں کہ وہ ان سے معافی مانگیں۔

    واضح رہے کہ واسع چوہدری نے یاسر حسین سے پوچھا کہ آپ کی اور اقرا کی شادی کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے تھے اور جس طرح تصاویر سامنے آرہی تھیں تو ایسا لگ رہا تھا کہ آپ لوگوں نے مخصوص لوگوں کو ہی مدعو کیا ہوا تھا۔

    جس پر یاسر نے جواب دیا کہ میں نے یہی سوچا تھا کہ شادی میں اُن ہی لوگوں کو دعوت دوں گا جن سے میری دوستی ہے اور اُن لوگوں کو جو کراچی میں رہتے ہیں۔

    یاسر حسین نے کہا کہ مہمانوں کی فہرست 170 افراد پر مشتمل تھی لیکن 200 سے زائد مہمان آگئے جس کی وجہ ہماری شادی کا دعوت نامہ تھا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا اور کارڈ سب کے ہی پاس تھا-

    یاسر نے بتایا کہ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جوکہ بغیر دعوت نامے کے زبردستی آئے تھے جن میں سے ایک نوشین شاہ تھیں اور ان کے سوا کچھ دیگر فنکار بھی آگئے تھے جو کہ اتنے مشہور نہیں ہیں۔

    یاسر حسین نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ اب نوشین بھی مشہور ہو جائیں گی اور کہا کہ ہماری شادی میں ہم سے زیادہ نوشین شاہ کی تصاویر بنی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے موضوع بدلتے ہوئے کہ نوشین بہترین فنکارہ ہیں اور اچھا کام کرتی ہیں، ذاتی طور پر میں اُن کے اسٹائل سے بہت متاثر ہوں۔

    اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی پر کون سے فنکار بن بلائے پہنچے؟

    شوبز میں اقربا پروری کی وجہ سےسینئر اداکاروں کو ہی مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیا جاتا ہے یاسر حسین

  • میں کبھی اداکارہ نہیں بنانا چاہتی تھی لوگ مجھے دیکھتے تھے تو مجھے بہت عجیب لگتا تھا   روینہ ٹنڈن

    میں کبھی اداکارہ نہیں بنانا چاہتی تھی لوگ مجھے دیکھتے تھے تو مجھے بہت عجیب لگتا تھا روینہ ٹنڈن

    تیس سال قبل نوے کی دہائی میں بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ وہ کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں کیونکہ میں ایک پُر اعتماد لڑکی نہیں تھی-

    باغی ٹی وی :اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی کیونکہ میں ایک پُر اعتماد لڑکی نہیں تھی۔

    روینہ ٹنڈن نے کہا کہ میں جب چھوٹی تھی تو ناخن کھاتی تھی اور اسکول میں بیک بینچر تھی جب لوگ مجھے دیکھتے تھے تو مجھے بہت عجیب لگتا تھا، میں لوگوں کا سامنا کرتے ہوئے بہت گھبراتی تھی لیکن میں نے اسکول میں اداکاری کی کچھ سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا تھا اور ہمیشہ مجھے مرکزی کردار ملا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں اسکول میں اداکاری تو کرتی تھی لیکن گھبراتی بھی بہت تھی۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے جب بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو پروڈیوسر اور ہدایتکار میرے والد کو کہتے تھے کہ یہ تو گھر کی بچی ہے یہ تو باآسانی اپنا کیرئیر بنالے گی تاہم میرے والد نے مجھے کہا جو کرنا ہے اپنی محنت سے کرو اور میں نے اپنی لگن اور مہارت کی بنا پر ہی اپنا کیرئیر بنایا۔

    واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن نے 1995 میں چھایا اور پوجا نامی دو بچیوں کوگود لیا تھا جب کہ انہوں نے 2004 میں فلم ڈسٹری بیوٹر انیل ٹنڈانی کے ساتھ شادی کی تھی جس سے ان کے اپنے دو بچے بیٹی راشا اور بیٹا رنبیر ہیں۔

  • ماہ نور بلوچ کی اتنی عمر نہیں لیکن لوگوں نے اسے ’ہوّا‘ بنا دیا ہے   بشریٰ انصاری

    ماہ نور بلوچ کی اتنی عمر نہیں لیکن لوگوں نے اسے ’ہوّا‘ بنا دیا ہے بشریٰ انصاری

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ ری اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اداکارہ ماہ نور بلوچ انہیں بہت غصہ آتا ہے کہ جب لوگ ان کی عمر کو خوبصورتی سے جوڑتے ہیں اور اداکارہ ماہ نور بلوچ کی عمر کی باتیں کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایک شو میں شرکت کے دوران میزبان نے بشریٰ انصاری سے ماہ نور بلوچ کے حوالے سے سوال کیا بشریٰ انصاری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت غصہ آتا ہے کہ جب لوگ ان کی عمر کو خوبصورتی سے جوڑتے ہیں اور اداکارہ ماہ نور بلوچ کی عمر کی باتیں کرتے ہیں۔

    بشریٰ انصاری نے کہا کہ ماہ نور بلوچ کی عمر کے بارے میں جو لوگ باتیں کرتے ہیں اس پر انہیں بہت غصہ آتا ہے، اس کی اتنی زیادہ عمر نہیں ہے لیکن لوگوں نے اسے ’ہوّا‘ بنا دیا ہے۔

    بشریٰ انصاری نے ساتھ ہی انکشاف بھی کیا کہ ماہ نور بلوچ کی شادی 16 سال کی عمر میں ہوگئی تھی اسی لیے وہ نانی جلدی بن گئی لیکن ماہ نور بلوچ بہت پیاری ہیں اور عمر رسیدہ تو بالکل بھی نہیں ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے گزشتہ برس اپنی 50ویں ساگرہ منائی تھی ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1993 میں صرف 23 سال کی عمر میں بطور ماڈل اپنے شوبز کریئر کا آغاز کیا اور خوبصورتی کی وجہ سے جلد ہی ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔

  • عالیہ بھٹ کی فلم  ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کیلئے بالی وڈ فنکاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

    عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کیلئے بالی وڈ فنکاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

    بالی ووڈ کے نامور ستاروں نے اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس کے بعد سے بالی ووڈ کے نامور ستاروں شاہ رخ خان ، اکشے کمار ، نیتو سنگھ، ارجن کپور ، وکی کوشل ، ورون دھون ، پرینیتی چوپڑا ،کترینہ کیفاور پریانکا چوپڑا سمیت دیگر نےعالیہ بھٹ کی تعریف ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ یہ فلم رواں سال 30 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


    شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لٹل ون‘ میں ہمیشہ بطور اداکار تمہارے کام کو دیکھنے کا منتظر رہتا ہوں۔ یہ ٹریلر بہت ہی خاص لگ رہا ہے۔

    شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ اور فلم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پیغام میں عالیہ بھٹ کی تعریف اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عالیہ میری دوست بےخوف ہو کر مشکل میں قدم رکھنے پر مجھے تم پر فخر ہے۔امید ہے تم ہمیشہ ایسے ہی کامیابیاں سمیٹتی رہو –


    پریانکا چوپڑا نے فلم کے ہدایتکار سجنے لیلی بھنسالی اور پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دی-


    بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے بھی عالیہ بھٹ اور سنجے لیلی بھنسالی کی تعریف کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    عالیہ بھٹ نے بالی ووڈ فنکاروں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات کو اپنی انستاگرام اسٹوریز میں شئیر کرتے ہوئے سب کا شکریہ اداکیا-

    گزشتہ دنوں ممبئی کی مقامی عدالت نے فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی پر پابندی کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد اب اس کا ٹریلر بھی سامنے آگیا ہے۔


    واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی یہ فلم 1960ءکی دہائی میں ممبئی کے علاقے کماٹھی پورا میں غیر قانونی پیشوں سے وابستہ خاتون گنگو بائی کی زندگی پر مبنی ہے اور اس کی کہانی ایس حسین زیدی کے تحریر کردہ ناول ’مافیا کوئنز آف ممبئی‘ سے لی گئی ہے۔

    فلم پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے ممبئی کی ایک مقامی عدالت میں ایک شہری نے درخواست دائر کی تھی ممبئی کی سول کورٹ نے فلم ‘ گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ کے خلاف درخواست گزار کی استدعا مستردکرتے ہوئے فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی۔

    درخواست گزار بابوجی راؤجی شاہ نے خود کو گنگو بائی کا بیٹا قرار دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ناول کے کچھ حصے ان کے حق رازداری، عزت نفس اور حق آزادی کی خلاف ورزی اور ہتک عزت پر مبنی ہیں اس لیے ناول ’مافیا کوئنز آف ممبئی‘ میں گنگوبائی کی زندگی سے متعلق اسباق کو حذف، ناول کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی اور اس ناول پر مبنی فلم کی ریلیز کو روکا جائے بابوجی راؤجی شاہ نے ناول کے لکھاری حسین زیدی کے خلاف بھی مقدمہ درج کروایا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق دوران سماعت درخواست گزار اپنا گنگو بائی سے کسی قسم کا رشتہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ۔

    واضح رہے کہ یہ فلم گذشتہ سال ستمبر میں ریلیز ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی اور اب اسے رواں سال 30 جولائی کو ریلیزکیا جائےگا-

  • وزیرآباد :مریم نواز کے جلسے میں ووٹ کو عزت دینے والا ذلیل ہو گیا

    وزیرآباد :مریم نواز کے جلسے میں ووٹ کو عزت دینے والا ذلیل ہو گیا

    وزیرآباد :مریم نواز کے جلسے میں ووٹ کو عزت دینے والا ذلیل ہو گیا-

    باغی ٹی وی : وزیرآباد میں :مریم نواز کے جلسے میں مسلم لیگ نواز کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے ورکر کو دھکے کروا دیئے


    اطلاعات کے مطابق وزیرآباد جلسے میں پارٹی کا متوالا سٹیج پر اپنی لیڈر شپ کے ساتھ سیلفیاں بنا رہا تھا کہ اس دوران سٹیج کے اوپر فرنٹ پر آنے کے لیے احسن اقبال نے ن لیگی ورکر کو دھکے مارے-

    تاہم ورکر نے بھی اپنی جگہ نہ دینے کی ٹھان لی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احسن اقبال ووٹ کو خوب عزت دے رہے ہیں ورکر کی ڈھٹائی کے سامنے بے بس احسن اقبال واپس کرسیوں پر جا بیٹھے –

    صارفین کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ پارٹی قیادت اپنے مفاد میں استعمال کرتی ہے حقیقت میں ووٹ کو کیا عزت ملتی ہے اس ویڈیو سے صاف ظاہر ہو رہا ہے-

  • سوشل میڈیا اسٹار و گلوکارہ ربیکا خان کی مقبولیت میں اضافہ

    سوشل میڈیا اسٹار و گلوکارہ ربیکا خان کی مقبولیت میں اضافہ

    پاکستانی معروف کامیڈین فنکار کاشف خان کی صاحبزادی اور سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان نے سوشل میڈیا پر ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا-

    باغی ٹی وی : ربیکا خان ٹک ٹاک کے بعد یوٹیوب پت بھی چھا گئی ہیں ربیکا خان کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد پانچ لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد وہ ٹک ٹاک کے بعد یوٹیوب کی دُنیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

    اس حوالے سے ربیکا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کیں جن میں وہ پاکستان کے برفیلے علاقے میں موجود ہیں۔

    ربیکا خان نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللہ! میرے یوٹیوب چینل کو پانچ لاکھ صارفین نے سبسکرائب کرلیا ہے۔

    اُنہوں نے اپنے مداحوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے پیار دینے اور سپورٹ کرنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ میں اپنے تمام چاہنے والوں سے بہت محبت کرتی ہوں، مجھے اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں۔

    واضح رہے کہ ربیکا خان کا 23 فروری کا پہلا گانا ’پارٹی والی نائٹ‘ ریلیز کیا گیا گانے نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

    ربیکا خان نامورمزاحیہ فنکارکاشف خان کی اکلوتی بیٹی ہیں اوروہ ابھی میٹرک کی طالبہ ہیں۔ربیکا خان کے ٹک ٹاک پر 50 لاکھ، انسٹا گرام پر10 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اوریوٹیوب پر5 لاکھ سبسکرائبرز ہیں۔

    کامیڈین اداکار کاشف خان کی بیٹی اور سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان کا پہلا گانا ریلیز