Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ملک کی ترقی  بینظیر بھٹو کا وژن تھا،بلاول بھٹو

    پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ملک کی ترقی بینظیر بھٹو کا وژن تھا،بلاول بھٹو

    کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے حوالے سے وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی-

    باغی ٹی وی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر نے سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں پر بریفنگ دی جس میں کہا گیا کہ سندھ میں ساڑھے چھ ارب روپے سے زائد کے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصو بے مکمل ہوچکے ہیں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ، ملا کٹیار پُل، حیدرآباد میرپورخاص کیرج وے اور سندھ نیشنل پاور کمپنی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے بڑے منصوبے ہیں-

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جرمنی کے سرمایہ کار سندھ میں زراعت اور پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، جرمنی کے سرمایہ کار سندھ میں الیکٹرانک گاڑیوں کے چارجنگ کے انفراسٹرکچر پر بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ملک کی ترقی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن تھا، سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل پاکستان کی کامیابی ہے، سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں پر تیزی سے عملدآمد ایک امیدافزا پیشرفت ہے-

    ملاقات میں وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر کے ہمراہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ڈائریکٹر جنرل اسد ضامن اور محکمے کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے-

  • 15 سال قبل ’ہیرا منڈی‘ کی پیش کش ہوئی تھی، ماہرہ خان کا دعویٰ

    15 سال قبل ’ہیرا منڈی‘ کی پیش کش ہوئی تھی، ماہرہ خان کا دعویٰ

    کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں مشہور ویب سیریز ہیرا منڈی کیلئے 15 سال قبل آفر کی گئی تھی۔

    باغی ٹی وی: یہ انکشاف ماہرہ خان نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کیا، اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک دوست کی شادی میں شرکت کیلئے ممبئی میں موجود تھیں جب انہیں ہیرا منڈی آفر کی گئی، اداکارہ ماہرہ کا کہنا تھا کہ ان کی دوست اپنی شادی کا جوڑا پسند کرنے کیلئے رضوان بیگ اور معین بیگ ڈیزائنر کے پاس موجود تھی جب وہ ایک پاکستانی ادا کارہ کی تلاش سے متعلق بات کر رہے تھے۔

    ماہرہ کی دوست نے رضوان بیگ کو ماہرہ کو کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا ان کا کہنا تھا کہ انہیں ’ہیرا منڈی‘ میں کام کی پیش کش اس وقت کی گئی تھی جب ان کے ہاں بیٹے ’اذلان‘ کی پیدائش بھی نہیں ہوئی تھی جب کہ وہ اس وقت ریڈیو پر آر جے کے طور پر کام کرتی تھیں اوراس کے ساتھ ادکاری بھی کرتی تھیں، جس کے بعد ماہرہ کی سنجے لیلیٰ بھنسالی سے ملاقات کروائی گئی اور انہوں نے اداکارہ کو ہیرا منڈی میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا بد قسمتی سے اس کے بعد تاج کا واقعہ پیش آیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے جبکہ سنجے لیلیٰ بھنسالی اس وقت رنبیر کپور اور سونم کپور کی ڈیبیو فلم میں مصروف تھے۔

    خیال رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی پہلے یہ بتا چکے ہیں کہ انہوں نے ’ہیرا منڈی‘ میں فواد خان، عمران عباس اور ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے کا سوچا تھا۔

  • پاکستان قازقستان سےایک سال میں اپنی برآمدات میں 20 فیصد اضافے کا خواہاں

    پاکستان قازقستان سےایک سال میں اپنی برآمدات میں 20 فیصد اضافے کا خواہاں

    اسلام آباد: قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے پاکستان میں ڈسپلے سینٹرز کے قیام میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں قازقستان میں تعینات پاکستانی سفیر یرزہان کستافن نے خصوصی شرکت کی، اس کے علاوہ وفاقی سیکریٹریز اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی ہوئے۔

    وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ پاکستان اور قازقستان آئندہ تین برسوں میں دو طرفہ تجارت کے حجم میں 100 فیصد اضافہ کریں گےانہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ضروریات کو ایک ہی مرکز میں پورا کیا جائے گا تاکہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

    قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے پاکستان میں ڈسپلے سینٹرز کے قیام میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، پاکستان اور قازقستان کےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکسٹائل، سرجیکل آلات، کھیلوں کےسامان، ہینڈی کرافٹس، چمڑے کی مصنوعات اور زرعی آلات کو ان ڈسپلے سینٹرز میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

    وفاقی وزیر نےکہا کہ پاکستان قازقستان سےایک سال میں اپنی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ کرنےکا خواہاں ہے اور وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ بھی مشترکہ کاروباری حکمت عملی اپنائی جائے گی، الماتے باکو اور دیگر بڑے شہروں میں پاکستان اپنی مصنوعات کی نمائش کے مراکز قائم کرے گا، ہر ملک کی طلب کے مطابق ڈسپلے سینٹرز کے لیے پالیسی تشکیل دی جائے گی تاکہ بزنس کمیونٹی کو سہولت دی جا سکے۔

