Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کون ہو گا بگ باس کے سیزن 14 کا فاتح؟

    کون ہو گا بگ باس کے سیزن 14 کا فاتح؟

    بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کا جلد ہی اختتام ہونے جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : بگ باس سیزن 14 کے اختتام پر جہاں ایک طرف بگ باس کنٹیسٹنٹ سمیت مداح دکھی ہیں تو دوسری جانب مداح بگ باس کے رواں سیزن کے فاتح کے اعلان کا بے صبری سے انتظار بھی کر رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا سروے رپورٹ کے مطابق قارئین کی جانب سے روبینہ دلائک کو بطور فاتح پسند کیا گیا ہےبھارتی میڈیا کی جانب سے منعقد پول سروے میں 3 دن کے دوران 30ہزارلوگوں نے روبینہ دلائک کے حق میں ووٹ دیئے۔

    آن لائن سروے میں روبینہ 55 فیصد، راہول 23 فیصد ووٹ لے کر آگے رہے جبکہ علی اور راکھی کو عوام کی جانب سے 10 فیصد ووٹ حاصل ہوئے نکی تمبولی 2 فیصد ووٹ کے باعث اس دوڑ میں سب سے پیچھے رہیں۔

    واضح رہے کہ بگ باس 14 کے فاتح کا اعلان آج شام کیا جائے گا جبکہ رئیلٹی شو کے فائنل 5کنٹیسٹنٹ میں روبینہ دلائک، راہول وادیا ،علی گونی، راکھی ساونت اور نکی تمبولی شامل ہیں۔

    سلمان خان بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کا کتنا معا وضہ لیں گے؟

    کالے ہرن شکار کیس میں سلمان خان کے خلاف راجستھان حکومت کی درخواست مسترد

  • بھارتی اداکارہ شرلن چوپڑا کیخلاف نامناسب مواد کی تشہیر پرقانونی کاروائی

    بھارتی اداکارہ شرلن چوپڑا کیخلاف نامناسب مواد کی تشہیر پرقانونی کاروائی

    بھارتی بولڈ اداکارہ 37 سالہ شرلن چوپڑا کے خلاف گزشتہ برس ایک شہری کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 67، سیکشن 67 اے، سیکشن 292 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2008 کے تین اور چار سمیت وومن پروٹیکشن ایکٹ 1986 کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کیس کے بعد شرلن چوپڑا کے خلاف ممبئی پولیس نے کارروائی کی تیاریاں مکمل کرلی تھیں مگر اداکارہ نے مقامی عدالت میں قبل از گرفتاری کی ضمانت کی درخواست دے دی تھی جس کی وجہ سے پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔

    تاہم مقامی عدالت نے 19 فروری کو اداکارہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے نامناسب مواد کی الیکٹرانک آلات پر تشہیر کرکے غیر قانونی کام کیا۔

    مقامی عدالت کی جانب سے درخواست خارج کیے جانے کے بعد 19 فروری کو ہی اداکارہ نے بمبئی ہائی کورٹ میں دخواست دائر کردی اور عدالت نے پولیس کو اداکارہ کے خلاف فوری کارروائی کرنے سے روک دیا۔

    اداکارہ کے خلاف جن دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے وہ تمام دفعات بھارت میں فحش مواد کی تشہیر، اس کے پھیلاؤ اور خواتین کو نامناسب انداز میں پیش کرنے سے متعلق ہیں۔

    شرلن چوپڑا پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی فحش فلمیں بناکر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہیں اور مذکورہ فلمیں یا مواد بھارت میں بھی دستیاب ہے تاہم اگر شرلن چوپڑا پر مذکورہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 5 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

    تاہم اداکارہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں بتایا ہے کہ انہوں نے فحش مواد بھارتی ناظرین کے لیے نہیں بلکہ دیگر ممالک کے افراد کے لیے تیار کیا تھا اور مذکورہ مواد کو بھارت میں نہیں بلکہ دوسرے ممالک کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

