Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایران میں زلزلہ،سوشل میڈیا پر ایران میں خفیہ ایٹمی تجربات کی قیاس رائیاں

    ایران میں زلزلہ،سوشل میڈیا پر ایران میں خفیہ ایٹمی تجربات کی قیاس رائیاں

    تہران: ایران اور اسرائیل میں 5 اکتوبر کی شام کو درمیانے درجے کے زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پرقیاس رائیاں جا ری ہیں کہ تہران نے زیر زمین ایک نیوکلیئر (جوہری) ٹیسٹ کیا جس کے نتیجے میں زلزلہ کی شدت تل ابیب تک محسوس کی گئی۔

    باغی ٹی وی : ایران کا صوبہ سیمنان کا شہر اردان 4.6 شدت کے زلزلے کا مرکز تھا، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی مقامی وقت کے مطابق رات 10:45 کے قریب زلزلے کے جھٹکے تہران تک محسوس کیے گئے، جو کہ مرکز سے تقریباً 110 کلومیٹر دور ہے۔

    ابتدائی زلزلے کے چند منٹ بعد ہی اسرائیل میں آدھی رات کے قریب ایک دوسرے قدرے کم شدت والے زلزلے کی اطلاع دی گئی، تاہم سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں ہوئیں کہ ایران میں خفیہ ایٹمی تجربہ کیا جا رہا ہے۔

    یو این نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،منیراکرم

    ایکس پر ایک صارف نے کہا کہ ایران کل رات سے نیوکلیئر تجربہ کررہا ہے تہران نے سیمنان کے قریب 10 کلومیٹر زیر زمین بم ٹیسٹ کیے تاکہ کم سے کم تابکاری کے پھیلاؤ کو یقینی بنایا جا سکے اور اس کے نتیجے میں 4.6 پیمانے کا زلزلہ آیا جسے سیسموگرافس نے ریکارڈ کیا تھا۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ اس ایرانی زلزلے نے واقعی اسرائیل کو خوفزدہ کردیا تل ابیب یہ سوچ رہا ہے کہ آیا وہ ایران پر حملہ کریں گے، ایسا لگتا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا معاملہ ہے، کوئی ملک جوہری طاقت کے ساتھ گڑبڑ نہیں کرے گا ایران نے سب سے پہلے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا کہ وہ جہاں چاہیں درستگی کے ساتھ وارہیڈ پہنچا سکتے ہیں، اور پھر وہ صحرائی زلزلہ آیا جو زیادہ سے زیادہ جوہری تجربے کی طرح لگتا ہے۔

    کراچی میں مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

    ایک اور صارف نے کہا کہ کل ایران میں 4.5 کا زلزلہ آیا، افواہیں ہیں کہ یہ ایک ایٹمی تجربہ تھا فروری 2013 میں شمالی کوریا میں آنے والا زلزلہ جوہری تجربہ ثابت ہوا نومبر 2017 کے ایران میں آنے والے زلزلے کو بھی جوہری ٹیسٹ کا نام دیا گیا تھا ایران ہفتے کے اندر کافی فاشیل مواد جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

  • حماس  رہنما یحیٰی سنوار زندہ ہیں،اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

    حماس رہنما یحیٰی سنوار زندہ ہیں،اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

    تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے رہنما یحیٰی سنوار زندہ ہیں-

    باغی ٹی وی : یہ دعویٰ اسرائیلی میڈیا ’دی یروشلم پوسٹ‘ نے کیا ہےرپورٹ میں کہا گیا ہے حماس کے رہنما یحیٰی سنوار زندہ ہیں اور انہوں نے خفیہ طور پر قطر سے رابطہ قائم کیا ہےایک سینئر قطری سفارت کار نے خصوصی طور پر یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ براہ راست رابطے کی خبریں غلط ہیں، سفارت کار کے مطابق رابطہ حماس کے ایک سینیئر شخصیت خلیل الحیا کے ذریعے کیا گیا۔

    خیال کیا جارہا تھا کہ یحیٰی سنوار 21 ستمبر کو غزہ میں اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں کیونکہ انہوں نے طویل عرصے سے سرکاری چینلز سے رابطہ قائم نہیں کیا تھا اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حملے میں حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا تاہم فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے 22 افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    کراچی میں مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

    22 ستمبر کو ایک رپورٹ میں ٹائمز آف اسرائیل نے کہا تھا کہ فوجی انٹیلی جنس حکام اس امکان کی چھان بین کر رہے ہیں کہ یحیٰی سنوار مر گیا ہےاسرائیل پر 7 اکتوبر کو ہونے والے حملوں کے ماسٹر مائنڈ یحیی سنوار اس سال اگست میں حماس کے سربراہ کے طور پر سامنے آئے تھے جب ان کے پیشرو اسماعیل ہنیہ ایران میں ایک دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔

    یو این نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،منیراکرم

  • ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، نارووال اور سیالکوٹ میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ راولپنڈی، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، گجرات ، گوجرانوالہ ، لاہور، شیخوپورہ شورکوٹ، فیصل آباد، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، جھنگ، سرگودھا، لیہ، ملتان، تونسہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں بھی چند مقامات پر بار ش کا امکان ہے۔

    سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، دیر، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، کرم اور وزیرستان میں بارش جبکہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش کا ا مکان ہے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور کوئٹہ میں بارش ہونے کی توقع ہے،اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا ا مکان ہے۔

    یو این نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،منیراکرم

    کراچی دھماکہ، جیو فینسنگ میں مشکوک خاتون سمیت متعدد افراد زیر حراست

    کراچی میں مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

  • منشی پریم چند

    منشی پریم چند

    منشی پریم چند

    8 اکتوبر 1936: یوم وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    منشی پریم چند کا اصل نام دھنپت رائے سریواستَو تھا، آپ 31 جولائی 1880ء کو منشی عجائب لال کے ہاں موضع پانڈے پور، ضلع بنارس میں ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ایک ڈاک خانے میں کلرک تھے۔ آپ نے تقریباَ َ سات آٹھ برس فارسی پڑھنے کے بعد انگریزی تعلیم شروع کی۔ پندرہ برس کی عمر میں شادی ہوگئی۔ ایک سال بعد والد کا… انتقال ہوگیا۔ پریم چند اس وقت آٹھویں جماعت میں پڑھتے تھے۔ پورے گھر بار کا بوجھ آپ پر آن پڑا۔ فکرِ معاش نے زیادہ پریشان کیا تو لڑکوں کو ٹیوشن پڑھانے لگے اور میٹرک پاس کرنے کے بعد محکمۂ تعلیم میں ملازم ہو گئے۔ اسی دوران بی۔ اے کی ڈگری حاصل کی۔ پھر بی۔ اے کی تکمیل کر کے ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولز ہو گئے۔ 1921ء میں ملازمت کو خیرباد کہہ دیا اور لکھنے پڑھنے کے کام میں مصروف ہو گئے۔ بنارس میں اپنا ایک پریس بھی کھولا۔ دو پرچے ‘ہنس’ اور ‘جاگرُتی’ اپنی ادارت میں جاری کیے۔

    پریم چند کو ابتدا سے ہی کہانیاں پڑھنے اور سننے کا شوق تھا اور یہی شوق چھوٹے چھوٹے افسانے لکھنے کا باعث بنا۔ ان کی باقاعدہ ادبی زندگی کا آغاز 1901ء سے ہوا جب انہوں نے رسالہ "زمانہ” کانپور میں مضامین لکھنے شروع کیے۔ اول اول مختصر افسانے لکھے اور پھر ناول، لیکن مختصرافسانہ نویسی کی طرح ناول نگاری میں بھی ان کے قلم نے چار چاند لگا دئیے۔ پریم چند کو اردو اورہندی دونوں زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ انہوں نے ناول اور افسانے کے علاوہ چند ایک ڈرامے بھی یادگار چھوڑے ہیں۔ ان کے افسانوی مجموعے ‘آنندی’، ‘پریم پچیسی’، ‘پریم بیتسی’، ‘سوز وطن’، ‘زاد راہ’ اور ‘واردات’ ہیں۔ مجموعی طور پر پریم چند نے تین سو سے زیادہ کہانیاں لکھیں جو مختلف مجموعوں میں موجود ہیں۔ پریم چند اچھے مترجم بھی تھے۔ انہوں نے انگریزی سے کئی کتابیں ترجمہ کیں۔

    پریم چند کے آرٹ کی عظمت کو ہر حلقے میں تسلیم کیا گیا۔ پریم چند پہلے ادیب ہیں جنہوں نے شہر سے نکل کر دیہاتی زندگی کے ساتھ رشتہ جوڑا۔ پریم چند کی زبان بہت آسان اور سادہ ہے جو کہانیوں کے تاثر کو بڑھا دیتی ہے۔

    پریم چند مہاتما گاندھی کی تحریک سے متاثر تھے۔ وہ دل و جان سے ملک کی آزادی کے لیے لڑنا چاہتے تھے لیکن اپنی مجبوریوں کی بنا پر کسی تحریک میں عملی طور پر حصہ نہ لے سکے۔

    8 اکتوبر 1936ء کو پریم چند بنارس میں انتقال کر گئے۔

  • کراچی میں مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

    کراچی میں مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پورمیں کارروائی کرکے مبینہ بھارتی جاسوس کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ملزم سے دستی بم اور دیگر ہتھیار برآمد ہوئے جبکہ ملزم کے پاس مختلف ناموں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی موجود تھےملزم بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس ہے، اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے الزام میں خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    کراچی میں جناح ٹرمینل کے قریب دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، جہاں ایک خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ میں چھ سے آٹھ نمبرز مشکوک قرار پائے ہیں مشکوک نمبروں کے تمام کوائف چیک کیے جا رہے ہیں، دہشت گرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ مل رہی تھی چینی انجینئرز کے بارے میں جنہیں معلومات تھیں انہیں بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب گزشتہ شب زوردار دھماکے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اس واقعے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے ملزمان کو سزائیں اور جرمانہ

    تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب ایئرپورٹ کے باہر غیر ملکیوں کے قافلے سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں چھوٹی کار استعمال کی گئی، کار سوار خودکش حملہ آور قافلے کے نکلنے کا انتظار کر رہا تھا۔

    یو این نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،منیراکرم

  • یو این نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،منیراکرم

    یو این نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،منیراکرم

    نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ لائیک مائنڈڈ گروپ کا مؤقف ہے کہ یو این نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی : منیر اکرم نے کہا کہ لائیک مائنڈڈ گروپ کامؤقف ہے کہ 2030 ایجنڈے پرعمل درآمد تیز کرنے کیلئے مذاکراتی عمل ضروری ہےگروپ نے یو این چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور حل طلب تنازعات کو عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے 2030 ایجنڈے کو تیز کرنے کیلئے ماضی کے معاہدوں پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے، پچھلے معاہدوں میں تبدیلی قابل قبول نہیں،اقوام متحدہ کا نظام چارٹر کے اصولوں پر عمل سے مضبوط ہوسکتا ہے-

    انہوں نے کہا کہ گروپ نے پیرس معاہدے کے مطابق ماحولیاتی مالیات کے اضافی پہلو کو کمزور کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہےگرو پ نے زور دیا ہے کہ تمام پائیدار ترقیاتی اہداف یکساں اہمیت کے حامل ہونے چاہئیں ایل ایم جی نے بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات پر زوردیا، قرضوں کے بحران کے حل، تجارت و ٹیکس مسائل پر فوری توجہ دینے پربھی زوردیا۔

    این ڈی ایم اے کا بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفانی صورتحال کا الرٹ

    سلامتی کونسل میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ طاقتور ممالک کی حکمت عملی کے مقابلے سے بچتے ہوئے اصلاحات ہونی چاہئیں تاریخی نا انصافیوں کو دور کیا جانا چاہیےاقوام متحدہ سے توقع ہے کہ وہ مالی، تجارتی اور ٹیکس اصلاحات سے متعلق مرکزی کردار ادا کرے گا۔

    کراچی دھماکہ، جیو فینسنگ میں مشکوک خاتون سمیت متعدد افراد زیر حراست

  • وفاق اور پنجاب حکومت نے  بہترین سٹریٹجی سے بلوائیوں کی بغاوت ناکام بنادی،عظمی بخاری

    وفاق اور پنجاب حکومت نے بہترین سٹریٹجی سے بلوائیوں کی بغاوت ناکام بنادی،عظمی بخاری

    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی بہترین سٹریٹجی سے بلوائیوں کی بغاوت ناکام بنائی گئی-

    باغی ٹی وی: عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی بہترین سٹریٹجی سے بلوائیوں کی بغاوت ناکام بنائی گئی،شرپسند وں کے پتھراؤ سے ایک سینئر پولیس اہلکار شہید ہوا جبکہ درجنوں زخمی ہیں، یہ دہشتگرد اور فسادی کہتے ہیں ہمارا احتجاج پرامن تھا خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل اور سرکاری ملازمین کے ذریعے فیڈریشن پر یلغار کی گئی، احتجاج میں خیبرپختونخوا کی پولیس کے اہلکاروں اور افغان شہریوں کی شرکت باعث تشویش اور تحقیق طلب ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے تحریک فساد اور اسکے ماسٹر مائنڈ کو اس مرتبہ بھی مسترد کر دیا، جو انقلاب لانے نکلے تھے اب وہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گئے، جس کے اپنے بچے لندن میں بیٹھے وہ قوم کے بچوں کو ریاست کے خلاف استعمال کر رہا ہے مجھے افسوس ہے ان والدین پر جو اپنے بچوں کو اس فتنے کی سیاست کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں، کیا خیبر پختونخوا کے لوگوں کی قسمت میں دھرنے، جلسے اور مار دھاڑ ہی باقی رہ گئے ہیں؟

    علی امین گنڈا پور پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

    انہوں نے کہا کہ جو بہترین معیار زندگی کی سہولیات پنجاب کے لوگوں کو مل رہی ہیں ،وہی سہولیات کے پی کے عوام کا بھی حق ہیں، کے پی کے عوام کو اپنے بہتر مستقبل کیلئے ان شرپسندوں کا محاسبہ کرنا چاہئے، پاکستان جب بھی ٹریک پر آتا ہے تو ایسے فتنے رخنہ ڈالنے کیلئے باہر نکل آتے ہیں۔

    لاہور: عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت، دہشتگردی کا مقدمہ

  • گنڈا پورکی کوشش ہے کہ عمران خان جیل سے باہر نہ آئیں،فیصل کریم کنڈی

    گنڈا پورکی کوشش ہے کہ عمران خان جیل سے باہر نہ آئیں،فیصل کریم کنڈی

    اسلام آباد:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ اسلام آباد پر حملہ آور جتھہ اگر پرامن ہوتا تو کانسٹیبل کی جان نہ جاتی ، ملک دشمنی پی ٹی آئی کا واحد ایجنڈا ہے۔

    باغی ٹی وی: ڈی چوک میں پولیس کے شہید اہلکارکی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کےفیصل کریم کنڈی نے کہا وہ لوگ بھی دعویٰ کررہے ہیں کہ ہمارے بندے بھی زخمی ہوئے ہیں،ہم انہیں کہتے ہیں کہ آپ کے زخمی کس ہسپتال میں داخل ہیں کیا پی ٹی آئی کی قیادت نے ان زخمیوں کی عیادت کی ہے کیا آپ کے پاس ان کی تصاویر موجود ہے ملک دشمنی پی ٹی آئی کا واحد ایجنڈا ہے اور ان کا ماضی اس پر گواہ ہے انہوں نے ماضی میں بھی چین کے صدر کا دورہ ملتوی کروایا اور اب بھی یہ ایس سی او کانفرنس کے پیچھے پڑے ہیں ،ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے کے موقع پر انہوں نے اسلام آباد میں احتجاج کیاہمارے پچھلے دور حکومت میں آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے میں بھی انہوں نے رکاوٹیں ڈالی تھیں9مئی میں بھی یہی لوگ ملوث تھے ۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی طرف سے صرف بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو احتجاجی مظاہرے سے خطاب کی دعوت دینا اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ یہ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعلیٰ صاحب کل سے خودساختہ روپوش ہیں پی ٹی آئی بھی انہیں ڈھونڈ رہی ہے اور ہم بھی انہیں ڈھونڈ رہے ہیں وہ اپنے کارکنوں کو بے سروسامانی کی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

    علی امین گنڈا پور پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

    گورنر نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلاکر ڈرامہ رچایا جارہا ہے جس کا مقصد وزیراعلیٰ کی خود ساختہ روپوشی کو وفاقی حکومت پر ڈالنا ہے اگر انہیں گرفتار کیا گیا ہے تو اتنے چینلز کے کیمرے ڈی چوک اور کے پی کے ہاؤس کے باہر موجود تھے،ساری دنیا وہاں موجو د تھی تو فوٹیج کیوں نہیں بن سکی کسی ایک موبائل کیمرے کا کلپ موجود نہیں ہے علی امیں گنڈا پور روپوشی میں مزے لوٹ رہے ہیں اور وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں جب پی ٹی آئی کے کارکنوں کو معلوم ہوگا کہ وہ گزشتہ انتخابات میں کس کے مہمان بنے ، الیکشن کیسے مینج کیا وزیراعلیٰ کیسے بنے تو انہیں افسوس ہوگا گنڈا پورکی کوشش ہے کہ عمران خان جیل سے باہر نہ آئیں تاکہ وہ کرپشن کے مزے لوٹتے رہیں خیبرپختونخوا میں اس وقت صرف ایک ہی چیز کرپشن کا کھیل جاری ہے ۔

    لاہور: عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت، دہشتگردی کا مقدمہ

    گورنرنے کہا کہ یہ لوگ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا ایک مچھر نہیں مارسکتے اور ادھر بڑی بڑی بڑھکیں مارتے ہیں اور گاڑی کی ڈگی میں غائب ہوجاتے ہیں گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، ڈگی میں فرار ہونا کوئی بات نہیں بنتی ان کے جلسے میں سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ کے پی کے سے اسلام آباد اور پنجاب کی طرف خطر ناک اسلحہ منتقل کیا جاتا ہے اور دہشتگردوں کو سپلائی کیا جاتا ہے یہ اسلحہ افغانستان سے آتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وکٹ کی دوسری طرف کوئی بھی ہوسکتا ہے ضروری نہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ہی ہو۔

  • احتجاج کی آڑ میں تشدد اور دہشتگردی کی اجازت نہیں منہ توڑ جواب ملے گا،مریم نواز

    احتجاج کی آڑ میں تشدد اور دہشتگردی کی اجازت نہیں منہ توڑ جواب ملے گا،مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں تشدد اور دہشت گردی کی اجازت نہیں منہ توڑ جواب ملے گا-

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور واقعہ کی شدید مذمت کی، مریم نواز نے شہید کانسٹیبل حمید شاہ کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، حمید شاہ شہید اور دیگر ڈیوٹی اہلکاروں پر تشدد کی شدید مذمت بھی کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں تشدد اور دہشت گردی کی اجازت نہیں منہ توڑ جواب ملے گا،تشدد اور دہشتگردی کا راستہ اختیار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے، عوام پوچھتے ہیں یہ کیسا پرامن احتجاج ہے جس میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو حملے کر کے زخمی کردیا گیاتحریک انتشارمسلح جتھے کی شکل اختیار کر چکی ہے، نام نہاد احتجاج کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہوا، لاکھوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، دوسروں کو اذیت دینا اور عوام کی جان وما ل پر متعین پولیس اہلکاروں پر تشدد کونسی سیاست ہے۔

    گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر

    لاہور: عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت، دہشتگردی کا مقدمہ

    علی امین گنڈا پور پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

  • دنیا کا سرد ترین براعظم  تیزی سے سر سبز ہو رہا ہے،تحقیق

    دنیا کا سرد ترین براعظم تیزی سے سر سبز ہو رہا ہے،تحقیق

    ہرٹفورڈشائر: ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کا سرد ترین براعظم انٹارکٹیکا سرسبز ہوتا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی انٹارکٹک سروے اور ایکسیٹر اینڈ ہرٹ فورڈ شائر یونیورسٹیز کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انٹارکٹک تیزی سے سر سبز ہو رہا ہے،انٹارکٹک جزیرہ نما پر ہریالی 1986 میں 1.1 مربع میل سے زیادہ ہو کر 2021 میں تقریباً 14.3 مربع میل ہو گئی ہے۔

    مطالعہ بتاتا ہے کہ انٹارکٹیکا میں پچھلے 60 سالوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مغربی انٹارکٹک اور انٹارکٹک جزیرہ نما خطوں میں گرمی کی شرح سب سے زیادہ پائی گئی جبکہ عالمی اوسط درجہ حرارت سے یہ اضافہ کہیں زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔

    نیچر جیو سائنس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 1986 سے 2021 کے مکمل مطالعے کی مدت کے مقابلے میں 2016 سے 2021 کے دوران انٹارکٹکا میں سبزہ زاری کے رجحان میں 30 فیصد سے زیادہ تیزی آئی ہے۔

    گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر

    لاہور: عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت، دہشتگردی کا مقدمہ

    علی امین گنڈا پور پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