Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایران کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،امریکا

    ایران کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،امریکا

    واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے نہ صرف ایران کی پراکسیز حزب اللہ اور حماس کو ختم کیا بلکہ اس کی فوجی طاقت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہےاس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کے لیے یہ سال نہایت برا رہا ہے اور ہم روزانہ کی بنیاد پر اسے میدان سے باہر ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ نے کہ اب ایران کے پاس صرف دو راستے بچتے ہیں وہ اپنی خارجہ پالیسی پر نظرِثانی کرتے ہوئے خطے میں منفی مہم جوئی بند کرےدوسرا راستہ یہ ہے کہ ایران اپنے کردار پر غور کرے اور تمام تر توجہ اپنے عوام کی بہبود پر صرف کرے اور خود کو ایک بہتر اور کامیاب ملک بنائےایران نے خطے میں منفی سرگرمیوں سے اپنے ملک اور اپنے عوام کا بہت نقصان کیا ہے۔

  • اسرائیل کے یمن پر حملے، حوثیوں کے زیرِ استعمال 3 بندرگاہیں مفلوج، حزیز پاور اسٹیشن تباہ

    اسرائیل کے یمن پر حملے، حوثیوں کے زیرِ استعمال 3 بندرگاہیں مفلوج، حزیز پاور اسٹیشن تباہ

    اسرائیل نے یمن میں حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ دارالحکومت صنعا میں بحیرہ احمر کے تیل کے ٹرمینل اور بجلی گھروں پر فضائی حملے کیے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ درجنوں لڑاکا اور جاسوس طیاروں نے 2 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کرکے یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر اہداف کو نشانہ بنایا۔

    حوثیوں کے سیٹلائٹ چینل المسیرہ نے تصدیق کی کہ صنعا اور ساحلی صوبہ الحدید میں پاور اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ بحیرہ احمر میں راس عیسیٰ کے تیل کے ٹرمینل کو بھی نشانہ بنایا گیااسرائیل کے حملوں میں حوثیوں کے زیرِ استعمال 3 بندرگاہیں مفلوج ہو گئیں، جنوبی صنعا میں حزیز پاور اسٹیشن بھی اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہوگیا جب کہ 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حوثیوں کی جانب سے وسطی اسرائیل پر میزائل داغے جانے کا جواب ہے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایرو ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے حوثی میزائل کو اسرائیلی فضائی حدود سے باہر ہی مار گرایا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے جس حوثی میزائل کو فضا میں تباہ کیا اس کا ملبہ رامات گان شہر میں گرا جس میں بورڈنگ اسکول تباہ ہوگیا طلبا کو قریبی اسکول منتقل کردیا گیا جہاں وہ اپنے اسکول کی تعمیرِ نو ہونے تک قیام کریں جس میں دو سے چار ہفتے لگ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈرون حملے کے ساتھ رواں ہفتے یمن سے اسرائیل پر داغا جانے والا یہ دوسرا میزائل تھا۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے یمن میں حوثی ملیشیا کے لیے انتباہی پیغام جاری کیا ہے یہ موقف یمن بالخصوص صنعاء اور الحدیدہ میں کئی ٹھکانوں پر اسرائیلی شدید فضائی حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے سامنے آیا۔

    آج جمعرات کے روز بیان میں کاتز نے کہا کہ "ہم اسرائیل کی جانب اٹھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیں گے م حوثیوں کے یہ جان لینا چاہیے کہ ہمارا طویل ہاتھ ان تک پہنچ جائے گا،جو کوئی بھی اسرائیل کو نقصان پہنچائے گا اسے سات گنا زیادہ جواب دیا جائے گا-

    ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری نے آج صبح ایک ویڈیو پیغام میں حوثیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی خطرے کا ذریعہ بن گئے ہیں،ہیگاری کے مطابق ان کا ملک مشرق سطیٰ میں اپنے لیے خطرہ بننے والے ہر فریق کے خلاف اقدام جاری رکھے گا،حوثیوں کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں دیگر ممالک کے علاوہ دنیا بھر میں امریکا اور دوسرے ممالک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    ہیگاری کے مطابق بحیرہ احمر اور دیگر جگہوں میں بین الاقوامی کارگو جہازوں پر حوثیوں کے حملے عالمی خطرہ بن چکے ہیں،ایرانی حکومت حوثیوں کی سرگرمیوں کے لیے مالی رقوم، ہتھیار اور ہدایات فراہم کر رہی ہے۔

    اسرائیل پہلے ہی کئی بار یہ کہہ چکا ہے کہ اس نے خطے میں ایران کے تمام دھڑوں کا خاتمہ کر دیا ہے اور اب حوثیوں کے سوا کوئی باقی نہیں رہا-

  • ڈاکٹر ذاکر نائیک نے  دریائے نیل میں چھلانگ لگادی،ویڈیو

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دریائے نیل میں چھلانگ لگادی،ویڈیو

    یوگنڈا: معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی افریقی ملک یوگنڈا میں واقع دریائے نیل میں چھلانگ لگادی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی: ڈاکٹر ذاکر نائیک آج کل یوگنڈا کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ مختلف شہروں میں مذہبی اجتماعات و تقریبات سے خطاب کریں گے،ذاکر نائیک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یوگنڈا کے سرکاری دورے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جہاں انہیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا گیا۔

    ڈاکٹر ذاکر نے بیٹے اور اپنے اسٹاف کے ہمراہ تاریخی دریائے نیل میں تیراکی کرنے اور اسی دریا کے کنارے واقع سیاحتی مقام پر چھلانگ لگانے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں، ذاکر نائیک نے یوگنڈا کے دیگر تفریحی مقامات اور پارکس کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں-

    علاوہ ازیں انہوں نے یوگنڈا کے شہر جنجا کے سیاحتی مقام پر دریائے نیل کے کنارے 165 فٹ بلند پہاڑی سے چھلانگ لگانے کی تصاویر بھی شیئر کیں جو کہ بھارتی اور پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی لہر جاری

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی لہر جاری

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی:کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 2500 پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 400 پر آگیا،کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکسں 4795 پوائنٹس سے زائد کمی کے ساتھ 1 لاکھ 6 ہزار 274 پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 3790 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا تھا،ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں کریکشن آرہی ہے، جلدی ریکوری بھی ہوجائے گی۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالر کی کمی سے 2621ڈالر کی سطح پر آگئی کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2100روپے کی کمی سے 273300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2229روپے کی کمی سے 234311روپے کی سطح پر آگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روہے کے اضافے سے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کے اضافے سے 2872.08روپے ہوگئی۔

  • گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس رپورٹ جاری

    گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس رپورٹ جاری

    اسلام آباد: گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس (CCI) رپورٹ دسمبر 2024 جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس 3 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس +0.8 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین سالوں میں سب سے بلند سطح پر پہنچ گیا،جبکہ ایسےلوگوں کی تعداد جو معیشت کو ’مضبوط‘ سمجھتے ہیں وہ 4 سے بڑھ کر 16 فیصد ہوگئے ہیں،اہم اشیاء جیسے کہ گاڑیا ں اور مکانات خریدنے میں سہولت گزشتہ سہ ماہیوں کے مقابلے میں چار گنا بڑھ گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مہنگائی کے خدشات تین سالوں میں اپنے سب سے کم سطح پر پہنچ گئے، جو معیشت کی استحکام کی عکاسی کرتا ہے روزگار کی حفاظت کے بارے میں کانفیڈنس انڈیکس 3 فیصد بڑھا، جس سے روزگار کے حوالے سے مثبت نقطہ نظر ظاہر ہوتا ہے۔

    بچت کی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا، اور 15 فیصد افراد اپنی مستقبل کی مالی صلاحیت پر پُرامید ہیں، روزمرہ خریداریوں میں راحت محسوس کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 4 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصڈ ہو گئی، جو مالی استحکام میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

    کنزیومر کانفیڈنس کے چار سب انڈیکسز میں سے تین میں بہتری دیکھی گئی، چیلنجز کے باوجود معیشت کی لچک واضح طور پر دکھائی دیتی ہے، اور صارفین کا پر امید رویہ مسلسل بڑھ رہا ہے بحالی کا رجحان علاقائی معیارات کے مطابق ہے، جو معیشت کی استحکام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

    پائیدار سامان کی خریداری کی مناسبت میں اہم اضافہ (+13 فیصد) ریکارڈ کیا گیا گھر خریدنے کی شرائط میں 10.7 فیصد کی بہتری آئی، جو طویل المدتی اعتماد میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے گھریلو مالی حالات کے حوالے سے مستقبل کی توقعات میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا، جو پر امید نقطہ نظر کو ظاہر کرتا ہے۔

    دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے ساتھ موازنہ کرنے پر، پاکستان بحالی کے راستے پر دکھائی دیتا ہے ایک سال بعد آمدنی کی توقعات میں بہتری آئی ہے، جو مثبت نقطہ نظر میں اضافہ کر رہی ہے مستقبل کے اقتصادی سمت کے بارے میں پر امید افراد کی تعداد 6 فیصد بڑھ گئی ہے،مہنگائی کے انڈیکس میں کھانے اور توانائی کی کیٹیگریز میں مسلسل کمی دیکھی گئی-

    2023 کے مقابلے میں ذاتی مالی حالات میں نمایاں بحالی دیکھی گئی۔ یہ مثبت رویہ پاکستان کی معیشت کی استحکام اور ترقی کی طرف اشارہ کرتا ہےصارفین کے اعتماد میں مستقل بحالی معیشتی میکرو انتظام اور عوامی امیدوں کی عکاسی کرتی ہے، حالانکہ ملک میں جاری چیلنجز ہیں، بچت، روزگار کی حفاظت، اور خریدا ری کی طاقت کے بارے میں بہتر نقطہ نظر پاکستانی صارفین کے درمیان بڑھتی ہوئی لچک کو ظاہر کرتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اقتصادی اشارے استحکام سے پائیدار ترقی کی طرف بتدریج منتقلی کو ظاہر کرتے ہیں، جو گھریلو اور کاروباری سطح پر واضح فوائد فراہم کر رہے ہیں۔

  • امام الحق مسلسل نظر انداز کیے جانے کا الزام سلیکشن کمیٹی پر  عائدکردیا

    امام الحق مسلسل نظر انداز کیے جانے کا الزام سلیکشن کمیٹی پر عائدکردیا

    لاہور: قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق مسلسل نظر انداز کیے جانے پر سلیکشن کمیٹی پر پھٹ پڑے-

    باغی ٹی وی: قامی پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے اوپنر امام الحق نے موجودہ سلیکشن کمیٹی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع فراہم کیے جارہے ہیں جبکہ انہیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی کھلاڑی کو 15 میچز دے رہے ہیں جبکہ اس جیسی صلاحیت کے دوسرے کھلاڑی کو صرف 3 میچ ملتے ہیں تو پسند نا پسند واضح ہے، آپ کا معیار دونوں کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مختلف ہے۔

    امام الحق نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے حوالے سے کہا کہ مسلسل تبدیلیاں کرنے کی وجہ سے قومی ٹیم کو امریکا اور بھارت کیخلاف میچز میں شکست ہوئی، ہماری ٹیم جیت کے قریب پہنچ کر میچز ہار رہی ہے،ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران ایسی ایسی کہانیاں سنیں جو بھارت میں ہونیوالے ون ڈے ورلڈ کپ سے بھی زیادہ بدتر تھیں، بابراعظم سے بات چیت ہوتی تھی لیکن صورتحال کا معلوم ہوتا تھا، مگر ٹیم کا حصہ ہونا اور معلومات ہونا دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جو بھی ہوگا پاکستان کے لیے بہتر ہو گا،محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جو بھی ہوگا پاکستان کے لیے بہتر ہو گا،محسن نقوی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنےآنے پر کہنا ہے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جو بھی ہوگا پاکستان کے لیے بہتر ہو گا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے موقع صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کوئی کام تحریری ہوئے بغیر نہیں کرتے، اگر کوئی مکرے گا تو دیکھیں گے کہ کیسے مکر سکتا ہے،چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول طے ہونے سے متعلق سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ بس تھوڑا صبر کریں سب سامنے آ جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی کا کہنا تھا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جو بھی ہوگا پاکستان کے لیے بہتر ہو گا۔

    دوسری جانب غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے معاملات طے پا گئے ہیں، چیمپئنز ٹرافی سمیت 2027 تک پاکستان اور بھارت اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے۔

  • چیمپئنز ٹرافی : آئی سی سی، پاکستان اور بھارت میں معاہدہ طے

    چیمپئنز ٹرافی : آئی سی سی، پاکستان اور بھارت میں معاہدہ طے

    دبئی: چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی، پاکستان اور بھارت میں معاہدہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی پر بھی فارمولا طے پاگیا ہے، 2027ء تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹ کا میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گی، آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری تعطل کاحل نکال لیا ہے۔

    معاہدے کے تحت 8 ٹیموں کے اس ایونٹ میں بھارت کے میچز ایک غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے جبکہ بدلے میں آئی سی سی کے ان ایونٹس، جن کی میزبانی بھارت کرے گا، میں پاکستان اور بھارت کے میچز بھی نیوٹرل وینیوز پر منعقد ہوں گے۔

    ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق جو آئی سی سی بورڈ کے ووٹ کے بعد نافذ العمل ہوں گی، اس معاہدے کے مطابق 2024-2027 کے ایونٹ سائیکل میں پاکستان میں منعقد ہونے والے ایونٹس میں بھارت کے میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلے جائیں گےبھارت میں ہونے والے ایونٹس میں پاکستان کے میچز بھی نیوٹرل وینیوز پر منتقل کیے جائیں گے۔

    یہ اصول چیمپئنز ٹرافی 2025ء، خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ 2025ء اور مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء پر لاگو ہو گا، جو بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہو گا 2028ء میں منعقد ہونے والا خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جو آئندہ ایونٹ سائیکل کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا اور پاکستان کو اس کی میزبانی دی گئی ہے، بھی اس معاہدے کے تحت آ سکتا ہے۔

    معاہدے کے مطابق نیوٹرل وینیو کا انتخاب میزبان بورڈ کرے گا، جسے آئی سی سی کی منظوری درکار ہو گی، جبکہ آئی سی سی نے ایک سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تجویز پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے، جس میں پاکستان، بھارت اور کسی اور ایشیائی فل ممبر یا ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

    اس سیریز کا انعقاد بھی نیوٹرل وینیو پر ہوگا، یہ تجویز پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے میچز کی میزبانی نہ ملنے کے ازالے کے طور پر پیش کی گئی ہےیہ معاہدہ کرکٹ کی دنیا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کر سکتا ہے، جہاں دونوں ممالک کے شائقین کو نیوٹرل وینیوز پر بھی اپنی ٹیموں کو کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

  • ایک خاندان کے ہاں 65 سال بعد بیٹے کی پیدائش

    ایک خاندان کے ہاں 65 سال بعد بیٹے کی پیدائش

    لندن: ایک خاندان کے ہاں 65 سال بعد یا چوتھی نسل میں پہلے لڑکے کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے لگ بھگ 3 دہائی پرانی ایک تصویر کو دوبارہ نئی شکل میں بنایا،یہ تصویر ایک مقامی روزنامے میں شائع ہوئی تھی جس میں ایک خاندان کی 5 نسلوں کو دکھایا گیا تھا۔

    برطانیہ کے قصبے Stowmarket سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ شانتیل اسٹون کے ہاں گزشتہ دنوں بیٹے کی پیدائش ہوئی جب 1997 میں شانتیل اسٹون کی پیدائش ہوئی تھی تو ان کی نانی نے اپنے خاندان کی 4 نسلوں کے ساتھ نومولود بیٹی کی تصویر کھچوائی تھی، اب شانتیل اسٹون کے ہاں 26 نومبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تو ان کی نانی نے ایک بار پھر ایسا کیا۔
    photo
    1997 کی تصویر میں شانتیل اسٹون اپنی والدہ ایمنڈا لی کی گود میں تھی جبکہ شانتیل اسٹون کی نانی لنزے اسٹون، پرنانی جوآن ایبرن اور سکڑ نانی ایڈتھ میننگ بھی اس تصویر میں موجود تھیں-

    آخری بار اس خاندان میں لڑکے کی پیدائش 1959 میں لنزے اسٹون کے بھائی کیون کی ہوئی تھی، لنزے اسٹون کے مطابق ‘مجھے یاد ہے کہ رپورٹر میرے نانا کے گھر 1997 میں آیا اور یہ تصویر کھینچی،ان کے مطابق اس زمانے میں ایمنڈا کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اگلی بار لڑکا ہو جائے مگر پھر اس نے 3 مزید لڑکیوں کو جنم دیا۔
    uk
    اب نئی تصویر میں ایڈتھ میننگ کی جگہ 91 سالہ جوآن ایبرن نے لے لی ہے اور وہ اپنی والدہ کی جگہ اس خاندان کی سرپرست بن چکی ہیں جبکہ اس لڑکے کی سکڑ نانی ہیں،جوآن ایبرن کی 91 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کا خاندان جمع ہوا تاکہ بچے کی پیدائش پر جشن منا سکے اور اس موقع پر نئی تصویر کھینچی گئی۔

    لنزے اسٹون کے مطابق یہ بہت خوبصورت موقع تھا انہوں نے کہا کہ میرا نواسا بہت خوبصورت ہے اور اپنے والدین کی طرح کافی متحرک نظر آتا ہے،اس نے وضاحت کی کہ اس کی بہن کو بھی ایک پوتے سے نوازا گیا ہے، یعنی تھیو بھی خاندان میں اکیلا لڑکا نہیں ہے۔

  • ویتنام :  عملے سے بحث کے بعد  ایک شخص نے کیفے میں  آگ لگا دی،11 افراد ہلاک

    ویتنام : عملے سے بحث کے بعد ایک شخص نے کیفے میں آگ لگا دی،11 افراد ہلاک

    ہنوئی: ویتنام کے شہر ہنوئی میں بدھ کی رات تین منزلہ کیفے میں آگ لگنے سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ، پولیس نے جان بوجھ کر آگ لگانے کے شبہ میں ایک 51 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں قائم ایک کیفے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 11 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے آتشزدگی کے واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ 7 افرد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔

    ویتنامی حکام کا بتانا ہے کہ انہوں نے کیفے سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس نے کیفے میں آگ لگانے کا اعتراف کیا ہے،گرفتار شخص نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ کیفے کے اسٹاف سے ہونے والی بحث کے بعد پیٹرول کی مدد سے وہاں آگ لگائی۔

    سرکاری ٹیئن فونگ اخبار نے کہا کہ مشتبہ شخص کی عمر 50 سال سے زائد ہے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے کی آواز سنائی دی ایک اور گواہ نے بتایا کہ آگ نے تمام راستے بند کر دیے تھے، پٹرول کی بو تیز تھی، آگ پر قابو پانے میں تقریباً 40 منٹ لگے-