    شرلن چوپڑا نے اپنی درخواست میں عدالت کو بتایا کہ وہ خود سائبر کرائم سے متاثر ہیں کیوں کہ ان کے بیرون ممالک کی ویب سائٹس کے لیے بنائے گئے مواد کو وہاں سے اپ لوڈ کرکے مفت مواد دکھانے والی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ شرلن چوپڑا پر ماضی میں فحاشی پھیلانے اور جسم فروشی جیسے الزامات لگ چکے ہیں اور انہیں پولیس نے 2017 میں جسم فروشی کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا۔

    شرلن چوپڑا بولی وڈ کی نصف درجن سے زائد فلموں سمیت تامل، تیلگو اور پنجابی زبان کی فلموں میں بھی اداکاری کر چکی ہیں، تاہم انہیں زیادہ شہرت بالغ افراد کے لیے بولڈ مواد تیار کرنے کی وجہ سے حاصل ہے۔

    گزشتہ ماہ جنوری میں شرلن چوپڑا نےبا لی وڈ فلم ساز ساجد خان پر بھی جنسی استحصال کا الزام لگایاتھا اور دعویٰ کیا تھا کہ جب وہ فلم ساز کے پاس کام مانگنے گئی تھیں تو فلم ساز ان کے سامنے برہنہ ہوگئےتھے۔

    ہدایتکار ساجد خان پر ایک اور بالی وڈ اداکارہ نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا

    ویویک اوبرائے کو اہلیہ کے ہمراہ موٹر بائیک کی ویڈیو شئیر مہنگا پڑ گیا

    کروڑوں روپے کی پیشکش کے باوجود سلمان خان کی گھوڑا خریدنے میں ناکام

    بھارتی اداکارہ کو ہوٹل ملازم کی جانب سے جنسی ہراسانی کا سامنا

  • حجاب پر تنقید: نوشین شاہ نور بخاری کی حمایت میں بول پڑیں

    حجاب پر تنقید: نوشین شاہ نور بخاری کی حمایت میں بول پڑیں

    شوبز کو مذہب کی خاطر خیر باد کہنے والی اداکارہ نور بخاری کو ایک تقریب میں فیشن کے تحت منفرد حجاب کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا-

    باغی ٹی وی : نور بخاری نے دو روز قبل 19 فروری کو اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک دوست کی شادی میں شرکت کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں انہیں منفرد حجاب میں دیکھا گیا تھا۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی خاتون دوست کو شادی کی مبارک باد پیش کی تھی مگر ان کے حجاب پر انہیں صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے اسلامی نہیں بلکہ ‘فیشن ایبل’ قرار دیا۔

    شدید تنقید کے بعد نور بخاری نے انسٹاگرام پر کمنٹس سیکشن کو بند کردیا تھا اور انسٹاگرام اسٹوری میں پیغام دیا تھا کہ اگر کسی کو ان کا حجاب اچھا نہیں لگ رہا تو وہ انہیں دیکھنا چھوڑ دیں۔

    اداکارہ نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ میں نے اپنی قبر میں اپنا حساب دینا ہے لہذا براہ مہربانی آپ کو میرا حجاب، حجاب نہیں لگتا تو آپ مجھے نہ دیکھیں۔ جس کے لیے میں کرتی ہوں وہ میری نیت جانتا ہے اور صرف اس کو ہی جج کرنے کا حق ہے، اللہ اللہ اللہ۔

    اب پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ نوشین شاہ نے نور بخاری کا دفاع کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین پر تنقید کی ہے۔

    نوشین شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘نور پر تنقید کے بجائے میرا خیال ہے کہ لوگوں کو ان اداکاراؤں پر تنقید کرنی چاہیے جو تقریباً برہنہ ہوتی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ایک خاتون جو شلوار قمیض پہنتی ہے اسے مہذب کہا جاتا ہے نا؟ تو انہوں نے شلوار قمیض بھی زیب تن کی ہوئی ہے اور اپنا سر بھی ڈھانپا ہوا ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ کمپیوٹر پر بیٹھ کر لکھنا پورے کپڑے پہننے اور اپنا منہ بند رکھنے سے بہت زیادہ آسان ہے، اللہ کا کام اللہ کو کرنے دیں۔

    نوشین شاہ نے مزید لکھا کہ انڈسٹری کو چھوڑیں ہمارے ملک میں 100 فیصد میں سے کتنی خواتین حجاب کرتی ہیں 30 فیصد بھی نہیں۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے نور بخاری کی تعریف بھی کی اور کہا کہ آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

    نوشین شاہ کی انسٹاگرام اسٹوری کے سکرین شاٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری میں شئیر کرتے ہوئے نور بخاری نے ساتھی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا-

  • واٹس ایپ کا صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع

    واٹس ایپ کا صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع

    معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو اپنی مرضی اور اپنے ٹائم فریم کے تحت پالیسی کا جائزہ لینے کی سہولت فراہم کریں گے اور یاد دہانی کے لیے ایک بینر بھی ایپ پر نظر آتا رہے گا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ واٹس ایپ نئی اور مجوزہ پرائیویسی پالیسی کے لیے صارفین کو نظرثانی کی سہولت فراہم کرنے جا رہا ہے جس کا ٹائم فریم بھی صارف خود طے کرے گا جب کہ شرائط کی وضاحت کے لیے ایپ پر ایک بینر بھی لگایا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے پرائیویسی سے متعلق یہ وضاحت ایک ای میل کے جواب میں دی جس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ سہولت 15 مئی تک دستیاب رہے گی اور اس کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والوں کو راضی کرنے کے لیے بتدریج مطالبہ کیا جائے گا۔

    ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 مئی کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والے ایپ پر آنے والے میسیجز نہیں پڑھ سکیں گے تاہم انہیں مختصر وقت کے لئے نوٹیفکیشن اور کالز موصول کرنے کی سہولت میسر رہے گی۔

    واٹس ایپ انتظامیہ نے ای میل کے مندرجات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے غیرمتحرک کیے جانے والے صارفین کو 15 مئی کے بعد بھی نئی پالیسی یا اپ ڈیٹس کو قبول کرنے کی سہولت دی جائے گی اور ان کے میسجز بحال کردیئے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ واٹس ایپ نے 4 جنوری کو نئی پرائیویسی پالیسی قبول کرنے کے لیے نوٹیفکیشن 8 فروری 2021 تک نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صارفین کو لازمی شرائط قبول کرنا ہوں گے ورنہ ان کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے جس کے بعد صارفین کے شدید ردعمل نے واٹس ایپ کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کیا تھا-

    واٹس ایپ چیٹ کو محفوظ بنانے کے چار طریقے

    واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر اپنی چیٹ باآسانی منتقل کرنے کا طریقہ

    واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کیلئے نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروادی

    واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی:صارفین کے رد عمل نے واٹس ایپ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر…

    پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی:واٹس ایپ کی دو بہترین متبادل ایپس دستیاب

    واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان

    WhatsAppPrivacyPolicy ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین غیر محفوظ

  • ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

    ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

    بھارتی نوجوان اداکار اندر کمار نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تامل ٹیلی ویژن انڈسٹری کے 25 سالہ تامل اداکار اندر کمار نے گزشتہ روز اپنی ایک خاتون دوست کے گھر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔

    اندر کمار کے دوستوں کے مطابق وہ بدھ کے روز اپنے دوستوں کے ہمراہ فلم دیکھنے گئے تھے لیکن واپسی پر وہ اپنی دوست کے گھر اکیلے رُک گئے تھے اور اُسی گھر میں اندر کمار کے دوستوں نے اُنہیں مردہ حالت میں پایا۔

    اندر کمار کے دوستوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائےوقوعہ سے ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ جس کی بنا پر خودکشی کی وجہ معلوم ہوسکے تاہم پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

    تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق تامل اداکار اندر کمار انڈسٹری میں کام نہ ملنے کی وجہ سے کافی اُداس تھے اور مکمنہ طور پر اُن کی خودکشی کی وجہ یہی بتائی جارہی ہے۔

    فوٹو فرام میڈیا: بھارتی تامل اداکار اندر کمار

    واضح رہے کہ حال ہی میں گزشتہ برس 14 جون کو خودکشی کر کے موت کو گلے لگانے والے سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھی اداکار سندیپ ناہر نے بھی خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا تھا-

    رشی کپور کے بھائی راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

    سوشانت سنگھ راجپوت کے بعد ساتھی اداکار نے بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا

  • گلوکارہ بننا چاہتی تھی لیکن قسمت نے اداکارہ بنا دیا    کنزیٰ ہاشمی

    گلوکارہ بننا چاہتی تھی لیکن قسمت نے اداکارہ بنا دیا کنزیٰ ہاشمی

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں گلوکارہ بننا چاہتی تھی لیکن قسمت نے اداکارہ بنا دیا-

    باغی ٹی وی :اداکارہ و ماڈل کنزیٰ ہاشمی نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویومیں اپنے شوبز کیرئیر کے حوالے سے بات کی انہوں نے کہا کہ اکثرفنکاروں سے جب یہ سوال کیا جاتا ہے کہ آپ اداکار کیسے بنے تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ حادثاتی طور پر یہ سب ہو گیا لیکن میرے ساتھ سچ میں ایسا ہی ہوا کیونکہ میں گلوکارہ بننا چاہتی تھی لیکن قسمت نے اداکارہ بنا دیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی گلوکاری کا بہت شوق تھا، میٹرک کرنے کے بعد مزید پڑھائی کر رہی تھی تو دل میں گلوکاری کو کیرئیر بنانے کا شوق پیدا ہونے لگا گلوکاری کرنے کے لئے تو کوئی آفر نہ آئی لیکن ماڈلنگ کی پیشکش ہونے لگی میں نے اس کو قبول تو کر لیا اور سوچا کہ کرنی تو گلوکاری ہی ہے چلو ماڈلنگ کرنے میں بھی کوئی ہرج نہیں یوں میری شوبز انڈسٹری میں انٹری ہوئی۔

    کنزیٰ ہاشمی نے مزید بتایا کہ میں سیکنڈ ائیر کی طالبہ تھی تو مجھے ماڈلنگ کی آفر ہوئی جس کومیں نے قبول کر لیا میرا پہلا شوٹ معروف فیشن فوٹوگرافر اور میک اپ آرٹسٹ خاور ریاض نے کیا اس کے بعد لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں فیشن شوکا حصہ بنی وہاں پر ڈرامہ ڈائریکٹر ذوالفقار علی کی مجھ پر نظر پڑی انہوں نے مجھے اداکاری کی آفر دی تو میں نے کہا کہ نہیں مجھے اداکاری کا شوق نہیں میں تو گلوکاری کرنا چاہتی ہوں-

    کنزیٰ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اس کے باوجود انہوں نے مجھے کہا کہ نہیں تم آڈیشن کیلئے آؤ میں آڈیشن کیلئے گئی خاصا مایوس کن آڈیشن تھالیکن ذوالفقار علی بضد تھے کہ تم اداکاری کرو میں نے کہا آڈیشن تو آپ کے سامنے ہی ہے تو کہنے لگے میں خود ہی اداکاری کروا لوں گا ڈائریکٹر کی طرف سے پندرہ دن مجھے ایکٹنگ کی کلاسز دی گئیں اس کے بعد ڈرامے کی شوٹنگ شروع ہو گئی یوں مجھے پہلا ڈرامہ ملا چار سال کا عرصہ گزر چکا ہے پتہ بھی نہیں چلا کہ اتنا وقت کیسے گزرا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ ابھی تک میں جن ڈراموں میں کام کر چکی ہوں اس میں ادھورا ملن، سنگسار، من چاہی، مورے سیاں، میری بہووئیں، عشق تماشا، صلہ، محبت تم سے نفرت ہے، رانی، دلدل، لمحے،تو عشق ہے،سیرت،ہم اسی کے ہیں،رانی نوکرانی،گل وگلزار،دیوار شب اور تومیراجنون شامل ہیں جبکہ ان دنوں ’تیرا یہاں کوئی نہیں‘ آن ایئر ہے۔

    صبا قمر کی فلم گھبرانا نہیں کی شوٹنگ مکمل

    ماہرہ خان نے ویب سیریز بارہواں کھلاڑی میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

    ماضی میں فلم کا ایک رومانوی سین عکس بند کراوتے ہوئے رو پڑی تھی سلمیٰ ہائیک

    زندگی میں کسی بھی شخص کو اتنی اہمیت نہ دوکہ وہ آپ کی زندگی خراب کرے اشناہ شاہ

    ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم باراہوں کھلاڑی کے مرکزی کردار کی جھلک جاری

    لوگوں کی ذات اور زندگیوں پر تبصرے کرنا ہمارا فرض بن گیا ہے نعمان اعجاز

  • ’پاوری سانگ‘ نے میری مقبولیت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے   یش راج مُکھاٹے

    ’پاوری سانگ‘ نے میری مقبولیت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے یش راج مُکھاٹے

    ’پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو پر گانا تیار کرنے والے معروف بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے کا کہنا تھا کہ اُن کے ’پاوری سانگ‘ نے اُن کی مقبولیت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں یشراج مکھا ٹے نے کہا کہ لوگ مجھے سانگ تیار کرنے کے لیے دلچسپ ویڈیوز بھیجتے ہیں اور پاوری ویڈیو بھی مجھے ایک صارف نے انسٹاگرام پر بھیجی تھی۔

    اُنہوں نے کہا کہ جب میں نے دینانیر کی پاوری ویڈیو دیکھی تو پاوری سانگ تیار کرنے کے لیے فوراََ اپنے اسٹوڈیو میں چلا گیا میں نے دو سے تین گھنٹے محنت کرکے ’پاوری سانگ‘ تیار کیا اور اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کردیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ میرا یہ پاوری سانگ کچھ ہی دیر میں اس قدر وائرل ہوا کہ اس نے میرے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا پاوری سانگ دینانیر کو بھی بھیجا اور اُنہیں بھی یہ اس قدر پسند آیا کہ اُنہوں نے اس پر ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔

    یشراج مکھٹے نے دینانیر کو سراہاتے ہوئے کہا کہ میں دینانیر کی اس ویڈیو سے بہت متاثر ہوا ہوں اُن کے تین جملوں نے سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ تہلکہ مچادیا ہے، ہر ایک انسان اس سے بہت لطف اندوز ہورہا ہے۔

    واضح رہے کہ معروف بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے، جو ٹی وی شوز اور فلموں کی ویڈیو کلپس کو مضحکہ خیز گانوں میں تبدیل کرنے کے لئے مشہور ہیں اُنہوں نے پاکستانی لڑکی دینانیر کی پاوری سانگ پر دلچسپ ویڈیو کو بھی ایک گانے میں تبدیل کردیا تھا-

    خیال رہے کہ پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک میں اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ بھی دینانیر کا یہ انداز یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے فالو کرتے ہوئے ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

    نہ صرف عوام بلکہ پاکستانی شوبز ستارے،کھلاڑی اور برانڈز بھی اپنے دوستوں کے ساتھ یہ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

    شاہد کپور بھی پاکستانی پارٹی کے رنگ میں رنگ گئے

    ماہرہ خان بھی پارٹی گرل کی مداح بن گئیں، دلچسپ ویڈٰیو بنا ڈالی

    ’پاوری ہورہی ہے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پاکستانی لڑکی کی دلچسپ ویڈیو پر بھارتی یوٹیوبر نے گانا تیار کر لیا

  • کرینہ کپور اور سیف علی خان کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش

    کرینہ کپور اور سیف علی خان کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش

    بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کو آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر ممبئی کے برج کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر دوسرے بچے کو جنم دیا۔

    سیف علی خان اور کرینہ کپور نے فی الحال اپنے دوسرے بچے کی تصویر یا نام کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

    واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان دوسری بار والدین کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں اس سے قبل ان کا ایک بڑابیٹا تیمور علی خان ہے جس کی عمر اس وقت 4 سال ہے۔

    تیمور علی خان 2016میں اپنی پیدائش کے بعد سے ہی بھارت کا مقبول ترین بچہ بن گیا تھا۔ تیمور سوشل میڈیا پر تو مقبول ہے ہی تاہم بھارتی میڈیا کابھی پسندیدہ بچہ ہے۔

    تیمور علی خان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دوسال قبل 2018 میں انٹرنیٹ سرچنگ یاہو ہارٹ تھروب شخصیات کی فہرست میں وہ اپنے والدین سے آگے تھا اور پانچویں نمبر پر مقبول ترین شخصیات میں شامل تھا۔

  • املی صحت کے لئے کیوں ضروری ہے؟

    املی صحت کے لئے کیوں ضروری ہے؟

    املی کا پودا شمالی افریقہ اور ایشیاء کے کئی ممالک میں پایا جاتا ہے اس میں موجود نامیاتی مرکبات کی بڑی تعدا د اسے ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیشن بناتے ہیں املی وٹامن سی، ای اور بی، کیلشیم، فاسفورس، آئرن، پوٹاشیم، میگنیز اور غذائی فائبر کاخزانہ ہے اور اس میں وٹامنز اور منرلز کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں-

    املی کے فوائد:املی میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جس کے باعث یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ املی میں موجود فائبر شریانوں سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو ختم کرتاہے اور آنت کا کینسر نہیں ہونے دیتا اس میں موجود وٹامن سی فری ریڈیکل کے خطرات کو کم کرتا ہے املی مدافعتی نظام کو فروغ دیتی ہے-

    املی میں پوٹاشیم،آئرن، سیلینیم، کیلشیم، زنک اور کاپر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اس میں موجود آئرن کی وجہ سے خون کے سرخ خلیے بنتے ہیں اور دیگر منرلز اور دھاتوں سے خون میں مادوں کی مقدار متوازن رہتی ہے اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔

    املی بھوک کم کرتی ہے اوریہ جسم میں فیٹ کو اسٹور نہیں ہونے دیتی۔ وزن میں کمی کے لیے املی سے بنائے گئے مشروبات بھی استعمال کیے جاتے ہیں املی میں موجود ٹارٹارک ایسڈ ایک طاقتور انٹی آکسیڈینٹ کا کام کرتے ہوئے جسم سے فاسد مادوں کو باہر نکالتاہے۔

    املی متلی اورقے کی شکایت دور کرکے غذا کو ہضم کرتی ہے۔ متلی ہونے کی صورت میں اگر املی کا شربت استعمال کیا جائے تو فائدہ ہوتا ہے اور املی کا ستعمال طبیعت کو فرحت بخشتا ہے-

    املی کااستعمال نظام ہضم کے لیے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہےاس لیے اس کا استعمال آنتوں کو تقویت دیتا ہے جس سے نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور معدہ بھی بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

  • اسرا بلجیک کا پشاور زلمی کا حصہ بننے پر فخر کا اظہار

    اسرا بلجیک کا پشاور زلمی کا حصہ بننے پر فخر کا اظہار

    شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلجیک نے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بننے اور ٹیم کا ساتھ دینے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترک اداکارہ اسرا بلجیک اب باقاعدہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بن چکی ہیں پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے دو روز قبل ترک اداکارہ کے پشاور زلمی کا حصہ بننے کی خوشخبری سنائی تھی۔

    گزشتہ روز زلمی کا آفیشل ترانہ ’کنگڈم‘ریلیز کیا گیا تھا جس میں ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کے ساتھ اسرا بلجیک بھی پرفارم کرتی نظر آئی تھیں۔

    گانے کی ریلیز کے کچھ ہی دیر بعد اسرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے کا باقائدہ اعلان کیا۔

    انہوں نے اردو میں لکھا ’کہ اب میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں مجھے فخر ہے کہ میں آپ کے ساتھ ٹیم کاساتھ دوں گی۔‘ یہی پیغام انہوں نے انگریزی میں بھی لکھا اور زلمی کنگڈم، ماہرہ اسرا ہانیہ اور یلو اسٹروم کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

    اسرا کی اس پوسٹ پر پاکستانی سپر اسٹار اور پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا۔

    یاد رہے کہ اس بار پی ایس ایل میں ترک اداکارہ کی موجودگی کے باعث شائقین کی کھیل میں دلچسپی دگنی ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق کہ ماہرہ خان ، اسرا بلجیک اور ہانیہ عامر کو زلمی کا ایمبیسیڈر بناکر جاوید آفریدی پی ایس ایل مقابلے سے قبل ہی جیت چکے ہیں۔

    اسرا بلجیک اور جاوید آفریدی کی ویڈٰیو کال پر صارفین کی چہ مگوئیاں

    ماہرہ خان پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب