Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • گنڈا پورکی کوشش ہے کہ عمران خان جیل سے باہر نہ آئیں،فیصل کریم کنڈی

    گنڈا پورکی کوشش ہے کہ عمران خان جیل سے باہر نہ آئیں،فیصل کریم کنڈی

    اسلام آباد:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ اسلام آباد پر حملہ آور جتھہ اگر پرامن ہوتا تو کانسٹیبل کی جان نہ جاتی ، ملک دشمنی پی ٹی آئی کا واحد ایجنڈا ہے۔

    باغی ٹی وی: ڈی چوک میں پولیس کے شہید اہلکارکی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کےفیصل کریم کنڈی نے کہا وہ لوگ بھی دعویٰ کررہے ہیں کہ ہمارے بندے بھی زخمی ہوئے ہیں،ہم انہیں کہتے ہیں کہ آپ کے زخمی کس ہسپتال میں داخل ہیں کیا پی ٹی آئی کی قیادت نے ان زخمیوں کی عیادت کی ہے کیا آپ کے پاس ان کی تصاویر موجود ہے ملک دشمنی پی ٹی آئی کا واحد ایجنڈا ہے اور ان کا ماضی اس پر گواہ ہے انہوں نے ماضی میں بھی چین کے صدر کا دورہ ملتوی کروایا اور اب بھی یہ ایس سی او کانفرنس کے پیچھے پڑے ہیں ،ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے کے موقع پر انہوں نے اسلام آباد میں احتجاج کیاہمارے پچھلے دور حکومت میں آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے میں بھی انہوں نے رکاوٹیں ڈالی تھیں9مئی میں بھی یہی لوگ ملوث تھے ۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی طرف سے صرف بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو احتجاجی مظاہرے سے خطاب کی دعوت دینا اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ یہ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعلیٰ صاحب کل سے خودساختہ روپوش ہیں پی ٹی آئی بھی انہیں ڈھونڈ رہی ہے اور ہم بھی انہیں ڈھونڈ رہے ہیں وہ اپنے کارکنوں کو بے سروسامانی کی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

    علی امین گنڈا پور پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

    گورنر نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلاکر ڈرامہ رچایا جارہا ہے جس کا مقصد وزیراعلیٰ کی خود ساختہ روپوشی کو وفاقی حکومت پر ڈالنا ہے اگر انہیں گرفتار کیا گیا ہے تو اتنے چینلز کے کیمرے ڈی چوک اور کے پی کے ہاؤس کے باہر موجود تھے،ساری دنیا وہاں موجو د تھی تو فوٹیج کیوں نہیں بن سکی کسی ایک موبائل کیمرے کا کلپ موجود نہیں ہے علی امیں گنڈا پور روپوشی میں مزے لوٹ رہے ہیں اور وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں جب پی ٹی آئی کے کارکنوں کو معلوم ہوگا کہ وہ گزشتہ انتخابات میں کس کے مہمان بنے ، الیکشن کیسے مینج کیا وزیراعلیٰ کیسے بنے تو انہیں افسوس ہوگا گنڈا پورکی کوشش ہے کہ عمران خان جیل سے باہر نہ آئیں تاکہ وہ کرپشن کے مزے لوٹتے رہیں خیبرپختونخوا میں اس وقت صرف ایک ہی چیز کرپشن کا کھیل جاری ہے ۔

    لاہور: عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت، دہشتگردی کا مقدمہ

    گورنرنے کہا کہ یہ لوگ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا ایک مچھر نہیں مارسکتے اور ادھر بڑی بڑی بڑھکیں مارتے ہیں اور گاڑی کی ڈگی میں غائب ہوجاتے ہیں گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، ڈگی میں فرار ہونا کوئی بات نہیں بنتی ان کے جلسے میں سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ کے پی کے سے اسلام آباد اور پنجاب کی طرف خطر ناک اسلحہ منتقل کیا جاتا ہے اور دہشتگردوں کو سپلائی کیا جاتا ہے یہ اسلحہ افغانستان سے آتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وکٹ کی دوسری طرف کوئی بھی ہوسکتا ہے ضروری نہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ہی ہو۔

