Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پریانکا چوپڑا اپنے منفرد لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں

    پریانکا چوپڑا اپنے منفرد لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے منفرد لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئیں-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ہرے رنگ کے پولکا ڈاٹ پرنٹ والے غبارے کی طرح دکھنے والا لباس پہنے دیکھا گیا ہے اس لباس پر پریانکا چوپڑا پر تنقید تو نہیں کی گئی لیکن صارفین کی جانب سے اس کا خوب مذاق اڑایا گیا اور سوشل میڈیا پر میمز شئیر کی گئیں-


    دانیال نامی صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کسٹرڈ ایپل یعنی ’شریفہ پھل‘ سے تشبیہ دے دی۔


    ریتین نامی صارف نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کے لباس کو ماضی کے ایک ٹی وی شو ’ٹکیشیز کاسل‘ کے ایک کھیل جیسے کاسٹیوم جیسا قرار دیا اور کہا کہ پریانکا ٹکیشیز کاسل میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔


    شرما جی نامی صارف نے کہا کہ ’میرے کمرے کی کرسی ہر وقت‘۔


    کشش نامی صارف نے لکھا کہ آپ نے پریانکا کو اپنے دھونے والے کپڑوں میں کیوں پیک کر دیا ہے نک جیجو ان کو ڈھونڈ رہے ہیں-

    سوشل میڈیا پر میمز وائرل ہونے کے اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے متعدد میمز شیئر کیں۔


    اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ بہت مزاحیہ ہیں، شکریہ میرا دن بنانے کے لیے۔

    علاوہ ازیں پریانکا نے سوشل میڈیا پر وائرل میمز اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی شئیر کیں-

  • والدین کی طلاق کے بعد اذان سمیع کی زندگی پر کیا اثرات پڑے

    والدین کی طلاق کے بعد اذان سمیع کی زندگی پر کیا اثرات پڑے

    پاکستانی نژاد بھارتی موسیقار و گلوکار عدنان سمیع اور پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار کے صاحبزادے گلوکار اذان سمیع کا کہنا ہے کہ خدا کے بعد میں جو کچھ بھی ہوں، اپنی والدہ کی وجہ سے ہوں اس میں ذرہ برابر بھی کوئی شک نہیں کہ انہوں نےاپنی پوری زندگی میرے لیے قربانیاں دیں۔

    باغی ٹی وی : گلوکار و موسیقار اذان سمیع نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے اور البم اور فنی کیرئیر کے علاوہ اپنے والدین کی طلاق کے بعد اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات پر گفتگو کی۔

    شو کے میزبان نے اذان سمیع سے ان کے والدین کی طلاق کے بعد بچوں میں پائی جانے والی تلخی سے متعلق سوال کیا ۔

    جس کے جواب میں اذان سمیع نے کہا کہ خدا کے بعد میں جو کچھ بھی ہوں، اپنی والدہ کی وجہ سے ہوں اس میں ذرہ برابر بھی کوئی شک نہیں کہ انہوں نےاپنی پوری زندگی میرے لیے قربانیاں دیں انہوں نے بہت محنت کی ہے میرے لئے اور میرے لئے یہ بہت ہی اہم بات رہی ہے اور ابھی بھی ہے انہوں نے میرے لئے اپنی زندگی میں بہت سی قربانیاں دی ہیں-

    اذان سمیع نے کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ تلخی تو تھی، ایسا نہیں ہے کہ نہیں تھی لیکن جب میں خود والد بنا تو مجھے بہت سی چیزیں واضح ہوگئیں میں نے پھر اپنے والدین کو والدین کی بجائے بطور انسان بھی دیکھنا اور جانچنا شروع کیا کیونکہ مجھے خود احساس ہوا کہ والدین ہونا کتنا مشکل کام ہے-

    اذان سمیع نے کہا کہ میں نے دیکھنا شروع کیا کہ والدین بننا کتنا مشکل ہے اللہ جب ایک جان کی ذمہ داری آپ پر دیتا ہے تو کیا ہوتا ہے اور جب ہی میں نے اپنے والدین کو بہتر طور پر سمجھنا شروع کیا۔

    گلوکار کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد یا والدہ کو لوگوں کی طرح سمجھنے کی کوشش کرنا شروع کردی۔

    اذان سمیع نے کہا کہ اگر کوئی بھی اس تلخی سے گزرہا ہے تو یہ نارمل ہے اور آپ کو سمجھنا چاہیے کہ آپ کے والدین بھی انسان ہیں ۔

    خیال رہے کہ اذان سمیع گلوکار عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے ہیں، زیبا بختیاراور عدنان سمیع 1993میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 1997میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

  • اداکار عمران ہاشمی نے بالی ووڈ کو جعلی انڈسٹری قرارد یا

    اداکار عمران ہاشمی نے بالی ووڈ کو جعلی انڈسٹری قرارد یا

    بالی ووڈ کے بولڈ اور معروف اداکار عمران ہاشمی نے بالی وڈ فلم انڈسٹری کو جعلی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ انڈسٹری میں 20 سال گزارنے کے بعد عمران ہاشمی نے بالی وڈ کو جعلی قراردیا-

    بالی ووڈ انڈسٹری کو فیک قرار دینے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکار نےکہا کہ یہاں ہر کوئی سامنے تو آپ کی تعریف کرتا ہے لیکن پیٹھ پیچھے آپ کو نیچا دکھانےکی کوشش کرتا ہے۔

    عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی اس کے پیشے سے زیادہ اہم ہونی چاہیئے۔

    انہوں نے فلموں میں کام کے علاوہ انڈسٹری کی چکاچوند سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئےکہا کہ وہ اپنا وقت شوٹنگ کے علاوہ بالی ووڈ کی کسی بھی سرگرمی میں گزارنا پسند نہیں کرتے بلکہ وہ اپنا زیادہ تروقت اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ گزارنے کوترجیح دیتے ہیں جن کا بالی ووڈ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہںں اور وہ ان کی تنقید خندہ پیشانی سے سنتے ہیں۔

    اداکارکا کہنا تھا کہ کام کے بعد انڈسٹری سے دور رہنے کی وجہ سے انہیں اپنی سنجیدگی کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے-

  • حبا بخاری اور عمران عباس کی مختصر فلم کے سوشل میڈیا پر چرچے

    حبا بخاری اور عمران عباس کی مختصر فلم کے سوشل میڈیا پر چرچے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے علمی شہرت یافتہ مقبول اداکار عمران عباس اور اداکارہ حبا بخاری کی سی پرائم کی مختصر فلم ’چاہت‘ ریلیز ہو ئی ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں اداکار عمران عباس اور حبا بخاری کی مختصر فلم سی پرائم پر ریلیز کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔


    سی پرائم کی مختصر فلم ’چاہت‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر سیمین نوید ہیں جب کہ اس کے پروڈیوسر علی حسین اور ماحب بخاری ہیں۔

    عمران عباس اور حبا بخاری کی مختصر فلم ’چاہت‘ کی کہانی بشارت ترمذی نے لکھی ہے اور اس کی کہانی ایک محبت کرنے والے جوڑے کے درمیان گھومتی ہے۔

    ’چاہت‘ کا دورانیہ 14 منٹ 35 سیکنڈ ہے جسے اب تک 31 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

  • اداکارہ ثروت گیلانی ایک بار پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر

    اداکارہ ثروت گیلانی ایک بار پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر

    معروف ترین ویب سیریز چڑیلز میں اداکاری کے جوپر دکھانے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی کو ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں کراچی میں دو روزہ فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) 2021 کا انعقاد کیا گیا جس میں دوسرے روز اداکارہ ثروت گیلانی نے ڈیزائنر ماہین خان کا لباس پہنا ہوا تھا۔

    تاہم اس دوران ثروت گیلانی کے گلے میں موجود لاکٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا اور اسی لاکٹ کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    ثروت گیلانی پر اس لاکٹ کے ڈیزائن کی وجہ سے تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ یہ لاکٹ کا ڈیئزائن عیسائیوں کے مقدس صلیب کے نشان کا تھا صارفین نے لاکٹ پہننے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا آپ عیسائی ہیں-

    جبکہ ایک غلام فاطمہ صارف نے ثروت گیلانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اتنا اندھا مت بنو کہ دین کو بھلا دو ایک صارف نے کہا کہ کراس کیوں پہنا ہے، مذہب اور فیشن میں فرق رکھو۔ایک صارف نے کہا کہ مجےے آج پتہ چلا ہے کہ آپ عیسائی ہو-

    ایک صارف نے حدیث نبوی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جس نے کسی دوسری قوم سے اپنی تشبیہہ کی تو وہ ان میں سے ہے-

  • پنجاب آئی ٹی بورڈ  کا پولیس تھانوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    پنجاب آئی ٹی بورڈ کا پولیس تھانوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    پنجاب آئی ٹی بورڈ کے حکام نے قائمہ کمیٹی میں بریفنگ میں کہنا تھا کہ پنجاب ائی ٹی بورڈ نے پہلا نیشل کریمنل ڈیٹا بیس تشکیل دے دیا ہے-

    باغی ٹی وی : پنجاب آئی ٹی بورڈ کے حکام نے قائمہ کمیٹی میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ پنجاب کے تمام 716 پولیس اسٹیشن کو آٹو میٹڈ کردیا گیا ہے-

    بورڈ حکام کے مطابق پنجاب آئی ٹی بورڈ نے پہلا نیشل کریمنل ڈیٹا بیس تشکیل دیا ہے بورڈ کے ڈیٹا بیس میں کریمنل کمرشل پروفائل کی تعداد 15 لاکھ ہے-

    حکام آئی ٹی بورڈ کے مطابق ڈیٹا بیس میں 65 لاکھ کریمنل ریکارڈ محفوظ ہیں اورگزشتہ ایک سال میں پنجاب میں 5 لاکھ 20 ہزار ایف ائی آر درج ہوئیں-

    آئی حکام نے بریفنگ کے دوران مزید بتایا کہ پولیس تھانوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر منتقل کرنے کا منصوبہ ہے اور جس میں3 منصوبوں کی تکیمل کے لئے 14 سو ملین درکار ہیں-

    حکام آئی ٹی بورڈ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نادرا کا ڈیٹا بیس بھی اس نظام کیساتھ منسلک کیا جائے گا اوردیگر صوبوں میں بھی اس نظام کی ترویج کررہے ہیں-

  • اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی پر کون سے فنکار بن بلائے پہنچے؟

    اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی پر کون سے فنکار بن بلائے پہنچے؟

    ڈراموں و فلموں کے اداکار یاسر حسین نے اپنی اور اقرا عزیز کی شادی میں بغیر دعوت شرکت کرنے والے مہمان فن کاروں کے نام بتا دیئے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکار جوڑی اقرا عزیز اور یاسرحسین 2019 کے آخری ایام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اداکار جوڑی کی شادی جہاں دلہن کے عروسی لباس کے باعث خاصی مشہور ہوئی وہیں مختلف رسومات کے باعث بھی سوشل میڈیا کی صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

    شادی میں اقرا اور یاسر کے رشتے داروں کے علاوہ شوبز انڈسٹری کے مقبول چہروں نے بھی شرکت کی لیکن کچھ فنکار ایسے بھی تھے جو بن بلائے ان کی شادی میں پہنچے تھے۔

    یاسر حسین نے حال ہی میں نجی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں شو کے میزبان واسع چوہدری نے اُن سے دلچسپ سوالات کیے ان میں سے ایک سوال اُن کی شادی سے متعلق بھی تھا۔

