Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کپل شرما تصاویر کھینچنے پر فوٹوگرافرز پر برس پڑے

    کپل شرما تصاویر کھینچنے پر فوٹوگرافرز پر برس پڑے

    بھارتی معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو کے میزبا ن، کامیڈین و اداکار کپل شرما تصاویر کھینچنے پر فوٹوگرافرز پر برس پڑے اور گالی دے دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیڈین کپل شرما کی سوشل میڈیا پر وہیل چئیر پر بیٹھی تصویر اور ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے تاہم ابھی تک خود کپل یا ان کے کسی دوست کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

    بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کامیڈین نے اپنے آپ کو زخمی کرلیا ہے تاہم ایسا کیوں ہوا اس سے متعلق بھی ابھی تک کچھ نہیں پتہ چل سکا۔

    کامیڈین کی وہیل چئیر پر ویڈیو نے جہاں سب کو پریشان کردیا ہے وہیں خود اداکار بھی اس وقت خبروں کی زینت بن گئے جب ائیرپورٹ سے واپسی پر فوٹوگرافرز نے وہیل چئیر پر جاتے کپل کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپل شرما کو ایک شخص ائیرپورٹ سے وہیل چئیر پر بٹھا کر لے جارہا ہے اسی دوران جب فوٹوگرافرز نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو کپل آپے سے باہر ہوگئے اور فوٹوگرافرز کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ ہٹو یہاں سے تم سب جس پر وہاں موجود فوٹوگرافر نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی-

    سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ویڈیو میں فوٹو گرافرز کا کہنا تھا کہ کپل آپ ہمیں گالیاں دیں لیکن ہم آپ کی صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

  • سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بنانے والوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بنانے والوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بنا نے والے ہو جائیں تیار کیونکہ فیک آئی ڈیز بنا کر شہریوں سے پیسے بٹورنے والوں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ جعلی آئی ڈیز کے پیچھے چھپے نیٹ ورک کو گرفتار کرے گا –

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شہریوں کی جعلی آئی ڈیز بنا کر ان کے قریبی افراد سے پیسے بٹورنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے-

    سال 2021 کے پہلے 7 ہفتوں میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو تین ہزار سے زائد تحریری شکایات موصول ہوچکی ہیں جس میں سوشل میڈیا فراڈ کے ذریعے شہریوں سے پیسے بٹورے جارہے ہیں۔

    میڈیا کو راولپنڈی کے رہائشی اسد احمد نے بتایا کہ کسی نامعلوم ملزم نے فیس بک پر اس کے نام سے جعلی آئی ڈی بنا رکھی ہے جبکہ اس کی اصل آئی ڈی سے فوٹو چوری کرکے جعلی آئی ڈی پر لگائی گئی ہے-

    جعلی آئی ڈی کے پیچھے چھپے افراد اس کے قریبی دوستوں کو پہلے فرینڈ ریکوئسٹ بھیجتے ہیں اور بعد میں کسی بھی مشکل کا ذکر کرنے کے بعد فوری پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    اسد احمد کا کہنا تھاکہ اس نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو تحریری طور پر درخواست کردی ہے جس میں ایف آئی اے حکام نے درخواست وصول کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ فیک آئی ڈی چلانے والوں کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔

    تاہم اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھاکہ سائبر کرائم ونگ ایسی تمام جعلی آئی ڈیز کا ڈیٹا مکمل کرچکا ہے آئی ٹی ایکسپرٹس کی بھی مدد لی جائے گی جبکہ مختلف جدید وسائل استعمال کرکے اس جرم کے پیچھے موجود افراد کی لوکیشن حاصل کی جائے گی تاکہ متعلقہ علاقوں میں چھاپے مار کر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جاسکے۔

    ایف آئی اے ذرائع کا یہ بھی کہنا تھاکہ اس حوالے سے فیس بک اور سماجی رابطوں کی دوسری ویب سائٹس کو سرکاری سطح پر تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا تاکہ مین سرور سے بھی معلومات تک رسائی حاصل کی جاسکے۔

    اس حوالے سے پاکستان ٹئٹر پینل پر سائبر کرائم اوئیرنیس کے نام سے ٹرینڈ ٹوئٹر ٹرینڈ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جس میں بے شمار لوگ حصہ لیتے ہوئے اپنی شکایات درج کروا رہے ہیں اور اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں-
    https://twitter.com/Aamnah_J/status/1364092329871634434?s=20
    اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے آمنہ جبین نامی خاتون کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے میں نے اسکیم کال کے ذریعہ ایزی پیسہ سے اپنی رقم کھوئی ہے۔ آج کل بہت سارے لوگ اس فراڈ کے بارے میں شکایت کر رہے ہیں لہذا پی ٹی اے اب لوگوں میں بیداری پیدا کررہا ہے کہ کبھی بھی اپنی ذاتی یا مالی معلومات جیسے کہ اے ٹی ایم پن کوڈ ، سی این آئی سی وغیرہ شئیر نہ کریں۔


    ثنا نامی خاتون نے لکھا کہ کسی کی تصویر سوشل میڈی پر اپلوڈ کر کے اسے بلیک میل کرنا بھی سائبر کرائم ہے-


    طیب مامون نامی صارف نے کہا کہ کبھی بھی اپنی ذاتی معلومات آئی ڈی کارڈ نمبر وغیرہ کسی سے شئیر نہ کریں-

  • خلیل الرحمن قمر ٹاک شو میں ساتھی مہمان پر برہم

    خلیل الرحمن قمر ٹاک شو میں ساتھی مہمان پر برہم

    پاکستانی معروف مقبول ڈرامہ نگار و مصنف خلیل الرحمن قمر شو میں دوران گفتگو مداخلت کرنے پر ساتھی مہمان پر برہم ہو گئے اور شو چھوڑ کر چلے گئے۔

    باغی ٹی وی : خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جہاں اُن کے ہمراہ دو اور خواتین مہمان بھی موجود تھی تاہم چار شادیوں کے معاملے پر خاتون کی جانب سے تنقیدی الفاظ استعمال کئے گئے اور انہیں اس موضوع سے متعلق اپنا موقف دینے کا پورا وقت دیا گیا تاہم خلیل الرحمن کو بیچ میں ٹوکا گیا۔


    میزبان کی جانب سے خلیل الرحمن قمر سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ میں نے یہاں آکر چار شادیوں کی بات نہیں کی اگر کسی کا اس حوالے سے کوئی نظریہ بھی ہے آپ کو کس نے اجازت دی ہے اس کے خلاف بات کریں آپاس بارے میں اپنی زبان بند رکھیں-

    ڈرامہ نگا ر نے کہا کہ کیوںکہ چار شادیوں سے متعلق قرآن پاک کی باقاعدہ آیت موجود ہے اس لئے کوئی بھی اس کے خلاف بات کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

    اسی دوران دیگر خاتون مہمان ایلیاء کی جانب سے خلیل الرحمن قمر کی گفتگو کے دوران مداخلت کی گئی جس پر وہ برہم ہو گئے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کی گفتگو کے دوران کچھ نہیں کہا تو لہذا مجھے میرا موقف دینے کا پورا موقع دیا جائے تاہم جب بات زیادہ بڑھی تو تو خلیل الرحمن قمر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا مائیک نکال دیا اور شو چھوڑ کر چلے گئے۔

  • تاریخ گواہ ہے جس نے مجھے ٹھیک کرنے کی کوشش کی الٹا میں نے اسے ٹھیک کردیا   کنگنا رناوت

    تاریخ گواہ ہے جس نے مجھے ٹھیک کرنے کی کوشش کی الٹا میں نے اسے ٹھیک کردیا کنگنا رناوت

    بالی وڈ متنازع کوئین کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے متنازع بیانات کے باعث انہیں اکثر تنقید اور مقدمات جیسی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں بھارتی اداکارہ نے اپنی زندگی سے متعلق اہم راز سے پردہ اٹھایا ہے اورشوبز میں آنے کے ساتھ اپنے والد اور گھر والوں سے اپنے تعلقات کے بارے میں بتایا ہے۔

    کنگنا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ میرے والد کے پاس لائسنس یافتہ رائفل اور بندوق تھی ،جوانی کے دنوں میں وہ کالج میں گینگ وار کے لیے مشہور تھے اور ان کی شناخت ایک غنڈے کی تھی ۔


    اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد جب مجھے ڈانٹتے تو میں کانپ کر رہ جاتی تھی، پھر میں نے صرف 15 سال کی عمر میں ان سے لڑائی کی گھر چھوڑ دیا، اس طرح میں 15 سال کی عمر میں بغاوت کرنے والی پہلی راجپوت عورت بن گئی۔


    کنگنا نے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ انڈسٹری سمجھتی ہے کہ کامیابی نے میرا دماغ خراب کردیا ہے اور وہ مجھے ٹھیک کردیں گے-

    انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ باغی تھی اور کامیابی کے بعد بھی میری آواز اونچی رہی ہے، میں قوم کی اہم آواز ہوں-

    کنگنا نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جس نے مجھے ٹھیک کرنے کی کوشش کی الٹا میں نے اسے ٹھیک کردیا۔


