Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • 6 سالہ بچے نے سلمان خان کے شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کر دیا

    6 سالہ بچے نے سلمان خان کے شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کر دیا

    بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی گزشتہ رات فائنل قسط نشر کی گئی جس میں 6 سالہ بچے نے سلمان خان کے شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کردیا ۔

    باغی ٹی وی : بگ باس 14 کے گرینڈ فائنل میں جب بچے نے سلمان خان کے شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کیا تو بالی وڈ اسٹار نے کہاکہ اگر میں مناسب وقت پر شادی کرلیتا تو آج تمہاری عمر کے پوتے پوتیوں والا ہوتا۔

    رئیلیٹی شو کے ڈانس دیوانے کنٹیسٹنٹ سہیل خان جب اسٹیج پر آئے تو سلمان خان نے ان سے ان کا نام پوچھا جس پر 6 سالہ لڑکے نے کہا کہ میں آپ کے چھوٹے بھائی سہیل خان جیسا ہوں۔

    خیال رہےکہ بالی وڈ اداکار سلمان خان اب تک زندگی کی 55 بہاریں دیکھ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی بھارتی فلم نگری کے کنوارے سپر اسٹار ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کے مشہور رئیلٹی شو’بگ باس‘ کے 14 ویں سیزن کا گزشتہ رات فائنل ہوا ہے۔ بگ شو کے فنیلے میں راکھی ساونت سمیت 5 امیدوار پہنچے تھے تاہم راکھی فائنل میں شوکو چھوڑ دیا تھا-

    شو کے فائنل سے قبل رتیش دیش مکھ نے راکھی ساونت کو فائنل کھیلنے یا بیگ لیکر شو چھوڑنے کا آپشن دیا جو انہوں نے فوری ہی قبول کرلیا۔

    اداکارہ کے بیگ میں 14 لاکھ بھارتی روپے کی رقم تھی جو انہوں نے قبول کرکے شو کو چھوڑ دیا اور اس طرح وہ فائنل سے قبل پیسے لیکر شو چھوڑنے والی پہلی امیدوار بن گئی ہیں۔

    جبکہ دوسری جانب شو بگ باس کے سیزن 14 کا ٹائٹل اداکارہ ربینہ دلیک نے اپنے نام کر لیا ہے بگ باس 14 میں فتح حاصل کرنے والی ربینہ دلیک نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ ہیں تو میں ہوں۔

    سلمان خان بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کا کتنا معا وضہ لیں گے؟

    کون ہو گا بگ باس کے سیزن 14 کا فاتح؟

    بگ باس سیزن 14 کا ٹائٹل اداکارہ ربینہ دلیک نے اپنے نام کر لیا

  • میرے جسم کی بجائے اصل مسائل کی طرف توجہ دیں، آمنہ الیاس صارفین پر برہم

    میرے جسم کی بجائے اصل مسائل کی طرف توجہ دیں، آمنہ الیاس صارفین پر برہم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ آمنہ الیاس نے بولڈ تصاویر پر عوامی تنقید کو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں آفات، غربت، بچوں کا جنسی استحصال، عصمت دری، گھریلو تشدد، جنگ اور اس طرح کہ نجانے کتنے مسائل موجود ہیں اس پر بات کیوں نہیں ہورہی؟میں عوام سے کہنا چاہوں گی کہ وہ اپنی تمام تر توجہ میرے جسم کے بجائے اصل مسائل پر مرکوز رکھیں۔

    باغی ٹی وی :آمنہ الیاس نے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنا ایک فوٹو شوٹ شیئر کیا تھا جس میں وہ غیر مناسب لباس زیب تن کئے نظر آرہی تھیں۔ اسی بات پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں اس طرح کی مزید تصاویر شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

    صارفین کی تنقید پر آمنہ الیاس نے اسی لباس میں ایک اور تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں یہ سوچ کر تھک چکی ہوں کہ کمنٹس میں میرا جسم ہی کیوں واحد موضوع ہے؟ جس پر بار بار بات کی جارہی ہے، کیا آپ لوگوں کو میرے بال، میک اپ، گجرا یا بالیاں پسند نہیں آئیں؟

    پوسٹ شیئر کرنے کے علاوہ آمنہ الیاس نے انسٹا پر اسٹوری بھی شیئر کی جس میں انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مزید جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آفات، غربت، بچوں کا جنسی استحصال، عصمت دری، گھریلو تشدد، جنگ اور اس طرح کہ نجانے کتنے مسائل موجود ہیں اس پر بات کیوں نہیں ہورہی؟

    آمنہ الیاس نے یہ بھی کہا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ ان تمام مسائل کے باوجود میرے جسمانی خدوخال مسائل کی فہرستوں میں اول درجے پر ہیں اس لیے میں عوام سے کہنا چاہوں گی کہ وہ اپنی تمام تر توجہ میرے جسم کے بجائے اصل مسائل پر مرکوز رکھیں۔

  • آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کو بھارتی سینما کے بڑے ایوراڈ سے نوازا گیا

    آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کو بھارتی سینما کے بڑے ایوراڈ سے نوازا گیا

    آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو حال ہی میں بھارت کے معتبر ایوراڈ دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈ 2021 میں ‘کریٹکس بیسٹ ایکٹر’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ممبئی میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز 2021 کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    اس ضمن میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے سوشانت کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

    خیال رہے کہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2008 سے ایک ٹی وی شو کیا تھا اور پھرسوشانت سنگھ راجپوت نے 2013 میں فلم ‘کائے پو چے’ سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا جس میں ان کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

    گزشتہ سال 14 جون کو اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے اور اب ان کی خودکشی کے معاملے میں سی بی آئی، ای ڈی اور این سی بی کی مختلف پہلوؤں پر تاحال تحقیقات جاری ہیں۔

  • ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹیزر جاری

    ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹیزر جاری

    رواں ماہ فروری کے آغاز پر ماہرہ خان نے اپنی پروڈکشن کمپنی ’سول فرائے فلمز‘ (Soul Fry Films) کا اعلان کرتے ہوئے اس کے بینر تلے ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب ویب سیریز ’’بارہواں کھلاڑی‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وئ :ماہرہ خان نے حال ہی میں اداکاری کے ساتھ پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے کچھ روز قبل ہی اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی ویب سیریز کا پوسٹر بھی جاری کیا تھا جسے شائقین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی۔

    ماہرہ کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد اُن کے مداحوں کو ویب سیریز کی جھلکیاں دیکھنے کا انتظار تھا تاہم اب یہ انتظار ختم ہو گیا ہے کیوںکہ ماہرہ خان نے ویب سیریز کا پہلا ٹیزر جاری کردیا ہے۔

    ویب سیریز کی کہانی کرکٹ پر مبنی ہے جاری کردہ ٹیزر میں علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی کرکٹ میں لڑائی دکھائی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنی ویب سیریز سے متعلق کہا تھا کہ اس فلم کی کہانی دوستی، رشتہ، اتحاد، کامیابی، ناکامی، محبت اور حوصلہ افزائی پر مبنی ہے، در حقیقت ہم نے سخت محنت اور محبت بھری مشقت کا مرحلہ عبور کیا ہے، ہماری یہ کوشش آپ کے لیے ہے۔

    یہ سیریز سرمد کھوسٹ، میرا سیٹھی اور صبا فیصل جیسی کاسٹ سمیت نئی کاسٹ پر بھی مبنی ہے-’بارہواں کھلاڑی‘ کو ماہرہ خان اور نینا کاشف پروڈیوس کر رہی ہیں، اس کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض عدنان سرور سرانجام دیں گے-

    ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’بارہواں کھلاڑی‘ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے فائنل کے فوری بعد ریلیز کیا جائے گا چونکہ پی ایس ایل کا فائنل آئندہ ماہ مارچ کے اختتام تک ہوگا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ’بارہواں کھلاڑی‘ کو اپریل سے قبل یا اپریل کے آغاز میں ریلیز کردیا جائے گا۔

    ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم باراہوں کھلاڑی کے مرکزی کردار کی جھلک جاری

    ماہرہ خان کی پروڈکشن تلے بننے والی پہلی فلم میں کون سے اداکار جلوہ گر ہوں گے

    ماہرہ خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کا پہلا پروجیکٹ مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیا

    اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا

    ماہرہ خان نے ویب سیریز بارہواں کھلاڑی میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

  • بہن کی شادی پر صنم جنگ کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل

    بہن کی شادی پر صنم جنگ کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی بہن آمنہ جنگ کی شادی کی تقریبات جاری ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر گزشتہ روز بہن کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں ۔

    انسٹاگرام ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی بہن اور دیگر خواتین کے ہمراہ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    صنم جنگ نے بہن کی مایوں کے لیے زرد رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے جب کہ ان کی بہن اور دلہن آمنہ جنگ کو پیلے رنگ کے شرارے میں خوشگوار موڈ کے ساتھ مایوں کی تقریب سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے –

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آمنہ جنگ فہد سلطان کے ساتھ رشتہ ازداوج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں ۔

    خیا ل رہے کہ آمنہ جنگ اور فہد کی منگنی 2019 میں اور نکاح جنوری 2020 میں ہوا تھا۔

  • بگ باس سیزن 14 کا ٹائٹل اداکارہ ربینہ دلیک نے اپنے نام کر لیا

    بگ باس سیزن 14 کا ٹائٹل اداکارہ ربینہ دلیک نے اپنے نام کر لیا

    بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کا ٹائٹل اداکارہ ربینہ دلیک نے اپنے نام کر لیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات بگ باس سیزن 14 کی فائنل قسط نشر کی گئی جس میں اداکارہ روبینہ دلیک فاتح قرار پائیں اداکارہ ربینہ دلیک وہ واحد کنٹسٹنٹ تھیں جنہوں نے بگ باس سیزن 14 کے گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارا تھا۔

    بگ باس سیزن 14 کی فاتح اداکارہ ربینہ دلیک نے یہاں ساڑھے چار ماہ کا عرصہ گزارا اور وہ سیزن 14 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

    بگ باس 14 میں فتح حاصل کرنے والی ربینہ دلیک نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ ہیں تو میں ہوں۔

    خیال رہے کہ بگ باس سیزن 14 کے 3 فائنلسٹ میں نکی تنبولی، ربینہ دلیک اور گلوکار راہل ودیا شامل تھے بعد ازاں نکی تنبولی کم ووٹوں کے بناء پر فائنل کی ریس سے باہر ہو گئی تھیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے منعقد پول سروے میں 3 دن کے دوران 30ہزارلوگوں نے روبینہ دلائک کے حق میں ووٹ دیئے تھے آن لائن سروے میں روبینہ 55 فیصد، راہول 23 فیصد ووٹ لے کر آگے رہے جبکہ علی اور راکھی کو عوام کی جانب سے 10 فیصد ووٹ حاصل ہوئے نکی تمبولی 2 فیصد ووٹ کے باعث اس دوڑ میں سب سے پیچھے رہیں-

    سلمان خان بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کا کتنا معا وضہ لیں گے؟

    کون ہو گا بگ باس کے سیزن 14 کا فاتح؟

  • گوادر کے خوبصورت ساحل کو گندہ نہ کریں ،فخرعالم کی شہریوں سے درخواست

    گوادر کے خوبصورت ساحل کو گندہ نہ کریں ،فخرعالم کی شہریوں سے درخواست

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان، اداکار و گلوکار فخرِ عالم نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ گوادر کے خوبصور ساحل کو گندہ نہ کریں۔

    باغی ٹی وی : اداکار فخرعالم اکثر سماجی و سیاسی مسائل پر آواز بلند کرتے رہتے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں اداکار ان دنوں گوادر میں موجود ہیں اور وہ وہاں کے خوبصورت ساحلوں کی سیر کرتے نظر آرہے ہیں۔
    https://twitter.com/falamb3/status/1363485891495403521?s=20
    اسی حوالے سے فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ گوادر میں قدرتی اور صاف ستھرے بیچز ہیں جب بھی آپ یہاں آئیں تو براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ ساحل سمندر پر کچرا اور پلاسٹک کی چیزیں مت پھینکیں۔

    فخر عالم نے کہا کہ ماحول کا احترام کریں، اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھیں، گوادر کے ساحل سمندر پر آئیں، یہاں کھیلیں اور ان خوبصورت ساحلوں میں تیریں اور پھر مجھے اس بارے میں بتائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گوادر کے خوبصورت اسٹیڈیم میں پہلا میچ گوادر ڈولفنز بمقابل شوبز شارکز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

  • چند ہی دنوں میں دینا نیر نے سوشل میڈیا پر اہم سنگ میل عبور کر لیا

    چند ہی دنوں میں دینا نیر نے سوشل میڈیا پر اہم سنگ میل عبور کر لیا

    سوشل میڈیا پر وائرل ’پارٹی ہو رہی ہے‘ کی خالق دینانیر مبین کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : پاوری گرل کے نام سے مشہور راتوں رات شہرت کی بُلندیوں تک پہنچنے والی دینا نیر مبین کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک انتہائی قلیل عرصے میں ایک ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