    واسع چوہدری نے یاسر حسین سے پوچھا کہ آپ کی اور اقرا کی شادی کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے تھے اور جس طرح تصاویر سامنے آرہی تھیں تو ایسا لگ رہا تھا کہ آپ لوگوں نے مخصوص لوگوں کو ہی مدعو کیا ہوا تھا۔

    جس پر یاسر نے جواب دیا کہ میں نے یہی سوچا تھا کہ شادی میں اُن ہی لوگوں کو دعوت دوں گا جن سے میری دوستی ہے اور اُن لوگوں کو جو کراچی میں رہتے ہیں۔

    یاسر حسین نے کہا کہ مہمانوں کی فہرست 170 افراد پر مشتمل تھی لیکن 200 سے زائد مہمان آگئے جس کی وجہ ہماری شادی کا دعوت نامہ تھا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا اور کارڈ سب کے ہی پاس تھا-

    یاسر نے بتایا کہ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جوکہ بغیر دعوت نامے کے زبردستی آئے تھے جن میں سے ایک نوشین شاہ تھیں اور ان کے سوا کچھ دیگر فنکار بھی آگئے تھے جو کہ اتنے مشہور نہیں ہیں۔

    یاسر حسین نے ہنستے ہوئے کہا کہ اب نوشین بھی مشہور ہو جائیں گی اور کہا کہ ہماری شادی میں ہم سے زیادہ نوشین شاہ کی تصاویر بنی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے موضوع بدلتے ہوئے کہ نوشین بہترین فنکارہ ہیں اور اچھا کام کرتی ہیں، ذاتی طور پر میں اُن کے اسٹائل سے بہت متاثر ہوں۔

  • کپل شرما کی وہیل چئیر پر آنے کی وجہ سامنے آ گئی

    کپل شرما کی وہیل چئیر پر آنے کی وجہ سامنے آ گئی

    بھارت کے مقبول و معروف کامیڈین کپل شرما نے وہیل چیئر پر آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ورزش کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز کپل شرما کو ممبئی ائیرپورٹ پر وہیل چیئر پر دیکھا گیا تھا اور وہ وہیل چیئر پر ائیرپورٹ سے باہر نکل رہے تھے اس دوران میڈیا کے رپورٹرز اور فوٹو گرافرز پر برہم ہو گئے تھے کپل شرما کی سوشل میڈیا پر وہیل چئیر پر بیٹھی تصویر اور ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا تاہم کپل شرما نے اب خود ہی اس کی وضاحت کردی ہے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کپل نے بتایا کہ میں ٹھیک ہوں اور جم میں ورزش کے دوران کمر پر چوٹ لگی تھی جو کچھ دن میں ٹھیک ہوجائے گی انہوں نے فکر کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا کہا کہ آپ سب کا میری صحت کے بارے میں فکرمند ہونے کا شکریہ۔

    کپل شرما تصاویر کھینچنے پر فوٹوگرافرز پر برس پڑے

  • بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلمیں جو سلمان خان نے ٹھکرا دیں تھیں

    بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلمیں جو سلمان خان نے ٹھکرا دیں تھیں

    بالی وڈ سلطان سلمان خان کے بارے میں مشہور ہے کہ فلموں کو بیچنے کے لیے سلمان خان کا نام ہی کافی ہے تاہم اگر ان کی کوئی فلم فلاپ بھی ہوتی ہے تو 100 کروڑ سے زائد کا بزنس لازمی کرتی ہے جس کی مثال ان کی 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ تھی جسے باکس آفس پر فلاپ قرار دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود فلم کی اب تک کی کمائی 211 کروڑ ہے۔

    باغی ٹی وی : ضروری نہیں کہ ہر سپر ہٹ فلم میں سلمان خان شامل ہوں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطا بق انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی ایسی فلمیں ٹھکرائی ہیں جو بلاک بسٹر ثابت ہوئیں اور مداح ان فلموں کو آج تک نہیں بھلا پائے-آئیے دیکھتے ہیں سلمان خان کی جانب سے ٹھکرائی جانے والی سپر ہٹ فلمیں کون کون سی ہیں۔

