Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا،عطا اللہ تارڑ

    علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا،عطا اللہ تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی، علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے، کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلاؤ گھیراو کرنے کے بجائے ایسے ہی ” اوو اوو “ کر کے احتجاج کرلیتے قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد، جلاؤ گھیراؤ آپ کا وطیرہ ہے۔

    روس کا آذربائیجان طیارہ حادثے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آبادی بڑھ گئی ہے لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں،ہمیں اللہ کو جواب دینا ہے، یہ سوچ پیدا کرنی ہوگی، ہم نے کشکول کو توڑنا ہے جس کے لیے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

    لبنان کے آرمی چیف صدر منتخب

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو با اختیار کرنا ہے، خیبرپختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اور 30 ارب روپے قرضہ اتارنے کیلئے فنڈ مختص کیے گئے ہیں علی امین گنڈاپور نے نرسنگ اور میڈیکل کالج قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اس سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50 کروڑ روپے دینا میرا کام ہے، اگر میں نے پیسے نہیں دیئے تو میرے خلاف ”اووو“ کر کے احتجاج کریں۔

    نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کیا جائے گا

  • روس کا آذربائیجان طیارہ حادثے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار

    روس کا آذربائیجان طیارہ حادثے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار

    ماسکو: روس نے اس بات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا کہ روسی افواج نے گزشتہ ماہ گرنے والے آذربائیجانی طیارے پر غلطی سے فائر کیا تھا –

    باغی ٹی وی : آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان ایئرلائنز کا مسافر طیارہ جو 25 دسمبر کو قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور جس میں 38 افراد ہلاک ہوئے، روسی شہر گروزنی کے اوپر سے گزرتے وقت "زمین سے فائر” کا نشانہ بنا جہاں اسے لینڈ کرنا تھا۔

    خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت اس کے ایئر ڈیفنس سسٹم یوکرینی ڈرونز کو روکنے کے لیے کام کر رہے تھے لیکن اس نے یہ نہیں کہا کہ طیارے پر فائر کیا گیا تھا آذر بائیجان کے صدر جو ماسکو کے قریبی اتحادی ہیں، نے اس ہفتے دوبارہ کہا کہ "قصور” روس کا ہے اور ماسکو پر حادثے کے حقیقی اسباب کو "چھپانے” کا الزام لگایا، انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ گروزنی کے لیے ایئر ڈیفنس اقدامات کا اعلان طیارے کو "زمین سے نشانہ بنانے” کے بعد کیا گیا تھا۔

    روس کے صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کو کہا ہم اس حادثے کے اسباب کے تعین کے لیے ایک مکمل غیر جانبدار اور منصفانہ تحقیقات میں دلچسپی رکھتے ہیں، روسی ماہرین اس میں مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حادثے کے بعد اپنے آذر بائیجانی ہم منصب کو دو بار فون کیا کریملن کے مطابق پیوٹن نے اس واقعے کے روسی فضائی حدود میں پیش آنے پر معذرت کی لیکن ان فون کالز کے بیانات میں یہ نہیں کہا گیا کہ پیوٹن نے ذمہ داری قبول کی۔

    الہام علیوف نے ماسکو کے اس حادثے سے نمٹنے کے طریقہ کار پر ناراضگی ظاہر کی ہے انہوں نے اس ہفتے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے ماسکو سے کہا کہ وہ "مجرمانہ” طور پر طیارے پر فائرنگ کرنے والوں کو سزا دےطیارہ گولیوں سے چھلنی تھا اور اس کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اسے روسی ایئر ڈیفنس میزائل سے غلطی سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • لبنان کے آرمی چیف  صدر منتخب

    لبنان کے آرمی چیف صدر منتخب

    بیروت: لبنان کے آرمی چیف جنرل جوزف عون ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : صدر کے انتخاب کے لیے آج ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں لبنانی پارلیمنٹ کے 128 ارکان میں سے 99 ارکان نے جنرل جوزف عون کے حق میں ووٹ دیا جنرل جوزف عون ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں دوتہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

    واضح رہے کہ سابق صدر میشیل عون کی مدت صدارت اکتوبر 2022 میں ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے لبنان میں صدر کا عہدہ خالی تھا حزب اللہ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار سلیمان فرنجیہ گزشتہ روز جوزف عون کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے 60 سالہ جنرل جوز ف عون نے مارچ 2017 لبنانی فوج کی کمان سنبھالی تھی-

    صدر منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے لیے کام کریں گے اس وقت لبنان کے پاس شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا تاریخی موقع ہے۔

    جوزف عون نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جنوبی لبنان اور بیروت کے مضافات میں تباہ ہونے والے علاقوں کی تعیر نو کا وعدہ کیا اور کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں کہ لبنان میں ہتھیار رکھنے کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہو۔

  • نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کیا جائے گا

    نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پیش کیا جائے گا

    اسلام آباد: نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ نے بجٹ کال سرکلر 2025-26 جاری کر دیا جس کے مطابق بجٹ پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ سے بجٹ اہداف اور دستاویزات کی منظوری لی جائے گی، بجٹ اسٹریٹجی حکمت عملی پیپر کی یہ منظوری اپریل کے تیسرے ہفتے میں لی جائے گی۔

    وزارت خزانہ کے مطابق سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے بلایا جائے گا،کابینہ کیلئے بجٹ کے تخمینے اور دستاویزات مئی تک تیار کر لی جائیں گی، فروری میں کرنٹ اور ترقیا تی بجٹ پر نظرثانی کا تخمینہ پیش کیا جائے گا فروری میں بجٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا، اگلے ماہ مڈ ایئر ریویو رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

  • ساڑھے 4 سال بعد    پیرس کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز کل  روانہ ہو گی

    ساڑھے 4 سال بعد پیرس کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز کل روانہ ہو گی

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی تقریباً ساڑھے 4 سال کے عرصے کے بعد پیرس کے لیے پہلی پرواز کل بروز جمعہ روانہ ہوگی-

    باغی ٹی وی : ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز جمعہ 10 جنوری کو اسلام آباد سے پیرس کے لیے 12 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ پیرس آنے اور جانے والی پہلی اور دوسری پروازوں کے لیے فلائٹ بکنگ فل ہو چکی ہے جو کہ بہت خوش آئند ہے، پی آئی اے نے انٹرانیٹ وائرلیس انٹرٹینمنٹ سسٹم کے ذریعے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے ہیں، مسافر اپنے موبائل فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے ذریعے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ استعمال کر سکیں گے-

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کی جانب سے فلائٹ پر مثبت ردعمل سے ہم مستقبل میں مزید بہتر لوڈز کی توقع رکھتے ہیں، پیرس کی پروازیں اب فرا نس اور پاکستان میں پاکستانیوں کی دیرینہ خوائش کو پورا کرتی ہیں، پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو وقت کی بچت کی سہولت کے ساتھ سستے داموں ٹکٹ مل رہے ہیں۔

  • تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال،سندھ حکومت کا طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ

    تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال،سندھ حکومت کا طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ

    کراچی: تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ ،سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی: میڈیکل اسکریننگ ابتدائی طور پر سندھ کے سرکاری کالجوں میں کی جائے گی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تک جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن میں سہ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی، جو ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ، متعلقہ ضلع کے ریجنل ڈائر یکٹر اور متعلقہ کالج پرنسپل پر مشتمل ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے ٹی او آرزکے تحت میڈیکل اسکریننگ ٹیم کسی بھی سرکاری کالج کا اچانک دورہ کرے گی، اس موقع پر محکمہ کالج ایجوکیشن کی ٹیم میڈیکل اسکریننگ ٹیم کی معاونت کے لیے موجود ہوگی، میڈیکل اسکریننگ ٹیم کالج میں کسی بھی طالب علم کا میڈیکل ٹیسٹ کر سکے گی۔

    پاکستان فضائیہ کا تربیتی جہاز گر کر تباہ،پائلٹ شہید

    نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں میڈیکل اسکریننگ کریں گی، اس ضمن میں محکمہ صحت سے اصول و ضوابط طے کیے جا رہے ہیں کہ کس بنیاد پر کالجوں کا انتخاب ہوگا، کالجوں میں جاکر کس پیرا میٹر کی بنیاد پر طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ ہوگی، تعلیمی اداروں میں سیمینار، ورکشاپس اور آگہی سیشن منعقد کئےجائیں گےجن میں طلبہ کو منشیات کے استعمال کے نقصانات، ان کی تعلیم اور مستقبل پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

  • بہاولپور چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر بیمار پڑ گیا

    بہاولپور چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر بیمار پڑ گیا

    بہاولپور چڑیا گھر میں 20 سالہ بنگال ٹائیگر بیمار پڑ گیا ہے-

    باغی ٹی وی:بنگال ٹائیگر کو 2010 میں لاہور سے بہاولپور چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا، اس کی صحت بگڑتی ہوئی بتائی جارہی ہے، اس کی ایک آنکھ خراب ہے اور اس کے ساتھ صحت کے مسائل بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر حماد نقی نے شیر کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام پر زور دیا کہ وہ چڑیا گھروں کی عالمی تنظیم کی جانب سے مقرر کردہ رہنما ضابطے کے مطابق فوری کارروائی کریں،بیمار اور بوڑھے جانوروں کو عوامی نمائش پر نہیں رکھا جانا چاہیے اور چڑیا گھروں میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

    پاکستان فضائیہ کا تربیتی جہاز گر کر تباہ،پائلٹ شہید

    دوسری جانب بہاولپور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف سید علی عثمان نے واضح کیا کہ لاہور سے منتقل کیے گئے شیر کو عمر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا جنگل میں بنگال ٹائیگرز عام طور پر 10 سے 15 سال تک زندہ رہتے ہیں، جب کہ قید میں وہ 20 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں بڑھاپے کی وجہ سے، شیر کو چلنے میں دشواری ہوتی ہے، اور اس کی پچھلی ٹانگیں کمزور ہوتی ہیں اور نچلے جسم کے جھکتے ہیں۔

    سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

    سید علی عثمان نے مزید بتایا کہ شیر کو باقاعدگی سے کیڑا مارا جاتا ہے اور اس کا معائنہ کیا جاتا ہے اسے اپنی خوراک کے حصے کے طور پر قیمہ بنایا ہوا گوشت اور وٹامن فراہم کیے جا رہے ہیں شیر کو روزانہ باہر سورج کی روشنی اور تازہ ہوا میں لے جایا جاتا ہے تاکہ اس کی صحت بر قر ار رہے، شیر کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور بہاولپور چڑیا گھر میں اس کی صحت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

  • پاکستان فضائیہ کا تربیتی  جہاز  گر کر تباہ،پائلٹ شہید

    پاکستان فضائیہ کا تربیتی جہاز گر کر تباہ،پائلٹ شہید

    نوشہرہ: پاکستان ایئرفورس کا تربیتی جہاز رن وے سے تھوڑے فاصلے پر دوران پرواز کھیتوں میں گر کر تباہ، جہاز میں سوار پائلٹ شہید ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں ایک تربیتی جہاز K8 معمول کے مطابق اڑان بھر کر نچلی پرواز کررہا تھا کہ اس دوران جہاز رن وے سے تھوڑے فاصلے پر رسالپور آرمی گیٹ نمبر کے قریب کھیتوں میں گر تباہ ہوگیا جس میں سوار پائلٹ سکواڈرن لیڈر احمد میاں موقع پر شہید ہوگیا۔

    جہاز کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ عسکری حکام موقع پر پہنچ گئے اور ایئر فورس ، آرمی اور پولیس کے سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے حادثہ کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی فائر بریگیڈ کی گاڑی نے جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پایا جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے تربیتی جہاز میں سے شہید اسکواڈرن لیڈر احمد میاں کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ تربیتی جہاز گرنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ایئر فورس کے اعلیٰ حکام نے انکوائری شروع کردی ہے۔

    اسلام آباد میں مقیم 800 افغانی زیرحراست ہیں،افغان سفارتخانے کا دعویٰ

    سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

  • اسلام آباد میں مقیم 800 افغانی زیرحراست ہیں،افغان سفارتخانے کا دعویٰ

    اسلام آباد میں مقیم 800 افغانی زیرحراست ہیں،افغان سفارتخانے کا دعویٰ

    اسلام آباد: پاکستان میں افغانستان کے سفارت خانے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں مقیم 800 افغان باشندوں کو حکام نے حراست میں لیا ہے-

    باغی ٹی وی: سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا کہ پاکستان میں افغانوں کے لیے ویزا کے عمل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ”حراست اور ملک بدری کے پریشان کن معاملات“ کا باعث بنی ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان سفارتخانے نے کہا کہ ”افغانستان کا سفارت خانہ اسلام آباد میں تقریباً 800 افغان شہریوں کی حالیہ حراست پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتا ہےیہ خواتین اور بچوں سمیت خاندانوں کی المناک علیحدگی کا سبب بنی ہے، جن میں سے اکثر پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں، اس تعداد میں 137 افغان باشندے شامل ہیں جن کی ویزا میں توسیع کی درخواستیں زیر التوا ہیں یا جو اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی میں عارضی طور پر رجسٹرڈ ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کی وزارت خارجہ نے تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

    سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

    وفاقی وزارتوں نے معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد نہیں کیا، فافن رپورٹ

  • کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

    دبئی: آئی سی سی کی جانب سے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کے مطابق سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے، پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی گئی ہے پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں پانچ اوورز پیچھے تھی۔

    خیال رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہراکر سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا،جنوبی افریقا کے ریان ریکلٹن شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے ریان ریکلٹن نے پہلی اننگز میں 259 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 3 چھکے اور 29 چوکے شامل تھے جنوبی افریقا کے مارکو ینسین کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔

    سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

    مریم نواز شریف نے ہیلتھ کلینک کا افتتاح کر دیا

    رمضان المبارک اور عیدالفطر کی آمد کی تاریخیں سامنے آ گئیں