    کنگنا نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنے والد کی جوانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد مجھے دنیا کی بہترین ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے، انہیں لگتا تھا کہ وہ مجھے بہترین اداروں میں تعلیم دلوا کر ایک انقلابی باپ بن گئے ہیں-

    کنگنا نے بتایا کہ پھرجب میں نے اسکول جانے سے انکار کیا تو انہوں نے مجھے تھپڑ مارنے کی کوشش کی جس پر میں نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور واضح طور پر کہہ دیا کہ اگر آپ نے مجھے تھپڑ مارا تو میں بھی آپ کو تھپڑ ماروں گی۔


    کنگنا نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ ہمارے تعلقات کا اختتام تھا ان کی آنکھوں کا رنگ بدل گیا ، انہوں نے میری طرف دیکھا پھر میری والدہ کمرے سے چلی گئیں –

    کنگنا نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ میں نے اپنی حد کراس کی ہے اور انہیں دوبارہ کبھی نہیں ملی لیکن اس سے آپ تصور کر سکتے ہیں کی کہ میں خود کو آزاد رکھ سکتی ہوں کوئی بھی مجھے پنجرا میں قید نہیں کر سکتا-

  • جب ڈاکو لوٹنے آئے تو یشما گل کا دوست انہیں اکیلے چھوڑ کر بھاگ گیا

    جب ڈاکو لوٹنے آئے تو یشما گل کا دوست انہیں اکیلے چھوڑ کر بھاگ گیا

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ جب وہ ڈاکوؤں میں پھنس گئی تھیں تو ان کا دوست انہیں اکیلے چھوڑ کر بھاگ گیا تھا-

    باغی ٹی وی : اداکارہ یشما گل نے حال ہی میں آن لائن شو ’’ٹوبی آنیسٹ 2.0‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے خوفناک واقعے کے بارے میں بتایا۔

    شو کے میزبان تابش نے یشما گل سے سوال پوچھا کبھی آپ کا موبائل فون چوری ہوا ہے؟

    اس سوال کے جواب میں یشما گل نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا میں اپنی دوست کے گھر کے باہر تھی اسے لینے گئی تھی اور میرے ساتھ میرا ایک دوست بھی تھا اس کے ساتھ ہمیشہ گارڈز ہوتے تھے اس لیے ہم لوگ خود کو اس کے ساتھ محفوظ سمجھتے تھے۔

    اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتا یا کہ اتفاق سے اس دن اس کے ساتھ گارڈز نہیں تھے اور وہ گاڑی کے باہر فون پر بات کررہاتھا اسی وقت 2 آدمی بائیک پر آئے اور میرے دوست سے بات کرنے لگے جس کے بعد بائیک پر موجود دونوں آدمیوں نے گن نکال لی اور میرا دوست گاڑی کے پیچھے چلا گیا مجھے لگا وہ بھی گن لینے گیا ہے لیکن وہ مجھے اکیلا چھوڑ کر بھاگ گیا تھا۔

    یشما گل نے کہا حالانکہ میرا دوست مجھے چھوڑ کر بھاگ گیا لیکن میں نے اس کا بٹوا جو گاڑی میں تھا چھپا دیا تھا اور ساتھ میں اپنا موبائل فون بھی۔

    یشما گل کے مطابق ڈاکوؤں نے میرا بیگ مجھ سے چھین لیا لیکن اس میں میرا موبائل فون نہیں تھا جس کے بعد اس نے میرے پیر پر بندوق رکھ دی اور زبردستی مجھ سے موبائل چھین لیا اور جاتے جاتے ہوا میں 2 فائر بھی کیے۔

  • دل دل پاکستان جان جان ترکی، ریما خان اور جلال ال کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    دل دل پاکستان جان جان ترکی، ریما خان اور جلال ال کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان کا گزشتہ روز ترکی کے شہر استنبول میں شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکاروں نے پُرتپاک استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ریما خان ترکی گئی ہیں اور ترکی میں گزارنے والے تمام تر لمحات کو وہ اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شئیر کر رہی ہیں اداکارہ استنبول کی معروف مسجد آیا صوفیہ بھی گئیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کیں۔

    مسجد آیا صوفیا میں اداکارہ ریما کے ساتھ عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور ترک اداکار جلال آل بھی موجود ہیں۔

    تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ اداکارہ ریما نے مسجد آیا صوفیا میں ترک اداکار جلال آل کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ریما سر پر دوپٹا اوڑھے ترک اداکار کے ساتھ کھڑی ہیں اور وہ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کہ کہتی ہیں کہ ’دل دل پاکستان جاں جاں ترکی‘۔

    اسی طرح اداکارہ ریما کو دیکھتے ہوئے ترک اداکار جلال آل بھی اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر ’دل دل پاکستان جاں جاں ترکی کہتے ہیں‘۔

  • سپر ماڈل جی جی حدید نے اپنا آدھا دفتراپنی بیٹی کے پلے ایریا میں تبدیل کر دیا

    سپر ماڈل جی جی حدید نے اپنا آدھا دفتراپنی بیٹی کے پلے ایریا میں تبدیل کر دیا

    فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید نے اپنی بیٹی خائی کے لیے اپنا آدھا دفتر پلے ایریا میں تبدیل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں جی جی حدید نے اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا سیشن کیا جس میں
    سپر ماڈل جی جی حدید نے سوال و جواب کے سیشن میں اپنے چاہنے والوں کو تاریخ بتانے کا کہا اور پھر وہ اس دن کی تصاویر شیئر کرتی رہیں۔

    جی جی حدید کے ایک مداح نے ان سے 25 جنوری کی تصویر شیئر کرنے کا کہا جس کے بعد انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں بیٹی خائی کے کھلونے نظر آ رہے ہیں۔

    تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے جی جی حدید نے بتایا کہ میں نے اپنا آدھا دفتر خائی کے کھیل کے کمرے میں تبدیل کر دیا ہے-

    خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں زین ملک اور جی جی حدید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے صرف بیٹی کا ہاتھ تھامے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔

    زین ملک اور جی جی حدید نے تاحال اپنی بیٹی کی کوئی واضح تصویر شیئر نہیں کی جب کہ انہوں چند روز قبل اپنی بیٹی کا نام بتایا تھا جو کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ‘خائی’ زین کی پھپھو ‘خائیریاہ’ کے نام پر رکھا ہے۔

  • سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کے نام کے لئے بھارتی صارفین کے طنزیہ تبصرے

    سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کے نام کے لئے بھارتی صارفین کے طنزیہ تبصرے

    مداحوں کی جانب سے کرینہ کپور اور سیف علی خان کے نوزائیدہ بیٹے کے نام پر سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے طنزیہ تبصرے کئے جا رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے ہاں دو روز قبل دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر جہاں مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہیں وہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تیمور علی خان کے چھوٹے بھائی کے نام کو لے کر دلچسپ مشورے دیئے جارہے ہیں۔


    کرینہ اور سیف کے ہاں 2016 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام تیمور علی خان پٹودی رکھا تھا جس پر تمام بھارتی خاص طور پر انتہاپسند ہندووں آگ بگولہ ہوگئے تھے اور انہوں نے اس بات پر اعتراض کیا کہ تیمور ہندووں کا قاتل ہے لہذا یہ نام تبدیل کیا جائے تاہم کچھ لوگوں کی جانب سے حمایت بھی کی گئی تھی کہ بچے کا نام رکھنا ماں باپ کا حق ہوتا ہے بہرحال تمام تر دباؤ کے باوجود سیف اور کرینہ نے تیمور کا نام تبدیل نہیں کیا۔


    https://twitter.com/TamrajK90859164/status/1363382037693034496?s=20
    تاہم دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد اس کے نام کو لے کر سوشل میڈیا پر مسلمان جنگجوؤں کے نام ٹرینڈز کرتے نظر آرہے ہیں جس میں بابر، غوری، داؤد ابراہیم، اورنگزیب،ٹیپو سلطان،محمود غزنوی اور حیدر سرفہرست ہیں۔

    ٹوئٹر پر سوال اٹھا کہ سیف اور کرینہ اس بار اپنے بیٹے کا کیا نام رکھیں گے جس پر جوابات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا جس میں بھارتیوں نے طنزیہ جوابات دیئے۔
    https://twitter.com/GabbbarSingh/status/1363351872162041860?s=20
    https://twitter.com/GabbbarSingh/status/1363355657844367365?s=20


    https://twitter.com/Semaria_AP_bh95/status/1363393440654921729?s=20
    https://twitter.com/gautamnayakr15/status/1363353988746387457?s=20

    کرینہ کپور اور سیف علی خان کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش

  • اردو زبان نہ سمجھنے والوں کے دلوں پر بھی عابدہ جی کی موسیقی سحر طاری کردیتی ہے  جرمن سفیر

    اردو زبان نہ سمجھنے والوں کے دلوں پر بھی عابدہ جی کی موسیقی سحر طاری کردیتی ہے جرمن سفیر

    پاکستان کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کو ان کے صوفیانہ کلام کی بناء پر نا صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پوری دنیا بھر میں ان کی موسیقی کو پسند کیا جاتا ہے اور دنیا بھر میں ان کے مداح موجود ہیں جن میں جرمن سفیر برائے پاکستان برنہارڈ شلیگ ہیک بھی شامل ہیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں جرمن سفیر برائے پاکستان برنہارڈ شلیگ ہیک نے عابدہ پروین کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے دو تصاویر شئیر کیں جس میں وہ موبائل پر عابدہ پروین کی موسیقی سن رہے ہیں-


    ٹوئٹ میں تصاوہر چئیر کرتے ہوئے برنہارڈ نے لکھا کہ صوفیانہ کلام کی ملکہ عابده پروين کی روح پرور آواز کا میں مداح ہوگیا ہوں اردو زبان نہ سمجھنے والوں کے دلوں پر بھی عابدہ جی کی موسیقی سحر طاری کردیتی ہے۔

    جرمن سفیر نے ٹوئٹ کے آخر میں عابدہ پروین کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ صوفیانہ موسیقی میں آپ کا کوئی ثانی نہیں!۔

    انہوں نے ہیش ٹیگ عبادی پروین اور ہیپی برتھ ڈے عابدی پروین بھی استعمال کیا-

    واضح رہے کہ 2012 میں پاکستان کی فخر اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کو ان کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیازسے بھی نوازا گیا تھا۔

  • ایک فون میں دو واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنے کا طریقہ

    ایک فون میں دو واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنے کا طریقہ

    حال ہی میں اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے تنازع کا شکار ہونے والی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ تحریری پیغامات کے ساتھ ویڈیو یا آڈیو کالز کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے اسے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بہت زیادہ صارفین استعمال کرتے ہیں –

    باغی ٹی وی : اب فونزڈبل سم سسٹم (ڈوئل سم ) کے ساتھ ہوتے ہیں ڈبل سم سسٹم سے صارف ایک فون میں 2 مختلف نمبر استعمال کرسکتے ہیں مگر واٹس ایپ اکاؤنٹ صرف ایک نمبر پر ہی کام کرتا ہے مگر موجودہ دور کے اسمارٹ فونز میں ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کو استعمال کرنے کی سہولت دی گئی ہے بس ڈوئل سم سسٹم ہونا ضروری ہے۔

    تقریباً ہر اسمارٹ فون برانڈ میں ایک فیچر موجود ہے جس کا نام مختلف ہوسکتا ہے مگر کام وہ ایک ہی طرح کرتا ہے تاہم سام سنگ فونز میں یہ فیچر ڈوئل میسنجر کے نام سے ہے، شیاؤمی میں ڈوئل ایپ، رئیل می میں کلون ایپس، ون پلس میں پیرالل ایپس، اوپو میں کلون ایپس، ویوو میں ایپ کلون جبکہ ہواوے میں ایپ ٹوئن کے نام سے موجود ہے۔

    اگر آپ ان میں سے کسی برانڈ کے فون کو استعمال کررہے ہیں تو آپ ڈپلیکیٹ ایپ فیچر کو تلاش کرکے استعمال کرسکتے ہیں اس فیچر کو استعمال کرنے سے کسی بھی سپورٹڈ ایپس کی ڈپلیکیٹ ایپ کو بناکر ایک ہی فون میں 2 مختلف اکاؤنٹس استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

    مثال کے طور پر سام سنگ فونز میں سیٹنگز مینیو میں ایڈوانسڈ فیچرز میں جاکر نیچے اسکرول کریں اور ڈوئل میسنجر پر کلک کریں۔


    وہاں ان ایپس کی فہرست سامنے آجائے گی جو ڈوئل میسنجر سے مطابقت رکھتی ہوں گی اور مطلوبہ ایپ جیسے واٹس ایپ کو کلک کرکے ٹرن آن کریں اور پھر انسٹال کے آپشن پر کلک کریں وہاں کانٹیکٹس کی الگ فہرست کا آپشن بھی ہوگا جس کو ٹرن آن کرنا ہوگا۔

    اسی طرح رئیل می میں سیٹنگز میں کلون ایپس کے آپشن میں جاکر اپنی پسند کی ایپ کو منتخب کرکے ایپ کلوننگ کو ان ایبلل کردیں۔

    اسی طرح دیگر برانڈز میں ان کے اوپر دیئے گئے ناموں کے ذریعے فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کئے جا سکتے ہیں اگر ان کو بند کرنا ہوتو اسی آپشن میں جاکر فیچر کو ٹرن آف کردیں۔