Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک

    دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک

    کراچی: معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مذہب کی جبری تبدیلی سے متعلق ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی مہیش کمار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں مذہب کی جبری تبدیلی حرام ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں لیکچر دیا تھا جس دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے رکن سندھ اسمبلی مہیش کمار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام میں مذہب کی جبری تبدیلی حرام ہے، دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ کوئی محبت یا چاہت میں اسلام قبول کرتا ہے تو وہ افضل نہیں لیکن وہ اسلام میں داخل ہوسکتا ہے، ہم کسی کے دل کے معاملے کو نہیں جان سکتے کیا پتا وہ آگے جاکر عام مسلمان سے ایک اچھا مسلمان بن جائے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔

    ٹربیونل تبدیلی کیس:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے اور دلائل کیلئے …

    افغان کرکٹر راشد خان نے شادی کرلی

    ایرانی وزیر خارجہ اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان پہنچ گئے

  • پی ٹی آئی  قافلے کنٹینرز ہٹا کر ڈی چوک کی جانب بڑھنا شروع

    پی ٹی آئی قافلے کنٹینرز ہٹا کر ڈی چوک کی جانب بڑھنا شروع

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈی چوک پر احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد مکمل طور پر سیل کردیا گیا،لیکن پی ٹی آئی کے قافلے کنٹینرز ہٹا کر ڈی چوک کی جانب بڑھنا شروع ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ پنجاب کے ضلع اٹک کے مقام پر چھچھ پہنچ گیا ہے،چھچھ کے مقام پر بند موٹر وے پر پڑے کنٹینرز کرینوں کے ذریعے ہٹا دیے گئے، کارکنوں کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پہنچنے کا انتظار ہے جبکہ پنجاب پولیس منظر سے غائب ہے۔

    اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی خواتین نے ڈی چوک اسلام آباد کی جانب بڑھنا شروع کر دیا ہے،خواتین نے ہاتھوں میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ پولیس نے خواتین کو حراست میں لے لیا۔

    افغان کرکٹر راشد خان نے شادی کرلی

    اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے لئے سات ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ہر ٹیم میں 15 سے 17 پولیس اہلکار اور افسران کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ سات ٹیمیں اسلام آباد کے مختلف مقامات پر گرفتاریاں کریں گی، ہر ٹیم کا انچارج سب اسپکٹر رینک کا افسر ہوگا،گرفتاری کے لئے تشکیل ٹیموں کی سربراہی ایس پی رینک کا افسر کرے گا، ٹیمیں آج رات سے کریک ڈاؤن شروع کریں گی، تھانوں کی مدد سے مقامی افراد کو گرفتار کیا جائے گی، کل احتجاج کے لئے آنے والوں کو بھی یہ ہی ٹیمیں گرفتار کریں گی۔

    ٹربیونل تبدیلی کیس:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے اور دلائل کیلئے …

  • نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد: وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل  نے جواب داخل کرا دیا

    نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد: وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل نے جواب داخل کرا دیا

    لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل پاکستان نے جواب داخل کرا دیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری نہ کرنے پر متعلقہ عدالتی افسر پر اظہار برہمی کیا،جسٹس راحیل کامران نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے تحت متعلقہ سیاسی جماعتوں کو بھی سننا چاہیئے۔

    لاہورہائیکورٹ آفس کے اہلکار نے غلطی تسلیم کر کے معافی کی استدعا کی، جس پر جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ آئندہ غلطی نہ ہو۔

    درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دیے کہ سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کو سن چکی ہے، ہم صرف عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے آئے ہیں، اس اسٹیج پر کسی سیاسی جماعت کو سننا عدالت کے لیے ضروری نہیں، سیاسی جماعتیں ہی تو آئین اور سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہیں۔

    ٹربیونل تبدیلی کیس:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے اور دلائل کیلئے …

    وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں وہاں ہی عملدرآمد کے لیے رجوع کرنے کا لکھا ہے،جبکہ وکیل درخواست گزار کے مطابق پارلیمان نے 11 غیر آئینی قانون بنائے جن کو چیلنج کر رکھا ہے، درخواست میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کا وضاحتی فیصلہ آچکا ہے، سپریم کورٹ کا تفصیلی بھی فیصلہ آچکا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، چاروں صوبائی اسمبلی کے اسپیکرز کو بھی مراسلہ جاری کرچکے ہیں، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو تاحال نہیں۔

    افغان کرکٹر راشد خان نے شادی کرلی

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے، عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے درخواست پر پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

  • وفاق کا گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کے سپرد کر نے کا فیصلہ

    وفاق کا گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کے سپرد کر نے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کے سپرد کر نے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کیلئے حکومت سندھ نے گرین لائن بس سروس منصوبے کے آپریشنز سنبھالنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں،وفاقی حکومت رواں سال دسمبر میں گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ حکومت کے سپرد کرے گی۔

    اس حوالے سے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں گرین لائن بس سروس کے آپریشنز کا جائزہ لیا گیا،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گرین اور اورنج لائن منصوبوں کو جوڑنے کا کام دسمبر 2024 سے پہلے مکمل ہو جائے گا، وفاق کی گرین لائن پر 2 ارب روپے کی سبسڈی پر حکومت سندھ نظرِ ثانی کرے گی، گرین لائن منصوبے کی سندھ حکومت کو منتقلی کے بعد اس میں مزید بسیں شامل کریں گے۔

    مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا پاور شو،رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب

    ٹربیونل تبدیلی کیس:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے اور دلائل کیلئے …

    افغان کرکٹر راشد خان نے شادی کرلی

  • پی ٹی آئی کا ڈی چوک احتجاج: اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ اپنا کام پورا کرے گی،محسن نقوی

    پی ٹی آئی کا ڈی چوک احتجاج: اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ اپنا کام پورا کرے گی،محسن نقوی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا ہے احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے،کل بھی ہم نے درخواست کی تھی کہ ابھی جلسے جلوس یا احتجاج نا کریں-

    باغی ٹی وی: ڈی چوک اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کسی کو بھی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، کل بھی ہم نے درخواست کی تھی کہ ابھی جلسے جلوس یا احتجاج نا کریں، اسلام آباد کے شہریوں سے تکلیف پر معذرت خواہ ہیں، ہماری جتنی بھی فورس ہے ان میں کسی کے پاس گن نہیں ہے، ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ جو لوگ آرہے ہیں ان کے پاس اسلحہ ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ کے پی پاکستانی ہیں، انہیں سوچنا چاہیے کہ کیا کر رہے ہیں، ان کے پاس پورا کے پی صوبہ ہے جہاں مرضی ہو اس شہر میں احتجاج کر لیں، احتجاج کرنا ان کا حق ہے لیکن یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے،میں بالکل کلیئر ہوں کہ وہ اسلام آباد پر دھاوا بول رہے ہیں، ہم نے اپنے غیرملکی مہمانوں کی حفاظت کے لیے انتظامات کیے ہیں، باہر سے آئے مہمانوں کی سکیورٹی اہم ہے، باہر سے آئے مہمانوں کی سکیورٹی کے لیے کچھ ایکسٹرا اقدامات کرنے پڑے،مہمانوں کو یقین دلانا ہے، آپ محفوظ ملک میں آئے ہیں، اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ اپنا کام پورا کرے گی۔

    ایرانی وزیر خارجہ اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان پہنچ گئے

    ایرانی وزیر خارجہ اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان پہنچ گئے

    مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا پاور شو،رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب

  • پی ٹی آئی  شنگھائی تعاون تنظیم کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان

    پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کی وفاقی دارالحکومت میں موجودگی کے باوجود اسلام آباد پر یلغار کا اعلان قابل مذمت ہے۔

    باغی ٹی وی: شیری رحمان نے کہا کہ تحریک اںصاف کے اسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر کا دورا منسوخ ہوا تھا، کیا یہ اب شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں؟ آج پھر تحریک انتشار کی مظاہروں اور جلسوں کی وجہ سے اسلام آباد کا پہیہ بند ہے، ملائیشیا کے وزیراعظم کی وفاقی دارالحکومت میں موجودگی کے باوجود اسلام آباد پر یلغار کا اعلان قابل مذمت ہے۔

    سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اسی ماہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس ہونا ہے، اس صورتحال میں اسلام آباد میں بدامنی اور انتشار پیدا کر کے تحریک انصاف عالمی دنیا کو کیا پیغام دے رہی ہے؟ تحریک انصاف ملکی مفادات کو اپنی سیاست کے نظر کر رہی ہے۔

    پی آئی اے کی پروازوں کی تاخیر کی خبروں کی تردید

    شیری رحمان نے کہا کہ جیل میں بیٹھا شخص احتجاج کی کال دیتا ہے اور خیبر پختونخوا کی حکومت یلغار کے لیے نکل پڑتی ہے، اسلام آباد اور لاہور میں لوگوں کی عدم شرکت کے بعد تحریک انصاف کو احتجاج کی سیاست چھوڑ کر خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت پر توجہ دینی چاہیے تھی، کی پی حکومت اپنا تماشہ بنانے کے بجائے اپنے صوبائی معاملات کے حل کیلئے کام کرے۔

    ایرانی وزیر خارجہ اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان پہنچ گئے

  • امت مسلمہ کے دشمن مشترکہ ہیں،مسلم ممالک کو متحد ہونا ہو گا،خامنہ ای

    امت مسلمہ کے دشمن مشترکہ ہیں،مسلم ممالک کو متحد ہونا ہو گا،خامنہ ای

    تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے زور دیا کہ فلسطینی حق پر ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔

    باغی ٹی وی: ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے جنوری 2020 میں آخری بار نماز جمعہ کی امامت کی تھی،اب تقریباً 5 برس بعد جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ہر ملک کو جارحیت کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، فلسطینی حق پر ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا مسلمان مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں-

    انہوں نے کہا کہ مسلمان قوموں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی، جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے،ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے اور نہ ہی جلدی کریں گے، امت مسلمہ کے دشمن مشترکہ ہیں، قرآن کا درس ہے کہ مسلم اقوام متحد رہیں، ایران کا دشمن فلسطین، لبنان، عراق، مصر، شام اور یمن کا دشمن ہے، قرآن میں مومنیں کے اتحاد سے مراد رحمت الہی ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان پہنچ گئے

    توشہ خانہ ٹو کیس :بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

    شو،رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب

    واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

  • پی آئی اے  کی پروازوں کی تاخیر کی خبروں کی تردید

    پی آئی اے کی پروازوں کی تاخیر کی خبروں کی تردید

    لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث ملکی ایئر لائن کی ساری فلائٹس تاخیر کی سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی تردید کی ہے-

    باغی ٹی وی: ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ پی آئی اے کی تمام سروسز آپریشنل ہیں، تمام اندورن ملک اور بین الااقوامی پروازیں آپریشنل ہیں اور شیڈول کے مطابق لینڈ/ٹیک آف کریں گی۔

    ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی کہ وہ فلائٹس کے اوقات سے پہلے ہوائی اڈے پر پہنچ جائیں قومی ایئر لائن نے مسافروں سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ پہلے اپنی پروازوں کے بارے میں اپ ڈیٹ لیں اور ان راستوں کے بارے میں بھی جو کھلے ہیں تاکہ سڑکوں کی بندش سے بچا جا سکے۔

    احتجاج ملتوی کرنے کا اختیار نہیں،اگر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ …

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی کال پر آج ڈی چوک پر احتجاج کی کال ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج ہونے والے احتجاج میں ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے احکامات پر ہر صورت عمل کیا جائےگاحکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا احتجاج پُر امن ہوگا اور حالات کی خرابی کے ذمہ داری تشدد کرنے والے ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کا ی چوک پر احتجاج :موبائل سروس معطل، ڈبل سواری پر پابندی،سڑکیں …

  • ایرانی وزیر خارجہ  اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان پہنچ گئے

    ایرانی وزیر خارجہ اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان پہنچ گئے

    بیروت: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: لبنان کی این این اے نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی ایرانی طیارے میں رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے ہیں یہ ایران کے کسی بھی اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد لبنان کا پہلا دورہ ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان سے 30 گاؤں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا ہے دوسری جانب گزشتہ رات ہی لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہوائی اڈے کے قریب زور دار دھماکے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، اسرائیل نے رات گئے بیروت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل شہر میں مبینہ طور پر حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔

    دوسری جانب بیروت پر اسرائیلی فوج کے بمباری کے دوران حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ملی ہیں،ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنائے جانے کے اطلاع برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے دی ہے اسرائیلی فوج یا حزب اللہ نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں حزب اللہ کے میزائل مینوفیکچرنگ یونٹ کے کلیدی ماہر محمود یوسف انیسی کو شہید کرنے کا بھی دعوٰی کیا ہے۔

    نیو یارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں خیال ظاہر کیا ہے کہ جس وقت اسرائیلی طیاروں نے حملہ کیا تب ہاشم صفی الدین شاید کسی انڈر گراؤنڈ بنکر میں حزب اللہ کے سینیر کمانڈرز اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں شریک تھے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ شب اسرائیلی فوج کی بمباری اب تک کی شدید ترین بمباری میں سے ایک تھی، AXIOS نامی میڈیا آؤٹ لیٹ نے لبنانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ بمباری حسن نصراللہ کو شہید کرنے کے لیے کی جانے والی بمباری سے بھی زیادہ شدید تھی۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس :بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

    توشہ خانہ ٹو کیس :بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی، بشری بی بی کی جانب سے خالد یوسف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب جمع کروانے کا حکم دیا۔

    بشریٰ بی بی کے وکیل نے دوران سماعت مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی 13 جولائی سے اس مقدمے میں قید ہیں، ٹرائل کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی عدالت سے استدعا ہے کہ سماعت آئندہ پیر کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کی جائے-

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ کیس کو معمول کے مطابق چلنے دیں، اگلے ہفتے کی نئی تاریخ بعد میں دی جائے گی، بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