Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، اسد قیصر

    خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، اسد قیصر

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ مذاکرات کو ناکام بنایا جائے-

    باغی ٹی وی : خواجہ آصف اور مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں اسد قیصر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے ہماری کمٹمنٹ ہے، حکومت کے مختلف دعوے آ رہے ہیں، مریم نواز اور خواجہ آصف کی باتوں پر افسوس ہے،ہمیں کہا جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ٹویٹ کر رہے ہیں، 26 نومبر کو ہمیں بنیادی حق سے روکا گیا، ہم مظلوم ہیں، ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، نہتے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں، 9 مئی کے حوالے سے بھی ہم مظلوم ہیں۔خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، ہم جو کچھ کر رہے ہیں، پاکستان کے لیے کر رہے ہیں۔

    پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام ،51 شادیوں کی اجتماعی تقریب

    اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو ملٹری کورٹس میں سزائیں دی گئیں، سویلین کو کسی صورت ملٹری کورٹس سے سزائیں نہیں ہوسکتی ہیں ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین کی حکمرانی ہو، عدلیہ آزاد ہو، ملک میں سول سپرمیسی ہو اور مضبوط پارلیمنٹ ہو، ملک کو حقیقی معنوں میں عوام کی مرضی کے مطابق چلایا جائے،ہم نے پاکستان کی خاطر ایک قدم آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے، ہم کسی خوف میں مبتلا ہیں نہ ہم کسی سے ڈر رہے ہیں، ہم نے اپنے تحفظات کو پاکستان کی خاطر کو پیچھے کیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کردیا

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی کشیدگی نے ہمیں زخم تو ضرور دیا مگر یہ ہمارے لئے فائدے مند بھی ہے، تحریک انصاف دراصل ایک تحریک ہے، سیاسی جماعت نہیں ہے تھنک فیسٹول میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں پورے ملک میں لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا، لیکن ملک میں اس وقت عوام کی منتخب حکومت نہیں ہے،میرے لیڈر نے ہمیشہ کہا کہ آزادی، عوام اور انصاف کے لئے آواز اٹھائیں، پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک میں جہاد کررہی ہے۔

    اینکر پرسن ہرمیت سنگھ عالمی اربعین ایوارڈ میں پہلی پوزیشن کیلئے منتخب

  • پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام ،51 شادیوں کی اجتماعی تقریب

    پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام ،51 شادیوں کی اجتماعی تقریب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور کے میرج ہال میں 51 شادیوں کے اجتماعی تقریب سے پروگرام کا آغاز ہوا اور نوبیاہتا جوڑوں میں پانچ کرسچن جوڑے بھی شامل تھے وزیراعلیٰ نے تمام نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد اور دعائیں دیں ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ ندیم کامران نے دعا کرائی۔

    نو بیاہتا دلہا دلہن کو میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ سمیت دیگر سامان کے تحائف دیے گئے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دھی رانی پروگرام سلام کارڈ کی لانچنگ بھی کی اور ہر دلہن کو سلامی کارڈ بھی دیا۔

    اینکر پرسن ہرمیت سنگھ عالمی اربعین ایوارڈ میں پہلی پوزیشن کیلئے منتخب

    دلہنیں دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکیں گی تقریب کے شرکا کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا اور اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ شادی بچوں اور والدین کیلئے ایک جذباتی لمحہ ہوتاہے، میں بھی آپ کی ماں ہوں، میں بھی خوش ہوں۔

    بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کردیا

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، اور سلمان علی آغا شامل ہیں، امام الحق، محمد ہریرہ اور اسپنر ابرار احمد کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، اس بار عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے جبکہ انجری کے باعث صائم ایوب اور حسیب اللہ اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔

    ملتان میں پہلا ٹیسٹ 17 اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہو گاویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اسپنرز کے ساتھ اٹیک کرنے کی حکمت تیار کی گئی ہے۔

    بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کردیا

    ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ:

    شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر/ بیٹر )، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر/ بیٹر )، ساجد خان، اور سلمان علی آغا۔