    بازیگر : 1993 میں ریلیز ہوئی فلم ’بازیگر‘ نے شاہ رخ خان کے کیریئر کو نہ صرف آسمانوں تک وسعت دی بلکہ انہیں بالی ووڈ میں منفرد پہچان دلائی۔ فلم ’بازیگر‘ میں شاہ رخ خان نے ہیرو کے بجائے منفی کردار کے ذریعے لوگوں کے دل جیتے اور یہ فلم کے ان کے شاندار کیریئر میں بہت اہم ثابت ہوئی۔

    اداکار شاہ رخ خان سے پہلے یہ فلم سلمان خان کو آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس فلم میں اس لئے کام کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ اس وقت منفی کردار کرنا ان کے کیریئر کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا تھا۔

    دل والے دلہنیا لے جائیں گے:1995 میں ریلیز ہوئی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ بھارتی سینما کی بلاک بسٹر فلم ہے جو آج تک تھیٹر میں دکھائی جارہی ہے اس فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایت کار آدیتیہ چوپڑا اس فلم میں سیف علی خان یا پھر سلمان خان کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ تاہم ان دونوں اسٹارز نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اس طرح ’راج‘ کا مقبول ترین کردار شاہ رخ خان کے حصے میں آیا۔

    کل ہو نہ ہو: شاہ رخ خان، سیف علی خان اور پریتی زنٹا کی 2003 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ’کل ہو ناہو‘ بھی کافی سُپر ہٹ رہی بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم میں سیف علی خان والا کردار پہلے سلمان خان کو آفر ہوا تھا۔ تاہم سلمان خان نے اس کردار کو اس لیے ٹھکرادیا کیونکہ وہ شاہ رخ خان کے مقابل ثانوی کردار ادا نہیں کرنا چاہتے تھے تاہم بعد میں یہ کردار سیف علی خان نے نبھایا-

    چک دے انڈیا : 2007 میں ریلیز ہوئی فلم ’چک دے انڈیا‘ شاہ رخ خان کے کیریئر کی یادگار فلم ہے جس میں کنگ خان نے ہاکی کوچ کا کردار اتنے بہترین انداز میں نبھایا ہے کہ ایسا لگتا ہے یہ کردار بنا ہی ان کے لیے تھا۔ لیکن شاہ رخ سے قبل کبیرخان کے کردار کی سلمان خان کو پیشکش ہوئی تھی تاہم سلمان خان مصروفیت کے باعث اس کردار کو نہ کرسکے اور اس طرح یہ فلم بھی شاہ رخ خان کے حصے میں آگئی۔

    جوش: 2000 میں ریلیز ہوئی فلم ’جوش‘ میں مرکزی کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا تھا اور ایشوریا رائے نے ان کی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔ شاہ رخ خان سے پہلے یہ فلم بھی سلمان خان کو آفر ہوئی تھی لیکن مصروفیت کی وجہ سے وہ یہ فلم بھی نہ کرسکے۔

    گجنی: فلم ’گجنی‘ 2008 کی بلاک بسٹر فلم تھی اس میں عامر خان نے سنجے سنگھانیا کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ عامر خان نے یہ فلم کرنے سے قبل سنجے سنگھانیا کے کردار کے لیے سلمان خان کا نام تجویز کیا تھا۔ لیکن سلمان خان نے اس فلم کو کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    زیرو: شاہ رخ خان کی 2018 میں ریلیز ہوئی فلم ’زیرو‘ باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی تھی تاہم ایک پریس کانفرنس کے دوران شاہ رخ خان نے انکشاف کیا تھا کہ فلم کی آفر پہلے سلمان خان کو ہوئی تھی لیکن وہ ایک ایسے شخص کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتے تھے جو جسمانی طور پر فٹ نہ ہو تاہم انہوں نے یہ فلم بھی ٹھکرا دی-

    واضح رہے کہ حال ہی میں سلمان خان نے ایک اور فلم کی پیشکش ٹھکرا دی ہے میڈیا میں خبریں گردش میں تھیں کہ سلمان خان ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’انشااللہ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا تھا۔ لیکن پھر خبریں آئیں کہ سلمان خان اور سنجے لیلا بھنسالی کا کسی بات پر جھگڑا ہوگیا ہے اور بات اس حد تک بڑھ گئی کہ سلمان خان نے یہ فلم کرنے سے ہی انکار کردیا۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی تھیں تاہم خبریں ہیں کہ اس فلم کے لئے شاہ رخ خان کو کاسٹ کیا جائے گا-

    سلمان خان نے فلم ’ انشاء اللہ ‘ میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

    سلمان خان بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کا کتنا معا وضہ لیں گے؟

    سلمان خان نے2003 میں جعلی حلف نامہ پیش کرنے پر عدالت سے معذرت کرلی

    سلمان خان ٹائیگر سیریز کے تیسرے سیکوئیل کی شوٹنگ ترکی میں کریں گے

    سلمان خان راکھی ساونت پر برہم، شو سے نکل جانے کا کہہ دیا

    تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ سومی علی

    سلمان خان کا دوست کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کا منفرد انداز

    سلمان خان بھی بھارتی کسانوں کے احتجاج پر بول پڑے

  • کیا دینا نیر رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی ؟سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

    کیا دینا نیر رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی ؟سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے‘ سے مشہور ہونے والی دینا نیر سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں زیر گردش ہیں کہ پشاور زلمی کا حصہ بننے کے بعد وہ اب رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹوئٹر، انسٹا گرام اور فیس بُک پر آ ج کل پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہی انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے پاوری ہو رہی ہے کے چرچے ہیں۔

    انٹرنیٹ صارفین اور دنیا بھر سے معروف شخصیات اپنی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کر رہے ہیں جس سے اب کچھ افراد تنگ اور اُکتائے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں اور اس کا برملا اظہار بھی کر رہے ہیں-

    پاوری ہو رہی ہے کی خالق دینا نیر مبین دن دگنی رات چگنی ترقی کر کے سوشل میڈیا پلیٹ فامز سمیت حقیقی زندگی میں بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ بن چکی ہے دینا نیر مبین کو شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات سمیت پاکستان سپر لیگ 6 کی ٹیم پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
    https://twitter.com/aly_ra5A/status/1362450779647348739?s=20
    جہاں دینا نیر کے شوبز میں انٹری دینے کی افواہیں سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہیں وہیں دنا نیر کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مختلف پوسٹس پر یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب وہ رمضان ٹرانسمیشن میں بھی نظر آئیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دنانیر مبین پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود پارٹی کر رہی تھیں۔

    :دینانیر مبین کا یہ انداز لوگوں کو اتنا زیادہ پسند آیا کہ عام لوگوں ،کھلاڑیوں اور فنکاروں نے اس ویڈیو کو ری کری ایٹ کرکے سینکڑوں مزاحیہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی دنانیر مبین کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے بھارتی اداکار بھی ’پاکستانی پارٹی‘ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں اور ان فنکاروں سمیت بھارتی پولیس ، اورر بینک سمیت ہر کوئی اس کو انجوائے کررہا ہے-

    شاہد کپور بھی پاکستانی پارٹی کے رنگ میں رنگ گئے

    ماہرہ خان بھی پارٹی گرل کی مداح بن گئیں، دلچسپ ویڈٰیو بنا ڈالی

    ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستانی لڑکی کی دلچسپ ویڈیو پر بھارتی یوٹیوبر نے گانا تیار کر لیا

    ’پاوری سانگ‘ نے میری مقبولیت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے یش راج مُکھاٹے

    پارٹی گرل دینا نیر پشاور زلمی کا حصہ بننے پر پُرجوش

    چند ہی دنوں میں دینا نیر نے سوشل میڈیا پر اہم سنگ میل عبور کر لیا