    دینانیر کی ’پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو وائرل ہونے سے قبل اُن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد انتہائی کم تھی لیکن چند دنوں کے اندر ہی اُن کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

    دینا نیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سکرین شارٹ شئیر کرتے ہوئے اپنے تمام فالووورز کا شکریہ اداکیا ہے-

    پارٹی گرل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے اب تک دو سو سے زائد پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کی منفرد ویڈیوز اور دلکش تصاویر شامل ہیں۔

    دوسری جانب دینانیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ہزار سے زائد صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ دینا نیر نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ وہ پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کی ٹیم کاحسہ بن گئیں ہیں انہوں نے لکھا کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئے نہایت پُرجوش ہیں کہ وہ پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بن گئی ہیں-

    پارٹی گرل دینا نیر پشاور زلمی کا حصہ بننے پر پُرجوش

  • پارٹی گرل دینا نیر پشاور زلمی کا حصہ بننے پر پُرجوش

    پارٹی گرل دینا نیر پشاور زلمی کا حصہ بننے پر پُرجوش

    سوشل میڈیا پر وائرل ’پاوری ہو رہی ہے‘ وائرل ویڈیو کی خالق دنانیر مبین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ جاری پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا تھا۔

    باغی ٹی وی : دنانیر مبین کی جانب سے حال ہی میں ٹوئٹر پر پیلے رنگ کا لباس پہنے اور ہاتھ میں پیلے رنگ کا مشروب تھامے اپنی مختلف تصاویر جاری کی گئی تھیں۔


    تصاویر کے ساتھ دنانیر مبین کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ پیلا موسم کا آفیشل رنگ ہے۔‘

    پارٹی گرل نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آگے کیا آرہا ہے؟
    https://twitter.com/Sarfara25368568/status/1363365893187776520?s=20
    دنانیر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سےرد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ دینانیر جلد ہی پشاور زلمی کی ٹیم کو برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر جوائن کریں گی۔
    https://twitter.com/AliHassu1/status/1362874717816958979?s=20
    https://twitter.com/AliHassu1/status/1362874857386565641?s=20


    https://twitter.com/Achaa_yaar/status/1362990847336321025?s=20


    دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دینانیر نے یہی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پشاور زلمی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا-

    تاہم اب انسٹاگرام پر دینا نیر نے پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی کے ساتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں لی گئی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا-

    پارٹی گرل نے لکھا کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئے پُر جوش ہیں کہ وہ اب زلمی فیملی کی آفیشل ممبر بن گئی ہیں-

    دینا نیر کی اس پوسٹ کے بعد سے صارفین اور مداھوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مبارکباد کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں-

    علاوہ ازیں دینا نیر نے انسٹاگرام پر بوم رنگ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی اور ساتھ ہی کچھ تصاویر بھی شئیر کیں-

  • ڈرامہ دوبارہ نشر کرنے پر فنکاروں کو بھی معاوضہ ملنا چاہیئے   میکال ذوالفقار

    ڈرامہ دوبارہ نشر کرنے پر فنکاروں کو بھی معاوضہ ملنا چاہیئے میکال ذوالفقار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور مقبول اداکار میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ پرانا ڈرامہ دوبارہ نشر کرنے پر فنکاروں کو بھی معاوضہ ملنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی :کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ چینلز اپنے سپر ہٹ ڈراموں کو مداحوں کی خواہش پر دوبارہ نشر کرتے ہیں جس سے چینلز کو اچھی خاصی آمدنی حاصل ہوتی ہے تاہم اس میں فنکاروں کے معاوضے کے حوالے سے اب اداکار میکال ذوالفقار نے آواز اٹھائی ہے۔

    میکال ذوالفقار نے کہا کہ ڈرامہ دوبارہ نشر کرنے پر فنکاروں کو معاوضہ ملنا چاہیے یہ غیر منصفانہ ہے اور اس حوالے سے ایک تحریک کا آغاز کرنا چاہیے۔

    میکال ذوالفقار کے اس پیغام کے بعداداکار یاسر حسین بھی میکال ذوالفقار کی حمایت میں سامنے آگئے اور انہوں نے میکال کے مطالبے کی حمایت کی۔

    اداکار یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر میکال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے خدا کا کہ کسی سینئر اداکار نے یہ بات کہہ ہی دی میکال آپ چھا گئے ہیں۔