Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لاس اینجلس:آتشزدگی کے باعث خالی گھروں میں لُوٹ مار اور چوریاں

    لاس اینجلس:آتشزدگی کے باعث خالی گھروں میں لُوٹ مار اور چوریاں

    لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث خالی کرائے گئے گھروں میں لوٹ مار اور چوریاں ہونے لگیں-

    باغی ٹی وی : لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہوگئے اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، ایک رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں تقریباً 12 ہزار گھر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں آگ کی شدت اتنی ہے کہ اس کو مکمل طور پر تاحال نہیں بجھایا جا سکا اس آگ کی لپیٹ میں عام امریکیوں سمیت ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا-

    لاس اینجلس کاؤنٹی میں تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار رہائشیوں کو آگ کےباعث انخلا پر مجبور ہونا پڑاان میں سےبہت سے افراد بس ضروری سامنا لے کر گھروں کو چھوڑ گئے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے مزید 2 لاکھ رہائشیوں کو گھر چھوڑنے کے احکامات جاری کیے جا سکتے ہیں حکام نے ابھی تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، تاہم اس تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہے۔

    دنیا کا کوئی بھی پانی کا نظام لاس اینجلس آگ نہ بجھا سکا

    دوسری جانب لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث خالی کرائے گئے گھروں میں لوٹ مار اور چوریاں ہونے لگیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے تصدیق کی ہے کہ آگ کے باعث خالی کرائی گئی املاک میں لوٹ مار اور چوریوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے گھروں میں چوریاں اور لوٹ مار کرنے کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    تمیم اقبال اورایلکس ہیلز کے درمیان جھگڑے کیوجہ سامنے آگئی

    انشورنس انڈسٹری کو خدشہ ہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات سے نکل کر مہنگے ترین رہائشی علاقوں کو خاکستر کرنے والی آتشزدگی امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی آگ ثابت ہو سکتی ہے جس میں بیمہ شدہ نقصانات آٹھ بلین ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع ہےاس کی ایک وجہ یہ بتائی جا رہی ہےکہ لاس اینجلس میں امریکا کےمہنگے ترین گھر بنے ہوئے ہیں آگ کے نتیجے میں اپنے گھروں سے محروم ہونے والی مشہور شخصیات میں لیٹن میسٹر اور ایڈم بروڈی اور پیرس ہلٹن شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی کی شادی پر لی گئی بلاول بھٹو کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

  • وزیراعلیٰ سندھ  کی بیٹی کی شادی پر لی گئی بلاول بھٹو کی تصویر کے  سوشل میڈیا پر چرچے

    وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی کی شادی پر لی گئی بلاول بھٹو کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں لی گئی بلاول بھٹو کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی کی شادی میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی بلاول بھٹو زرداری نے اس تقریب کے دوران اپنے والد کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    تصویر میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے،تصویر پر صارفین کی جانب سے تعریفی کمنٹس کئے جا رہے ہیں،صارفین کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی پی نے واضح وزن کم کیا ہے جس کے بعد وہ پہلے سے زیادہ ہینڈسم اور خوبصورت نظر آ رہے ہیں،صارفین نے بلاول بھٹو کو مستقبل کا وزیراعظم قرار دیا-

    تمیم اقبال اورایلکس ہیلز کے درمیان جھگڑے کیوجہ سامنے آگئی

    جہاں پارٹی کے جیالوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جناب سے تعریفیں کی جارہی ہیں وہیں بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی اس تصویر پر سرخ دل کے ایموجیز کے ساتھ کمنٹ کیے ہیں۔

    اسرائیل کی یمن میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات پر بمباری

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو شریک تھےتقریب میں وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا تارڑ، رانا تنویر، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سید خورشید شاہ موجود تھے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما قمر زمان کائرہ، شہادت اعوان اور وقار مہدی بھی موجود تھے،ان کے علاوہ صوبائی وزرا سمیت دیگر شخصیات اور سرکاری افسران بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔

    لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے کر دی تھی،معروف ماہر نجومی کا دعویٰ

  • تمیم اقبال اورایلکس ہیلز کے درمیان جھگڑے کیوجہ سامنے آگئی

    تمیم اقبال اورایلکس ہیلز کے درمیان جھگڑے کیوجہ سامنے آگئی

    بنگلادیش کے تمیم اقبال اور انگلینڈ کے کرکٹر ایلکس ہیلز کے درمیان جھگڑا کیوں ہوا ،تفصیل سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق 9 جنوری کو دونوں کرکٹرز کا جھگڑا بنگلادیش پریمیئر لیگ کا ایک میچ ختم ہونے کے بعد ہوا اس حوا لے سے ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ تمیم اقبال بول رہے تھے کہ کیا میں منشیات کی وجہ سے لگنے والی پابندی پر شرمندہ ہوں، وہ پوچھ رہے تھے کہ کیا میں اب بھی منشیات لے رہا ہوں، تمیم اقبال بہت بدتمیزی کر رہے تھے یہ واقعی بہت شرم کی بات ہے کیونکہ اگر میدان میں کچھ ہوتا ہے تو اسے وہیں ختم ہونا چاہیے، گیم کے بعد ذاتیات پر حملے کرنا بہت برا عمل ہے۔

    اسرائیل کی یمن میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات پر بمباری

    دوسری جانب تمیم اقبال نے کہا کہ ایلکس ہیلز نے ٹیم کے ایک کھلاڑی کو برا بھلا کہا جو کہ ٹی وی پر بھی دکھ رہا تھا، اگر آپ جشن کی ویڈیو دیکھیں تو ٹیم کے کھلاڑی جیت کے بعد دوسرے کھلاڑی کی طرف بھاگے لیکن ایلکس ہیلز میری طرف دیکھتے رہے اور میرا مذاق اڑاتے رہے۔

    لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے کر دی تھی،معروف ماہر نجومی کا دعویٰ

    بنگلادیشی کھلاڑی نے کہا کہ ایلکس ہیلز نے جب میری ٹیم کے کھلاڑی کے ساتھ دوبارہ بدتمیزی کی تو مجھے اپنے ساتھی کے لیے کھڑا ہونا پڑا اور مجھے ایسا کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہےمیں ایلکس ہیلز کی پابندی کے بارے میں نہیں جانتا تھا اور نہ ہی میں ان کو فالو کرتا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ انگلینڈ میں ان کے خلاف بہت سے الزامات ہیں، اگر کوئی میرے یا میری ٹیم کے بارے میں کچھ کہے گا تو میں ہمیشہ کھڑا ہوں گا، اس سے قطع نظر کہ مجھے ٹی وی پر کس طرح پیش کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ ایلکس ہیلز پر 2019ء میں منشیات کے استعمال میں ملوث ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    جنوبی کوریا طیارہ حادثہ "بلیک باکس” میں‌چار منٹ قبل ریکارڈنگ رک گئی تھی،انکشاف

  • اسرائیل کی یمن میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات پر بمباری

    اسرائیل کی یمن میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات پر بمباری

    اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں جمعہ کے روز یمن میں حوثی اہداف کو نشانہ بنایاجن میں ایک پاور اسٹیشن اور ساحلی بندرگاہیں شامل تھیں جمعہ کو اسرائیلی فوج کے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں کیے گئے حملوں میں حدیدہ، راس عیسیٰ بندرگاہوں، حزیاز پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا ، حملوں میں 1 شخص ہلاک اور 16 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حوثی اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی قیمت چکا رہے ہیں اور انہیں مزید بھاری قیمت اٹھانا پڑے گی، ادھر حماس نے یمن پر حملے کی مذمت کی۔

    لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے کر دی تھی،معروف ماہر نجومی کا دعویٰ

    واضح رہے کہ اسرائیل کے تازہ ترین حملے اس وقت ہوئے جب فوج نے جمعرات کو یمن سے داغے جانے والے 2 ڈرونز کو مار گرایا،اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یمنی باغی گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر اسرائیل پر درجنوں میزائل اور ڈرون فائر کیے۔

    گوجرہ: فائرنگ سے جرمنی پلٹ شخص سمیت دو نوجوان شدید زخمی

    دوسری جانب غزہ پر بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 فلسطینی شہید ہوگئے،اس کے علاوہ لبنان پر بھی اسرائیل نے ڈروان حملہ کیا جس میں 5 شہری شہید ہوئے۔

    ٹرمپ کی برطانوی شاہی خاندان سے محبت، امریکہ و برطانیہ کے تعلقات پر اثرات

  • لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے کر دی تھی،معروف ماہر نجومی کا دعویٰ

    لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے کر دی تھی،معروف ماہر نجومی کا دعویٰ

    لاس اینجلس:معروف ماہر نجومی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے ہی کردی تھی۔

    باغی ٹی وی : لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہوگئے اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، ایک رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں تقریباً 12 ہزار گھر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں آگ کی شدت اتنی ہے کہ اس کو مکمل طور پر تاحال نہیں بجھایا جا سکا اس آگ کی لپیٹ میں عام امریکیوں سمیت ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا،حکام نے ابھی تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، تاہم اس تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہے۔

    امریکہ میں تباہ کن آگ،12 ہزار عمارتیں راکھ کا ڈھیر،ہزاروں افراد کی نقل مکانی

    ڈیلی اسٹار کے مطابق بھیانک آگ کے بارے میں معروف ماہر نجومی ایتھوس سالومی جنہیں موجودہ دور کا ’نوسٹراڈیمس‘ کہا جاتا ہے نے حیران کن طور پر دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے ہی کردی تھی۔

    ڈیلی اسٹار نے رپورٹ میں کہا کہ ایتھوس سالومی نے ایک اخبار کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے کئی بڑے واقعات کی پیش گوئی کی تھی، بشمول COVID-19، ملکہ برطانیہ کی موت، اور یوکرین پر روس کے حملے اب ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیلیفورنیا کی ریاست لاس اینجلس میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی پیش گوئی بھی کی تھی۔

    امریکہ، جنگلات میں آتشزدگی کی وجوہات کا انکشاف

    ڈیلی اسٹا رنے کہا کی برازیلین ماہرنجوم ایتھوس سالومی نے یہ پیشگوئی تقریباً ایک سال قبل کی تھی، لیکن انہوں نے ہمیں بتایا تھا کہ 2024 میں ایک بڑی آتشزدگی کا واقعہ پیش آئے گا اور ہم نے یہ خبر 25 دسمبر 2023 کو شائع کی تھی،قابل ذکر بات یہ ہے کہ میری پیشگوئی بالکل درست تھی، دسمبر 2023 میں میں نے کہا تھا کہ 2024 کے آغاز سے آگ لگنے کے واقعات میں بڑا اضافہ دیکھا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے خاص طور پر کیلیفورنیا کا ذکر کیا تھا، اس کا مطلب ہے کہ حالات تباہ کن نتائج کے ساتھ وہاں پیش آنے کے لیے تیار ہیں اگر میرے تصورات سچ ہوتے رہے تو مستقبل اور بھی مشکل ہو جائے گا 2025 کے لیے، میں نے معیشت اور ٹیکنالوجی سے متعلق اہم واقعات کی پیش گوئی بھی کر رکھی ہے جس میں انسانیت کا بڑا نقصان نظر آرہا ہے کیلیفورنیا کی حالیہ آگ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں ایک انتباہ ہے اور بہتر آفات کی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

    ملالہ یوسف زئی کی پاکستان آمد

  • ملک میں انٹرنیٹ کی بندش: انٹرنیشنل کمپنیوں نے آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیئے

    ملک میں انٹرنیٹ کی بندش: انٹرنیشنل کمپنیوں نے آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیئے

    اسلام آباد: ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل کے باعث پاکستان میں کام کرنے والی انٹرنیشنل کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیئے جبکہ ایکسپورٹ گروتھ صرف 34 فیصد رہ گئی۔

    باغی ٹی وی: انٹرنیٹ کی سست روی اور تعطل آئی ٹی انڈسٹری پر بھاری پڑنے لگی جبکہ عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں موجود اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیئے پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث وا ٹس ایپ نے سیشن سرور رؤٹنگ پاکستان سے باہر منتقل کردیا ہے۔

    پی ٹی اے نے منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ سی ڈی این کی بیرون ملک منتقلی سے صارفین کو رابطے کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں فکسڈ لائن اور موبائل نیٹ ورکس پرانٹرنیٹ بہترہوا ہے، ایک ماہ میں فکسڈ لائن انٹرنیٹ دو درجے بہتر ہوا ہے فکسڈ لائن انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں پاکستان 139 ویں نمبرپرہے جہاں موبائل نیٹ ورک 3 درجے بہتر ہوئی ہے جبکہ موبائل نیٹ ورک میں پاکستان کی رینکنگ 97 ویں نمبر پر ہے۔

    سال 2024 انٹرنیٹ اسپیڈ کےحوالے سے بدترین رہاسب میرین کیبلز میں خرابی کے 4 بڑے واقعات پیش آئے، جس کے باعث صارفین کو 1750 کیگا بایٹس فی سیکنڈ انٹرنیٹ کم ملا جبکہ فائر وال اور ویب منیجمنٹ سسٹم نے بھی پریشانی بڑھادی۔

    نیٹ سروس پروائیڈرز کہتے ہیں ہیں کہ ایک گھنٹہ نیٹ بندش کا مطلب 9 لاکھ ڈالر کا جھٹکا ہے، ایک دن تعطل کی قیمت سوا کروڑ ڈالر بھرنا پڑتی ہےسال 2021 میں ایکسپورٹ گروتھ 47 فیصد تھی جو گزشتہ برس صرف 24 فیصد رہ گئی آئی ٹی ایکسرپٹ نگہت داد کا کہنا ہے انٹرنیٹ کی سست روی کی یہی صورتحال رہی تو آئی ٹی کی کئی مزید کمپنیاں منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔

    واضح رہے کہ انٹرنیٹ میں سست روی کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں، ٹیلی کام آپریٹرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف مسائل کی نشان دہی کی ہے پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ ڈالا، انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کے لیے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

  • میکسیکو:فلسطین زندہ باد کا نعرہ لگا کر ایک شخص نےاسرائیلی وزیراعظم کا مجسمہ توڑ دیا

    میکسیکو:فلسطین زندہ باد کا نعرہ لگا کر ایک شخص نےاسرائیلی وزیراعظم کا مجسمہ توڑ دیا

    میکسیکو میں احتجاج کرنے والے ایک شخص نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا موم کا مجسمہ توڑ دیا۔

    باغی ٹی وی : دارالحکومت میکسیکو سٹی کے ایک میوزیم میں پیش آنے والے اس واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں احتجاج کرنے والے نے مجسمے کو ہتھوڑے سے نقصان پہنچانے سے قبل اس پر سرخ رنگ پھینکا ویڈیو میں مجسمے کے نیچے فلسطین کا جھنڈا بھی دیکھا گیا،بعد ازاں اس شخص نے کیمرے میں فلسطین زندہ باد، سوڈان زندہ باد، یمن زندہ باد، پورٹو ریکو زندہ باد کے نعرے لگائے۔

    بی ڈی ایس میکسیکو کی جانب سے پوسٹ کی جانے ویڈیو میں کارکن نے لکھا کہ وہ اس جنگی مجرم کا مجسمہ گرانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں کیوں کہ میکسیکو سٹی کا ویکس میوزیم اس کو 40 ہزار فلسطینیوں کےخون سے رنگنا بھول گیا تھا انہوں نے یہ امر یہودی لوگو ں(جن سے وہ بہت محبت کرتے ہیں) کی رضا مندی سے کیا ہے اور ان کی شناخت پر ان قاتلوں نے زبردستی قبضہ جما لیا ہے۔

  • پنجاب حکومت کی گندم کے حوالے سے کسانوں کیلئے بُری خبر

    پنجاب حکومت کی گندم کے حوالے سے کسانوں کیلئے بُری خبر

    لاہور: پنجاب حکومت نے رواں سال بھی گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کاشت کاروں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے گندم کی امدادی قیمت جاری نہ کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔

    پنجاب حکومت نے ایک بار پھر گندم خریدنے سے انکار کردیا اور فصلوں کی امدادی قیمت دینا بھی بند کردی، جس سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، پہلے سے گوداموں میں موجود گندم کو اب طویل عرصے کے بعد فلور ملز کو جاری کرنا شروع کیا ہے۔

    حکومتی فیصلے پر گندم کے کاشتکاروں نے سر پکڑ لیے، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کا اسٹاک اب تک گوداموں میں ہے، نئی فصل کی بویائی ہوچکی، خریداری نہ ہوئی تو کیا ہوگا؟محکمہ خوراک پںجاب اور وفاقی حکومت محکمہ پاسکو کو بند کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے، حکام کے مطابق فیصلہ محکمے میں کرپشن کے باعث کیا گیا-

    دوسری جانب کسان اتحاد کے رہنما خالد باٹھ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے کسانوں سے گندم نہ خریدی تو کسان تباہ و برباد ہوجائیں گے۔

  • فتنہ الخوراج نے بھتہ نہ دینے پر 17 سویلینز کو اغوا کرلیا

    فتنہ الخوراج نے بھتہ نہ دینے پر 17 سویلینز کو اغوا کرلیا

    لکی مروت: فتنہ الخوراج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں بھتہ نہ دینے پر 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا-

    باغی ٹی وی : آج دن کے وقت فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کیا، اغوا ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھےفتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔

    سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اب تک 8 مغوی ورکزز کو بحفاظت بازیاب کروالیا، باقی نہتے ورکز کو بھی بازیاب کروالیا جائے گا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہےسیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بہیمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا جائے گا جبکہ فتنہ الخوراج کی ان پاکستان اور عوام دشمن کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • پنجاب پولیس میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبلز کی ہزاروں بھرتیاں

    پنجاب پولیس میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبلز کی ہزاروں بھرتیاں

    لاہور: پنجاب پولیس میں 6 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان کرد یا گیا –

    باغی ٹی وی : پنجاب پولیس میں 6 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان کرد یا گیا ہے، مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس 6 ہزارکانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل سےدرخواستیں طلب کی گئیں،بھرتیوں کیلئےآن لائن فارم 11سے25جنوری تک پنجاب پولیس کی ویب سائٹ پردستیاب ہوں گے، امیدوار اپنے فارم متعلقہ اضلاع میں 300 روپے سروس چارجز کے ساتھ جمع کروائیں گے، بھرتی بورڈز شفافیت کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔

    مراسلے کے مطابق امیدوار کا صوبہ پنجاب، متعلقہ ضلع کا رہائشی اور شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے، امیدوار کو بھرتی کیلئے کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ڈی آئی جی بھرتی بورڈ چیئرمین،متعلقہ سی پی او یا ڈی پی او سیکرٹری اور ایس پی ممبر ہوگا، ہر ضلع کی بھرتی کا شیڈول سی پی او سے جاری کیا جائے گاامیدوار مرد کیلئے قد 5 فٹ 7 انچ خاتون کیلئے 5 فٹ 2 انچ ہوگا اور بھرتی میں خواہش مند امیدوار کا سکینڈری بورڈ میں 50 فیصد نمبر لازمی، عمر کی حد 18سے 25 سال ہو۔