  • روس کے چیف لیفٹیننٹ جنرل کے قتل کی ذمہ داری یوکرین نے قبول کر لی

    روس کے چیف لیفٹیننٹ جنرل کے قتل کی ذمہ داری یوکرین نے قبول کر لی

    کیف: روسی دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے روسی فوج کےنیوکلیئر، بایولوجیکل اور کیمیکل پروٹیکشن فورسز کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ایگور کری لوف کے قتل کی ذمہ داری یوکرین نے قبول کر لی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو کی ایک عمارت کے باہر اسکوٹی میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں روسی فوج کے سینئر افسر لیفٹیننٹ جنرل ایگور کری لوف اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاک ہوگئے ایگور کری لوف 2017 سے روسی فوج میں روسی نیوکلیئر، بایولوجیکل اور کیمیکل پروٹیکشن فورسز کے چیف تھے۔

    روسی تحقیقاتی کمیٹی کے بم مطابق رہائشی عمارت کےباہرکھڑی الیکٹرک اسکوٹر میں نصب کیاگیا تھا، واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،یوکرین نے روسی جنرل کری لوف کےقتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    یوکرینی سکیورٹی ذرائع کا کہناہے روسی جنرل کری لوف کو یوکرینی سکیورٹی سروس نے ماسکومیں خصوصی آپریشن میں ہلاک کیا۔

  • ججز تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ جاری

    ججز تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ججز تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ جاری کر دیا –

    باغی ٹی وی: ابتدائی مسودہ عوام رائے جاننے کیلئے ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ،مسودے کے مطابق ججز کی تقرری کیلئے میرٹ پروفیشنل کوالیفیکیشن، قانونی پر عبور، صلاحیت پر مشتمل ہوگا، ججز کیلئے میرٹ میں امیدوار کی ساکھ اور دباؤ سے آزاد ہونا بھی شامل ہوگا، ججز کیلئے نامزدگیوں میں وکلاء اور سیشن ججز کی مناسب نمائندگی ہونی چاہیے-

    مسودے کے مطابق سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے تمام ہائی کورٹس کی مناسب نمائندگی یقینی بنائی جائے، سپریم کورٹ میں تعیناتی ہائی کورٹس کے پانچ سینئر ترین ججز میں سے ہونی چاہیے، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری تین سینئر ترین ججز میں سے ہوگی، جوڈیشل کمیشن میں تمام ناموں پر غور کرنےکے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا، جوڈیشل کمیشن کے 2010 کے رولز ختم کر دیے گئے-

  • شاہد  آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں  پہلے بچے کی پیدائش

    شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

    کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے ان کی بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: شاہد آفریدی نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بار پھر نانا بننے کی خوشخبری سنائی کہا کہ”الحمدللہ 16 دسمبر کو اللہ نے اقصیٰ اور نصیر کو خوبصورت بیٹی ‘آئرا ‘سے نوازا ہے’،انہوں نے لکھا کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،ساتھ ہی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں والدین بچی کو اپنے ہاتھوں میں لیے ہوئے ہیں۔

    شاہد آفریدی کی اس پوسٹ پر مداحوں اور معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد وں کا سلسلہ جاری ہے-

    واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ اور نصیر ناصر خان کا نکاح دسمبر 2022 میں ہوا تھا جبکہ رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی تھی،اس سے قبل رواں سال اگست میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشا اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد سابق آل راؤنڈر نانا بنے تھے-

  • بنگلہ دیش میں کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ

    بنگلہ دیش میں کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ

    ڈھاکا:بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عوامی انقلاب کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہوا، جس کے بعد عبوری حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا، عبوری حکومت کی جانب سے مختلف تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، عبوری حکومت نے شیخ مجیب الرحمان کا دیا گیا نعرہ ”جوئے بنگلہ“ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اپیلیٹ ڈویژن کے فیصلے کے بعد جوئے بنگلہ کو اب قومی نعرہ نہیں سمجھا جائے گا، عبوری حکومت نے بنگلہ دیشی کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    بنگلہ دیش بینک نئے نوٹ چھاپ رہا ہے، جس میں حالیہ انقلاب کی خصوصیات بھی شامل ہیں، ڈھاکہ ٹریبیون نےطالب علموں کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا جس نے حسینہ کو 5 اگست کو ہندوستان فرار ہونے پر مجبور کیا تھانوبل انعام یافتہ محمد یونس نے عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر چیف ایڈوائزر کا چارج سنبھالا-

    مرکزی بینک کے مطابق 20، 100، 500 اور 1000 روپے کے نوٹ عبوری حکومت کی ہدایات پر چھاپے جا رہے ہیں، نئے نوٹوں میں’ شیخ مجیب الرحمان کی تصویر شامل نہیں ہوگی، مذہبی ڈھانچے، بنگالی روایات، اور جولائی کے انقلاب کے دوران کھینچی گئی "گرافٹی” کو شامل کیا جائے گا۔

    بنگلہ دیش بینک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسنیارا شیکھا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نئے نوٹ کو اگلے چھ ماہ کے اندر مارکیٹ میں جاری کیا جا سکتا ہے۔

    اخبار کے مطابق، بینک اور وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ موجودہ نوٹوں سے لیڈر کی تصویر ہٹا دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر، چار نوٹوں کے ڈیزائن کو تبدیل کیا جا رہا ہے، اور باقی کو مرحلہ وار دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کے فنانس انسٹی ٹیوٹ ڈویژن نے ستمبر میں نئے نوٹوں کے لیے ایک تفصیلی ڈیزائن کی تجویز پیش کی تھی۔

  • چیمپئینز ٹرافی کے  حتمی شیڈول کا اعلان آج کئے جانے کا امکان

    چیمپئینز ٹرافی کے حتمی شیڈول کا اعلان آج کئے جانے کا امکان

    دبئی: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی سے متعلق حتمی شیڈول کا اعلان آج کئے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، دونوں بورڈ کے درمیان معاہدے بھی اب آخری مراحل میں ہیں،دونوں بورڈز نے باہمی تعاون کے ساتھ آئی سی سی کو نئے مسودے پر یقین دہانی کروادی ہے جس کے بعد آج حتمی اعلان کئے جانے کی توقع ہے، چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی اور 2026 تک پاکستانی ٹیم کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے لیے بھارت کے دورے پر نہیں جائے گی۔

    اگر چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک نہیں پہنچ پاتی تو ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں ہی کھیلا جائے بصورت دیگر ایک سیمی فائنل اور فائنل بھارتی ٹیم کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

    چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا، اپنے تین گروپ میچز بھی بھارت دبئی میں ہی کھیلے گا، میڈیا ذرائع کے مطابق بورڈ کے ان آفیشل اجلاس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی ہے اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہوگیا ہے۔

    علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ کے ان آفیشل اجلاس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دی اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہو گیا ہے 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم بھارت نہیں جائے گی اور پاک بھارت لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائےگا پاکستان کو کوئی زرتلافی نہیں ملےگا۔

    پاکستان 2027 کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا جب کہ 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد طے ہوگا۔

  • پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف

    پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف

    جوہانسبرگ:جنوبی افریقا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے ہینرک کلاسن نے 86 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھےریان ریکلٹن 36، ایڈن مارکرم 35 اور ٹونی ڈی زورزی 33 رنز بناکر نمایاں رہے مارکو یانسن 10 اور وین ڈر ڈوسین 8 رنز بناکر آوٹ ہوئے ٹرسٹن اسٹبز اور اینڈائل فیلوکوائیو ایک ایک رن بناسکے۔

    پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ابرار احمد نے 2، صائم ایوب اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

    3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلا جا رہا ہے،جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    قبل ازیں پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے پہلے ون ڈے کیلئے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا گیا، پاکستانی ٹیم کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد پر مشتمل ہے۔

    دونوں ٹیمیں آج پارل کرکٹ گراؤنڈ میں تین میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے کیلئے ایک دوسرے کیخلاف میدان میں اُتریں گی، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

  • ہوا میں کینسر پیدا کرنے والے آلودہ مواد کی موجودگی،کویتی حکومت کا بیان جاری

    ہوا میں کینسر پیدا کرنے والے آلودہ مواد کی موجودگی،کویتی حکومت کا بیان جاری

    کویت انوائرنمنٹ پبلک اتھارٹی نے ہوا میں کینسر پیدا کرنے والے آلودہ مواد کی موجودگی کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فضا میں کینسر کے آلودہ مواد کی گردش کرنے والی افواہوں کو حکام نے بے بنیاد قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ پر گردش کرنے والی افواہیں غلط ہیں۔

    کویت کے محکمہ ماحولیات نے KUNA آبزرویٹری کو ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ مانیٹرنگ اسٹیشن کویت میں فضائی آلودگی کی سطح کی پیمائش کرنے کے لیے سرکاری اور قابل اعتماد ذریعہ ہیں،یہ عوام کو نگرانی کی اجازت دیتا ہے ان کے منظور شدہ آلات کے ذریعہ نگرانی کی جانے والی اعلی ریڈنگ دھول مٹی والی ہواؤں کی طاقت کی وجہ سے ہے جو سڑکوں اور کھلے ریگستانی علاقوں کی مٹی سے گندگی اور دھول کو دوبارہ روکنے کا کام کرتی ہے۔

    کویت کے تمام خطوں میں ہوا کے معیار کی نگرانی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے یو ایس انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی طرف سے منظور شدہ اپنے جدید آلات کے ذریعےچھان بین جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