  • احتجاج کی آڑ میں تشدد اور دہشتگردی کی اجازت نہیں منہ توڑ جواب ملے گا،مریم نواز

    احتجاج کی آڑ میں تشدد اور دہشتگردی کی اجازت نہیں منہ توڑ جواب ملے گا،مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں تشدد اور دہشت گردی کی اجازت نہیں منہ توڑ جواب ملے گا-

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور واقعہ کی شدید مذمت کی، مریم نواز نے شہید کانسٹیبل حمید شاہ کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، حمید شاہ شہید اور دیگر ڈیوٹی اہلکاروں پر تشدد کی شدید مذمت بھی کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں تشدد اور دہشت گردی کی اجازت نہیں منہ توڑ جواب ملے گا،تشدد اور دہشتگردی کا راستہ اختیار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے، عوام پوچھتے ہیں یہ کیسا پرامن احتجاج ہے جس میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو حملے کر کے زخمی کردیا گیاتحریک انتشارمسلح جتھے کی شکل اختیار کر چکی ہے، نام نہاد احتجاج کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہوا، لاکھوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، دوسروں کو اذیت دینا اور عوام کی جان وما ل پر متعین پولیس اہلکاروں پر تشدد کونسی سیاست ہے۔

    گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر

    لاہور: عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت، دہشتگردی کا مقدمہ

    علی امین گنڈا پور پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

  • دنیا کا سرد ترین براعظم  تیزی سے سر سبز ہو رہا ہے،تحقیق

    دنیا کا سرد ترین براعظم تیزی سے سر سبز ہو رہا ہے،تحقیق

    ہرٹفورڈشائر: ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کا سرد ترین براعظم انٹارکٹیکا سرسبز ہوتا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی انٹارکٹک سروے اور ایکسیٹر اینڈ ہرٹ فورڈ شائر یونیورسٹیز کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انٹارکٹک تیزی سے سر سبز ہو رہا ہے،انٹارکٹک جزیرہ نما پر ہریالی 1986 میں 1.1 مربع میل سے زیادہ ہو کر 2021 میں تقریباً 14.3 مربع میل ہو گئی ہے۔

    مطالعہ بتاتا ہے کہ انٹارکٹیکا میں پچھلے 60 سالوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مغربی انٹارکٹک اور انٹارکٹک جزیرہ نما خطوں میں گرمی کی شرح سب سے زیادہ پائی گئی جبکہ عالمی اوسط درجہ حرارت سے یہ اضافہ کہیں زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔

    نیچر جیو سائنس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 1986 سے 2021 کے مکمل مطالعے کی مدت کے مقابلے میں 2016 سے 2021 کے دوران انٹارکٹکا میں سبزہ زاری کے رجحان میں 30 فیصد سے زیادہ تیزی آئی ہے۔

    گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر

    لاہور: عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت، دہشتگردی کا مقدمہ

    علی امین گنڈا پور پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

  • عمران خان کی بہنوں کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    عمران خان کی بہنوں کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی بہنوں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    باغی ٹی وی : انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 105 ورکرز کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی، دوران سماعت علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کو ڈیوٹی جج اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس کی جانب سے ملزمان کے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ دیگر 9 خواتین ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی گئی، عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور عدنان سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا جبکہ 9 خواتین ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنوں کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    علی امین گنڈا پور پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

    لاہور: عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت، دہشتگردی کا مقدمہ

    گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر

  • علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف  پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

    علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

    پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلا ونگ نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلی کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ وزیراعلی کی بازیابی کے لئے درخواست تیار کرلی ہے، ہائیکورٹ عملہ آجائے تو درخواست دائر کریں گے، ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے رابطہ ہوا ہے، چیف جسٹس سے آج درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے، امید ہے چیف جسٹس آج خصوصی بنچ تشکیل دیں گے۔

    عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبے کا وزیراعلی ہے، صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کی گرفتاری سے وفاق کیا پیغام دینا چاہتی ہے-

    جب تک کپتان حکم نہیں دیتے احتجاج جاری رہے گا،شیخ وقاص اکرم

    دوسری جانب وزیراعلیٰ کی گمشدگی سےمتعلق اجلاس کے لیے ایڈووکیٹ جنرل کو اسپیکر ہاؤس طلب کیا گیا ہے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور قانونی ماہرین کو بھی طلب کیا گیا ہے اور اجلاس میں وزیراعلیٰ کی گمشدگی سے متعلق قانونی کارروائی پرمشاورت ہوگی۔

    ادھر علی امین گنڈا کی گرفتاری سے متعلق محسن نقوی کا کہنا تھا وزیراعلیٰ کے پی ہماری حراست میں نہیں ہیں، علی امین کسی اور ادارے کی حراست میں بھی نہیں ہیں، علی امین کے پی ہاؤس میں موجود نہیں، وہاں سے بھاگ گئے تھے، علی امین گنڈا پور خود بھاگے ہیں، ہم نے 2،3 چھاپے مارے تھے، شک تھا کہ وہ موجود ہوں گے لیکن وہ وہاں نہیں تھے، علم نہیں کہ علی امین کے پی پہنچ گئے یا نہیں، کے پی ہاؤس سے علی امین کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔

    علی امین گنڈا پور پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

  • علی امین گنڈا پور  پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

    علی امین گنڈا پور پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرین کے ہاتھوں تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل عبد الحمید شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس نے ان کی گرفتاری کےلیے کل خیبرپختونخوا ہاؤس پر چھاپہ مارا تھا لیکن وہ وہاں نہیں ہیں، جب ریڈ ہوا تو وہ مرکزی دروازے سے بھاگ گئے تھے، اسلام آباد پولیس اس وقت وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ڈھونڈ رہی ہے، آئندہ چند روز میں افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

    پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار جاں بحق

    وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ پر تشدد کرنے والے شرپسندوں کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہید عبدالحمید شاہ پر تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث پولیس اور تحریک انصاف کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے درمیان اسلام آباد پولیس کا اہلکار زخمی ہوگیا تھا، جو اب دوران علاج دم توڑ گیا،اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل افسر حمید شاہ پمز اسپتال میں زیر علاج تھے، کانسٹیبل افسر حمید کو پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا-

    سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کاروائیاں، شواہد

  • لاہور: عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر  بغاوت، دہشتگردی کا مقدمہ

    لاہور: عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت، دہشتگردی کا مقدمہ

    لاہور:بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر لاہور میں بغاوت، دہشتگردی کا مقدمہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں تھانہ اسلام پورہ میں ریاست کے خلاف بغاوت، دہشت گردی اور اقدام قتل کی سنگین دفعات کے تحت چئیرمین پی ٹی آئی ،رہنماؤں اور 200 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں حماد اظہر ،سلمان اکرم راجا،غلام محی الدین، ایم پی اے شہباز، مسرت جمشید چیمہ، شیخ امتیاز، علی امتیاز، شبیر گجر سمیت دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں غیر معمولی سہولیات حاصل ہیں، چئیرمین نے جیل کے اندر سے ان رہنماؤں کو ریاست کے خلاف تشدد پر اکسایا، جس پر ان رہنماؤں نے کارکنوں کے ساتھ ریاست مخالف نعرے بازی کی اور توڑ پھوڑ کی، کارکنوں نے کانسٹیبل بلال کو زخمی کیا، پولیس نے موقع سے 16 مشتعل کارکنوں کو حراست میں لیا، مشتعل کارکنوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

    سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آئیں گے

    علاوہ ازیں شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے،تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف تھانہ ملت پارک اور ہنجروال میں بھی مقدمات درج کیے گئے۔

    اے ایس آئی عقیل کی مدعیت میں 20 کارکنوں کے خلاف تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج کیا گیا ہنجروال پولیس نے گزشتہ روز کارکنوں کو احتجاج کیلئے نکلنے پر گرفتار کیا تھا،تھانہ ملت پارک میں مقدمہ سب انسپکٹر حافظ عمران کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ 10 کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔

    جب تک کپتان حکم نہیں دیتے احتجاج جاری رہے گا،شیخ وقاص اکرم

    تھانہ ٹیکسلا پولیس نے بھی بانی پی ٹی آئی سمیت 300 افراد پر دہشتگردی دفعات و دیگر سخت ترین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں دیگر قائدین راجہ بشارت ،تیمور مسعود ،اجمل صابر راجہ ،ضیاد خلیق کیانی ، شہریار ریاض ، راجہ راشد حفیظ، اعجاز خان جازی ، ناصر محفوظ ، ایڈووکیٹ عقیل ، چوہدری امیر افضل ،راجہ شہباز ، عثمان ٹائیگر کو نامزد کیا گیا ہے ٹیکسلا پولیس نے 105 مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔

  • گنڈا پورکے  خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر

    گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر

    اسلام آباد: علی امین گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر آگئے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق 5 اکتوبر 2024 کو احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد میں داخل ہونے والے علی امین گنڈا پور کے اچانک منظر عام سے غائب ہونے کی حقیقت آشکار ہو گئی،کے پی ہاؤس میں داخلے اور نکلنےکی خصوصی تصاویر منظر عام پر آگئیں، خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آباد کی خصوصی سی سی ٹی وی فوٹیج میں علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا ہاؤس کے گیٹ سے داخل ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے-

    ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاؤس میں کالی شلوار قمیض میں داخل ہوئے،علی امین گنڈا پور لباس تبدیل کر کے دوسرے رنگ کے سول کپڑوں میں بمعہ سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کے ساتھ خیبر پختونخوا ہاؤس سے روانہ ہو گئے، دیکھا جا سکتا ہے کہ کے پی کے وزیر اعلی اپنی مرضی سے اپنے حفاظتی اہلکاروں کے ہمراہ خیبر پختونخوا ہاؤس سے باہر جا رہے ہیں-

    جب تک کپتان حکم نہیں دیتے احتجاج جاری رہے گا،شیخ وقاص اکرم

    اِن نہ جھٹلائے جا سکنے والی تصاویر سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کے علی امین گنڈا پور مظاہرین کو خود اپنی مرضی سے چھوڑ کر غائب ہو گئے جبکہ دوسری طرف اس خبر سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے چند عناصر عوام کی آنکھوں میں جھوٹ بول بول کر دھول جھونک رہے ہیں-

    سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آئیں گے

  • وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کر دی

    وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کر دی

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کر دی-

    باغی ٹی وی: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کردی جبکہ وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں پشتون تحفظ موو منٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیے اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے، وزرات داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے جس کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

    سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آئیں گے

    دوسری جانب سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج کو اب بلوچستان تک وسعت دیں گے۔

    محمود اچکزئی نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کو بلوچستان تک وسعت دیں گے اور 7 اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں پرامن احتجاج ہوگا،حکمرانوں کوخبردار کیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کوضمانت پررہا کیاجائے،ہماری باتوں پر کسی نے سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا، اب عوام نے اپنا راستہ خود متعین کرنا شروع کردیا ہے۔

    زرتاج گل کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ

  • سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کاروائیاں، شواہد

    سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کاروائیاں، شواہد

    اسلام آباد: سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کارروائیوں کی فوٹیج اور ہوشروبا حقائق منظرِ عام پر ، احتجاج کے حق کی آڑ میں انتشاری بلوائیوں کا دارالحکومت پر دھاوا

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ہنگامہ آرائی پھیلانے کی نیت سے خیبر پختونخواہ سے آنے والے شر پسندوں نے تمام قانونی حدود پھلانگتے ہوے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر پُرتشدد حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، بلوائیوں کی جانب سے عوام کی حفاظت پر مامور سرکاری اہلکاروں اور پولیس پر مختلف مقامات پر حملے کیے گئے، ان پر تشددحملوں میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 70 سے زائد اہلکارزخمی ہوۓ-

    ذرائع کے مطابق سیاسی جماعت کے بلوائیوں کا پُرتشدد احتجاج ایک پولیس اہلکار کی جان لے گیا، شرپسند عناصر پولیس کنسٹیبل عبدالحمید شاہ کو اغوا کے بعد تشدد کرتے رہے، ‏عبدالحمید شاہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، ‏شہید عبدالحمید 26 نمبر چونگی پر لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر تعینات تھے، پُر تشدد ہنگاموں میں پولیس کی گاڑیوں اور سرکاری املاک کو آگ بھی لگائی گئی-

    گنڈاپور عمران خان کو ٹھیک ٹکر رہا ہے،ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا …

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد لائے جانے والے بلوائیوں اور شر پسندوں سے بڑی تعداد میں آنسو گیس شیل، ماسکس،غلیل ،کنچے اور پتھر بھی برآمد ہوے، ان شر پسندوں نےسرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا اور سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف اسلحہ کا استعمال کیا، خیبر پختونخواہ پولیس کے اہلکاروں کو سول کپڑوں میں مظاہرین کی آڑ میں لا کر اسلام آباد پر دھاوےکے لیے استعمال کیا گیا-

    شر پسندی میں ملوث

    ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس بائیس اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں کو پکڑا گیا، یہ پولیس اہلکار پرتشدد کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوے یا لینے کے بعد راہِ فرار اختیار کرتے ہُوئے پکڑے گئے،ہوش ربا طور پر اِن سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں سے بھاری مقدار میں آنسو گیس، پتھر، کنچے اور ڈنڈے، غلیلیں برآمد ہوئی، ذرائع

    خیبر پختونخوا پولیس ہی کا ایک سینئر پولیس آفیسر جو وزیر اعلی کا منظور نظر ہے، کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کی گاڑیوں میں پشاور سے بھاری مقدار میں آنسو گیس شیلز، آنسو گیس ماسک، کنچے، غلیلیں اور پتھر چھپا کر اسلام آباد لائے گئے، اسلام آباد پہنچنے کے بعد سارا تخریب کاری کا سامان شر پسندوں کے حوالے کیا گیا اور سرکاری اہلکاروں کے خلاف استعمال کیا گیا-

    زرتاج گل کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ

    ذرائع کے مطابق ریاستی اداروں کے اہلکاروں پر حملے میں خیبر پختونخواہ کے صوبائی وسائل کا بے دریغ استعمال بھی کیا گیا ، جو ہر طرح کے ملکی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، خیبر پختونخوا کی سرکاری گاڑیوں جن میں چھ ایمبولینس ، ایک واٹر ٹینکر اور بارہ فائر ٹینڈر کو بھی قبضے میں لیا جا چکا ہے ، ذرائع

    ذرائع کے مطابق اب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 795 انتشار پسندوں کو گرفتار کیا جن میں 106 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری شامل ہیں ، اسکے علاوہ 115 گاڑیوں کو بھی قبضے میں لیا گیاگرفتار شدہ افراد سے بھاری تعداد میں غلیلیں، کنچے، ماسک، آنسو گیس شیل اور پتھر برآمد ہوئے ،ایسے تمام عناصر جو ریاست پر دھاوا بولنے کے لئے استعمال کئے گئے انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-

    سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آئیں گے

    ذرائع کے مطابق سرکاری عہدے، سرکاری وسائل اور سرکاری پولیس کا بے دریغ استعمال وہ بھی پر تشدد مقاصد کے لئے نہ صرف سرا سر قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ انتہائی قابل مذمت ہے، ریاستی اداروں نے اس بات کا عزم کیا ہے کے شر پسندی میں مُلوث ان تمام گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جاۓ گی-