    اینکر پرسن ہرمیت سنگھ عالمی اربعین ایوارڈ میں پہلی پوزیشن کیلئے منتخب

  • اینکر پرسن ہرمیت سنگھ عالمی اربعین ایوارڈ میں پہلی پوزیشن کیلئے منتخب

    اینکر پرسن ہرمیت سنگھ عالمی اربعین ایوارڈ میں پہلی پوزیشن کیلئے منتخب

    اینکر پرسن ہرمیت سنگھ عالمی اربعین ایوارڈ میں پہلی پوزیشن کیلئے منتخب

    باغی ٹی وی: دنیا بھر کے وی لاگرز اور صحافیوں میں سے اینکر پرسن ہرمیت سنگھ کو عالمی اربعین ایوارڈ 2024 کے لیے پہلی پوزیشن کا اعزاز دیا گیا ہے اس اعزاز کا اعلان اسلامی جمہوریہ ایران کی تنظیم برائے ثقافت و تعلقات (ICRO) کی جانب سے کیا گیا، جو ہر سال اربعین کے موقع پر بہترین میڈیا کوریج کو تسلیم کرنے کے لیے اس ایوارڈ کا انعقاد کرتی ہے۔

    ہرمیت سنگھ، جو سکھ برادری سے تعلق رکھتے ہیں، نے 2024 میں صفر کے مہینے میں کربلا کا دورہ کیا اور اربعین کے موقع پر منفرد انداز میں اس عظیم الشان اجتماع کی عکاسی کی انہوں نے اپنی کوریج میں نہ صرف زائرین کے جذبات اور عقیدت کو پیش کیا بلکہ اربعین کے پیغام کو دنیا کے سامنے امن، اتحاد، اور انسانیت کے عظیم اصولوں کے طور پر اجاگر کیا۔

    اینکر پرسن ہرمیت سنگھ عالمی اربعین ایوارڈ میں پہلی پوزیشن کیلئے منتخب

    اس اعزاز کے حوالے سے ہرمیت سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے عالمی اربعین ایوارڈ میں پہلی پوزیشن کے لیے منتخب کیا گیا یہ ایوارڈ صرف میری نہیں بلکہ اُن تمام لوگوں کی کامیابی ہے جو اربعین کے پیغام انسا نیت کو دنیا بھر میں پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، میں اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور ICRO کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری کاوشوں کو تسلیم کیا۔

    یوٹیوب ، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی کیلئے درخواست دائر

    عالمی اربعین ایوارڈ اسلامی ثقافت و تعلقات تنظیم (ICRO) کی جانب سے ہر سال اربعین کے موقع پر دیا جاتا ہے یہ ایوارڈ اُن صحافیوں، وی لاگرز، اور میڈیا پروفیشنلز کو دیا جاتا ہے جو اربعین کے ثقافتی، مذہبی، اور انسانی پہلوؤں کو نمایاں انداز میں پیش کرتے ہیں ہرمیت سنگھ کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کرنا ایک اہم قدم ہے جو دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی یکجہتی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    18واں ایشین فنانشل فورم : وفاقی وزیر خزانہ شرکت کیلئے ہانگ کانگ روانہ

    ہرمیت سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل اور سچ نیوز پاکستان پر اربعین کی خصوصی کوریج کی تھی۔ انہوں نے زائرین کے انٹرویوز،’’کربلا ہرمیت سنگھ کے نظر میں ‘‘کے عنوان سے ڈاکومنٹری، مقامی عراقی عوام کے مہمان نوازی کے جذبات اور اجتماعی انسانیت کے منفرد مناظر کو اپنی رپورٹس میں شامل کیا۔ ان کی رپورٹس نے دنیا بھر کے ناظرین کو اربعین کے فلسفے اور روحانیت سے روشناس کرایا۔ہرمیت سنگھ کی اس کامیابی کو مختلف مکاتب فکر کے افراد نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ یہ اعزاز اس بات کا ثبوت ہے کہ مذہبی اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے والے پیغامات کسی خاص مذہب یا عقیدے تک محدود نہیں رہتے، بلکہ یہ دنیا بھر میں انسانیت کی قدر کو اجاگر کرتے ہیں۔

    امریکی شہر مینہیٹن جتنی خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی

  • بلاول بھٹو  نے  شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کردیا

    بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کردیا

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کردیا۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ایکسپریس وے کے افتتاح کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے خود اپنی گاڑی شہید ذوا لفقا رعلی بھٹو ایکسپریس وےپر ڈرائیو کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی گاڑی میں موجود تھے بلاول بھٹو زرداری نے ایکسپر یس وے پر 100 روپے ٹول ٹیکس بھی ادا کیا اور ایکسپریس وے کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    فتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے اراکین، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، قائم علی شاہ سمیت پارٹی کی دیگر سینئر قیادت موجود تھی۔

    یوٹیوب ، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی کیلئے درخواست دائر

    افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شاہراہ بھٹوبنانے میں ہمیں بہت دیرہوگئی ہے، آج سے 30 سال پہلے محترمہ بینظیر نے ایک پیکج دیا تھا، اس پیکج میں اس منصوبے سمیت لیاری ایکسپریس وے اور دیگر منصوبے شامل تھے، ملیر ایکسپریس وے سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے، آج قیوم آباد سے شاہ فیصل تک ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے 9.1 کلومیٹر کا جزوی افتتاح کیا گیا ہے، ملیر ایکسپریس وے کی کل لمبائی 39 کلومیٹر ہے، یہ منصوبہ کورنگی کریک ایونیو سے شروع ہوکر ملیر ندی تک پھیلا ہوا ہے۔

    امریکی شہر مینہیٹن جتنی خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی

    انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی کل لاگت 55 ارب روپے ہے، سندھ حکومت ملیر ایکسپریس وے کے لیے تقریباً 32 ارب روپے فراہم کر رہی ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنر، کمرشل بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں نے 23 ارب روپے کا حصہ ڈالا ہےیہ ایکسپریس وے ڈی ایچ اے اور موجودہ لنک روڈ کے ذریعے کاٹھوڑ کے قریب کراچی حیدرآباد موٹروے (ایم نائن) پر ختم ہوگا، سال 2025 میں مکمل طور پر آپریشنل ہونے کے بعد شاہراہ فیصل کے متبادل کے طور پر کام کرے گا، ملیر ایکسپریس وے بڑے صنعتی زونز کو جوڑے گا اور کراچی کے روڈ نیٹ ورک پر بوجھ کو کم کرے گا۔

    18واں ایشین فنانشل فورم : وفاقی وزیر خزانہ شرکت کیلئے ہانگ کانگ روانہ

    انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے سے سفر کا وقت ایک گھنٹے سے کم ہو کر صرف 25 منٹ ہو جائے گا، انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے سے کراچی پورٹ آنے اور جانے والی بھاری ٹریفک کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ موثر راستے کو یقینی بنایا جائے گا شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ مقامی باشندوں کو بے گھر نہیں کیا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے فلیگ شپ پراجیکٹس میں حیدرآباد-میرپورخاص ڈوئل کیریج وے اور سر آغا خان جھرک ملاکا تیار پل شامل ہیں۔ ان منصوبوں نے کنیکٹیویٹی کو تبدیل کیا ہے اور تجارتی قرضوں کی ادائیگی کرکے اہم مالیاتی سنگ میل بھی حاصل کیے ہیں-

    وزیراعظم سے چیف کلکٹر کسٹمز، کراچی زون جمیل ناصر کی ملاقات

    انہوں نے بتایا کہ ٹھٹو ڈوئل کیریج وے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ، گھوٹکی کندھ کوٹ پل پر بھی کام جاری ہے جو کہ دریائے سندھ پر 12.2 کلومیٹر طویل ترین پل بنایا جائے گا، ایم نائن تا این فائیو لنک روڈ پروجیکٹ کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے اور انٹر چینج پر بقیہ تعمیراتی کام جاری ہے،یہ کامیابیاں صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وژنری قیادت کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔ محکمہ بلدیات ، پی پی پی یونٹ اور محکمہ خزانہ کی محنت اور لگن قابل تعریف ہوں۔ سندھ حکومت شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنا چاہتی ہے۔

    تمیم اقبال اورایلکس ہیلز کے درمیان جھگڑے کیوجہ سامنے آگئی

  • یوٹیوب ، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی  کیلئے درخواست دائر

    یوٹیوب ، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی کیلئے درخواست دائر

    لاہور ہائیکورٹ میں یوٹیوب ، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی عائد کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: شہری اسلم نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سےدرخواست دائر کی ،درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے جسے وہ بلیک میلنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے،غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ویوز لیے جا رہے ہیں اور پیسہ کمایا جا رہا ہے-

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ یوٹیوب اور فیس بک پر بغیر کسی لائسنس کے کسی بھی قسم کی ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی ہےیوٹیوب ، فیس بک ، انسٹا گرام، ٹک ٹاک پر فیک ویڈیوز اپ لوڈ ہو رہی ہیں، اس کے علاوہ یوٹیوبر اپنے ولاگز میں اپنی خواتین کو دکھا رہے ہیں جو خاندانی نظام تباہ کر رہے ہیں۔

    18واں ایشین فنانشل فورم : وفاقی وزیر خزانہ شرکت کیلئے ہانگ کانگ روانہ

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ سٹیزن پروٹیکشن رولز پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند کرنے کے احکامات جاری کرے۔

    امریکی شہر مینہیٹن جتنی خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی

  • 18واں ایشین فنانشل فورم : وفاقی وزیر خزانہ  شرکت کیلئے  ہانگ کانگ روانہ

    18واں ایشین فنانشل فورم : وفاقی وزیر خزانہ شرکت کیلئے ہانگ کانگ روانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 18ویں ایشین فنانشل فورم میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: وزارت خزانہ کے مطابق محمد اورنگزیب دورہ ہانگ کانگ میں اہم ایشیائی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے وزیر خزانہ ایشیائی مالیاتی فورم سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔

    محمد اورنگزیب مقامی اور چینی حکام، فنانشل سیکٹر ماہرین، پروفیشنلز ، سرمایہ کاروں اور اعلیٰ کاروباری حضرات سے ملاقاتوں کے علاوہ چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن لمیٹڈ ،چائنا نیو انرجی سکائیرل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔

    امریکی شہر مینہیٹن جتنی خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی

    وزیر خزانہ عوامی جموریہ چین کے ہانک کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن کے چیف ایگزیکٹو جان کے سی لی سے بھی ملاقات کریں گے اور ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ ارکان اور رہنماؤں سے بھی ملیں گے ایشیائی مالیاتی فورم ایشیائی نقطہ نظر سے عا لمی معیشت پر اثر انداز ہونے والے اہم مسائل کے حل اور بصیرت کے اشتراک میں ایشیاء کے مالیات، کاروبار اور بااثر حکومتی رہنما ؤ ں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کا کام سر انجام دیتا ہے۔

    ایلون مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،معروف سوانح نگار کا دعویٰ

  • امریکی شہر مینہیٹن جتنی  خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی

    امریکی شہر مینہیٹن جتنی خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی

    12 جنوری بروز اتوار کو ایک ایسا نایاب واقعہ رونما ہوگا جو 10 سالوں میں صرف ایک بار ہوتا ہے، جس کا مشاہدہ گھر سے عام ستاروں کی دوربین یا لائیو اسٹریم میں کیا جاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے مطابق ایک انتہائی بڑے پہاڑ جتنی خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی، ایلنڈا نامی سیارچہ 4.2 کلومیٹر چوڑا ہے اور اس کی چوڑائی تقریباً امریکی شہر مینہیٹن جتنی ہے خلائی چٹان کو زمین کے قریب ترین فاصلے تک آنے میں کئی دہائیاں لگیں ہیں یہ فاصلہ دنیا سے 7.6 ملین میل کا، یعنی زمین اور چاند کے درمیان اوسط فاصلے سے تقریباً 32 گنا زیادہ ہے-

    ایلون مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،معروف سوانح نگار کا دعویٰ

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ممکن ہے کہ ایسے سیارچوں کو 2087 تک زمین کے قریب قریب نہیں دیکھا جاسکے گایہ بڑا سیارچہ زمین سے ٹکرانے کی صورت میں بڑے پیمانے پر جانداروں کی معدومیت کا باعث بن سکتا ہے، اس کا بڑا سائز اسے ستاروں کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے ایک دلچسپ آبجیکٹ بناتا ہے۔

    ایلون مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،معروف سوانح نگار کا دعویٰ

    اتوار کو ایلنڈا 9.4 کی شدت سے چمک پیدا کرے گایہ اتنا روشن نہیں ہے کہ اسے براہ راست آنکھ سے دیکھا جا سکے لیکن یہ اتنا روشن ہے کہ خلا کیلئے مخصوص دوربینوں کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔

    زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.381 ارب ڈالر کا اضافہ

  • ایلون مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،معروف سوانح نگار  کا دعویٰ

    ایلون مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،معروف سوانح نگار کا دعویٰ

    ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی بائیوگرافی لکھنے والے سیتھ ابرامسن کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،شاید مسک اپنا ذہنی استحکام بھی کھو رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کا خلائی تحقیق، الیکٹرک کاروں، سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت جیسے اہم شعبوں میں کافی اثر و رسوخ ہے انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کی قیادت کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے ایلون مسک کے سیتھ ابرامسن کے خیال میں ان اہم ترین سیکٹرز پر مسک کا کنٹرول اور حکومت میں ان کا کردار قومی استحکام کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

    سوانح نگار سیتھ ابرامسن جو ایلون مسک کے رویے کا دو سال سے مطالعہ کر رہے ہیں نے کہا کہ مسک کی دماغی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں، ابرامسن نے ذکر کیا کہ مسک نے کھلے عام دماغی صحت کے مسائل سے نبردآزما ہونے، منشیات کے استعمال اور مغلوب ہونے کے بارے میں بھی بات کی ہے –

    زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.381 ارب ڈالر کا اضافہ

    ابرامسن کا کہنا تھا کہ مسک شد ید بیمار پڑ سکتے ہیں میں حقیقی طور پر سوچتا ہوں کہ ایلون مسک کارویہ تشویشناک ہوتا جا رہا ہے اور وہ پاگل بھی ہوسکتے ہیں، کسی ایسے شخص کے طور پر جس نے دو سالوں سے اپنے آن لائن اعمال کا مطالعہ کیا ہے، اور یہ جانتے ہوئے کہ وہ کھلے عام دماغی صحت، منشیات کے استعمال، اور انتہائی تناؤ کے ساتھ جدوجہد میں مصروف ہیں۔

    لاس اینجلس:آتشزدگی کے باعث خالی گھروں میں لُوٹ مار اور چوریاں

    ایلون مسک کے بارے میں سیتھ ابرامسن کی وارننگز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بحث چھیڑ دی کچھ صارفین نے ابرامسن سے اتفاق کیا اور مسک کے غیر متوقع رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم بعض صارفین مسک کے خیالات اور وژن کا دفاع کررہے ہیں-

    وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی کی شادی پر لی گئی بلاول بھٹو کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.381 ارب ڈالر کا اضافہ

    زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.381 ارب ڈالر کا اضافہ

    کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 2.381 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13997 ارب ڈالر تھا، اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 4.607 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
    تاز
    3 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.378 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.695 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 4.683 ارب ڈالر ہے۔

    لاس اینجلس:آتشزدگی کے باعث خالی گھروں میں لُوٹ مار اور چوریاں

    سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر میں 2.305 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 73 ملین ڈالر کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی کی شادی پر لی گئی بلاول بھٹو کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے