Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جنرل اسمبلی اسرائیل کے خلاف اسی طرح کارروائی کرے جس طرح 1950 میں کی،ترک صدر

    جنرل اسمبلی اسرائیل کے خلاف اسی طرح کارروائی کرے جس طرح 1950 میں کی،ترک صدر

    انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملے رکوائے۔

    باغی ٹی وی : ترک حکومت کے کابینہ اجلاس میں شرکت کے بعد ایک گفتگو میں صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اگر سلامتی کونسل اسرائیل کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوتی تو جنرل اسمبلی کو طاقت کے استعمال کی سفارش کرنی چاہیے جنرل اسمبلی اسرائیل کے خلاف اسی طرح کارروائی کرے جس طرح 1950 میں کی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس ہے مسلم ممالک بھی اسرائیل کے خلاف موثر موقف نہیں اپنا سکے، جنگ بندی کا دبائو ڈالنے کیلئے اسرائیل کیخلاف سیاسی، اقتصادی اور سفارتی اقدامات کئے جائیں،خطے میں امن کیلئے بین الاقوامی برادری اور مسلم امہ سے متحرک ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو دوسرے مسلم ممالک بھی نشانہ بن سکتے ہیں۔

  • بالی ووڈ اداکار گووندا نے خود کو گولی مار لی

    بالی ووڈ اداکار گووندا نے خود کو گولی مار لی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور شیوسینا کے رہنما گووندا کو اپنے ہی لائسنس یافتہ ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد آج علی الصبح اسپتال لے جایا گیایہ واقعہ صبح تقریبا ساڑھے چار بجے اس وقت پیش آیا جب وہ باہر جانے سے پہلے ہتھیار رکھ رہے تھے اسپتال کے ذرائع کے مطابق گووندا کو صبح ساڑھے پانچ بجے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    بھارتی رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سےمعلوم ہوا ہے کہ گولی ان کے گھٹنے میں لگی، جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی،ابھی تک گووندا کی فیملی اور ٹیم نے ان کی حالت کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    گووندا کے منیجر ششی سنہا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گووندا کولکتہ جانے کی تیاری کر رہے تھے وہ اپنا لائسنس یافتہ ریوالور رکھ رہے تھے کہ اچانک وہ ان کے ہاتھ سے گر گیا اور ایک گولی چلی جو ان کی ٹانگ میں لگی ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے وہ اس وقت اسپتال میں ہے۔

    بھارتی رپورٹس کے مطابق پولیس صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے موقع پر پہنچ گئی ہے اور انہوں نےگووندا کے ریوالور کو تحویل میں لے لیا ہے، فی الحال اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

    چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گر م اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی مو سم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہےخیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم گر م اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے با لا ئی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم گر م اور خشک رہنے کا امکان جبکہ با رکھان، آواران، خضدار اور گردو نواح میں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گااس وقت شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،گرمی کی شدت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • اسرائیل حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے،امریکا

    اسرائیل حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے،امریکا

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر کا کہنا ہے کہ امریکا اب بھی لبنان کے بارے میں اسرائیل سے بات چیت کر رہا ہے، اسرائیل حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی :لبنان پر اسرائیل نے زمینی حملہ شروع کردیا ہے، جنوبی لبنان پر اسرائیلی ٹینک اور آرٹیلری کے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اسرائیلی فوج کابینہ کی منظوری کے بعد زمینی پیش قدمی شروع کردے گی، اسرائیلی سرحد کے ساتھ لبنانی آرمی نے اپنے اڈے چھوڑ دیے ہیں-

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے محدود پیمانے پر لبنان میں کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور وہ اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروں سے متعلق بھی آگاہی رکھتے ہیں، اسرائیلی حکام سے اس حوالے سے کچھ امور پر بات بھی ہو گئی ہے امریکا اب بھی لبنان کے بارے میں اسرائیل سے بات چیت کر رہا ہے، اسرائیلی حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل سرحد کے قریب حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے محدود کارروائیاں کررہا ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی چاہتے ہیں مگر اسرائیلی فوج کے لبنان میں اسٹریٹیجک مقاصد کو سمجھتے ہیں۔

  • اسرائیل کا  شام کے دارالحکومت دمشق پر بھی فضائی حملہ

    اسرائیل کا شام کے دارالحکومت دمشق پر بھی فضائی حملہ

    دمشق: اسرائیل نے غزہ، لبنان اور یمن کے بعد شام کے دارالحکومت دمشق پر بھی فضائی حملہ کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمشق پر اسرائیلی فضائی حملے مٰں معروف ٹی وی اینکر سمیت تین افراد شہید ہو گئے ہیں، شامی وزرات دفاع کے مطابق اسرائیل نے طیاروں اور ڈرون کے ذریعے دمشق کو نشانہ بنایا۔ دفاعی نظام نے کئی میزائلوں اور ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا،حملوں میں 3 شہری شہید اور 9 زخمی ہوئے، ایک دھماکہ شام کی ٹیلی کام بلڈنگ کے قریب ہوا۔

    دوسری جانب غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان میں داخل ہو گئی ہے، زمینی فوج کو فضائیہ کی مدد حاصل ہے، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ‘محدود، مقامی اور ٹارگٹڈ چھاپے’ کے ساتھ زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ اور آئی ڈی ایف آرٹلری علاقے میں فوجی اہداف پر درست حملوں کے ساتھ زمینی افواج کی مدد کر رہے ہیں، زمینی آپریشن کا مقصد سرحدی علاقوں میں حزب اللہ کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانا ہے، صیہونی فوج نے لبنان کی سرحدی علاقوں میں قائم دیہاتوں کو فوجی چھاؤنی قرار دے دیا۔

    خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق لبنان کی فوج سرحدی علاقوں سے 5 کلو میٹر پیچھے چلی گئی ہے، جبکہ حزب اللہ کے نائب رہنما نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ ان کا گروپ اسرائیل کی زمینی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

    دوسری جانب بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے، ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ زور دار دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تقریبا ایک گھنٹے بعد اسرائیلی فوج نے رہائشیوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ لبنانی دارالحکومت کے جنوب میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر مشتمل عمارتوں کے قریب کے علاقوں کو خالی کردیں۔

  • پی ٹی آئی کی کوشش ہوتی ہے کہ ہرعہدے کو متنازع بنایا جائے،بلاول بھٹو

    پی ٹی آئی کی کوشش ہوتی ہے کہ ہرعہدے کو متنازع بنایا جائے،بلاول بھٹو

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جسٹس فائزعیسٰی پر حملہ آج سے شروع نہیں ہوا، پی ٹی آئی کی کوشش ہوتی ہے کہ ہرعہدے کو متنازع بنایا جائے۔

    باغی ٹی وی : نجی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی مخالفت برائے مخالفت کی سیاست کررہی ہے جس کا مقصد پاکستان ناکام بنانا ہے جبکہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم اتنا اُلجھے رہیں کہ ہمارے نقصان کا اُنہیں سیاسی فائدہ ہو،جسٹس فائزعیسٰی پر حملہ آج سے شروع نہیں ہوا، پی ٹی آئی کی کوشش ہوتی ہے کہ ہرعہدے کو متنازع بنایا جائے،اعلیٰ عدلیہ میں تعیناتیاں اُن ججز کے ہاتھ میں ہیں جو سیاست کی وجہ سے ایک دوسرے سے بات کرنے کے بھی روادار نہیں ہیں۔

    بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کے معاملے پر کہا کہ آئینی ترامیم پیش کرنے سے پہلے ہماری انڈراسٹینڈنگ تھی کہ حکومت کو مولانا فضل الرحمان کی حمایت حاصل ہے لیکن جب کمیٹی میں مسودہ پیش کیا گیا تو معلوم ہوا کہ مولانا فضل الرحمان اور حکومتی مسودے میں بہت فاصلہ ہے-

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آج نہیں تو کب یہ کام کریں گے؟ جلد بازی کا تاثر دینے والے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ آئین سازی کو سبوتاژ کر سکتے ہیں،جیسے ہی دو تہائی اکثریت حاصل ہوگی، ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے، چاہے وہ کل ہوں یا پرسوں، فوری آئین سازی بہتر ہوگی-

  • بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے،بلاول بھٹو

    بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے،بلاول بھٹو

    کوئٹہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ان کی جلد مدد کی جائے اور وعدے پورے کیے جائیں-

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ 400 ملین ڈالر کا ورلڈ بینک کا قرض ہو یا سندھ میں جاری ورلڈ بینک کے پروجیکٹس ہوں، یورپی یونین کی اعلان کردہ 700 ملین یوروز کی امداد ہو، یہ تمام فنڈنگ میں نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کے لیے جمع کیں اور وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہوکر دنیا کے سامنے مدد کی باتیں کیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے گھر بنانے اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبے جاری ہیں، ہاؤسنگ کا منصوبہ میرا ہے جو میں نے ورلڈ بینک کے سامنے رکھا اور فنڈنگ کا بندوبست کیا جس کا مقصد بے گھر افراد کو دوبارہ رہائش دینا تھا، ساتھ ہی انہیں زمین کا مالک بھی بنانا تھا اس پر کام شروع کردیا ہے یہ پیسہ کسی وفاقی یا صوبائی بابو کے حوالے نہیں کیا اس پیسے کی حفاظت صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کررہا ہے۔

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    انہوں نے کہا کہ ہم نے منصوبے کو آؤٹ سورس کیا ہے تاکہ شفافیت رہے، منصوبے میں ورلڈ بینک اور سندھ حکومت دونوں کی فنڈنگ ہے اور وفاق سے بھی دلوایا، بیرون ملک وعدہ بھی پورا کررہا ہے یہ سارے وعدے ہم بلوچستان کے لیے پورے کیوں نہیں کرسکتے؟ یہ بلوچستان کے ساتھ ناانصافی ہے 400 ملین ڈالرز کا وہ قرض جو میں نے عالمی بینک سے حاصل کیا وہ ڈالرز وفاق نے اپنی جیب میں رکھے اور ہمیں روپیہ دے رہا ہے اور وہ روپیہ بھی وہ کہتے ہیں کہ وہ اسے استعمال کریں گے، 2020ء سے لے کر آج تک وفاق نے ایک گھر بھی نہیں بنایا میں چاہتا ہوں کہ آپ سیلاب متاثرین کو وہ رقم ضرور پہنچائیں آپ یہ کام ضرور کریں اور سندھ کے پلاننگ منسٹر کے ساتھ مل کر کریں، ورلڈ بینک سے پہلے صوبائی اور وفاقی حکومت کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔

    شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا آسان ہے،شان مسعود

    بلاول نے کہا کہ اگر صوبائی کے ساتھ وفاق بھی سیلاب متاثرین کے لیے اپنا حصہ شامل کرے اور اسے عالمی سطح پر اسے ثابت کرنے کے لیے راضی ہو تو میں مزید عالمی مالیاتی اداروں سے پاکستان کو فنڈ دلوانے کے لیے تیار ہوں مگر ایسا ہو نہیں رہا مقصد پورا نہیں ہورہا صوبائی اور وفاقی حکومتیں سیلاب متاثرین کے ایشو کو سنجیدگی سے لیں، وفاقی حکومت ہماری آؤٹ سورس کی گئی کمپنیوں اور این جی اوز کے ساتھ معاہدے کرے اور ایسے گھر بنائے کہ اگلے سیلاب میں وہ تباہ نہ ہوں، بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ان کی جلد مدد کی جائے اور وعدے پورے کیے جائیں اس سیلاب سے متعلق امداد اکٹھی ہونے کے بعد حکومت کا جو سلوک رہا ہے اگلی بار اگر مصیبت آئی تو اگلی بار امداد دیتے وقت عالمی ادارے ماضی کو دیکھیں گے، بلوچستان کے فنڈز امداد کے لیے شامل کریں بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے سوتیلا سلوک بند کیا جائے۔

    بھارت:مہاتما گاندھی کے بجائے اداکار انوپم کھیر کی تصویر والے نوٹ

  • خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی و جسمانی تشدد  کیسز میں پنجاب سر فہرست

    خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی و جسمانی تشدد کیسز میں پنجاب سر فہرست

    لاہور: ملک بھر میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنائے جانے سمیت خواتین کے قتل، اغوا سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق آبرو ریزی کے کیسز میں پنجاب سر فہرست رہا۔ ملک بھر میں 7,010 کیسز میں سے 6,624 کیسز پنجاب میں رونما ہوئےاسی طرح سندھ میں خواتین کے اغوا کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے،جن کی تعداد 1,666 رہی۔ غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خواتین کےرپورٹ کیے گئے کیسز میں سندھ پہلے نمبر پر رہا، جس کے 258 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے تقریباً نصف ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متاثرہ خواتین اور ان کے لواحقین کو تحفظ ،سرپرستی اور یقینی انصاف فراہم کرکے سنگین نوعیت کے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے بتایا کہ یہ رپورٹ صوبائی پولیس محکموں میں درج درخواستوں سے حاصل کیے گئے اعدادوشمار پر مشتمل ہے۔ جو 2023 کے دوران پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں رپورٹ ہونے والے جی بی وی کیسز کا تجزیہ کرتی ہے۔ اگرچہ صوبائی پولیس کی جانب سے رپورٹ کیے گئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، تاہم مزید ہزاروں واقعات کے غیر دستاویزی ہونے کا امکان ہے۔

    پاکستان کیجانب سے غزہ کیلئے امداد کی دسویں کھیپ روانہ

    انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں عصمت دری، اغوا اور غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خواتین کے اعداد و شمار پریشان کن ہیں۔ آبرو ریزی کے کیسز میں پنجاب سر فہرست رہا، ملک بھر میں 7,010 کیسز میں سے 6,624 کیسز پنجاب میں رونما ہوئے،جس کا شرح تناسب 94.5 فیصد رہا،جو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان میں عصمت دری کے زیادہ تر واقعات پنجاب میں رونما ہوئے۔ دوسری جانب سندھ میں 188، خیبر پختونخوا میں 187، اور بلوچستان میں عصمت دری کے11 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    خواتین کے اغوا کیسز سب سے زیادہ سندھ میں رپورٹ ہوئے،جہاں 1,666 خواتین کو اغوا کیا گیا جو کہ ملک بھر میں ہونے والے کل اغوا کا 56.4 فیصد ہے۔جب کہ پنجاب میں 562 کیسز، بلوچستان میں 163 اور خیبرپختونخوا میں 36 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سید کوثر عباس نے بتایا کہ سندھ میں غیرت کے نام پر قتل خواتین کے عدم تحفظ کے شدید فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔ صوبے میں 258 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے تقریباً نصف ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 129، پنجاب میں 120 اور بلوچستان میں 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    انہوں نے کہا کہ صوبوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں وسیع تفاوت اس بات کی نشاندہی نہیں کرتا کہ سندھ، خیبر پختونخوا یا بلوچستان جیسے علاقوں میں خواتین کے خلاف تشدد کم پایا جاتا ہے بلکہ یہ سماجی بدنامی، خوف، اور خاندان والوں کی عدم سرپرستی کی بنا پر رپورٹ نہ ہونے والے کیسز کی نشاندہی کرتا ہے۔

  • پشاور ہائی کورٹ میں 165 ججز کی تقرریاں اور تبادلے

    پشاور ہائی کورٹ میں 165 ججز کی تقرریاں اور تبادلے

    پشاور ہائی کورٹ میں 165 ججز کی تقرریاں اور تبادلے کردئیے گئے۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق 50 ایڈیشنل سیشن ججز کی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دی گئی۔ 16 سیشن ججز کو تبدیل کیا گیا ہے جبکہ 75 سول اور 24 سینئر سول ججز کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

    آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیل:سٹس منیب اختر کا شمولیت سے انکار

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

    پاکستان کیجانب سے غزہ کیلئے امداد کی دسویں کھیپ روانہ

  • شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا آسان ہے،شان مسعود

    شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا آسان ہے،شان مسعود

    لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا آسان ہے-

    باغی ٹی وی : قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان ٹیم سے کھیلنا جہاں اعزاز ہے وہیں بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے، شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم دونوں باتیں سامنے رکھنی ہوتی ہیں، ذمہ داری بہت ہوتی ہے اور ذمہ داری کی قدر بھی ہے، پریشر کی وجہ سے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کھیل خراب کر رہا ہوں انگلینڈ کے خلاف سیریز کا وقت پاکستان ٹیم کیلئے بہت اہم ہے-

    انہوں نے کہا کہ ٹیم کو بنانے کیلئے کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہوتا ہے، شکست کے بعد تبدیلیاں کرنا آسان ہے لیکن آگے جانا ہے تو کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہوگا عامر جمال انجری سے واپس آرہے ہیں، کھلاڑیوں کی فٹنس کو دیکھتے ہوئے فی الحال ایک ٹیسٹ کیلئے ٹیم بنائی ہے، رضوان کے بعد اگر کوئی وکٹ کیپر ہے تو وہ سرفراز ہے، سرفراز فوری طور پر دستیاب ہوتے ہیں، نوجوان وکٹ کیپر کیلئے لانگ ٹرم پالیسی اپلائی کرتی ہے، وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ اوپننگ پر بھی کام کر رہے ہیں۔

    کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم کا کہنا تھا بابر اعظم دنیا کے ٹاپ بیٹر ہیں، وہ آؤٹ آف فارم نہیں ہیں، بابر شروعات اچھی کر رہے ہیں لیکن صرف بابر اعظم ہی نہیں سب کو بیک کرنا ہے، کامران غلام ہمارے پلان میں ہے، ہر کھلاڑی کو پورا وقت دینا چاہتے ہیں، زاہد محمود کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

    آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیل:سٹس منیب اختر کا شمولیت سے انکار

    ان کا کہنا تھا مانتے ہیں 2024 میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، اگر کھلاڑیوں کو بیک نہیں کریں گے تو بحثیت کپتان تکلیف ہو گی، اگر میری بیک کرنے سے کوئی کھلاڑی فارم میں آتا ہے تو خوشی ہو گی، کھلاڑی کو بیک کرنے میں اگر میری جگہ بھی چلی جائے تو مجھے دکھ نہیں ہو گا، ایمانداری اور انصاف سے فیصلہ کروں گا تو سکون سے رہوں گا سو سکوں گا، یہ ہمارے ملک کے کھلاڑی ہیں کسی دوسرے ملک کے کھلاڑی نہیں ہیں،فاسٹ بولرز کو ہمیشہ سپر فٹ رہنا ہوتا ہے، فاسٹ بولرز کا ورک لوڈ منیج کیا جاتا ہے، فاسٹ بولرز کو یہ ہی کہا ہے کہ فاسٹ بولر ٹیم کا سپرفٹ ہونا چاہیے، فاسٹ بولرز سے مسلسل رابطے میں ہیں، کرکٹ میں صورتحال کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ بولرز زیادہ اچھی بولنگ کرتے ہیں۔

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار